Damaan TV دامان ٹی وی

  • Home
  • Damaan TV دامان ٹی وی

Damaan TV دامان ٹی وی Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Damaan TV دامان ٹی وی, News & Media Website, .

1st and Most Popular Digital Media platform in Dera Ismail khan, southern KP, covering current news and stories about culture, human rights,environment and tourism.

19/09/2022

ڈیرہ : سیلاب متاثرین کی امداد میں شہریوں کا کردار، کلاچی اور پروآ میں سیلاب کی تباہی کیوں ہوئی؟ سیلاب کے اسباب پر پہلی بار گفتگو

16/09/2022

سرائیکی اور اردو کی معروف شاعرہ صباحت عروج اور ان کے شوہر اظہار سید کی بانی و چیرمین سرائیکی قومی تحریک ٹانک معوز آرائیں سرائیکی کی خصوصی دعوت پر ٹانک آمد ۔ گرہ بھگوال کا دورہ کیا سیلاب متاثرین میں ٹینٹ، چارپائیاں، بستر ، کپڑے اور نقد رقوم تقسیم کیے۔

01/09/2022

ڈیرہ اسماعیل خان: پشہ پل پر ویگو اور ہنڈا گاڑیوں والوں نے امدادی راشن کا ٹرک لوٹ لیا

18/08/2022

تونسہ شریف انڈس ناڑی روڈ میں شگاف پڑنے کا منظر

18/08/2022

ڈیرہ اسماعیل خان: کڑی شموزئی میں سیلابی ریلے سے تباہی، متعدد مکانات منہدم رابطہ سڑک بہہ گئی۔

17/08/2022

ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، سابق گورنر کراچی اور پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کو گھڑی چور کے نعرے

فارن فنڈنگ کیس میں تحقیقات ، عمران خان کا ایف آئی اے کے نوٹس کا جواب دینے سے انکار آپ کو جوابدہ ہوں نہ ہی معلومات فراہم ...
17/08/2022

فارن فنڈنگ کیس میں تحقیقات ، عمران خان کا ایف آئی اے کے نوٹس کا جواب دینے سے انکار

آپ کو جوابدہ ہوں نہ ہی معلومات فراہم کرنے کا پابند، عمران خان کا تحریری جواب

دو دن میں نوٹس واپس نہ لیا تو قانون کے تحت آپ کے خلاف کارروائی کروں گا، عمران خان کا ایف آئی اے کو جواب

عمران خان اور پی ٹی آئی کی طرف سے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے ایف آئی اے کو جواب بھجوایا

تحریری جواب ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل ، اسلام آباد کی ڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ بیگ کو بھجوایاگیا

عمران خان نے نوٹس بھجوانے کو ایف آئی اے کی بدنیتی قرار دے دیا

پی ٹی آئی سے تفصیلات اور دستاویزات طلب کرنا ایف آئی اے کے زیراثر ہونے کا مظہرہے عمران خان کا جواب

الیکشن کمشن نے فیصلہ نہیں دیا بلکہ رپورٹ جاری کی : عمران خان کا ایف آئی اے کے نوٹس کا تحریری جواب

الیکشن کمشن ایف آئی اے یا کسی اور ادارے کو اس رپورٹ کی بنیاد پر حکم جاری نہیں کرسکتا،عمران خان کا جواب

ایف آئی اے کے پاس پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2002 کے تحت کارروائی کرنے کا اختیار نہیں : عمران خان کا جواب

جاری کیاگیا نوٹس ایف آئی اے ایکٹ سے بھی متصادم ہے، عمران خان کا جواب

سپریم کورٹ متعدد فیصلوں میں الیکشن کمشن کو انتظامی ادارہ قرار دے چکی ہے ، عمران خان کا ایف آئی اے کو جواب

الیکشن کمشن عدالت ہے نہ ہی ٹریبونل : عمران خان کا ایف آئی اے کو جواب

ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے عمران خان سے بینک اکاﺅنٹس سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں

17/08/2022

کنکورڈیا کالج ڈیرہ اسماعیل خان میں فری داخلے جاری

12/08/2022

اپر کوہستان اچھر نالہ بپھر گیا، نیا سٹیل پل بہا کر لے گیا

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر محکمہ تعلیم کو چھٹیاں بڑھانے کیلئے احکامات جاری محکمہ تعلیم نے...
11/08/2022

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر محکمہ تعلیم کو چھٹیاں بڑھانے کیلئے احکامات جاری
محکمہ تعلیم نے ‏شدید گرم موسم کے باعث گرمائی زون میں پہلی سے دسویں کلاسز تک موسم گرما کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کر دی گئ ہے۔ اب خیبر پختونخوا کے گرمائی علاقوں کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولز یکم ستمبر بروز بدھ کو کھولیں جائیں گے۔ نوٹیفیکیشن جاری

10/08/2022

اسلام آباد: شہباز گل کےخلاف بغاوت پر اُکسانے کا مقدمہ
اسلام آباد:شہباز گل کی جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیشی
ادارے ہماری جان ہیں،کبھی ان کیخلاف بات نہیں کی، شہباز گل

08/08/2022

کام ویلتھ گیمز 2022، ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا، جنوبی ایشیا میں سب سے لمبی جیولین تھرو کا ریکارڈ ، ارشد ندیم نے زخمی کہنی کے ساتھ یہ ریکارڈ بنایا۔

ٹانک:وزیر اعظم شہباز شریف کا سیلاب زدہ علاقہ پائی کا دورہ۔وزیر اعظم کے ہمراہ چیرمین پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن اور وفاق...
04/08/2022

ٹانک:وزیر اعظم شہباز شریف کا سیلاب زدہ علاقہ پائی کا دورہ۔
وزیر اعظم کے ہمراہ چیرمین پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن اور وفاقی وزیر اسد محمود بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر ٹانک حمید اللہ خٹک کی طرف سے وزیر اعظم شہباز شریف کو سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور متاثرین کی بحالی کے لیے بریفنگ

لندن: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کی دوسری پوزی...
04/08/2022

لندن: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کی دوسری پوزیشن اور بھارتی کھلاڑی کی تیسری پوزیشن۔

علی محمد خان اور شیریں مزاری سمیت پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفے منظوراسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی ک...
28/07/2022

علی محمد خان اور شیریں مزاری سمیت پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفے منظور
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 11 مستعفی ممبران قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے استعفوں کے نوٹیفیکیشن جاری، اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفے آئین پاکستان کی آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت تفویض اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے منظور کیے۔
استعفوں کے نوٹیفیکیشن الیکشن کمیشن کو بجھوا دئیے گئے، اسپیکر قومی اسمبلی نے ممبران قومی اسمبلی علی محمد خان (NA-22)، فضل محمد خان (NA-24)، شوکت علی (NA-31)، فخر زمان خان (NA-45)، فرخ حبیب (NA-108)، اعجاز احمد شاہ (NA-118)، جمیل احمد خان (NA-237)، محمد اکرم چیمہ
NA-239) ، عبدالشکور شاد (NA-246)، ڈاکٹر مہر النسا شیریں مزاری (مختص نشست), شندانہ گلزار خان (مختص
نشست) کے استعفے قبول کیے۔پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی نے 11 اپریل 2022 کو اپنی نشستوں سے استعفے دیئے تھے، ترجمان قومی اسمبلی

پاک افغان بارڈر باب دوستی پیدل آمدورفت عارضی طور پر بند کردیا گیا سیکورٹی حکام کے مطابق گزشتہ شب سے جاری طوفانی بارشوں س...
28/07/2022

پاک افغان بارڈر باب دوستی پیدل آمدورفت عارضی طور پر بند کردیا گیا سیکورٹی حکام کے مطابق گزشتہ شب سے جاری طوفانی بارشوں سے سیلابی ریلا بارڈر کے آس پاس علاقوں میں داخل ہوگیا ہے اور سرحد کے داخلی پیدل راستے میں پانی کھڑا ہوگیا ہے جسے نکالنے کا کام شروع ہے اس وجہ سے پیدل آمدورفت عارضی طور معطل کر دی گئی ہے جبکہ ٹرانسپورٹ کی آمدورفت بھی محدود پیمانے پر جاری ہے دوسری جانب کلی مازل کا راستہ کھلا ہے۔

26/07/2022

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پرویز الہی کی درخواست منظور کر لی، ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ درست نہیں تھی کالعدم قرار دے دیا گیا، چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلی پنجاب بنا دیا گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان: تحصیل پروآ میں رمک ڈرین ٹوٹ گئی۔بستی چاندنہ،بستی مسو خیل،بستی لاشاری، سموکھیوالی اور بستی شیخاں والی پ...
24/07/2022

ڈیرہ اسماعیل خان: تحصیل پروآ میں رمک ڈرین ٹوٹ گئی۔
بستی چاندنہ،بستی مسو خیل،بستی لاشاری، سموکھیوالی اور بستی شیخاں والی پانی کی زد میں ہیں انتظامیہ فوری امدادی کارروائی کرے۔عوام کی اپیل

ڈپٹی اسپیکر پنجاب کی رولنگ اور قائد ایوان کا انتخاب سپریم کورٹ نے تحریک انصاف اور پرویز الہی کی درخواستیں قابل سماعت قرا...
23/07/2022

ڈپٹی اسپیکر پنجاب کی رولنگ اور قائد ایوان کا انتخاب
سپریم کورٹ نے تحریک انصاف اور پرویز الہی کی درخواستیں قابل سماعت قرار دے دیں

وزیر اعلی حمزہ شہباز اور چیف سیکریٹری کو نوٹس جاری
ایڈوکیٹ جنرل کی معاونت کے لیے طلبی
ڈپٹی اسپیکر کو کب بلوائیں ؟ تحریک انصاف کے وکیل سے چیف جسٹس کا سوال
دو گھنٹے میں بلوا لیں، علی ظفر ایڈووکیٹ کی فرمائش
سپریم کورٹ نے دو بجے ڈپٹی اسپیکر کو اپنے فیصلے کی وضاحت کے لیے طلب کر لیا
ہم صرف یہ جانتا چاہیں گے کہ ڈپٹی اسپیکر نے ہمارے فیصلے کی کیا تشریح کی ہے، چیف جسٹس عمر عطاء بندیال

ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کے خط کے تحت ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کر دیئے، حمزہ شہباز قائد ایوان...
22/07/2022

ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کے خط کے تحت ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کر دیئے، حمزہ شہباز قائد ایوان منتخب

لاہور : وزیر اعلی پنجاب کے لیے انتخاب ن لیگ کے حمزہ شہباز 179 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پی ٹی آئی کے متفقہ امیدوار ق لیگ کے چوہدری پرویز الہی نے 176 ووٹ حاصل کیے۔ واضح رہے کہ وزارت اعلی کے انتخاب میں اس وقت ڈرامائی صورت پیدا ہوئی جب ق لیگ کے مونس الہی سے منسوب میڈیا میں ایک بیان آیا کہ میں ہار گیا عمران خان ہار گیا زرداری جیت گیا، ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے آصف زرداری کی ملاقاتوں کے بعد چوہدری شجاعت حسین نے ڈپٹی اسپیکر کو ایک خط تحریر کیا جس میں چوہدری پرویز الہی کے لیے عمران خان کے امیدوار ہونے سے انکار کیا گیا دوسری جانب مونس الہی نے کہا کہ ہم نے ن لیگ اور اتحادیوں کا نہیں، صرف عمران خان کا وزیراعلی بننا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کا معاملہ ایک بار پھر عدالتوں میں جائے گا۔ ڈپٹی سپیکر دوست مزاری نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ ق لیگ کے سربراہ کے خط کی روشنی میں ق لیگ کے ووٹ مسترد کرتا ہوں سپریم کورٹ 63 اے کے تحت اپنے فیصلہ میں یہ قرار دے چکی ہے کہ پارٹی سربراہ کی ہدایات کے خلاف ووٹ نہیں ڈالا جا سکتا اور اسی بناء پر منحرف اراکین کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا تھا۔

رحیم یار خان میں دریائے سندھ میں ڈوبنے والے باراتیوں میں سے 19 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جنہیں نماز جنازہ آج ادا کر دی...
19/07/2022

رحیم یار خان میں دریائے سندھ میں ڈوبنے والے باراتیوں میں سے 19 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جنہیں نماز جنازہ آج ادا کر دی گئی، پنجاب یا وفاقی حکومت میں سے کسی نے بھی اس بڑے سانحہ کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار نہیں کیا، اب بھی 80 افراد کی لاشیں پانی سے نہیں نکالی جا سکیں۔

18/07/2022

ماچھکہ، دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی، 7افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، دیگر کی تلاش جاری، ریسکیو ذرائع

مظفر گڑھ: پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل حوالات میں بند
17/07/2022

مظفر گڑھ: پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل حوالات میں بند

17/07/2022

پنجاب ضمنی انتخابات، شیخوپورہ میں اسسٹنٹ پریزائڈنگ آفیسر نے 600 ووٹ ڈال دیئے۔

ٹانک: وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا سیلاب سے متاثرہ گائوں پائی کا دورہوزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پائی میں سیلاب س...
16/07/2022

ٹانک: وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا سیلاب سے متاثرہ گائوں پائی کا دورہ

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پائی میں سیلاب سے جاں بحق دو افراد کے لواحقین میں آٹھ، آٹھ لاکھ کے چیک تقسیم کر دیئے، منہدم مکانات کے مالکان میں فی کس چار لاکھ اور جزوی نقصانات سے متاثرہ مکانات کے مالکان میں 1 لاکھ 60 ہزار کے امدادی چیک تقسیم کیے، اس موقع پر وزیر اعلی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے 20 کروڑ کے خصوصی پیکج کا اعلان بھی کیا جبکہ ٹانک شہر کی ترقی خوشحالی کے لیے پچاس کروڑ کے گرانٹ کا اعلان کیا گیا۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے ہمراہ ریلیف منسٹر اقبال وزیر اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور بھی تھے۔

خیبر پختونخوا اور پنجاب کو ملانے والا ڈیرہ دریا پل کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیاخیبر پختونخوا اور پنجاب کو ملانے والا ڈیر...
16/07/2022

خیبر پختونخوا اور پنجاب کو ملانے والا ڈیرہ دریا پل کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا

خیبر پختونخوا اور پنجاب کو ملانے والا ڈیرہ دریا پل کنٹینر لگا کر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ پل کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے پنجاب جانے والے مسافر پھنس گئے۔ پنجاب پولیس ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ الیکشن کے باعث سیکیورٹی خدشات کے باعث ڈیرہ دریا پل بند کیا گیا ہے۔ اگر الیکشن کمیشن اجازت دے تو خیبر پختونخوا سے مسافر گاڑیوں اور مریضوں کو پنجاب داخل ہونے دیا جائے گا۔ ٹریفک کی بندش پر مسافروں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

ضمنی انتخابات علی امین گنڈا پور اور مقبول گجر پر پنجاب میں داخلہ بندلاہور: وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے کہا ہے کہ امن وا...
15/07/2022

ضمنی انتخابات علی امین گنڈا پور اور مقبول گجر پر پنجاب میں داخلہ بند

لاہور: وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے کہا ہے کہ امن وامان کو یقینی بنانے کےلئے علی امین گنڈا پور اور مقبول گجر پر پنجاب میں پابندی لگا دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن کے دوران سیکیورٹی صورتحال سے متعلق اجلاس وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ کی صدارت میں ہوا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلحہ رکھنا اور نمائش پر دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا جا چکا ہے، الیکشن کے دوران کسی کو اسلحہ رکھنےکی اجازت نہیں ہوگی اور دھاندلی کا الزام لگانے والے اب افسران کو دھمکیاں دینے پر آگئے ہیں، تحریک انصاف یقینی شکست دیکھ کرلوگوں کو بدامنی پر اکسا رہی ہے، امن وامان کویقینی بنانے کے لئےمقبول گجر بھی پابندی لگائی گئی ہے،اطلاعات تھیں علی گنڈاپور، مقبول گجر پرُتشدد کارروائیاں کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پرامن، صاف اور شفاف انتخابات کو یقینی بنایاجائےگا، اسلحےکےخلاف مکمل کریک ڈاؤن کیا جائےگا، بدامنی پھیلانے والے عناصر سے قانون آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا، تحریک انصاف کے مسلح جتھے اپنی سازش میں ناکام ہوں گے۔

ڈیرہ اسماعیل خان: گزشتہ روز غفارے والی ٹی پر دریائے سندھ میں ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹی...
13/07/2022

ڈیرہ اسماعیل خان: گزشتہ روز غفارے والی ٹی پر دریائے سندھ میں ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم کا دوسرے روز بھی سکوبا ڈائیونگ، سرفز سرچنگ اور بوٹنگ کے ذریعے سرچ آپریشن جاری

09/07/2022

شدید گرمی میں پیسکو ڈیرہ اسماعیل خان کی یومیہ 18 گھنٹے طویل فورس لوڈ شیڈنگ، عوام کی مولانا فضل الرحمان سے خصوصی اپیل

06/07/2022

اقلیتی برادری کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد

05/07/2022

ڈیرہ اسماعیل خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 ٹریفک پولیس اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان: مغل کوٹ کے علاقے دانہ سر کے مقام پر راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، 18 مسا...
03/07/2022

ڈیرہ اسماعیل خان: مغل کوٹ کے علاقے دانہ سر کے مقام پر راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، 18 مسافر موقع پر جاں بحق ہونے کی اطلاع جبکہ متعدد زخمی، زخمیوں کو ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ذرائع

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا، پیٹرول 15 روپے مہنگاپیٹرول کی نئی قیمت 14روپے 85 پیسے اضافے س...
01/07/2022

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا، پیٹرول 15 روپے مہنگا

پیٹرول کی نئی قیمت 14روپے 85 پیسے اضافے سے 248 روپے 74 پیسے لیٹر ہو گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 13 روپے 23 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 276 روپے 54 پیسے ہوگئی۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 226 روپے 15پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 18 روپے 83 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 230روپے 26 پیسے ہوگئی ہے۔
پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 10 روپے فی لیٹر عائد کی گئی ہے جبکہ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر 5، 5 روپے پیٹرولیم لیوی عائد کی گئی ہے۔

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز شریف کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا، حمزہ شہباز نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمائوں کا ہ...
30/06/2022

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز شریف کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا، حمزہ شہباز نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمائوں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا
لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعلی پنجاب کے الیکشن کے لیے کل شام چار بجے اجلاس بلانے کا حکم جاری کر دیا۔ اب الیکشن دوبارہ ہو گا، آئینی ماہرین

عوام کو تکلیف،چوروں کو ریلیف، چلو چلو اسلام آباد پریڈ گراونڈ چلو انشاءاللہ 2 جولائی بروز ہفتہ سابق وفاقی وزیر علی امین گ...
29/06/2022

عوام کو تکلیف،
چوروں کو ریلیف،
چلو چلو اسلام آباد پریڈ گراونڈ چلو
انشاءاللہ 2 جولائی بروز ہفتہ سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی رہائش گاہ سےصبح 10 بجے قافلہ اسلام آباد جلسہ کی طرف روانہ ہوگا -
نکلو پاکستان کی خاطر
نکلو کپتان کی خاطر
فوکل پرسن نواز خان

29/06/2022

خیبر پختونخوا میں ویسٹ منیجمنٹ اور WSSC کی کارکردگی

25/06/2022

بیساکھی گرائونڈ میں سالانہ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز
ڈیرہ ،لکی مروت، ٹانک اور بنوں کی ٹیمز میں شاندار مقابلے، شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت

23/06/2022

Ghulam Abbas Qasuria from Dera Ismail khan makes New world record of side to side 160 hups in 30 seconds۔

22/06/2022

Concordia College, A Project of Beaconhouse
Register Now, Free Classes for Summer Camp will start from July 01, 2022.

Or visit our campus for admission:
Saeed Ahmad Akhtar Campus, Nawab Ada Multan Road, D.I.Khan.
Phone: 03308550011/0966731417/0966732417
Paid Content



ڈیرہ اسماعیل خان: گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش سے متعدد علاقوں میں کچے مکانات کو شدید نقصان، دیواریں اور چھتیں گر گئی...
21/06/2022

ڈیرہ اسماعیل خان: گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش سے متعدد علاقوں میں کچے مکانات کو شدید نقصان، دیواریں اور چھتیں گر گئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Damaan TV دامان ٹی وی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Damaan TV دامان ٹی وی:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share