09/07/2022
ایبٹ آباد(نمائندہ) موٹروے پولیس کا نام سنتے ہی ایک ذہن میں ایک مختلف قسم کی دوستانہ پولیسنگ کا تصور ذہن میں اجاگر ہوتا ہے۔ آج کل جہاں ہزارہ موٹروے پہ موٹروے پولیس پبلک سروس گاڑیوں میں زائد کرایہ لینے والوں اور زائد لوگ بٹھانے والوں پہ بھاری جرمانے کرنے میں مصروف ہے وہاں سیاحوں کی رہنمائی کیلئے انہوں نے حویلیاں انٹر چینج پہ ایک Tourist Information desk بھی بنایا ہوا ہے جس میں سیاحوں کو ریفریشمنٹ فراہم کی جاتی ہے اور سیاحوں کی بہترین رہنمائی کی جاتی ہے لہٰذا ایسی پولیسنگ سے عوام کے پولیس پر اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے.