Sada E Kashmir

  • Home
  • Sada E Kashmir

Sada E Kashmir news

26/06/2020

حکومت نے پٹرول بحران کا حل نکال لیا ـ پٹرول 25 روپے فی لیٹر مہنگا
پٹرول کی نئی قیمیت 100روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر

جون کے باعث مالی معاملات کے پیش نظر حکومت آزاد کشمیر نے ہفتہ اور اتوار کو عام تعطیلات ختم کرتے ہوئے بینکوں سمیت تمام سرک...
25/06/2020

جون کے باعث مالی معاملات کے پیش نظر حکومت آزاد کشمیر نے ہفتہ اور اتوار کو عام تعطیلات ختم کرتے ہوئے بینکوں سمیت تمام سرکاری دفاتر کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا سروسز اعلامیہ

19/05/2020
17/05/2020

حکومت آزادکشمیر کی جانب سے لاک ڈاون کا فیصلہ......کیا ایس او پی طہ کی گئی....بازار صبع بند ہوگا یا کل ...........
مکمل تفصیلات سیدعدنان فاطمی سے

گل پور ۔تاجر برادری دوبارہ لاک ڈاؤن کی بر پور مزاحمت کرتی ہے. جب کرونا کیسز بڑ رہے تھے تب لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی.اب جب...
17/05/2020

گل پور ۔تاجر برادری دوبارہ لاک ڈاؤن کی بر پور مزاحمت کرتی ہے. جب کرونا کیسز بڑ رہے تھے تب لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی.
اب جب پوری دنیا لاک ڈاؤن سے باہر نکلنے کا پلان بنا رہی ہے تب آزاد کشمیر گورنمنٹ کا لاک ڈاؤن سخت کرنے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے.
آزاد کشمیر گورنمنٹ نے پہلے تو تاجر برادری کے لیے کسی بھی طرح کا امدادی پیکج نہیں دیا اور اب جب عید آنے والی ہے تو دوبارہ لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا.
میں راجہ فاروق حیدر خان سے مطالبہ کرتا ہوں کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں. ایس او پیز کو سخت کیا جائے نا کہ لاک ڈاؤن کو.

منجانب. بابو راجہ صغیر صدر انجمن تاجران گلپور

14/05/2020

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا آزادکشمیر کے عوام کے نام اہم پیغام دیکھیں

.  .  .  .  انتظامیہ کوٹلی کے لیے نیا چیلنج ۔۔۔۔کوٹلی لوکل روٹس کا نیا کرایہ نامہ ۔۔ذیادہ کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیور س...
13/05/2020

. . . . انتظامیہ کوٹلی کے لیے نیا چیلنج ۔۔۔۔

کوٹلی لوکل روٹس کا نیا کرایہ نامہ ۔۔
ذیادہ کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیور سے لڑنے کی بجائے اے سی آفس شکایت کریں ۔۔
۔۔ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی میرپور ۔۔۔

میرپور( صدائے کشمیر نیوز) ایس ایس پی عرفان سلیم  کی خصوصی ہدایت پر زوہیب طاہر SHO تھانہ تھوتھال کی ہمراہ ابرار آئی ایچ س...
11/05/2020

میرپور( صدائے کشمیر نیوز) ایس ایس پی عرفان سلیم کی خصوصی ہدایت پر زوہیب طاہر SHO تھانہ تھوتھال کی ہمراہ ابرار آئی ایچ سی کامیاب حکمت عملی، منگلا پل سے دو افراد جو کے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تھانہ تھوتھال کی حدود میں داخل ہوئے -۱- انضمام الحق ولد راج ولی خان -۲- محمد شبیر ولد راج ولی خان اقوام پٹھان ساکنان محلہ شہباز خیل حصار تنگ تحصیل و ضلع نوشہرہ پاکستان جو کہ منگلا پل سے چکمہ دے کر تھانہ تھوتھال کی حدود میں داخل ہوئے جن کو گڑھہ نند وال سے گرفتار کرتے ہوئے دونوں ملزمان پر لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کرتے ہوے حوالات بند کر دیا۔

مظفرآباد پلیٹ کارہائشی پچاسی سالہ شخص کورونا کے باعث آئی سو لیشن ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ ڈاکٹر مصطفی بشیر۔ ترجمان آزاد کش...
11/05/2020

مظفرآباد پلیٹ کارہائشی پچاسی سالہ شخص کورونا کے باعث آئی سو لیشن ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ ڈاکٹر مصطفی بشیر۔ ترجمان آزاد کشمیر وزیر حکومت برائے آئی ٹی
مظفرآباد،جانبحق مریض کا تعلق گجرنوالہ سے بتایا جا رہا ہے جو سنٹرل پلیٹ میں مقیم تھا۔ ذرائع
مظفرآباد کورونا کے باعث یہ آزاد کشمیر میں ہونے والی پہلی ہلاکت ہے ڈاکٹر مصطفی بشیر
مظفرآباد کورونا کا یہ مریض آٹھ مئی کو ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر مصطفی بشیر
مظفرآباد آج صبح پانچ بجے مریض کورونا کے باعث دم توڑ گیا۔ ڈاکٹر مصطفی بشیر

10/05/2020

مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر ویزا پر آئی ہوئی فیملی اپنے گھر جانے کے لیے بے تاب ہو کر رہ گئی فیملی کا کہنا ہے ہماری آزاد کشمیر حکومت اور پاکستانی حکومت سے اپیل ہے ہمیں اپنے ملک جلد بجا جائے✨

پاک ایران سرحد کے قریب بارودی سرنگ دھماکے میں 6 جوان شہیدراولپنڈی: (صدائے کشمیر نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ا...
08/05/2020

پاک ایران سرحد کے قریب بارودی سرنگ دھماکے میں 6 جوان شہید
راولپنڈی: (صدائے کشمیر نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک ایران بارڈر کے قریب ضلع کیچ کے علاقہ بلیدہ میں بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کا ایک افسر اور پانچ جوان شہید ہوگئے، جب کہ ایک جوان زخمی بھی ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان پیٹرولنگ کی ڈیوٹی سرانجام دے کر واپس آرہے تھے کہ دہشت گردوں نے راستے میں ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا، شہید ہونے والوں میں میجر ندیم عباس بھٹی، نائیک جمشید، لانس نائیک تیمور، لانس نائیک خضر حیات، سپاہی ساجد اور سپاہی ندیم شامل ہیں۔

سابق مشیر وزیر اعظم آزادکشمیر و صدر مسلم کانفرنس ضلع کوٹلی راجہ آفتاب اکرم ایڈڈوکیٹ نے چڑہوئی گرلز کالج بس کے حوالے سے. ...
08/05/2020

سابق مشیر وزیر اعظم آزادکشمیر و صدر مسلم کانفرنس ضلع کوٹلی راجہ آفتاب اکرم ایڈڈوکیٹ نے چڑہوئی گرلز کالج بس کے حوالے سے. صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چڑہوئی کالج کی بس افضل پور کالج میں بھیجنا سراسر زیادتی ہے اس کے پس پردہ جو بھی حقائق ہیں وزیر اعظم سامنے لائیں انھوں نے وزیر تعلیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر موصوف آپ اپنی دوستیاں ضرور پالیں اور برادری کو بھی اکاموڈیٹ کریں لیکن ہر چیز کا کوئی طور طریقہ ہوتا ہے جو کالج بس چڑہوئی کے لئے منظور ہوئی آپ نے اس کو کس نوٹیفکیشن کے تحت افضل پور پہنچایا ہے .ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر بس چڑھوئی کو واپس نہ کی گئی تو بھرپور احتجاج کرینگے .چڑہوئی کی عوام حق احتجاج رکھتی ہے اور بھرپور انداز میں اس پر کام ہو گا ہم اپنا حق لینا جانتے ہیں.

کلاس نہم(9th)، دہم(10th)، گیارھویں(1st year) اور بارہویں (2nd year) کو اس سال امتحانات سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے تاہم ج...
08/05/2020

کلاس نہم(9th)، دہم(10th)، گیارھویں(1st year) اور بارہویں (2nd year) کو اس سال امتحانات سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے تاہم جماعت نہم اور First Years کے سٹوڈنٹس کو بہت زبردست موقع فراہم کیا گیا ہے
کلاس نہم( 9th) و First year کے طلبہ و طالبات کو اس سال امتحانات سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے تاہم ان کو نمبرات اس سال نہیں دیے جائیں گے. ان کے نمبرات بلترتیب جماعت دہم(10th) اور سکینڈ ائیر(2nd year )کے رزلٹ کے نمبرات پر منحصر ہوں یعنی اگلے سال کے امتحانات کے نمبرات کے برابر دئیے جائیں گے. تاہم دہم اور سکینڈ ائیر کو پچھلے رزلٹ کے برابر نمبرات دینے کی سفارش کی گئی ہے.

فیس بک: متنازع مواد کی نگرانی کیلئے ’سپریم کورٹ‘ تشکیل، خود مختار بورڈ قائمکیلیفورنیا: (،ویب ڈیسک) امریکی سوشل میڈیا ٹیک...
07/05/2020

فیس بک: متنازع مواد کی نگرانی کیلئے ’سپریم کورٹ‘ تشکیل، خود مختار بورڈ قائم
کیلیفورنیا: (،ویب ڈیسک) امریکی سوشل میڈیا ٹیکنالوجی کمپنی فیس بک نے متنازع مواد کی نگرانی کیلئے بنائی گئی اپنی ’سپریم کورٹ‘ کے خود مختار بورڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ فیس بک کی ’سپریم کورٹ‘ کے ابتدائی ارکان میں نوبل انعام یافتہ خاتون توکل کرمانی، ڈنمارک کی سابق وزیراعظم، سابق امریکی فیڈرل کورٹ کے جج مائیکل مکنول، سابق ایڈیٹر ایلن رسبریجر اور ماہر تعلیم کیٹالینا بوتیرو سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے 20 سیاستدان، ماہر قانون، ماہر تعلیم، ادیب، صحافی و انسانی حقوق کے علمبردار شامل ہیں۔ ڈنمارک کی سابق وزیراعظم تھورننگ دیگر تین ممبران کے ہمراہ فیس بک کی سپریم کورٹ کے پینل کی صدارت کریں گی۔ فیس بک کی جانب سے تشکیل دیا گیا یہ بورڈ عدالت کی طرح کام کرے گا، اس کے فیصلوں کو تسلیم کرنا سب کیلئے لازم ہوگا۔ یہ ’سپریم کورٹ‘ متنازع مواد کی نگرانی کرتے ہوئے آزادانہ فیصلے کرے گی۔ یہ بورڈ بتائے گا کہ کس طرح کا مواد ویب سائٹ پر شائع کیا جا سکتا ہے اور کسے روکا جائے۔ خیال رہے کہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے 2018 میں اعلان کیا تھا کہ ویب سائٹ متنازع مواد کی نگرانی کے حوالے سے ایک آزاد بورڈ کا قیام عمل میں لائے گی۔

بھارت باز نہ آیا، ایل او سی پر پھر گولہ باری، تین بچیوں سمیت 6 شہری زخمیراولپنڈی: (صدائے کشمیر نیوز) ڈی جی آئی ایس پی ...
07/05/2020

بھارت باز نہ آیا، ایل او سی پر پھر گولہ باری، تین بچیوں سمیت 6 شہری زخمی
راولپنڈی: (صدائے کشمیر نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج نے نیزا پیر اور رکھ چکری سیکٹرز میں شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی جانب سے بھاری توپ خانے اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ بھارتی فائرنگ سے گاؤں میندر، کرنی اور ڈگوار کے 6 معصوم شہری زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خاتون اور 3 بچیاں بھی شامل ہیں جنھیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

07/05/2020

یہ وڈیو غور سے سنیے

انا للہ وانا الیہ راجعون      راجہ آفتاب پوتا صدر مسلم لیگ ن حلقہ 5 چڑہوٸی  ، راجہ لیاقت خان ، راجہ شفیق پوتا رہنما مسلم...
07/05/2020

انا للہ وانا الیہ راجعون
راجہ آفتاب پوتا صدر مسلم لیگ ن حلقہ 5 چڑہوٸی ، راجہ لیاقت خان ، راجہ شفیق پوتا رہنما مسلم لیگ ن برطانیہ کا بھانجا راجہ شکیل خان بولٹن میں اچانک رضاالہٰی سے وفات پا گیا ہے نوجوان مرحوم انتہائی ملنسار اور اچھے اخلاق کا ملک تھا ،نوجوان کی اچانک موت پرعزیز و اقارب برطانیہ و پاکستان میں غم کا سماں برپا ہے۔اللّہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ نصیب کرے ! آمین یا رب العالمین

07/05/2020

تحصیل کھوئیرٹہ کے مشہور پہاڑ قلعہ کرجائی سے آگے ہلاں کے مقام پر دھناں کے 8 افراد گرفتار شراب پی کر عوام علاقہ کو تنگ کر رھے تھے جس میں اہلیان کرجائی اور پلانہ گجراں کے لوگوں نے بہادری کا مقابلہ کرتے ہوئے ان لوگوں کو پکڑ کر خوب جوتے مارے پھر پولیس کے حوالے کر دیا
یہاں ایک بات کہنا ضروری سمجھتا ہوں اگر آپ لوگوں نے ایسے لوگوں کو پکڑا تو آپ اپنا تحفظ کرنا جانتے ہیں پلانہ گجراں کے لوگوں نے بھی اچھی طرح سے تعاون کیا ہے سڑک کو بلاک کیا ہے اور میں اچھے کام پر ایسے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں

باغ کی آن باغ کی پہچان ۔باغ بنگراں سے تعلق رکھنے والے آزادکشمیرکے ایوارڈ  یافتہ کسان سردار محمد رشیدخان 50من مکئ کا بیج ...
06/05/2020

باغ کی آن باغ کی پہچان ۔
باغ بنگراں سے تعلق رکھنے والے آزادکشمیرکے ایوارڈ یافتہ کسان سردار محمد رشیدخان 50من مکئ کا بیج محکمہ زراعت کے حوالے کررہے ہیں
یہ بیج انھوں نے اپنی زمین سے پیدا کیا ہے ۔

فخرے تھروچی فخرے کشمیر فاتح کوٹلی کرنل راجہ محمود کے پوتے صدر ن لیگ یوتھ ونگ حلقہ 5 چڑھوہئ راجہ افتاب پوتا صاحب  راولپنڈ...
06/05/2020

فخرے تھروچی فخرے کشمیر فاتح کوٹلی کرنل راجہ محمود کے پوتے صدر ن لیگ یوتھ ونگ حلقہ 5 چڑھوہئ راجہ افتاب پوتا صاحب راولپنڈی جی ایچ کیو میں یادگیری شیلڈ وصول کرتے ہوئے

کوٹلی کے ٹیکنیکل کالج زبح خانے بن گئے اور مالکان ظالم قصائ بن گئے. کوٹلی (بیوروچیف )ڈنڈے کے ساتھ بچوں سے فیس کے نام پر ت...
06/05/2020

کوٹلی کے ٹیکنیکل کالج زبح خانے بن گئے اور مالکان ظالم قصائ بن گئے. کوٹلی (بیوروچیف )

ڈنڈے کے ساتھ بچوں سے فیس کے نام پر تگڑی عیدی بنائ جا رہی ھے. ضلع کوٹلی میں تعلیمی بچوں کو زہنی جسمانی اور مالی طور پر ٹارچر کیا جانے لگا. ہزاروں روپے ناجائز اور زائد فیس کی ڈیمانڈ غریب طالب علموں کے لیے تعلیم کا شوق جُرم بن گیا. غریب پڑھنے والوں سے بھی لاکھوں روپے مالیت کی تگڑی فیس کی جبری وصولی. ڈپٹی کمشنر فیس کا تعین کریں. کیا ان اداروں کو پوچھنے والا کوئ نہیں. ڈی سی کوٹلی نوٹس لیں غریب کے بچے کو جینے کا حق دیا جائے. سستی اور معیاری تعلیم انسان کا بنیادی حق ھے. ٹیکنیکل کالجوں کو لگام ڈالی جائے اور فیسوں کو کم کیا جائے. اداروں کو یکمشت وصولی سے روکا جائے. غریب والدین کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے پہلے ھی بے روزگار ہیں. اوپر سے ان ادروں کی فیس کی ڈیمانڈز درد سر بن چکی ہیں. غریب پہلے ہی ایک وقت میں دو محازوں کرونا اور بھوک سے لڑتے ہوئے تھک چکے ہیں. کوئ پرسان حال نہیں.

اپڈیٹکوٹلی آزاد کشمیر (راجہ عابد بشیر) تحریک آزادی کشمیر کے ہیرو راجہ دلاور خان گولڈ میڈلسٹ کے فرزند ریٹائرڈ سیکرٹری بلد...
06/05/2020

اپڈیٹ

کوٹلی آزاد کشمیر (راجہ عابد بشیر) تحریک آزادی کشمیر کے ہیرو راجہ دلاور خان گولڈ میڈلسٹ کے فرزند ریٹائرڈ سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر محمود الحسن راجہ اور بار ایسوسی ایشن کوٹلی کے سنئیر قانون دان راجہ جاوید اختر ایڈووکیٹ کے بھائی(ریٹائرڈ) ایئر مارشل مسعود اختر چئیرمین پبلک سروس کمیشن آزاد کشمیر تعینات،عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،مبارکبادوں کا سلسلہ جاری،

کوٹلی:سنئیر صحافی وممبر پریس فاؤنڈیشن آزاد کشمیر راجہ محمد بشیر،ورکنگ جرنلسٹ راجہ عابد بشیر سنئیر نائب صدر الیکٹرانک میڈیا ضلع کوٹلی و روز نیوز اسلام آباد،ورکنگ جرنلسٹ امتیاز بٹ،جرنلسٹ زوالفقار ملک، جرنلسٹ راجہ ریاض کیانی اینڈ راجہ رزاق کیانی،جرنلسٹ یاسر حسن،جرنلسٹ عنصر قریشی،جرنلسٹ کاشف شبیر، انجمن تاجراں ضلع کوٹلی کے جنرل سیکرٹری سماجی ومذہبی شخصیت سردار تاثیر احمد خان،کوٹلی کی سماجی شخصیات چیئرمین مین نوید ویلفئیر فاؤنڈیشن کوٹلی کرامت حسین حیدری،کشمیر ویلفئیر سنٹر 123 کے انچارج مبارک علی بسمل،راجہ مسعود زرگر،راجہ طاہر بشیر،انجمن میلاد مصطفی ضلع کوٹلی کے سرپرست اعلی بشیر احمد بٹ،محمد علی راٹھور ایڈووکیٹ،سیٹھ ملک یونس،سماجی شخصیت و سول سوسائٹی فورم کوٹلی کے سربراہ عاطف اکرام جرال،ریٹائرڈ AEO اسرار محی الدین قادری،نصیر احمد راٹھور ایڈووکیٹ،سماجی شخصیت MD ایکوا کشمیر واٹر ملک الیاس ایڈووکیٹ،راجہ مہتاب خان MD چنار لیب کوٹلی،انجمن تاجران صدیقی پلازہ کے صدر راجہ عبدالرحیم،(MD الجمیل میڈیا پروڈکشن کوٹلی راجہ عقیل احمد)،(MD الجمیل میڈیا پروڈکشن لوٹن راجہ نبیل احمد اینڈ راجہ راحیل احمد)،راجہ شفیق کیانی MD مدینہ گفٹ سنٹر کوٹلی،(راجہ آزاد کیانی آف بیلجیم)،(ممبر جسٹس جیوری آف برطانیہ صدیق احمد راٹھور ایڈووکیٹ)،(لندن کی سماجی شخصیت شعیب ساگر جنجوء)(لوٹن کی سماجی شخصیات خورشید احمد مغل،ملک مسعود رانا ایڈووکیٹ،سید حسین شہید ایڈووکیٹ)ریٹائرڈ ھیڈ ماسٹر منظور حسین بٹ،راجہ جہانگیر آف (UAE) سماجی شخصیت عشرت تنویر قریشی،جرنلسٹ راجہ وقاص بشیر،جرنلسٹ راجہ بشارت بشیر،سابق کونسلر بلدیہ فزند علی راٹھور،خواجہ عطاء محی الدین قادری ایڈووکیٹ،حبیب راجہ ایڈووکیٹ،تبارک شاہ ایڈووکیٹ،انسپکٹر بلدیہ کوٹلی سردار بشارت ودیگر نے ریٹائرڈ ائیر مارشل مسعود اختر کو چئیرمن پبلک سروس کمیشن آزاد کشمیر تعیناتی پر مبارکباد پیش کی،

کوٹلی13 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی،(صدائے کشمیر نیوز)تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن  ایس پی کوٹلی راجہ اکمل خان کو 13 سالہ بچے ک...
05/05/2020

کوٹلی13 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی،(صدائے کشمیر نیوز)تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن ایس پی کوٹلی راجہ اکمل خان کو 13 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی اطلاع ملی،ایس ایس پی کوٹلی راجہ اکمل خان نے ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹلی شہزاد چوہدری کو فوری کاروائی کا حکم دیا، ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹلی شہزاد چوہدری نے فوری طور پر پولیس ملازمان کی ٹیم تشکیل دےکر مختلف جگہوں پر ریڈ کرتے ہوئے زیادتی کرنے والےملزم محمد آصف ولد محمد یونس قوم مغل سکنہ میلاد چوک کو گرفتار کر لیا،ملزم سلاخوں کے پیچھے بند،
ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹلی شہزاد چوہدری نے بچے(ج)کوفوری میڈیکل کیلیے بھیج دیا،میڈیکل رپورٹ کے مطابق،بچے سے زیادتی ثابت پولیس نے ملزم کے خلاف سخت دفعات کے تحت پرچہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی،

آزاد کشمیر کے ضلع حویلی کے صدر مقام فارورڈ کہوٹہ کے تحصیلدار زاہد کا نفری کے ہمراہ لاک ڈاؤن کے نام پر بڑی کاروائی کرتے ہ...
05/05/2020

آزاد کشمیر کے ضلع حویلی کے صدر مقام فارورڈ کہوٹہ کے تحصیلدار زاہد کا نفری کے ہمراہ لاک ڈاؤن کے نام پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے دو کم سن غریب ریڑھی بانوں کی ریڑھی الٹ دی جس سے سارا فروٹ ضائع ہو گیا کم سن لڑکوں کی فروٹ کی ریڑھی الٹانے کی فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

مقبوضہ وادی: کشمیری نوجوانوں کی مزاحمت بڑھنے لگی، مزید 4 بھارتی فوجی جہنم واصلسرینگر: (صدائے کشمیر نیوز) کشمیر میڈیا سرو...
04/05/2020

مقبوضہ وادی: کشمیری نوجوانوں کی مزاحمت بڑھنے لگی، مزید 4 بھارتی فوجی جہنم واصل
سرینگر: (صدائے کشمیر نیوز) کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظالم کے خلاف نوجوان کی طرف سے مزاحمت بڑھنے لگی ہے، حریت پسند کشمیری جوانوں نے قابض بھارتی فوجیوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لانا شروع کر دی ہے، مزید چار بھارتی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہنڈوارہ میں پیش آیا، جہاں حریت پسندوں نے بھارتی فوج کی ناکہ پارٹی پر حملہ کرکے انہیں ہلاک کردیا جبکہ اس کارروائی کے دوران سات اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال متنقل کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل اتوار کو حریت پسندوں نے ہنڈوارہ کے علاقے چانجی مولا میں قابض فورسز کو نشانہ بنایا تھا جسکے نتیجے میں بھارتی کرنل اور میجر سمیت پانچ اہلکار مارے گئے جبکہ دو کشمیری جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، شہید ہونے والے ایک نوجوان کشمیری کی عمر صرف 14 سال ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ دوہفتوں کے دوران جابر بھارتی فوج بیس کشمیری نوجوانوں کو شہید کر چکی ہے۔

کورونا وائرس کے مزید 3 نئے کیسز سامنے آگئے ۔اب تک  کی سب سے محفوظ تحصیل نکیال میں کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آ گیا۔...
04/05/2020

کورونا وائرس کے مزید 3 نئے کیسز سامنے آگئے ۔اب تک کی سب سے محفوظ تحصیل نکیال میں کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آ گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوٹلی کے مطابق نکیال کے جہانگیر نامی رہائشی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جبکہ کھوئیرٹہ کے پہلے سے متاثرہ شخص کے خاندان کے 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ کوٹلی میں اب تک کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 15 ہو گئی ہے جب کہ اب تک ایک مریض صحت یاب ہو چکا ہے ۔ کورونا‌وائرس کے شبہ میں لیے جانے والے ٹیسٹوں میں سے مزید 15 افراد کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں ۔

سماہنی منانہ سے افسوس ناک خبرگزشتہ ہفتے کتے کے کاٹنے سے رابیز کی متاثرہ بچی زندگی کی بازی گئی علاقہ میں غم کا سماں ہر آن...
04/05/2020

سماہنی منانہ سے افسوس ناک خبر
گزشتہ ہفتے کتے کے کاٹنے سے رابیز کی متاثرہ بچی زندگی کی بازی گئی علاقہ میں غم کا سماں ہر آنکھ اشکبار۔۔تفصیل کے مطابق سماہنی منانہ جامع مسجد کے قریب عدنان بشیر کی بچی کو گزشتہ ھفتہ ایک پاگل کتے نے کاٹ لیا تھا۔۔متاثرہ بچی کو مکمل ویکسین کا کورس کروایا گیا تھا لیکن غیر معیاری ویکسین کی وجہ سے بچی صحت یاب نا ھو سکی اسکو رابیز کا مرض لاحق ھو چکا تھا بچی کو علاج کےلیے میرپور شفٹ کردیا گیا بعد ازاں بچی کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےلیکن وہ آج زندگی کی بازی ہار گئی اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس کے باغوں میں سے ایک باغ عطاکریں۔۔آمین یارب۔

سٹیٹ بینک کا عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا اعلانکراچی: (صدائے کشمیر  نیوز) سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامی...
04/05/2020

سٹیٹ بینک کا عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا اعلان
کراچی: (صدائے کشمیر نیوز) سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس عید پر عوام، سٹیٹ بینک کے موجودہ و سابق ملازمین کو نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔ کورونا کے باعث عید پر نئے نوٹ نہیں جاری کیے جائیں گے۔ سٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق وبا کے خلاف حفاظتی اقدامات کے تحت اس بار نئے نوٹ عوام کو نہیں ملیں گے۔ 29 اپریل کو ڈی جی بینکنگ کے اجلاس میں نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَگوجرخان کا رہائشی ماں باپ کا اکلوتا بیٹا قاسم دبئی میں کرونا وائرس کی وجہ سے ا...
03/05/2020

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
گوجرخان کا رہائشی ماں باپ کا اکلوتا بیٹا قاسم دبئی میں کرونا وائرس کی وجہ سے اپنی زندگی کی بازی ہار گیا اللہ تعالی اس کے درجات کو بلند کرے اور اس کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

03/05/2020

3مئی 2020
آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چار افرا د میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جبکہ142نئے افراد کے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ۔ محکمہ صحت عامہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوٹلی میں 3اوربھمبر میں مزید ایک شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔
آزادکشمیر میں اب تک 2227 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے2156 کے رزلٹ آچکے ہیں اور 71افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے 44صحت یاب ہو چکے ہیں،ڈی ایچ کیو راولاکوٹ سے12،ڈی ایچ کیو بھمبر سے 15، ڈی ایچ کیو کوٹلی سے 01،جبکہ نیوسٹی ہسپتال میرپور سے 12،ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میرپور سے01 اور ٹی ایچ کیو پلندری سے 03مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
کرونا کے 27مریضوں میں سے 07ڈی ایچ کیو ہسپتال پلندری،05 آئسو لیشن ہسپتال مظفرآباد،2تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈڈیال میرپور اور 02 ڈی ایچ کیو ہسپتال باغ جبکہ8ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کوٹلی اور ایک ڈی ایچ کیو بھمبر میں زیر علاج ہیں جبکہ سرگودھا سے تعلق رکھنے والے تین مریض بھی ڈی ایچ کیوہسپتال کوٹلی میں زیر علاج ہیں۔
رپورٹ کے مطابق2085افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور71افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔

رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 61قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزاد کشمیر

ٹیم ڈی ایچ او آفس کوٹلی

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sada E Kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share