Ibrahim Kamboh journalist

  • Home
  • Ibrahim Kamboh journalist

Ibrahim Kamboh journalist facebook.com/kamboh786

28/01/2025

حب میں 19 جولائی 2007 کو دھماکے میں زخمی ہونے والے حسین احمد بروہی ساڑھے سترہ سال بعد بھی معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور حکومت بلوچستان سے مالی معاونت اور علاج و معالجے کی اپیل کرتے دیکھائی دے رہے ہیں اس حوالے سے دھماکے میں زخمی ہونے والے شخص کے گھر میں موجود ہیں جیو نیوز کے نمائندے ابراہیم کمبوہ

24/12/2024

کوئٹہ: حلقہ پی بی 21 حب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی میر علی حسن زہری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی میر علی حسن زہری سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی نے حلف لیا

30/11/2024

حب: پاکستان پیپلز پارٹی کی 57 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے زہری فارم ہائوس حب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر میر علی حسن زہری تقریب کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں

24/11/2024

جمعیت علماء السلام پاکستان ضلع حب کے ضلعی مرابط و صوبائی رابطہ کمیٹی کے رکن حافظ منصور احمد مینگل گڈانی فش ہاربر جیٹی دس سال سے تعطل کا شکار ہونے کے باعث اور اس سے متعلق تمام تر آگاہی سے متعلق پریس کانفرنس کررہے ہیں

19/11/2024

حب: ایگری آٹوز کمپنی کے ملازمین کا سوک سینٹر کے سامنے احتجاجی دھرنا

19/11/2024

حب: ایگری آٹوز ملازمین کا سوک سینٹر حب کے سامنے احتجاجی دھرنا

07/11/2024

حب۔۔۔حب کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں موچکو پولیس تھانہ کراچی کے اہلکاروں اور وکلاء کے درمیان تلخ کلامی، میونسپل کارپوریشن حب کے چیئرمین بابو فیض شیخ پر موچکو پولیس تھانہ میں 18 ستمبر 2024 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا جن کی گرفتاری کے لئے موچکو پولیس تھانہ کے اہلکار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ حب پہنچنے پر معاملات نے کشیدہ صورتحال کرلی جمعرات کے روز میونسپل کارپوریشن حب کے چیئرمین بابو فیض شیخ کی گرفتاری کے لئے موچکو پولیس تھانہ کراچی کے اہلکار حب کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ پہنچنے پر وکلاء اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد معاملات کشیدہ صورتحال اختیار کرگئے،چیئرمین بابو فیض شیخ موچکو پولیس تھانہ کراچی کو 18 ستمبر 2024 کو ہونے والے مقدمہ میں مطلوب تھے،وکلا اور کراچی پولیس کے درمیان تلخ کلامی کے دوران سعدالدین شاہ ایڈوکیٹ کو دل کا دورہ پڑا جنہیں تشویشناک حالت میں کراچی کے کارڈیو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم حب پولیس نے وکلاء اور کراچی موچکو پولیس کے درمیان ہوئی ہاتھا پائی میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بیچ بچاؤ کرایا،اس حوالے سے صدر حب بار ایسوسی ایشن اقبال جاموٹ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کراچی پولیس بغیر اجازت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ حب میں داخل ہوئی اور جب معلومات لینے کی کوشش کی تو انہوں نے وکلا پر حملہ کردیا تاہم ابھی تک واقعہ میں کسی شخص کی گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

24/10/2024

حب// بلوچستان سے کراچی آنے اور جانے والی عوام کے لئے حب ندی پل کے مقام سے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا ایک اور بڑا اعلان سامنے آگیا

23/10/2024


حب: حب ندی پل کا تعمیراتی کام دو سال تین ماہ بعد مکمل کرلیا گیا ہے ،این ایچ اے حکام

حب: حب ندی کے نئے پل کا آج وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان افتتاح کریں گے،این ایچ اے حکام

حب: حب ندی کا پل کراچی سے بلوچستان آنے اور جانے کے لئے استعمال ہونے والا اہم پل ہے،این ایچ اے حکام

حب: حب ندی کے پل کو افتتاح کے بعد ٹریفک کی آمدورفت کے لئے کھول دیا جائے گا، این ایچ اے ذرائع

حب: حب ندی کا پل 25 جولائی 2022 کو سیلابی ریلہ میں بہہ گیا،این ایچ اے حکام

حب: حب ندی کا پل سیلابی ریلہ میں بہہ جانے سے شہریوں کو کراچی سے حب آنے اور جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا،این ایچ اے

اس حوالے سے بتارہے ہیں ابراہیم کمبوہ

05/10/2024

حب: براھوی قومی اتحاد حب کے پریزیڈنٹ بشیر احمد محمد حسنی،چیئرمین مطیع الرحمن مینگل، جنرل سیکرٹری میر عطاء اللہ سمالانی کل ہونے والے جلسہ سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کررہے ہیں Geo News Urdu

30/09/2024

حب: بھوانی واقعہ میں قبضہ مافیا کی جانب سے علاقہ مکینوں پر فائرنگ کی ویڈیو منظر عام پر اگئی

30/09/2024

محمد گوٹھ میں زمین کے تنازعہ کو لے کر احتجاج،بھوانی کے مقام سے روڈ بلاک

پاکستان پیپلز پارٹی کی کھلی کچہری۔۔کیا بیوروکریٹس بھی سیاست کی بھینٹ چڑھ گئے؟؟
27/09/2024

پاکستان پیپلز پارٹی کی کھلی کچہری۔۔کیا بیوروکریٹس بھی سیاست کی بھینٹ چڑھ گئے؟؟

18/09/2024

حب: چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب بابو فیض محمد شیخ حب سٹی پولیس تھانے کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

04/09/2024

حب ڈیم اوور فلو ہونے کے بعد سیلابی ریلہ آنے سے حب ندی کا متبادل راستہ کو کافی حد تک نقصان پہنچا ہے،متبادل راستہ کو نقصان پہنچنے کے باعث ٹریفک کی امدورفت معطل ہوکر رہ گئی ہے جس سے کراچی سے حب آنے اور جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بتارہے ہیں حب سے جیو نیوز کے نمائندے ابراہیم کمبوہ

02/09/2024

حب: حب ندی کے متبادل راستے کے اوپر سے حب ڈیم کے اسپیل وئے سے خارج ہونے والا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے
حب: متبادل راستہ سیلابی ریلے میں ڈوبنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا
حب: شہریوں کو حب مغربی بائی پاس روڈ استعمال کرنے کی ہدایت،انتظامیہ
حب: شہریوں کو 22 کلو میٹر کا طویل راستہ طے کرکے حب مغربی بائی پاس کا استعمال کر کے کراچی انے اور جانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے
حب: حب مغربی بائی پاس پر بھی شدید ٹریفک کا دباؤ
حب: گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی
حب: حب سے کراچی آنے اور جانے والے مسافروں کو منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑرہا ہے

24/08/2024

حب: معروف کاروباری تاجر اور کشیش کمیونیکیشن کے مالک محمد بخش میروانی اپنی دکان میں ڈکیتی سے متعلق آگاہی فراہم کررہے ہیں

24/08/2024

حب میں تاجر برادری غیر محفوظ،چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف شہری سراپا احتجاج

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ibrahim Kamboh journalist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share