Lahore Sang News

  • Home
  • Lahore Sang News

Lahore Sang News GEO LAHORE SANG NEWS KA SATH

جام پور: این اے 193 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مارلیا ہے
27/02/2023

جام پور: این اے 193 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مارلیا ہے

20/02/2023

لاہور ہائیکورٹ نے بوگس چیک دینے کے مقدمے میں ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے جعلی چیک کے مقدمہ کے ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی، پولیس اہلکاروں نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ملزم کے خلاف شیخوپورہ اے ڈویژن میں بوگس چیک دینے کا مقدمہ درج ہے۔

ملزم کی گرفتاری کے موقع پر ملزم کے وکلاء اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی، ملزم کے وکلاء کا کہنا تھا کہ احاطہ عدالت سے ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا، جس پر پولیس اہلکار نے کہا کہ ملزم کو احاطہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر رہے ہیں۔

ے ٹی سی کورٹ: پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر کی عبوری ضمانت میں توسیع
20/02/2023

ے ٹی سی کورٹ: پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر کی عبوری ضمانت میں توسیع

حفاظتی ضمانت کا معاملہ، عمران خان آج ہائیکورٹ پیش ہوں گے
20/02/2023

حفاظتی ضمانت کا معاملہ، عمران خان آج ہائیکورٹ پیش ہوں گے

18/02/2023
ڈینگی کا خطرہ بدستور موجود ، رواں سال لاہور میں اب تک تین اور صوبے بھر میں 16 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ڈینگی کے گزشتہ سیزن ...
18/02/2023

ڈینگی کا خطرہ بدستور موجود ، رواں سال لاہور میں اب تک تین اور صوبے بھر میں 16 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ڈینگی کے گزشتہ سیزن میں کام کرنے والے ساڑھے 7 ہزار ورکر دو ماہ کی تنخواہ سے محروم ہیں۔

موسم سرد ہونے کے باوجود ڈینگی وائرس کا خطرہ منڈالا رہا ہے ، رواں سال کے دوران اب تک لاہور میں ڈینگی بخار کے تین کیسز سامنے آئے ہیں اور صوبے بھر میں ڈینگی بخار کے 16 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ادھر ڈینگی کے گزشتہ برس کے سیزن میں کام کرنے والے ساڑھے 7 ہزار ڈینگی ورکرز 2 ماہ کی تنخواہ کے حصول کیلئے دربدر ہیں ۔ ڈینگی سیزن میں کام کرنے والے ورکرز اکتوبر اور نومبر کی تنخواہ کی ادائیگی نہ ہونےسے شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں اور محکمہ صحت کے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں ، ڈینگی ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی کرنے کے حوالے سے محکمہ پرائمری ہیلتھ تاحال کوئی فیصلہ نہیں کر سکا ہے ۔

لاہور کے باسی مردہ جانور کا گوشت کھانے سے بال بال بچ گئنجاب فوڈ اتھارٹی کی بابوصابو انٹرچینج پر بڑی کارروائی ،لاہوریے مر...
18/02/2023

لاہور کے باسی مردہ جانور کا گوشت کھانے سے بال بال بچ گئ
نجاب فوڈ اتھارٹی کی بابوصابو انٹرچینج پر بڑی کارروائی ،لاہوریے مردہ جانور کا گوشت کھانے سے بچ گئے۔

مردہ گوشت لے کر جانے والی گاڑی پکڑی لی ،14من وزنی مردہ جانور برآمد کر لیے،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں میٹ سیفٹی ٹیموں نے مردہ جانور سپلائرپکڑا۔

ذرائع کے مطابق گوشت تیار کرنے کے لیے مردہ جانور کو چھپا کر گاڑی میں لے جایا جا رہا ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے انسانی صحت کے دشمن ہیں، لاغر،بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔خوراک سے وابستہ ہر کاروبار کو فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل کرنا لازم ہے،صوبہ بھر میں معیاری اور صحت بخش اشیاء خورونوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

الیکشن کی تاریخ کے اعلان کیلئے ہائیکورٹ میں دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے...
18/02/2023

الیکشن کی تاریخ کے اعلان کیلئے ہائیکورٹ میں دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان کیلئے دائر درخواست 20 فروری کو سماعت کیلئے مقرر کردی، جسٹس جواد حسن شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کریں گے.

درخواست میں وفاقی حکومت سمیت صدر پاکستان، گورنر، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو گورنر کی مشاورت کے بعد الیکشن کی تاریخ دینے کا حکم دیا تھا، تاحال الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، گورنر نے الیکشن کی تاریخ دینے سےانکار کیا ہے، الیکشن کمیشن عدالت کے فیصلے کی مزید تشریح کروانا چاہتا ہے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lahore Sang News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share