Kaneez Zahra

Kaneez Zahra Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kaneez Zahra, Video Creator, .

07/02/2023
25/01/2023

علی علیہ السلام کی عدالت اور محبت

16/01/2023
بہترین صدقہ
14/01/2023

بہترین صدقہ

31/12/2022

یقینًا تمہاری گزری ہوئی عمر ایک وعدہ ہے جو پورا ہوچکا ہے۔(یا گزرا ہوا وقت ہے) اب اس میں کوئی کام انجام نہیں دیا جاسکتا ہے اور آنے والی عمر ایک آرزو ہے (معلوم نہیں کہ پوری ہوگی یا نہیں؟) اور جس لمحہ میں ہو وہی کام کا وقت ہے(لہذا اسے ہاتھ سے نہیں جانا چاہیے)

امام علی علیہ السلام
غررالحکم

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی حالت ناساز تھی، آپ بستر پر آرام فرما رہی تھیں۔ مولا علی علیہ السلام جناب زہرا (س) کے ...
25/12/2022

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی حالت ناساز تھی، آپ بستر پر آرام فرما رہی تھیں۔ مولا علی علیہ السلام جناب زہرا (س) کے سرہانے بیٹھے ہوئے تھے۔
سیدہ کائنات نے گفتگو شروع کی۔ اس قدر عاجزی سے جملے ادا کیئے کہ مولا علی علیہ السلام فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے اس غیر معمولی تواضع پر گریہ کرنے لگے۔

سیدہ کائنات کے جملوں کا مفہوم یہ ہے:
علی! میری زندگی اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہے۔ میں دنیا سے رخصت ہورہی ہوں۔ میں نے آپ کے گھر میں ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ایسی اور ویسی زندگی گزاروں۔ ہمیشہ آپ کی فرمانبرداری کروں۔ میں نے کبھی آپ کے حکم کی خلاف ورزی نہیں کی۔
اس قسم کے جملوں نے حضرت علی کو اس قدر متاثر کیا کہ آپ نے سیدہ کائنات کے سراقدس کو اپنے سینے سے لگالیا اور روکر فرمایا: آپ کی ذات ان جملوں سے بالاتر ہے۔ آپ اس سے بلندتر ہیں کہ یہ جملے آپ کی طرف سے کہے جائیں۔ آخر اس قدر عاجزی کا مقصد کیا ہے؟ آپ کی یہ حد سے زیادہ عاجزی میرے لئے پریشان کن ہے۔
جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے وصیت کی تھی کہ علی مجھے غسل دینا، کفن دینا اور دفن کرنا۔ مجھے رات کی تاریکی میں دفن کرنا۔ میں نہیں چاہتی کہ جن لوگوں نے مجھ پر ظلم کئے، وہ میری تشیع جنازہ میں شریک یوں۔

"شہید مطہریؒ اپنی ایک تقریر میں کہتے ہیں کہ لوگ جنایت کے مرتکب ہوتے ہیں اور پھر روتی شکل میں ظاہر ہوتے ہیں تاکہ تاریخ کو منسخ کردیں۔
وہی کام جسے مامون نے انجام دیا۔ امام رضا علیہ السلام کو شہید کیا اور پھر خود ہی سب سے زیادہ اپنا سر پٹنےلگا اور مرثیہ سرائی کی۔ لہذا تاریخ کو ابہام میں باقی رکھا۔ بعض لوگوں کے لئے یہ باور کرنا مشکل ہے کہ یہ مامون تھا جس نے امام رضا علیہ السلام کو شہید کیا۔ یہ تاریخ کو منسخ کرنا ہے۔
تاریخ کو منسخ ہونے سے بچانے کے لئے حضرت زہرا نے فرمایا مجھے رات میں دفن کرنا۔
کم از کم تاریخ میں ایک سوالیہ نشان تو باقی رہےگا کہ پیغمبر جن کی ایک صاحبزادی تھیں۔ آخر کیوں انہیں رات (کی تاریکی) میں دفن کیا گیا اور آخر کیوں ان کی قبر نامعلوم رہی؟
یہ عظیم ترین سیاست ہے جسے سیدہ کائنات مرضیہ نے انجام دیا تاکہ تاریخ کا یہ باب کھلا رہے۔"

حضرت علی علیہ السلام جناب فاطمہ زہرا کو دفن کیا۔
سیدہ کائنات نے وصیت کی تھی کہ علی جب مجھے سپردخاک کردو اور میری قبر بنالو تو کچھ دیر میری قبر پر ٹھرنا اور دور نہ ہونا کیونکہ مجھے ان لمحات میں آپ کی ضرورت ہوگی۔
مولا علی نے اس شب تاریک میں جناب فاطمہ زہرا کی تمام وصیتوں کو لفظ بلفظ پورا کیا۔
مولا نے قبر بناکر اپنے لباس پر جمع ہوجانے والی گرد کو جھاڑا۔
جب آپ اس مرحلہ پر پہنچے تو درد دل بیان کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی، حضرت زہرا کے سلسلہ میں جو درد دل ہے، سوچا کہ اس کے لئے پیغمبر سے بہتر کوئی نہیں ہوسکتا۔

حضرت امام علی نے قبر پیغمبر کی طرف منہ کرکے فرمایا:
یارسول اللہ آپ کو میری جانب سے اور آپ کے پڑوس میں اترنے والی آپ کی بیٹی کی طرف سے میرا سلام ہو۔
یارسول اللہ آپ کی برگزیدہ (بیٹی کی رحلت) سے میرا صبر و شکیب جاتا رہا۔ میری ہمت و توانائی نے ساتھ چھوڑ دیا، لیکن آپ کی مفارقت حادثہ عظمی اور آپ کی رحلت کے صدمہ جانکاہ پر صبر کرلینے کے بعد مجھے اس مصیبت پر بھی صبر ہی سے کام لینا پڑےگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

آخر میں مولا ایک جملہ فرماتے ہیں
وستنبک ابنتک بتظافر امتک علی ھضمھا
بہت جلد آپ کی بیٹی آپ کو بتادیں گی کہ آپ کے بعد آپ کی امت نے ان سے کیا سلوک روا رکھا ہے۔

حضرت علی ع رحلت زہرا (س) کے بعد کبھی کبھی شب تاریک میں قبرستان چلے جاتے تھے۔ دور کھڑے ہوجاتے اور اپنی محبوب ہستی حضرت زہرا سے گفتگو کرتے۔ سلام کرتے، پھر خود ہی شکوہ کرتے اور خود ہی اپنے شکوہ کا حضرت زہرا کی زبان سے جواب دیا کرتے:
مالی وقف علی القبور مسلما قبر الحبیب فلم یرد جوابی
احبیب مالک لاترد جوابنا انَسیت بعدی خلۃ الاحباب
میں اپنے دوست کی قبر پر کھڑا ہوکر سلام کرتا ہوں لیکن آخر کیوں وہ مجھے جواب نہیں دیتے؟ کیا اس لئے جواب نہیں دیتے کہ ہم سے پہلے جاکر ہمیں بھلا چکے ہو؟ کیا اب تمہارے دل میں ہمارے لئے کوئی جگہ نہیں رہی؟

پھر خود ہی جواب دیتے:
قال الحبیب و کیف لی بجوابکم و انا رھین جنادل و تراب
دوست نے مجھے جواب دیا: یہ کیسا انتظار ہے جس کی آپ ہم سے توقع رکھتے ہیں؟ کیا نہیں جانتے کہ منوں مٹی کے نیچے محبوس ہوں۔

23/12/2022

مرقد الامام علی علیہ السلام

اللہ جھوٹے منکر کو یقینا ہدایت نہیں کرتا ہے۔
18/12/2022

اللہ جھوٹے منکر کو یقینا ہدایت نہیں کرتا ہے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kaneez Zahra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share