Misbah uddin official

  • Home
  • Misbah uddin official

Misbah uddin official view 360

10/03/2024

دوران افطاری تصاویر شیئر کرنے سے گریز کریں لوگ غربت کی انتہائی درجہ پر کھڑے ہیں🙏

05/02/2024

غربت اتنی تھی کہ اپنا گھر بھی نہیں تھا
اور قابلیت اتنی تھی کہ شکست دینے کے لیے مارنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں تھا
ریحان زیب
😢

02/02/2024

ہائے دہ باجوڑ قسمتہ 😢😢😢😢😢

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَاللّٰہ تعالیٰ ریحان زیب بھائی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر ...
31/01/2024

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
اللّٰہ تعالیٰ ریحان زیب بھائی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے، آمین
دکھ کی اس گھڑی میں ریحان زیب کے خاندان کیساتھ ہوں،

08/12/2023

‏وارننگ ⚠️
آپ غریب ہیں تو احتیاط کریں پاکستان کے تمام قوانین آپ پر لاگو ہو سکتے ہیں

11/11/2023

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستانی ٹیم کو اسلام آباد کی طرف جانے کا فیصلہ کر لیا ۔اب اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام " سیمی فائنل" رکھ

دیا جائے تو پاکستانی ٹیم پکا پہنچ جائے گا...

6 ماہ سے کم زیراستعمال موبائل سم کی واپسی پر چارجز لگانے کا فیصلہصارفین 31 دسمبر 2023 تک بلامعاوضہ غیرضروری سمز بند کراس...
11/11/2023

6 ماہ سے کم زیراستعمال موبائل سم کی واپسی پر چارجز لگانے کا فیصلہ

صارفین 31 دسمبر 2023 تک بلامعاوضہ غیرضروری سمز بند کراسکتے ہیں: پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 6 ماہ سے کم زیراستعمال موبائل سم کی واپسی پر چارجز لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی اے کے مطابق غیراستعمال شدہ سمز کی واپسی پر 200 روپے چارجز لگائے جائیں گے اور ان چارجز کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہوگا۔

پی ٹی اے نے کہا کہ صارفین 31 دسمبر 2023 تک بلامعاوضہ غیرضروری سمز بند کراسکتے ہیں

پی ٹی اے کے مطابق غیرقانونی سم کے اجرا کی صورت میں سم کو ایک بار بلا معاوضہ ختم کرنےکی اجازت ہوگی۔

10/11/2023

نیوزی لینڈ کی جیت نے پاکستان کی مشکلات بڑھا دیں۔
اب پاکستان کو کوالیفائی کرنے کے لئے انگلینڈ 274 رنز سے شکست دینا ہوگی یا ٹارگٹ کو 14 گیندوں میں پورا کرنا ہوگا.

ضروری اعلان نام سلمیٰ بی بیشوہر کا نام  ابراھیم موجودہ پتہ عنایت کلے تحصیل خار باجوڑ ضلع باجوڑ  ہمارے ساتھ ہے 2 دن پہلے ...
22/10/2023

ضروری اعلان

نام سلمیٰ بی بی
شوہر کا نام ابراھیم
موجودہ پتہ عنایت کلے تحصیل خار باجوڑ ضلع باجوڑ
ہمارے ساتھ ہے
2 دن پہلے مجھے ملا ہے اگر کسی کا ہے تو ہمارے ساتھ ربطہ کریں شکریہ ۔
ربطہ نمبر 03069695341

29/08/2023

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

29/08/2023

چیئرمین پی ٹی آئی کو رہا کرنے کا حکم!

گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول کے طالب العلم اور میرا دوست جوہر علی نے ملاکنڈ بورڈ کے سالانہ امتحانات میں 1100میں سے 95...
22/08/2023

گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول کے طالب العلم اور میرا دوست جوہر علی نے ملاکنڈ بورڈ کے سالانہ امتحانات میں 1100میں سے 951 نمبرات حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے اپنے اس کامیابی کو والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیا

15/08/2023

کس وقت جھوٹ بولنا جائز ہے؟

اگر کسی کو پتہ ہو تو پلیز کمینٹ میں جواب دیں!

31/07/2023

باجوڑ دھماکے کا انکوائری اس طرح ہونے چاہیے جس طرح 9 مئی کا ہوا۔😡
امید ہے پھر ایک دھماکہ نہیں ہوگا 💯🙏

20/07/2023

کیا آپ نے عمران خان کو TikTok پر فالو کیا ؟
جواب کومنٹس میں دیں

"آنے والا وقت ہمارا ہے، اقتدار میں آ کے مہنگائی ختم کر دیں گے۔" قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف
03/07/2023

"آنے والا وقت ہمارا ہے، اقتدار میں آ کے مہنگائی ختم کر دیں گے۔" قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف

باجوڑ میں جاری جعلی منصوبوں کی افتتاحی پروگرامات پر یوتھ چیئرمین اور پی ٹی آئی رہنماء ریحان زیب خان کا خصوصی پیغام! " نہ...
12/06/2023

باجوڑ میں جاری جعلی منصوبوں کی افتتاحی پروگرامات پر یوتھ چیئرمین اور پی ٹی آئی رہنماء ریحان زیب خان کا خصوصی پیغام!

" نہ تو نگران حکومت کے ساتھ کوئی ترقیاتی فنڈ ہوتا ہے اور نہ اختیار۔ ان کاکام گورننس کی نگرانی اور صاف و شفاف الیکشن کا انعقاد ہے۔ کسی نگران منسٹر کا اختیار ضلع کے اسسٹنٹ کمشنر سے زیادہ نہیں ہوتا۔ نگران سیٹ اپ میں زیادہ تر اختیارات بیوروکریسی کی ساتھ ہوتا ہے، اور وہ بھی صوبائی منتخب کابینہ کے فیصلوں کی روشنی اس پر عمل کرتے ہیں، اور پہلے سے جاری منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکتے ہیں۔
یہ جو سفارش پر یا پیسوں پر منتخب نگران وزیر کے ساتھ تصاویر بناکر ترقیاتی منصوبوں کی جھوٹی اعلانات کرتے ہیں انکےحضورمیں عرض ہے کہ " پرائی شادی میں عبداللہ دیوانہ" والے کام بند کریں، عوام کو مزید بیوقوف نہ بنائیں، یہ پاپڑ کسی اور جگہ بیچے۔
مساجد سولارائزیشن ایک عظیم لیڈر اور سابقہ وزیراعظم عمران خان کا خواب تھا اور انہے کی ہدایات پر صوبائی حکومت نے ان سولارائزیشن کیلئے خصوصی فنڈز مختص کیا تھا۔ باجوڑ میں کچھ ہی مساجد جس پر ایکویپمنٹس کی عدمی دستیابی یا کچھ نالائق سیکریٹریز کی پسند نا پسند کی وجہ سے اس وقت کام روکا گیا تھا اب متعلقہ محکمہ دوبارہ اس پر کام اگر شروع کرنا چاہتے ہیں تو انکا کریڈٹ بھی اس حکومت کو ملے گا جس نے اس پروجیکٹ کیلئے باقاعدہ خصوصی فنڈ مختص کیا تھا۔ اس کے علاوہ اگر کوئی سڑک ، پل یا سولارائزیشن پراجیکٹ لگانا چاہتے ہیں تو پہلے ہمیں فنڈنگ سورسز واضح کردے، اور فنانس ڈیپارٹمنٹ میں مختص بجٹ کے کاغذات بھی شیئر کریں، تاکہ ہمیں پتہ چلے کہ تم لوگ اس کام میں کتنے مخلص ہے۔ ہاں باجوڑ کیلئے کام کرنے والے کسی کے ساتھ نہ تعصب ہے نہ نفرت ہے، ہم اپ کیلئے نوافل پڑیں گے، دعائیں دیں گے تالیاں بجائیں گے لیکن بشرط یہ کہ ناکام ایکٹنگ نہ ہو۔ پی ٹی آئی حکومت میں شروع کردہ منصوبوں پر خودساختہ کریڈٹ لینے والوں سے درخواست ہے، کہ اگر ہمت ہے تو اس نگران حکومت سے سات سو سے زیادہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ویکنٹ پوسٹ بھرتی کرے، رشنالائزیشن پالیسی لائے تاکہ ہماری سکولوں سے باہر ہزاروں بچے مستفید ہوسکے، اگر ہمت ہے تو باجوڑ کے 12 ہزار تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع اس نگران حکومت سے منظور کروائے، اگر ہمت ہے تو باجوڑ کے ہزاروں کنال بنجر زمین ہموار کرنے کیلئے نگران ایگریکلچر منسٹر سے فنڈ لائے، اگر ہمت ہے تو باجوڑ پولیس کے 4 ہزار ویکنٹ پوسٹ بھرتی کریں۔ وغیرہ وغیرہ
اگر یہ نہیں کرسکتے تو کم از کم پہلے سے جاری پی ٹی آئی کی منصوبوں پر اپنا چورن بیچنا بند کرے۔
نفرت اور تعصب کا اگر چشمہ نکالا جائے تو آپ کو نظر آجائے گا کہ مساجد کے سولارائزیشن سے لیکر، امام مسجد کی تنخواہ، اور صحت پلس کارڈز سے لیکر احساس کفالت کے 17 پروگرامات کا سارا کریڈٹ اس بہادر ماں کی بہادر بیٹے عمران خان ہی کی کارنامے ہیں اور انہیں کی خصوصی دلچسپی سے یہ تاریخی منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں۔ اگر گزشتہ حکومت میں کچھ ہماری اپنے پارلیمنٹیرین کی نالائق اور ذاتی پسند نا پسند کی خواہ سیکریٹری کلچر نہ ہوتا تو آج باجوڑ میں نہ کوئی مسجد سولارائزیشن سے رہ نہ جاتا اور نہ کسی اور کو پاپڑ بیچنے کا موقع ملتا۔
ریحان زیب خان

11/06/2023

ایک بادشاہ نے رات کو گیدڑوں کی آوازیں سنیں تو صبح وزیروں سے پو چھا کہ رات کو یہ گیدڑ بہت شور کررہے تھے ۔۔۔
کیا وجہ ہے ؟؟
۔اس وقت کے وزیر عقل مند ہوتے تھے ۔انھوں نے کہا جناب کھانے پینے کی چیزوں کی کمی ہوگی اس لیے فریاد کررہےہیں ۔۔۔
۔تو حاکم وقت نے آرڈر دیا کہ ان کا بندوبست کیا جائے 😍۔وزیر صاحب نے کچھ مال گھر بھجوادیا اور کچھ رشتہ داروں اور دوستوں میں تقسیم کیا۔۔۔۔
اگلی رات کو پھر وہیں آوازیں آئیں ۔ تو صبح بادشاہ نے وزیر سے فرمایا کہ کل آپ نے سامان نہیں بھجوایا کیا۔تو وزیر نے فوری جواب دیا کہ جی بادشاہ سلامت بھجوایا تو تھا ۔۔۔۔۔
اس پر بادشاہ نے فرمایا کہ پھر شور کیوں ؟؟؟

۔تو وزیر نے کہا جناب سردی کی وجہ سے شور کررہےہیں ۔تو بادشاہ نے آرڈر جاری کیا کہ بستروں کا انتظام کیا جائے😜😜۔۔۔

وزیر نے حسب عادت کچھ بستر گھر بھیج دیئے اور کچھ رشتہ داروں اور دوستوں میں تقسیم کیے۔۔۔
جب پھر رات آئی تو بدستورآوازیں آنا شروع ہوگئیں ۔تو بادشاہ کو غصہ آیا اور اسی وقت وزیر کو طلب کیا کہ کیا بستروں کا انتظام نہیں کیا گیا۔۔۔۔
تو وزیر نے کہا کہ جناب وہ سب کچھ ہوگیا ہے تو بادشاہ نے فرمایا کہ پھر یہ شور کیوں ؟؟؟۔۔۔۔
تو وزیر نے اب بادشاہ کو تو مطمئین کرنا ہی تھا ۔اور اوکے رپورٹ بھی دینی تھی۔تو وہ باہر گیا کہ پتہ کرکے آتا ہوں ۔۔۔
وزیر جب واپس آیا تو مسکراہٹ لبوں پر سجائے آداب عرض کیا کہ بادشاہ سلامت یہ شور نہیں کررہے.....
بلکہ آپ کا شکریہ ادا کررہے ہیں ...😜😜😝

اور روزانہ کرتے رہیں گے۔۔۔😝😝👍

بادشاہ سلامت یہ سن کے بہت خوش ہوا اور وزیر کو انعام سے بھی نوازا...!!!! غیر سیاسی پوسٹ

❌ چوری شدہ اور گمشدہ موبائل فون کو بلاک کرنے کے لیے پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر موجود کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا لنک وزٹ کریں :...
06/06/2023

❌ چوری شدہ اور گمشدہ موبائل فون کو بلاک کرنے کے لیے پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر موجود کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا لنک وزٹ کریں :
https://complaint.pta.gov.pk/RegisterComplaint.aspx
یا
پی ٹی اے سی ایم ایس ایپ انسٹال کریں.

پاکستان نے روس، ایران اور افغانستان سے بارٹر تجارت کے طریقہ کار کا اعلامیہ جاریاسلام آباد ۔ ایجنسیاںوزارت تجارت نے روس، ...
03/06/2023

پاکستان نے روس، ایران اور افغانستان سے بارٹر تجارت کے طریقہ کار کا اعلامیہ جاری
اسلام آباد ۔ ایجنسیاں

وزارت تجارت نے روس، ایران، افغانستان سمیت دیگر ملکوں سے بارٹر ٹریڈ کے طریقہ کار کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق ریاستی ملکیتی اور نجی ادارے اشیا کے بدلے اشیا کی تجارت کر سکیں گے تاہم نجی اداروں کا ایف بی آر کی ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں ہونا ضروری قرار دے دیا گیا۔

اشتہار

اعلامیے کے مطابق پاکستان سنگل ونڈو سسٹم اور امپورٹ ایکسپورٹ کا لائسنس بھی بنیادی شرط ہوگی، اشیا کی تجارت کیلئے ایف بی آر کے آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست دینا ہوگی۔ اشیا کی تجارت کیلئے متعلقہ ملک میں پاکستانی مشن سے تصدیق بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

وزارت تجارت حکام کے مطابق پاکستان سے دودھ، کریم، انڈے، سیریل ایکسپورٹ کئے جا سکیں گے، گوشت، مچھلی کی مصنوعات، پھل، سبزیاں بھی فہرست میں شامل ہیں۔ حکام کے مطابق چاول، بیکری آئٹمز، نمک، آئل، پرفیوم اور کاسمیٹکس بھی برآمد ہو سکیں گے، کیمیکل، پلاسٹک، ربڑ، چمڑا، لکڑی کی مصنوعات بھی ایکسپورٹ کی جا سکیں گی۔ پیپر، فٹ ویئر، لوہا، اسٹیل، تانبا، ایلومینئم، کٹلری بھی فہرست میں شامل ہیں، پاکستان الیکٹرک فین، ہوم ایمپلائنسز، موٹر سائیکلز بھی برآمد کر سکے گا۔

اعلامیے کے مطابق سرجیکل آلات اور کھیلوں کا سامان بھی ایکسپورٹ کیا جائے گا، روس سے بارٹر سسٹم کے تحت گندم، دالیں، پیٹرولیم مصنوعات امپورٹ کی جائیں گی۔

روس سے کھاد اور ٹیکسٹائل مشینری بھی درآمد کی جائے گی، وزارت تجارت ہمسایہ ملکوں سے آئل سیڈز، منرل، کاٹن بھی امپورٹ کی جا سکے گی، افغانستان اور ایران سے پھل سبزیاں، مصالحے، خشک میوہ جات درآمد کی جائیں گی۔

ٹیلی نار کمپنی کا پی ٹی سی ایل کے حوالے سے ردعمل سامنے آگیا تفصیلات کے مطابق ٹیلی نار کمپنی نےردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم...
03/06/2023

ٹیلی نار کمپنی کا پی ٹی سی ایل کے حوالے سے ردعمل سامنے آگیا

تفصیلات کے مطابق ٹیلی نار کمپنی نےردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یہ خبر صداقت پر مبنی نہیں ہے۔ ٹیلی نار اپنے صارفین کو بلا تعطل سروسز کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔

اسں سے قبل یہ اطلاعات تھی کہ مشہور کمپنی ٹیلی نار کو پی ٹی سی ایل نے خرید لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 3 جون 2023ء سے ٹیلی نار کمپنی کی تمام تر سروسز کو PTCL اور یوفون کمپنی ہینڈل کریگی

‏1937 میں انگلینڈ میں چیلسی اور چارلٹن کے مابین فٹ بال کا لیگ میچ کھیلا گیا اور میچ کو 60 ویں منٹ میں شدید دُھند کی وجہ ...
01/06/2023

‏1937 میں انگلینڈ میں چیلسی اور چارلٹن کے مابین فٹ بال کا لیگ میچ کھیلا گیا اور میچ کو 60 ویں منٹ میں شدید دُھند کی وجہ سے روک لیا گیا،

لیکن چارلٹن ٹیم کے گول کیپر سیمے بارٹرم کھیل کو روکنے کے 15 منٹ بعد بھی گول کے سامنے موجود رہے کیونکہ اُس نے اپنے گول پوسٹ کے پیچھے ہُجوم ‏کی وجہ سے ریفری کی سیٹی نہیں سنی تھی، وہ اپنے بازوؤں کو پھیلائے ہوئے اور اپنی توجہ مرکوز کر کے گول پوسٹ پر کھڑا رہا، غور سے آگے دیکھتا رہا اور پندرہ منٹ بعد جب سٹیڈیم کا سیکورٹی عملہ اُس کے پاس پہنچا اور اُسے اطلاع دی کہ میچ منسوخ کردیا ‏گیا ہے تو سیمے بارٹرم نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا،

”کتنے افسوس کی بات ہے کہ
جِن کے دفاع کے لیئے میں کھڑا ہوا تھا وہ مُجھے ہی بُھول گئے 😰😰😰“

زندگی کے میدان میں کتنے ہی ایسے ساتھی موجود ہوتے ہیں جن کے مفادات کے دفاع کیلیئے ہم نے اپنا وقت، صلاحیت اور تواناٸی صرف کی ہوتی ہیں لیکن حالات کی دُھند میں وہ ہمیں بھول جاتے ہیں،

رشتے دار، دوست اور ساتھی چاہے کھیل کے میدان کے ہوں یا زندگی کے حالات و واقعات کے سرد اور گرم میں ایک اعلٰی ظرف انسان کی طرح ہمیشہ اُنہیں یاد رکھ کر ساتھ لے کر چلنا چاہیئے ناکہ اُسے راستے میں چھوڑ دینا چاہیئے......

Misbah uddin

09/05/2023

ڈپٹی کمشنر باجوڑ انوار الحق نے ضلع میں سیکیورٹی خدشات کے بناء پر دفعہ 144 نافذ کر دی ,5 سے ذیادہ افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی عائد ,
خلاف ورزی پر دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کاروائی ہوگی ,

09/05/2023

( عمران خان گرفتار )!!!

04/05/2023

وہ تمام معذور افراد جن کا معذوری شناختی کارڈ بن چکا ہے وہ میسج میں HQ لکھ کر Space دیں پھر اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8123 پر Send کریں، تصدیق کے بعد مالی مدد کے اہل قرار پائیں گے
جس دوست کے قریب کوئی معذور رہتا ہے اس کا شناختی کارڈ چیک کریں اور اگر اس پر ویل چیئر کا نشان بنا ہے تو شناختی کارڈ نمبر کو 8123 پر بھیجیں۔
ہمارا تھوڑا سا وقت کسی کے مستقل سہارے کا ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے..

نن د مزدورانو نړیواله ورځ سترگې چې پټې کړم رڼا اخلمه زه په لاسونو باندې ساه اخلمه
01/05/2023

نن د مزدورانو نړیواله ورځ

سترگې چې پټې کړم رڼا اخلمه
زه په لاسونو باندې ساه اخلمه

30/04/2023

Address

Bajaur

341

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Misbah uddin official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share