مولانا محمد عارف حقانی 22 اگست آمن واک کے حوالے سے میڈیا کے ذریعے عوام الناس کو پیغام دے رہے ہیں کہ 22 اگست آمن واک میں بھرپور شرکت کرکے اپنی قومی زمہ داری پوری کرے ۔ کیپٹن روح اللہ مہمند شھید سپورٹس سٹیڈیم غلنئی 22 اگست بروز پیر صبح 8 بجے
Mohmand Grand Alliance Peace walk 22 August
ضلع مہمند
تحصیل صافی باغ پہاڑ کے ماربل مائنز تمام قبیلے کی مشترکہ ملکیت ہے، قومی مشورے اور اتفاق رائے کے بغیر کسی قسم کا لیز قطعی منظور نہیں۔مسئلے کی وجہ سے قبیلوں میں تصادم کا خدشہ، تنازعہ حل کرنے کےلئے انتظامیہ اور پولیس فوری طور پر اقدامات کریں ورنہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی زمہ دار انتظامیہ ہوگی ۔۔
باغ قلاگئ گربز کے عمائدین کی ہنگامی پریس کانفرنس ۔
مہمند تحصیل صافی قلاگئ گربز کچکول کور کے عمائدین ملک سیف الرحمان، ملک یوسف ،ملک سبزعلی، ملک احمد،فیرز خان، سیدور شیر خان، شاہ خان، سمندر خان، عذلم گل نے مہمند پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں موجود باغ پہاڑ تمام گربز قبیلوں کی مشترکہ ملکیت ہے،گربز قبیلے کے پانچ شاخ ہیں جن میں چار قبیلوں نے ہمارے صلاح مشورے اور اتفاق رائے کے بغیر غیر قانونی طور پر پہاڑ کا لیز اپنے نام کرلیا ہے جو کہ ہمیں قطعی منظور نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ اکبر شیر، باغوان، شیر خان، خائستہ گل اور گل شاہ اور شاہد نامی شخص جو کہ وزیر اعلی کا سیکرٹری ہے ان سب نے ملی بھگت سے غیر قانونی اجلاس عام کے ذریعے پہاڑ کا لیز حاصل کیا اور اب ان پر قابض ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کو بار ہا درخواست دی لیکن ہماری درخواست پر عمل نہیں کیا
تحصیل حلیمزئی غازی کور، دورباخیل لنڈی جورہ میں جوڈیشنل کمپلکس اور پولیس لائنز سیکشن فور کے ذریعے زبردستی تعمیر کے خلاف مقامی لوگوں کے دھرنے سے ایم پی اے نثار مومند خطاب کررہے ہیں
ضلع مہمند
تحصیل حلیمزئی میاں منڈی تجارتی بازار میں انضمام اور قومی زمینوں پر زبردستی جوڈیشنل کمپلکس اور پولیس لائنز کی تعمیر کے خلاف عمائدین اور عوام کو میر افضل خان مہمند خطاب کررہے ہیں