Awam Ki Awaz

Awam Ki Awaz Public Issues Politics political views Video general debate etc

سردار شہاب الدین خان سیہڑ کی 9مئی تھانہ فتح پور میں درج مقدمہ کی ضمانت منظور چوہدری حفیظ اللہ مانگٹ ایڈووکیٹ نے مظبوط دل...
16/10/2023

سردار شہاب الدین خان سیہڑ کی 9مئی تھانہ فتح پور میں درج مقدمہ کی ضمانت منظور چوہدری حفیظ اللہ مانگٹ ایڈووکیٹ نے مظبوط دلائل پیش کرکے سنگین نوعیت کے مقدمہ میں ضمانت منظور کرائی

سابق صدر آصف علی زرداری  آصف زرداری کی عمرکوٹ ضمنی انتخاب جیتنے پر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو مبارکباد پی ایس 52 کے ...
18/01/2021

سابق صدر آصف علی زرداری

آصف زرداری کی عمرکوٹ ضمنی انتخاب جیتنے پر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو مبارکباد

پی ایس 52 کے عوام کا بے حد مشکور ہوں، آصف زرداری

امیر علی شاہ کی جیت عوام کا پیپلز پارٹی پر اعتماد کا مظھر ہے ،
آصف زرداری

پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے اپنے اپنے حلقے کے عوام کی خدمت
کریں، آصف زرداری کی ہدایت

صحت اجازت دیتی تو جیالوں کے جشن میں خود بھی شریک ہوتا ، آصف زرداری

بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کامیابی کی تاریخ رقم کریگی ، آصف زرداری

نیا سال پیپلز پارٹی کی کامیابیوں کا سال ہوگا ، آصف زرداری

07/01/2021

مقبول پیٹرولیم سروس کے مالک چوہدری اطہر مقبول کی جانب سے بڑا اعلان اپنی جیب سے دوبارہ قرعہ اندازی کروانے کا فیصلہ یہ قرعہ اندازی پچھلی بار انکے قریبی دوست کا موٹر سائیکل نکلنے پر دوبارہ کی جارہی ہے

24/12/2020

Pti government ,mehngai ka tofan ,ghrib awam msail sy do char , adisst President PTI Disst dado Sindh sardar Ashiq Hussain khan zoor

سائنسدانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم بچوں کو پرانی اقسام کے مقابلے میں زیادہ آسانی سے متاثر کرسکتی ...
21/12/2020

سائنسدانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم بچوں کو پرانی اقسام کے مقابلے میں زیادہ آسانی سے متاثر کرسکتی ہے۔

اس حوالے سے اب تک کے ڈیٹا سے عندیہ ملتا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم بچوں میں دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیل سکتی ہے۔
ماہرین کی جانب سے وائرس کی نئی قسم کے بارے میں جاننے کے لیے تیزرفتاری سے کام کیا جارہا ہے تاکہ مریضوں اور ویکسینز پر اس کے اثرات کا تعین کیا جاسکے۔

برطانیہ کے امپرئیل کالج لندن کے پروفیسر نیل فرگوسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ساؤتھ ایسٹ لندن میں اس نئی قسم کے کیسز کا ڈیٹا دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ دیگر اقسام کے مقابلے میں یہ بچوں کو زیادہ بیمار کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایسا اشارہ ملتا ہے کہ وائرس کی یہ نئی قسم بچوں کو زیادہ متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس حوالے سے وضاحت کرنا تو ابھی ممکن نہیں، مگر ڈیٹا میں ہم نے ایسا دیکھا’۔

ان کا کہنا تھا ‘برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے دوران، ہم نے بچوں میں وائرس کے حوالےسے عمر کی تقسیم کو دیکھا تھا، یہ ذہن میں رکھنا چاہیے کہ لاک ڈاؤن کے دوران بالغ افراد کی سرگرمیاں محدود کی گئی ہیں مگر تعلیمی ادارے ابھی کھلے ہیں، ہم نے 5 یا 6 ہفتوں کے دوران 15 سال سے کم عمر بچوں میں اس نئی قسم کے تسلسل کو دیکھا ہے’۔
ان کے بقول ‘ہم اس حوالے سے تحقیق جاری رکھے ہوئے ہیں، ابھی تو یہ خیال ہے کیونکہ ابھی کچھ ثابت نہیں ہوا، تاہم یہ درست ہوا تو اس سے بچوں میں کیسز کے اضافے کی وضاحت ہوسکے گی’۔

برطانوی حکومت کے نیو اینڈ ایمرجنگ ریسیپٹری وائرس تھریٹ ایڈوائزری گروپ کی رکن پروفیسر وینڈی بارسلے نے بتایا ‘ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ وائرس کی یہ نئی قسم بالخصوص بچوں کو ہدف بنارہی ہے یا اس میں بچوں کو متاثر کرنے کی صلاحیت زیادہ ہے، مگر ہم وبا کے آغاز سے جانتے ہیں کہ کورونا وائرس بالغ افراد کے مقابلے میں بچوں کو متاثر کرنے میں زیادہ مؤثر نہیں’۔

انہوں نے کہا کہ ایک خیال یہ ہے کہ نئی قسم بچوں میں ان خلیات کو متاثر کرنے میں زیادہ کامیاب ثابت ہورہی ہے، جس میں پرانی اقسام کو مشکلات کا سامنا ہوتا تھا۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ہوربے نے کہا کہ ڈیٹا کے ابتدائی تجزیے کے بعد سائنسدان وائرس کی نئی قسم کے خطرات کے حوالے سے زیادہ پراعتماد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 21 دسمبر کی سہ پہر ایک درجن سے زیادہ سائنسدانوں نے ملاقات کی، ہم نے تمام ڈیٹا کا ایک بار پھر تجزیہ کیا، ہم نے یہ نتیجہ نکالا کہ یہ نئی قسم دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ پھیلاؤ کے معاملے میں سبقت رکھتی ہے۔

سائنسدانوں کی جانب سے اس نئی قسم پر تحقیق کرکے یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ مجوزہ ویکسینز اس کی روک تھام میں کس حد تک مؤثر ہوں گی۔

پروفیسر وینڈی بارسلے نے اس سلسلے میں کہا ‘ہم اس حوالے سے مکمل پراعتماد نہیں اور اس کو جاننے کے لیے ہم نے برق رفتاری سے کچھ تجزیے کیے ہیں، اس کا براہ راست ذریعہ ویکسین استعمال کرنے والوں میں اینٹی باڈیز کی شرح کو دیکھنا ہے، اس حوالے سے کام برطانیہ بھر میں متعدد لیبارٹریز میں جاری ہے، جن کے نتائج سے معلوم ہوگا کہ نئی قسم کے حوالے سے ویکسینز کس حد تک مؤثر ہیں’۔

20/12/2020

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awam Ki Awaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Awam Ki Awaz:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share