
17/07/2022
معزز اہلیان ڈجکوٹ و پی پی 106 کے نام مولوی عابد کی باؤ مراثی کیس پر چند گزارشات و پیغام
------------------------------
اسپائر کالج ڈجکوٹ کے مالک افتخار المعروف باؤ مراثی نے اپنے کاروبار, ذاتی تشہیر, سستی شہرت اور جی حضوری کیلئے مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا ہینڈلرز کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی جس کا مولوی عابد ( شاہین میڈیا پریس کلب ڈجکوٹ) حصہ نہ بنا اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ کرتا رہا. جو کہ باؤ مراثی کو ناگوار گزرا. باؤ مراثی اور اس کے حواریوں نے مجھے دبانے کے لیے غنڈہ گردی اور سوشل میڈیا پر پر میری اور میری فیملی کی کردار کشی شروع کر دی. پھر خود ساختہ پارسا باؤ مراثی نے میرے خلاف بھتہ لینے کے جھوٹے اور من گھڑت الزامات پر مبنی جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا جس میں پیسوں سیاسی اثر و رسوخ اور اپنے جھوٹے گواہان اور نام نہاد ٹکڑ بوچ چوہدریوں کے ذریعے تفتیش پر اثر انداز ہو کر اس جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کروانے کی کوشش جاری ہے.
باؤ مراثی کی طرف سے میرے خلاف درج کروائے گئے جھوٹے مقدمہ پر یہی کہوں گا کہ میں اللہ پاک کو حاضر ناظر جان کر اللہ پاک کی قسم کھا کر حلف دیتا ہوں کہ میرے خلاف درج مقدمہ بالکل جھوٹا اور بے بنیاد ہے. میں نے زندگی میں کبھی بھی نہ تو باؤ مراثی سے بھتہ لیا اور نہ ہی کبھی باؤ مراثی سے بھتہ مانگا. اگر باو مراثی اور اس کے گواہان اور ساتھی مسجد میں حلف دیں کہ مولوی عابد نے باؤ مراثی سے بھتہ لیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دیکر کبھی بھی بھتہ مانگا ہے. تو قانونی سزا تو ایک طرف میں اپنا منہ خود کالا کرکے علاقہ بھی چھوڑ دوں گا. اگر مقدمہ جھوٹا ہے تو پھر فیصلہ آپ پر ہے. کچھ لوگوں کو اعتراض ہے کہ میں باؤ مراثی کیوں کہتا ہوں تو ان کے لیے عرض ہے کہ کہ باؤ مراثی اوراس کے کرائے کے ٹٹو مجھے ہر جگہ پر فقیر لکھتے ہیں تو پھر میں بھی حق بجانب ہوں.
آج کل میں اپنی ضمانت کے لئے لاہور ہوں کہ میرا بیٹا فرقان بعمر 12 سال گھرکے کام اور میرے اخبارات کی ڈسٹری بیویشن کے معاملات دیکھ رہا ہے.
آج مورخہ 17 جولائی بروز اتوار علی الصبح میرا بیٹا اخبارات تقسیم کرنے ڈجکوٹ اڈا میں آیا تو باؤ مراثی کے بڑے بھائی بھٹو مراثی اور اس کے ساتھیوں نے میرے بیٹے سے بدمعاشی کی اس کو دھکے مارے دھمکیاں دیں بد تمیزی کی. لعنت بے شمار مراثی بادشاہ تیری بہادری پر.
میں ادھر ڈجکوٹ میں ہی تھا اگر بدمعاشی کا شوق پورا کرنا تھا تو مجھ سے کرتے. بچوں پر بدمعاشی آپکی اصلیت ظاہر کرتی ہے.
میں حق سچ پر کھڑا ہوں اور جھوٹے مقدمات سے دباو میں نہیں آؤں گا اور نہ ہی غنڈہ گردی میرے موقف میں لچک لا سکے گی. اللہ پاک کی ذات بہترین انصاف کرنے والی ہے.
میں جلد حاضر ہو کر اصل حقائق سے مزید آگاہ کروں گا.
(مولوی عابد شاہین میڈیا پریس کلب ڈجکوٹ)