M For Mandi Bahauddin

  • Home
  • M For Mandi Bahauddin

M For Mandi Bahauddin تازہ ترین خبروں کے لیے پیج کو لائک فالو کریں

03/02/2025

افسوسناک خبر۔ اسلحہ سے کھیلتے ہوۓ ملازم کی جان چلی گٸی۔
گوجرانوالہ، تھانہ فیروز والا کے علاقے جھنگی میں اتفاق بیکری پر پستول سے کھیلتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے ملازم احمد کے ہاتھوں دوسرا ملازم زیشان جان بحق!

03/02/2025

اوکاڑہ
کالج روڈ پر واقع مدرسہ میں ڈانس پارٹی۔۔۔

کالج روڈ پر واقع مدرسہ میں رسم حناء پر ناچ گانے کا اہتمام۔۔۔

منعقد ہونے والے ڈانس پارٹی کے مدرسہ کے اوپر جامع مسجد ہے۔۔۔

رقص کے دوران ڈانسر خواتین پر نوٹ نچھاور کیئے جاتے رہے۔۔۔

فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر مقامی پولیس کا چھاپہ۔۔۔

ڈانس پارٹی میں موجود مرد و خواتین فرار ہونے میں کامیاب۔۔۔

مدرسہ کے معلم قاری عاشق نے عزیز و اقارب کے اصرار پر مدرسہ میں محفل موسیقی کا اہتمام کروایا۔۔۔زرائع

مدرسہ میں ناچ گانے کی محفل پر مزہبی اور شہری حلقو ں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔۔۔

واقعہ کے متعلقہ آخری اطلاع آنے تک کوئی قانونی کروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔۔۔

موٹر سائیکل سوار ہوشیار ہوجائیں فیصل آباد میں تیزرفتاری پر موٹر سائیکل سوار کے خلاف پہلا پرچہ کاٹ دیا گیا شہری کی معافی ...
01/02/2025

موٹر سائیکل سوار ہوشیار ہوجائیں فیصل آباد میں تیزرفتاری پر موٹر سائیکل سوار کے خلاف پہلا پرچہ کاٹ دیا گیا شہری کی معافی اور منتیں کسی کام نا آئیں تھانہ سول لائن پولیس نے اُسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا پنجاب بھر میں موٹر سائیکل سواروں کیلئے زیادہ سے زیادہ سپیڈ 60 کلو میٹر فی گھنٹہ مقرر ہونے کے بعد فیصل آباد میں یہ پہلا پرچہ کاٹا گیا ہے جوکہ ریحان اشفاق نامی شہری کے خلاف ASI نواز کی مدعیت میں کاٹا گیا ہے ASI نواز کے مطابق محلہ سیٹلائیٹ ٹائون کا رہائشی ریحان اشفاق 125 موٹر سائیکل کو انتہائی خطرناک ، تیزرفتای اور لاپرواہی سے چلاتا ہوا سرینا ہوٹل کی جانب سے آرہا تھا جسے پولیس اہلکاروں نے بڑی مشکل سے قابو کیا پولیس نے اس کے خلاف اپنی اور عوام کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے جرم میں 279 ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے

ملتان بزرگ تشدد کا معاملہ                                   نوٹس اور گرفتاری کرنے کے حکم پر سابقہ ایس ایچ او تھانہ نیو م...
31/01/2025

ملتان بزرگ تشدد کا معاملہ نوٹس اور گرفتاری کرنے کے حکم پر سابقہ ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان شفیق کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایچ او نیو ملتان شفیق خان نے موٹر سائیکل پر سوار بزرگ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوے سابق ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان شفیق خان کو گرفتارکر نے کا حکم جاری کیاتھا

31/01/2025

لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس شاہدرہ کہ قریب حادثہ کا شکار۔شالیمار ایکسپریس شاہدرہ کہ قریب ڈی ریل ہوگئی تین بوگیاں پٹری سے اُترگئی ریسکیوں ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ

لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس شاہدرہ کہ قریب حادثہ کا شکارشالیمار ایکسپریس شاہدرہ کہ قریب ڈی ریل ہوگئی تین بو...
31/01/2025

لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس شاہدرہ کہ قریب حادثہ کا شکار

شالیمار ایکسپریس شاہدرہ کہ قریب ڈی ریل ہوگئی تین بوگیاں پٹری سے اُترگئی ریسکیوں ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ

31/01/2025

ملتان میں ایک بزرگ پر تشدد 😢
باباجی کا قصور صرف یہ تھا کہ کرکٹ ٹیم کے پروٹوکول میں آگئ

30/01/2025

پاکستان میں شعبان کا چاند نظر آگیا، شب برات 13 فروری کو ہوگی

30/01/2025

کراچی میں موجود امریکی خاتون اب تک اس 19 سالہ لڑکے سے تو نہیں مل سکی جس سے وہ شادی کیلئے آئی تھی لیکن خاتون سے شادی کا خواہش مند ایک شہری سامنے آگیا اور اس نے اپنی ڈیمانڈ بھی سامنے رکھ دی۔

امریکی خاتون شادی کا جھانسہ دینے والے پاکستانی نوجوان کے گھر پہنچ گئیں امریکی خاتون نے بلڈنگ کی پارکنگ میں دھرنا دے۔پاکس...
30/01/2025

امریکی خاتون شادی کا جھانسہ دینے والے پاکستانی نوجوان کے گھر پہنچ گئیں امریکی خاتون نے بلڈنگ کی پارکنگ میں دھرنا دے۔پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون کی رات بھر ایک ہی رٹ۔ میرے شوہر ندال کو بلوا دو! امریکن خاتون نے شوہر کی یاد میں کھانا بھی نہیں کھایا اور آرام بھی نہیں کیا۔ نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون محبوب کے گھر پہنچ گئی جہاں گھر پر تالہ لگا دیکھ کر اس نے وہیں پر ڈیرے ڈال لیے۔
پولیس نے منت سماجت کرکے خاتون سے کہیں اور منتقل ہونے کی درخواست کی لیکن خاتون نے کہا کہ جب اس کا دل چاہے گا اپنے وطن واپس چلی جائے گی۔
ادھر لوگوں کی بڑی تعداد امریکی خاتون کو دیکھنے پہنچ گئی ہے اور خاتون کی عمارت میں موجودگی کے باعث رہائشی بھی پریشان ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون پاکستان کے وزٹ ویزے پر ہے، اسے ائیر پورٹ سے باہر جانے کا مزید 15 روز کا پرمٹ دیا گیا ہے۔
اس سے قبل ائیرپورٹ پر امریکی قونصل خانے کی ٹیم نے بھی خاتون سے ملاقات کی تھی تاہم خاتون نے قونصل خانے کی مدد لینے سے انکار کر دیا تھا۔
یاد رہے کہ امریکی خاتون کراچی کے 19 سالہ لڑکے کی محبت میں 11 اکتوبر کو کراچی پہنچی، نوجوان راضی تھا مگر اس کی فیملی نے خاتون سے شادی کروانے سے انکار کر دیا جس کے بعد سے امریکی خاتون شہر قائد میں دربدر ہیں۔

پھالیہ، عدالت نے کمسن بچی سے زیادتی و قتل کیس میں ملوث مجرم ساجد علی کو موت کی سزا سنا دی۔
29/01/2025

پھالیہ، عدالت نے کمسن بچی سے زیادتی و قتل کیس میں ملوث مجرم ساجد علی کو موت کی سزا سنا دی۔

وزیر اعلی پنجاب کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کے تحت منڈی بہاءالدین پولیس کا کریک ڈاؤن.ڈی پی او وسیم ریاض کی ہدایت پر ضلعی پولیس...
29/01/2025

وزیر اعلی پنجاب کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کے تحت منڈی بہاءالدین پولیس کا کریک ڈاؤن.

ڈی پی او وسیم ریاض کی ہدایت پر ضلعی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں

منڈی بہاءالدین: 2 دن کے دوران 39 کلو گرام سے زائد چرس برآمد، 24 ملزمان گرفتار

ملتان فہد ٹاؤن انڈسٹریل اسٹیٹ مظفرگڑھ روڈ LPG ٹینکر لیکج کی وجہ سے پھٹ گیا، 5 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی، اس کے ع...
27/01/2025

ملتان فہد ٹاؤن انڈسٹریل اسٹیٹ مظفرگڑھ روڈ LPG ٹینکر لیکج کی وجہ سے پھٹ گیا، 5 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی، اس کے علاوہ مال مویشی بھی جھلس گئے۔

یے پیغام سب تک پہچاٸیں. ریسکیو 1122 کو کال کرنے کا طریقہعوام الناس کی آگاہی کے لیے ایک اہم پیغامجب آپ کو کسی ایمرجنسی کی...
27/01/2025

یے پیغام سب تک پہچاٸیں.

ریسکیو 1122 کو کال کرنے کا طریقہ
عوام الناس کی آگاہی کے لیے ایک اہم پیغام

جب آپ کو کسی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 کو کال کرنا ہو، تو صرف 1122 ڈائل کریں۔کوئی کوڈ وغیرہ کچھ بھی نہیں ملانا ساتھ۔ سادہ 1122 ملائیں۔

کال ملانے کے بعد:
آپ کو ایک ریکارڈنگ سنائی دے گی:

فائر ایمرجنسی کے لیے 1 دبائیں۔

میڈیکل ایمرجنسی کے لیے 2 دبائیں۔

روڈ حادثے کے لیے 3 دبائیں۔

لیکن آپ نے کیا کرنا ہے؟
جیسے ہی ریکارڈنگ شروع ہو، فوراً 1 دبائیں۔
آپ کی کال آپ کے ضلع کے کنٹرول روم میں منتقل ہو جائے گی۔

کنٹرول روم میں کیا ہوگا؟

ریسکیو 1122 کا عملہ آپ سے درج ذیل سوالات کرے گا:

1. پہلا سوال:
"سر! ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں؟"
آپ کو اپنی ایمرجنسی واضح طور پر بتانی ہے، جیسے:

مریض کو بخار یا دل کی تکلیف ہے۔

روڈ حادثہ پیش آیا ہے۔

2. دوسرا سوال:
"سر! آپ کہاں سے بات کر رہے ہیں؟"
آپ کو اپنے مقام کی تفصیلات دینا ہوں گی، مثلاً:

قریبی دکان، مکان نمبر، محلہ یا گلی کا ذکر کریں۔

عملے کا جواب:

ریسکیو 1122 کا عملہ آپ کو تسلی دے گا اور قریب ترین گاڑی سے رابطہ کروائے گا۔
گاڑی کا عملہ آپ سے مزید معلومات لے گا اور آپ کو یقین دلائے گا:
"سر، آپ پریشان نہ ہوں، ہم راستے میں ہیں۔"

کال بند نہ کریں!

گاڑی کا عملہ چند لمحوں بعد آپ کو دوبارہ کال کرے گا تاکہ مکمل رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

یاد رکھیں!
آپ کی درست معلومات اور تعاون ریسکیو 1122 کی بروقت مدد کو یقینی بناتے ہیں۔آپ یہ کال بغیر بیلنس کے بھی کر سکتے ہیں۔یہ کال بالکل فری آف کاسٹ ہوتی ہے۔اسکے علاوہ یہ سروس، طبی امداد، منتقلی بذریعہ ایمبولینس بالکل فری ہے۔انہیں کوئی رقم ادا نہیں کرنی پڑتی۔

آخر میں ایک اہم بات آج کل روڈ پر یا کہیں بھی حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم یا مددگار لوگوں کو سب سے پہلا مسلئہ پیش آتا ھے وہ ھے لاک موبائل ۔
جی کوئی شخص کسی حادثے کا شکار ھوکر بے ھوش ھوجاے یا ڈیتھ ھوجاۓ تو اس کے ورثاء تک اطلاع کے لیے نمبر ملنا انتہائی مشکل کیونکہ آج کل ہر بندے نے اپنے موبائل کو ایسے لاگ لگایا ھوتا جس سے موبائل میں سے کسی رشتہ دار کا نمبر نکالنا نا ممکن
اگر ہر بندہ تھوڑی سمجھداری سے کام لے اور ایمرجنسی نمبر میں اپنے گھر کے فرد کسی قریبی رشتہ دار یا بااعتماد دوست کا نمبر سیو کردے تاکہ بصورت حادثہ لاگ موبائل کی سکرین کو کھولا جاے تو سکرین پر لکھا آتا آپ لاک کھولے صرف ایمرجنسی نمبر پر کال کرسکتے ہیں تو کوئی بھی ریسکیو اہلکار بغیر موبائل کھولے کسی پریشانی کے بروقت آپ کے لواحقین کو حادثہ کی اطلاع کرسکتا ھے

براے مہربانی اپنے موبائل میں I.C.E کے نام سے اپنے گھر کے فرد یا دوست کا نمبر سیو کریں اس کا مطلب ھے
In case of emergency
یعنی کسی ایمرجنسی کی صورت میں اس نمبر پر اطلاع کریں ۔
شکریہ!
یہ پیغام عوام الناس کی آگاہی کے لیے ترتیب دیا گیا ۔

وزیرآباد: چوروں نے بیوہ کے گھر سے سامان چوری کرکے آگ لگا دیعلی پور چٹھہ کے علاقے بلوچاں کے رہائشی ملک اشفاق مرحوم کی بیو...
27/01/2025

وزیرآباد: چوروں نے بیوہ کے گھر سے سامان چوری کرکے آگ لگا دی

علی پور چٹھہ کے علاقے بلوچاں کے رہائشی ملک اشفاق مرحوم کی بیوہ اور بچے گھر کو تالا لگا کر کسی رشتہ دار سے ملنے منڈی بہاؤالدین گئے ہوئے تھے۔

درندہ صفت ملزمان نے جاتے ہوئے بیوہ کے گھر کو بھی آگ لگا دی۔ گھر میں موجود یتیم بچی کے جہیز کا تمام سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

منڈی بہاؤالدین : دو موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم اور بعد ازاں ٹریکٹر ٹرالی نے دوسگے بھائیوں کو روند ڈالاجس کے نت...
26/01/2025

منڈی بہاؤالدین : دو موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم اور بعد ازاں ٹریکٹر ٹرالی نے دوسگے بھائیوں کو روند ڈالاجس کے نتیجہ میں دونوں سگے بھائی موقع پر جاں بحق

کٹھیالہ شیخاں کے قریب 2 موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر کے باعث نیچے گرنے سے 2 بھائیوں کے اوپر سے ٹرالی گزر گئی

ٹرالی کے گزرنے سے 2 سگے بھائی موقع پر جانبحق جبکہ تیسرا زخمی ھو گیا ھے

جانبحق ہونے والوں میں 13 سالہ علی حسن اور 18 سالہ مجاہد علی شامل جانبحق اور زخمی کا تعلق منڈی بہاوالدین کے علاقہ نکےوال سے ہے جب اس حادثہ کی ان کے گھر پہنچی تو وھاں کہرام برپا تھا

پولیس تھانہ کھٹیالہ شیخاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا

لاہور میں اندوہناک اور دلخراش واقعہماں نے ایک اور شادی کے لئے اپنے ہی دو سالہ بچے کو اغواء کے بعد قتل کرواکر نعش جلا دی۔...
26/01/2025

لاہور میں اندوہناک اور دلخراش واقعہ
ماں نے ایک اور شادی کے لئے اپنے ہی دو سالہ بچے کو اغواء کے بعد قتل کرواکر نعش جلا دی۔ افسوسناک واقعہ رائے ونڈ کے علاقہ میں پیش ایا۔ اذلان کو قتل سے ایک روز قبل گھر کے باہر سے ماں نے آشنا کی مدد سے اغوا کروایا بچے کی نعش قصور کے علاقہ سے ملی۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M For Mandi Bahauddin posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share