Turkey HD TV

Turkey HD TV Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Turkey HD TV, Media, .

09/11/2024

علامہ اقبال کی علامتی قبر ترکی کے شہر قونیا میں مولانا رومی کے مزار کے نزدیک ہے

09/11/2024

قلندر لاہوری علامہ محمّد اقبال رحمتہ اللّه علیہ اور حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللّه علیہ کے درمیان روحانی تعلق تھا۔
علامہ اقبال خود کو مرید ہندی کہتے تھے اور مولانا جلال الدین رومی کو پیر رومی کہتے تھے۔
اسی کے اعتراف میں آج ترکی میں مولانا جلال الدین رومی کی قبر مبارک کے پاس ان کے قدموں میں علامہ محمد اقبال کی ایک علامتی قبر یا یادگار بنائی گئی ہے اس پر لکھا گیا ہے
💞"شاعر ملی پاکستان علامہ محمد اقبال عزیز مرشدی حضرت مولانا"💞
جن کا مولانا جلال الدین رومی سے روحانی تعلق تھا۔ ہم ان کی یاد اور احترام میں ایک قبر یہاں بناتے ہیں۔ علامہ محمد اقبال نے مولانا رومی کی شان میں کئی خوبصورت اشعارتحریر کئے بلکہ ان کا ایک مکالمہ مولانا کے ساتھ "مرید ہندی" کے نام سے بال جبریل میں موجود ہے۔
چند اشعار یہ ہیں:
مرشد رومی حکیم پاک ذات
سر مرگ و زندگی برما کشاد
پیر رومی خاک را اکسیر کرد
از غبارم جلوہ ہا تعمیر کرد
یعنی مرشد رومی ایک حکیم پاک ذات ہیں، جن سے میں نے زندگی اور موت کے راز کو سیکھا انھوں نے میری مٹی کو اکسیر کر دیا اور میری غبار سے کئی جلوے تعمیر کئے۔
ایک اور جگہ فرماتے ہیں:
ز چشمِ مست رومی وام کردم
سرورے از مقام کبریائی
ارمغان حجاز میں علامہ نہایت نیاز مندانہ طور پر اس کا اعتراف کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ مجھے جو کچھ فیض ہے، وہ مولانا روم ہی کا ہے، انہوں ہی نے مجھ کو عشق و مستی سے آشنا کیا ہے ..
زبان یار من ترکی و من ترکی نمی دانم.
اگر آپ ترکی جائیں اور مولانا روم کے مزار پر نہ جائیں تو یہ مولانا سے بے وفائی ہے.
اور اگر آپ مولانا کے مزار پر حاضری دیں اور وہاں موجود قبرستان میں شاعر مشرق حکیم الامت علامہ محمد اقبال کی علامتی قبر پر حاضر نہ ہوں تو یہ مولانا اور علامہ دونوں سے بے وفائی ہوگی.
یہ بات سننے والوں کو عجیب لگتی ہے اور اکثر متامل ہوتے ہیں کہ اس بات کا اعتبار کریں لیکن یہ حقیقت ہے کہ قونیہ میں مولانا جلال الدین رومی کے مزار کے احاطے میں ایک قبرستان ہے اور اس کے شروع میں ہی انکے روحانی مقلد و مرید علامہ اقبال کی ایک علامتی قبر بنائی گئی ہے.
یہ قبر باقی قبروں کی نسبت بڑی ہے اور اسکے ساتھ ایک بورڈ نصب ہے جو اور کسی قبر کے ساتھ نہیں.
یہ قبر پاکستانیوں کو جہاں ورطہ حیرت میں ڈالتی ہے وہیں حضرت علامہ اقبال کے روحانی مقام کی خبر بھی دیتی ہے.اور یہ واضح کرتی ہے کہ تعلق ہو تو دوری کوئی معنی نہیں رکھتی اور نبھانے والے محبوب کے لیے اپنے پاس مقام بنا لیتے ہیں.
یہ قصہ پیر رومی اور مرید ہندی کے تعلق کا ہے جو صدیوں کے فرق کو بھی پاٹ گیا.
صرف لگن اور عقیدت ہی نہی یہ بھی اہم ہے کہ یہ ہے کس سے؟
جس سے آپ نے وفا کی وہ شاہ ہوگا تبھی تو آپکو بھی ہفت اقلیم دے پائے گا. اور اونچوں سے دوستی ہوگی تو وہ آپکو بھی اوپر کھینچ لینگے.
پیر رومی اور مرید ہندی سے محبت و عقیدت رکھنے والوں کے لیے قونیہ ترکی سے !

09/11/2024

ترکیہ میں مولانا رومیؒ کے ساتھ علامہ اقبالؒ کی علامتی قبر
حضرت ڈاکٹر علامہ اقبال ایک مردمومن، ایک عظیم فلاسفر، ”ایک بے مثال شاعر“ ایک بہت بڑے حقیقت پسند اور حقیقت نواز، ایک رنگیں نواسخنور اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ایک سچے عاشق رسولؐ، امت مسلمہ کے حقیقی غمخوار، نوجوانان امت کو بلند نگاہی، سخن دلنوازاور جان پْرسوز رکھنے کا درس دینے والے عظیم رہنما تھے۔ وہ معرفت الٰہی کے سلسلے میں سب سے زیادہ حضرت مولانا جلال الدین رومیؒ کو پسند کرتے تھے، بلکہ انہیں اپنا پیرو مرشد تسلیم کرتے تھے، وہ فرماتے ہیں:
پیر رومی خاک را اکسیر کرد
از غبارم جلوہ ہا تعمیر کرد
(پیر رومی نے خاک کو اکسیر بنادیا اور میری خاک سے کئی جلوے تعمیر کردکھائے۔)
ہمارے دوست دانشور و محقق جناب منیر رزمی نے انکشاف کیا کہ مفکر پاکستان اور شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کی ایک قبر ترکی میں بھی واقع ہے۔ علامہ اقبال سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے اور اْن کی آخری آرام گاہ لاہور میں ہے۔ اْن کا مزار بادشاہی مسجد اور قلعہ لاہور کے درمیان حضوری باغ میں واقع ہے اور ہو سکتا ہے کہ آپ نے وہاں حاضری بھی دی ہو۔ سب سے پہلے تو یہ واضح کر دیں کہ علامہ اقبال کا جسد تو لاہور ہی میں دفن ہے، اپنے مزار میں ہی لیکن ترکی کے شہر قونیہ میں اْن کی ایک علامتی قبر بھی موجود ہے۔مولانا رومی کے مزار کے نواح میں مولانا کے شاگردوں کی قبریں، ایک علامتی قبر پر علامہ محمد اقبال کی تختی لگی ہے۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟

قونیہ ترکی کا ایک اہم اور تاریخی شہر ہے۔ اپنی پرانی تاریخ کے علاوہ جو بات اس شہر کو سب سے جدا کرتی ہے وہ ہے یہاں مولانا رومی کا مزار ہونا۔ یہی وجہ ہے کہ قونیہ آج بھی ترکی کا سب سے زیادہ مذہبی شہر ہے بلکہ اسے ملک میں "اسلام کا قلعہ”کہا جاتا ہے۔
جناب منیر رزمی بتاتے ہیں کہ مولانا رومی 13 ویں صدی کے ایک عظیم صوفی بزرگ اور شاعر تھے۔ آپ کا پورا نام جلال الدین محمد رومی تھا۔ آپ موجودہ افغانستان کے علاقے بلخ میں پیدا ہوئے لیکن منگولوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کی وجہ سے اْن کے والد نے مغرب کی طرف ہجرت کی جہاں مولانا نے بالآخر قونیہ کو اپنا ٹھکانا بنایا۔ آج اسی شہر میں مولانا رومی کا مزار مرکزِ نگاہ ہے۔ مولانا کا شعری مجموعہ "مثنوی”اِس وقت مقدس آسمانی کتابوں کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتابوں میں سے ایک ہے۔ دنیا جہاں سے لوگ ان کے مزار پر حاضری دیتے ہیں، جس کے نواح میں اْن کے شاگردوں کی قبریں بھی موجود ہیں۔ انہی قبروں میں سے ایک کے کتبے پر علامہ اقبال کا نام بھی لکھا ہے۔
تختی پر لکھا ہے: یہ مقام پاکستان کے قومی شاعر اور دانشور محمد اقبال کو دیا گیا ہے، اپنے عزیز مرشد مولانا کی روحانی موجودگی میں۔ 1965ء۔پاکستان سے بہت سے سیاح اور عقیدت مند ترکی کے شہر قونیہ جاتے ہیں اور مولانا رومی کے مزار کے بعد علامہ اقبال کی اس علامتی قبر پر بھی حاضری دیتے ہیں۔ یہ علامتی قبر دراصل علامہ اقبال اور مولانا روم کے رْوحانی تعلق کو بیان کرتی ہے۔ یہ تعلق کتنا گہرا تھا؟ اس کا اندازہ اقبال کی شاعری میں بار بار ہوتا ہے۔‘بالِ جبریل’کی نظم ہے ‘پیر و مْرید’، جس میں مولانا کو پیرِ رومی کہا گیا ہے اور اقبال نے خود کو مریدِ ہندی قرار دیا ہے۔

09/11/2024

1963 میں ترکی کے علاقے کپاڈوکیا کے ایک رہائشی نے اپنے گھر کی دیوار کے پیچھے ایک پراسرار کمرہ دریافت کیا، جس سے قدیم زیرزمین شہر درینکویو کی دوبارہ دریافت کا آغاز ہوا۔ یہ شہر بنیادی طور پر فریجین قوم نے تعمیر کیا تھا، جو لوہے کے دور کے ماہر فن تعمیر تھے اور انہوں نے یہ عظیم کارنامہ قبل مسیح 12ویں سے 7ویں صدی کے دوران سرانجام دیا۔ یہ وسیع شہر صدیوں تک زمین کی سطح کے نیچے پوشیدہ رہا۔ گزرتے وقت کے ساتھ مختلف تہذیبوں، خاص طور پر بائزنطائی سلطنت نے اس میں توسیع کی۔

درینکویو، جو اپنی نوعیت کے سب سے بڑے شہروں میں سے ایک ہے، ہزاروں افراد اور مویشیوں کو پناہ فراہم کر سکتا تھا۔ یہ قدیم انجینئرنگ اور انسانی ذہانت کی ایک شاندار مثال ہے۔

اضافی دلچسپ معلومات:
- یہ شہر آٹھ منزلوں پر مشتمل ہے جو زمین کے اندر تقریباً 85 میٹر (280 فٹ) تک گہرا ہے۔
- شہر میں 600 سے زیادہ خفیہ داخلی راستے تھے جنہیں بڑے پتھروں سے بند کیا جا سکتا تھا۔
- یہاں چرچ، اسکول، ذخیرہ خانے، شراب خانے، اور پانی کے کنوئیں موجود تھے۔
- شہر میں ایک پیچیدہ ہوا داری کا نظام تھا جس میں 15,000 چھوٹے شافٹس تازہ ہوا کی فراہمی کو یقینی بناتے تھے۔
- یہ شہر خاص طور پر دشمن کے حملوں سے بچنے کے لیے تعمیر کیا گیا تھا اور اس میں 20,000 تک افراد آسانی سے پناہ لے سکتے تھے۔

آج بھی یہ قدیم زیرزمین شہر سیاحوں کے لیے ایک پراسرار مقام ہے، جو انسانی تخلیقی صلاحیت اور انجینئرنگ کی حیرت انگیز داستان بیان کرتا ہے۔

31/05/2024
14/02/2023

سبحان اللہ❤️ سبحان اللہ🤲🏻
اللہ سب کو ایسا حکمران عطا فرمائے. آمین ثم آمین یا رب العالمین... 🤲🏻

13/02/2023

World Comes Together For Turkey's Rescue | Turkey Earthquake News Updates | English News LIVE Rescue workers in the town of Kirikhan in southern Turkey were ...

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Turkey HD TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share