09/03/2023
آئس ٹافی (ICE Toffees) ہیروئن سے بھی ہزار گنا زیادہ
خطرناک اور تباہ کن نشہ ہے.
اس کا اصل نام؛ (میتھرمتیامین) ہے اور اگر یہ جمی ہوئی برف کے چھوٹے ٹکڑوں کی طرح ہو تو اسے کرسٹل میتھ یا آئس (ICE) کہتے ہیں اگر پاؤڈر کی شکل میں ہو تو اسے سپیڈ (Speed) کہتے ہیں. شر پسند لوگوں اسکو ایک اور شکل یعنی (آئس ٹافی) کی صورت میں مارکیٹ لے آئے ہیں اس بدبخت نشے کو استعمال کرنے والا شخص پہلے دن سے ہی اس کا عادی ہو جاتا ہے ایک دفعہ استعمال کرنے کا اثر 12 گھنٹے تک رہتا ہے اور استعمال کرنے والا نشئی تین سے چار دن تک جاگ سکتا ہے.
آئس (ICE) کا نشہ استعمال کرنے والے شخص کی بقیہ عمر چھ مہینے سے ایک سال تک ہی رہ جاتی ہے.
یہ بہت ہی خطرناک مہلک اور جان لیوا نشہ ہے اپنے پیاروں اور گردونواح میں نظر رکھیں. کیونکہ عادت ہوجانے کے بعد ایک ڈھانچہ رہ جاتا ہے۔
اللہ پاک ھم سب کے حال پر رحم فرمائے😢
آمین ثمہ آمین یا رب العالمین
برائے مہربانی اسے زیادہ سے زیادہ ضرور فارورڈ کیجئے ۔ ۔
اس سے پہلے کے یہ موت کی ٹافیاں آپ کی قوم کے آپ کے اردگرد دل کے کسی نوجوان کی جان لے لے
ڈاکٹر عبداللہ سلیم
آل پاکستان ہیلتھ کیئر پروفیشنل ایسوسی ایشن