Aapka Dera

Aapka Dera Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Aapka Dera, Media/News Company, .

عادل مغل کی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم.لگائے گئے الزامات مستغیث حماد خان ولد شفیع اللہ ثابت نہ کر سکے, تفصیلات کے مطابق ...
29/09/2022

عادل مغل کی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم.
لگائے گئے الزامات مستغیث حماد خان ولد شفیع اللہ ثابت نہ کر سکے,
تفصیلات کے مطابق پیس ہوٹل کے مالک حماد خان ولد شفیع اللہ نے مبنی بر بددیانتی طور پر اپنے سابقہ ملازم عادل مغل کیمرہ مین کے خلاف تھانہ سٹی میں ایف آئی آر زیر دفعات 406/419/420 درج کرائی تھی جس پر ملزم/سائل عادل مغل نے معزز عدالت ایڈیشنل 6 سے عبوری ضمانت عرصہ دو ماہ قبل کرائی تھی جس پر امروز فاضل عدالت نے فریقین کے وکلاء کے تفصیلی دلائل سنے تاہم استغاثہ اپنے مقدمے کو بادی النظر میں ملزم کے خلاف لگائے گئے الزامات ثابت نہیں کرسکا جس پر معزز عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے عادل مغل کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی,عادل مغل کی جانب سے معروف قانون دان سید تحسین علمدار ایڈوکیٹ جبکہ حماد خان ولد شفیع اللہ کی جانب سے ذوہیب ایڈوکیٹ اور عنایت عادل ایڈوکیٹ پیش ہوئے,ڈیرہ کی صحافی برادری اور سول سوسائٹی نے عدالتی فیصلے کو حق و سچ کی فتح قرار دیا

ہائے ہائے علی برادرن کی بے حسی لاپرواہی ،سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر،خوراک و ادویات کی قلعت، مگر تعارفی اجلاس میں ہرطرف ...
22/08/2022

ہائے ہائے علی برادرن کی بے حسی لاپرواہی ،
سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر،خوراک و ادویات کی قلعت، مگر تعارفی اجلاس میں ہرطرف کھانا ہی کھانا
تحصیل کونسل ڈیرہ کے آج ہونے والے پہلے تعارفی اجلاس میں شریک ممبران کے لیے انواع و اقسام کے کھانے پیش کیے گئے جبکہ سیلاب متاثرین کے بچے بھوک افلاس سے تڑپ رہے ہیں ۔کاش یہ کھانا سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچایا جاتا تو بہتر ہوتا ۔افسوس ایسے وقت میں اقتدار سیاست کی خاطر اجلاس بلانا جب ساری قوم سیلاب زدگان کے غم میں مبتلا ہے ۔اور علی برادران سیلاب ذدہ علاقوں کی بجائے اجلاس اجلاس کھیل رہے ہیں🙏😭

سیلاب سے متاثرہ عوام کی نظریں وقار احمد خان کی تلاش میں, کیا وقار  احمد خان عوام کی پکار سن پائینگے,ڈیرہ اسماعیل خان میں...
21/08/2022

سیلاب سے متاثرہ عوام کی نظریں وقار احمد خان کی تلاش میں, کیا وقار احمد خان عوام کی پکار سن پائینگے,ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا رکھی ہے,جہاں تحصیل پروآ کے تقریبا گاؤں سیلاب سے مٹ چکے ہیں وہاں تحصیل درابن,کلاچی اور پہاڑپور کے علاقوں میں بھی سیلاب نے تباہی کر رکھی ہے,تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے بھی متاثرین کی امداد کی بجائے فوٹوسیشن پر متاثرین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے سوشل میڈیا نمائندوں کے سروے کے دوران عوام کی اکثریت عوام سابق سینٹر وقار احمد خان کو یاد کرتی دکھائی دی,عوام کا کہنا تھا کہ ڈیرہ کے عوام نے وقاراحمدخان کے ساتھ ہمیشہ زیادتی کی اور انکو شکست سے دوچار کیا جبکہ وقار احمد خان نے عوام پر پیسہ لگایا ترقیاتی کام ذاتی جیب سے کرائے اللہ کا دیا اسکے پاس بہت کچھ ہے وہ کرپشن کا سوچ نہیں سکتا انکا کہنا تھا کہ کاش آج سینٹر وقار احمد خان ڈیرہ کی سیاست میں متحرک ہوتے تو سیلاب سے متاثرین عوام کی بھرپور مدد کرتے,اب دیکھنا یہ ہوگا کہ سینٹر وقار احمد خان عوام کی پکار سن پائینگے,

20/08/2022
عمران خان کی جانب سے ملک بھر میں آج احتجاج کی کال،ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں احتجاج نہ ہو سکاواضع رہے سابق وفاقی وزیر عل...
20/08/2022

عمران خان کی جانب سے ملک بھر میں آج احتجاج کی کال،
ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں احتجاج نہ ہو سکا
واضع رہے سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور،سابق پارلیمانی سیکرٹری قومی اسمبلی محمدیعقوب شیخ اور صوبائی وزیر بلدیات فیصل امین خان گنڈہ پور کے حلقہ جات ڈیرہ اسماعیل خان میں ہیں،
جبکہ سابق وفاقی وزیر کے پرسنل سیکرٹری آج اچانک عمرہ پر سعودی عرب کے لیئے روانہ ہو گئے

جمیعت علماء اسلام کی متوقع حکمت عملی تیارسابق وفاقی وزیر علی امین خان برادران اور شیخ یعقوب کو ہر صورت کلین بورڈ کرنے کا...
18/08/2022

جمیعت علماء اسلام کی متوقع حکمت عملی تیار
سابق وفاقی وزیر علی امین خان برادران اور شیخ یعقوب کو ہر صورت کلین بورڈ کرنے کا مقامی جماعت کو ٹاسک سونپ دیا گیا,واقفان زرائع کے مطابق علی امین خان اور انکے بھائی فیصل امین خان جو کہ حلقہ سٹی ون اور سٹی ٹو سمیت ایک این اے کی سیٹ پر انتخاب لڑیں گے جنکے مقابلے میں قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر مولانا فضل الرحمان جبکہ سٹی ون پر حاجی کفیل احمد نظامی اور سٹی ٹو پر سابق ایم پی اے سمیع اللہ علیزئی متوقع مضبوط ترین امیدوار کے طور پر موجود ہیں تاہم جمیعت کے پاس ڈیرے وال گروپ کے سربراہ سہیل راجپوت اور مشتاق ڈار کی شکل میں بھی امیدوار موجود ہیں جو الیکشن لڑنے کے خواہش مند ہیں,واقفان زرائع کے مطابق پہاڑپور سرکل پر اس بار موسی خان,تحصیل پروآ پر مولانا لطف الرحمان, اور کلاچی پر آغاز خان متوقع جمیعت کے امیدوار ہیں

16/08/2022

سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور کی سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ خان علیزئی نے واٹ لگا دی


08/08/2022

‏جس دل میں محبتِ حسینؓ نہیں وہ مسلمان نہیں اور جس دل میں بغضِ صحابہؓ ہو وہ بھی مسلمان نہیں

‎ ؓ_و_حسینؓ
شان اہلبیت شان صحابہ ژندہ باد

5 اگست یوم شہدائے آل ڈیرہ اسماعیل خانڈیرہ اسماعیل خان میں ہمارا آج اور کل محفوظ بنانے کے لیئے سیکورٹی فورسز, سیکورٹی ادا...
04/08/2022

5 اگست یوم شہدائے آل ڈیرہ اسماعیل خان
ڈیرہ اسماعیل خان میں ہمارا آج اور کل محفوظ بنانے کے لیئے سیکورٹی فورسز, سیکورٹی اداروں اور پولیس نے جو قربانیاں دی ہیں انھیں کسی بھی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا,ساتھ ہی ڈیرہ کے شہریوں کی قربانیوں کو بھی ہم سلام پیش کرتے ہیں

قائد جمیعت مولانا فضل الرحمان خود ایک اسلامی انقلابی تحریک کا نام ہے انکی جرآت بہادری اور سیاسی بصیرت کی دنیا قائل ہے گز...
22/07/2022

قائد جمیعت مولانا فضل الرحمان خود ایک اسلامی انقلابی تحریک کا نام ہے انکی جرآت بہادری اور سیاسی بصیرت کی دنیا قائل ہے گزشتہ روز کی قائد جمیعت کی پریس کانفرنس وطن عزیز میں اسلام اور پاکستان کے خلاف موجود حواریوں کے لیئے ایک کھلا پیغام تھا,ان خیالات کا اظہار جمیعت علماء اسلام کے راہنما سابق امیدوار تحصیل میئر کفیل احمد نظامی نے نوجوانوں کے وفد سے ملاقات میں کیا کفیل احمد نظامی نے کہا ڈیرہ اسماعیل خان میں میگاپراجیکٹس مولانا برادران نے جو تحریک انصاف کی مسلسل 9سالوں سے جاری صوبہ میں حکومت سے قبل دیئے ہیں تحریک انصاف نے اسکے مقابلے میں دس فی صد بھی پراجیکٹس ڈیرہ کو نہیں دیئے بدقسمتی یہ ہے کہ ہماری نئے ووٹرز نوجوانوں نے نہ ہی کبھی یہ جاننے کی کوشش کی اور نہ ہی کبھی ڈیرہ کےمیگاپراجیکٹس بارے کوئی مشاہدہ کیا کفیل احمد نظامی نے مزید کہا کہ گومل میڈیکل کالج,مفتی محمود اسپتال,مفتی محمود سکول اینڈ کالج, ڈگری کالجز, ڈیرہ بائی پاس,زرعی یونیورسٹی,محکمہ تعلیم میں درجنوں سکولوں کو اپ گریڈ اور متعدد ضلع بھر میں نئے سکول تعمیر کیئے,اسی طرح سرکلر روڈ سمیت اندرون شہر اس وقت سڑکوں کی تعمیر سیمت ہزاروں نوجوانوں کو روز گار دیتے ہوئے مختلف وفاقی اور صوبائی محکموں میں سرکاری نوکریاں دیں اور بےشمار ترقیاتی کام کیئے ہیں,کفیل احمد نظامی نے کہا عمران خان اور اسکی ٹیم نے نہ صرف کرپشن کے ریکارڈ بنائے ہیں بلکہ خوشحال پاکستان کو ساڑھے تین سالوں میں معاشی بدحالی کی طرف دھکیل دیا اور اپنے بیرونی آقاؤں کے ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے پاکستان کی تہذیب اور اسلامی کلچر کا جنازہ نکال کر وطن عزیز کے اداروں اور افواج کو بھی نشانہ بنا رکھا ہے لیکن وہ اور انکے بیرونی آقا یہ مت بھولیں کے قائد جمیعت کے ابابیل ابھی زندہ ہیں جو وطن عزیز کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی جفاظت کرنا اچھی طرح سے جانتے ہیں
#

21/06/2022

مامون شاہین کا مقامی پولیس زیادتیوں پر کرارا اعلان

پولیس کے مسلسل ناجائز دباؤ پر جہاں سوشل میڈیا کلب کے صدر انمول نیوز کے سی ای او محمدزبیر شاہین کی فیملی سخت پریشان اور ہ...
16/06/2022

پولیس کے مسلسل ناجائز دباؤ پر جہاں سوشل میڈیا کلب کے صدر انمول نیوز کے سی ای او محمدزبیر شاہین کی فیملی سخت پریشان اور ہراساں ہو رہی ہے وہاں صدر سوشل میڈیا کلب محمدزبیرشاہین مقامی پولیس کی جانب سے شدید ہراسمنٹ کے باعث ذہنی دباؤ کے باعث بیمار ہوگئے ہیں آج بھی وہ راستے میں بے ہوش ہوگئے تھے،ڈاکٹر نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ،سوشل میڈیا کلب اور صحافی برادری پولیس کے اس ناجائز جارہانہ رویے کی سخت الفاظوں میں مزمت کرتی ہے۔سوشل میڈیاکلب چیف جسٹس آف پاکستان،وزیراعلی انصاف حکومت کے پی کے اور آئی جی پی خیبرپختونخواہ سے ڈیرہ پولیس کے اختیارات سے تجاوز اور صدر سوشل میڈیا کلب سینئر صحافی محمدزبیرشاہین اور اسکی فیملی کو ناجائز ہراساں اور پریشان کرنے کا فوری نوٹس لیں ۔سوشل میڈیا کلب کے ذمہ داران اور ممبران کی جانب سے تمام دوستوں اور عوام الناس سے سینئر صحافی محمدزبیرشاہین کی جلد صحت یابی کے لئیے دعاؤں کی درخواست کی جاتی ہے۔
سوشل میڈیا کلب ڈیرہ اسماعیل خان

بڑی خبر,  بنک ڈکیتی کی وارداتڈیرہ اسماعیل خانتھانہ نواب  کی حدود میں کیش وین سے رقم HBL بنک منتقل کرنے کے دوران 04 مسلح ...
13/06/2022

بڑی خبر, بنک ڈکیتی کی واردات
ڈیرہ اسماعیل خان
تھانہ نواب کی حدود میں کیش وین سے رقم HBL بنک منتقل کرنے کے دوران 04 مسلح ڈاکو 80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب کیش وین پر موجود سیکورٹی اہلکار 80 لاکھ روپے HBL بینک منتقل کرنے جا رہے تھے،مسلح ڈاکو 02 موٹر سائیکل پر سوار تھے۔واضع رہے اس سے قبل بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں کچھ عرصہ قبل بنک ڈکیتی کی وارداتیں ہو چکی ہیں,ساتھ آئے روز دکانوں کی اور موٹرسائیکلز چوریوں پر عوام میں تشویش پائی جاتی ہے

11/06/2022

سودی نظام کے خلاف جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور صوبائی امیر پروفیسر ابراہیم کا حق نواز پارک میں عظیم الشان عوامی جلسے سے خطاب۔سودی نظام کے خلاف ج ہ اد اور وفاقی بجٹ مسترد کرنے کا اعلان

پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت نے پاکستان پیپلزپارٹی کے دیرینہ اور متحرک کارکن چودھری محمد خالد کو ڈسٹرکٹ انفارمیشن ...
08/06/2022

پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت نے پاکستان پیپلزپارٹی کے دیرینہ اور متحرک کارکن چودھری محمد خالد کو ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری ڈیرہ اسماعیل خان مقرر کر دیا ہے ۔۔
چودھری محمد خالد اپنی سیاسی صلاحیتوں کی بنیاد پر پاکستان پیپلزپارٹی ڈیرہ اسماعیل خان کو مذید فعال بنانے میں بہترین کردار ادا کریں گے ۔

ڈیرہ اسماعیل خان, ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کی ایماء پر صحافی کو دھمکی تنازع پر آر پی او ڈیرہ کی سوشل میڈیا کلب کے وفد سے ملاق...
31/05/2022

ڈیرہ اسماعیل خان, ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کی ایماء پر صحافی کو دھمکی تنازع پر آر پی او ڈیرہ کی سوشل میڈیا کلب کے وفد سے ملاقات ، میڈیا کی مثبت تنقید کو سراہتے ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ میں منعقدہ ایک تقریب کے حوالے سے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اور سوشل میڈیا کلب کے جنرل سیکرٹری کے درمیان کوریج بارے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کی ایماء پر پی آر او ، ڈی پی او کی جانب سے دھمکیاں اور سوشل میڈیا کے احتجاج پر آج آر پی او شوکت عباس نے اپنے آفس میں سوشل میڈیا کلب کے وفد سے ملاقات کی وفد کی قیادت صدر سوشل میڈیا کلب زبیر شاہین نے کی جب کہ جنرل سیکرٹری عادل وقار ، نائب صدر ابوشان اور عادل مغل شامل تھے اس ملاقات میں سوشل میڈیا کلب کے وفد نے آر پی او کی جانب سے دریافت پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا وفد سے گفتگو کرتے ہوئے آر پی او نے کہا کہ میڈیا کوریج کے حوالے سے پروگرام کا متعلقہ پولیس آفیسر کی مرضی ہوتی ہے کہ وہ جس صحافی کو کوریج کے لئے بلائے یا کسی کو نہ بلائے میڈیا کی مثبت تنقید کو ہم سراہتے ہیں میڈیا بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نان ایشو کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے سے گریز کرے اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہوتا ہے اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ان کی بات نہیں سنتا تو مجھ سے آ کر اپنے مسائل شیئر کر سکتا ہے میرے آفس کے دروازے ہرعام و خاص شہری کیلئے کھلے ہیں.

پریس ریلیز (سوشل میڈیا کلب ڈیرہ )آئی جی پی اور آر پی او ڈیرہ ریجن ایس ڈی پی او ڈیرہ کی اہم سیٹ پر فل ڈی ایس پی تعینات کر...
18/05/2022

پریس ریلیز (سوشل میڈیا کلب ڈیرہ )
آئی جی پی اور آر پی او ڈیرہ ریجن ایس ڈی پی او ڈیرہ کی اہم سیٹ پر فل ڈی ایس پی تعینات کریں
صحافی برادری کو بلاتفریق آزادی صحافت کے مواقع فراہم کیئے جائیں
سوشل میڈیا کلب کے جنرل سیکرٹری کو صحافیانہ فرائض کی ادائیگی پر ذاتی تسکین نہ ملنے پر ایس ڈی پی او کی سیٹ پر تعیناپ اصغر علی شاہ و پی آر او ڈی پی او اصغر بلوچ کی جانب سے دھمکیاں قابل مزمت اور آزادی صحافت پر قدغن قرار
ڈیرہ پریس کلب غیرقانونی سرکاری ملازمین کی ممبر شپ فوری ختم کرے اور ورکنگ جرنلسٹس کے لئیے دروازے کھولے
سوشل میڈیا کلب ڈیرہ کے زیراہتمام ماہ اگست میں یوم شہدائے ڈیرہ منانے کی منظوری
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کلب ڈیرہ کا اہم ہنگامی اجلاس زیرصدارت صدر سوشل میڈیا کلب محمدزبیرشاہین منعقد ہوا۔جسمیں کابینہ کے عہدیداران سمیت سینئر ممبران نے شرکت کی۔جنرل سیکرٹری عادل وقار نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا جس پر طویل بحث و مباحثہ اور ممبران نے اپنی اپنی رائے دی۔جس پر مکمل مشاورت اور متفقہ طور پر اہم فیصلے کیئے گئے اجلاس میں ڈیرہ پریس کلب کی کرپشن بے نقاب کرنے پر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے سمیت سرکاری ملازمین کو قانون اور اعلی عدالتوں کے فیصلوں برخلاف ڈیرہ پریس کلب کا ممبر رکھنے کی شدید مزمت کی گئی اور متعلقہ صحافی نما سرکاری ملازمین کے محکموں کے افسران،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ سے فوری تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا اگر ان ملازمین صحافیوں کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی تو صحافی نماسرکاری ملازمین اور ان محکموں کے افسران کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائیگا ساتھ ہی محکمہ اینٹی کرپشن سے بھی جاری تحقیقات میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا گیا،اجلاس میں گزشتہ دنوں اعجازشہید پولیس لائن میں جنرل سیکرٹری عادل وقار کی جانب سے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرنے کے باوجود ایس ڈی پی او ہیڈکواٹر کی سیٹ پر جونیئر تعینات انسپکٹر اصغرعلی شاہ اور ڈی پی او ڈیرہ کے پی آر او کی جانب سے اصغرعلی شاہ کی تشہیر نہ ہونے پر عادل وقار کو مسلسل دھمکیوں کی شدید الفاظوں میں مزمت کی گئی اور ایسے فعل کو آزادی صحافت پر کاری ضرب و قدغن قرار دیا گیا اجلاس میں جہاں مقامی پولیس کے اعلی افسران سے پسند نہ پسند صحافیوں کی پالیسی کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا وہاں آئی جی پی خیبرپختونخواہ اور آر پی او ڈیرہ سے مطالبہ کیا گیا کہ عوام دوست پولیس اور صحافی برادری میں پسند نہ پسند کی بنیاد پر دراڑیں ڈالنے والے جونیئر افسر کی بجائے ایس ڈی پی او ہیڈ کواٹر کی اہم پوسٹ پر فل ڈی ایس پی رینک کے آفیسر کو تعینات کیا جائے اور اصغرعلی شاہ سمیت پی آر او اصغربلوچ کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔اجلاس میں شہر اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں اور منشیات کے پھیلاؤ پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا،اجلاس میں ماہ اگست کے حوالے سے سال 2021 کی طرح یوم شہدائے ڈیرہ 2022 کو بھرپور عقیدت و احترام سے منانے کی بھی منظوری دی گئی

15/05/2022

عمران خان کو مارنے کی سازش ناکام بنانے کے لیئے حکومت عمران خان کو اپنی حفاظتی تحویل میں لے
اسطرح ملک میں بھی سکون ہو جائیگا

سیاست اپنی جگہ مگر پاک فوج ہمارے دلوں کی دھڑکن ہے جسکے بغیر ہمارا جینا ممکن نہیںپاک فوج کے کسی بھی آفیسر سے آپکی اپنی را...
11/05/2022

سیاست اپنی جگہ مگر پاک فوج ہمارے دلوں کی دھڑکن ہے جسکے بغیر ہمارا جینا ممکن نہیں
پاک فوج کے کسی بھی آفیسر سے آپکی اپنی رائے کے مطابق اس سے آپکا ذاتی اختلاف ہوسکتا ہے مگر عمران خان سمیت اسکے مداری تمام حواری سن لیں پاک فوج کو اشاروں میں بھی غدار کہنا پاکستانی قوم کسی صورت قبول نہیں کرے گی اور اگر پھر سے پاک فوج کے خلاف کوئی بکواس کی تو پاکستانی قوم شدید ردعمل دیتے ہوئے بنی گالا سمیت تمام راہنماؤں کے گھروں کا گھراؤں کرینگے
پاکستان زندہ باد
پاک فوج زندہ باد

اگست میں رواں سال بھی سوشل میڈیا کلب ڈیرہ کے زیر اہتمام عقیدت و احترام کے ساتھ(شہدائے ڈیرہ )بھرپور طریقہ سے منائیں گے جو...
07/05/2022

اگست میں رواں سال بھی سوشل میڈیا کلب ڈیرہ کے زیر اہتمام عقیدت و احترام کے ساتھ(شہدائے ڈیرہ )بھرپور طریقہ سے منائیں گے جو کہ شہدائے پاک فوج،شہدائے ڈیرہ عوام اور شہدائے پولیس سے منسوب ہے اس بار 5 اگست کو پروگرام کو وسیع کرتے ہوئے اپنے ان شہداء کو بطور ہدیہ قرآن پاک کی تلاوت سمیت حمد ونعت پیش کیا جائیگا۔
صدر سوشل میڈیا کلب محمدزبیرشاہین و ممبران کلب ڈیرہ

06/05/2022

سن لو کان کھول کر عمران خان اور اسکے حواری
پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کا سپاہی ہے
پاک فوج زندہ باد

05/05/2022

مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی کی اہم قیادت کی جانب سے علی امین خان کیخلاف کرپشن کیسز پر کام تیزی سے جاری ہےعلی امین خان کے پرسنل سیکرٹری کا نام بھی فرنٹ مین کے طور پر شامل ہونے کی شنید، اہم واقفان زرائع

03/05/2022

چھوٹی عید پر بڑی خبر
تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی میں 123 ایم این ایز کے جمع کرائے گئے استعفے
دو درجن سے زائد ایم این ایز نے استعفی اپنی مرضی سے دینے پر لاتعلقی کا اظہار کر دیا،جنمیں کے پی کے ایم این ایز بھی شامل ہیں،مختلف زرائع سے سپیکرقومی اسمبلی کو آگاہ کر دیا گیا،واقفان زرائع

02/05/2022

فوکل پرسنز و پرسنل سیکرٹریز کارکردگی پر موجودہ صورتحال میں کیا لگتا ہے کہ سابق وفاقی وزیر علی امین خان ڈیرہ سے کوئی قومی یا صوبائی نشست آئندہ الیکشن میں جیت پائیں گے ؟

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aapka Dera posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share