Muhammad Ramzan

  • Home
  • Muhammad Ramzan

Muhammad Ramzan i am Ramzan jani a motivational speaker. i upload Videos which will Inspire and Entertain you on Mot

01/11/2021
15/07/2021

اذا اتتک مذمتی من ناقص
فھی الشھادة لى بانى كامل

جب تیرے پاس کسی ناقص العقل
کی طرف سے میری مذمت پہنچے تو سمجھ لے کہ یہی میرے کامل ہونے کی دلیل ہے۔۔

اذا رضیت عنی کرام عشیرتی
فلا زال غضبانا علی لئامھا

اگر شریف لوگ مجھ سے راضی ہیں تو پھر پرواہ نہیں خدا کرے یہ کمینے ہمیشہ مجھ سے ناراض ہی رہا کرے۔۔

28/06/2021

اس ویڈیو کو ضرور دیکھیں اور دوسروں تک بھی لازمی پہنچائیں۔

دو نوجوان سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی محفل میں داخل ہوتے ہی محفل میں بیٹھے ایک شخص  کے سامنے جا کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ اور ا...
26/06/2021

دو نوجوان سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی محفل میں داخل ہوتے ہی محفل میں بیٹھے ایک شخص کے سامنے جا کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ اور اس کی طرف انگلی کر کے کہتے ہیں۔
"یا عمر ؓ یہ ہے وہ شخص!"
سیدنا عمر ؓ ان سے پوچھتے ہیں۔
"کیا کیا ہے اس شخص نے؟"
"یا امیر المؤمنین، اس شخص نے ہمارے باپ کو قتل کیا ہے۔"
"کیا کہہ رہے ہو، اس نے تمہارے باپ کو قتل کیا ہے؟"
سیدنا عمرؓ ان سے پوچھتے ہیں۔
سیدنا عمر ؓ پھر اس شخص سے مخاطب ہو کر پوچھتے ہیں۔
"کیا تو نے ان کے باپ کو قتل کیا ہے؟"
وہ شخص کہتا ہے :
"ہاں امیر المؤمنین، مجھ سے قتل ہو گیا ہے ان کا باپ۔"
"کس طرح قتل کیا ہے؟"
سیدنا عمرؓ پوچھتے ہیں۔
"یا عمرؓ، ان کا باپ اپنے اونٹ سمیت میرے کھیت میں داخل ہو گیا تھا، میں نے منع کیا، باز نہیں آیا تو میں نے ایک پتھر دے مارا۔ جو سیدھا اس کے سر میں لگا اور وہ موقع پر مر گیا۔"
"پھر تو قصاص دینا پڑے گا، موت ہے اس کی سزا۔"
سیدنا عمرؓ کہتے ہیں۔
نہ فیصلہ لکھنے کی ضرورت، اور فیصلہ بھی ایسا اٹل کہ جس پر کسی بحث و مباحثے کی بھی گنجائش نہیں۔ نہ ہی اس شخص سے اس کے کنبے کے بارے میں کوئی سوال کیا گیا ہے، نہ ہی یہ پوچھا گیا ہے کہ تعلق کس قدر شریف خاندان سے ہے؟ نہ ہی یہ پوچھنے کی ضرورت محسوس کی گئی ہے کہ تعلق کسی معزز قبیلے سے تو نہیں؟ معاشرے میں کیا رتبہ یا مقام ہے؟ ان سب باتوں سے بھلا سیدنا عمر ؓ کو مطلب ہی کیا ہے؟؟؟ کیوں کہ معاملہ اللہ کے دین کا ہو تو عمر ؓپر کوئی بھی اثر انداز نہیں ہو سکتا اور نہ ہی کوئی اللہ کی شریعت کی تنفیذ کے معاملے پر عمرؓ کو روک سکتا ہے۔ حتی کہ سامنے عمرؓ کا اپنا بیٹا ہی کیوں نہ قاتل کی حیثیت سے آ کھڑا ہو، قصاص تو اس سے بھی لیا جائے گا۔
وہ شخص کہتا ہے۔
"اے امیر المؤمنین: اس کے نام پر جس کے حکم سے یہ زمین و آسمان قائم کھڑے ہیں۔ مجھے صحراء میں واپس اپنی بیوی بچوں کے پاس جانے دیجیئے تا کہ میں ان کو بتا آؤں کہ میں قتل کر دیا جاؤں گا۔ ان کا اللہ اور میرے سوا کوئی آسرا نہیں ہے، میں اس کے بعد واپس آ جاؤں گا۔"
سیدنا عمر ؓ کہتے ہیں:
"کون تیری ضمانت دے گا کہ تو صحراء میں جا کر واپس بھی آ جائے گا؟"
مجمع پر ایک خاموشی چھا جاتی ہے۔ کوئی بھی تو ایسا نہیں ہے جو اس کا نام تک بھی جانتا ہو۔ اس کے قبیلے، خیمے یا گھر وغیرہ کے بارے میں جاننے کا معاملہ تو بعد کی بات ہے۔
کون ضمانت دے اس کی؟ کیا یہ دس درہم کے ادھار یا زمین کے ٹکڑے یا کسی اونٹ کے سودے کی ضمانت کا معاملہ ہے؟ ادھر تو ایک گردن کی ضمانت دینے کی بات ہے، جسے تلوار سے اڑا دیا جانا ہے۔
اور کوئی ایسا بھی تو نہیں ہے جو اللہ کی شریعت کی تنفیذ کے معاملے پر عمرؓ سے اعتراض کرے، یا پھر اس شخص کی سفارش کی لئے ہی کھڑا ہو جائے۔ اور کوئی ہو بھی نہیں سکتا جو سفارشی بننے کی سوچ سکے۔
محفل میں موجود صحابہ ؓ پر ایک خاموشی سی چھا گئی ہے، اس صورتحال سے خود حضرت عمر ؓ بھی متأثر ہیں۔ کیوں کہ اس شخص کی حالت نے سب کو ہی حیرت میں ڈال کر رکھ دیا ہے۔ کیا اس شخص کو واقعی قصاص کے طور پر قتل کر دیا جائے اور اس کے بچے بھوکوں مرنے کے لئے چھوڑ دیئے جائیں؟ یا پھر اس کو بغیر ضمانتی کے واپس جانے دیا جائے؟ واپس نہ آیا تو مقتول کا خون رائیگاں جائے گا!
خود سیدنا عمرؓ سر جھکائے افسردہ بیٹھے ہیں۔ اس صورتحال پر، سر اُٹھا کر التجا بھری نظروں سے نوجوانوں کی طرف دیکھتے ہیں،
"معاف کر دو اس شخص کو۔"
"نہیں امیر المؤمنین، جو ہمارے باپ کو قتل کرے، اس کو چھوڑ دیں، یہ تو ہو ہی نہیں سکتا"، نوجوان اپنا آخری فیصلہ بغیر کسی جھجھک کے سنا دیتے ہیں۔
حضرت عمرؓ ایک بار پھر مجمع کی طرف دیکھ کر بلند آواز سے پوچھتے ہیں۔
"اے لوگو ، ہے کوئی تم میں سے جو اس شخص کی ضمانت دے؟"
حضرت ابوذر غفاری ؓ اپنے زہد و صدق سے بھر پور بڑھاپے کے ساتھ کھڑے ہو کر کہتے ہیں۔
"میں ضمانت دیتا ہوں اس شخص کی!"
سیدنا عمرؓ کہتے ہیں۔
"ابوذر ، اس نے قتل کیا ہے۔"
"چاہے قتل ہی کیوں نہ کیا ہو"، ابوذر ؓ اپنا اٹل فیصلہ سناتے ہیں۔
عمرؓ: "جانتے ہو اسے؟"
ابوذرؓ: "نہیں جانتا اسے"
عمرؓ: "تو پھر کس طرح ضمانت دے رہے ہو؟"
ابوذرؓ: "میں نے اس کے چہرے پر مومنوں کی صفات دیکھی ہیں، اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ یہ شخص جھوٹ نہیں بول رہا، انشاء اللہ یہ لوٹ کر واپس آ جائے گا۔"
عمرؓ: "ابوذرؓ دیکھ لو اگر یہ تین دن میں لوٹ کر نہ آیا تو مجھے تمہاری جدائی کا صدمہ دیکھنا پڑے گا۔"
"امیر المؤمنین، پھر اللہ مالک ہے۔ ابوذر اپنے فیصلے پر ڈٹے ہوئے جواب دیتے ہیں۔"
سیدنا عمرؓ سے تین دن کی مہلت پا کر وہ شخص رخصت ہو جاتا ہے، کچھ ضروری تیاریوں کے لئے، بیوی بچوں کو الوداع کہنے، اپنے بعد اُن کے لئے کوئی راہ دیکھنے، اور اس کے قصاص کی ادئیگی کیلئے قتل کئے جانے کی غرض سے لوٹ کر واپس آنے کیلئے۔
اور پھر تین راتوں کے بعد، عمر ؓ بھلا کیسے اس امر کو بھلا پاتے، انہوں نے تو ایک ایک لمحہ گن کر کاٹا تھا، عصر کے وقت شہر میں (الصلاۃ جامعہ) کی منادی پھر جاتی ہے، نوجوان اپنے باپ کا قصاص لینے کیلئے بے چین اور لوگوں کا مجمع اللہ کی شریعت کی تنفیذ دیکھنے کے لئے جمع ہو چکا ہے۔
حضرت ابوذرؓ بھی تشریف لاتے ہیں اور آ کر حضرت عمرؓ کے سامنے بیٹھ جاتے ہیں۔
"کدھر ہے وہ آدمی؟"
سیدنا عمرؓ سوال کرتے ہیں۔
"مجھے کوئی پتہ نہیں ہے یا امیر المؤمنین"،
ابوذر ؓ مختصر جواب دیتے ہیں۔
ابوذرؓ آسمان کی طرف دیکھتے ہیں، جدھر سورج ڈوبنے کی جلدی میں آج معمول سے زیادہ تیزی کے ساتھ جاتا دکھائی دے رہا ہے۔
محفل میں ہو کا عالم ہے، اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ آج کیا ہونے جا رہا ہے؟
یہ سچ ہے کہ ابوذرؓ سیدنا عمرؓ کے دل میں بستے ہیں، عمرؓ سے ان کے جسم کا ٹکڑا مانگیں تو عمرؓ دیر نہ کریں، کاٹ کر ابوذرؓ کے حوالے کر دیں۔ لیکن ادھر معاملہ شریعت کا ہے، اللہ کے احکامات کی بجا آوری کا ہے، کوئی کھیل تماشہ نہیں ہونے جا رہا، نہ ہی کسی کی حیثیت یا صلاحیت کی پیمائش ہو رہی ہے، حالات و واقعات کے مطابق نہیں اور نہ ہی زمان و مکان کو بیچ میں لایا جانا ہے۔ قاتل نہیں آتا تو ضامن کی گردن جاتی نظر آ رہی ہے۔
مغرب سے چند لحظات پہلے وہ شخص آ جاتا ہے۔ بےساختہ حضرت عمرؓ کے منہ سے اللہ اکبر کی صدا نکلتی ہے، ساتھ ہی مجمع بھی اللہ اکبر کا ایک بھرپور نعرہ لگاتا ہے۔
حضرت عمرؓ اس شخص سے مخاطب ہو کر کہتے ہیں۔
"اے شخص، اگر تو لوٹ کر نہ بھی آتا تو ہم نے تیرا کیا کر لینا تھا، نہ ہی تو کوئی تیرا گھر جانتا تھا اور نہ ہی کوئی تیرا پتہ جانتا تھا"
"امیر المؤمنین، اللہ کی قسم، بات آپ کی نہیں ہے، بات اس ذات کی ہے جو سب ظاہر و پوشیدہ کے بارے میں جانتا ہے، دیکھ لیجئے میں آ گیا ہوں، اپنے بچوں کو پرندوں کے چوزوں کی طرح صحراء میں تنہا چھوڑ کر، جدھر نہ درخت کا سایہ ہے اور نہ ہی پانی کا نام و نشان۔ میں قتل کر دیئے جانے کیلئے حاضر ہوں۔ مجھے بس یہ ڈر تھا کہیں کوئی یہ نہ کہہ دے کہ اب لوگوں میں سے وعدوں کا ایفاء ہی اُٹھ گیا ہے"۔
سیدنا عمرؓ نے ابوذرؓ کی طرف رخ کر کے پوچھا۔
"ابوذرؓ، تو نے کس بنا پر اس کی ضمانت دے دی تھی؟"
ابوذرؓ نے کہا،
"اے عمرؓ، مجھے اس بات کا ڈر تھا کہیں کوئی یہ نہ کہہ دے کہ اب لوگوں سے خیر ہی اٹھا لی گئی ہے۔"
سیدنا عمرؓ نے ایک لمحے کیلئے توقف کیا اور پھر ان دونوں نوجوانوں سے پوچھا۔
"کہ کیا کہتے ہو اب؟"
نوجوانوں نے روتے ہوئے جواب دیا،
"اے امیر المؤمنین، ہم اس شخص کی صداقت کی وجہ سے اسے معاف کرتے ہیں، ہمیں اس بات کا ڈر ہے کہ کہیں کوئی یہ نہ کہہ دے کہ اب لوگوں میں سے عفو اور درگزر ہی اُٹھا لیا گیا ہے"۔
سیدنا عمرؓ اللہ اکبر پکار اُٹھے اور آنسو ان کی ڈاڑھی کو تر کرتے نیچے گر رہے تھے۔۔۔۔
"اے نوجوانو! تمہاری عفو و درگزر پر اللہ تمہیں جزائے خیر دے۔"
"اے ابوذرؓ! اللہ تجھے اس شخص کی مصیبت میں مدد پر جزائے خیر دے"۔
اور
"اے شخص، اللہ تجھے اس وفائے عہد و صداقت پر جزائے خیر دے"۔
اور اے امیر المؤمنین، اللہ تجھے تیرے عدل و رحمدلی پر جزائے خیر دے۔
محدثین میں سے ایک یوں کہتے ہیں،
"قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے، اسلام اور ایمان کی سعادتیں تو عمرؓ کے کفن کے ساتھ ہی دفن ہو گئی تھیں"۔
اور اے اللہ، جزائے خیر دے اپنے بے کس بندے کو، جس نے ترجمہ کر کے اس پیغام کو اپنے احباب تک پہنچایا۔
اور اے اللہ، جزائے خیر دینا ان کو بھی، جن کو یہ پیغام اچھا لگے اور وہ اسے آگے اپنے دوستوں کو بھیجیں۔

آمین یا رب العالمین

24/06/2021
12/06/2021

سائنس یہ بتاتی ہے کہ تقریباً 88٪ لوگ ایک ہی کام کرتے ہیں۔ وہ آنکھ کھلتے ہی اپنا سمارٹ فون ہاتھ میں پکڑتے ہیں۔ اپنی ای میل، واٹس ایپ، فیس بک، انسٹا گرام چیک کرتے ہیں اور انتہائی واہیات طریقے سے اپنے دن کا آغاز کرتے ہیں۔ ہوسکتا ہے آپ بھی ان 88٪ میں شامل ہوں۔ میں بھی کئی سال تک شامل رہا ہوں اور اب بہت مشکل، بہت مشقت سے اس جتھے سے باہر نکلا ہوں۔
اٹھتے ہی فون کو جپھا مار لینا، جدید باندر کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ اس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ کہ صبح اٹھتے ہی دماغ "ری ایکٹو موڈ" میں آجانا ہے۔ یہ ہوچکا ہے، کمنٹس کرو۔ یہاں سالگِرہ مبارک کا پیغام دینا ہے، ادھر فوتگی کی تعزیت کرو، وہاں دو چار دل یا گالیاں چھوڑ دو، فلاں کا مزاج درست کرنا ہے۔ آپ اب صرف ری ایکٹ کر رہے ہیں۔ ایک خوبصورت دن کی ایسی تیسی کا تیر بہدف نسخہ تیار ہے۔ سوال یہ نہیں کہ یہ سب کرنا ایک بے کار بات ہے، اصل معاملہ یہ ہے کہ کہ یہ آنکھ کھلتے ہی زندہ ہونے کا احساس اور ثبوت لیے بغیر یہ سب کچھ کرنا دماغ اور حسیات کو ایک کڑاہی میں تلنے کے مترادف ہے جس کا ذائقہ دن ختم ہونے تک ساتھ رہے گا۔

مگر ایک بڑا سوال یہ ہے کہ اگر سمارٹ فون کو اٹھتے ہی گلے سے نہ لگایا جائے تو اور کیا، کیا جاسکتا ہے؟ جواب سن کر شاید آپ کی ہنسی نکل جائے۔ یہی کہ آپ کون ہیں؟ زندگی سے کیا چاہتے ہیں؟ آج کے دن کون سے کام واقعی ضروری ہیں (اگر اس سوال کا جواب بھی فون سے ہی لینا ہے تو مرض تقریباً لاعلاج ہوچکا ہے اور فوری علاج کی ضرورت ہے)، موسم کیسا ہے؟ دھوپ کو کیسے محسوس کیا جاسکتا ہے؟ آپ کے آس پاس کسی خوشبو پھیلی ہوئی ہے؟ آپ کے ارد گرد کون کون سے پیارے کون کون سے رنگ پہنے موجود ہیں؟ ان کو غور سے دیکھنا ہے، ان کے لہجے کا جلترنگ سننا ہے، ان کے بالوں میں ہاتھ پھیرنا ہے، ان کی آنکھوں میں جھانکنا ہے اور وہاں موجود حیرانی سے ملنا ہے، دیکھنا ہے کہ ان کی مسکراہٹ آنکھوں کے گوشوں تک کیسے پھیلتی ہے، اور ان کے ہاتھوں کو تھامنا ہے اور ان کے ماتھے پر یا حسب توفیق ان کے ہونٹوں پر بوسہ دینا ہے۔ اور پھر یہ سب کچھ ہونے کا احساس اور اس کے اقرار کے ساتھ رب کی شکر گزاری کی بارش میں بھیگنے کا تجربہ لازم ہے کہ سب سے بڑا سچ یہی ہے کہ ایک ایسا دن ہر شخص پر آتا ہے، جب ہر چیز موجود ہوتی ہے، مگر کچھ ادھر، اُدھر ہوجاتا ہے، جس سے سب اوپر نیچے ہوجاتا ہے۔
یہی نہیں، بلکہ چائے کے کپ سے امڈتی بھاپ کو محسوس کرنا ہے، روٹی کے نوالے کو منہ میں ڈالتے ہوئے اس کے ذائقے کو، کڑک پن کو محسوس کرنا ہے، اس کی سوندھی خوشبو کو سونگھنا ہے، اس لمحے میں موجود رہنا ہے جب غذا آپ کے منہ میں ریزہ ہوتی ہوئی آپ کے گلے سے نیچے اترتی ہے، جب ایک نعمت کسی محبت کرنے والے کے کرم سے آپ کی توانائی، آپ کے جسم کا حصہ بننے جارہی ہے۔ بس یوں سمجھیں سلو موشن میں زندگی کے ایک ایک فریم پر نظر رکھنی ہے، اس کا حصہ بننا ہے، اس کے رنگ، خوشبو، مہک، ذائقے کو چننا ہے، ورنہ جب تک آپ دس ای میلیں، پندرہ میسجز، بارہ پوسٹیں دیکھیں گے، جب تک آپ کے آس پاس سے یہ ساری زندگی گزر چکی ہوگی اور آپ کو پتہ بھی نہیں چلے گا!!!

ہاں، دن بھی باقی ہے، کاموں کی فہرست بھی ہے، اور فون بھی آپ کے پاس ہے۔ اسے اپنی مرضی سے آن کر کے دیکھیں، اس کی مرضی سے آن یا آف مت ہوں۔ یقین کیجئے آپ کے سارے کاموں کی گٹھڑی ادھر ہی ہے اور آپ کے ادھر، اُدھر ہونے سے بھی دنیا کو کوئی زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔ ہاں، شاید آپ کی زندگی میں جتنی زندگی ہے، اگر اسے نہ جی پایا گیا تو شاید آپ کو فرق پڑ سکتا ہے۔ گو بہت سوں کو شاید نہیں بھی پڑے گا۔
آج زرا کر کے دیکھیں اور بتائیں کیسا لگا؟
یہی ہونا زندگی ہے اور بہت ساری زندگیوں میں ہونا نہیں ہوتا۔
زندگی کے ہر فریم میں جی کر دیکھیں، سانس لے کر دیکھیں، محسوس کرکے دیکھیں، حیاتی ایک خوب صورت بلا ہے۔ زندگی خوب صورت ہے۔

نماز میں ۔۔۔۔ اور نماز کے بعد کا منظر ۔۔۔۔ کیا کہیں گے آپ اس پر ؟؟؟عجب نہیں کہ خدا تک تری رسائی ہوتری نگہ سے پوشیدہ ہے آ...
08/06/2021

نماز میں ۔۔۔۔ اور نماز کے بعد کا منظر ۔۔۔۔ کیا کہیں گے آپ اس پر ؟؟؟
عجب نہیں کہ خدا تک تری رسائی ہو
تری نگہ سے پوشیدہ ہے آدمی کا مقام
تری نماز میں باقی جلال نہ جمال
تری اذاں میں نہیں ہے سحرکا پیام

کاش! کہ تیرے دل میں اتر جائے میری باتایک ادھیڑ عمر خاتون بس میں سوار ہوئی تو اس نے اپنے سے اگلی سیٹ کا پھٹا ہوا کپڑے کا ...
16/09/2020

کاش! کہ تیرے دل میں اتر جائے میری بات

ایک ادھیڑ عمر خاتون بس میں سوار ہوئی تو اس نے اپنے سے اگلی سیٹ کا پھٹا ہوا کپڑے کا ٹکڑا دیکھا تو اس سے رہا نہ گیا اور ادھر ہی سوئی دھاگہ نکال کر اس کو سینے لگ گئیں.

اچھے لوگ دنیا کو جس حال میں پاتے ہیں اس
سے بہتر میں چھوڑتے ہیں۔

31/08/2020

بھوک لگی ہو تو پلیٹس اور چمچ بھی کھا جاؤ فیصل آباد کے نوجوان نے عظیم کام کر دیا

28/08/2020

منقبت بارگاہ امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ

یوم آزادی مبارک ہو
14/08/2020

یوم آزادی مبارک ہو

06/06/2020

In this video we discuss about the Love. what is love? how it is happening? what feelings the lover had? how a person think about her love? who is lover? the...

01/06/2020

لوگوں کوکھانا کھلانا سیکھو۔۔۔

27/05/2020

تربوز زمین پر لگتے ہیں جبکہ آم درخت پر ایسا کیوں ہے جانیۓ اس وڈیو میں...
ہماری وڈیوز دیکھنے کے لیے ھمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کیجیۓ
https://www.youtube.com/channel/UCAMe-tYyN6nrhNbu21LvUIg

13/05/2020

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Ramzan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muhammad Ramzan:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share