Rawalakot News & Views

  • Home
  • Rawalakot News & Views

Rawalakot News & Views آزاد کشمیر اور خاص کر راولاکوٹ کی ہر خبر پر نظر۔۔
راولا

30/11/2022
29 اگست۔۔ضلع پونچھ میں عام تعطیل
26/08/2022

29 اگست۔۔
ضلع پونچھ میں عام تعطیل

19/08/2022

30 نومبر سے قبل بلدیاتی الیکشن کروائیں جائیں سپریم کورٹ آزاد کشمیر
الیکشن کمیشن نیا شیڈول جاری کرے گا

سپریم کورٹ نے آزاد کشمیر میں 30 نومبر 2022 سے قبل بلدیاتی الیکشن کروانے کا حکم دے دیا..حکومت کو دو مہینوں کی مہلت مل گئی
19/08/2022

سپریم کورٹ نے آزاد کشمیر میں 30 نومبر 2022 سے قبل بلدیاتی الیکشن کروانے کا حکم دے دیا..
حکومت کو دو مہینوں کی مہلت مل گئی

آزاد کشمیر اسمبلی کے ٹیبل پر  موجود پندرہویں ترمیم پر بحث آج بھی نہ ھو سکی۔جمعرات 3:00 بجے تک اجلاس ملتوی کر دیا گیا
17/08/2022

آزاد کشمیر اسمبلی کے ٹیبل پر موجود پندرہویں ترمیم پر بحث آج بھی نہ ھو سکی۔
جمعرات 3:00 بجے تک اجلاس ملتوی کر دیا گیا

وزیراعظم آزادجموں کشمیرسردارتنویر الیاس  نے مقبول احمد گجر کو وزارت سے برطرف کر دیا۔ مقبول گجر صنعت۔ کامرس سمیت چھ محکمو...
17/08/2022

وزیراعظم آزادجموں کشمیرسردارتنویر الیاس نے مقبول احمد گجر کو وزارت سے برطرف کر دیا۔ مقبول گجر صنعت۔ کامرس سمیت چھ محکموں کے وزیر تھے۔
مقبول گجر بیرسٹر سلطان گروپ کے اہم رکن ہیں اور خیال کیا جا رہا تنویر الیاس کے خلاف مقبول گجر اہم کردار ادا کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے تنویر الیاس کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آ سکتی ہے

بلدیاتی الیکشن فوری کروائیں جائیں۔ سردار یعقوب خان
17/08/2022

بلدیاتی الیکشن فوری کروائیں جائیں۔ سردار یعقوب خان

ابھی تک کی صورتحال میں سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں 28 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات ہوں گےمشیر اطلاعات رفیق نیئر
17/08/2022

ابھی تک کی صورتحال میں سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں 28 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے
مشیر اطلاعات رفیق نیئر

کھائیگلہ (ریڑھ بن) سے تعلق رکھنے والے عامر جمیل کو چئیرمین پی ڈی اے راولاکوٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔۔سردار ارشد نیازی کے ا...
16/08/2022

کھائیگلہ (ریڑھ بن) سے تعلق رکھنے والے عامر جمیل کو چئیرمین پی ڈی اے راولاکوٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔۔
سردار ارشد نیازی کے استعفیٰ کے بعد عامر جمیل کو چئیرمین تعنیات کیا گیا ہے۔۔
راولاکوٹ سے پاکستان تحریک انصاف کے کافی لوگ چئیرمین بننے کی دوڑ میں شامل تھے مگر کامیاب نہ ہو سکے

عامر جمیل سیکرٹری جنرل انصاف یوتھ ونگ ہیں۔۔
تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 10 بجے ہونا تھا ابھی تک شروع نہیں ہو سکا. بلدیاتی انتخابات بارے متنازعہ قانون سازی ...
16/08/2022

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 10 بجے ہونا تھا ابھی تک شروع نہیں ہو سکا. بلدیاتی انتخابات بارے متنازعہ قانون سازی پر ریاست بھر میں رد عمل ہے

ڈی ایس پی طارق راولاکوٹ سے کوٹلی جبکہ جبین کوثر کو راولاکوٹ ڈی ایس پی لگا دیا گیا ۔ نوٹیفیکشن جاری ۔
16/08/2022

ڈی ایس پی طارق راولاکوٹ سے کوٹلی جبکہ جبین کوثر کو راولاکوٹ ڈی ایس پی لگا دیا گیا ۔ نوٹیفیکشن جاری ۔

راولاکوٹ۔بلدیاتی الیکشن کے التوا کی کوششوں اور اس حوالے سے پیش کی گئی پندرہویں ترمیم پر غور و خوض کے لئے آل پارٹیز پیپلز...
15/08/2022

راولاکوٹ۔
بلدیاتی الیکشن کے التوا کی کوششوں اور اس حوالے سے پیش کی گئی پندرہویں ترمیم پر غور و خوض کے لئے آل پارٹیز پیپلز رائٹس فورم کا اجلاس۔ الیکشن میں التوا کی کوششوں کی مذمت، جمعرات کو گرینڈ اجلاس بلا کر سیاسی جماعتوں کی سینئر قیادت و بار کونسل کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ۔

15/08/2022
ہرگاہ بلدیاتی انتخابات ( لوکل کونسلز ) سال 2022 ء میں حصہ لینے کے خواہشمند  جملہ امیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ بزر...
15/08/2022

ہرگاہ بلدیاتی انتخابات ( لوکل کونسلز ) سال 2022 ء میں حصہ لینے کے خواہشمند جملہ امیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ بزریعہ درخواست نامزدگی فارم متعلقہ ریٹرننگ افسران سے حاصل کرتے ہوئے از مورخہ 15 اگست تا 22 اگست 2022ء بوقت 4 بجے شام تک بذیل دستاویزات کے ہمراہ جمع کروا سکتے ہیں ۔

1۔ مصدقہ نقل قومی شناختی کارڈ امیدوار
2۔ مصدقہ نقولات قومی شناختی کارڈ تجویز کنندہ و تائید کنندہ
3۔ مصدقہ نقل میٹرک سرٹیفکیٹ امیدوار
4۔ عکسی نقل ووٹر فہرست متعلقہ پرت جسمیں امیدوار ، تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کا اندراج ہو ۔

(نوٹ) - اگر کوئی تجویز کنندہ یا تائید کنندہ ایک سے زائد امیدواران کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کرے گا تو ماسوائے کاغذات نامزدگی جو سب سے پہلے ریٹرننگ افسر کے پاس جمع ہوئے ہیں ، دیگر تمام کاغذات مسترد قرار پائیں گے ۔

5۔ امیدوار یا تجویز کنندہ یا تائید کنندہ نامزدگی فارم اپنے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو ذاتی طور پر پیش کریگا اور اس نسبت رسید حاصل کریگا ۔
6 ۔ کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت امیدوار یا اس کا کوئی نمائندہ درج ذیل ڈیپازٹ بھی زیر دستخطی کے پاس جمع کروانے کا پابند ہے اور امیدواران ڈیپازٹ جمع کروانے کے بعد رسید حاصل کریں ۔

تفصیل فیس :
یونین کونسل کی نشست کیلئے ۔ 5000 روپے
ٹاون کمیٹی کی نشست کیلئے ۔ 8000 روپے
ضلع کونسل کی نشست کیلئے ۔ 10000 روپے

مندرجہ بالا مقررہ فیس نیشنل بنک آف پاکستان NBP کی کسی بھی برانچ میں آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے نام پر بھی جمع کروائی جا سکتی ہے اور جمع شدہ رقم کی رسید ریٹرننگ افسران کو کاغذات نامزدگی کیساتھ پیش کرنا ہو گی اور اسکی رسید ریٹرننگ افسر جاری کریگا ۔

اگر کسی امیدوار کے حق میں ایک سے زائد کاغذات نامزدگی داخل کئے جائیں تو صرف ایک ہی ڈیپازٹ کافی ہے ۔ ڈیپازٹ کردہ رقم نا قابل واپسی ہے ۔

15/08/2022

الیکشن میں تاخیری حربے مسلم لیگ ن حلقہ 3 پونچھ کے صدر نے احتجاجاً پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہمارے لیڈر ہمیں ووٹ کا حق نہیں دے رہے کس منہ سے ہم حق خودارادیت کی بات کر سکتے۔ سردار عارف

ضلع پونچھ کی تحصیل عباس پور سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے جوان عدنان ممتاز چودھری جام شہادت نوش کر گۓ شہید کی نماز جنازہ...
14/08/2022

ضلع پونچھ کی تحصیل عباس پور سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے جوان عدنان ممتاز چودھری جام شہادت نوش کر گۓ شہید کی نماز جنازہ گورنمنٹ عباس میموریل بواٸز پوسٹ گریجوایٹ کالج عباس پور کے گراٶنڈ میں ادا کی گٸ شہید کی بیٹیاں اپنے باپ کی تصاویر کو بوسے دیتے ہوۓ جنازہ کی تقریب میں رقت آمیز مناظر
ہاۓ بیٹیوں کے دُکھ
اللہ پاک شہید کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

14/08/2022

آزاد کشمیر کی حکومت نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کروانے کا ترمیمی بل اسمبلی میں پیش کر دیا۔۔
اس حوالے سے مرحوم سردار خالد ابراہیم صاحب کی ایک تاریخی تقریر اسمبلی میں جب انہوں نے کہا تھا ہمارا کام قانون سازی کرنا ہے پیسے بانٹنا نہیں۔۔
اللّٰہ پاک مغفرت فرمائے امین

13/08/2022

پندرہویں ترمیم آزاد کشمیر اسمبلی میں پیش کر کے بلدیاتی الیکشن رکوانے کی کوششوں کے خلاف راولاکوٹ میں احتجاجی مظاہرہ ۔۔
صدر پیپلز رائٹس فورم سردار ذاہد رفیق ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج راولاکوٹ میں آل پارٹیز کا اجلاس کر کے آئندہ کا لائحہ عمل دیں گئے

12/08/2022

پونچھ کے بعد مظفرآباد میں بھی تاریخی شٹرڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال ۔۔
مظفرآباد کے لوگوں نے بھی پندرہویں ترمیم اور ٹورازم ایکٹ کو مسترد کر دیا

11/08/2022

راولاکوٹ ۔۔
ٹورازم چوک میں ٹریفک اہلکاران اور ایک شخص میں
جھگڑا
© Daily Dharti

بلدیاتی انتخابات۔۔۔مورخہ 28 ستمبر  2022 کو پولنگ  ہوگیجبکہ کاغذاتِ نامزدگی 15 سے 22 اگست تک جمع ہونگے30 اگست جو امیدوارو...
11/08/2022

بلدیاتی انتخابات۔۔۔

مورخہ 28 ستمبر 2022 کو پولنگ ہوگی

جبکہ کاغذاتِ نامزدگی 15 سے 22 اگست تک جمع ہونگے

30 اگست جو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی
آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن ہونے تک ہر قسم کی تقرری تبادلہ ترقیاتی کاموں پائپوں کھمبوں کی تقسیم اور دیگر سکیموں کے اعلانات , بندر بانٹ پر مکمل پابندی عائد
چیف الیکشن کمشنر کی پریس کانفرنس

ساجد اعظم اور محمد عابد کا راولاکوٹ جیل سے باہر آتے ہوئے لوگ کندھوں پر اٹھا کر استقبال کرتے ہوئے
10/08/2022

ساجد اعظم اور محمد عابد کا راولاکوٹ جیل سے باہر آتے ہوئے لوگ کندھوں پر اٹھا کر استقبال کرتے ہوئے

کھاٸیگلہ۔ نیپ کے سربراہ سردار لیاقت حیات کا رہاٸ کے بعد کھاٸیگلہ پہچنے پر فقیدالمثال استقبال
10/08/2022

کھاٸیگلہ۔ نیپ کے سربراہ سردار لیاقت حیات کا رہاٸ کے بعد کھاٸیگلہ پہچنے پر فقیدالمثال استقبال

راولاکوٹ : جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے صدر لیاقت حیات صاحب ، جاوید جان صاحب، ساجد عظم صاحب اور دیگر اسیران کی رہائی ...
10/08/2022

راولاکوٹ : جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے صدر لیاقت حیات صاحب ، جاوید جان صاحب، ساجد عظم صاحب اور دیگر اسیران کی رہائی کے بعد شاندار استقبال اور پروگرام کے مناظر

راولاکوٹ ایپکا کی کال پر راولاکوٹ ملازمین کی  احتجاجی ریلی کے مناظر ۔۔
10/08/2022

راولاکوٹ
ایپکا کی کال پر راولاکوٹ ملازمین کی احتجاجی ریلی
کے مناظر ۔۔

راولاکوٹ شہر گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے۔۔۔متعلقہ ادارے صفائی کو یقینی بنانے میں ناکام نظر آتے ہیں ۔۔۔۔
10/08/2022

راولاکوٹ شہر گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے۔۔۔
متعلقہ ادارے صفائی کو یقینی بنانے میں ناکام نظر آتے ہیں ۔۔۔۔

راولاکوٹ / حکمرانو طاہر أزاد کے خون کاحساب کون دے گا۔۔۔۔??? ۔۔۔ محکمہ برقیات کا لائن مین راولاکوٹ میں آج شام کو کرنٹ لگن...
09/08/2022

راولاکوٹ / حکمرانو طاہر أزاد کے خون کاحساب کون دے گا۔۔۔۔??? ۔۔۔

محکمہ برقیات کا لائن مین راولاکوٹ میں آج شام کو کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ھوا ۔طاہر آزاد نامی لاٸن مین بجلی ٹھیک کرنے کے لیے پول پر چڑھا ھی تھا کے کرنٹ لگ گیا اور نیچے آ لگا جس کے باعث وہ شدید زخمی ھو گیا طاہر آزاد کو سی ایم ایچ راولاکوٹ پہنچایا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا طاہر آزاد کی حالت تشویشناک تھی۔اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ھوٸے داعی اجل کو لبیک کہہ گیا۔ لاٸن مین کو کرنٹ لگنے کا واقعہ چند گھنٹے قبل گرین ٹاون میں پیش أیا تھا ۔ لاٸن مین طاہر کا تعلق یونین کونسل سنگولہ گڑوانیاں کے پسماندہ گھرانے سے تھا۔ اس کے لیے دعا کی ضرورت ھے اللہ پاک بخشش فرمائے ۔أمین

کوٹلی جیل سے رہا ہونے کے بعد سردار لیاقت حیات کل صبح راولاکوٹ پہنچیں گئے۔ جہاں وہ دھرنے میں شریک ہوں گئے. لیاقت حیات مرک...
09/08/2022

کوٹلی جیل سے رہا ہونے کے بعد سردار لیاقت حیات کل صبح راولاکوٹ پہنچیں گئے۔ جہاں وہ دھرنے میں شریک ہوں گئے.
لیاقت حیات مرکزی صدر جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کو کھائیگلہ سے ایک بڑے جلوس کی شکل میں راولاکوٹ پیپلز رائٹس فورم کے دھرنے میں لایا جائے گا۔ ۔ کھائیگلہ سےراولاکوٹ روانہ ھونے کا وقت 2:30 ھے۔ ۔

سی ایم ایچ راولاکوٹ میں ان بزرگ کے لیے پانچ بوٹلز بلڈ چاہیےبی پازیٹیو03103533709
09/08/2022

سی ایم ایچ راولاکوٹ میں ان بزرگ کے لیے پانچ بوٹلز بلڈ چاہیے
بی پازیٹیو
03103533709

راولاکوٹ /  محکمہ برقیات کا لائن مین کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ھو گیا ھے ۔طاہر آزاد نامی لاٸن مین بجلی ٹھیک کرنے کے لیے پول...
09/08/2022

راولاکوٹ / محکمہ برقیات کا لائن مین کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ھو گیا ھے ۔طاہر آزاد نامی لاٸن مین بجلی ٹھیک کرنے کے لیے پول پر چڑھا ھی تھا کے کرنٹ لگ گیا اور نیچے آ لگا جس کے باعث وہ شدید زخمی ھو گیا طاہر آزاد کو سی ایم ایچ راولاکوٹ پہنچایا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ھے طاہر آزاد کی حالت تشویشناک بتاٸی جاتی ھے۔ لاٸن مین کو کرنٹ لگنے کا واقعہ گرین ٹاون راولاکوٹ میں پیش أیا ھے ۔ لاٸن مین طاہر کا تعلق یونین کونسل سنگولہ سے ھے۔ اللہ پاک شفا عطا فرمائے ۔أمین

سنگولہ وارڈ بنی سے تعلق رکھنے والے طاہر آزاد ملازم محکمہ برقیات پاسپورٹ آفس کے قریب کرنٹ لگنے سے انتہای سیریس حالت میں ر...
09/08/2022

سنگولہ وارڈ بنی سے تعلق رکھنے والے طاہر آزاد ملازم محکمہ برقیات پاسپورٹ آفس کے قریب کرنٹ لگنے سے انتہای سیریس حالت میں راولاکوث شفٹ کر دیے گے۔۔
سب احباب سے دعاوں کی درخواست۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اعلان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔10 اگست بعد نماز ظہر احاطہ عدالت راولاکوٹ میں سب د...
08/08/2022

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اعلان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

10 اگست بعد نماز ظہر احاطہ عدالت راولاکوٹ میں سب دوست زیادہ سے زیادہ تعداد میں تشریف لائیں تاکہ عابد عزیز پر تشدد کرنے والے کرداروں اور تنویر الیاس جو عابد کو تشدد کا نشانہ بنوانے میں برابر کا شریک ہے اس کے خلاف ایف ائی آر درج کروائی جا سکے

چیرمین جموں کشمیر لبریش فرنٹ
سردار محمد صغیر خان ایڈوکیٹ

لیاقت حیات صاحب غیر مشروط رہا ھو گئے
08/08/2022

لیاقت حیات صاحب غیر مشروط رہا ھو گئے

سابق وزیر اعظم آذاد کشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان،صدر پیپلز پارٹی چوہدری محمد یسین،صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر،صدر مسلم...
08/08/2022

سابق وزیر اعظم آذاد کشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان،صدر پیپلز پارٹی چوہدری محمد یسین،صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر،صدر مسلم کانفرنس مرزا شفیق جرال کی وزیر اعظم آذاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی رہائش گاہ آمد،وزیر اعظم سے ان کے والد گرامی سردار الیاس خان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلدصحت یابی کے لیئے نیک تمناوں کا اظہار کیا، وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے اپنے والد گرامی کی خیریت دریافت کرنے کی غرض سے گھر تشریف لانے والے ریاستی قائدین کاخیر مقدم کیا،وزیر اعظم نے کہا کہ آذاد کشمیر کی سیاسی قیادت وضع داری کی سنہری روایات کی آمین ہے،گھر تشریف لانے والےسیاسی قائدین کاعمیق قلب سے شکر گزار ہوں،اس موقع پر وزراءحکومت خواجہ فاروق احمد،عبد الماجد خان،ڈاکٹر نثار ابدالی،سردار فہیم اختر ربانی،رہنماء پی ٹی آئی میجر (ر) خرم، معاون خصوصی ہمراہ وزیر اعظم راجہ سبیل ریاض،سردار احمد صغیر خان و دیگر بھی موجود تھے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rawalakot News & Views posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share