tnn news

tnn news Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from tnn news, Media/News Company, attock, .

15/06/2024
. . . .  ضلع کچہری اٹک میں ناخوشگوار واقعہ   . . . . اٹک (پریس ریلیز)اٹک پولیس کی ایک پریس ریلیز کے مطابق ضلع کچہری اٹک ...
15/06/2024

. . . . ضلع کچہری اٹک میں ناخوشگوار واقعہ . . . .
اٹک (پریس ریلیز)اٹک پولیس کی ایک پریس ریلیز کے مطابق ضلع کچہری اٹک میں ہونے والے آج کے ناخوشگوار واقع میں ایلیٹ فورس اٹک کے اے ایس آئی انتظار شاہ نے سابقہ رنجش کی بناء پر ایڈوکیٹ ملک اسرار پر فائرنگ کی جس سے ایڈوکیٹ ملک اسرار اور اسکا ساتھی ایڈووکیٹ ذوالفقار شاہ فائر لگنے سے زخمی ہو گئے۔ وجہ عناد یہ تھی کہ اے ایس آئی کو رنج تھا کہ فیملی کورٹ میں چلنے والے کیس میں ایڈوکیٹ ملک اسرار کی وجہ سے ہی اسے اپنی بیوی کو طلاق دینا پڑی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردارغیاث گل خان نےاس ناخوشگوار واقع کا سختی سے نوٹس لیا ہے ۔ فائرنگ کرنے والا اے ایس آئی انتظار شاہ گرفتار کر لیا گیا اور غفلت اور لاپرواہی برتنے پر انچارج ایلیٹ فورس اٹک ا ور محرر ایلیٹ فورس اٹک کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن کی وجہ سے اے ایس آئی انتظار شاہ ضلع کچہری اٹک میں داخل ہوا مزید تفتیش جاری ہے۔

08/06/2024

(رپورٹ ملک تنویر حسین اعوان کامرہ کینٹ سے )
چیف ایگزیکٹو کنٹو نمنٹ بورڈ کامرہ محمد تنویر کی زیر نگرانی کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ فوڈ سیل اورپنجاب فوڈ اتھارٹی اٹک کی ناقص و ملاوٹی دودھ کی روک تھام کےلیےمشترکہ کاروائی 1240 لٹر سے زائد ناقص و ملاوٹی دودھ کو تلف کردیاگیا اور مالکان کو بھاری جرمانے کیے گئے اور اس آپریشن میں کنٹو نمنٹ بورڈ کامرہ انفورسمنٹ سیل۔پنجاب پولیس نے حصہ لیا ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی اٹک میڈم آمنہ و کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ فوڈسیل کےانچارج انسپکٹر سید امجد علی شاہ نے تقریباً 6540لٹر دودھ کو چیک کیاگیا اور اس موقع پر انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ ناقص دودھ وملاوٹی دودھ والوں کیخلاف یہ کاروائیاں جاری وساری رہی گی لہذا کسی بھی نقصان و پریشانی سے بچنے کےلیے معیاری وخالص دودھ کی خرید وفروخت کو یقینی بنائیں

خصوصی رپورٹ ملک تنویر حسین اعوان کامرہ کینٹ سے)ممبر کینٹ بورڈ کامرہ  شاہجہاں اور وائس پریزیڈنٹ کینٹ بورڈ کامرہ چن زیب کی...
07/06/2024

خصوصی رپورٹ ملک تنویر حسین اعوان کامرہ کینٹ سے)ممبر کینٹ بورڈ کامرہ شاہجہاں اور وائس پریزیڈنٹ کینٹ بورڈ کامرہ چن زیب کی کاوشوں سے واپڈا نے 100 کے وی کا ٹرانسفارمر نصب کر دیا وولٹیج کا مسئلہ حل ہو گیا۔۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ مسجد گیٹ نمبر فٹ بال گراؤنڈ کے نزدیک اہل محلہ کو بجلی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا ٹرانسفارمر نہ ہونے کی وجہ سے ہمیشہ کم وولٹیج اور نئے کنکشن لگانے کے لیے مسئلہ درپیش رہتا تھا اہلیان علاقہ کی نشاندہی پر ممبر کینٹ بورڈ شاہ جہاں اور وائس پریزیڈنٹ چن زیب کی کاوشوں سے واپڈا نے یہ اہم مسئلہ حل کر دیا ہے اور 100 کے وی کا ٹرانسفارمر نصب کر دیا ہے ٹرانسفارمر لگانے کے موقع پر بذات خود ایس ڈی او واپڈا ہٹیاں عمر امجد اور لائن سپریڈنٹ جہاں زیب خان کے علاوہ دیگر عملہ بھی موجود تھا ۔

07/06/2024
(ڈپٹی بیوروچیف ضلع اٹک سے روزنامہ نئی دنیا ایکسپریس  نمائندہ تنویرحسین کی رپورٹ کے مطابق)ڈی پی او آفس اٹک میں رینک پننگ ...
06/06/2024

(ڈپٹی بیوروچیف ضلع اٹک سے روزنامہ نئی دنیا ایکسپریس نمائندہ تنویرحسین کی رپورٹ کے مطابق)
ڈی پی او آفس اٹک میں رینک پننگ کی تقریب کا انعقاد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے ترقی پانے والے افسران کو بیج لگائے،* ڈی پی او آفس اٹک میں رینک پننگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے ایس پی انوسٹیگیشن جوریہ جمیل کے ہمراہ ترقی پانے والے افسران اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر پروموٹ ہونے والے افسران محمد صداقت اور محمد عمران کو رینک لگائے اور مبارک باد دی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتا ہوں آپ نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ اپنی ذمہ داری کو بخوبی سرانجام دیں گے اور محکمہ پولیس کے وقار میں اضافہ کا باعث بنیں گے.

*فتح جنگ، حطار چیک پوسٹ کے قریب ہائی ایس اور موٹر سائیکل میں تصادم، 1 شخص جاں بحق 1 شدید زخمی* تفصیلات کے مطابق تحصیل فت...
04/06/2024

*فتح جنگ، حطار چیک پوسٹ کے قریب ہائی ایس اور موٹر سائیکل میں تصادم، 1 شخص جاں بحق 1 شدید زخمی*
تفصیلات کے مطابق تحصیل فتح جنگ میں حطار چیک پوسٹ کے قریب ہائی ایس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم، جس کے نتیجے میں 60 سالہ موٹر سائیکل سوار شیر احمد ولد نور محمد موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 36 سالہ عدیل ولد شکیل زخمی ہوا
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچی، لاش اور زخمی کو تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا

حضرو(خصوصی رپورٹ ملک تنویر حسین اعوان سے)ببلو استاد کمانی میکرز راولپنڈی والا شاپ نزد شنواری ہوٹل تربیلہ موڑ حضرو کا شان...
02/06/2024

حضرو(خصوصی رپورٹ ملک تنویر حسین اعوان سے)ببلو استاد کمانی میکرز راولپنڈی والا شاپ نزد شنواری ہوٹل تربیلہ موڑ حضرو کا شاندار افتتاح ہوا جس کے مہمان خصوصی سابق چیئرمین یو سی شمس اباد محمد سعید اعوان تھے ۔تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد کاروبار کی خیر و برکت کے لیے دعا کی گئی ۔تقریب شرکاء کی مٹھائی اور چائے سے تواضع کی گئی تقریب کے اختتام پر مذکورہ مذکورہ شاپ کے اونر محمد اشفاق عرف ببلو نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

(ڈپٹی بیورو ضلع اٹک سے روزنامہ نئی دنیا ایکسپریس  نمائندہ تنویرحسین کی رپورٹ کے مطابق)اہلیان شمس آباد کا دیرینہ مسئلہ حل...
02/06/2024

(ڈپٹی بیورو ضلع اٹک سے روزنامہ نئی دنیا ایکسپریس نمائندہ تنویرحسین کی رپورٹ کے مطابق)

اہلیان شمس آباد کا دیرینہ مسئلہ حل ۔۔
معززین دیہہ کا سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم خان سے اظہار تشکر ۔
سکول والی جنازہ گاہ کے باہر رستے پر گندہ پانی جس نے تالاب کی صورت اختیار کرلی تھی اور اس رستے سے طلباء طالبات اور عام لوگوں کا گزرنا محال ہوچکا تھا ۔۔
ملک امین اسلم خان کی کاوش سے اس راستے پر کام کا آغاز ہوچکا ہے ۔۔
اس کے علاؤہ بیرئیر پر بھی کا جاری ہے ۔۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معززین شمس آباد کا کہنا تھا کہ اقتدار ہو یا اپوزیشن ملک امین اسلم خان نے ہمیشہ اپنے گاؤں کی فلاح و بہبود کو مقدم رکھا جس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

31/05/2024

(ڈپٹی بیورو ضلع اٹک سے روزنامہ نئی دنیا ایکسپریس نمائندہ تنویرحسین کی رپورٹ کے مطابق)

*فتح جنگ، اجوالہ گاؤں کالا چٹا پہاڑ پر آگ بھڑک اٹھی*

تفصیلات کے مطابق تحصیل فتح جنگ کے گاؤں اجوالہ میں کالا چٹا پہاڑ پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی جس نے تیز ہوا اور گرم موسم کی وجہ سے کافی ایریا اپنی لپیٹ میں لے لیا

ریسکیو 1122 فتح جنگ اور تحصیل اٹک کی 4 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں 25 ریسکیو اہلکاروں پر مشتمل ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں

ریسکیو اہلکاروں کی انتھک کوششوں سے کافی ایریا پر آگ پر قابو پا لیا گیا

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین کی نگرانی میں ریسکیو آپریشن جاری

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین نے کہا ہے کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے باقی آگ پر جلد قابو پا لیا جائے گا

(ڈپٹی بیورو ضلع اٹک سے روزنامہ نئی دنیا ایکسپریس  نمائندہ تنویرحسین کی رپورٹ کے مطابق)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار...
30/05/2024

(ڈپٹی بیورو ضلع اٹک سے روزنامہ نئی دنیا ایکسپریس نمائندہ تنویرحسین کی رپورٹ کے مطابق)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ،*

*کرائم میٹنگ میں تھانہ جات کے کرائم اور مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرنے، مجرمان اشتہاریوں اور سنگین مقدمات قتل، ڈکیتی، چوری وغیرہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر زور دیا،*

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی سربراہی میں ڈی پی آفس اٹک میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ ڈی پی او اٹک نے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے مجموعی طور پر جرائم کی شرح اور پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا، سنگین مقدمات بلخصوص قتل کے زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے، ڈکیتی، چوری اور راہزنی کے مقدمات میں ملوث ملزمان اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری پر خصوصی زور دیا۔ علاوہ ازیں ضلع بھر میں منشیات فروشوں، قبحہ خانوں اور جوئے کے اڈوں کے خلاف کاروائی کرنے پر خصوصی ہدایات دیں۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس شرپسند اور قانون شکن عناصر کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھ کر معاشرے کو امن کا گہوارہ بنا کر دم لے گی۔

کامرہ کینٹ(ملک تنویرحسین سے)پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے انٹرا پارٹی انتخابات میں قائد مسلم لیگ( ن) میاں محمد نواز شریف کے ک...
27/05/2024

کامرہ کینٹ(ملک تنویرحسین سے)پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے انٹرا پارٹی انتخابات میں قائد مسلم لیگ( ن) میاں محمد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی بطور صدارتی امیدوار پر رکن قومی اسمبلی این اے 49 ، کنوینئر رابطہ کمیٹی حکومت پنجاب اٹک شیخ آفتاب احمد بطور تجویز کنندہ دستخط کر رہے ہیں. #

(ڈپٹی بیورو ضلع اٹک سے روزنامہ نئی دنیا ایکسپریس  نمائندہ تنویرحسین کی رپورٹ کے مطابق) ڈی پی او آفس اٹک میں جاری انٹرنشپ...
26/05/2024

(ڈپٹی بیورو ضلع اٹک سے روزنامہ نئی دنیا ایکسپریس نمائندہ تنویرحسین کی رپورٹ کے مطابق) ڈی پی او آفس اٹک میں جاری انٹرنشپ پروگرام کا 8th فیز اختتام پذیر،.
ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی انٹرنشپ پروگرام کے 8th فیز میں حصہ لینے والے انٹرنیز کے ساتھ ملاقات،
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے عین مطابق ڈی پی او آفس اٹک میں جاری انٹرنشپ پروگرام کا 8th فیز اختتام پذیر ہوا۔ انٹرنشپ پروگرام میں اٹک پولیس کی کارکردگی اور روزمرہ کے فرائض کی سر انجام دہی کے ساتھ ساتھ پولیس کی جانب سے عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات، پولیس ایپلیکشنز، پولیسنگ میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی کے متعلق تربیت فراہم کی گئی۔ ڈی پی او اٹک نے انٹرنشپ پروگرام کے آٹھوے فیز کا حصہ بننے والے انٹرنیز سے ملاقات کی اور انٹرنیز میں اٹک پولیس کی جانب سے دیئے جانے والے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ طلباء اور طالبات معاشرے میں پولیس کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں جو پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

تمام کاروبار کرنے والوں سے گزارش ہے کہ اپنے دکان یا آفس کے باہر ٹھنڈے پانی کا کولر باہر رکھیں کیونکہ بہت گرمی میں عام لو...
25/05/2024

تمام کاروبار کرنے والوں سے گزارش ہے کہ اپنے دکان یا آفس کے باہر ٹھنڈے پانی کا کولر باہر رکھیں کیونکہ بہت گرمی میں عام لوگ پانی پیئیں اور آپ کو اس کا اجر ملے صدقہ جاریہ سمجھ کر آگے شیئر کریں ۔۔۔

ریجنل ایمرجینسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود کا تحصیل حضرو اور اٹک ریسکیو دفاتر کا دورہ.تفصیلات کے مطابق ریجنل ایمرجینسی آفیسر...
18/05/2024

ریجنل ایمرجینسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود کا تحصیل حضرو اور اٹک ریسکیو دفاتر کا دورہ.
تفصیلات کے مطابق ریجنل ایمرجینسی آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر فیصل محمود نے تحصیل حضرو اور اٹک کے ریسکیو دفاتر کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر علی حسین اور ریسکیو سیفٹی آفیسر حضرو منیب قریشی نے اپنے دفاتر میں ڈاکٹر فیصل کا والہانہ استقبال کیا، ریسکیو اہلکاروں کے چاق وچوپند دستے نے سلامی پیش کی۔ریجنل ایمرجینسی آفیسر نے ریسکیوآفیسرز،ریسکیو سٹاف اور ٹی ایم اے فائر سٹاف سے ملاقات کی. ریسکیو سٹاف کاٹرن آوٹ اورڈسپلن چیک کیااوران کی خدمات اور کام کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔ دفاتر کی بلڈنگ، سٹورز اور ایمرجنسی وہیکلز بھی چیک کیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین نے ریسکیو کی کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ریجنل ایمرجینسی آفیسر نے ریسکیو سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی سب سے بڑی نیکی اور اجر عظیم ہے اس لیے ریسکیو اہلکار دلجمعی کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کریں کیونکہ یہ فرائض کے ساتھ ساتھ ایک عبادت بھی ہے اور جوش و جذبہ کے ساتھ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت اپنی تیاری کو مکمل رکھیں تاکہ ہم عوام کو بہتر طور پر سہولیات فراہم کر سکیں۔ مزید کہا کہ بلاشبہ فرض شناس افراد کسی بھی مُلک کا قیمتی سرمایہ ہیں جس پر قوم کو فخر ہوتاہے۔ دورہ کے دوران ڈاکٹر فیصل محمود نے ریسکیو کی کارکردگی کو سراہااور تسلی بخش قرار دیا #

(اٹک سے روزنامہ نئی دنیا ایکسپریس کا نمائندہ تنویرحسین کی رپورٹ کے مطابق)*اسلحہ کی نوک پر موبائل فون اور 10000 روپے چھین...
17/05/2024

(اٹک سے روزنامہ نئی دنیا ایکسپریس کا نمائندہ تنویرحسین کی رپورٹ کے مطابق)

*اسلحہ کی نوک پر موبائل فون اور 10000 روپے چھیننے والا ملزم گرفتار، دوران تفتیش چھینی گئی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد،*

تفصیلات کے مطابق شیر ولی ولد گل شیر سکنہ سوات حال حضرو نے تھانہ رنگو میں درخواست دی کہ بھینسیں چرا رہا تھا کہ ایک شخص آیا اور اسلحہ کی نوک پر مجھے سے میرا موبائل فون اور نقد رقم 10000 روپے چھین کے لے گیا۔ تھانہ رنگو پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے موبائل فون اور نقد رقم چھیننے والے ملزم ناصر محمود ولد فیاض سکنہ شمس آباد کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا دوران انٹیروگیشن ملزم کے قبضہ سے چھینی گئی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ مقدمہ درج کر لیا۔

Address

Attock

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when tnn news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share