Bannu Today News

  • Home
  • Bannu Today News

Bannu Today News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bannu Today News, Media/News Company, .

29/08/2022

جائز خرچہ دے سکتا ہوں لیکن غنڈہ ٹیکس نہیں دے سکتا ہوں ,ملک شرین مالک کا دو ٹوک الفاظ میں پیغام

27/08/2022

بنوں سٹی ایریا میں ڈینگی مچھر کے کنٹرول کیلئے ٹی ایم اے بنوں کے تعاون سے محکمہ ہیلتھ کے اہلکار تھرمل سپرے کررہے ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر بنوں سید ابرار علی شاہ کی نگرانی میں دریائے کرم سے 2 افراد کو بچالیا گیا جو تقریبا 4 گھنٹوں تک وہاں پھنسے ر...
27/08/2022

اسسٹنٹ کمشنر بنوں سید ابرار علی شاہ کی نگرانی میں دریائے کرم سے 2 افراد کو بچالیا گیا جو تقریبا 4 گھنٹوں تک وہاں پھنسے رہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے گاؤں والوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پانی میں گھس کر ان کو بچایا خاص کر ان میں وقاص خان، ناصر خان اور عزیز خان کو خراج تحسین پیش کیا۔

دریائے کرم میں بہت زیادہ پانی آچکا ہے آس پاس رہنے والے گاؤں والوں سے گزارش یے کہ دریا کے نزدیک نہ جائے اور کسی محفوظ مقام پر منتقل ہوجائے۔

سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے مالی معاونتجن افراد کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے انکو بینظیر انکم سپورٹ "فلڈ ریلیف کیش پروگرام...
27/08/2022

سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے مالی معاونت

جن افراد کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے انکو بینظیر انکم سپورٹ "فلڈ ریلیف کیش پروگرام" کے تحت 25 ہزار روپے فی خاندان دئیے جارہے ہیں۔

متاثرہ خاندان اپنا شناختی کارڈ نمبر 8171 پر SMS کریں۔

بنوں منڈان کی رہائشی بیوہ خاتون نے ایس ایچ او میراخیل کے ہاتھوں گرفتار بیٹے کی رہائی کا مطالبہ کردیا میرے بیٹے غفران کو ...
25/08/2022

بنوں منڈان کی رہائشی بیوہ خاتون نے ایس ایچ او میراخیل کے ہاتھوں گرفتار بیٹے کی رہائی کا مطالبہ کردیا میرے بیٹے غفران کو چار روز قبل گرفتار کیا گیا مگر اب وہ گرفتاری سے انکاری ہیں میرے بیٹے کو رہا نہ کیا گیا تو خود پر تیل چھڑک کر خودسوزی کرنے سے دریغ نہیں کروں گی ان خیالات کا اظہار بنوں کے علاقہ پائی کلہ منڈان کے رہائشی بیوہ خاتون شہنازہ نے بنوں پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ چار روز قبل میرا بیٹا غفران خان ولد منور خان مال مویشی منڈی میں کام کرکے موٹرکار میں آرہا تھا کہ اس دوران ایس ایچ او تھانہ میراخیل حامد خان نے اُنہیں گاڑی سے اُتار کر گرفتار کرلیا حالانکہ وہ کسی قسم کے جرم میں بھی مطلوب نہیں رات ہمیں اطلاع ملی کہ آپ کے بیٹے کو گرفتار کرکے تھانہ سٹی کے حوالات میں رکھا گیا ہے جس پر اسی رات تھانہ پہنچی لیکن پولیس میرے بیٹے کو رہا نہیں کر رہی تھی جس کے بعد اُنہیں نامعلوم مقام پر لے گئے اور تاحال اُنہیں غائب کر رکھا ہے اُنہوں نے کہا کہ علاقہ میں ہماری دشمنیاں ہیں اور ہمارے خاندان کے آٹھ افراد اس دشمنیوں کے بھینٹ چڑھ چکے ہیں ہمیں یقین ہے کہ ایس ایچ او میراخیل حامد خان نے ہمارے دشمنوں سے رشوت لیکر اُنہیں گرفتار کرکے غائب کردیا ہے اُنہوں نے کہا کہ اگر میرے بیٹے کو کوئی بھی نقصان پہنچا تو ان کے ذمہ دار ایس ایچ او میراخیل ہونگے اگر اُنہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو اُنہیں ایف آئی آر دیکر عدالت کے سامنے پیش کیا جائے ورنہ اس طرح حبس بے جا میں رکھنا پولیس کا اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال ہے اُنہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، آئی جی خیبر پختونخوا، ڈی آئی جی بنوں اور ڈی پی او بنوں سے مطالبہ کیا کہ میرے بے گناہ بیٹے کو فوری طور پر زندہ سلامت ہمارے حوالے کریں بصورت دیگر خود پر تیل چھڑک کر خودسوزی کرلونگی,

ڈپٹی کمشنر بنوں سٹی میں صفائی، بارشوں کے پانی سے نقصانات اور نالیوں کے بندش کا معائنہ کررہے ہے انہوں نے موقع پر موجود من...
25/08/2022

ڈپٹی کمشنر بنوں سٹی میں صفائی، بارشوں کے پانی سے نقصانات اور نالیوں کے بندش کا معائنہ کررہے ہے انہوں نے موقع پر موجود منیجرز کو ہدایات دی کہ نالیوں کو کھول دیا جائے تاکہ پانی نالیوں میں کھڑا نہ ہو اور کسی شہری کے گھر داخل نہ ہو۔

پلیز نوٹس لے
25/08/2022

پلیز نوٹس لے

25/08/2022

عوام کو سرکاری قیمتوں میں پٹرول کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر بنوں کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بنوں سید ابرار علی شاہ پٹرول کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے طریقہ کار بتارہے ہیں، یاد رہے کہ پچھلے دن 9 عدد ایسے پٹرول پمپس سیل کئے گئے ہیں جو زائد قیمتیں وصول کررہے تھے، سیل کرنے کا یہ سلسلہ جاری ریے گا۔

بنوں ائیرپورٹ کی اپ گریڈیشن کیلئے ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر) عون حیدر گوندل اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اصلاح الدین سول ایوی ا...
24/08/2022

بنوں ائیرپورٹ کی اپ گریڈیشن کیلئے ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر) عون حیدر گوندل اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اصلاح الدین سول ایوی ایشن اتھارٹی آفسران کیساتھ بنوں ائیر پورٹ کا معائنہ کررہے ہیں۔

احتجاجی مظاہروں کے باعث جناح فیملی پارک بنوں کو عارضی طور پر بندکردیا گیا پارک کے دروازے پر خاردار تاریں لگا کر عارضی طو...
23/08/2022

احتجاجی مظاہروں کے باعث جناح فیملی پارک بنوں کو عارضی طور پر بندکردیا گیا پارک کے دروازے پر خاردار تاریں لگا کر عارضی طور پر بند کر دیا گیا پارک اب صرف کینٹ کے اندر رہائش پذیر فیملیز کیلئے کھلا رہے گا پارک سے متعلق مستقل حل نکالنے کیلئے بات چیت جاری ہے اتوار کے روز فیملی پارک کے خلاف بنوں کی تاریخ میں پہلی بڑی احتجاجی ریلی نکالی تھی احتجاج کے بعد پارک کو عارضی طور پر بند کردیا گیا,

کمشنر بنوں ڈویژن مطیع اللّٰہ خان نے کہا ہے کہ وزیرستان سے بنوں تک گیس منتقلی کو افہام و تفہیم سے ملکی و علاقائی مفاد کے ...
22/08/2022

کمشنر بنوں ڈویژن مطیع اللّٰہ خان نے کہا ہے کہ وزیرستان سے بنوں تک گیس منتقلی کو افہام و تفہیم سے ملکی و علاقائی مفاد کے تناظر میں حل کیا جائے تاکہ گیس کی دریافت کی پیداوار کو کماحقہ استعمال میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی و علاقائی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے اس بڑے قدرتی تحفے سے قانون کے مطابق سب کو مستفید ہونا چاہئے اس میگا منصوبے کو ذاتی مفادات سے بالاتر قومی مفاد کی رو سے سمجھنا چاہیے تاکہ پورے خطے کو فائدہ مل سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پچھلے روز اپنے دفتر میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے ماہرین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن ریٹائرڈ عون حیدر گوندل، ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی، ڈپٹی کمشنر لکی مروت فضل اکبر، جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس پائپ لائن تاج علی خان کے علاؤہ دیگر ماہرین اور متعلقہ محکموں کے حکام موجود تھے اس موقع پر اجلاس کو تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس پائپ لائن خیبرپختونخوا تاج علی خان نے کہا کہ قومی وسائل کو حکومت کی ہدایات کے مطابق عوامی مفاد میں استعمال کیا جائے گا تاکہ قدرتی وسائل سے شہریوں کو یکساں طور پر مستفید کیا جا سکے اور ملکی و علاقائی ترقی بھی جاری رہیں آخر میں کمشنر بنوں ڈویژن مطیع اللّٰہ خان نے اس سلسلے میں مزید مشاورت سے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو سب سے پہلے ملکی اور قومی مفادات عزیز ہونے چاہئیں تاکہ اس کے بعد یہاں کے باشندوں کیلئے سہولیات کی فراہمی آسان ہو جائے۔ اور علاقے کی پسماندگی دور ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں ترقی کے نئے باب شروع ہو سکیں۔

تاریخ گواہ رہے گی کے بنوں کو بےحیائی سے بچانے کے لیے بنوں کے علمائے کرام نے اپنا حق ادا کر دیا
21/08/2022

تاریخ گواہ رہے گی کے بنوں کو بےحیائی سے بچانے کے لیے بنوں کے علمائے کرام نے اپنا حق ادا کر دیا

بنوں ٹو ڈے نیوز (قاسم احمد سے )ضلع بنوں کی تاریخ کا سب سے بڑا مظاہرہ،فیملی پارک کو ہر صورت ختم کرنے کا اعلان کردیا مظاہر...
21/08/2022

بنوں ٹو ڈے نیوز (قاسم احمد سے )ضلع بنوں کی تاریخ کا سب سے بڑا مظاہرہ،فیملی پارک کو ہر صورت ختم کرنے کا اعلان کردیا مظاہرے مین تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں،ٹرانسپورٹ،تاجر برادری اور عوام نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی سڑکوں پر عوام کا سمندر امڈآیا۔تفصیلات کے مطابق بنوں میں فیملی پارک کے خلاف جاری تحریک میں بنوں کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاجی جلوس مسجد حافظ جی بنوں سٹی سے نکالا گیا جلوس سے قبل شرکاء سے مسجد حافظ جی میں خطاب کرتے ہوئے 30رکنی کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالغفار قریشی،تحصیل میئر عرفان اللہ درانی،ایم پی اے ملک پختون یار خان کے بھائی ملک حکمت یار خان،چیئرمین سٹی ملک حشمت علی خان،ملک راحت خان ایڈوکیٹ،ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالغنی ایڈوکیٹ،سابقہ امیدوار قومی اسمبلی مولانا سید نسیم علی شاہ،فیملی پارک کے خلاف تحریک کے بانی چیئرمین عامر خان،جے یو آئی کے موالانا اعزاز اللہ حقانی،مفتی مولانا عبدالحمید قریشی پیش امام جامع مسجد چار بجلی،مولانا احمد اللہ حقانی امیر ختم نبوت منگل میلہ تحصیل ڈومیل،ملک شاہ کرام خان،ضیاء الرحمن،مفتی عطمت اللہ، ودیگر رہنماؤں نے کہا کہ فیملی پارک بنوں کے باپردہ کلچر اور حیاء کا جنازہ نکالنے کا ذریعہ ہے یقینی طور پر فوجی چھاؤنی میں واقع یہ پارک خواتین کی تفریح کیلئے بنایا گیا ہے لیکن یہ اسلامی رواقیات اور پختون روایات کے منافی ہے جسے کوئی بھی پختون قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ہم یہ تحریک شروع کرنے پر نوجوانوں عامر خان،مدثر خان اور آصف خان سمیت انکے ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے یہ تحریک حیاء شروع کی ہے لیکن اسے منطقی انجام تک اب بنوں کے عوام،سیاستدان،تاجر،وکلاء اور علامء کرام ہی پہنچائیں گے۔مقررین نے کہا کہ پاک فوج کے ہم خلاف نہیں ملکی سرحدوں کادفاع پاک فوج کی ذمہ داری ہے جبکہ ایمان غیرتا ور اسلام کا دفاع ہماری ذمہ داری ہے مشکل وقت میں قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑے گی بعد ازاں جلوس کے شرکاء نعرے بازی کرتے ہوئے فیملی پارک کے گیٹ پر پہنچے جہاں کچھ جذبانی نوجوانوں نے فیلی پارک کے گیٹ کو توڑنے کی کوشش کی تا ہم جلوس کے قائدین نے انہیں منع کیا اور پریس کلب کے سامنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالغفار قریشی نے کہا کہ ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ جن لوگوں کے خلاف مقدمہ درج ہیں وہ ختم کئے جائیں اور ضلعی انتظامیہ نے پہلے مذاکرات میں کہا کہ فیملی پارک کا تعلق فوج سے ہے ہم اس میں بے بس ہیں لیکن اب ضلعی انتظامیہ کے ارادر خطرناک ہیں اگر مذید جلوس کے شرکاء کے خلاف مقدمہ درج کئے یا گرفتاریاں کیں تو پر امن تحریک کا رد عمل بھی سامنے آسکتا ہے انہوں نے مظاہرین کو خبردار کیا کہ ہم کسی بھی وقت حکمت عملی کے تحت کا دے سکتے ہیں اور وہ کسی بھی وقت کال کیلئے تیار رہیں اور نصف گھنٹے کی کال پر احتجاج کیلئے کثیرتعداد میں پہنچنے کی کوشش کریں۔ بنوں میں فیملی پارک ہماری ثقافت اور غیرت کے خلاف ہے اس ملک کی خاطر فوج نے قربانیاں دی ہیں فیملی پارک افواج پاکستان کے منشور تنظیم، اتحاد اور جہاد فی سبیل اللہ کے منافی ہیں اسے بند نہ کیا گیا تو یہ شہداء کے خون کیساتھ مزاق ہے انہوں نے کہا کہ فیملی پارک قتل و غارت، فحاشی کا ذریعہ ہے جس سے آئندہ فساد اور بد امنی کا خطرہ ہے اسی طرح بابا صاحب اور ٹاون شپ کے مقام پر بھی خواتین کی آمد بند کی جائے پارک کی وجہ سے بنوں جیسے مہذب ضلع کی عزت داو پر نہیں لگا سکتے اور نہ ہی شریعت پر سمجھوتہ کریں گے بنوں میں ہر صورت فیملی پارک بند کرانا ہوگا ورنہ دمہ دم مست قلندر ہوگا، اس موقع پر پولیس کو بھی متنبہ کیا گیا کہ اگر مظاہرین کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی تو یہ اشتعال کو دعوت دینے کے مترادف ہوگا لہذا ہمارا احتجاج جمہوری روایات کے دائرے میں ہے اور یہ احتجاج کا پہلا مرحلہ تھا۔

بنوں (قاسم احمد سے )فیملی پارک کے خلاف احتجاج کرنے والے علماء کرام کی گرفتاری عوام نے ناکام بنادی فیلی پارک کے خلاف بنوں...
21/08/2022

بنوں (قاسم احمد سے )فیملی پارک کے خلاف احتجاج کرنے والے علماء کرام کی گرفتاری عوام نے ناکام بنادی فیلی پارک کے خلاف بنوں کے عوام نے تاریخی جلوس نکالا جلوس کے احتتام پر پولیس نے مسجد حافظ جی میں موجود جلوس میں شامل علماء کرام کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم نامز عصر کیلئے موجود سینکڑوں عوام نے پولیس کی گاڑی کو گھیرے میں لیکر نعرے بازی شروع کی جس پر پولیس نے گاڑی بھگادی اور علماء کرام کو چھوڑ دیا۔علماء کرام نے نمازیوں کے اجتماع جبکہ مولانا عبدالغفار نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈی پی او بنوں اور ضلعی انتظامیہ فیلی پارک کے خاتمے میں بے بس ہے تو قائدین اور علماء کرام کی گرفتاری سے بھی گریز کریں کیونکہ ہم نے احتجاج میں نہ تو حکومت اور نہ ہی پاک فوج کے خلاف بات کی ہے البتہ بنوں غیرت مندوں اور اسلام پسندوں کی سرزمین ہے اپنے غیرت کیلئے ہم کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔اور اگر پر امن احتجاج پر علماء کرام یا جلوس کے قائدین کی گرفتاری کا سلسلہ جاری رہا اور پرتشدد خالات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم بھی عوام کو کنٹرول کرنے کی ضمانت نہیں دے سکتے

بنوں پاکستان تحریک انصاف بنوں کے کارکنوں نے ڈاکٹر شہباز گل کی رہا ئی اور نجی ٹی وی چینل کی نشریات بحالی کیلئے میلاد پارک...
21/08/2022

بنوں
پاکستان تحریک انصاف بنوں کے کارکنوں نے ڈاکٹر شہباز گل کی رہا ئی اور نجی ٹی وی چینل کی نشریات بحالی کیلئے میلاد پارک بنوں سے احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے موجودہ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے تحصیل میر یان چیئرمین پیر کمال شاہ،سابق ڈسٹرکٹ کونسلر ملک زوہیب خان۔حلیم شاہ۔خالد خان۔ امان اللہ ایڈووکیٹ، ضیاء الحق خان، معصوم وز یر و دیگر نے کہا کہ ڈاکٹر شہباز گل کے خلاف سیاسی ایف آ ئی آ ر درج کی گئی، اور ان پر طرح طرح کے مظالم کئے گئے، ڈاکٹر شہباز گل کا بیان پی ٹی آ ئی کا بیانیہ نہیں تھا لیکن پھر بھی اُنہیں معاف کر دینا چاہیئے سیاسی ایف آ ر جمہوریت کا حسن نہیں اسی طرح نجی ٹی وی چینل کو بند کر نا حق اور مظلوم عوام کی آواز دبانے کے مترادف ہے سپریم کورٹ کو بھی چاہیئے کہ اس پر سوموٹو ایکشن لیں کیونکہ سندھ ہا ئی کورٹ نے بھی ان کی نشریات بحال کر نے کا حکم دیا ہے مظاہرین نے جلد از جلد ڈاکٹر شہباز گل کی رہا ئی اور نجی چینل کی نشریات بحالی کا مطالبہ کیا۔

لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں جدید طرزِ کا رہائشی منصوبہ ملک شرین مالک ماڈرن ویلج نورنگ سٹی فیز ٹو کا افتتاح کردیا گ...
20/08/2022

لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں جدید طرزِ کا رہائشی منصوبہ ملک شرین مالک ماڈرن ویلج نورنگ سٹی فیز ٹو کا افتتاح کردیا گیا,

جس کا افتتاح تحصیل چیئرمین سرائے نورنگ حاجی عزیز اللہ خان مروت نے اونر ملک شرین مالک, ڈاکٹر کامران و دیگر کے ہمراہ کیا,

افتتاحی تقریب سے تحصیل چیئرمین عزیز اللہ مروت,ایس ایم کے مینجنگ ڈائریکٹر ملک شرین مالک,ڈاکٹر کامران حسن,جنرل سیکرٹری پیر منیر شاہ,ایم ایس ایم کمپنی انجینئر فہیم خان,سی ای او استوگنہ کنسٹرکشن کمپنی محمد سیماب ظفر, نائب امیر جماعت اسلامی لکی مروت مفتی عرفان اللہ,پراپرٹی خورشید,پراپرٹی ڈیلر ملک سرور خان, پراپرٹی ڈیلر ملک بیت اللہ و دیگر نے خطاب کیا,

تحصیل چیئرمین حاجی عزیز اللہ خان مروت نے کہا کہ ایم ایس ایم کے منیجنگ ڈائریکٹر ملک شرین ملک نے اپنی انتھک محنت اور لگن سے ثابت کیا ہے کہ جائیداد کی دنیا میں قوم کی خدمت کیسے کی جاتی ہے اور قوم کا اعتماد کیسے حاصل کیا جاتا ہے اب ملک شرین ملک ماڈرن ویلج فیز ون کی کامیابی کے بعد فیز ٹو بھی ایک مثال ہے ملک شرین ملک کو ایک این او سی دیا جائے گا یہ سب کچھ صاف و شفاف کاروبار کا نتیجہ ہے انشاء اللہ ملک شرین مالک کو اے ون این او سی دیا جائے گا اور یہ اے ون این او سی کا اعزاز ملک شرین مالک کو حاصل ہوگا,

انہوں نے مسجد اور سکول بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یتیم بچوں کو سکول میں مفت تعلیم کے ساتھ دیگر سہولیات بھی دی جائیں گی,

ایم ایس ایم کے منیجنگ ڈائریکٹر ملک شرین ملک نے مختصر خطاب میں کہا کہ انشاء اللہ ہماری کالونیاں اسلام آباد جیسی ہوں گی ضروریات زندگی کی تمام اشیاء دستیاب ہوں گی کل ہمارے ریٹ دوگنا ہو جائیں گے لہٰذا آج ہی پیکج سے فائدہ اٹھائیں انہوں نے کہا کہ تحصیل نورنگ کو ماڈل تحصیل بنایا جائے گا، انشاء اللہ دوسرے اضلاع سے لوگ اسے دیکھنے آئیں گے,

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں ڈاکٹر محمد اقبال کی قیادت  میں بنوں پولیس نے ممند خیل اور ملحقہ علاقوں میں  شرپسندوں کے خلاف  وس...
19/08/2022

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں ڈاکٹر محمد اقبال کی قیادت میں بنوں پولیس نے ممند خیل اور ملحقہ علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف وسیع پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع کی ہے۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں ڈی ایس پی کینٹ عمران اسلم خان، ڈی ایس پی عمران اللہ خٹک ، مختلف تھانہ جات کے ایس ایچ اوز، ایلیٹ فورس، فرنٹیر ریزرو فورس، ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ، ڈسٹرکٹ پولیس ، بی ڈی اہس سکوآڈ اور لیڈیزپولیس پر مشتمل پولیس آفسران و جوانان حصہ لے رہے ہیں ۔ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر محمد اقبال نے خود سرچ آپریشن کے لئے مختص کئے گئے جگہوں کا معائنہ کرکے سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہے۔جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ ضلع میں امن کی بحالی میں پولیس فورس کے جوانوں نے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں، ان قربانیوں کی بدولت آج ضلع بھر میں آمن کا بسیرا ہے، اور ان کی قربانیوں کو کسی بھی قیمت میں رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران شرپسندوں کے متعدد ٹھکانے مسمار کیے گئے ۔ اپریشن غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا، سرچ آپریشن کا مقصد علاقے کے آمن و امان کو بحال رکھنا اور دشمن عناصر کی سرکوبی اور شہریوں کو پر آمن ماحول کی فراہمی ہیں شرپسند عناصر کا آخری دم تک مقابلہ کرکے ان کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔

19/08/2022
19/08/2022
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر کی ہدایت  پر جنید وزیر نے واپڈا والوں کے ساتھ بکاخیل ون فیڈر  کا دورہ کیا جس...
18/08/2022

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر کی ہدایت پر جنید وزیر نے واپڈا والوں کے ساتھ بکاخیل ون فیڈر کا دورہ کیا جس کے کھمبے ٹوچی سیلابی ریلا میں بہہ گئے تھے ایمرجنسی بنیاد پر نئےکھمبے لگا کر بجلی چالو کرنے پر کام جاری ہے جو کہ جلد بحال کیا جائے گا,

چئیرمین تحصیل میریان پیر کمال شاہ ہوید کونسل میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ خاندانوں  کا ریکارڈ دیکھ رہے ہیں تحصیلدار اور پٹ...
18/08/2022

چئیرمین تحصیل میریان پیر کمال شاہ ہوید کونسل میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کا ریکارڈ دیکھ رہے ہیں تحصیلدار اور پٹواری کو متاثرہ خاندانوں کو جلد ریلیف دینے کے لئے احکامات جاری کررہے ہیں اس موقع پر ایڈیشنل اے سی میریان امتیاز احمد بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر کی ہدایت پر جنید وزیر اور ایس ڈی او سی اینڈ دبلیو امیر اللہ نے متاثرہ خنی کل...
18/08/2022

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر کی ہدایت پر جنید وزیر اور ایس ڈی او سی اینڈ دبلیو امیر اللہ نے متاثرہ خنی کلی روڈ کا دورہ کیا اور سیلابی ریلہ سے متاثرہ حصہ پر ایمرجنسی بنیادوں پر کام شروع کردیا تاکہ عوام کو آمدورفت میں رکاوٹ نہ آئے۔
یاد رہے اس روڈ کی منظوری صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان وزیر کی فنڈ سے ہوچکی جس پر جلد کام شروع کردیا جائیگا۔

نئے کمشنر بنوں ڈویژن مطیع اللہ نے چارج سنبھال لیا,
18/08/2022

نئے کمشنر بنوں ڈویژن مطیع اللہ نے چارج سنبھال لیا,

اطلاع گمشدگی:- فہیم اللہ ولد حمیداللہ سکنہ فیض طلب عباس منڈان کل بمورخہ 17/09/022 کو مدرسہ جاتے ہوئے کہیں گم ہو گیا ہے ا...
18/08/2022

اطلاع گمشدگی:- فہیم اللہ ولد حمیداللہ سکنہ فیض طلب عباس منڈان کل بمورخہ 17/09/022 کو مدرسہ جاتے ہوئے کہیں گم ہو گیا ہے اور ابھی تک گھر واپس نہیں آیا ہے ۔۔ اگر کسی کو اس کے متعلق کوئی معلومات ملیں تو تھانہ منڈان کو اطلاع کرے۔۔۔
رابطہ نمبر:03339721375

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bannu Today News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share