تحصیل بھیرہ نیوز

  • Home
  • تحصیل بھیرہ نیوز

تحصیل بھیرہ نیوز Dil Dil Pakistan
Jan Jan Pakistan

23/11/2024
افغانستان  🇦🇫کے صوبہ قندھار میں انجیر کی منڈی کے مناظر
17/11/2024

افغانستان 🇦🇫کے صوبہ قندھار میں انجیر کی منڈی کے مناظر

عوامی میسج 👇بائیک چلانے والا حضرات اور بائیک پر پیچھے بیٹھ کر سفر کرنے والا حضرت توجہ فرمائیں اپ سب کو بخوبی علم ہے سردی...
17/11/2024

عوامی میسج 👇
بائیک چلانے والا حضرات اور بائیک پر پیچھے بیٹھ کر سفر کرنے والا حضرت توجہ فرمائیں اپ سب کو بخوبی علم ہے سردی کا موسم اگیا ہے اپنے چادر اور دیگر چیزوں کا خاص خیال رکھیں بائک پر سفر کرنے کے ٹائم احتیاط بہت ضروری ہے
ثواب کی نیت سے کریں شکریہ

11/11/2024

یورپ صرف لباس میں ننگا ہے جبکہ ہمارا معاشرہ مکمل ننگا ہے جھوٹ، فراڈ، بہتان، حسد، بغض رشوت، بے ایمانی دو نمبری اور منافقت.

10/11/2024

سرگودھا کے جعلی پیر کے شرمناک کارنامے۔۔۔۔!!!

سرگودھا کے نواحی علاقے شاہ نکڈر کے گاؤں 160 شمالی میں عرفان ترکھان نامی پیر کو پولیس نے چھاپہ مار کر گرفتار کیا ہے

پیر صاحب کی گرفتاری کے بعد سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں جن سے بہت سے گھرانے متاثر ہو چکے ہیں

جعلی پیر صاحب نے کافی عرصہ سے یہ مکروہ دھندہ شروع کر رکھا تھا اور انکے مریدین میں عورتوں کی کثیر تعداد پائی جاتی تھی

پیر صاحب نے خواتین کو بہلا پھسلا کر پیری کی آڑ میں انکی نازیبا ویڈیوز بنائی ہوئی تھیں ، جنکی مدد سے وہ انکو بلیک میل کرکے اپنی ہوس پوری کرتے رہے

جعلی پیر صاحب کی ان حرکتوں کی وجہ سے کئی گھرانے تباہ ہو چکے ہیں مگر اس ظالم انسان نے یہ دھندا نہیں چھوڑا اور یہ سلسلہ جاری تھا

اہلیان علاقہ کی نشاندہی پر تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے چھاپہ مار کر پیر صاحب کو رنگ ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے موبائل سے نازیبا ویڈیوز کی بڑی تعداد برآمد کر لی ہے۔

ہماری سادہ لوح خواتین اولاد اور گھریلو مسائل سے پریشان ہوکر اس طرح کے ڈھونگی لوگوں کے ہتھے چڑھ کر اپنی عزت برباد کر بیٹھتی ہیں

نہ جانے سرگودھا بھر میں کتنے ہی ایسے پیر بہنوں بیٹیوں کی عزتیں پامال کر رہے ہیں، جنکے خلاف سخت کارروائی وقت کی ضرورت ہے

اگر ہم ایسے ڈھونگی اور جعلی پیروں کی بجائے اللہ پاک کی ذات پر یقین رکھیں اور اللہ سے لو لگائیں تو ہمارے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

عمران خان کے وکیل اور فوکل پرسن ‏انتظار حسین پنجوتھہ کا بعد از بازیابی پولیس کو دیا گیا بیان
03/11/2024

عمران خان کے وکیل اور فوکل پرسن ‏انتظار حسین پنجوتھہ کا بعد از بازیابی پولیس کو دیا گیا بیان

03/11/2024

‏"بھائی آپ کا کیا نام ہے؟
انتظار۔۔
سر انتظار حسین صاحب ہیں کوئی!
سب کو نظر آبھی آ رہا ہے!

30/10/2024

زمینوں پر قبضے کرنے والوں کے جنازوں میں ضرور شرکت کیا کریں اور دیکھا کریں وہ کتنی زمین ساتھ لے کر جا رہے ہیں۔

29/10/2024

*سعودی عرب میں قید 4 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک*

حکومت پاکستان نے سعودی عرب میں قید 4 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کردیے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے ان 4 ہزار پاکستانی شہریوں کو بھیک مانگنے اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے پر گرفتار کر رکھا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ان پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ 7 سال کے لیے بلاک کیے گیے ہیں، سعودی عرب میں گرفتار 60 فیصد سے زائد شہریوں کا تعلق صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ہے۔

حکام کی جانب سے گرفتار افراد کو پاکستان واپس آنے کے لیے ایمرجنسی سفری دستاویزات جاری کیے جا رہے ہیں۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شہریوں کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کرنے کا آپریشن جلد شروع کیا جائے گا اور پاکستان پہنچنے پر ان ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والی پرواز میں عمرہ زائرین کے بھیس میں سوار 8 مبینہ بھکاریوں کو جہاز سے اتار دیا

23/10/2024

5لاکھ علماء کا سربراہ بھی بک گیا
اگر
نہیں بکا تو صرف یہودی ایجنٹ نہیں بکا۔

صدر پی ٹی آئی شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود سے مشاورت کے بعد ایم پی اے ، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی شمالی پنجاب انصر اقبال ہرل...
23/10/2024

صدر پی ٹی آئی شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود سے مشاورت کے بعد ایم پی اے ، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی شمالی پنجاب انصر اقبال ہرل نے پارٹی ٹکٹ ہولڈر ہارون احسان پراچہ ( این اے - 82 ) کو پارٹی کے کسی ایونٹ ، احتجاج ، ریلی یا جلسہ وغیرہ میں عدم شرکت کے باعث پارٹی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے شوزکاز نوٹس جاری کر دیا
7 دن میں تحریری وضاحت پاکستان تحریک انصاف نارتھ پنجاب آفس میں جمع کروانے کی ہدایات

19/10/2024

*یہ چائنیز قوم کے بچوں کا حال ہے اور ہماری قوم کے بچوں کی پچھلے پچاس سال سے پولیو کی بیماری سے جان نہیں چھوٹ رہی ۔۔۔ 🤔*💦

18/10/2024

زندگی تیز، بہت تیز چلی ہو جیسے،
2000 کے بعد پیدا ہونے والی نسل بدقسمتی سے اس لذت، سکون اور محبت سے محروم رہی جو نوے کی دہائی کی جنریشن کو ملی۔
ہم نے زندگی کے اصل رنگ اپنی آخری ہچکیاں لیتے ہوۓ دیکھے اور انہیں الوداع کیا۔
★ ہم نے مٹی کے چولہوں پر کڑتی ہوئی چائے کا بہترین ذائقہ لیا اور مٹی کے برتنوں میں بنتے سالنوں کی مہک سے خود کو لطف اندوز کیا۔
★ ہم نے سکول ڈیسک یا بنچ پر بیٹھ کر ساتھ والے بنچ پر اپنا بستہ رکھ کر کہا کہ یہ جگہ میرے دوست کی ہے یہاں وہ بیٹھے گا.
★ ہم نے نانی اور دادی سے وہ کہانیاں بھی سنی، جن کے حصار میں جوانی تک مبتلا رہے۔
★ ہم نے دو دو روپے جمع کر کے گیندیں خریدی۔ شام دیر تک کرکٹ کھیلا اور گھر لیٹ آنے پر مار بھی کھائی۔
آج محسوس ہوتا ہے کہ کرکٹ میچ کے دوران کوئی ایک بڑا آکر ضرور کہتا تھا کہ مجھے صرف دو گیندیں کھیلنی ہیں، اس کے بعد چلا جاؤں گا۔ اس وقت ہمیں بہت چڑ آتی تھی مگر آج سمجھ آتی ہے کہ وہ دو گیندیں کھیلنے والا کیوں ضد کیا کرتا تھا۔
★ ہم نے مہمانوں کی آمد پر گھر میں جشن کا سا ماحول دیکھا، اور ان کے الوداع ہونے پر ان کی طرف سے محبت کے طور پر ملے دس روپوں کو قارون کے خزانے کے برابر سمجھا۔
★ پھر مہمانوں کی پلیٹ میں بچے ہوئے بسکٹوں پر ہاتھ صاف کیا، جس کا بعض اوقات ازالہ بھی کرنا پڑا😄
★ کلاس روم سے استاد/استانی کے ساتھ کاپیاں اٹھا کر سٹاف روم تک لے جانا اپنے لیے ای اعزاز سمجھا۔
★ کلاس ٹیسٹ کے دوران ایک خالی پیج کے لیے کلاس میں بھیک تک مانگی۔😝
★ کبھی کبھار کسی کی کاپی ہاتھ لگی تو تین چار دن کے ٹیسٹوں کے لیے پیج نکال کر جیب میں ڈال دیے۔
★ ہم نے پڑوس کے گھروں میں سالن دیتے اور لیتے دیکھا۔
★ ہم نے پڑوسیوں کے آئے ہوئے مہمانوں کو اپنے گھر لے آنے کو اپنا اعزاز سمجھا۔
★ ہم صبح اسکول جانے سے پہلے مستنصر حسین تارڑ کا پروگرام دیکھا، جس میں کارٹون ختم ہوتے ہی اسکول کی طرف دوڑ لگائی۔
★ ہم نے ففٹی ففٹی، آغوش، جانگلوس، سورج کے ساتھ ساتھ، اندھیرا اجالا، باادب با ملاحظہ ہوشیار، عینک والا جن، دھواں، گیسٹ ہاوُس وغیرہ جیسے نایاب ڈرامے دیکھے۔۔۔
★ ہم نے پنک پینتھر، وڈی وڈ پیکر، سیسم اسٹریٹ، مینیمل، نائٹ رائیڈر، ائیر وولف، چپس جیسے پروگرام دیکھے۔۔۔
★ جمعے والے دن بیگ میں آدھی کتابوں کو رکھتے وقت کی خوشی محسوس کی۔
★ ہم نے آخری پیریڈ کے دوران چھٹی کے لیے بجتی ہوئی گھنٹی کے لیے وہ بے تابی کا مزہ لیا۔
★ نوے فیصد لوگوں نے ہو ہی نہیں سکتا کہ کسی کلاس روم سے چاک چوری نہ کیا ہو۔
★ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ گھر جاتے راستے میں آنے والے کسی پھلدار پودے پر پتھر مار کر پھل نہ کھائے ہوں۔ یہ الگ بات تھی کہ اکثر اوقات پھلوں کے ساتھ مالکان کی طرف سے بہت کچھ سننے کو ملا، مگر ہم نے پرواہ نہیں کی اور درگزر فرمایا اور دوسرے دن پھر وہی روایت جاری رکھی۔😝
★ ہمارے سکول دور میں امیر وہی سمجھا جاتا تھا جس کے پاس جومیٹری بکس ہوتا تھا۔
★ پانی کے لیے ایک بوتل جو اکثر کاندھوں پر لٹکائی جاتی تھی اور جو ٹفن میں گھر سے کھانا لے آتا تھا۔ ہاں یہ الگ بات تھی کے ہمارے ہوتے ہوئے وہ کھانا اسے کبھی کبھار ہی نصیب ہوتا تھا😝
گلاب لمحوں کے مخمل پر کھیلتے بچپن،
پلٹ کے آ، میں تجھ سے شرارتیں مانگوں،
★ ٹیچر کی غیر حاضری کے لیے مانگی ہوئی دعا بہت کم ہی قبول ہوتی تھی، اکثر راہ سے واپس آجاتی تھی، ۔
★ فارغ پریڈ میں ہم اکثر اپنے اجداد کی بڑائی بیان کرتے ہوئے خود سے بنائے گئے قصے سنایا کرتے تھے۔
★ کبھی ہاتھوں کے ناخنوں کی وجہ سے اسمبلی میں مار نہیں کھائی، جیسے ہی چیکینگ شروع ہوتی دانتوں سے فوراً ناخنوں کا صفایا کر دیتے تھے۔😝
★ جوتوں کی پالش چیک ہوتی تو ایک جوتا دوسری ٹانگ کی پنڈلی کے پیچھے رگڑ کر صاف کر لیا کرتے تھے۔۔
★ ہماری امیدیں بھی بہت ٹوٹی ہیں۔۔ اکثر رات کو ہوتی بارش میں سکون سے سوتے تھے ک9 کل صبح بارش ہونے کی وجہ سے سکول نہیں جائیں گے مگر صبح اٹھتے ہی نکلی ہوئی دھوپ دیکھتے تھے اور ایسے دیکھتے جیسے کوئی معجزہ ہو گیا ہو۔😭😭 اس ٹوٹتی امید کا دکھ کسی ماتم کے دکھ سے کم نہیں ہوتا تھا۔
★ ہم راستے میں بیٹھتے تو بیگ جھولی میں رکھتے تھے، نیچے نہیں۔ ہم ڈرتے تھے کہ اس میں اسلامیات کی کتاب ہوتی ہے۔
★ ہم بازار میں کہیں اگر جاتے اور وہاں کسی ٹیچر پر نظر پڑھ جاتی تو واپس بھاگتے ہوئے یہ بھی بھول جاتے تھے کہ بازار آئے کس لیے تھے۔
★ ہم نے گرمیوں کی دوپہر میں نیند نہ آنے کے باوجود بھی مجبوراً سونے کی اکٹینگ کی جو کسی بڑی اذیت سے کم نہ ہوتی تھی
★ہم نے احترام دیکھا، خلوص، محبت، بھائی چارہ اور ہمدردی دیکھی۔
★ ہم نے لوگوں کے لوگوں کے ساتھ دعوے اور رشتوں کی اصل مٹھاس دیکھی۔
★ ہم نے کچے گھروں پر گرتی ہوئی بارش کے پہلے قطروں سے مٹی کی اٹھتی ہوئی خوشبو کو محسوس کیا۔
★ ہم نے انسان کو انسان کے روپ میں دیکھا۔
★ ہم نے عشاء کے بعد فوراً سونے پر نیند کا مزہ چکھا اور فجر کے بعد پھوٹتی روشنی کا نور دیکھا۔
★★★ سچ پوچھو، تو ہم نے عام سے پتھر کو بھی کوہِ نور دیکھا۔۔

18/10/2024

پاکستان میں سوئی گیس کا میٹر لگوانا برطانیہ کی شہریت حاصل کرنے سے زیادہ مشکل ہے

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when تحصیل بھیرہ نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share