Buner Times. بونیر ټايمز

  • Home
  • Buner Times. بونیر ټايمز

Buner Times. بونیر ټايمز جرنلسټ

14/05/2024
14/05/2024

سلارزی قوم کا صوبائی حکومت کو کو کھلا پیغام۔

بونیر : ڈی آئی جی ملاکنڈ سجاد خان اور ڈی پی او عمران خان کے احکامات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرآئک آپ...
20/02/2023

بونیر : ڈی آئی جی ملاکنڈ سجاد خان اور ڈی پی او عمران خان کے احکامات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرآئک آپریشن کا انعقاد.

ڈی ایس پی ڈگر بہار علی خان کے زیرِ نگرانی ایس ایچ او ڈگر صراط خان کے زیر قیادت تھانہ ڈگر کے حدود گوکند، شو درہ، جبو، تاغان، شنہ کڑپہ وغیرہ میں سرچ اینڈ سٹرآئک آپریشن کا انعقاد کیا گیا.

سرچ اینڈ سٹرآئک آپریشن میں ضلعی پولیس، ڈی ایس بی اور سی ٹی ڈی کے جوانوں نے حصہ لیا.

سرچ اینڈ سٹرآئک آپریشن میں 6 مشتبہ افراد کو بعد کلئیرنس رہا کیا گیا.

20/02/2023

بونیر پولیس کی کامیاب کاروائی۔

03/12/2022

کالج انتظامیہ کو آخری وارننگ

11/11/2022
چیئرمین متحدہ پریس کلب جرنلسٹ یونین بونیر مختار خان کا سوات میں سجاد خان ڈی ائ جی ملاکنڈ  سے حصوصی ملاقات  ۔ ملاقات میں ...
07/11/2022

چیئرمین متحدہ پریس کلب جرنلسٹ یونین بونیر مختار خان کا سوات میں سجاد خان ڈی ائ جی ملاکنڈ سے حصوصی ملاقات ۔ ملاقات میں بونیر کے امن و امان اور مختلف مسائل پر تفصیلی بات چیت ۔سجاد خان نے واضح کیا کہ بونیر کو بھی حصوصی توجہ دے کر امن کا گہوارہ بنائے گے اور کسی کو بونیر کا امن خراب کرنے نہیں دیں گے اور جلد وہ ضلع بونیر کا حصوصی دورہ کریں گے چیئرمین متحدہ پریس کلب جرنلسٹ یونین بونیر نے پولیس افسران کو یقین دلایا کہ پریس اور میڈیا ہر فورم پر پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گی اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالروف قیصرانی بھی موجود تھے ۔

02/11/2022

ریسکیو1122بونیر:

بونیر:کوز گوکند کے قریب فائرنگ۔ ریسکیو1122

بونیر:گولی لگنے سے طارق رحیم ولد رحمت گل عمر 40 سال ساکن کوز گوکند جانبحق۔

بونیر:اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

بونیر:ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے جانبحق شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

23/10/2022

ڈاکٹر حضرت رحمان چملا اگارئ میں شمولیتی تقریب سے خطاب فرما۔

17/10/2022

زوال سیاست پی ڈی ایم
دنیا میں ہر چیز کی زوال موجود ہیں۔
اور آج ہم دیکھ رہے ہیں۔ کہ پی ڈی ایم کی سیا ست روبہ زوال ھے۔ اور اس کا نتیجہ ضمنی الیکشن سے لگایا جا سکتا ھے۔ محتلف علاقوں کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو ووٹ دیا۔۔ محتلف سیاسی پارٹیاں ملکر ایک گروف کی شکل پی ڈی ایم کی بنیاد رکھی۔ نقصان تو پورے پی ڈی ایم ہوا۔ مگر زیادہ نقصان۔ جمعیت علما اسلام کے گلے لگ گیا۔ اب اگر شہباز شریف اچھی طرح سوچ لے اور وقت سے پہلے استعفی دہدیں۔ تو تھوڑی بہت عزت بچ جائیگا۔

13/10/2022

( #یاجوج ماجوج)

یاجوج ماجوج کا ذکر اکثر سننے کو ملتا ہے لیکن اکثر لوگ ان کی حقیقت سے بے خبر ہیں کہ آخر یاجوج ماجوج کیا ہےِ؟ اور یہ کیسے حملہ آور ہو گی؟

یاجوج ماجوج کون ہیں ؟

یاجوج ماجوج ایک قوم ہے جس کا ذکر الہامی کتابوں میں بھی موجود ہے کہ اس مخلوق کو حضرت ذوالقرنین نے دیوار تعمیر کرکے انسانی دنیا کے دوسری جانب قید کردیا تھا لیکن قیامت سے پہلے یاجوج ماجوج اس دیوار سے نکلنے میں کامیاب ہوجائے گی اور جہاں سے گزرے گی انسانی بستیوں کو تباہ و برباد کرتی چلی جائے گی ۔
پھر وہ حملہ کرتے کرتے ایک جھیل پر پہنچے گی جس کا ذکر کتابوں میں موجود ہے کہ وہ اس جھیل کا سارا پانی پی جائے گی اور اس کے پیچھے آنے والے یاجوج ماجوج گروہ کو اس میں ایک بھی پانی کا قطرہ نہیں ملے گا اور ایسا محسوس ہوگا جیسے یہاں کبھی کوئی جھیل ہی نہیںتھیی

اس جھیل کا نام ہے طبریہ ہے اور یہ بحرہ طبریہ کے پاس موجود ہے۔ جھیل طبریہ اسرائیل کے شہر طبریہ میں واقع ہے۔ یہ اسرائیل میں سب سے بڑی میٹھے پانی کی جھیل ہے جو 21 کلومیٹر لمبی ، 13 کلومیٹر چوڑی اور 43 میٹر گہری ہے ۔ یہ وہی جھیل ہے جسے آج اسرائیل اپنے لئے معتبر سمجھ رہا ہے وہی یاجوج ماجوج کی منزل ہوگی جس کا ذکر قرآن مجید نے چودہ سو سال پہلے فرمادیا تھا یاجوج ماجوج دراصل کون ہیں اور یہ کہاں رہتے ہیں ،مولانا حافظ الرحمن نے اپنی کتاب قصص القرآن میں اسکا ذکر کیا ہے اور قرآن مجید کی سورہ کہف میں اس کا ذکر موجود ہے۔
ارشاد باری تعالی ہے ”یہاں تک کہ جب وہ دو پہاڑوں کے درمیان پہنچے تو انہیں ان پہاڑوں سے پہلے کچھ لوگ ملے جن کے بارے میں ایسا لگتا تھا کہ وہ کوئی بات نہیں سمجھتے“ مفسرین و محقیقن نے لکھا ہے کہ حضرت ذو القرنین سفر کرتے وہاں جا پہنچے جو آرمینیا اور آذر بائیجان کے نزدیک واقع ہے۔ وہاں دو پہاڑوں کے درمیان سے ایک قوم نکلتی تھی۔ جو کھیت تباہ کر دیتی ترکوں کو بے دردی سے قتل کرڈالتی اور انہیں غلام بنا کر لے جاتی تھی ۔ وہاں کے لوگوں نے حضرت ذو القرنین سے درخواست کی۔ کہ ہم آپ کو کچھ رقم جمع کردیں تاکہ آپ ہمارے اور ان کے درمیان کوئی رکاوٹ بنادیں۔ یہ یاجوج ماجوج تھے۔

قران مجید میں رشاد باری تعالی ہے ” انہوں نے کہا ، اے ذوالقرنین ! یاجوج اور ماجوج اس زمین میں فساد پھیلانے والے لوگ ہیں۔ تو کیا ہم آپ کو کچھ مال کی پیش کش کرسکتے ہیں، جس کے بدلے آپ ہمارے اور ان کے درمیان کوئی دیوار بنا دیں؟“اس پر حضرت ذوالقرنین نے جواب دیا ” اللہ نے مجھے جو اقتدار عطا فرمایا ہے، وہی (میرے لیے) بہتر ہے۔ لہذا تم لوگ میری مدد کرو، تو میں تمہارے اور ان کے درمیان ایک مضبوط دیوار بنا دوں گا “پھر حضرت ذوالقرنین نے لوہے کے بڑے بڑے ٹکڑے دونوں پہاڑوں کے درمیان کھڑے کیے اور لوگوں سے کہا ان کو جلاو جب وہ ریڈ ہوگئے تو اس پر پگھلا ہوا تانبا ڈالا گیا تاکہ لوہے کے ٹکڑے مضبوطی سے آپس میں جڑجائیں اور چکناہٹ کے سبب کوئی اس پر چڑھ نہ سکے۔چنانچہ یہ دیوار ایسی بن گئی کہ یاجوج ماجوج نہ اس پر چڑھنے کی طاقت رکھتے تھے، اور نہ اس میں کوئی سوراخ بنا سکتے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ اس کی لمبائی پچاس میل، اونچائی 290 فٹ اورچوڑائی 10 فٹ ہے۔

محقیقین کے مطابق قرآن مجید کی گواہی سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت ذو القرنین نے دو پہاڑوں کے درمیان سفر کیا ۔ اس پہاڑی سلسلے میں ایک جگہ بہت ہی بلند ترین پہاڑ ہیں جن کے درمیان وہ واحد راستہ ہے جہاں سے آیا جایا جاسکتا ہے مگر یہ راستہ مکمل برف سے ڈھکا ہوا ہے اس کے اندر لوہا اور دھات موجود ہے۔

تاریخ کے مطابق یاجوج ماجوج حضرت نوح ؑ کے ایک بیٹے ” یافث “ کی اولاد میں سے ہیں جو خانہ بدوش اور وحشی قبائل پر مشتمل تھی۔ ان کی تعداد بہت تیزی کیساتھ بڑھی ۔ یہ حضرت ذو القرنین کے ز مانے تک مختلف قبائل ، قوموں اور آبادیوں میں پھیل چکے تھے۔ روایات میں آتا ہے کہ تب سے اب تک یاجوج ماجوج اس کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ کس طرح دیوار کو گراکر باقی دنیا سے جاملیں۔ یہ روز دیوار کو توڑتے ہیں ، جب تھوڑا ساحصہ رہ جاتا ہے اور سورج غروب ہونے لگتا ہے تو ان کا سردار واپسی کا حکم دیتا ہے کہ باقی کا کام کل کریں گے مگر اگلے روز دیوار کہیں زیادہ مضبوط ہوچکی ہوتی ہے۔

جب یاجوج ماجوج کے خروج کا وقت آپہنچے گا تو وہ تمام دن دیوار میں سوراخ کریں گے اور ہر روز کی طرح ان کا سردار شام کو واپسی کا حکم دے گا اور کہے گا باقی کام کل کریں گے ان شاء اللہ۔ اس سے پہلے کبھی انہوں نے یہ الفاظ استعمال نہ کیے ۔ ان الفاظ کی برکت سے دوسرے روز دیوار کو ویسا ہی پائیں گے جیسا چھوڑ کر گئے تھے۔
انتہائی پر جوش ہوکر دیوار گرا دیں گے اور زمین پر پھیلتے چلے جائیں گے۔ جہاں سے گزرے گے تباہی پھیلائیں گے ۔ مخلوق خدا کو اپنے شروفساد کا نشانہ بنائیں گے ۔ا ن کا پھیلا گروہ جب بھاگتا ہوا جھیل ” طبریہ ” سے گزرے گا تو صحیح مسلم کے مطابق وہ سارا پانی پی جائیں گے۔ جب آخری گروہ وہاں پہنچے گا تو کہے گا کبھی یہاں پانی ہوا کرتا تھا۔

بحر طبریہ اسرائیل میں تازہ پانی کی سب سے بڑی جھیل ہے ۔ اس کا ذکر توریت وانجیل میں بھی آیا ہے۔ حضرت عیسیٰ ؑ نے بڑ احصہ اسی جھیل کے ساحل پر گزارا ۔ یہاں سے قتل وغارت کرتے ہوئے یاجوج ماجوج بیت المقدس تک پہنچیں گے اور اعلان کریں گے کہ زمین پر ہمارا قبضہ ہوچکا ،اب ہم آسمانوں پر بھی قبضہ کریں گے اور آسمان کی طرف تیر پھینکیں گے جو خون آلود واپس آئیں گے۔ کوئی ان کا مقابلہ نہ کرپائے گا حضرت عیسیٰ ؑ اللہ کے حکم سے مسلمانوں کو لے کر کوہ طور پرپناہ لیں گے اور عام لوگ محفوظ مقامات پر بند ہوکر اپنی جانیں بچائیں گے۔

دجال کو قتل کون کرے گا ؟

مولانا حافظ الرحمن نے اپنی کتاب قصص القرآن میں لکھا ہے کہ حضرت عیسی ؑ اور تمام مسلمان مل کر اللہ سے دعا کریں گے ۔ یہ ان سے جان چھڑا دیں پھر ا للہ تعالیٰ ان کی گردنوں میں ایسا کیڑ اپیدا کرے گا جو ان کی موت کا باعث بنے گا۔ پوری زمین ان کی لاشوں سے بھر جائے گی ۔ پھر اللہ کے حکم سے بارش برسے گی جو زمین کو ان تمام لاشوں سے پاک کردے گی۔ یاجوج ماجوج کے نکلنے کا وقت ظہور مہدی ؑ پھر خروج دجال کے بعد ہوگا۔
اس وقت حضرت عیسیٰ ؑ نازل ہوکر دجال کو قتل کرچکیں ہوں گے۔ ان کے نکلنے کی ایک علامت بحریہ طبریہ کے پانی کا تیزی سے کم ہونا بیان کیا جاتا ہے جس کا حدیث مبارکہ میں بھی ذکر ہے ۔ اور یہی وہ وقت ہو گا جب قیامت قریب ہو گی ۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمارا خاتمہ ایمان پر کرے اور ہمیں اپنی پناہ میں رکھے...

13/10/2022

*بونیر: پولیس کا ضلع بھر میں منشیات کے خلاف کریک ڈاون جاری. *
اے ایس آئی ظفر حسین خان انچارج امبیلہ چیک پوسٹ نے منشیات کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش نثاراللہ ولد بختیم اللہ ساکن اگارئی کو گرفتار کرکے جس قبضے سے 1011 گرام چرس برآمد کر کے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا.

13/10/2022

ڈی ایف او۔ ارشد علی خان کا میڈیا سے گفتگو

Address

Village Anghapur Buner

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Buner Times. بونیر ټايمز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Buner Times. بونیر ټايمز:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share