IGP News

IGP News On this page you will find all kinds of national and international news.

شیخوپورہ میں 8 افراد کو سوتے ہوئے کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے نواحی گاؤں ہیچڑ میں 8 افر...
08/10/2022

شیخوپورہ میں 8 افراد کو سوتے ہوئے کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے نواحی گاؤں ہیچڑ میں 8 افراد کو مختلف مقامات پر کلہاڑی کے وار کرکے اس وقت قتل کیا گیا جب وہ سو رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار شخص بظاہر ذہنی معذور دکھائی دیتا ہے۔

ڈی پی او فیصل مختار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم نے سارے قتل رات 3 بجےکے بعدکیے جب سارا گاؤں سو رہا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے شیخوپورہ میں 8 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

    کو   ( #نسٹ) کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ۔صدر مملکت نے آئی ٹی اور انجینئرنگ کے مختلف شعبوں میں سائنس کی تعلیم کے م...
25/02/2022

کو ( #نسٹ) کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ۔
صدر مملکت نے آئی ٹی اور انجینئرنگ کے مختلف شعبوں میں سائنس کی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔

 #پاکستان اور  #آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ میچ، سیکیورٹی انتظامات مکمل
25/02/2022

#پاکستان اور #آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ میچ، سیکیورٹی انتظامات مکمل

  پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے ہندو افسر بن گئے.
25/02/2022

پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے ہندو افسر بن گئے.

 #روس کا حملہ،  #یوکرین  میں مارشل لاء نافذ
24/02/2022

#روس کا حملہ، #یوکرین میں مارشل لاء نافذ

 #روس اور  #یوکرین  میں جنگ کا خطرہ
24/02/2022

#روس اور #یوکرین میں جنگ کا خطرہ

جعلی خبر دینے پر 5 سال تک سزا کا   جاری
20/02/2022

جعلی خبر دینے پر 5 سال تک سزا کا جاری

 #اسلام  #آباد  #یونائیٹڈ کا  #ملتان  #سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر  #بیٹنگ کا فیصلہ
20/02/2022

#اسلام #آباد #یونائیٹڈ کا #ملتان #سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر #بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان 139 ممالک میں سب سے کم مہنگا ملک ہے: وزیر خزانہوزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کے 139 مما...
20/02/2022

پاکستان 139 ممالک میں سب سے کم مہنگا ملک ہے: وزیر خزانہ
وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کے 139 ممالک میں سب سے کم مہنگا ملک ہے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے ریٹنگ ایجنسی نمبو کی فہرست کا ایک اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
وزیر خزانہ نے اسکرین شاٹ جاری کرنے کے ساتھ ایک کیپشن بھی تحریر کیا ہے جس پر لکھا ہے کہ پاکستان دنیا کے 139 ممالک میں سب سے کم مہنگا ملک ہے۔ https://pbs.twimg.com/media/FMBIc0LWUAA1CYF?format=jpg&name=small
وزارت خزانہ کی جانب سے بھی وزیر خزانہ شوکت ترین کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

امریکا میں دو برس کے دوران ایک لاکھ سے زائد افراد دوا کی ضرورت سے زیادہ خوراک لینے پر موت کے منہ میں چلے گئے۔امریکی سینٹ...
20/02/2022

امریکا میں دو برس کے دوران ایک لاکھ سے زائد افراد دوا کی ضرورت سے زیادہ خوراک لینے پر موت کے منہ میں چلے گئے۔
امریکی سینٹر فار ڈِیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن نے اپنی رپورٹ میں خوفناک انکشاف کیا ہے، جس کے مطابق امریکا میں زیادہ خوراکیں لینے کا معاملہ سنگین ہوتا جارہا ہے۔
یہ لگاتار چوتھے مہینے ایسا ہو رہا ہے کہ دوا کی خوراک کی زیادتی کے سبب ہونے والی اموات کا سالانہ ریکارڈ بنا ہے اور ایک سال میں دوا کی خوراک کی زیادتی کے باعث اموات میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ستمبر 2020 سے ستمبر 2021 کے درمیان اندازاً 1 لاکھ 4 ہزار 288 امریکیوں کی دوا کی ضرورت سے زیادہ خوراک لینے کے سبب موت واقع ہوئی۔
ماہرین نے بڑھتی ہوئی اموات کی بڑی وجہ اوپیئڈز کو قرار دیا ہے، اب تک 78 ہزار 388 افراد اوپیئڈز کے باعث ہلاک ہوئے۔

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت ...
15/02/2022

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر کے بعد نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور اب نئی قیمت 126 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 123 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کیلئے رات 12 بجے سے ہوگا۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پرپی ڈی ایل اور دوسرے ٹیکس کم کرنے سے حکومت کو ماہانہ 70 ارب روپے نقصان ہورہا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کی سمری مسترد کردی تھی۔
جیو نیوز کےذرائع نے بتایا کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 12روپے 3 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے53 پیسے فی لیٹر اضافے کی سمری بھیجی تھی۔
جیو نیوز کے ذرائع نے بتایا کہ اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 10روپے 8پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 46 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔ وزرات خزانہ نے اوگرا سفارشات کے مطابق ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IGP News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to IGP News:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share