05/08/2023
سکھر:علامہ اقبال ایکسپریس پٹری سے اترنے کا معاملہ،اپ ٹریک اور ڈاؤن ٹریک امدادی سرگرمیوں کے بعد مکمل طور پر بحال کر دیا گیا، ڈی ایس پاکستان ریلوے محمودالرحمان لاکھو
ٹریک بحالی آپریشن کے دوران ڈی ایس پاکستان ریلوے محمود الرحمان لاکھو صاحب جائے وقوعہ پر موجود رہے جبکہ تمام آفیسرز بھی موجود
ڈی ایس پاکستان ریلوے محمودالرحمان لاکھو کی نگرانی میں ٹریک بحالی کا آپریشن جاری رہا
کراچی سے پنجاب جانے والے علامہ اقبال ایکسپریس کی دو بوگیاں پڈعیدن کے قریب پٹری سے اتر گئیں
حادثے میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ہے
بوگیاں اترنے کے باعث اپ ٹریفک پر ٹریفک معطل ہوگئی،
روہڑی اسٹیشن سے ریلیف ٹرین پڈعیدن کے لئے روانہ کرکہ فوری امدادی کروائیاں شروع کئ گئیں
ٹرین ریلیف آپریشن شروع کر دیا گیا مرحلاوار ٹرینوں کی روانگی شروع
کراچی سے پنجاب جانے والی دیگر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشن پر روک دیا گیا تھا
بہاؤ الدین ذکریا کو دریا خان مری اسٹیشن،فرید ایکسپریس کو باندھی اسٹیشن پر روکا گیا تھا
گرین لائن ٹرین کو دوڑ اسٹیشن سے پہلے جبکہ خیبر میل کو نوابشاہ سے پہلے روکا گیا تھا
اس دوران ڈاؤں ٹریک مکمل طور کلیئر رہا جبکہ اپ ٹریک بھی بحال کر دیا گیا ہے ڈی سی او محسن سیال
پاکستان ریلویز سکھر ڈویژن کی جانب سے مختلف ٹرینوں میں سوار مسافروں کو ٹھنڈا پانی،جوس، چائے اور بریانی فراہم کی گئی
امدادی سرگرمیوں کے بعد دونوں ٹیریکس کو مکمکل طور پر بحال کردیا گیا،ڈی سی او محسن سیال