BOL Pakistantv

  • Home
  • BOL Pakistantv

BOL Pakistantv Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from BOL Pakistantv, TV Channel, .
(1)

10/03/2022

*تمام جامع مساجد کے خطیب حضرات سے درخواست ھے۔*
*جمعہ مبارک کا بیان بیٹی کی عظمت پر کریں*
*کیونکہ زمانہ جاہلیت کی کچھ باقیات آج بھی موجود ہیں*

باپ کے ہاتھوں 7 دن کی معصوم بچی جنت کا قاتل باپ گرفتارمعصوم جنت فاطمہ کا قاتل پکڑا لیا ڈی پی او میانوالی۔۔  پولیس کے جوا...
10/03/2022

باپ کے ہاتھوں 7 دن کی معصوم بچی جنت کا قاتل باپ گرفتار
معصوم جنت فاطمہ کا قاتل پکڑا لیا ڈی پی او میانوالی۔۔
پولیس کے جوانوں کے لیے انعام کا اعلان
ڈی پی او نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا
کہ
یہ انٹرنیشنل لیول کا مسئلہ بن گیا تھا۔
اس سے میانوالی کی بدنامی ہوئی ہے اس نے سفاک کردار ادا کیا

09/03/2022

لاہور داتا دربار سے براہ راست

08/03/2022

ملتان شہر پر بنائی گئی خوبصورت ڈاکومنٹری

تلہ گنگ کے موضع کوٹسارنگ مصطفی آباد کا رہائشی لڑکے گونگے بہرے نوجوان پر پٹھانوں کا بدترین تشدد پولیس تاحال ان کو گرفتار ...
07/03/2022

تلہ گنگ کے موضع کوٹسارنگ مصطفی آباد کا رہائشی لڑکے گونگے بہرے نوجوان پر پٹھانوں کا بدترین تشدد پولیس تاحال ان کو گرفتار نہیں کر سکی ڈی پی او چکوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔۔۔

انتہائی افسوسناک خبرمیانوالی پہلی اولاد بیٹی پیدا ہونے پر سفاک باپ نے 7دن کی بیٹی کو 5 فائر مار کر قتل کردیا۔۔۔ذرائعقیام...
07/03/2022

انتہائی افسوسناک خبر
میانوالی
پہلی اولاد بیٹی پیدا ہونے پر سفاک باپ نے 7دن کی بیٹی کو 5 فائر مار کر قتل کردیا۔۔۔ذرائع
قیامت خود بتائے گی کہ قیامت کیوں ضروری تھی

06/03/2022

چکوال :تھانہ نیلہ کے علاقہ کرسال میں شادی شدہ خاتون اغواء خاوند کی مدعیت میں ایک نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج،،،،

24/02/2022

روس نے یوکرین ائیر پورٹ پر قبضہ کر لیا
ماسکو: روس نے یوکرین کے انتونوف انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قبضہ کر لیا اطلاعات کے مطابق حکام نے قبضے کی تصدیق کر دی-
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے ایم آئی 8 ہیلی کاپٹرز کے ساتھ یوکرین کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ کیا یوکرینی حکام نے ایئرپورٹ پر قبضے کی تصدیق کر دی۔اس سے قبل روس کے یوکرین پر حملے کے دوران 8 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے اور روس نے یوکرین کا ایئر ڈیفنس نظام تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا۔یوکرینی فوج کے سپریم کمانڈر ان چیف نے روسی فوجوں کا زیادہ نقصان پہنچانے کا حکم دیا جبکہ یوکرینی فوج نے مشرق میں 50 روسی فوجی مارنے اور 6 روسی فوجی طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا۔
رپورٹ کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس یوکرین پر قبضے کا منصوبہ نہیں رکھتا، روسی فوجی کارروائی کا مقصد یوکرین کو غیر عسکری کرنا ہے، یوکرینی فوجی ہتھیار چھوڑ کر گھر چلے جائیں۔روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کیا ہے؟
خیال رہے کہ 1922 میں جب سوویت یونین کی بنیاد ڈالی گئی تو یوکرینین سوویت سوشلسٹ ریپبلک (یوکرینین ایس ایس آر) بھی اس میں شامل تھا تاہم1991 میں جب سوویت یونین کا شیرازہ بکھرا تو یوکرین نے بھی آزادی حاصل کی۔البتہ روس اپنا شیرازہ بکھرنے کے باوجود سوویت یونین میں شامل ممالک کو کہیں نہ کہیں اپنا حصہ سمجھتا ہے اور یوکرین کا معاملہ بھی یہی ہے۔ یوکرین میں قدیم روسی نسل کے باشندے بھی بڑی تعداد میں آباد ہیں جن میں کریمیا، دونیستک اور لوہانسک میں ان کی اکثریت ہے۔روس اور یوکرین کے درمیان اس سے قبل 2014 میں بھی جنگ ہوچکی ہے۔ دراصل یوکرین کی خواہش ہے کہ وہ یورپی یونین میں شمولیت حاصل کرے اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا حصہ بنے تاکہ اسے تجارتی و دفاعی تحفظ حاصل ہوسکے تاہم روس مختلف وجوہات کی بنا پر اس کے خلاف ہے۔ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کی بنیادی وجہ یہ دو عوامل ہی ہیں۔

22/02/2022

اسلام آباد فیصل مسجد کے خوبصورت نظاری

22/02/2022
22/02/2022

صحافی اپنے انتخابات پرامن نہیں کروا سکتے تو یہ سوچنے کی بات ہے،عدالت
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل پریس کلب انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست نمٹا دی
نیشنل پریس کلب انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر صحافی اپنے انتخابات پرامن نہیں کروا سکتے تو یہ سوچنے کی بات ہے ،وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ کس طرح ہراساں کیا جا رہا ہے؟ وکیل نے عدالت میں کہا کہ پولیس کالز کر کے ہراساں کر رہی ہے کہہ رہے ہیں صلح کر لیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تو آپ صلح نہ کریں عدالت ہوا میں تو کچھ نہیں کریگی ،عدالت انویسٹی گیشن میں مداخلت نہیں کر سکتی درخواست گزار بھی نہیں کر سکتا عدالت وہ کام نہیں کریگی جو براہ راست نہیں کر سکتی،عدالت پولیس کو ہدایت کر دیتی ہے کہ ہراساں نہ کیا جائے۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت پریس کلب انتخابات میں مداخلت نہیں کرے گی

21/02/2022
محکمہ موسمیات
21/02/2022

محکمہ موسمیات

21/02/2022

سرگودھا سے 151 لڑکیاں بازیاب،21 قحبہ خانوں سے ملیں،ڈی پی او کا سپریم کورٹ میں بیان

سپریم کورٹ میں سرگودھا سے مغوی لڑکی کی برآمدگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت ڈی پی او سرگودھا نے ضلع سے اغواء شدہ 151 لڑکیوں کو بازیاب کروائے جانے کا انکشاف کیا،
سپریم کورٹ نے اتنی بڑی تعداد میں لڑکیوں کے اغواء پر تشویش کا اظہار کیا ،ڈی پی او نے عدالت میں کہا کہ آپریشن عدالتی حکم پر کیا گیا اور مختلف علاقوں سے 151 لڑکیاں ملیں،21 لڑکیاں قحبہ خانوں سے برآمد کی گئیں،
سپریم کورٹ کے جسٹس مقبول باقر نے استفسار کیا کہ اتنے چھوٹے سے علاقے سے 151 اغواء شدہ لڑکیاں ملیں؟ لڑکیوں کا اغواء ہونا پولیس کی نااہلی اور ناکامی ہے ، جولڑکیاں برآمد ہوئیں کیا انکی ایف آئی آر درج تھیں، جن تھانوں میں مقدمات تھے ، ان کے ایس ایچ زوز کو نوٹس کرنا چاہیے تھا، ڈی پی او سرگودھا نے عدالت میں کہا کہ مذکورہ مغوی بچی کی تلاش بھی جاری ہے،عدالتی حکم پر مغوی لڑکیوں کو برآمد کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ زیادتی کی بات ہے ، ایف آئی آر کے باوجود اتنی سستی برتی گئی ،ڈی پی او نے کہا کہ مختلف مقدمات میں ملوث 16 ملزمان کو گرفتار کر لیاہے بازیاب ہونے والیوں میں سے کچھ لڑکیوں نے نکاح نامے بھی دکھائے جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیئے کہ نکاح نامے تو بن بھی جاتے ہیں سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو صوبے میں مغوی لڑکیوں کی بازیابی کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی ہے اور مغوی لڑکیوں کی مبرآمدگی کیلئے بھی پولیس کو اقدامات کرنے کا حکم جاری کر دیا گیاہے ۔

21/02/2022

کالج کی طالبہ کے چھت سے گر کر زخمی ہونے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بے بنیاد قیاس آرائی کا معاملہ

دو روز پہلے واقعہ کی اطلاع پر ایس پی پوٹھوہار کی ہدایت پر ایئرپورٹ پولیس فوری موقعہ پر پہنچی،

طالبہ اور اس کے والد کے بیان کے مطابق طالبہ چھت پر گئ اور چکر آنے کی وجہ سے گر گئ جو ایک اتفاقیہ حادثہ تھا

طالبہ کے والد کے مطابق وہ کسی کے خلاف قانونی کاروائی نہیں کروانا چاہتے،

راولپنڈی پولیس میرٹ اور شفافیت پر عمل پیرا ہے اور اس معاملہ میں بھی فوری رسپانس کرتے ہوۓ میرٹ پر حسب ضابطہ کاروائ کی گئ ہے،

*چارسدہ.سٹی پولیس کی کاروائی ۔ پلہ ڈھیری کیس میں اشتہاری ملزم گرفتار ۔اقدام قتل کے تین ملزمان سمیت چار ملزمان گرفتار ۔2ک...
21/02/2022

*چارسدہ.سٹی پولیس کی کاروائی ۔ پلہ ڈھیری کیس میں اشتہاری ملزم گرفتار ۔اقدام قتل کے تین ملزمان سمیت چار ملزمان گرفتار ۔2کلاشنکوف ، ایک رائفل، 2پستول اور کارتوس برآمد*

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسد ہ سہیل خالد کے احکامات پر ڈی ایس پی سٹی احسان شاہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی جوہر شید خان نے مختلف کاروائی میں پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ پلہ ڈھیری کیس میں اشتہاری مجرم ناظم عرف کیک ولد حسن خان ساکن گیڈر کلے کو گرفتار کیا گیا ۔ ایک اورکاروائی میں اقدام قتل کے تین ملزمان کفایت اللہ ، تسبیح اللہ پسران امان اللہ سکنہ پریچ خیل اتمانزئی اورفیاض شاہ ولد محمد باچا ساکن اتمانزئی کو موقع پر اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ سٹی پولیس نے مزید کاروائی کرتے ہوئے ملزم نیاز محمد ولد نثار محمد ہٹ کلے ترنگزئی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔ملزمان کے قبضے سے 2کلاشنکوف، ایک رائفل ، 2پستول اور 24 عدد کارتوس برآمد کیا گیا ۔ ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ سٹی منتقل کیا گیا

24/08/2021

*حکومت نے ویکسی نیشن نہ لگوانے والوں کو ٹرانسپورٹ، بازار اور ہوٹلز میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے، کمشنر لاہور نے کہا کہ 30 اگست کے بعد ویکسین کے بغیر مسافروں کوسفری سہولیات نہیں ملیں گی، لاری اڈوں سے بغیر ویکسین مسافروں کوسفری سہولیات نہیں ملیں گی، مارکیٹس میں بھی بغیر ویکسین افراد کا داخلہ بند کرنے کے بینرز آویزاں ہوں گے۔*

*تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور محمد عثمان کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور میں کورونا پھیلاؤ کی صورتحال اور ویکسی نیشن تیز کرنے کیلئے فیصلے کیے۔ کمشنر نے اجلاس میں ویکسین سے متعلق تمام شکایات خود چیک کرنے کا فیصلہ کیا، بغیر ویکسی نیشن افراد کا بازار، ہوٹلز اور ٹرانسپورٹ میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے، 30 اگست کے بعد بغیر ویکسین مسافروں کوسفری سہولیات نہیں ملیں گی، مارکیٹس میں بھی بغیر ویکسین افراد کا داخلہ بند کرنے کے بینرز آویزاں کریں گے۔*

23/08/2021

راولپنڈی

تھانہ روات کے علاقہ بحریہ ٹاؤن فیز 7 میں ریٹائرڈ کرنل کی اپنے بھانجے پر فائرنگ کا واقعہ

پولیس نے فوری رسپانڈ کرتے ہوۓ زخمی سمیع قمر کو ریسکیو کر کے چوکی منتقل کیا، ملزم موقعہ سے فرار

ملزم محمد اظہر سہیل چوکی پر اچانک نمودار ہوا جس نے زخمی پر دوبارہ فائرنگ کی، ملزم کو موقعہ پر گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا،

زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے،

اگرچہ ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے تاہم چوکی پر سیکورٹی لیپس کی وجہ سے انچارج چوکی سب انسپکٹر عادل عباس کو معطل کر دیا گیا ہے،

ملزم کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کئے جا رہے ہیں، میرٹ پر تفتیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائ جاۓ گی،

شہریوں پر حملہ کرنے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے

*طالبان کا اسلامی قوانین کے نفاذ، خواتین کو تمام شرعی حقوق دینےکا اعلان*  طالبان نے ملک میں اسلامی قوانین کے نفاذ اور خو...
18/08/2021

*طالبان کا اسلامی قوانین کے نفاذ، خواتین کو تمام شرعی حقوق دینےکا اعلان*

طالبان نے ملک میں اسلامی قوانین کے نفاذ اور خواتین کو تمام شرعی حقوق دینے کا اعلان کردیا ہے۔ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ غیر ملکی سفارتکاروں کو سکیورٹی کی مکمل ضمانت دیتے ہیں۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا پہلی پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ آزادی ہمارا حق تھا جسے ہم نے حاصل کرلیا، تاہم کسی سے انتقام نہیں لیا جائے گا، یقین دہانی کراتے ہیں کسی سے کوئی تصادم نہیں ہوگا۔

ذبیح اللہ مجاہد نے اعلان کیا کہ امارات اسلامی کسی سے انتقام نہیں لے گی۔ یقین دہانی کراتے ہیں افغانستان کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔ سربراہ کے حکم پر سب کو معاف کر دیا۔ طالبان اندرونی اور بیرونی دشمن نہیں بنانا چاہتے۔ تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل اسلامی حکومت تشکیل دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کابل میں سفارتخانوں کی سیکیورٹی بہت اہم ہے، سفارتخانوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ غیر ملکی سفارتکاروں کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کراتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کی نااہلی سے کابل میں سیکیورٹی کا مسئلہ پیدا ہوا۔ ہم اقتدار کی منتقلی سے پہلے کابل میں داخل نہیں ہونا چاہتے تھے لیکن کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے کابل میں داخل ہوئے۔ شہر کو لوٹ مار سے بچانے کیلئے کابل میں داخل ہونا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ ہم اپنے مذہب اور ثقافت کے مطابق عمل کریں گے۔ مغربی دنیا کو ہماری اقدار اور ثقافت سے پریشان نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ خواتین کیخلاف کوئی امتیازی سلوک نہیں برتا جائے گا۔ افغان خواتین قواعد وضوابط کے مطابق تمام شعبوں میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں۔

24/07/2021

*ٹیلی نار کا سسٹم عارضی طور پر زونگ کے سسٹم سے منسلک*
ٹیلی نار ہیڈ آفس لاہور میں آگ لگنے سے سسٹم جل گیا ہے ۔جس کو بحال کرنے میں 10دن لگ سکتے ہیں۔اسی وجہ سے ٹیلی نار کا انٹرنیٹ سروس اور کال سروس زونگ کے سسٹم سے منسلک کر دیا گیاہے۔

19/07/2021

کلرکہار:جھیل کنارے واقع ہوٹل نے بے غیرتی کے ریکارڈ توڑ دیئے..

کلرکہارجھیل کنارے واقع لاہور ون ہوٹل میں پولیس کا چھاپہ, قابل اعتراض حالت میں 2 جوڑے گرفتار, منیجر امجد پرویز سمیت 5 افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا..

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BOL Pakistantv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share