Pashto International

  • Home
  • Pashto International

Pashto International Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pashto International, Media/News Company, .

شمالی علاقہ جات میں جو سیاح جاتے ہیں یہ وہاں کے خواتین کو ہراساں کرتے ہیں ان میں اکثر شہر سے آئے ہوئے اوباش نوجوان شامل ...
06/09/2021

شمالی علاقہ جات میں جو سیاح جاتے ہیں یہ وہاں کے خواتین کو ہراساں کرتے ہیں ان میں اکثر شہر سے آئے ہوئے اوباش نوجوان شامل ہوتے ہیں انھوں نے سب سے زیادہ چترال میں کیلاش قبیلے کے خواتین کو پریشان کر رکھا ہے یہ سیاح نہیں سیاہ غونڈے ہیں جو گھٹیا حرکتیں کرکے پھر مذہب کا سہارا لے کر خود کو بچانے میں کامیاب ہو پاتے ہیں خیبرپختونخوا حکومت کے لئے شرم کا مقام ہے کہ وہ اب تک کیلاش اقلیت کو تحفظ دینے میں
ناکام رہی ہے۔
#میوند

05/09/2021

افغان میڈیا پر ملاؤں کے درمیان گرما گرم بحث شروع ہے تالبان والے ملاؤں کے پاس کوئی
شرعی ادلہ نہیں 🥴
#میوند

27/08/2021

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک تیس سالہ خاتون کو جنسی تشدد کا نشانہ بناکر قتل کر دیا گیا ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک ہسپتال میں موجود ڈاکٹر نے میڈیا کو بتایا۔۔۔۔

کہ خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں اور انھیں جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے۔پاکستان خواتین کے لئے روز بروز ایک خطرناک اور غیر محفوظ ملک بنتا جارہا ہے بچوں کے لئے تو یہ ہے ہی غیر محفوظ"

ایسے واقعات کو روکنے کے لئے حکومت پاکستان اور سیکورٹی اداروں کو سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔۔۔۔اب تو خواتین اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں رہی۔۔۔خواتین کو جو لوگ جنسی طورپر پر ہراساں کرتے ہیں انھیں ان انتہا پسند اور دہشتگرد لوگوں کی حمایت حاصل ہے جو کہتے ہیں کہ خواتین گھروں سے نکلتی کیوں ہیں۔۔۔

ان لوگوں میں اکثریتی ملا اور ملا ٹائپ لوگ شامل ہیں۔۔۔ہم صوبائی حکومت اور ڈیرہ اسماعیل خان پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس تیس سالہ خاتون کو جن درندوں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا ہے جلد حراست میں لے کر انھیں سخت سزا دی جائے۔اور آئیندہ کے لئے ایسے واقعات
کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات
اٹھائی جائے۔۔۔
"ارشاد #میوند

کراچی پریس کلب کے سامنے پختون تحفظ موومنٹ کا ایک احتجاجی مظاہرہ ہوا۔مظاہرین نے اپنے گرفتار ساتھیوں کے رہائی کا مطالبہ کی...
22/08/2021

کراچی پریس کلب کے سامنے پختون تحفظ موومنٹ کا ایک احتجاجی مظاہرہ ہوا۔مظاہرین نے اپنے گرفتار ساتھیوں کے رہائی کا مطالبہ کیا'پی ٹی ایم کے گرفتار کارکنوں میں جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ایم این اے علی وزیر جو پی ٹی ایم کے مرکزی رہنما بھی ہے"شامل ہے۔مظاہرین نے پختون علاقے میں جاری ٹارگٹ کیلنگ روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ وزیرستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج اور عام عوام پر حملوں میں
اضافہ ہوا ہے۔
#میوند

کہاں گئے وہ شر پسند جو کہا کرتے تھے کہ خواتین گھر سے نکلتی کیوں ہیں ٹک ٹاک ویڈیو بنائے گی تو ان کو جنسی طورپر ہراسانی کا...
22/08/2021

کہاں گئے وہ شر پسند جو کہا کرتے تھے کہ خواتین گھر سے نکلتی کیوں ہیں ٹک ٹاک ویڈیو بنائے گی تو ان کو جنسی طورپر ہراسانی کا سامنا ہوگا۔اب کیا یہ راولپنڈی میں 16 سالہ بچی مدرسے میں ٹک ٹاک ویڈیو
بنانے گئی تھی؟

افسوس بھائیوں حقیقت یہ ہے کہ اس ظالم مرد معاشرے میں کافی درندے پائے جاتے ہیں جن سے کوئی بھی لڑکی چاہے گھر میں ہو،مدارس یا گھر سے باہر
محفوظ نہیں۔

راولپنڈی میں اس ملا نے ایک کم عمر لڑکی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔باقی تو چھوڑیں پاکستانی تعلیمی ادارے چاہے وہ سکول کالجز ہو یا مدارس اس میں بھی قوم کی بیٹیاں محفوظ نہیں رہی۔

وہ صوبہ سندھ میں تو قبر سے ایک خاتون کی لاش کو نکال کر لاش سے بھی جنسی زیادتی کر ڈالی۔۔۔اب کیا ہم یہ بھی کہے کہ لاش گھر سے قبر کیوں لائی گئی؟

لہذا حکومت پاکستان کی زمہ داری ہے کہ چاہے کوئی بھی تعلیمی ادارہ ہو وہاں پر بچوں کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔اور جو درندے بچوں یا خواتین کے ساتھ کسی بھی زیادتیوں میں ملوث قرار پائے گئے ہیں انھیں سخت سزا سنائی جائے۔۔۔

آخر میں والدین سے بھی یہی مطالبہ ہے کہ اپنے بچوں پر دھیان دیجئے۔۔۔بچے جن تعلیمی اداروں میں جاتے ہیں وہاں دیکھیں کہ اساتذہ کا ان کے ساتھ
برتاؤ کیسا ہے۔۔۔
"ارشاد #میوند

عام افغان شہریوں اور دہشتگرد تالبان کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے امکانات"جلال آباد میں ملی پرچم کو سربلند کرنے والے عام شہ...
18/08/2021

عام افغان شہریوں اور دہشتگرد تالبان کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے امکانات"
جلال آباد میں ملی پرچم کو سربلند کرنے والے عام شہریوں پر تالبان نے براہ راست گولیاں چلائی"
اُدھر ملی پرچم کو سربلند کرنے
کا سلسلہ جاری۔۔۔
#میوند

16/07/2021

اہم ترین خبر"
افغان سیکیورٹی فورسز نے سپین بولدک سے تالبان دہشتگردوں کا صفایا کر دیا گیا"معروف خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں درجنوں زخمی تالبان دہشتگردوں کو پاکستانی صوبے بلوچستان کے ضلع چمن کے سرکاری ہسپتال میں لایا گیا ہے۔۔۔ادھر افغان حکومت کا کہنا ہے کہ پاکستان نے طالبان کو محفوظ پناہ گاہیں دی ہوئی ہیں جہاں سے
وہ افغانستان میں داخل ہو کر
فسادات پھیلاتے ہیں۔۔۔
#میوند

سپین بولدک سے تالبان کا صفایا جاری"کئی زخمی تالبان دہشتگردوں کو اپنی آبائی وطن کے ہسپتالوں میں منتقل کروا دیا گیا۔خود پا...
16/07/2021

سپین بولدک سے تالبان کا صفایا جاری"کئی زخمی تالبان دہشتگردوں کو اپنی آبائی وطن کے ہسپتالوں میں منتقل کروا دیا گیا۔خود پاکستانی میڈیا نے بھی تسلیم کر لیا کہ درجنوں زخمی تالبان کو بلوچستان کے سرکاری
ہسپتالوں میں لایا گیا ہے۔
#میوند

افغان سیکیورٹی فورسز نے بلخ میں دو سو مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کی۔پتہ نہیں وہ تالبان دہشتگرد کہاں پر قابض ہیں یا ہو...
15/07/2021

افغان سیکیورٹی فورسز نے بلخ میں دو سو مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کی۔پتہ نہیں وہ تالبان دہشتگرد کہاں پر قابض ہیں یا ہوسکتا ہے کہ وہ جنگل میں دو تین درختوں کو سقوط کا نام دے کر انھیں
ولسوالی کہتے ہو۔۔۔😉
#میوند

افغان وزارت دفاع کے مطابق"سیکیورٹی فورسز نے نیمروز سے تالبان کا صفایا کر دیا اور ملک کے مختلف علاقوں میں تالبان کو موت ک...
15/07/2021

افغان وزارت دفاع کے مطابق"
سیکیورٹی فورسز نے نیمروز سے تالبان کا صفایا کر دیا اور ملک کے مختلف علاقوں میں تالبان کو موت کے گھاٹ اتارنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
#میوند

افغان وزارت دفاع کے مطابق"لغمان میں اہم طالبان کمانڈر عبد الرحمن عرف حزیفہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔۔۔
12/07/2021

افغان وزارت دفاع کے مطابق"لغمان میں اہم طالبان کمانڈر عبد الرحمن عرف حزیفہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔۔۔

دو مہینوں سے افغانستان میں سیکیورٹی فورسز نے طالبان دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں کافی تیزی لائی ہے۔۔۔۔۔اتنے طالبان د...
12/07/2021

دو مہینوں سے افغانستان میں سیکیورٹی فورسز نے طالبان دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں کافی تیزی لائی ہے۔۔۔۔۔اتنے طالبان دہشتگردوں کو ایک سال میں امریکی
فوج نے موت کے گھاٹ نہیں اتارے ہوگے۔جتنے
ایک ماہ کے دوران افغان سیکیورٹی
فورسز نے۔۔۔

افغان انٹیلیجنس حکام کے مطابق ان میں ہلاک درجنوں دہشتگردوں کا تعلق پاکستان سے تھا جن میں پاکستانی فوج کے افسر اور سپاہی
بھی شامل تھے۔

جب سے افغان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں پاکستان جانا شروع ہوئی ہے تب سے پاکستانی میڈیا نے افغان حکومت اور ملی اردو کے خلاف بڑے پیمانے پر پروپیگنڈوں کا سلسلہ
شروع کر رکھا ہے۔

جمعیت نامی دہشتگرد اور یزیدی ٹولے نے بھی طالبان دہشتگردوں کی کھلے عام حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔۔۔۔جب افغانستان کو صوبہ بنانے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ لڑائی میں راولپنڈی اسٹبلشمنٹ کے چمچے طالبان دہشتگرد ناکام ہوئے تو اب پروپیگنڈے سے صوبہ بنانے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔۔۔جو کھبی پورا
نہیں ہوگا۔۔۔۔۔
ارشاد میوند"

د ګلاپ در ګل نازک دي"سولہ نہ کڑی سام شپزگ دي"😉 #میوند
10/07/2021

د ګلاپ در ګل نازک دي"
سولہ نہ کڑی سام شپزگ دي"😉
#میوند

09/07/2021

دہشتگرد طالبان نالائق پریس کانفرنس میں ٹھیک طرح بول نہیں سکتے جھوٹ بول کر حقیقی افغانستان کے بجائے خیالی افغانستان کے 80 فیصد علاقے پر قابض
ہو جاتے ہیں۔۔۔⁦
#میوند

طالبان کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے کہ جنگ مسلے کا حل نہیں مزاکرات کے لئے راہ ہموار کرنی چاہیے طالبان کا یہ بیان ایک ایس...
08/07/2021

طالبان کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے کہ جنگ مسلے کا حل نہیں مزاکرات کے لئے راہ ہموار کرنی چاہیے طالبان کا یہ بیان ایک ایسے موقعے پر سامنے آیا ہے جہاں افغانستان میں انھیں بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا سامنا ہے۔۔۔یاد رہے اونٹ پہاڑ کے نیچے آہی جاتا ہے پھر کوئی افغان دشمن
انھیں پھتر مار کر چوٹی تک
پہنچا دیتا ہے۔۔۔
#میوند"

06/07/2021

آزادی ریڈیو کے ایک نمائندے نے حال میں کہا تھا کہ ہمارے دفتر کے سامنے دھماکہ ہوا اور میں بغیر جوتے کے دفتر سے بھاگ نکلا آج وہی آزادی ریڈیو افغانستان کے دشمنوں کو بھرپور کوریج دے رہی ہے کہ حکومتی نمائندے خوف کی وجہ سے بھاگ رہے ہیں۔میں حیران ہوں کہ افغانستان میں طالبان یا طالبان کے حامی تو عقل کا استعمال کرتے ہی نہیں لیکن وہاں کے کچھ صحافی جو خود کو افغان مانتے ہیں اور اپنے پروگراموں میں دوسروں کو باشعور بنانے پر زور دے رہے ہوتے ہیں مغربی و یورپی میڈیا میں کام کرکے اپنے ہی ملک کا مزاق اڑا رہے ہیں تو جیو نیوز یا ایکسپریس
نیوز سے کیا شکوہ' افغانستان وہ بدبخت ریاست ہے جو ہمیشہ اپنے ہی پیاروں کے ہاتھوں تباہ ہوا ہے۔افغانستان کو نجیبوں کی ضرورت ہے نہ کہ عجیب و غریب قسم کے خلائی مخلوقات کی۔
ارشاد میوند"

05/07/2021

ایسا لگتا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے خلاف اپنی کارروائیوں میں تبدیلی لائی ہے۔کیونکہ طالبان جن اضلاع پر قابض ہوگئے تھے ان اضلاع سے ملی اردو نکل چکی تھی ان کے جو قلعے یا چیک پوسٹ تھے ان پر طالبان قابض ہوگئے پر چند گھنٹوں بعد افغان فورسز نے ان پر فضائی حملے کئے۔جن میں درجنوں طالبان ہلاک ہوگئے اور انھیں مجبوراً اجتماعی قبرستان میں دفن کیا گیا۔آج بھی افغان حکام سے سیکورٹی فورسز کو دوبارہ ان اضلاع کی جانب روانہ کرنے کی خبر سامنے آئی ہے جس پر طالبان قابض ہیں۔ایک بار پھر درجنوں طالبان موت کے گھاٹ
اتار دیئے جائے گے۔۔۔
#میوند

افغان وزارت دفاع کے مطابق ہلمند میں طالبان دہشتگردوں کے اہم سرغنہ جو خودکش حملوں کے لئے سادہ افغانو کو تیار کرتے رہتے پا...
05/07/2021

افغان وزارت دفاع کے مطابق ہلمند میں طالبان دہشتگردوں کے اہم سرغنہ جو خودکش حملوں کے لئے سادہ افغانو کو تیار کرتے رہتے پانچ دہشتگردوں سمیت
موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے۔
#میوند

میروس وہ افغان سپاہی ہے جس نے اپنی جان داؤ پر لگا کر طالبان دہشتگردوں کے ایک کار بم دھماکے کو ناکام بنا کر کئی بے گناہ ا...
02/07/2021

میروس وہ افغان سپاہی ہے جس نے اپنی جان داؤ پر لگا کر طالبان دہشتگردوں کے ایک کار بم دھماکے کو ناکام بنا کر کئی بے گناہ انسانوں کی جان بچائی۔افغان وطن کو ایسے سربازوں کی ضرورت ہے نہ
کہ قاتل طالبان۔۔۔
#میوند

27/06/2021

پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ طالبان ان کے دفاع میں لڑ رہے ہیں۔ان کے دفاع میں لڑنے والے طالبان کباڑیو کو افغانستان میں پختون فورسز جس تیزی سے موت کے گھاٹ اتار رہا ہے۔جس سے ضرور ایک نا ایک دن ان حامیوں
کا دیس کباڑ خانے میں
تبدیل ہوجائے گا۔
#میوند

بی بی سی پر افغانو کی جانب سے اعترضات کیوں؟افغانستان صحافیوں کے لئے ایک خطرناک ملک ہے۔وہاں طالبان کے ہاتھوں لاتعداد صحاف...
26/06/2021

بی بی سی پر افغانو کی جانب سے اعترضات کیوں؟
افغانستان صحافیوں کے لئے ایک خطرناک ملک ہے۔وہاں طالبان کے ہاتھوں لاتعداد صحافی شہید ہوچکے ہیں۔پر وہاں ایک غیر ملکی نیوز ادارہ ایسا بھی ہے جن کے صحافی اتنے محفوظ ہیں کہ وہ طالبان کے زیر کنٹرول علاقے میں بھی بڑے آزادنہ طریقے سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔وہ نیوز ادارہ برطانوی بی بی سی ہے۔

باقی تو چھوڑیں ان کے خواتین رپورٹر بھی طالبان کے زیرکنٹرول علاقے میں بغیر نقاب کے گھومتی پھرتی نظر آتی ہیں دوسری طرف طالبان برقعے نہ پہننے والی خواتین کے شدید مخالف ہیں پھر بھی بی بی سی کی خواتین رپورٹر ان کے ہاں ایسی رپورٹنگ کرتی ہے جیسی وہ طالبان کے خواتین رپورٹر ہو۔

اور جو خواتین افغان میڈیا کے لئے رپورٹنگ کرتی ہے انھیں سب سے زیادہ خطرہ طالبان سے ہے اور طالبان کئی خواتین صحافیوں کو قتل بھی کرچکے ہیں۔صرف انعکاس ٹیلی ویژن کے کئی خواتین رپورٹر قتل کر چکے ہیں۔

تو ظاہر بات ہے کہ لوگ سوالات تو اٹھائے گے کہ جہاں افغان میڈیا کے صحافی محفوظ نہیں وہاں فساد پھلانے والی برطانوی بی بی سی کے نمائندے کیوں محفوظ ہے؟جنہوں نے ہمیشہ دیوبندی فساد کو اہمیت دی۔۔۔

اور ان کے حق میں بھرپور رپورٹنگ بھی کی جیسے برطانوی فرنگیوں نے 1945.46٫ اور 47 میں کی تھی۔۔۔بی بی سی ہو یا کوئی اور میڈیا وہ اگر افغانستان میں بدامنی اور فسادات پھلانے کا سبب بن رہی ہو تو ان کا صرف بائیکاٹ ہی نہیں بلکہ ایسے اداروں کے خلاف قانون کارروائی کی جانی چاہیے۔۔۔
ارشاد میوند''

اگر بی بی سی اپنے ملکی حالات پر توجہ دیں تو یہ ان کے لئے بہتر ہوگا کیونکہ برطانوی تعلیمی اداروں میں خواتین طلباء کے ساتھ...
25/06/2021

اگر بی بی سی اپنے ملکی حالات پر توجہ دیں تو یہ ان کے لئے بہتر ہوگا کیونکہ برطانوی تعلیمی اداروں میں خواتین طلباء کے ساتھ جنسی زیادتیوں میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے۔۔۔اور بی بی سی افغان حکومت کے خلاف پروپیگنڈوں میں مصروف ہے۔۔۔یہ بی بی سی کی جانب
سے شرمناک حرکتیں ہیں۔۔۔

بی بی سی کی جانب سے طالبان دہشتگردوں کی حمایت میں خبریں نشر کرنا کوئی نئی بات نہیں۔چونکہ طالبان کی اکثریت دیوبندی مسلک سے ہے۔وہ بھی پاکستانی دیوبندی''تاریخ گواہ ہے جن کا پاکستان میں بنیاد رکھنے میں برطانوی انگریزوں نے کافی اہم
کردار ادا کیا تھا۔۔۔
#میوند

افغان خواتین نے بھی طالبان کے خلاف ہتھیار اٹھا لیے۔۔۔
24/06/2021

افغان خواتین نے بھی طالبان کے خلاف ہتھیار اٹھا لیے۔۔۔

اہم ترین خبر''افغان انٹیلیجنس حکام کے مطابق افغان فوج کے خلاف طالبان میں پاکستانی فوج کے شامل ہونے میں اضافہ ہوا ہے۔افغا...
24/06/2021

اہم ترین خبر''
افغان انٹیلیجنس حکام کے مطابق افغان فوج کے خلاف طالبان میں پاکستانی فوج کے شامل ہونے میں اضافہ ہوا ہے۔افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں کئی پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں اور کئی کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
#میوند

افغانستان میں ارزگان کے لوگوں نے بھی طالبان دہشتگردوں کے خلاف ہتھیار اٹھا لیے۔۔۔
24/06/2021

افغانستان میں ارزگان کے لوگوں نے بھی طالبان دہشتگردوں کے خلاف ہتھیار اٹھا لیے۔۔۔

افغانستان کے ہرات میں 130 طالبان نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔یہ افغانو کا ان کے خلاف متحد ہونے کا نتی...
24/06/2021

افغانستان کے ہرات میں 130 طالبان نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔یہ افغانو کا ان کے خلاف متحد ہونے کا نتیجہ ہے۔۔۔امید ہے قومی دھارے میں شامل ہونے کا یہ سلسلہ اسی طرح
جاری رہے۔۔۔
#میوند

افغانستان کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے طالبان دہشتگردوں کے خلاف ہتھیار اٹھا لیے۔ادھر افغان وزارت دفاع کے مطابق پھچلے 24 ...
23/06/2021

افغانستان کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے طالبان دہشتگردوں کے خلاف ہتھیار اٹھا لیے۔ادھر افغان وزارت دفاع کے مطابق پھچلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 209 طالبان کو موت کے گھاٹ
اتار دیا گیا۔۔۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں 234 طالبان کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ولسوالی کو ف...
22/06/2021

افغان وزارت دفاع کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں 234 طالبان کو
ہلاک کر دیا گیا ہے۔ولسوالی کو فتح
کرنے چلے تھے۔۔۔🙃
#میوند

عثمان کاکڑ کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قتل کر دیا گیا ہے۔جو لوگ ان کے بیٹھک  آئے تھے وہ کئی دنوں سے ان پر نظر رکھے ہ...
22/06/2021

عثمان کاکڑ کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قتل کر دیا گیا ہے۔جو لوگ ان کے بیٹھک آئے تھے وہ کئی دنوں سے ان پر نظر رکھے ہوئے ہوگے۔وہ یہ چاہتے تھے کہ عثمان کو ایسا قتل کیا جائے کہ ان کی موت کا سبب ایسا ظاہر ہو کہ وہ اپنے گھر میں گر چکے تھے۔ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ یہ جو لوگ ان کے بیٹھک میں داخل ہوئے تھے وہ مہمان بن کر آئے ہو اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ان میں سے کسی ایک کو عثمان کاکڑ جانتا بھی ہو۔سب سے اہم بات عثمان کاکڑ کا جس پارٹی سے تعلق ہے ان میں جس نے سب سے پہلے یہ خبر وائرل کردی کہ عثمان اپنے گھر میں گرنے کے بعد شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیئے گئے اس شخص سے تفتیش کی جائے کوئی تو ہے ان میں سے جنہوں نے
قاتلوں کے لئے راہ ہموار کی۔۔۔
ارشاد میوند'

عثمان کاکڑ اب ہم میں سے نہیں رہے۔پاکستان میں لاتعداد پختون مشرانوں کو قتل کیا گیا۔''قاتل کون تھے؟کسی کو معلوم نہیں اگر ک...
21/06/2021

عثمان کاکڑ اب ہم میں سے نہیں رہے۔پاکستان میں لاتعداد پختون مشرانوں کو قتل کیا گیا۔''قاتل کون تھے؟کسی کو معلوم نہیں اگر کسی کو معلوم بھی ہے تو ان کے پاس ان کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں اگر ثبوت موجود ہے تو یہاں انصاف ملنے کی تو بات ہی نہ کی جائے۔۔۔

آج کراچی میں کاکڑ کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ میرے والد پر جان لیوا حملہ ہوا ہے۔کاکڑ کے بیٹے نے جو باتیں کی۔ان سے تو یہ ثابت ہوتا ہے کہ عثمان کاکڑ کو انتہائی چالاکی سے قتل کروانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

جس میں ان کے دشمن کامیاب ہوگئے۔پھر بھی ان پر حملہ ہوا تھا یا جو بھی' پارٹی کی جانب سے ان کے چاہنے والوں کو جلد بتا دینا چاہیے تاکہ صرف اتنا تو معلوم
ہوجائے کہ انھیں آخر ہوا کیا تھا؟
اور حقیقت کیا ہے؟
#میوند

معروف پشتون سیاست دان عثمان کاکڑ نے چند ماہ قبل پاکستانی پارلیمنٹ میں اپنی ایک تقریر میں بتایا تھا کہ مجھے اور میرے خاند...
20/06/2021

معروف پشتون سیاست دان عثمان کاکڑ نے چند ماہ قبل پاکستانی پارلیمنٹ میں اپنی ایک تقریر میں بتایا تھا کہ مجھے اور میرے خاندان والوں کو جان سے مارنے کی دھمکیا مل رہی ہیں۔دو دن سے سوشل میڈیا پر ایسی خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی ہوا ہے بعض خبریں ایسی ہیں کہ وہ اپنے گھر میں گر چکے تھے جس سے ان کے سر پر شدید چوٹ لگی پر آج اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ ان پر اپنے گھر میں جان لیوا حملہ ہوا تھا۔چار افراد ان کے گھر میں گھس کر انھیں شدید تشدد کا نشانہ بنا کر بھاگ گئے تھے۔ایسا ہوسکتا ہے کہ ان پر جان لیوا حملہ ہوا ہو کیونکہ عثمان کاکڑ پاکستانی پارلیمنٹ میں ملکی سیکورٹی اداروں کی غلط پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرتے انھوں نے پی ٹی ایم تنظیم کا بھرپور ساتھ دیا۔وہ کئی مظلوم قوموں کے لئے پارلیمنٹ میں آواز اٹھاتے ہوئے نظر آتے۔ہم صرف ان کے لئے یہی دعا کرسکتے ہیں کہ معبود ان کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔۔۔پختون وطن میں ان جیسے قیمتی،مخلص سیاست دان بہت کم موجود
اور پیدا ہوتے ہیں۔۔۔
ارشاد میوند'

افغانستان''قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اچھے اور برے تعلقات سے خطے پر کوئی اثر نہیں پڑ...
29/05/2021

افغانستان''
قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اچھے اور برے تعلقات سے خطے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے ہمارے اچھے تعلقات نہیں۔ہاں اگر پاکستان اچھے تعلقات کا خواہاں ہے تو انھیں دہشتگردوں کو سپورٹ کرنے کے بجائے افغان حکومت کے ساتھ مثبت تعلقات بنانے کی کوشش کرنا چاہیے۔۔۔واضح رہے کہ چند روز قبل حمد اللہ محب نے پاکستان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر پاکستانی وزیر خارجہ نے سخت تشویش کا اظہار کیا۔حمد اللہ محب کی جانب سے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ پر جو تنقید کیا گیا ہم یہ نہیں کہے سکتے کہ ان میں کوئی صداقت نہیں پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کا برا چاہا ہے جس سے خود پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچا اور مزید پہنچے گا ''افغان دشمن طالبان'' پاکستان میں کھلے عام گھوم رہے ہیں افغانستان کے خلاف دیوبندی مسلک کے لوگوں کو اکسا رہے ہیں ان کے کئی اہم کمانڈر پاکستان میں موجود ہیں ریاست پاکستان ان کا محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے تو ظاہر بات ہے کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان پر تنقید تو ہوگا۔اب اگر یہی افغانستان پاکستان کے خلاف حکیم اللہ محسود گروپ کا استعمال کریں تو پاکستان کی جانب سے بھی وہی ردعمل ہوگا جو اب خود پاکستان کے خلاف افغانستان کی جانب سے سامنے آرہا ہے۔اچھا یہی ہوگا جس طرح محب نے کہا۔کہ اگر پاکستان بہتر تعلقات کا خواہاں ہے تو انھیں دہشتگردوں کے بجائے افغان حکومت کے ساتھ مثبت اچھے اور بہتر تعلقات پر غور کرنا چائیے۔۔۔اور ایسا اب ہونا بھی چائیے۔۔۔
ارشاد میوند''

عالم اسلام کے ممتاز اسکالرز کی جانب سے افغانستان میں جاری جنگ کو غیر شرعی اور حرام قراردینے کا سلسلہ جاری'''مصر کے ممتاز...
28/05/2021

عالم اسلام کے ممتاز اسکالرز کی جانب سے افغانستان میں جاری جنگ کو غیر شرعی اور حرام قرار
دینے کا سلسلہ جاری'''
مصر کے ممتاز عالم دین مفتی شوقی ابراہیم علام نے بھی افغانستان میں جاری مفاد کی جنگ کو حرام قرار دے دیا جس کو بعض شرپسند عناصر جہاد کا
نام دے رہے ہیں۔۔۔امید ہے کہ عالم اسلام کے ممتاز اسکالرز اسلامی جمہوریہ افغانستان کا ساتھ دے کر افغان وطن میں دائمی امن کے قیام کے لئے اپنا اہم کردار اسی
طرح ادا کرتے رہیں۔
ارشاد میوند'

پاکستانی فوجی سربراہ دارالحکومت کابل پہنچ گئے۔پاکستانی فوجی سربراہ ایک وفد کے ساتھ ایسے موقعے پر کابل پہنچ گئے ہیں جہاں ...
10/05/2021

پاکستانی فوجی سربراہ دارالحکومت کابل پہنچ گئے۔
پاکستانی فوجی سربراہ ایک وفد کے ساتھ ایسے موقعے پر کابل پہنچ گئے ہیں جہاں طالبان کے خلاف افغان سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں طالبان کے ساتھ ساتھ کئی پاکستانی شرپسند بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کے پاس اب بھی موقعہ ہے کہ وہ افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات بنائے اور پاکستان کو افغانستان کے خلاف طالبان کی محفوظ پناہ گاہ نہ بننے دیں اور مزید افغانو کے خلاف طالبان کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے باز آئے اور اگر باز نہ آئے تو میرے خیال میں جو لاشیں بھیج دی گئی
ان کا سلسلہ یوں ہی جاری رہے گا۔۔۔
ارشاد میوند'

افغانستان میں طالبان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی جاری کارروائیاں'افغان وزارت دفاع کے مطابق دند غوری علاقے میں سیکیورٹی فور...
10/05/2021

افغانستان میں طالبان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی جاری کارروائیاں'

افغان وزارت دفاع کے مطابق دند غوری علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں پاکستانی اور چیچنیائی سمیت 37 طالبان ہوگئے۔اور دند غوری سے دہشتگردوں کا صفایا کر
دیا گیا۔۔۔
#میوند

افغان وزارت دفاع کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جاری کارروائیوں میں 40 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔ننگرھار...
09/05/2021

افغان وزارت دفاع کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جاری کارروائیوں میں 40 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔ننگرھار میں ایک اہم طالبان سرغنہ سمیت 16،فراہ میں 8،کندھار میں 10 اور میدان وردک میں 6 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔۔۔
#میوند

مزید کسی بھی افغان دشمن پر رحم نہ کیا جائے۔افغانو کا خون بہانا آخر اتنا سستا ہے۔اب چند گھنٹے قبل کابل میں اسکول کے سامنے...
08/05/2021

مزید کسی بھی افغان دشمن پر رحم نہ کیا جائے۔افغانو کا خون بہانا آخر اتنا سستا ہے۔اب چند گھنٹے قبل کابل میں اسکول کے سامنے بم دھماکوں میں درجنوں بےگناہ افغانو کا خون بہا دیا گیا۔ان مظلومین افغانو کا خون بہا دینے والے دہشتگردوں کے خلاف افغانستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے اپنی کارروائیاں بدستور جاری رکھی ہوئی ہیں۔ملک کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جاری کارروائیوں میں ہلاک طالبانوں کی تعداد 351 سے بڑھ گئی۔جو بھی افغانو کا خون بہائے گا اسے
ایسے ہی موت کے گھاٹ اتارا جائے گا۔۔۔
#میوند'

افغانستان'دارالحکومت کابل میں ایک بار پھر علم اور عقل کے دشمنوں نے ایک اسکول کے سامنے بم دھماکے میں 25 افراد کو شہید کرد...
08/05/2021

افغانستان'
دارالحکومت کابل میں ایک بار پھر علم اور عقل کے دشمنوں نے ایک اسکول کے سامنے بم دھماکے میں 25 افراد کو شہید کردیا۔وزارت داخلہ کے مطابق یہ دھماکہ لڑکیوں کے ایک اسکول کے سامنے ہوا جس میں 25 افراد شہید جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔یہ دھماکہ ایسے موقع پر ہوا ہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں افغان سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔جس میں اب تک سینکڑوں
طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔۔۔
ارشاد میوند'

ایک بار پھر فلسطینی نوجوانوں اور دہشتگرد اسرائیلی افواج کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کا سلسلہ جاری۔۔۔۔۔اسرائیلی فوج نے بیت ال...
08/05/2021

ایک بار پھر فلسطینی نوجوانوں اور دہشتگرد اسرائیلی افواج کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کا سلسلہ جاری۔۔۔۔۔اسرائیلی فوج نے بیت المقدس کے سامنے مزید
دو فلسطینی نوجوانوں
کو شہید کردیا۔۔۔
#میوند

افغانستان کے لغمان میں دہشتگردوں کا صفایا کرنے کے بعد حقیقی افغان مجاہدین اور ہیروز مسکراتے ہوئے'رب سے دعا ہے یوں ہی جیت...
07/05/2021

افغانستان کے لغمان میں دہشتگردوں کا صفایا کرنے کے بعد حقیقی افغان مجاہدین اور ہیروز مسکراتے ہوئے'رب سے دعا ہے یوں ہی جیتے اور مسکراتے رہو۔۔۔
ارشاد میوند'
#میوند

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pashto International posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share