Media Coz is web based platform to share daily electronic and social media news happening around the globe.
All Political, Fashion, Entertainment, Showbiz, Sports, and media gossips are updated minute by minute.
29/05/2020
Babusar valley Road In Babusar Valley Chilas ❤
18/05/2020
07/04/2020
امریکی صدر ٹرمپ کی بھارت کو جوابی کارروائی کی دھمکی
امریکی صدر نے بھارت کو کلوروکوین نہ دینے پر جوابی کارروائی کی دھمکی دی۔ خبر ایجنسی
06/04/2020
رپورٹ کے پیچھے پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم کا ہاتھ ہے، جہانگیرترین کا الزام
سبسڈی کی رقم کسی کی جیب میں نہیں جاتی، 3 ارب کی سبسڈی سے ملک میں 30 ارب کا فائدہ ہوا،67 روپے فی کلو چینی نہ دیتا تو 25 کروڑ روپے کورونا فنڈ میں جمع کروا دیتا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء جہانگیرترین
06/04/2020
وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں: خسرو بختیار، حماد اظہر و دیگر وفاقی وزرا کے قلمدان تبدیل
پاکستان کی وفاقی کابینہ میں پیر کے روز بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں اور کئی وفاقی وزرا بشمول مخدوم خسرو بختیار اور حماد اظہر کے قلمدان تبدیل کر دیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی خسرو بختیار سے ان کا قلمدان واپس لے کر سید فخر امام کو دے دیا گیا ہے۔
حماد اظہر جو اب تک وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور تھے، انھیں وزارتِ صنعت و پیداوار دے دی گئی ہے جبکہ حماد اظہر کا اقتصادی امور کا قلمدان اب خسرو بختیار کو دے دیا گیا ہے۔
سیکریٹری وزارتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی ہاشم پوپلزئی کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ عمر حمید کو سیکریٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد جو کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، انھیں ان کے دونوں عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
06/04/2020
آٹا بحران اسکینڈل: پنجاب کے وزیرخوراک مستعفی
سمیع اللہ چوہدری نے استعفٰی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد دیا
06/04/2020
وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے استعفیٰ دے دیا
آٹا بحران کی رپورٹ میں وزیر خوراک پنجاب کو بھی ذمہ دار قرار دے دیا گیا تھا
06/04/2020
بھارت چین کے خلاف اقوام متحدہ میں چلاگیا‘کورونا کے ذریعے حیاتیاتی حملے کا الزام
امریکا میں بھی بیجنگ کے خلاف بھارتی الزامات کے تحت مقدمہ‘20ٹریلین ڈالر ہرجانہ اداکرنے کا مطالبہ
06/04/2020
پنجاب میں جاری لاک ڈاﺅن میں 14 اپریل تک توسیع
وائرس کا پھیلاﺅروکنے کے لیے فلاحی سرگرمیوں کے لیے بھی نیا حکم نامہ جاری
06/04/2020
متحدہ عرب امارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا
گزشتہ 24 گھنٹے میں294 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جبکہ گزشتہ روز تصدیق شدہ نئے کیسز کی تعداد241 تھی، جس میں ایک روز بعد ہی 53 کیسز کا اضافہ ہوا، مجموعی کیسز کی تعداد1798 ہوگئی ہے، وزارت صحت یو اےای کے اعداد وشمار
06/04/2020
ٹورنٹو سے پرواز لے کر وطن واپس آںے والے پی آئی کے 2 پائلٹس میں کورونا ٹیسٹ کی تصدیق
دونوں پائلٹس کو لاہور کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا
05/04/2020
کورونا: پاکستان میں مصدقہ متاثرین تین ہزار سے بڑھ گئے، 45 اموات
خیبر پختونخوا: صحت یاب ہونے والے افراد سے پلازمہ کے حصول کے لیے کمیٹی قائم
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ اجمل وزیر نے کہا ہے کہ محکمہ صحت نے کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں سے پلازمہ لینے کی تیاری کے لیے سینیئر ڈاکٹروں پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔
05/04/2020
14 اپریل کے بعد بندشیں بڑھیں گی یا کم ہوں گی ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا. اسد عمر
وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے میں کامیابی ہوئی ہے ‘لاک ڈاﺅن کے ملکی معیشت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں . وفاقی وزیر منصوبہ بندی
05/04/2020
میری کمپنیوں نے اپنی گنجائش سے کم چینی برآمد کی، جہانگیرترین
میری کمپنیوں نے12.28 فیصد چینی برآمد کی جبکہ میرا مارکیٹ شیئر20 فیصد ہے۔ مرکزی رہنماء پی ٹی آئی جہانگیر ترین کا ردعمل
لاہور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میری کمپنیوں نے اپنی گنجائش سے کم چینی برآمد کی، میری کمپنیوں نے12.28 فیصد چینی برآمد کی جبکہ میرا مارکیٹ شیئر20 فیصد ہے۔
05/04/2020
امریکہ میں کورونا وائرس مزید 1 ہزار سے زائد جانیں نگل گیا
1 ہزار 48 اموات کے بعد امریکہ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 452 ہو گئی
03/04/2020
یہ رجحان خطرناک ہے کہ پاکستانیوں میں وائرس کے خلاف قوت مدافعت بہت ہے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کیخلاف جنگ کیسے لڑنی ہے اس کا فیصلہ عوام کرے۔
جہاں بھی لوگ جمع ہوسکیں وہاں مکمل لاک ڈاؤن ہے ، کوئی نہیں کہہ سکتا کہ وائرس کتنی تیزی سے پھیلے گا، یہ رجحان بہت خطرناک ہے کہ پاکستانیوں میں وائرس کے خلاف قوت مدافعت بہت ہے، یہ سوچ بھی خطرناک ہے کہ ہمیں خطرہ نہیں، کہا ابھی تک لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے ،14 اپریل کے بعد اس پر نظر ثانی کریں گے۔
03/04/2020
کورونا: اٹلی میں اموات 14681، دنیا میں 55700 سے زیادہ
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ساڑھے دس لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ ہلاکتیں 55781 ہوگئی ہیں۔ امریکہ میں بیروزگاری کی وجہ سے تقریباً ایک کروڑ لوگوں نے حکومت سے امداد کی درخواست کی ہے۔
03/04/2020
کورونا سے نمٹنے کیلئے قوم کا تعاون سب سے اہم ہے، ترجمان پاک فوج
وام گھروں تک محدود رہ کرکورونا کو شکست دے سکتے ہیں، دعا ہےکہ اللہ پاک کورونا وائرس سے نجات دلائے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار
02/04/2020
معروف صنعتکار حسین داؤد کا وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ارب دینے کا اعلان
اس وقت قوم مشکل میں ہے، عطیات دینا اخلاقایات کا تقاضا ہے، یہ رقم داؤد فاؤنڈیشن اور اپنے خاندان کی طرف سے دے رہا ہوں۔ معروف بزنس مین حسین داؤد
02/04/2020
کورونا وائرس سے صحت یاب افراد کے خون سے دوائی تیار کرنے کا عمل شروع
علاج کے لیےکورونا وائرس سےصحتیاب افراد کے خون کے 500 ملی لیٹر پلازمہ کی ضرورت ہوگی کیونکہ دوا صحت یاب افراد کےخون کے پلازمہ سے اینٹی وائرل امیونوگلوبلین حاصل کرکے تیارکی جائے گی، روسی سائنسدان
02/04/2020
وزیراعظم کا ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے100ارب روپے کے پیکیج کا اعلان
ایکسپورٹرز کو رقم کی ادائیگی کا سلسلہ فوری شروع ہوجائے گا، حکومت نے مذکورہ رقم بعد میں ادا کرنا تھی تاہم کورونا کی صورتحال دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم عمران خان
02/04/2020
عوام بجلی اور گیس کے بل 3 ماہ کی تاخیر سے جمع کراسکتے ہیں: مشیر خزانہ
اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہےکہ کورونا کی وجہ سے عوام بجلی اور گیس کے بل 3 ماہ بعد جمع کراسکتے ہیں۔
02/04/2020
دنیا میں کورونا متاثرین 10 لاکھ کے قریب، ٹرمپ کا چینی اعدادوشمار پر شک
دنیا بھر میں کوروناو وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 9 لاکھ 37 ہزار ہو چکی ہے۔ اس وبا کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 47 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ تقریباً دو لاکھ لوگ صحتیاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں متاثرین کی تعداد چین، سپین اور اٹلی جیسے ممالک سے دگنی ہو گئی ہے جکہ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھیں چین کے اعدادوشمار تھوڑے کم لگتے ہیں۔
02/04/2020
جاپان کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کو آ گیا
جاپان نے پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 20 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کر دی
اسلام آباد تازہ ترین جاپان نے پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 20 لاکھ ڈالر امداد فراہم کر دی۔اسلام آباد میں جاپانی سفارتخانے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق حکومت جاپان نے یونیسف کے ذریعے 16لاکھ 20ہزار ڈالر اور عالمی ادارے آئی او ایم کے زریعے پانچ لاکھ چالیس ہزار ڈالر پاکستان کو کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لئے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
02/04/2020
پاکستان سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن جزوی بحال
حکومت کی جانب سے جزوی طور پر بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال کرنے کی اجازت کے بعد پروازوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر امور ہوا بازی غلام سرور خان کی خصوصی کاوشوں سے وزیر اعظم عمران خان نے پروازوں کی بحالی کی منظوری دی تھی۔
02/04/2020
کورونا وائرس، چین میں کتے، بلیوں کے گوشت پر پابندی عائد
شین زین تازہ ترین کورونا وائر س کی وبا پھیلنے کے بعد چین میں کتے اور بلیوں کا گوشت کھانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کورونا وائرس چین سے شروع ہوا جس کے بعد وہ پوری دنیا میں پھیل گیا ۔ اس لئے اب چین میں بلی اور کتے کا گوشت کھانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ تاریخی قانون ایک کروڑ 30 لاکھ کی آبادی والے چین کے شہر شین زین میں پاس کیا گیا جس پر یکم مئی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔
02/04/2020
کورونا سے مزید 3 جاں بحق، پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 31 اور مجموعی کیسز 2291 ہوگئے
پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے آج مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2291 تک جا پہنچی ہے۔
02/04/2020
کورونا وائرس: مشرق وسطیٰ پر منڈلاتا ہوا ٹائم بم
تاریخ شاہد ہے کہ جنگوں اور موذی امراض نے دنیا میں خوب تباہی مچائی ہے اور جس طرح کورونا وائرس آہستہ آہستہ مشرق وسطیٰ میں اپنے قدم جما رہا ہے اس کے خطے میں انسانی اور سیاسی سطح پر تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں۔
02/04/2020
ڈینیئل پرل کیس: عمر شیخ کی سزائے موت سات برس قید میں تبدیل، تین ملزمان بری
اکستان کے صوبہ سندھ کی ہائی کورٹ نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کے الزام میں گرفتار مرکزی ملزم احمد عمر سعید شیخ کی سزائے موت کو سات برس قید کی سزا میں تبدیل کر دیا ہے جبکہ باقی دیگر تین ملزمان کو بری کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔
Be the first to know and let us send you an email when Media Coz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.