Online Press Tv

  • Home
  • Online Press Tv

Online Press Tv Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Online Press Tv, News & Media Website, .

26/04/2023

ازاحمدنوازمغل
ڈیرہ اسماعیل خان(ایم این ایس) وفاقی وزیر مملکت برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم خان کنڈی نے کہا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے عمران خان غیر سنجیدہ آدمی ہے،جب تک ملک میں سزا وجزا کا عمل نہیں ہوگا اس وقت تک ملکی حالات بہتر نہیں ہوسکتے ہیں ، آج اتحادی حکومت کو معاشی مسائل ، الیکشن کے انعقاد سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہائوس ڈیرہ میں عشائیہ کے موقع پر پریس کانفرنس میں کیا ۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کے ضلعی صدروامیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ سٹی ون ملک فرحان افضل دھپ سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر مملکت برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم خان کنڈی نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک میں ایک دن میں الیکشن کی حامی ہے ۔ الیکشن سے کوئی راہ فرار اختیار نہیں کرناچاہتاہے۔ عمران خان نے کہا کہ ماضی میں جنرل باجوہ کے کہنے پر اسمبلیاں تحلیل کیں یہ سب باتیںجھوٹ کا پلندہ ہیں اورعمران خان یوٹرن کا ماسٹرہے ۔ اس کی کسی بھی بات میں کوئی حقیقت نہیں ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلامی جموریہ پاکستان ہے۔سابق وزیراعظم ، سابق صدور و دیگر کے فون ٹیپ کیے گئے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اس کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لے یا اتحادیوں کے ساتھ مل کر الیکشن لڑا جائے ۔

26/04/2023
ڈیرہ اسماعیل خان.پاک فوج اورایف سی ساؤتھ کے شہداء کی قربانیوں کی بدولت ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں عید الفطرانتہائی جوش وجذ...
24/04/2023

ڈیرہ اسماعیل خان.پاک فوج اورایف سی ساؤتھ کے شہداء کی قربانیوں کی بدولت ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں عید الفطرانتہائی جوش وجذبے اورخوشی سے منائی گئی ۔عید الفطر کے موقع پر شہر میں ہر طرف خوشیوں کے رنگ بکھرے نظرآئے جبکہ لکی مروت، بنوں ، ٹانک،جنوبی وزیرستان ،بھکر سمیت مختلف اضلاع سے سے آنے والی عوام نے ڈیرہ کا رخ کیااور عیدالفطر کے موقع پر خوب لطف اندوز ہوئے۔عید الفطر کے ایام میں تفریح کیلئے آنے والی عوام نے مختلف پارکس اوردریائے سندھ کا رخ کیا جہاں انہوں نے دل کھول کر انجوائے کیاجبکہ مختلف ہوٹلزاورفاسٹ فوڈشاپس پرکھانے پینے کے شوقین افراد کاغیرمعمولی رش دیکھنے کو ملا۔
ڈیرہ اسماعیل خان.پاک فوج اورایف سی ساؤتھ کے شہداء کی قربانیوں کی بدولت ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں عید الفطرانتہائی جوش وجذبے اورخوشی سے منائی گئی ۔عید الفطر کے موقع پر شہر میں ہر طرف خوشیوں کے رنگ بکھرے نظرآئے جبکہ لکی مروت، بنوں ، ٹانک،جنوبی وزیرستان ،بھکر سمیت مختلف اضلاع سے سے آنے والی عوام نے ڈیرہ کا رخ کیااور عیدالفطر کے موقع پر خوب لطف اندوز ہوئے۔عید الفطر کے ایام میں تفریح کیلئے آنے والی عوام نے مختلف پارکس اوردریائے سندھ کا رخ کیا جہاں انہوں نے دل کھول کر انجوائے کیاجبکہ مختلف ہوٹلزاورفاسٹ فوڈشاپس پرکھانے پینے کے شوقین افراد کاغیرمعمولی رش دیکھنے کو ملا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے عوامی سماجی سیاسی مذہبی حلقوں سمیت مختلف طبقہ فکر کی عوام نے ڈیرہ اسماعیل خان میں حقیقی پائیدار امن قائم ہونے پر پاک فوج اورایف سی ساؤتھ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امن کی بحالی کاسہراان کے سرسجایا ۔انہوںنے کہاکہ ڈیرہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کی لپیٹ میں رہا مگر پاک فوج اورسیکورٹی فورسزکی لازوال قربانیوں کی بدولت آج ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں حقیقی معنوں میں امن قائم ہوا ہے۔انہوں نے پاک فوج کی قیادت پر بھرپوراعتمادکااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ان کی شبانہ روز کوششوں کی بدولت آج ڈیرہ میں حقیقی معنوں میں امن کی فضاء قائم ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنی پاک فوج اورایف سی ساؤتھ کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ورامن کی خاطرشہیدہونے والوں کی قربانیاں کبھی بھلایانہیں جاسکتاہے۔

ازاحمدنوازمغلڈیرہ اسماعیل خان(ایم این ایس)پاک فوج کے بریگیڈیئر محمد راشد خان کاعید الفطر کے ایام میں امن وامان کی بحالی ...
24/04/2023

ازاحمدنوازمغل
ڈیرہ اسماعیل خان(ایم این ایس)پاک فوج کے بریگیڈیئر محمد راشد خان کاعید الفطر کے ایام میں امن وامان کی بحالی اورجوانوں کے حوصلے بلندکرنے کی خاطر تھانہ درابن،درازندہ قلعہ سمیت مختلف چیک پوسٹوں اورسی ایم ایچ کا دورہ ،دورے کے دوران بریگیڈئیر محمدراشدخان نے سی ایم ایچ میں جوانوں اور مریضوں سے ملاقات کی اوران کی خیریت دریافت کی۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے بریگیڈئیر محمدراشد خان نے عید الفطر کے ایام میں تھانہ درابن ، درازندہ قلعہ سمیت مختلف چیک پوسٹوں کادورہ کیاجہاں انہوں نے پاک فوج اورپولیس کے جوانوں سے ملاقاتیں کیں ۔ تھانہ درابن کے ایس ایچ او عبدالغفار خان نے پاک فوج کے بریگیڈئیر محمدراشدخان کا استقبال کیا۔ اس موقع پربریگیڈئیرمحمدراشدخان نے ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں میں تحائف تقسیم کیے جبکہ انہوں نے درازندہ قلعہ کابھی دورہ کیاجہاں بریگیڈئیر محمدراشدخان نے حفاظتی انتظامات کاجائزہ لیااوراطمینان کا اظہارکیا۔دورے کے دوران بریگیڈئیر محمدراشدخان سی ایم ایچ تشریف لے گئے اور وہاں پاک فوج کے جوانوں اور مریضوں سے ملاقاتیں کی ۔ انہوںنے جوانوں اورمریضوں سے ملاقات کے دوران ان کی خیریت دریافت کی اورانہیں ہرقسم کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے احکامات جاری کیے۔

ڈیرہ اسماعیل خان(ایم این ایس)پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل محمدعمر کا ڈیرہ کی مختلف امام بارگاہوںکا دورہ اورمتولیان سے اہم مل...
24/04/2023

ڈیرہ اسماعیل خان(ایم این ایس)پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل محمدعمر کا ڈیرہ کی مختلف امام بارگاہوںکا دورہ اورمتولیان سے اہم ملاقات ، ملاقات کے دوران امام بارگاہوں کے متولیان کوپاک فوج کی جانب سے عید کی خوشی کی مناسبت پر مٹھائیاں پیش کی گئیں، اس موقع پرڈیرہ کے پائیدار امن امان اورباہمی اتفاق رائے سے امن وبھائی چارہ کی فضاقائم رکھنے پر اتفاق رائے کیاگیا،لیفٹیننٹ کرنل محمدعمر مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے شہداء کے گھرگئے اوران کی فیملیزسے ملاقاتیں کے دوران دعامانگی، امام بارگاہوں کے متولیان نے پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل محمدعمر کی عید کی مناسبت سے آمد اورخوشیوں میں شریک ہونے پران کا خصوصی شکریہ اداکیا۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل محمدعمر نے ڈیرہ کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا جہاں انہوںنے متولیان سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران پاک فوج کی جانب سے متولیان کو عید کی خوشی کی مناسب سے مٹھائیاں پیش کی گئی ۔لیفٹیننٹ کرنل محمدعمر سے ملاقات کرنے والوں میں متولی علی رضا شاہ، متولی قسیم حیدر شاہ، سہیل شاہ عرف پیچو شاہ، انصار علی زیدی ، سید عابد حسین شاہ اور سیدثقلین شاہ شامل تھے۔اس موقع پرسید علی رضا شاہ کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعامانگی جبکہ پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل محمدعمر مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے شہداء کے گھروں پر تشریف لے گئے جہاں انہوں نے ان کی فیملیزسے ملاقاتیں کی اوردعامانگی ۔ ملاقات میں باہمی اتفاق رائے سے امن وبھائی چارہ کی فضاقائم رکھنے پر اتفاق رائے کیا گیا ۔امام بارگاہوں کے متولیان سے پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل محمدعمر کی آمد اورعیدکی خوشیوں میں شامل ہونے پر ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکیا ۔اس موقع پر ملکی سا لمیت، سلامتی اورترقی کیلئے بھی خصوصی دعامانگی گئی ۔

ڈیرہ اسما عیل خان کھتی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا چھوٹے بڑے ہھتیاروں سے حملہ ڈیرہ اسما عیل خان دہشتگردوں اور پولیس کے درمی...
20/03/2023

ڈیرہ اسما عیل خان کھتی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا چھوٹے بڑے ہھتیاروں سے حملہ

ڈیرہ اسما عیل خان دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان تبادلہ جاری

ازاحمدنوازمغل ڈیرہ اسماعیل خان(ایم این ایس)ڈیرہ اسماعیل خان (ایم این ایس)ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کی نااہلی کی ...
18/03/2023

ازاحمدنوازمغل
ڈیرہ اسماعیل خان(ایم این ایس)ڈیرہ اسماعیل خان (ایم این ایس)ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کی نااہلی کی بدولت یوٹیلیٹی سٹورپر اشیائے ضروریہ کی من پسند افراد میں تقسیم کاسلسلہ جاری ، مستحق افراداورخواتین کوکوگھنٹوں لائنوںمیں انتظارکرنے پرمجبورکیاجانے لگا ، غریب عوام دہائیاں دینے پر مجبور ، سیاسی آشیرباد کی وجہ سے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں تعینات ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن حکام بالا کو سب اچھے کی رپورٹ دے رہاہے مگرحقیقت اس کے برعکس ہے ، ڈیرہ کے عوامی سماجی ومختلف طبقہ فکر کے عوام کا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصورارشد سے ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کے فوری تبادلے اوراس کی جگہ ایماندار اورفرض شناس آفیسر کی تعیناتی کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق سیاسی آشیرباد کی بدولت نااہل ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کی تعیناتی سے ڈیرہ کے عوام کویوٹیلیٹی اشیاء ملنا محال ہوگیا ہے ۔ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کی نااہلی کے باعث یوٹیلیٹی کوٹہ انتہائی کم کردیاگیاہے اوراشیائے ضروریہ کی من پسند افراد میں تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔ یوٹیلیٹی سٹوروں پرریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کی ایماء پر اہلکار منظورنظرافراد کو نوازرہے ہیں اورغریب مستحق افراداورخواتین کو گھنٹوں لائنوں میں انتظارکرنے پر مجبورکیاجارہاہے جس پر عوام نے ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کے خلاف شدید غم وغصے کا اظہارکیاہے ۔ڈیرہ کے عوامی سماجی ومختلف طبقہ فکر کے عوام نے ڈپٹی کمشنرڈیرہ منصورارشد سے ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کے فوری تبادلے اوراس کی جگہ ایماندار اورفرض شناس آفیسر کی تعیناتی کا مطالبہ کیاہے۔

ازاحمدنوازمغل ڈیرہ اسماعیل خان (ایم این ایس)چیف ایگزیکٹیوڈبلیو ایس ایس سی (واسا)کی غفلت و مسائل سے چشم پوشی،گنجان آبادی ...
18/03/2023

ازاحمدنوازمغل
ڈیرہ اسماعیل خان (ایم این ایس)چیف ایگزیکٹیوڈبلیو ایس ایس سی (واسا)کی غفلت و مسائل سے چشم پوشی،گنجان آبادی پر مشتمل علاقہ رشید آبادکالونی کی مین گلی میں نکاسی آب کے نالے کی صفائی نہ ہونے سے گنداپانی گلی میں جمع ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں خواتین بچوں بوڑھوں کوآنے جانے میں شدید دقت کا سامنا کرناپڑرہاہے ، علاقے میں نالے کے گندے پانی کی وجہ سے تعفن اور بیماریاں پھیل رہی ہیں،رشید آبادکالونی کے مکینوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصورارشد سے نوٹس لیتے ہوئے مسئلے کے حل اورفرائض منصبی کی ادائیگی میں غفلت کے مرتکب چیف ایگزیکٹیوواساکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے فوری معطلی کا مطالبہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹیوڈبلیو ایس ایس سی (واسا)کی غفلت و عدم توجہی کے باعث صفائی نہ ہونے کے باعث گنجان آباد علاقہ رشید آبادکالونی کی مین گلی کے نکاسی آب کے نالے کی صفائی نہ ہونے سے گنداپانی گلی میں جمع ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں خواتین بچوں بوڑھوں کوآنے جانے میں شدید دقت کا سامنا کرناپڑرہاہے۔، نالے کے گندے پانی کی وجہ سے تعفن اور بیماریاں پھیل رہی ہیں۔رشید آبادکالونی کے مکینوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصورارشد سے نوٹس لیتے ہوئے مسئلے کے حل اورفرائض منصبی کی ادائیگی میں غفلت کے مرتکب چیف ایگزیکٹیوواساکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے فوری معطلی کا مطالبہ کیاہے ۔

18/03/2023

ازاحمدنوازمغل
مانسہرہ(ایم این ایس) تھانہ اوگی کی حدود میں قتل کی لرزہ خیز واردات، داماد نے گھر میں گھس کر ساس، بیوی اور دو کمسن بچیوں سمیت چار افراد کو قتل کردیا، ملزم ساجد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ اوگی سید لیاقت شاہ کے مطابق چارافراد کے قتل کے واقعے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کرکے کے ملزم کی تلاش شروع کی اور ساجد نامی شخص کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزم ساجد کا اپنی بیوی سے تنسیخ نکاح کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت تھا۔مانسہرہ پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے۔ قتل ہونے والوں میں40سالہ خاتون رقیہ بی بی اس کی20سالہ شادی شدہ بیٹی فوزیہ بی بی جبکہ 8 سال کی آسیہ اور دس سال کی عاصمہ بی بی شامل ہیں۔

ازاحمدنوازمغل ڈیرہ اسماعیل خان(ایم این ایس)کرپشن کی لازوال مثال ، سیوریج سسٹم مکمل طورپر غیرفعال، یونین کونسل نمبر ون کے...
18/03/2023

ازاحمدنوازمغل
ڈیرہ اسماعیل خان(ایم این ایس)کرپشن کی لازوال مثال ، سیوریج سسٹم مکمل طورپر غیرفعال، یونین کونسل نمبر ون کے مختلف علاقوںمیں بارشی پانی گھروںمیں داخل ہونے خواتین ، بچوں اوربوڑھوں کوسخت مشکلات کا سامنا۔عوام کا اینٹی کرپشن اورنیب حکام سے سیوریج سسٹم میںکرپشن کے مرتکب عناصر کے خلاف نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نکاسی آب کامسئلہ شدت اختیارکرگیا تھا جس کو حل کیلئے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں گریٹرنکاسی آب کے منصوبہ پر کام شروع کیاگیاتھا مگراس منصوبے کے کوئی خاطرخواہ اثرات سامنے نہ آئے اورعوامی مشکلات کا ازالہ نہ ہوا۔نکاسی آب کے منصوبے پر کروڑوں اربوں روپے کے فنڈز کا بے دریغ استعمال کیاگیا اورمحکمہ پبلک ہیلتھ ، سی اینڈڈبلیو اورٹی ایم اے حکام کے علاوہ منتخب سیاسی نمائندوں سمیت ٹھیکیداروں نے فنڈزمیں بندربانٹ کی اورکرپشن کے ریکارڈ قائم کیے ۔ کل تک موٹرسائیکلوں پر گھومنے والے آج لگژی گاڑیوں اورمحل نماگھروںمیں آسائش کی زندگی گزاررہے ہیں جبکہ عوام کاحال جوں کا توں ہے ۔ گزشتہ روز ہونے والے بارش نے نکاسی آب منصوبہ کی قلعی کھول کر رکھ دی اور گلیوں ،بازاروں میںہرطرف پانی کا جل تھل نظرآتاتھا۔ بارش کا پانی نکاسی نہ ہونے کے باعث گھروںمیں داخل ہوگیا جس سے عوام کو نقصان کاسامناکرنا پڑاوہیںکروڑوں روپے کی املاک گرنے کا خطرہ بڑھ گیاہے ۔ڈیرہ کے عوامی سماجی مذہبی عوامی حلقوں نے کہاکہ نکاسی آب منصوبہ ناکامی سے دوچارہوگیاہے۔انہوں نے اینٹی کرپشن اورنیب حکام سے سیوریج سسٹم میںکرپشن کے مرتکب عناصر کے خلاف نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کامطالبہ کیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ سیوریج سسٹم کے نام پر قومی خزانے کو کروڑوں اربوں روپے کا ٹیکہ لگانے والے کے خلاف انکوائری کرواکرریکوری کرائی جائے۔

ازاحمدنوازمغل ڈیرہ اسماعیل خان(ایم این ایس)چس چا سبحانی چس چا، ضلعی انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی ایماء پر رمضان سست...
18/03/2023

ازاحمدنوازمغل
ڈیرہ اسماعیل خان(ایم این ایس)چس چا سبحانی چس چا، ضلعی انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی ایماء پر رمضان سستابازار کی باگ ڈوررکریانہ ایسوسی ایشن کے صدرغلام سبحانی کے سپرد کردی، گزشتہ ماہ مبارک میں بھی سستا بازار کا کنٹرول کریانہ ایسوسی ایشن کے صدر غلام سبحانی کے سپرد کیا گیا تھاجس میںرشتہ داروں اوردوست احباب کونوازاگیاتھا،ڈیرہ کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں کارمضان سستابازارکاکنٹرول سبحانی کے سپرد کرنے پر شدیدتحفظات کاظہار،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصورارشدسے فیصلے پر نظرثانی کامطالبہ ۔تفصیلا ت کے مطابق ڈیرہ کی عوام نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصورارشد کے رمضان مبارک میں سستابازارکے انعقادپر جہاں خوشی کا اظہارکیاہے وہیں انہوںنے افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ کریانہ ایسوسی ایشن کاصدرغلام سبحانی موقع پرست اور مفاد پرست انسان ہے ۔اس نے سابقہ رمضان مبارک میں کرپشن کے ریکارڈقائم کیے اوربہتی گنگامیں خوب اشنان کیے ۔سابقہ رمضان مبارک میں اس نے سرکاری مال پرہاتھ صاف کیے اوررشتہ داروں،دوست احباب اورمنظورنظرافراد کو نوازنے کا سلسلہ جاری رکھاتھا۔اس مرتبہ پھر ایک مفاد پرست اورموقع پرست انسان کو محکمہ فوڈحکام کی ایماء پر سستابازارکی باگ ڈورسونپ دی گئی ہے اورکریانہ ایسوسی ایشن کا صدرغلام سبحانی پھولے نہیں سمارہاہے ۔ واضح رہے کہ سرکاری آٹا کی مقررہ سرکاری نرخوں پر فروخت کے لیے اس وقت کی ضلعی انتظامیہ نے سبحانی کو چارکوٹہ لائسنس جاری کیے تھے جن میںایک غلام سبحانی کے نام تھا ،ایک اس کے بیٹے کے نام پر تھا، ایک بھتیجے کے نام پراور چوتھالائسنس داماد کے نام پر تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ گلی ڈبہ تباخی میں صرف غلام سبحانی کی دکان پر ہی کبھی کبھار آٹا میسر ہوتا تھا جس کی مختلف اینگل سے تصاویر بنائی جاتی تھیں تاکہ سرکاری کھاتوں میں خانہ پری کرکے کاغذات کا پیٹ بھرا جاسکے ۔ڈیرہ کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے رمضان سستابازارکاکنٹرول سبحانی کے سپرد کرنے پر شدیدتحفظات کاظہارکرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصورارشدسے فیصلے پر نظرثانی کامطالبہ کیاہے۔

مقدر پرنٹرز اینڈ پینافلیکس ڈیرہ اسماعیل خان
26/02/2023

مقدر پرنٹرز اینڈ پینافلیکس ڈیرہ اسماعیل خان

ازاحمدنوازمغلٹانک(ایم این ایس)ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کی مبینہ ملی بھگت سے سرکاری سبسڈائز آٹا غریب عوام کی بجائے من ...
21/02/2023

ازاحمدنوازمغل
ٹانک(ایم این ایس)ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کی مبینہ ملی بھگت سے سرکاری سبسڈائز آٹا غریب عوام کی بجائے من پسند افراد اور سرکاری دفاتر میں تقسیم ہونے لگا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ فوڈ حکام نے صوبائی حکومت کے احکامات کی دھجیاں اڑادیں ایک طرف صوبائی حکومت غریب اور دیہاڑی دار طبقے کو ریلیف دینے کیلیے سرکاری آٹے پر سبسڈی دیکر انکو عوام کی دہلیز پر پہنچانے کو کوشاں ہے تو دوسری طرف ٹانک میں ڈسٹرکٹ فوڈآفیسر کی نااہلی کی بدولت آٹا من پسند اورسرکاری دفاتر کے ملازمین میں تقسیم ہونے لگا۔ محکمہ فوڈ ذرائع کے مطابق سبسڈائز آٹے میں ٹانک کے سرکاری دفاتر کے من پسند ملازمین کے نام پر روزانہ کے حساب سے دیگر علاقوں کے کوٹے سے آٹا کاٹاجانے لگا۔ذرائع کے مطابق ایک ہفتے میں سرکاری دفاتر کے نام پر تھیلوں کی تعداد125سے تجاوزکرکے371تک پہنچادی گئی ہے جو کہ غریب عوام کی بجائے من پسند افراد میں تقسیم ہوتا ہے جسے بعدازاں مبینہ ذرائع کے مطابق بلیک میں بھی فروخت کیا جاتاہے۔واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر بیک وقت تین اضلاع ٹانک،جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر کی سیٹ پربراجمان ہیںجس کی وجہ سے عوامی مسائل حل ہونے کی بجائے بڑھتے جارہے ہیں۔عوام کا فی الفور صوبائی وزیرخوراک، سیکرٹری خوراک،سمیت محکمہ خوراک کے اعلی حکام سے نوٹس لینے اور نااہل ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ازاحمدنوازمغلٹانک(ایم این ایس)سابق ممبرصوبائی اسمبلی حلقہ ٹانک ملک غلام قادر خان بیٹنی کی حاجی گل مخان شیخ کی رہائش گاہ ...
21/02/2023

ازاحمدنوازمغل
ٹانک(ایم این ایس)سابق ممبرصوبائی اسمبلی حلقہ ٹانک ملک غلام قادر خان بیٹنی کی حاجی گل مخان شیخ کی رہائش گاہ پرآمد، دونوں شخصیات نے موجودہ سیاسی صورتحال اور سیاسی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے لئے اہم گفتگو کی۔ملاقات میںآئندہ عام انتخابات کے حوالے سے حلقہ ٹانک میں پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت اورورکرزکوفعال کرنے پراتفاق رائے۔اس موقع پر ملک شکیل بھی سابق ممبرصوبائی اسمبلی حلقہ ٹانک ملک غلام قادر خان بیٹنی کے ہمراہ تھے۔تفصیلات کے مطابق سابق ممبرصوبائی اسمبلی حلقہ ٹانک ملک غلام قادر خان بیٹنی نے حاجی گل مخان شیخ کی رہائش گاہ پران سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے ٹانک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور سیاسی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے لئے صلاح مشورے کیے۔آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے حلقہ ٹانک میں پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت اورورکرزکوفعال کرنے پراتفاق رائے کیاگیا۔اس موقع پر ملک شکیل بھی سابق ممبرصوبائی اسمبلی حلقہ ٹانک ملک غلام قادر خان بیٹنی کے ہمراہ تھے۔ ملاقات کے دوران سابق ممبرصوبائی اسمبلی حلقہ ٹانک ملک غلام قادر خان بیٹنی نے عوامی رابطوں کاسلسلہ تیزکرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ازاحمدنوازمغلڈیرہ ا سماعیل خان (ایم این ایس)درابن کلاں میں دامان پریس کلب کی بنیاد رکھ دی گئی، افتتاحی اجلاس میں درابن ک...
21/02/2023

ازاحمدنوازمغل
ڈیرہ ا سماعیل خان (ایم این ایس)درابن کلاں میں دامان پریس کلب کی بنیاد رکھ دی گئی، افتتاحی اجلاس میں درابن کلاں اور اطراف کے سینئر صحافیوں کی شرکت، KJنیوز کے سی ای او خالد جان گنڈہ پور کو متفقہ طور پر صدر منتخب کرلیا گیا، باقی مکمل کابینہ دیگر نئے صحافیوں کے آنے پر مشاورت سے تشکیل دے دی جائے گی، صدر خالد جان گنڈہ پور۔تفصیلات کے مطابق تحصیل درابن کلاں میں نیو دامان پریس کلب کی بنیاد رکھ دی گئی جس میں پہلی میٹنگ میں درابن کلاں اور اطراف کے سینئر صحافیوں کو مدعو کیا گیا جنہوں نے متفقہ طور پر درابن کلاں میں سب سے زیادہ کنفرم نیوز میں پسند کیا جانے والا سوشل میڈیا چینل KJنیوز کے سی ای او خالد جان گنڈہ پور کو صدر منتخب کردیا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اس پریس کلب کو فعال کرنے کیلئے اس علاقے اور اطراف کے دیگر صحافیوں کو شمولیت کی دعوت دے کر باقی عہدے مشاورت سے تقسیم کیے جائیں گے اور اس کے بعد سب دوستوں کو عزت دینے کیلئے ایک پروقار حلف برداری کی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ ہمارا مقصد صحافیوں کی فلاح و بہبود اور علاقے کے مسائل دامان پریس کلب کے پلیٹ فارم سے حل کرانا ہے جس کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اس کلب کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ خالد جان گنڈہ پور نے کہا کہ انشاء اللہ آپ کی طرف سے سونپی گئی صدارت کی اہم ذمہ داری کو میں احسن طریقے سے نبھانے کی بھرپور کوشش کروںگا۔ اس اجلاس میں سنیئر صحافی مطیع اللہ خان، محمد عرفان، محمد سہیل،محمد رضوان،صبغت اللہ، شہاب خان، گل زمان خان ایس کے نے شرکت کی باقی رہ جانے والے چند ممبران کسی مصروفیات کی وجہ سے شریک نہیں ہوسکے تاہم سب دوستوں نے خالد جان گنڈہ پور پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس کلب کو علاقے کیلئے نیک شگون قرار دیا اور ان کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ازاحمدنوازمغلڈیرہ اسماعیل خان(ایم این ایس)گومل زام پراجیکٹ کرپشن اقرابا پروری کی بھینٹ چڑھ گیا ،ہزاروں ایکڑ اراضی کے مال...
21/02/2023

ازاحمدنوازمغل
ڈیرہ اسماعیل خان(ایم این ایس)گومل زام پراجیکٹ کرپشن اقرابا پروری کی بھینٹ چڑھ گیا ،ہزاروں ایکڑ اراضی کے مالک پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما محمد اعجاز اعون نے ٹانک میں گومل زام کمانڈ ایریا کے زمینداروں کے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ گومل زام پراجیکٹ پر قومی خزانے سے اربوں روپے لگائے گئے لیکن اس منصوبے سے آج بھی زمیندار کوئی استفادہ حاصل نہیں کر سکے۔ اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود بھی ٹانک کلاچی کے سینکڑوں ایکڑ اراضی کے مالک مزدوری کرنے پرمجبورہیں۔انہوںنے کہاکہ گومل زام(کمانڈایریا) منصوبہ کا نہری نظام کرپشن کی نظرہو چکا ہے۔صوبائی رہنماجماعت اسلامی محمد اعجاز اعوان نے کہا کہ ناقص منصوبہ بندی اور ناقص میٹریل کی وجہ سے گومل زام منصوبہ مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ۔ناقص نہری نظام کی وجہ سے جب بھی نہر میں پانی چھوڑا جاتا ہے پانی نہروں کو بھا لے جاتا ہے اور اب تک صرف30فیصد علاقوں میں کام ہوا ہے جبکہ70فیصد علاقہ میں کام تک نہ ہو سکا اور جس حصے میں نہریں بنائی گئی ہیں وہ بھی زمینداروں کے لیے عذاب بن چکی ہیں ہیں جوحکومت اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس منصوبے میں لوٹ مار اور کرپشن نہ کی جاتی تو یہ زرخیز زمینیں پورے صوبے کو گندم سمیت دیگر اجناس کی کمی کو پورا کر سکتی تھیں۔ انہوں نے کہ کہ اب زمیندار اللہ کے فضل سے ایک پلیٹ فارم پر متحدہیں اور اپنے حق کے لیے آخری حد تک جائیں گے ۔انہوں نے کہا کی جماعت اسلامی نے ہمیشہ مظلوم طبقے کا ساتھ دیا ہے اور اس مشکل گھڑی اور ظلم وزیادتی کے خلاف اپنے زمیندار بھائیوں کے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اعجازاعوان نے کہا کہ وفاقی حکومت اور نگران صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ ،چیف جسٹس آف پاکستان اور نیب سمیت تمام تحقیقات اداروں کو گومل زام منصوبے میں ہونے والی بدعنوانیوں اور کرپشن کا فوری نوٹس لیناچاہیے اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے تاکہ آئندہ کوئی کرپشن کرنے کی جرات نہ کرسکے۔

ازاحمدنوازمغلڈیرہ اسماعیل خان(ایم این ایس)جمعیت علماء اسلام کے رہنما سمیع اللہ علیزئی نے عوامی ہمدردیاں بٹورنے کیلئے اوچ...
21/02/2023

ازاحمدنوازمغل
ڈیرہ اسماعیل خان(ایم این ایس)جمعیت علماء اسلام کے رہنما سمیع اللہ علیزئی نے عوامی ہمدردیاں بٹورنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اختیارکرناشروع کردیے،حلقہ سٹی ٹو میں کامیابی کے خواب دیکھنے والے جے یوآئی کے امیدوارصوبائی اسمبلی سمیع اللہ علیزئی کو عوام نے یکسرمستردکرتے ہوئے سیاست سے دوررہنے کامشورہ دیاہے، قائدجمعیت مولانافضل الرحمان کوکسی مخلص قیادت کوسامنے لانے کامطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن قریب آتے ہی مختلف سیاسی پارٹیوں اورآزادامیدواروںنے میدان میں اترنے کیلئے کمرکس لی ہے۔اس حوالے سے جمعیت علماء اسلام کے امیدوارصوبائی اسمبلی وسابق ایم پی اے سمیع اللہ علیزئی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اختیارکرناشروع کیے ہوئے ہیں ۔ان دنوںسمیع اللہ علیزئی حلقہ کے دورے کررہاہے اورعوامی ہمدردیاںحاصل کرنے کی ناکام کوششوں میں ہمہ وقت کوشاں ہے مگرحلقے کی عوام نے اس کااصل چہرہ پہچان لیا ہے۔حلقہ سٹی ٹو کی عوام کاکہناہے کہ سمیع اللہ علیزئی کواپنے دورمیں عوام کی کوئی پرواہ نہیں تھی اورمحرومیوں کاازالہ نہیں کیا۔ سمیع اللہ علیزئی کے دورمیںحلقہ سٹی ٹو میںکوئی ترقیاتی کام نہ ہوا۔انہوںنے کہاکہ سمیع اللہ علیزئی کادورناکام ترین دورتھا ۔حلقہ سٹی ٹو کی عوام نے قائد جمعیت مولانافضل الرحمان سے باصلاحیت اورمخلص قیادت کو سٹی ٹو میں صوبائی ٹکٹ دینے کامطالبہ کیاہے ۔انہوںنے کہاکہ سمیع اللہ علیزئی کو پارٹی ٹکٹ دینے والی جماعت کا بائیکاٹ کریں گے اورمخالف امیدوارکی جیت میں ووٹ کاسٹ کیاجائے گا۔

ازاحمدنوازمغلڈیرہ اسماعیل خان(ایم این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارقومی اسمبلی حلقہ ٹانک ملک رمضان شوری اورامیدوارص...
21/02/2023

ازاحمدنوازمغل
ڈیرہ اسماعیل خان(ایم این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارقومی اسمبلی حلقہ ٹانک ملک رمضان شوری اورامیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ ٹانک عرفان خان کنڈی کی ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ میں معروف سیاسی سماجی شخصیت ملک سکندراعظم کوٹ اللہ داد کے بیٹے کی بیمارپرسی ، اس موقع پرفرقان کنڈی،آفتاب احمد بلوچ،حافظ صورت خان برہ خیل بھی ان کے ہمراہ تھے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارقومی اسمبلی حلقہ ٹانک اورامیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ ٹانک عرفان خان کنڈی نے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ میں کوٹ اللہ داد کی معروف سیاسی سماجی شخصیت ملک سکندراعظم کے بیٹے کی بیمارپرسی کیلئے تشریف لے گئے جہاں انہوںنے ملک سکندراعظم کے بیٹے کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعامانگی۔پی ٹی آئی کے امیدوارقومی اسمبلی حلقہ ٹانک ملک رمضان شوری اورامیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ ٹانک عرفان خان کنڈی کے ہمراہ فرقان کنڈی،آفتاب احمد بلوچ،حافظ صورت خان برہ خیل بھی ملاقات کے دوران موجودتھے۔

ازاحمدنوازمغلڈیرہ اسماعیل خان(ایم این ایس)سابق امیدوارتحصیل میئر وجمعیت علماء اسلام (ف)کے رہنماوامیدوارصوبائی اسمبلی حاج...
21/02/2023

ازاحمدنوازمغل
ڈیرہ اسماعیل خان(ایم این ایس)سابق امیدوارتحصیل میئر وجمعیت علماء اسلام (ف)کے رہنماوامیدوارصوبائی اسمبلی حاجی کفیل احمدنظامی نے آئندہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے عوام کی چوکھٹوں پر حاضریاں دیناشروع کردیں،عرصہ دراز سے وفات پانے والوں کے لواحقین سے فاتحہ خوانیاں اورہمدردیاں حاصل کرنے کی ناکام کوششیں ،عوام نے جمعیت علماء اسلام(ف)کے امیدوارصوبائی اسمبلی حاجی کفیل احمدنظامی کویکسرمستردکرتے ہوئے کہاکہ ان کی ہمدردیاںمحض ایک ڈھونگ ہیں اوروہ الیکشن میں کامیاب ہونے کی بھونڈی کوششیں کرنا چھوڑ دے ۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے مختلف سیاسی پارٹیوں اورآزادامیدواروں نے عوامی رابطوں کا سلسلہ تیزکردیاہے ۔ اس سلسلے میںجمعیت علماء اسلام (ف)کے رہنماوامیدوارصوبائی اسمبلی حاجی کفیل احمدنظامی نے آئندہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے عوام سے ملاقاتوں کاسلسلہ شروع کردیاہے۔ ان دنوں وہ عرصہ دراز سے وفات پانے والوں کے لواحقین سے فاتحہ خوانیوں سمیت بیماروں کی تیمارداریاں کررہے ہیں جس پر انہیں کافی تضحیک کاسامناکرناپڑرہاہے ۔عوام کاکہناہے کہ حاجی کفیل احمدعوامی ہمدردی بٹورنے کیلئے اوچھی حرکتیں کرنا چھوڑ دے ۔انہوںنے کہاکہ کامیابی کے حصول کیلئے عوام کو لالی پاپ دیناشروع کردیاہے۔الیکشن کے دنوں میں حاجی کفیل احمدنظامی کو حلقہ کے عوام کی تکلیف کا احساس ہوگیا ہے ۔انہوںنے حاجی کفیل احمدکی حرکتوں کو محض ایک ڈھونگ قراردیتے ہوئے کہاکہ ایسی بچگانہ حرکتوں سے وہ عوامی ہمدردیاں حاصل نہیں کرسکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جے یوآئی کے امیدوارصوبائی اسمبلی حاجی کفیل احمدنظامی کی ہاریقینی ہے اورآنے والے وقت میں اسے خمیازہ بھگتناپڑے گا۔

ازاحمدنوازمغلڈیرہ اسماعیل خان(ایم این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبرصوبائی اسمبلی حلقہ پہاڑپوراحتشام جاوید اکبر خا...
21/02/2023

ازاحمدنوازمغل
ڈیرہ اسماعیل خان(ایم این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبرصوبائی اسمبلی حلقہ پہاڑپوراحتشام جاوید اکبر خان کی حلقہ کے مختلف علاقوں کے دورے ، آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں سابق ممبرصوبائی اسمبلی حلقہ پہاڑپوراحتشام جاوید اکبر خان کاعلاقہ بندکورائی میں مختلف مقامات کادورہ اوراہم شخصیات سے ملاقات ، ملاقات میں معززین علاقہ اورمشران نے آئندہ عام انتخابات میں سابق ممبرصوبائی اسمبلی حلقہ پہاڑپوراحتشام جاوید اکبر خان کوحمایت کایقین دلایا ۔تفصیلات کے مطابق آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبرصوبائی اسمبلی حلقہ پہاڑپوراحتشام جاوید اکبر خان نے حلقہ پہاڑپور کے مختلف علاقوں کے دوروں کاسلسلہ شروع کررکھاہے ۔اس سلسلے میں سابق ممبرصوبائی اسمبلی حلقہ پہاڑپوراحتشام جاوید اکبر خان نے علاقہ بندکورائی کادورہ کیااوراہم شخصیات سے ملاقاتیں کی۔ ملاقات میں معززین علاقہ اورمشران نے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے سابق ممبرصوبائی اسمبلی حلقہ پہاڑپوراحتشام جاوید اکبر خان کی جیت میں اہم کرداراداکرنے کی یقین دہانی کرائی ۔اس موقع پر سابق ممبرصوبائی اسمبلی حلقہ پہاڑپوراحتشام جاوید اکبر خان نے کہاکہ کامیاب ہوکر حلقے میں ترقیاتی کاموں کو تیزکردیاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ میری مقبولیت مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبرصوبائی اسمبلی حلقہ پہاڑپوراحتشام جاوید اکبر خان نے علاقہ معززین اوراہم شخصیات کو حمایت کا یقین دلانے پران کاتہہ دل سے شکریہ اداکیا۔

ازاحمدنوازمغلڈیرہ اسماعیل خان (ایم این ایس)تھانہ ڈیرہ ٹائون کی حدود کھتی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک پولیس اہلکا...
14/02/2023

ازاحمدنوازمغل
ڈیرہ اسماعیل خان (ایم این ایس)تھانہ ڈیرہ ٹائون کی حدود کھتی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک پولیس اہلکار زخمی ہسپتال منتقل ،پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کاسلسلہ شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹائون کی حدود میں ڈیرہ ژوب روڈ پر واقع کھتی پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل عمران زخمی ہو گیا جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا ۔مسلح افراد نے بھاری اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا ۔ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔پولیس کی بھرپور جوابی کاروائی کے بعد دہشت گردرات کی تاریکی میں فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشعیب خان ، ایس ڈی پی او صدر سرکل حافظ محمد عدنان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ ڈی پی او ڈیرہ شعیب خان زخمی پولیس اہلکارکی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچے اورکہاکہ پولیس جوانوں کے حوصلے بلندہیں اورکوئی ان کے حوصلے پست نہیں کرسکتا۔پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعدعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اورعوام گھروںتک محدود ہو گئی ہے۔

ازاحمدنوازمغلڈیرہ اسماعیل خان(ایم این ایس)خاکساراللہ ڈتہ ساجد کی ذاتی دلچسپی اورکوششوں سے دوخاندان پرانی رنجش بھلاکر شیر...
14/02/2023

ازاحمدنوازمغل
ڈیرہ اسماعیل خان(ایم این ایس)خاکساراللہ ڈتہ ساجد کی ذاتی دلچسپی اورکوششوں سے دوخاندان پرانی رنجش بھلاکر شیروشکرہوگئے ،اس موقع پرصلح کرانے والوں نے خاکساراللہ ڈتہ ساجد کاشکریہ اداکیا اورانہیں روایتی لنگی پہنائی ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دوخاندانوں کے مابین کافی عرصہ سے تنازعہ چلاآرہاتھاجس کی وجہ سے کسی بھی وقت ناخوشگوارواقعہ پیش آسکتاتھا مگرخاکساراللہ ڈتہ ساجد کی ذاتی دلچسپی اورکوششوں سے دونوںخاندان پرانی رنجش بھلاکر شیروشکرہوگئے اورراضی نامہ کرلیا ۔دونوں خاندانوں نے سابقہ گلے شکوے بھلاکرایک دوسرے کو گلے لگالیا۔اس موقع پرصلح کرانے والوں نے خاکساراللہ ڈتہ ساجد کاشکریہ اداکیا اورانہیں روایتی لنگی پہنائی۔خاکساراللہ ڈتہ ساجد نے کہاکہ خاکسار تحریک ملک میں امن اور استحکام کیلئے اپنے قائد خاکسار عنایت اللہ ضیغم المشرقی کی قیادت میں مصروف جدوجہد ہے ۔

ازاحمدنوازمغلڈیرہ اسماعیل خان (ایم این ایس)ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کی نااہلی کی بدولت یوٹیلیٹی سٹورپر اشیائے ض...
14/02/2023

ازاحمدنوازمغل
ڈیرہ اسماعیل خان (ایم این ایس)ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کی نااہلی کی بدولت یوٹیلیٹی سٹورپر اشیائے ضروریہ کی من پسند افراد میں تقسیم کاسلسلہ جاری ، مستحق افراداورخواتین کوکوگھنٹوں لائنوںمیں انتظارکرنے پرمجبورکیاجانے لگا ، غریب عوام دہائیاں دینے پر مجبور ، سیاسی آشیرباد کی وجہ سے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں تعینات ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن حکام بالا کو سب اچھے کی رپورٹ دے رہاہے مگرحقیقت اس کے برعکس ہے ، ڈیرہ کے عوامی سماجی ومختلف طبقہ فکر کے عوام کا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ قیصر خان سے ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کے فوری تبادلے اوراس کی جگہ ایماندار اورفرض شناس آفیسر کی تعیناتی کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق سیاسی آشیرباد کی بدولت نااہل ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کی تعیناتی سے ڈیرہ کے عوام کویوٹیلیٹی اشیاء ملنا محال ہوگیا ہے ۔ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کی نااہلی کے باعث یوٹیلیٹی کوٹہ انتہائی کم کردیاگیاہے اوراشیائے ضروریہ کی من پسند افراد میں تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔ یوٹیلیٹی سٹوروں پرریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کی ایماء پر اہلکار منظورنظرافراد کو نوازرہے ہیں اورغریب مستحق افراداورخواتین کو گھنٹوں لائنوں میں انتظارکرنے پر مجبورکیاجارہاہے جس سے عوام میںریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کے خلاف غم وغصہ پایاجارہاہے ۔ڈیرہ کے عوامی سماجی ومختلف طبقہ فکر کے عوام کانئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر قیصر خان سے ریجنل منیجریوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کے فوری تبادلے اوراس کی جگہ ایماندار اورفرض شناس آفیسر کی تعیناتی کا مطالبہ کیاہے۔

ازاحمدنوازمغلڈیرہ اسما عیل خان(ایم این ایس)وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈیرہ پروفیسرڈاکٹرمسرورالٰہی بابر کی ہدایات پرترکیہ...
14/02/2023

ازاحمدنوازمغل
ڈیرہ اسما عیل خان(ایم این ایس)وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈیرہ پروفیسرڈاکٹرمسرورالٰہی بابر کی ہدایات پرترکیہ اور شام زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے امدادی رقم جمع کی گئی، ایڈمنسٹریشن افسران پروفیسرز ،طلبا ء و طالبات کی جانب سے عطیات دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایچ ای ڈی اور وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی بابر(تمغہ امتیاز)کی ہدایات پر زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسما عیل خان کی جانب سے ترکی اور شام میں زلزلہ سے متاثر ہونے والے مسلمان بھائیوں کی امداد کے لئے مین کیمپس زرعی یونیورسٹی میں وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی بابر کی زیر نگرانی امدادی رقم جمع کی گئی۔ امدادی کیمپ میں پروفیسر ز، ایڈمسٹریشن آفیسر، رجسٹرار، فنانس ڈائریکٹر ، اسسٹنٹ رجسٹرار ، ایڈیشنل رجسٹرار،لیکچرار،و طلباء وطالبات نے بھرپور عطیات جمع کرائے۔ اس موقع پر طلباء کی جانب سے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے امدادی بکس میں عطیات جمع کیے گئے ۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر مسرور الٰہی بابر کا کہنا تھا کہ ترکی اور شام میں شدید ترین زلزلہ کی وجہ سے ہزاروں افراد متاثرہوئے۔ ان کے دکھ درد کو اپنا سمجھتے ہوئے امدادی کیمپ لگایا۔ جس طرح ہمارے برادر ملک ترکی اور شام نے پاکستان کا ہر مشکل میں ساتھ دیا اسی طرح ہم پر بھی فرض ہے کہ ہم اپنے مسلمان بھائیوں کی امداد کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ امدادی کمپین میں زرعی یونیورسٹی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور عطیات جمع کئے جو کہ قابل تحسین عمل ہے۔

ازاحمدنوازمغلڈیرہ اسماعیل خان(ایم این ایس)گومل زام (کمانڈایریا)کے حکام بالا،محکمہ ایری گیشن اورمحکمہ واپڈا نے زمینداروں ...
14/02/2023

ازاحمدنوازمغل
ڈیرہ اسماعیل خان(ایم این ایس)گومل زام (کمانڈایریا)کے حکام بالا،محکمہ ایری گیشن اورمحکمہ واپڈا نے زمینداروں کے احتجاج پریقین دہانی کرائی ہے کہ 15فروری رات بارہ بجے نہری سسٹم بحال کرکے نہروں میں پانی چھوڑدیاجائے گا، اس سلسلے میں انجینئر سیف الرحمان نے کہاہے کہ 16فروری تک پانی میسرہوجائے گا۔ زمینداروں کی حالت اورزمینوں کودیکھتے ہوئے محکمہ ایری گیشن اورمحکمہ واپڈا نے رضامندی ظاہرکردی ہے۔ انہوں نے 17کیوسک پانی چھوڑاجائے گااورجہاں جہاں کام باقی ہے وہاں پانی چھوڑاجائے گا۔تفصیلات کے مطابق گومل زام (کمانڈایریا)کے حکام بالا،محکمہ ایری گیشن اورمحکمہ واپڈا نے زمینداروں کے احتجاج پریقین دہانی کرائی ہے کہ 15فروری رات بارہ بجے نہری سسٹم بحال کرکے نہروں میں پانی چھوڑدیاجائے گا۔ اس سلسلے میں انجینئر سیف الرحمان نے کہاہے کہ زمینوں کی بحالی کیلئے16فروری تک وافر پانی میسرہوجائے گا۔ زمینداروں کی حالت اورزمینوں کودیکھتے ہوئے محکمہ ایری گیشن اورمحکمہ واپڈا نے رضامندی ظاہرکردی ہے جس پر انہوںنے متعلقہ زمینداروں کے ہمراہ حکام بالا کاتہہ دل سے شکریہ اداکیاہے۔ انہوں نے کہ محکمہ ایری گیشن حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ فی الحال17کیوسک پانی چھوڑاجائے گااورجہاں جہاں کام باقی ہے وہاں وقفہ قفہ سے نہروں میںپانی چھوڑاجائے گا۔

ازاحمدنوازمغلڈیرہ اسماعیل خان(فرازمغل)گومل میڈیکل کالج ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے سیشن کے داخلوں کے سلسلے میں افتتاحی تقری...
14/02/2023

ازاحمدنوازمغل
ڈیرہ اسماعیل خان(فرازمغل)گومل میڈیکل کالج ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے سیشن کے داخلوں کے سلسلے میں افتتاحی تقریب کاانعقاد، افتتاحی تقریب میں گومل میڈیکل کالج کے طلباء کوسفید کوٹ زیب تن کرائے گئے جبکہ تقریب میں طلباء کے والدین کو خصوصی طورپر مدعوکیاگیا،اس موقع پر والدین کے سامنے گومل میڈیکل کالج کاڈسپلن پیش کیاگیا اورانہیں بریف کیاگیاکہ کس طرح طلباء نے اساتذہ اورفیکلٹی کاساتھ دینا ہے، افتتاحی تقریب میں چیف ایگزیکٹیوگومل میڈیکل کالج ڈاکٹرنسیم صباء نے شرکاء سے خطاب کیا۔تفصیلات کے مطابق گومل میڈیکل کالج ڈیرہ اسماعیل خا ن میں داخلوں کے سلسلے میں پروقارافتتاحی تقریب کا انعقادکیاگیا جس میں نئے داخل ہونے والے میڈیکل کے طلباء کو سفید کوٹ پہنائے گئے ۔ تقریب کاافتتاح کیک کاٹ کرکیاگیا۔اس موقع پرکالج انتظامیہ نے طلباء کے والدین کو خصوصی طورپر مدعوکیااوران کے سامنے گومل میڈیکل کالج کاڈسپلن رکھاگیا اورانہیں بریف کیاگیاکہ کس طرح طلباء نے پانچ سالوں میں اساتذہ اورفیکلٹی کاساتھ دیناہے ۔ اس موقع پر طلباء سے اس عزم کاحلف لیاگیاکہ پانچ سالوں میں بہترین معالج اورمعاشرے کا بہترین انسان بن کر سامنے آناہے جس پر تمام طلباء نے اعادہ کیاکہ وہ مسیحابن کرانسانیت کی خدمت کریں گے ۔ نئے سیشن کے داخلوں کی افتتاحی تقریب میں چیف ایگزیکٹیوگومل میڈیکل کالج ڈاکٹرنسیم صباء ودیگرنے بھی خطاب کیا۔ چیف ایگزیکٹیومیڈیکل کالج ڈاکٹرنسیم صباء نے خطاب میں کہاکہ میراتعلق پسماندہ ضلع ٹانک سے ہے اورآج اپنے ساتذہ کی محنت اوروالدین کی دعائوں کی بدولت اس مقام پر ہوں ۔انہوں نے کہاکہ میں اپنی ڈیوٹی فرض سمجھ کر اداکررہی ہوں ۔ڈاکٹرکاکردارمعاشرے میں مسیحاکی مانند ہے ۔انہوں نے کہاجس نے ایک زندگی بچائی گویااس نے پوری انسانیت کوبچایا ۔ڈاکٹرکوخدمت کے جذبے سے سرشارہوناچاہیے اوردکھی انسانیت کی خدمت فرض سمجھ کرکرنی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ طلباء کو اپنی کردارسازی پر بھی خصوصی توجہ دینی چاہیے ۔ تقریب کے آخرمیں نئے داخلہ لینے والے میڈیکل کے طلباء نے پودالگایااوراس عزم کااظہارکیا کہ جس طرح و ہ اپنے پیشے کی تکمیل کیلئے تیاری کرتاہے اسی طرح وہ اپنے لگائے ہوئے پودے کی بھی آبیاری کرے گا ۔واضح رہے کہ ہرنئے طالبعلم کی نگرانی سینئر سال دوئم کے طالبعلم کے سر ہوتی ہے کہ وہ کس طرح اپنے کرداراورلگائے گئے پودے کی پرورش کررہاہے۔گومل میڈیکل کالج میںنئے سیشن کے داخلوں کی افتتاحی تقریب میں والدین وتعلیمی حلقوں نے گومل میڈیکل کالج کی چیف ایگزیکٹیونسیم صباء کی کاوشوں کی بے حد تعریف کی اورانہیں بہترین نظم وضبط اورتعلیمی ماحول فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Online Press Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share