Al Qasim kutab khana

  • Home
  • Al Qasim kutab khana

Al Qasim kutab khana Book Shop

     #مکتوبات  #فلسطین  #غزہ
09/11/2023

#مکتوبات #فلسطین #غزہ

27/10/2023
   #مکتوبات
21/10/2023

#مکتوبات

21/09/2023
فیضان مرشد حفظہ اللہ تعالی الحمد للہ رب العالمین میراث  دعوت و اسباق شائع ہوچکی ہے      #میراث
20/09/2023

فیضان مرشد حفظہ اللہ تعالی الحمد للہ رب العالمین
میراث دعوت و اسباق شائع ہوچکی ہے
#میراث

فیضانِ مرشد حفظہ اللہ تعالیٰالحمدللہ رب العالمین ۔ ماشاءاللہ خیر کے ابواب میں ایک اور اضافہمیراث  #میراث    #القاسم
19/09/2023

فیضانِ مرشد حفظہ اللہ تعالیٰ
الحمدللہ رب العالمین ۔
ماشاءاللہ خیر کے ابواب میں ایک اور اضافہ
میراث
#میراث #القاسم

بسم اللہ الرحمن الرحیم *مرحبا! ربیع الاول ۱۴۴۵ھ* السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته.. اللہ تعالی کا ذکر بہت عظیم نعمت ہے.......
16/09/2023

بسم اللہ الرحمن الرحیم

*مرحبا! ربیع الاول ۱۴۴۵ھ*
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی کا ذکر بہت عظیم نعمت ہے....اللہ، اللہ کا ورد کبھی نہ چھوڑیں....زبان سے بھی اللہ، اللہ....اور دل سے بھی اللہ، اللہ....
آج حجاز وغیرہ میں ربیع الاول شریف کی پہلی تاریخ ہے.....ہمارے ہاں 29/ صفر الخیر چل رہا ہے...قوی امید ہے کہ مغرب سے یہاں بھی ”ربیع الاول شریف“ شروع ہو جائے گا...
”اَللّٰھُمَّ أَھِلَّہُ عَلَیْنَا بِالْأَمْنِ وَالْاِیْمَانِ وَالسَّلامَةِ وَالْاِسْلَامِ“
چاند رات کے معمولات یاد رکھیں اور اللہ تعالی سے اللہ تعالی کی یاد مانگیں...اللہ تعالی کا ذکر مانگیں.....
اَللّٰھُمَّ اَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ
یہ دعاء حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت محبت اور اہتمام سے سکھائی ہے...بہت عجیب دعاء ہے.....قیمتی خزانوں کی چابی، عشق و محبت کا روحانی جام....سستی، غفلت اور بربادی سے حفاظت کا حصار......
والسلام
خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله
#مکتوبات

بسم اللہ الرحمن الرحیم *مراکش اور لیبیا* السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..الله تعالی کے غضب سے.....اللہ تعالی کی پناہ چاہ...
14/09/2023

بسم اللہ الرحمن الرحیم

*مراکش اور لیبیا*
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
الله تعالی کے غضب سے.....اللہ تعالی کی پناہ چاہتے ہیں.....اللہ تعالی کی رحمت ہو امت مسلمہ پر جو از حد محتاج ہے رحمتِ ”ارحم الراحمین“ کی....پہلے اسلامی عربی افریقی ملک ”المغرب“ جسے ”مراکش“ بھی کہتے ہیں.....ایک ہولناک زلزلے کا نشانہ بنا....زمین لرز اٹھی اور ہزاروں افراد دنیا چھوڑ گئے....اور اب اسلامی عربی افریقی ملک ”لیبیا“ میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے....کئی علاقے سمندر میں غرق ہو گئے....ہزاروں افراد ڈوب گئے.....
اللہ تعالی ”مراکش“ اور ”لیبیا“ میں زلزلے اور سیلاب سے شہید ہونے والے.....اہل اسلام کی مغفرت فرمائیں...اور
متاثرین، مھمومین، محزونین کی حسب حال اپنے فضل سے اعانت، بحالی اور نصرت فرمائیں....اللہ تعالی کا شکر ہے کہ مسلمانوں کے پاس اسلام کی نعمت موجود ہے.......جو ہر غم کا علاج ،ہر نقصان کی تلافی اور روشن مستقبل کی نوید ہے.....
مرنا تو سب نے ہے....مگر اسلام پر مرنا ہمیشہ کی کامیابی کا دروازہ ہے....باقی رہی دنیا تو یہ سب کے لئے ہی شروع میں آباد، سرسبز اور آخر میں ویران ،برباد اور خشک ہے..... کامیاب بس وہی ہے جو یہاں سے ایمان و اسلام لیکر آخرت کو روانہ ہو........اے مسلمانو! کافروں کا اچھلنا، پھدکنا اور نخرے دکھانا تمہیں کسی دھوکے، شک یا رشک میں نہ ڈالے....وہ نہ ختم ہونے والی آگ کی طرف دوڑ رہے ہیں...مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مرحبا!
والسلام
خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله
#مکتوبات

بسم اللہ الرحمن الرحیم *زیادہ نیکی.......زیادہ خیر* السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..الله تعالی.......ہم سب کو”طالب آخرت“...
18/08/2023

بسم اللہ الرحمن الرحیم

*زیادہ نیکی.......زیادہ خیر*
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
الله تعالی.......ہم سب کو”طالب آخرت“ بنائیں...
(١)کل رؤیت ہلال کمیٹی.....”صفر شریف“ کا چاند نہ پاسکی.....اس لئے آج ہمارے ہاں”٣٠/محرم الحرام ١٤٤٥ھ“ کی تاریخ ہے...جبکہ حجاز وغیرہ میں آج ٢/صفر ١٤٤٥ھ کی تاریخ چل رہی ہے....... آج مغرب سے ہمارے ہاں”صفر شریف“ کا مہینہ شروع ہوگا ان شاءاللہ..آج رات بھی نئے چاند کے معمولات کرلیں.......بار بار اور زیادہ نیکی کرنے سے اپنا ہی فائدہ ہوتا ہے.......
(٢) یہ جو مہینوں کے ناموں کے ساتھ ”القاب“ لگاتے ہیں...مثلاً محرم کے ساتھ الحرام....محرم الحرام....رمضان کے ساتھ مبارک وغیرہ....یہ ویسے ہی ”ذوق“ کی بات ہے....جس کو جو ”لقب“ اچھا لگتا ہے....وہ اُسے کسی مہینے سے جوڑ دیتا ہے....لوگ ”صفر المظفر“ لکھتے ہیں....ہم نے ”صفر شریف“ لکھ دیا.....بطور خوش فالی کے....تو اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا.......
(٣) بعض لوگ چاند کی تاریخ میں اختلاف پر غصہ ہو جاتے ہیں....مثلاً کہیں گے کہ یہ کیا بات ہے....کسی جگہ یکم اور کسی جگہ تین تاریخ....جبکہ شمسی تاریخ پکی ہوتی ہے....آج ہر جگہ 18 اگست ہے....
یہ غصہ بے جا ہے....انگریزی تاریخ میں بھی تو کسی جگہ رات بارہ بجے تاریخ تبدیل ہو رہی ہوتی ہے....جبکہ دور کسی ملک میں اسوقت پچھلی تاریخ کا سورج نکلا ہوا ہوتا ہے....دوسری بات یہ ہے کہ دنیا میں بدقسمتی سے اسلامی نظام رائج نہیں ہے....جب اسلام غالب ہوگا تو پھر سب مسلمانوں کا چاند ایک ہو جائے گا....
سلجوقیوں، عثمانیوں اور مغلوں وغیرہ کے دور میں ”فقہ حنفی“ نافذ تھی....اور حضرت سیدنا امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالی کے نزدیک.......ہر جگہ کے مسلمانوں کا چاند ایک ہی ہوتا ہے....تیسری بات یہ ہیکہ....آجکل چونکہ مسلمان بکھرے ہوئے ہیں تو انمیں بس اختلاف ہی اختلاف ہے....ڈاکٹروں، وکیلوں اور صحافیوں کے درمیان ایسا خوفناک اختلاف ہے کہ....مولوی کبھی ایسے اختلاف کا سوچ بھی نہیں سکتے.....مگر شور صرف دینی اور مذہبی اختلاف پر کیا جاتا ہے...آپ پاکستان کی سیاسی فرقہ پرستی کو دیکھ لیں....کتنی سخت، شدید اور نفرت انگیز فرقہ پرستی ہے.....یہ سیاسی جماعتیں اور لیڈر اس فرقہ پرستی کی آگ میں ایسے جلتے ہیں کہ....غیر ممالک تک سے پاکستان کے خلاف مدد لیتے اور خریدتے ہیں...مگر آج تک نہ کوئی سیاسی جماعت کالعدم ہوئی....نہ اس کے اراکین فورتھ شیڈول ہوئے....اور نہ ان پر مستقل پابندیاں لگیں.....جبکہ مذہب اور دین سے تعلق رکھنے والوں کو تھوڑے سے معاملے پر کالعدم کر دیا جاتا ہے...فورتھ شیڈول کے حیوانی نظام میں جکڑ دیا جاتا ہے.....اور پابندی لگا دی جاتی ہے....اب اسے دین سے دشمنی نہیں کہیں گے تو کیا کہیں گے؟.....جڑانوالہ کے واقعہ پر کچھ لکھنا تھا....مگر وہ تفصیل طلب ہے....موقع ملا تو دو چار مکتوبات میں اس پورے چکر کا خلاصہ آ جائے گا.... ویسے پکا ارادہ نہیں ہے.... کیونکہ...مضاربت کے موضوع پر چند مکتوبات جاری کرنے کا ارادہ ہے ان شاءاللہ....
والسلام
خادم....لااله الاالله محمد رسول الله
#مکتوبات

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم مکتوب خادم*صفر شریف ١٤٤٥ھ*السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..اللہ تعالی ہمیں.....اپنے زمانے کی ”برک...
17/08/2023

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
مکتوب خادم
*صفر شریف ١٤٤٥ھ*
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی ہمیں.....اپنے زمانے کی ”برکت“ نصیب فرمائیں....
اللہ تعالی ہمیں ماضی، حال اور مستقبل کے زمانے کی ”برکات“ بھی نصیب فرمائیں......آج ”حجاز و عرب“ میں یکم صفر ١٤٤٥ھ کی تاریخ ہے....جبکہ ہم ابھی تک ٢٩محرم ١٤٤٥ھ میں ہیں....قوی امید ہے کہ....مغرب سے نیا اسلامی مہینہ....صفر شریف شروع ہونے کا اعلان کر دیا جائے گا.....ان شاءاللہ تعالیٰ....ویسے تو ”اسلام“ کے تشریف لانے کے بعد....ہمارا ہر دن ،ہر رات، ہر تاریخ ”اسلامی“ ہے.....مگر چونکہ ”دین اسلام“ اپنے احکامات میں ”قمری مہینوں“ کا لحاظ رکھتا ہے.... اس لئے ہم قمری مہینوں اور ہجری تاریخ کو ہی ”اسلامی“ کہتے ہیں....اور یہی ”فطرت“ کے عین مطابق ہے....
لیکن چونکہ دنیا پر ”مسلمانوں“ کا ”اقتدار“ نہیں رہا.....اور اب تو اکثر کے دلوں میں اس کی تمنا بھی نہیں رہی...اور وہ غلامی میں ہی ترقی تلاش کرتے پھر رہے ہیں تو....اس لئے دنیا بھر کے اکثر ممالک میں شمسی مہینوں اور عیسوی سن کا رواج ہے... مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ قمری، ہجری تاریخ کو یاد رکھیں....مقدم رکھیں....اس کے نفاذ کی تڑپ رکھیں.....اور اسلام کے غلبے کا جوش اپنے دلوں میں کم نہ ہونے دیں....ساری دنیا کا کفر جھاگ کی طرح ہے....جبکہ ”اسلام“ حق ہے....حقیقت ہے اور واحد کامیابی ہے.....یہ دین ضرور غالب ہوگا....اور یہ مشرق و مغرب کے ہر کونے پر اقتدار پائے گا....اس پر ہمیں....سورج چاند کے روز نکلنے سے بھی زیادہ یقین ہے...چاند رات کے معمولات کا اہتمام رہے....مغرب سے جمعہ مبارک اور مقابلہ حسن مرحبا!
والسلام
خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله
#مکتوبات #صفر

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم مکتوب خادم (5)*مَیِتْ کی خدمت....اولیاء اللہ کا طریقہ*السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..اللہ تعالی...
15/08/2023

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
مکتوب خادم (5)
*مَیِتْ کی خدمت....اولیاء اللہ کا طریقہ*
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی ہی موت و حیات کے خالق و مالک ہیں...گزشتہ چار مکتوبات میں” احکام میت“ کا خلاصہ عرض کیا ہے...الحمدللہ کچھ باتیں آ گئیں...اور کچھ ضروری باتیں رہ بھی گئیں... مقصد اس موضوع کی طرف توجہ دلانا تھا،توجہ ہو جائے تو علم کے ذرائع ماشاءاللہ آپ سب کے پاس بہت ہیں....آج اس موضوع کو دو باتوں پر ختم کرتے ہیں....
(۱) میت کی خدمت...بہت عظیم اور نفع بخش عمل ہے...امت کے کئی افراد نے ”خدمت میت“ کے ذریعے اللہ تعالی کی رضا ،ولایت اور دین و دنیا کی بڑی بڑی نعمتیں حاصل کی ہیں...ایک مؤمن یا مؤمنہ جو بے بس پڑے ہیں مگر وہ اللہ تعالی کے پاس ہیں...ان کی خدمت ایک مسلمان کو اللہ تعالی کے ظاہری و باطنی انعامات دلوا دیتی ہے...
(۲) وہ مسلمان جن کو مرنے کے بعد کفن، دفن اور اعزاز نہیں ملتا...مگر وہ ایمان پر مرے ہوتے ہیں تو ان کو مرنے کے بعد کی اس بے کسی پر مزید اجر اور مقام ملتا ہے....مطلب یہ ہے کہ...میت کی خدمت...زندوں کے مفاد میں ہے...اس کا اجر و ثواب زندوں کو ملتا ہے...اور یہ خدمت اللہ تعالی کے قرب کا ایک اہم ذریعہ ہے....
(الحمدللہ) ثم الحمدللہ.....مرکز عثمان و علی رضی اللہ عنھما بہاولپور میں.....”مسلمان اموات“ کی شریعت و سنت کے مطابق خدمت یعنی غسل و تجہیز وتکفین کا وسیع نظام تیار ہے.... الحمدللہ ”مغسلہ“ کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے...اور عنقریب ان ”خدمات“ کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا ان شاء اللہ....یہ ان مکتوبات کی وہ دوسری وجہ ہے...جس کا تذکرہ جمعۃ المبارک کے مکتوب میں آیا تھا...
والسلام

خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله
#مکتوبات

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم  مکتوب خادم (4)*مَیِتْ کی خدمت کا نظام*السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..اللہ تعالی نے ”مسلمان میت...
14/08/2023

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
مکتوب خادم (4)
*مَیِتْ کی خدمت کا نظام*
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی نے ”مسلمان میت“ کو بہت شان اور فضیلت عطاء فرمائی ہے....خلاصہ ملاحظہ فرمائیں....
(١) مسلمان کی روح کے استقبال کے لئے ایک شاندار نظام...جس کا تذکرہ قران مجید میں بھی ہے اور کئی احادیث مبارکہ میں بھی...
(٢) مؤمن کی روح نکلتے وقت شیطانی حملوں سے اسکی حفاظت کا انتظام....
(٣) میت کے مال کو خود اللہ تعالی نے اس کے ورثاء میں تقسیم فرما دیا...یہ بہت ہی عظیم انعام ہے...مرنے والا مر گیا...وہ تو نہ کچھ کہہ سکتا ہے نہ بتا سکتا ہے...اللہ تعالی نے خود اپنے حکم کے ذریعہ اس کے مال کی تقسیم اس کے ورثاء میں فرما دی....اور اسے اپنا تاکیدی حکم قرار دیا....ورثاء میں سے جو اس حکم کو نہ مانے اور مال میراث پر قبضہ کر لے...اس کے لئے شدید وعید فرمائی کہ وہ جہنم میں جائے گا...اور اللہ تعالی کا باغی کہلائے گا...اور قیامت کے دن لوگوں کے سامنے رسوا ہوگا...اور دنیا میں بھی اسے بے برکتی، محرومی اور طرح طرح کی سزاؤں کا سامنا ہوگا...میت کا اعزاز دیکھیں کہ...اس کے مال کی صحیح تقسیم کے لئے اللہ تعالی کی طرف سے ایسا محکم نظام بنا دیا گیا ہے.....
(٤) میت کو غسل دینے کے فضائل....
(٥) میت کو کفن دینے کے فضائل....
(٦) میت کی نماز جنازہ کو فرض قرار دیا گیا....فرض کفایہ...تاکید میں ”فرض عین“ جیسا ہی ہوتا ہے...فرق یہ ہے کہ یہ کچھ لوگوں کے ادا کر لینے سے سب کی طرف سے ادا ہو جاتا ہے....یہ مسلمان میت کا بہت ہی بڑا اعزاز ہے کہ...اللہ تعالی نے زندہ مسلمانوں پر فرض فرما دیا کہ وہ اس کی مغفرت کی دعاء کے لئے نماز جنازہ پڑھیں...
(٧) میت کی نماز جنازہ پڑھنے والوں کے لئے...اور تدفین تک ساتھ رہنے والوں کے لئے بڑے بڑے انعامات کا اعلان....
(٨) میت کو دفن کرنے والوں... اور قبر کھودنے والوں کے لئے اجر و ثواب کے وعدے.....
(٩) میت کی تعزیت کے فضائل...
(١٠) میت کے لئے دعاء مغفرت اور ایصال ثواب کے مستقل احکامات.......وغیرہ....
اور پھر ثواب قبر.....اور عذاب قبر کا ایک وسیع اور حیرت انگیز نظام.....
والسلام
خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله
#مکتوبات

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم  مکتوب خادم (3)*مَیِّتْ کے بعض احکامات*السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..اللہ تعالی رحم فرمائیں......
13/08/2023

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
مکتوب خادم (3)
*مَیِّتْ کے بعض احکامات*
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی رحم فرمائیں....آج ہر طرف لاشوں کی توہین کے مناظر ہیں....کچھ عرصہ پہلے ملتان کے ایک ہسپتال میں درجنوں لاشیں ملیں جن کو کوڑے کے ساتھ پھینک دیا گیا تھا.....سائنس دان ایسے آلات اور مشینیں تیار کر چکے ہیں....جن کی مدد سے لاشوں کو ”کھاد“ بنا دیا جاتا ہے.....یا برف، پانی اور بھاپ بنا کر ہوا میں اڑا دیا جاتا ہے.....عجیب منطق ہے کہ کارخانوں، گاڑیوں اور فیکٹریوں کو آزادی ہے کہ جتنی آلودگی چاہیں پھیلا دیں....جبکہ انسانوں کی لاشیں ہی بوجھ اور آلودگی کا ذریعہ سمجھی جا رہی ہیں....اسلام میں جو ”دفن“ کا انتظام ہے....وہ بے مثال ہے....زمین لاش کی ہر چیز محفوظ کر لیتی ہے اور اسے اپنے اندر چھپا لیتی ہے....ہم پہلے بھی مٹی میں تھے اور نظر نہیں آتے تھے....مرنے کے بعد بھی مٹی میں محفوظ ہو جاتے ہیں اور اکثر نظر نہیں آتے....قیامت کے دن اسی مٹی سے ہر انسان کا ایک ایک ذرہ جمع کر کے....اُسے دوبارہ بنا دیا جائے گا....اور یہ اللہ تعالی کے لئے کچھ مشکل نہیں....ہم روزانہ دیکھتے ہیں کہ..ایک گٹھلی سے پورا درخت نکل آتا ہے...ایک بیج سے....کتنے پودے بن جاتے ہیں.... مسلمانوں کو چاہیے کہ...اپنے دل سے موت کی حد سے زیادہ بڑھی ہوئی وحشت کو نکالیں...اور مسلمانوں کی لاشوں کا پورا پورا احترام کریں...مسلمان تو بہت بلند ہے...اسلام اُن کافروں کی لاشوں کو بھی کاٹنے، پھاڑنے سے منع فرماتا ہے جو جنگ میں مسلمانوں کے خلاف لڑنے آئیں اور مارے جائیں....احکام میت سے متعلق احادیث مبارکہ پر ایک نظر ڈالیں....
(1) میت کو جلانے کی سخت ممانعت اس پر کئی صحیح احادیث موجود ہیں....
(2) مُثلہ یعنی میت کے اعضاء کاٹنے کی ممانعت....
(3) میت کی ہڈی توڑنا ایسے ہے جیسے زندہ شخص کی ہڈی توڑنا...
(4) کسی کو مرنے کے بعد تکلیف دینا ایسا ہے جیسے زندگی میں تکلیف دینا....
(5) میت کو گالی دینے کی ممانعت....
(6) قبروں پر بیٹھنے کی ممانعت....ایک حدیث میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو قبر پر بیٹھے دیکھا تو فرمایا....اس قبر والے کو اذیت نہ دو....
(7) قبر پر چلنے کی ممانعت....
(8) قبر پر ٹیک لگانے کی ممانعت....
(9) قبروں کو روندنے کی ممانعت....
(10) قبروں کو اکھاڑنے والوں پر لعنت.....
ان تمام احکامات پر کئی احادیث و روایات موجود ہیں.....مکتوب میں تو صرف اشارہ کیا جا سکتا ہے.....باقی احکامات اگلے مکتوب میں ان شاءاللہ.....
والسلام
خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله
#مکتوبات
واٹس ایپ کے ذریعے حاصل کرنے کے لیے جوائن کریں
https://chat.whatsapp.com/Jxx2K0BME7d3nbWLrkmluz

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم *مُسِلْمَانْ مَیِّتْ کی عزت و تکریم*السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..اللہ تعالی کی طرف سب نے لوٹ ...
12/08/2023

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

*مُسِلْمَانْ مَیِّتْ کی عزت و تکریم*
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی کی طرف سب نے لوٹ کر جانا ہے...معلوم ہوا کہ جو انسان مر جاتے ہیں...وہ اللہ تعالی کے پاس چلے جاتے ہیں.....ایمان والے اللہ تعالی کی رحمت اور مہمانی میں...اور ”بے ایمان“ اللہ تعالی کے غضب اور عذاب میں..جب ایک مؤمن مسلمان وفات پا گیا تو اب وہ اللہ تعالی کے پاس چلا گیا....یعنی زندہ مسلمانوں کی بنسبت وہ اللہ تعالی کے زیادہ قریب ہو گیا...چنانچہ اب اس کا احترام بھی بڑھ گیا، اس کی عزت بھی پہلے سے زیادہ ہو گئی....اور اب اس کی ”خدمت“ کا اجر و ثواب بھی بہت زیادہ ہو گیا.....اسلامی تعلیمات کے مطابق مرنے کے بعد انسان بے قدر و قیمت نہیں ہو جاتا کہ....کوئی اس کی لاش کو اِدھر پھینکے کوئی اُدھر پھینکے..یا اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے نام پر چیرا پھاڑا جائے..یا اسے جلایا جائے یا پرندوں اور درندوں کے کھانے کے لئے چھوڑ دیا جائے...اسلام اس معاملے میں بہت حساس ہے...اور وہ مسلمان میت کی ادنی سی توہین بھی برداشت نہیں کرتا....میت تو بڑی بات اسلام تو اس کی بھی اجازت نہیں دیتا کہ کوئی کسی مسلمان کی قبر کی توہین یا بے حرمتی کرے....اس پر بیٹھے یا چلے یا اسے روندے....اگر آپ اسلامی تعلیمات کو پڑھیں تو حیران رہ جائیں گے کہ......دین اسلام میں ”میت“ کے لئے عزت اور تکریم کا پورا انتظام اور مثالی پروٹوکول موجود ہے....مرنے والا مسلمان چونکہ وفات پا گیا ہے....اور اب وہ خود اپنا کوئی کام نہیں کر سکتا تو......اللہ تعالی نے اس کے تمام ضروری کام تقسیم فرما دیئے....ان میں سے بعض کام تو خود اللہ تعالی پورے فرماتے ہیں....اور بعض کام اللہ تعالی نے....پیچھے رہ جانے والوں کے ذمہ لگا دیئے ہیں....
ہم مسلمانوں کے لئے ضروری ہے کہ...ہم ”مسلمان میت“ کے بارے میں اسلامی احکامات کو پڑھیں، سمجھیں اور ان پر عمل کریں....اور اس وقت جو طرز عمل عام مسلمانوں میں چل پڑا ہے کہ.....لوگ میت سے ڈرتے ہیں....نفرت کرتے ہیں...اسے بوجھ سمجھتے ہیں...اور اس کے حقوق میں کوتاہی کرتے ہیں...اس طرز عمل کی اصلاح کی جائے.....اور یہ ذہن بنایا جائے کہ مسلمان اپنی زندگی میں بھی معزز و محترم تھا...اور اب مرنے کے بعد پہلے سے بھی زیادہ معزز، مکرَّم اور محترم ہے...اسی اہم موضوع پر بیداری کے لئے میت کے اسلامی احکامات کا خلاصہ اگلے چند مکتوبات میں پیش کیا جائے گا ان شاء اللہ...خود بھی پڑھیں، دوسروں کو بھی پڑھائیں....اور عمل بھی کریں کیونکہ.......کچھ دن بعد میں نے اور آپ سب نے....”مَیّت“ بن جانا ہے........
والسلام
خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله
#مکتوبات

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم *مَکْرَمَۃُ الْاَمْوَاتْ*السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..اللہ تعالی نے ”اولاد آدم علیہ الصلٰوۃ و...
11/08/2023

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

*مَکْرَمَۃُ الْاَمْوَاتْ*
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی نے ”اولاد آدم علیہ الصلٰوۃ والسلام“ کو عزت اور تکریم سے نوازا ہے....اور پھر ”اہل ایمان“ کو بہت اونچی شان اور عزت عطاء فرمائی ہے...مسلمان مرد ہوں یا خواتین......ان کی یہ عزت اور شان ان کے مرنے کے بعد بھی برقرار رہتی ہے....اسی لئے وفات پانے والے مسلمانوں کی خدمت کا اجر و ثواب بھی بے مثال ہے....حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان گرامی ہے:
”من غسل مَيْتًا فكتم عليه غُفر له أربعون كبيرةً“
ترجمہ: جس نے میت کو غسل دیا اور اس کے عیب چھپا لئے تو اس کے چالیس کبیرہ گناہ بخش دیئے جاتے ہیں (الطبرانی باسناد قوی)
حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے!
جس نے میت کو غسل دیا پھر اس کے عیب چھپا لئے تو اس کی چالیس بار مغفرت کر دی جاتی ہے....اور جس نے میت کو کفن دیا اللہ تعالی اسے جنت کا سندس اور استبرق پہنائیں گے (یعنی جنت کا موٹا اور باریک ریشم) اور جس نے میت کے لئے قبر کھودی اللہ تعالی اس کے لئے کسی کو گھر دینے جیسا اجر قیامت تک جاری فرما دیں گے (رواہ الحاکم وقال صحیح علی شرط مسلم)
ان احادیث مبارکہ کو آج لکھنے کی دو وجوہات ہیں:-
(1) خود کو اور آپ کو ان مبارک اعمال کی ترغیب دینا....
(2) دوسری وجہ آپ کو ایک ہفتے تک معلوم ہو جائے گی ان شاء اللہ...
آج جمعۃ المبارک ہے.....”مقابلہ حسن“ زندگی بھر کبھی کمزور نہ پڑنے دیں....
والسلام
خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله
#مکتوبات

*معجزاتی دعاء*السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..اللہ تعالی ہمارے دلوں کو..... پاکی اور طہارت عطاء فرمائیں....آج ایک عجیب ”...
07/08/2023


*معجزاتی دعاء*
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی ہمارے دلوں کو..... پاکی اور طہارت عطاء فرمائیں....آج ایک عجیب ”معجزاتی دعاء“ کا تذکرہ ہے.....
بہت عجیب...بہت عجیب اور بہت مؤثر اور ضروری دعاء......
اللَّھُمَّ طَہِّرْ قَلْبِی وَ حَصِّنْ فَرْجِی وَاغْفِر ذَنْبِی
ترجمہ: یا اللہ میرے دل کو پاک فرما دے...اور میری شرمگاہ کو (گناہ سے) محفوظ فرما دے.. اور میرے گناہ بخش دے......
جن کو بے حیائی کے خیالات زیادہ آتے ہیں....جن کا بار بار اس گناہ کا ذہن بنتا ہے جو اللہ تعالی کو بہت ناپسند ہے......وہ جن کی آنکھیں بار بار بھٹک جاتی ہیں... اور خیانت سے ناپاک ہوتی رہتی ہیں...وہ جو بے حیائی کو دیکھتے ہیں....اور دل میں بسا لیتے ہیں....ان کے لئے یہ دعاء اکسیر ہے..یہ حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ ہے....
ایک نوجوان صحابی......رضی اللہ عنہ وارضاہ نے..آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے زنا کی اجازت مانگی......سننے والے لوگ بہت ناراض ہوئے..مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے شفقت سے اپنے ساتھ بٹھا کر........پہلے سمجھایا کہ....ہر کسی کی ماں، بیٹی اور بہن...حرمت اور عزت والی ہوتی ہے..جس طرح تمہارے لئے تمہاری ماں، بہن، بیٹی وغیرہ ہے....اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سینے پر ہاتھ رکھ کر دعاء دی......
اللّٰهُمَّ طَهِّرْ قَلْبَهُ....وَحَصِّنْ فَرْجَهُ..وَاغْفِرْ ذَنْبَهُ....
یا اللہ اس کا دل پاک فرما دے.. اس کی شرمگاہ کو محفوظ فرما دے اور اس کے گناہ کو بخش دے......
تین جملے ہیں....اور تین دعائیں....بعض روایات میں کوئی جملہ پہلے اور بعض میں کوئی جملہ....مگر ہیں یہی تین جملے..اور تین دعائیں...صحابہ کرام فرماتے ہیں کہ..... اس دعاء کے بعد اس نوجوان کو بے حیائی سے شدید ترین نفرت ہو گئی..اور وہ کسی ایسی طرف توجہ تک نہیں کرتے تھے.... یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ...آپ کے مبارک ہاتھوں..اور آپ کی دعاء کا فیض تھا..اب اسی جاری و ساری فیض سے ہم یہ دعاء بنا لیں..
”اللّٰھُمَّ طَہِّرْ قَلْبِی وَ حَصّنْ فَرْجِی وَاغْفِرْ ذَنْبِی“
اور اس دعاء کو نفل نماز کے رکوع، سجدوں اور التحیات کے اخیر اور اذان و اقامت کے درمیان.....یا کسی بھی قبولیت والے وقت اور مقام....یا ویسے ہی کسی وقت..یا خاص طور پر وسوسے کے وقت اپنا معمول بنا لیں......تو آپ بہت جلد اپنے حالات میں عجیب نورانی تبدیلی محسوس کریں گے ان شاء اللہ.......ہاں ایک ضروری بات رہ گئی......وہ افراد جن کو بے حیائی کے وساوس بہت آتے ہیں.......مگر وہ بے حیائی نہیں کرتے....اور بے حیائی کرنا بھی نہیں چاہتے.......ایسے افراد کا مقام اور درجہ بہت بلند ہے...... کیوں؟....یہ کسی اور مکتوب میں ان شاءاللہ........
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله
#مکتوبات

*علاج، عزم، دعاء*السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..اللہ تعالی ”امت مسلمہ“ پر ”رحم“ اور ”رحمت“ فرمائیں.....تین باتیں عرض خد...
06/08/2023


*علاج، عزم، دعاء*
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی ”امت مسلمہ“ پر ”رحم“ اور ”رحمت“ فرمائیں.....
تین باتیں عرض خدمت ہیں: ....
1) اللہ تعالی کی نعمتوں میں سے ایک نعمت...اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے احسانات میں سے ایک احسان ”الحجامہ“ ہے...عجیب نورانی ،روحانی ،جسمانی،کرشماتی اور کراماتی تحفہ....کچھ بد نصیب لوگ جو فخر سے خود کو ”سیکولر مسلمان“ کہتے ہیں..آجکل زور و شور سے ”حجامہ“ کی مخالفت کر رہے ہیں....سنت اور فطرت سے ناآشنا یہ ”خود پسند“ لوگ دوسرے مسلمانوں کو بھی اس نعمت سے محروم کر رہے ہیں......”الحجامہ“ نہ ھمارا پیشہ ہے نہ کوئی تجارت...یہ تو ایک معطر و منور سنت ہے..جس سے ھم خود بھی مستفید ہوتے ہیں......اور خیر خواہی کے جذبہ کے تحت مسلمانوں کو بھی اسکی دعوت دیتے ہیں..اور اسی ”سنت“ کی خدمت کے لئے ھم نے ایک سستا نظام بھی متعارف کرا دیا ہے......اہل ایمان مرد و خواتین سے گزارش ہے کہ...دین پر پورا عمل کرنے کے لئے صحت بہت ضروری ہے...اور ”الحجامہ“ صحت کا سب سے بہترین ذریعہ ہے....اگست، ستمبر اور اکتوبر...یہ تین مہینے ”الحجامہ“ کے لئے زیادہ موزوں ہیں.....ہمت کریں، بھرپور فائدہ اٹھائیں...آجکل مسنون تاریخیں چل رہی ہیں...
2) کل 5 اگست پوری دنیا میں....کئی جگہ اہل اسلام نے...کشمیر کے حوالے سے ”یوم استحصال“ منایا کہ اسی تاریخ کو انڈیا نے کشمیر کی خصوصی حیثیت 2019ء میں ختم کر دی تھی...ھم نے یہ دن نہیں منایا......کیونکہ ھم جموں اور کشمیر کی مکمل اور پوری آزادی کے قائل اور علمبردار ہیں....کشمیر کی آزادی......اہل کشمیر، اہل پاکستان اور صاحب استطاعت مسلمانوں پر ایک ”شرعی فرض“ ہے..کچھ سیاہ باطن لوگوں نے اس فرض سے مکمل دستبرداری کی کوشش کی......اور اس گناہ کی نحوست سے پاکستان کو طرح طرح کے مصائب میں مبتلا کر دیا........یقینا یہ لوگ ضرور بڑی پکڑ میں آئیں گے ان شاءاللہ...
3) آج کل چند دن.......تمام ”اہل دعاء“ ایمان والے اور ایمان والیاں....اللہ تعالی سے یہ دعاء مانگیں کہ....پاکستان پر بھی اللہ تعالی کی نظر رحمت ہو........اور پاکستان کو پاک مسلمان حکمران نصیب ہو.....کم از کم اللہ تعالی کے فرائض کا پابند....اور اللہ تعالی کے حرام سے حتی الوسع بچنے والا.......گزشتہ تیس چالیس سالوں سے....قدرت اور فطرت اس ملک سے ایسی روٹھی ہوئی ہے کہ....جو آتا ہے پہلے والوں سے بدتر ہوتا ہے...یقینا یہ ھمارے اعمال کی سزا ہے......اب پھر چند دن میں حکومت بدلنے والی ہے.....ھم اللہ تعالی سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں....اور ملک کے لئے اچھے حکمران کی دعا مانگیں....بے شک دعاء بہت سی تقدیروں کو بدل دیتی ہے.....
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله
#مکتوبات

’’پارہ سیٹ‘‘: آسان ترجمہ قرآن کا ایک نیا اور شاندار ایڈیشن------استادِ محترم حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کا ...
27/07/2023

’’پارہ سیٹ‘‘: آسان ترجمہ قرآن کا ایک نیا اور شاندار ایڈیشن
------
استادِ محترم حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کا ’’آسان ترجمۂ قرآن‘‘ اپنی متنوع خصوصیات کے سبب اردو زبان میں قرآن فہمی کا ایک بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ اس ترجمے کی مانگ اور طلب کے پیشِ نظر اس کے کئی قسم کے الگ الگ ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں اور ہو رہے ہیں۔ تاہم اب اسی سلسلے میں ایک جدّت یہ اختیار کی گئی ہے کہ آسان ترجمۂ قرآن کے تیس پاروں کو الگ الگ پارے کی شکل میں شائع کیا گیا ہے۔
یہ پارہ سیٹ اسکول، کالج، یونیورٹسی اور دینی تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کیلئے بالخصوص جبکہ قرآن فہمی کا ذوق رکھنے والے عوام الناس کیلئے بالعموم ایک قیمتی تحفہ ہے۔ نیز اسکول و کالج کی سطح پر ترجمۂ قرآن نصاب میں شامل ہونے کے بعد سے اس قسم کے ایڈیشن کی ضرورت بہت زیادہ محسوس رہی تھی۔چنانچہ اس لحاظ سے یہ مکتبہ معارف القرآن کی ایک عمدہ کاوش ہے جس پر ادارہ داد کا مستحق ہے۔
آسان ترجمۂ قرآن پاروں کی شکل میں طبع ہونے سے اس سے استفادہ مزید آسان ہوجائے گا۔ کلاس یا مدرسہ جاتے ہوئے پورے قرآنِ کریم کو بیگ میں رکھنا یا سفر میں ساتھ رکھنا بسا اوقات مشکل ہوتا ہے۔ اب آپ جو پارہ پڑھ رہے ہوں صرف وہی اپنے ساتھ رکھ کر ترجمہ و تفسیر سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
یہ پارہ سیٹ خوبصورت ٹائیٹل، عمدہ کارڈ کور،دورنگہ معیاری طباعت کے ساتھ اعلیٰ کاغذ پر حسبِ سابق بڑی نفاست اور شایانِ شان طریقے سے شائع کیا گیا ہے اور مکمل سیٹ کی حفاظت کیلئے کپڑے کا خوبصورت بیگ بھی ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
اس پارہ سیٹ والے ایڈیشن کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کے شروع میں ’’قرآنِ کریم سمجھ کر پڑھنے کی ضرورت و اہمیت‘‘ کے عنوان سے دس صفحات پر مشتمل حضرت شیخ الاسلام صاحب مدظلہم کا ایک اہم مضمون بھی شامل ہے۔
یہ سیٹ مکتبہ معارف القرآن سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
طالبِ دعا: راشد حسین۔کراچی
27 جولائی 2023
Maktaba Maarif ul Quraan

*مُبکی واقعات*السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..اللہ تعالی ”امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم “ پر رحم فرمائیں... اللہ تعالی سا...
07/07/2023


*مُبکی واقعات*
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..
اللہ تعالی ”امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم “ پر رحم فرمائیں... اللہ تعالی ساری دنیا کے مسلمانوں کو..جو کہ ایک ”قوم“ تھے...دوبارہ ایک ”قوم“ بنائیں...”عید الاضحی“ کے آس پاس”امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم“ پر کئی واقعات ستم ڈھا گئے مثلاً :-
(1) فرانس میں ایک سترہ سالہ مسلمان نوجوان ”نائل“ کی شہادت....فرانس پہلے بھی اسلام دشمنی میں پیش پیش رہا ہے..مگر ”میکرون“ کے دور میں وہ اپنی بدنصیبی پر پکی مہر لگا رہا ہے...فرانس کے مظلوم مسلمان مظاہرے کر رہے ہیں.. اُفق میں چھپا سرخ طوفان یورپ پر نظریں جمائے ”اَمرِ کُن“ کا منتظر ہے...
(2) اپنے ہی وطن میں مہاجر اور پناہ گزین ہونے والے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل کا وحشتناک حملہ....”جنین“ کے مسلمان شیر اس حملے کا نشانہ تھے...خوشیاں منائی جا رہی تھیں کہ....”جنین“ سے مجاہدین کا صفایا ہو جائے گا..مگر مجاہدین اس حملے کو ”تل ابیب“ تک لے گئے..تب بزدل یہودی اپنا حملہ روکنے پر مجبور ہوئے...یا اللہ شہداء اور مجروحین فی سبیل اللہ پر خصوصی رحمت نازل فرمائیے..
(3) ”سویڈن“ میں ایک ”ملعون“ نے عید کے دن قران مجید کے نسخے کی بے حرمتی کی...پوری امت میں غم اور بے چینی کی لہر ہے..اللہ کرے..امت کا ہر فرد ”المؤمن القوی“ بنے..تاکہ ایسے واقعات کا نقد اور واجب جواب دیا جا سکے....
(4) مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ ”عید“ پر بھی ”بلا توقف“ جاری رہا..بہت سے دلخراش واقعات سامنے آئے..حتی کہ ایک مؤذن صاحب سے ”جے شری رام“ کے نعرے لگوائے گئے....ان شاءاللہ....مودی کی بہت سی غلط فہمیاں جلد دور ہو جائیں گی..دن رات کے آنے جانے میں ایمان والوں کے لئے بڑی نشانیاں ہیں....
مظلوم بہن عافیہ صدیقی....اور تمام اسیران اسلام کی رہائی.. تمام مجاہدین فی سبیل اللہ کی نصرت....اور اسلام کے ”اعلاء“ اور غلبے کی دعاء...ہم سب اپنی ذمہ داری سمجھ کر کیا کریں......
والسلام
خادم....لااله الااللہ محمد رسول اللہ
#مکتوبات

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ*اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَ...
06/07/2023

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

*اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ*
*ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ*

شبِ جمعہ المبارک اور جمعہ المبارک کا دن *صلوٰۃ و سلام* کی خاص عبادت کا دن ہے۔
خود کو بھی اور آپ کو بھی یاددہانی ہے۔
شبِ جمعہ المبارک ، اہتمامِ جمعہ المبارک ، اعمالِ جمعہ المبارک

*اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ*
ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ

*مقبول اور عظیم عمل*السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..اللہ تعالی ہمیں ”یقین“ اور ”حسن ظن“ کی نعمت نصیب فرمائیں.......(1) ...
28/06/2023


*مقبول اور عظیم عمل*
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..
اللہ تعالی ہمیں ”یقین“ اور ”حسن ظن“ کی نعمت نصیب فرمائیں.......
(1) ہر عمل شریعت کے مطابق کریں..اور یقین رکھیں کہ یہ اللہ تعالی کے نزدیک قبول ہو رہا ہے..
سجدے میں جائیں تو یہی یقین کہ اللہ تعالی دیکھ رہے ہیں اور یہ سجدہ ان شاءاللہ قبول ہوگا..اسی یقین کے ساتھ ہر دعاء..اسی یقین کے ساتھ قربانی کا عظیم عمل اور اسی یقین کے ساتھ دین کا ہر کام اور جماعت کی ہر محنت.......
(2) ”قربانی“ بہت عظیم اور مقبول عمل ہے..سارا سال روزانہ سو اونٹ اللہ تعالی کے لئے ذبح کریں تو عید کے دن..ایک چھوٹا سا دنبہ ذبح کرنے کے برابر نہیں ہو سکتے..عید کا دن آئے گا....گزر جائے گا..بعد میں بیٹھ کر پیسے گنتے رہیں تو کیا فائدہ؟ اس لئے خوب کھلے دل سے..کچھ قربان کر کے..قربانی کریں..زیادہ سے زیادہ قربانی..اور اسے اپنے اوپر اللہ تعالی کا فضل سمجھ کر خوب آنسو بہا کر شکر ادا کریں کہ..انہوں نے ہمیں قُرب والے عمل ”قربانی“ کی توفیق بخشی کتنا بڑا احسان فرمایا..کتنا بڑا فضل فرمایا.......
(3) ”قربانی“ میں نیت خالص رکھیں..گوشت کی فکر میں نہ پڑیں..کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ تقسیم ہو جائے......
تقسیم میں بھی نیت..اللہ تعالی کی رضا کی ہو..اسکی برکت سے آپ کو دنیا و آخرت میں خوب گوشت کھلایا جائے گا..جبکہ اصل چیز جو ملے گی وہ اللہ تعالیٰ کی رضا ہے.....
(4) اللہ تعالی کا شکر ”افضل ایام الدنیا“ کتاب پر..الحمدللہ اہل ایمان نے خوب استفادہ کیا اور دوسروں تک بھی اُسکی خاص باتیں پہنچائیں..جنہوں نے ابھی تک نہ پڑھی ہو وہ بھی ایک نظر دیکھ لیں..باقی ایام میں خیر مل جائے گی ان شاء اللہ..
(5) جماعت میں نفل قربانی دینے والوں کا شکریہ..اللہ تعالی آپ کو آپ کی توقع سے بھی بڑا بدلہ....دنیا و آخرت میں عطاء فرمائیں........
حجاز و افغانستان کے مسلمانوں کو ”عید مبارک“ اور جن کی عید کل ہے ان کو پیشگی ”عید مبارک“..........تقبل اللہ منا ومنکم...
حضرت آقا محمد مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری امت کو................
اسلام مبارک.....ایمان مبارک....
عید مبارک.......
والسلام
خادم....لااله الااللہ محمد رسول اللہ
#مکتوبات

*مختصر خلاصہ* السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..اللہ تعالی سے ”حسن ظن“ رکھنا...ہر مسلمان کے لئے ”لازمی“ ہے..حضور اقدس صلی...
27/06/2023


*مختصر خلاصہ*
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..
اللہ تعالی سے ”حسن ظن“ رکھنا...ہر مسلمان کے لئے ”لازمی“ ہے..
حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان مبارک ہے:
تم میں سے کوئی شخص نہ مرے مگر یہ کہ وہ اللہ تعالی سے ”حسن ظن“ رکھتا ہو..(مسلم شریف)
یعنی تمہیں موت اس حالت میں آنی چاہیے کہ تم اللہ تعالی سے اچھا گمان رکھتے ہو......
”حسن ظن“ کا موضوع بہت ضروری، بہت حسین اور بہت مفصل ہے..کوشش کرتے ہیں کہ آج اس کا کچھ خلاصہ آجائے...
(1) اللہ تعالی سے ”حسن ظن“ کا مطلب ہے....اللہ تعالی کی رحمت، اللہ تعالی کے کرم اور اللہ تعالی کے وعدوں کا بہت مضبوط یقین رکھنا......یہ ”مضبوط یقین“ ہمارے دل کی عبادت ہے..اور اس کی برکت سے ہمیں وہ مل جاتا ہے..جس کا ہم یقین رکھتے ہیں..اس لئے منافق کی صفت ہے کہ وہ ہمیشہ برے حالات مسلط ہو جانے کے خوف میں رہتا ہے..جبکہ ”مؤمن“ ہر وقت اللہ تعالی سے ”خیر“ کی امید رکھتا ہے..(2) قاضی عیاض رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں..حسن ظن کا مطلب یہ ہے کہ جب بندہ سچے دل سے استغفار کرے تو اسے یقین ہو کہ اللہ تعالی مغفرت فرمائیں گے..جب دعاء مانگے تو یقین ہو کہ اللہ تعالی قبول فرمائیں گے..جب کفایت مانگے تو یقین ہو کہ اللہ تعالی کافی ہو جائیں گے....
(3) ساری زندگی کا حسن ظن یہ ہے کہ..اللہ تعالی نے مجھے بےکار پیدا نہیں فرمایا..اللہ تعالی میرے ساتھ ہیں..اللہ تعالی میری سنتے ہیں..اللہ تعالی کا مجھ پر بڑا فضل ہے..اللہ تعالی مجھے ضائع اور ناکام نہیں فرمائیں گے.....جب بندے کا اللہ تعالی سے گمان اچھا ہوتا ہے تو اس کے اعمال اور اخلاق بھی اچھے ہو جاتے ہیں..جب کہ منافق اول تو شک میں رہتا ہے..یا سوچتا ہے میں تو پیدا ہی جہنم کے لئے ہوا ہوں..میں تو پیدا ہی ازمائشوں، مصیبتوں اور ناکامیوں کے لئے ہوا ہوں..چنانچہ اس کے اعمال بھی خراب ہو جاتے ہیں..(4) مخصوص حالات میں حسن ظن یہ ہے کہ..بیمار یقین رکھے کہ اللہ تعالی شفاء دینے والے ہیں..مقروض یقین رکھے کہ اس کا قرضہ اللہ تعالی اتار دیں گے..تنگدست یقین رکھے کہ..اللہ تعالی ہی مجھے وسعت دیں گے چنانچہ غیر اللہ سے سؤال نہ کرے..نیکی پر خرچ کرنے والا یقین رکھے کہ اللہ تعالی مجھے مزید دیں گے اور میرا مال اس خرچے سے ختم نہیں ہوگا..(5)سب سے ضروری ”حسن ظن“ موت کے وقت ہے کہ اس وقت بندہ اللہ تعالی سے ملاقات اور اس کی رحمت و اکرام کا یقین رکھے......(6) اللہ تعالی سے ”حسن ظن“ کیسے حاصل ہوگا؟..زیادہ ذکر کرنے سے..اللہ تعالی کے اسماء اور صفات کو یقین کے ساتھ سمجھنے سے..اپنے اعمال کو حسین اور خوبصورت بنانے سے.....پس بندہ اللہ تعالی سے جو یقین اور گمان رکھتا ہے.. اسے اللہ تعالی وہی کچھ عطاء فرما دیتے ہیں..اگر کوئی دعاء قبول نہ بھی فرمائیں تو اس سے بہتر چیز اور اجر عطاء فرما دیتے ہیں..(7) ”حسن ظن“ کا خلاصہ ہے..اللہ تعالی سے ایسا پیار والا، محبت والا، یقین والا، اطاعت والا اور احترام والا رشتہ کہ..ہمیں اللہ تعالی کی ہر بات اچھی لگے..اللہ تعالی کے سارے احکامات دل سے اچھے لگیں..اللہ تعالی کی ہر تقدیر اچھی لگے..........آج حجاج کرام عرفات میں ہوں گے..ان کے لئے ”حج مبرور“ کی دعاء فرمائیں......
والسلام
خادم....لااله الااللہ محمد رسول اللہ
#مکتوبات

*موتی یقین کے* السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..اللہ تعالیٰ ”یقین“ اور ”رضا“ کی نعمت نصیب فرمائیں....حضور اقدس صلی اللہ ...
26/06/2023


*موتی یقین کے*
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..
اللہ تعالیٰ ”یقین“ اور ”رضا“ کی نعمت نصیب فرمائیں....
حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے ”خادم خاص“ اس امت کے بنیادی فقیہ..حضرت سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
اللہ تعالی پر یقین کا مطلب یہ ہے کہ:-
(۱) اللہ تعالی کو ناراض کرکے لوگوں کو راضی نہ کرو....
(۲) اللہ تعالی کے رزق پر لوگوں کی حمد نہ کرو....
(۳) جو کچھ اللہ تعالی نے تمہیں نہ دیا ہو اس پر کسی کو ملامت نہ کرو....
(۴) بے شک کسی حریص کا حرص رزق کو کھینچ نہیں سکتا....اور کسی نہ چاہنے والے کا نہ چاہنا رزق کو روک نہیں سکتا....
(۵) بے شک اللہ تعالی نے اپنے انصاف، اپنے علم اور اپنے حلم سے راحت اور خوشی یقین اور رضا میں رکھ دی ہے..اور پریشانی اور غم کو شک اور ناراضی میں رکھ دیا ہے.......(ابن ابی الدنیا)
موتیوں سے زیادہ قیمتی ان پانچ باتوں کا مختصر مفہوم یہ ہے:-
(۱) کسی بھی انسان کو راضی اور خوش کرنے کے لئے اللہ تعالی کی کوئی نافرمانی نہ کرو..(۲) تمہیں جو بھی رزق ملا ہے اور ملے گا وہ سب اللہ تعالی کی طرف سے ہے..اس لئے کسی اور کو ”دینے والا“ سمجھ کر اس کی حمد و ثنا میں نہ لگ جاؤ..ہاں جس کو اللہ تعالی نے تمہارے رزق یا نعمتوں کا ذریعہ بنایا ہو اس کا شکریہ ادا کرو اور اسے بدلہ یا دعاء دو....حمد صرف اللہ تعالی کی کرو....تم جو کچھ ہو صرف اور صرف اللہ تعالی کے فضل سے ہو....(۳) اللہ تعالی نے جو مال، جو رزق، جو نعمت تمہیں نہیں دی..اس کا ذمہ دار کسی انسان کو نہ سمجھو...کہ فلاں نے نہیں دیا..یا فلاں رکاوٹ بن گیا..اللہ تعالی نے تمہاری خیر اسی میں رکھی کہ تمہیں وہ چیز نہ ملے تو پھر اس پر کسی اور کا شکوہ نہ کرو..نہ اسے ملامت کرو....(۴) حرص سے رزق نہیں بڑھتا..اور نہ چاہنے سے رزق نہیں رکتا....اللہ تعالی جو دینا چاہے اسے کوئی روک نہیں سکتا..اور اللہ تعالی جو روکنا چاہے وہ کوئی دے نہیں سکتا..(۵) اللہ تعالی سے دوستی، اعتماد اور یقین والا رشتہ بناؤ..اور اللہ تعالی کی تقدیر پر راضی رہو..اس سے تمہیں راحت اور خوشی ملے گی..جب کہ اللہ تعالی سے برا گمان رکھو گے اور اس کی تقدیر پر راضی نہیں رہو گے تو پھر پریشانی اور فکر و غم تم پر سوار رہیں گے..
یا اللہ مجھے اور سب پڑھنے والوں کو....یقین اور رضا نصیب فرما دیجئے....
والسلام
خادم....لااله الااللہ محمد رسول اللہ
#مکتوبات

Address


Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Qasim kutab khana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Opening Hours
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share