سوات/کبل(بیورورپورٹ) کبل میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقم کی حصول کے لیے آنے والے خواتین کی تذلیل ہونے لگی،میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں دی جائیگی،33ڈگری آگ برساتی تپتی دھوپ اور حبس میں کھلے آسمان تلے ہزاروں خواتین بے یار و مددگار کھڑی رہتی ہیں، جبکہ دوسری جانب متعلقہ سنٹر میں میڈیا کو کوریج کرنے سے منع کرتے ہیں، متعلقہ آفس کے ایک اہلکار نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر سوات نے احکامات جاری کئے ہیں کہ میڈیا نمائندگان کو سنٹر کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے جب اس حوالے سےڈپٹی کمشنر سوات آفس کے ساتھ رابطہ کیا گیا تو انہوں اس کے کسی بھی نوٹیفیکیشن سے لاتعلقی ظاہر کردی،اکثر خواتین شیر خوار بچے بھی گود میں لیے بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم کی وصول کے لئے انتظار کرتی ہے،متعلقہ سنٹر میں خواتین کے لیے نہ کوئی بیٹھنے کی جگہ ہوتی ہے نہ کوئی سایہ اور نہ کوئی پینے کے پانی کا مناسب انتظام موجود ہے رقم کی حصول کے لیے جمع خواتین کو گرمی اور حبس کے باعث سانس لینا محال ہوجاتا ہے،یاد رہے کہ تحصیل کبل میں ریٹیلر شاپوں پر پابندی کے باعث تحصیل کبل کی سطح پر ہزاروں خواتین کیلئے ایک مقام پر سرکاری اسکول کبل مختص کئے گئے ہیں،جس کے باعث خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ انتظامیہ بھ
یتیم بچوں کو بہتر تعلم سے روشناس کرانا ہم سب کا فریضہ ہے ان بچوں کا بھی حق ہے کہ وہ دوسرے افراد کے طرح معیاری تعلیم حاصل کریں جس میں ہم ان کی مدد کریں زمونگ کور ماڈل سکول اس حوالے سے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے ان خیالات کا اظہا ر گذشتہ روز ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ نے زمونگ کور ماڈل سکول میں تقسم انعامات کے موقعہ پر کیا ان کا کہنا تھا کہ یتیم اور لاچار بچوں کو زیور تعلیم سے اراستہ کرنا اصل جہاد ہے جو زمونگ کور ماڈل سکول کی انتظامیہ بخوبی ادا کر رہے ہے اور مجھے بذات خود یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ڈسٹرکٹ پولیس اس کار خیر میں سکول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کریگی اس موقعہ پر لفٹنٹ کرنل گوہر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ بچے پڑھ کر معاشرہ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہے پاک آرمی اس طرح کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے پروگرام میں تحصیل چئرمین سعید خان اور AC کبل جنید اکبر مروت کے علاوہ دیگر معززین نے شرکت کی پروگرام کے اخر میں بچوں میں انعامات تقسم کئے گئے
خوشخبری ۔ کبل کے علاقہ چینوبابا علیگرامہ میں شنواری چاول کا افتتاح ہوگیا۔
خوشخبری
فری ٹیوشن کلاسسز براۓ طلباء و طلبات کلاس 10th۔ کلاسز کا باقاعدہ آغاز 20 مئی بروز پیر سے ہوگا۔ البخاری سکول اینڈ کالج کانجو سوات
رابط نمبر: 03429555529 / 03109693943
سوات(بیورو رپورٹ)تحصیل کبل کے علاقے سیگرام کوزہ بانڈئی میں کمال پبلک سکول کا افتتاح ہوگیا،کمال پبلک اسکول سیگرام میں بچوں کو بہترین تعلیم فراہم کرنے کیلئے ایک اہم قدم ہے،اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حمیدالحق ، ابراہیم شاہ ،افتاب اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم حاصل کرنا ہر مرد اور عورت پر فرض ہے انہوں نے تعلیم حاصل کرنے اور سب کے لیے قابل رسائی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔سیگرام میں اس نجی تعلیمی ادارے کا قیام ایک قابل تحسین اقدام ہے جس کی سربراہی محمد عالم خان اور آفتاب کر رہے ہیں۔ معیاری تعلیم کو گھر کے قریب لا کر انہوں نے ان خاندانوں پر سے بوجھ کو کم کیا ہے جن کے بچوں کو پہلے اسکول کی تعلیم کے لیے طویل فاصلہ طے کرنا پڑتا تھا۔اور اس کے علاؤہ ٹرانسپورٹ کے مد میں بھی کافی مالی نقصان اٹھانا پڑرہاتھا ، مقررین نے کہا کہ دنیاوی اور مذہبی دونوں طرح کی تعلیم فراہم کرنے کیلئے کمال پبلک اسکول اپنے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے جائیں گے ۔بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے دور دراز تک سفر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ کمال پبلک سکول نہ صرف اسکول کی فیسوں کے پیسے بچاتا ہے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ کوئی بچہ جغرافیائی رکاوٹوں کی وجہ سے پیچھے نہ رہ جائے۔ مزید یہ کہ سیگرام اور اس کے گردونو
تحصیل کبل کے علاقہ سیگرام کوزہ بانڈئی میں کمال پبلک اسکول کا افتتاح ہوگیا مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں افتتاحی تقریب میں شرکت کی، مقررین نے کہا کہ سیگرام ایک پسماندہ علاقہ ہے جس کے بچے تعلیم حاصل کرنے کیلئے دور دراز علاقوں میں جاتی ہیں اب ان کی سہولت کیلئے ان کی علاقے سیگرام میں بہت بڑی نجی تعلیمی ادارے کا قیام عمل میں لایا گیا جس پر محمد عالم خان اور آفتاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، تقریب سے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حمیدالحق ، ابراہیم شاہ ،افتاب اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم حاصل کرنا ہر مرد اور عورت پر فرض ہے، مذکورہ ادارے میں بچوں دنیاوی اور دینی علوم پڑھائی جاتی ہے ، سیگرام اور گردونواح کے بچوں کو اب دور جانے کی ضرورت نہیں ہوگی اپنے ہی علاقے میں کم خرچ پر اعلیٰ اور بہتر تعلیم حاصل کرینگے ، جب بچے دور دراز علاقوں میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے جاتے ہیں تو اسکول فیس کے علاؤہ ٹرانسپورٹ کی مد میں کاپی رقم خرچ کرتے ہیں اب بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مالی فائیدہ بھی حاصل کریں گے ،
کبل۔محکمہ واپڈا کیلئے شرم کا مقام ہے,سرسینٸ کالاکلے دیولٸ بجلی بحالی کیلۓ ڈاکٹر جان عالم امجد علی صدر صلاح الدین رضا شاہ نے اپنے مدد اپ کے تحت ایکسویٹر ہاٸر کردیا،
اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے درال خوڑ میں اب پانی کا سطح نارمل ہو گیا ہے
اصل میں عوام کا ہیرو۔
اس شخص کا نام ایوب ہےاور کانجو کا رہائشی ہے جو ایک پرائیویٹ رضاکار ہے تحصیل کبل کو بجلی کے فراہمی ان کے بدولت ممکن ہوئی
واپڈا کے پاس تو اپنے ملازمین اور ورکر ہے نہیں جو تھوڑے بہت ہے وہ پل پر کھڑے نظارہ دیکھ رہے تھے
دَوران کام یہ پرائیویٹ رضاکار زخمی ہوا تھا لیکن کوئی واپڈا آفیسر ان کی دادرسی کیلے نہیں آئے نہ ہی انکی کوئی حوصلہ افزائی کیلئے ان کے پاس آئے۔
سوات: جنت نظیر وادی سوات آنے والے سیاحوں کے مدد کیلئے ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کے سربراہی اور ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان کے نگرانی سوات پولیس کے آفیسرز و جوانان متحرک،
سوات: سوات پولیس کیجانب سے باب سوات سمیت دیگر ٹوریسٹ فیسیلیٹیشن سنٹرز پر سیاحوں کو پھلوں کے گلدستوں اور مشروبات سے ویلکم اور پخیر راغلے۔
سوات: سیاحوں نے بھی سوات پولیس کی مہمان نوازی سے متاثر ہوکر سوات پولیس ذندہ باد کے نعرے لگائیں اور شکریہ ادا کیا، مذید تفصیلات ویڈیو میں۔
سوات: سوات پولیس سیاحوں کی مدد میں صف اول پر،
سوات: سوات پولیس سیاحوں اور عوام الناس کے خدمت میں پیش پیش۔
سوات: سوات پولیس شدید بارشوں میں بھی سیاحوں کی مدد میں مصروف عمل،
سوات: ڈی پی او سوات کے خصوصی احکامات پر تمام پولیس شدید بارشوں میں بھی شاہراؤں پر موجود۔
سوات: ایس ڈی پی او سرکل مدین زمان شاہ بمعہ دیگر پولیس حالیہ شدید بارشوں کیوجہ سے لینڈ سلائیڈنگ اور دریاؤں میں طغیانی کیوجہ سے کالام روڈ پر سیاحوں کی پھنسے گاڑیوں کو نکالنے میں مصروف۔
سوات: کالام روڈ پر سفر کرنے والے سیاح ٹریفک کی روانی میں سوات پولیس کا ساتھ دیں۔
سوات: کالام روڈ پر سفر کرنے والے ڈرائیور حضرات بے احتیاطی سے گریز کریں۔
ترجمان سوات پولیس
سوات (بیورو رپورٹ)وائس چیئرمین کوزہ بانڈی فضل ودود نے مہنگائی کیخلاف ایکشن نہ لینے کی صورت میں احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں کوزہ بانڈئی ميں قصائیوں نے خود ساختہ نرخوں پر گوشت فروخت کرنا شروع کئے تھے جس پر اہلیان کوزہ بانڈئی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کبل سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا جس پر اے سی کبل نے کاروائی کرتے ہوئے مختلف دکانيں سيل کرکے قصائیوں کو جيل بھيج ديا تھا اوراج ایک بار پھر قصائیوں نے گوشت کی نرخ 900 اور 1000 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے اور اسکے علاوہ تندور والوں کے صدر نے ھمارے ساتھ معاھدہ کيا تھا کہ روٹی 20 روپے پر ھوگا اور روٹی کا وزن120 گرام ھوگا اس وقت 20 کلو آٹے کی قیمت 3000 تھا اور اج 20 کلو اٹا 2600 کا ھے اور تندور والوں نے روٹی کی قيمت 30 روپے کرديا جوکہ عوام کے ساتھ زیادتی اور ظلم ہے اس خودساختہ مہنگائی کے خلاف کوزہ بانڈٸی ميں پر امن احتجاج ھوگا اگر مطالبات نہ مانے گئے تو بازار کے صدر کے حيثيت سے مکمل شٹر ڈاون ھڑتال کرنے کا اعلان کرينگے، تو اس سے پہلے ایک بار پھر اسسٹنٹ کمشنر کبل سوات اور ڈپٹی کمشنر سوات سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس قسم خودساختہ مہنگائی کے خلاف جلد از جلد نوٹس لیکر کاروائی کریں۔
Eid Mubarak from noumania country day school kanju and charbag campuses
#سوات_____نیوزالرٹ
شاہ ڈھیرئی پولیس پر الزام لگانے والے قاری کی حقیقت سامنے آگئی،مقامی پولیس کے خلاف جاری ویڈیو غلط نکلی،دوسرے فریق نے قاری کے خلاف پولیس کے موجودگی میں ویڈیو بیان جاری کردیا،قاری ایک فراڈئیے اور جیب کترا شخص ہے،باقاعدہ تحریری طور مقامی مشران نے جرگہ میں راضی نامہ کیا تھا جس میں پولیس کا کوئی رول نہیں تھا لیکن اس نے بعد میں مقامی پولیس کے خلاف غلط ویڈیو چلائی آب باز نہ آئے تو راضی نامہ ختم تصور کرینگے اور قاری کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کریں گے،دوسرے فریق نے ویڈیو بیان جاری کردیا،
اے ایس پی فیضان حیدر زیدی نے بھی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرکے جلد ڈی آئی جی ملاکنڈ،ڈی پی او سوات و دیگر اعلی حکام کو بھجوائی جائیگی،
مذید تفصیلات کیلئے ویڈیو سنئیے،
سوات:تھانہ کبل پولیس کی کامیاب کاروائی، تالے توڑ کر دکان سے موبائل فونز چوری کرنے والا ملزم گرفتار، چوری شدہ 25 موبائل فونز برآمد۔ اس حوالے سے اے ایس پی کبل سید فیضان حیدر نے تھانہ کبل میں میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دے رہے ہیں۔
سوات۔۔ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت باگین کے کاروبار کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔۔ چینو بابا میں شیر علی خان کے بارگین سے قیمتی گاڑی کی چوری اور اس کے اوپر لاکھوں روپے کی ڈیمانڈ کھلم کھلا غنڈہ گردی ہے۔۔ گاڑی چوری میں ملوث افراد کو 24 گھنٹے کے اندر اندر کیفرکردار تک پہنچائیں جائیں۔خانہ جنگی کی روک تھام کے لئے پولیس عملی اقدامات اٹھائیں۔ بہت جلد ڈی پی او سوات سے اہم ملاقات کرینگے۔۔ بارگین ایسوسی ایشن کے صدر اکبر علی کا میڈیا سے گفتگو
سوات سنگوٹہ کڈنی ہسپتال میں غریب عوام کو رمضان میں سحری و افطاری میں مشکلات کا سامنا۔ ضلعی انتظامیہ نوٹس لے۔
سوات کے لئے ایک اور اعزاز۔۔۔۔ نعمانیہ کنٹری ڈے اسکول سسٹم نے best innovative school کا ایوارڈ جیت لیا،یہ صرف پاکستانی والدین نہیں پوری دنیا نے تسلیم کردیا کہ نعمانیہ کنٹری ڈے اسکول سسٹم انٹرنیشنل ایجوکیشن سسٹم ہے
NOUMANIA IS THE BEST...
WE REPRESENTS PAKISTAN IN THE WORLD THATS WHY WE ARE ONLY INTERNATIONAL SYSTEM PRODUCED BY PUKHTUNKHWA.
LETS LANSCAPE THE SHAPE OF EDUCATION