NN5TV

NN5TV Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from NN5TV, TV Channel, .

تلہ گنگ: موسلادھار بارش میں بھی سرکاری یوٹیلیٹی سٹور کے باہر بزرگ نوجوان مرد عورتوں اور بچے سستی اشیاء خوردونوش کا رش لگ...
21/06/2022

تلہ گنگ: موسلادھار بارش میں بھی سرکاری یوٹیلیٹی سٹور کے باہر بزرگ نوجوان مرد عورتوں اور بچے سستی اشیاء خوردونوش کا رش لگ ہوا ہے سماجی حلقوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خراب موسم یا سخت دھوپ میں بھی یہاں آئے ہوئے خریدار باہر کھڑے رہتے ہیں عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا تھا کہ باہر کھڑے لوگوں کے لیے ایسا انتظام کیا جائے تاکہ خراب موسم یا دھوپ کی صورت میں ان کے لیے بیٹھنے اور دھوپ سے بچنے کے لیے سایہ کا انتظام کیا جائے۔

سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایات کے مطابق شہر بھر میں نماز جمعہ کے دوران موثر سکیورٹی انتظامات، فیلڈ افس...
17/06/2022

سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایات کے مطابق شہر بھر میں نماز جمعہ کے دوران موثر سکیورٹی انتظامات، فیلڈ افسران متعینہ ڈیوٹیز کو چیک اور بریف کررہے ہیں، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

17/06/2022

پٹرولیم مصنوعات میں ظالمانہ اضافے کے بعد عوام کو بجلی کے بھی جھٹکے……

*▪️نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی*

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 55 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز کے مالی سال 2021-2022 کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی۔

ڈسکوز نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی جس پر اتھارٹی نے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد ڈسکوز کے صارفین کے لئے 1 روپیہ 55 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی جو کہ جولائی 2022 سے لاگو ہو گی۔

نیپرا نے کہا کہ اس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ تین ماہ تک لاگو رہے گی اور اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا۔… .

راولپنڈی تحفظ سینٹر ٹرانسجینڈرز کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل،راولپنڈی پولیس تحفظ سینٹر میں آئے ٹرانسجینڈرز کی درخواست پر زبر...
14/06/2022

راولپنڈی تحفظ سینٹر ٹرانسجینڈرز کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل،

راولپنڈی پولیس تحفظ سینٹر میں آئے ٹرانسجینڈرز کی درخواست پر زبردستی گھر میں داخل ہو کر تشدد کرنے اوردھمکیاں دینے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج،

مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم اصغر علی عرف بگا گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد،

ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ و منشیات کے الگ الگ مقدما ت درج،

ٹرانسجینڈرز کی درخواست پر راولپنڈی تحفظ سینٹر سے وکٹم سپورٹ آفیسر نے بروقت متعلقہ افسران کو اطلاع دی، جس پر مقدمہ کا اندراج کیا گیا،

ملزم سے پسٹل30بور اور 01کلو600گرام ہیروئن بھی برآمد ہوئی،

ٹرانسجینڈرز کے حقوق کا تحفظ ہماری قانونی اور معاشرتی ذمہ داری ہے، ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ

معاشرے کے محروم طبقات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں،ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس کا تحفظ سینٹرٹرانسجینڈرز کی معاونت اور حفاظت کو یقینی بنارہا ہے،سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری

14/06/2022

سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا ٹارگٹڈ مجرمان کے خلاف موثر کریک ڈاؤن

ڈکیتی، رابر ی اور چوری کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ 312 متحرک ملزمان گرفتار،

14روز میں 312 ملزمان کوگرفتار کیا گیا،

تمام تھانوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے،

کریک ڈاؤن کا مقصد عادی جرائم پیشہ عناصر کی کڑی نگرانی اور انہیں قانون کی گرفت میں لانا ہے،

ٹارگٹڈ مجرمان کی نگرانی سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی،

بھلوال. حالات سے تنگ شخص نے 2 بچیوں کے ساتھ ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا دیبھلوال. والد کی ٹانگ کٹ گئی تشویشناک حالت کے پیش ...
14/06/2022

بھلوال. حالات سے تنگ شخص نے 2 بچیوں کے ساتھ ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا دی
بھلوال. والد کی ٹانگ کٹ گئی تشویشناک حالت کے پیش نظر سرگودھا منتقل
بھلوال. دونوں بچیاں معمولی زخمی ریسکیو اہلکاران نے طبی امداد دی
بھلوال. زخمی بچیوں کو پولیس نے تحویل میں لے لیا

13/06/2022

یہ پروفیسر مہرمحمد اعجاز ہیں جو کہ گریڈ17 کے کیڈٹ کالج چواسیدن شاہ میں مطالعہ پاکستان کے استاد ہیں چار سال قبل پرنسپل راجہ افتخار صاحب کے ٹرانسفرہونے پر انہیں چھ ماہ کے لیے ایکٹنگ پرنسپل کا اضافی عہدہ دیا گیا تھا تاکہ نیا پرنسپل تعینات کیا جاسکے لیکن موصوف اپنے سیاسی اثرورسوخ کو استعمال کرتے ہوئے اپنے اس عہدے کو چارسال سے طول دیے جارہے ہیں اور نئے پرنسپل کی تعیناتی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے کالج بہت سارے انتظامی معاملات سے دو چار ہے جس کا حل باقاعدہ پرنسپل جو کہ کالج قوانین کے تحت20ویں سکیل میں ہے کی تعیناتی ہے
یہاں کیڈٹ کالج میں طلباء پورے پاکستان سے تعلیم کے حصول اور فوج میں کمیشن حاصل کرنے کے لیے 30ہزارماہانہ فیس ادا کرتے ہیں لیکن موصوف نے فوج میں کمیشن کے لیے آئی ایس ایس بی کی تیاری کا کوئی انتظام نہیں کیا ہوا جس وقت کیڈٹس ایجوٹنٹ کی ڈیمانڈکرتے ہیں تو صوبیدار اشتیاق کے ذریعے بچوں کو ٹارچرکیا جاتا ہے اور ذلیل کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے آٹھویں کلاس میں آنیوالے 120 طلباء میٹرک کے بعد فقط20/25 رہ جاتے ہیں اس لیے کہ موصوف کو خطرہ لاحق ہے کہ اگریہاں آرمی افیسر کو کیڈٹس کی ٹریننگ کے لیے لایا گیا تو مجھے اس عہدے کو چھوڑنا پڑسکتا ہے۔
دوسرابڑامسئلہ کالج کے ملازمین کے ساتھ گالم گلوچ ہے اساتذہ کرام کی میٹنگ میں بیٹھ کر انتہائی نازیبا گالیاں دی جاتی ہیں اور ڈرایا دھمکایا جاتا ہے چھوٹے ملازمین پر ہاتھ اٹھانے تک نوبت پہنچ چکی ہے تین ملازمین کو کالج سے نکال دیا گیا جن کو کمشنرصاحب نے واپس بحال کیا
محترم چونکہ سرگودھا سے تعلق رکھتے ہیں تو تمام ملازمین سرگودھا یا اس کے مضافات سے بھرتی کیے جارہے ہیں موصوف نے کالج میں اپنی تین گائے رکھی ہوئی ہیں جن کو کالج ملازمین کالج میں چروانے کی ڈیوتی پر مامور ہیں اور کالج کے لاکھوں روپے کے پودے تباہ ہورہے ہیں جو ملازم ان کی خدمت سے انکارکرے تو اس کو نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں موصوف نے پورے کالج کو ذاتی ملازم بنایا ہواہے کیڈٹ کالج اس وقت ایک عدد ڈیرے میں تبدیل ہوچکا ہے موصوف کے رشتہ داروں کو کالج کے گارڈز کے ذریعے کالے تیتروں کا کالج سے شکارکروایاجاتاہے
کالج میں سو سے زیادہ ملازم اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں لیکن کسی ملازم کے پاس باقاعدہ رہائش نہیں ہے لیکن موصوف نے کالج فنڈ سے ایک کروڑ روپے کی اپنے لیے بجلی کی سی تیزی سے کوٹھی تیارکرلی ہے اس کے علاوہ آڈٹ رپورٹ میں مالی بے ضابطگییوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہےموصوف نے کالج ملازمین کو کنٹرول کرنے کے لیے ظالم ترین انسان یوسف صدیقی کو سیکورٹی انچارج مقررکیا ہوا ہے جس کےذہنی ٹارچر کے وجہ سے دو سیکورٹی ملازم گزشتہ ایک سال میں دوران ڈیوٹی وفات پاچکے ہیں

MDNN5TV
13/06/2022

MDNN5TV

13/06/2022

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NN5TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share