Daily Updates-24 hours

  • Home
  • Daily Updates-24 hours

Daily Updates-24 hours Get intouch with our page for latest news, views and videos around all over the world.

مولانا طارق جمیل کا بیٹا گولی لگنے سے جاں بحقپولیس کا کہنا ہے کہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم نے خودکشی ...
30/10/2023

مولانا طارق جمیل کا بیٹا گولی لگنے سے جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم نے خودکشی کی ہے۔ ریجنل پولیس افسر (آر پی او) ملتان کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے خودکشی کی ہے، ڈی پی او نے خودکشی کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی ہے۔ آر پی او ملتان کے مطابق عاصم جمیل نفسیاتی مریض تھے اور کئی سال سے ادویات لے رہے تھے، انہوں نے 30 بور کے پستول سے اپنے آپ کو گولی ماری۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عاصم جمیل نے اپنے ملازم عمران سے پستول منگوایا، چھاتی کی جانب پستول کیا تو عمران نے ایسا کرنے سے منع کیا۔ پولیس کے مطابق عاصم جمیل نے پسند کی شادی کی تھی اوربعد میں طلاق ہوگئی تھی۔ واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل کے ایکس اکاؤنٹ پر بیٹے کے انتقال کی تصدیق کی گئی تھی۔

   

صحافی عمران ریاض 4 ماہ بعد بازیابسیالکوٹ: انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تصدیق کی ہے کہ 4 ماہ سے زائد ...
25/09/2023

صحافی عمران ریاض 4 ماہ بعد بازیاب

سیالکوٹ: انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تصدیق کی ہے کہ 4 ماہ سے زائد عرصے سے لاپتا صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان بحفاظت بازیاب ہو گئے ہیں اور اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔ سیالکوٹ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) حسن اقبال اور عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق نے بھی اس پیشرفت کی تصدیق کی ہے۔ (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں سیالکوٹ پولیس نے کہا کہ صحافی/اینکر پرسن عمران ریاض خان کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا ہے، اب وہ اپنے گھر پہنچ چکے ہیں اور اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

تصدیق کر دی ۔

مال مفت دل بے رحم اللہ اس ارض پاک پہ رحم فرمائیںاسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے 33 سالہ بھائی رازق سنجرانی کو ...
22/09/2023

مال مفت دل بے رحم اللہ اس ارض پاک پہ رحم فرمائیں

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے 33 سالہ بھائی رازق سنجرانی کو 22 گریڈ کے سرکاری افسر کے برابر 27 سال کے لئے اسلام آباد میں سرکاری رہائش گاہ دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو دفعہ نوٹس کرکے جواب طلب کیا جواب دینے کی بجائے رازق سنجرانی نے عدالتی دائرہ اختیار کا سوال اٹھایا ہے اب جسٹس بابر ستار نے رازق سنجرانی کو کل 22 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں کیٹیگری ون رہائش گریڈ 21 ، 22 گریڈ کے افسران کیلئے مختص ہے رازق سنجرانی کو بطور ایم ڈی سیندک میٹلز لمیٹیڈ بلوچستان کیٹگری ون رہائش الاٹ کی گئی۔ رازق سنجرانی کو 2019 سے 2046 تک کیلئے کیٹگری ون رہائش الاٹ کر دی گئی۔ سیکرٹری وزارت ہاوسنگ ، اسٹیٹ آفس ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کوئی بھی عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے کہ رازق سنجرانی وفاقی حکومت کے ملازم بھی نہیں اس کے باوجود وہ کیسے کیٹگری ون رہائش کے مستحق ہیں ؟ اسٹیٹ آفس حکام بتانے سے قاصر رہے کہ رزاق سنجرانی ایک 33 ، 34 سالہ شخص گریڈ 22 کا افسر کیسے ہوسکتا ہے ؟ دو دفعہ عدالت نے رازق سنجرانی کو جواب کے نوٹس جاری کیا لیکن جواب نہیں دیا اس لئے عدالتی حکم عدولی پر شوکاز نوٹس جاری کر رہے ہیں۔ تاثر ہے کہ رازق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کا بھائی ہونے کے ناطے کیٹگری ون رہائش الاٹ کی گئی چیئرمین سینیٹ نے ذاتی مفادات کو فرائض کی انجام دہی پر اثر انداز نہ ہونے دینے کا حلف اٹھایا ہوتا ہے سوچا بھی نہیں جا سکتا چیئرمین سینیٹ اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے بھائی کو سہولت فراہم کریں گے۔ اسی لئے فئیر ٹرائل کے تقاضے پورے کرنے کے لئے رازق سنجرانی کو جواب جمع کرانے کا موقع دیا گیا تاکہ وہ اقربہ پروری کے اس تاثر کو زائل کر سکیں رازق سنجرانی بتائیں کہ وہ کیٹگری ون رہائش کے کیسے اہل ہیں ؟ رازق سنجرانی توہین عدالت کے نوٹس کا جواب بھی جمع کرائیں ذاتی حیثیت میں پیش ہوں کیس کی مزید سماعت کل 22 ستمبر کو ہو گی۔

ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز پر فرد جرم عائد اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں ایس پی اور ایس ایچ او...
07/09/2023

ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز پر فرد جرم عائد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں ایس پی اور ایس ایچ او پر بھی فرد جرم عائد کی، تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کے خلاف ایم پی او آرڈر جاری کرنے کے اختیارات سے تجاوز پر توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد پر فرد جرم عائد کر دی۔
ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن اور ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کی۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن اور ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر عدالت میں پیش ہوئے، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت بھی بطور پراسیکیوٹر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے عدالت میں وضاحتی جواب جمع کرایا گیا جس پر جج نے کہا آج تو ہم نے چارج فریم کرنے کا دن کا رکھا ہوا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت نے کہا عدالت سے غیرمشروط معافی مانگتے ہیں، جس پر جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے آپ بھی تھوڑا سا جیل میں رہ لیجیے گا تاکہ آپ کو بھی پتہ چلے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے بھی عدالت میں غیر مشروط معافی مانگی تاہم جسٹص بابر ستار نے کہا اس کیس میں 6 ماہ کی قید ہے، آپ بھی کچھ عرصہ جیل میں رہ لیں تاکہ آپ کو بھی معلوم ہو کہ دوسرے کیسے جیل میں رہتے ہیں، جو کچھ بھی ہے اب ٹرائل میں ثابت کیجیے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ ڈی سی عرفان نواز میمن نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر پر بھی فرد جرم عائد کی اور انہوں نے بھی صحت جرم سے انکار کر دیا۔ اسلام آبادہائی کورٹ نے پوچھا کہ کیا آپ دفاع پیش کرنا چاہتے ہیں؟ جس پر ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر نے کہا مجھے وقت دے دیا جائے۔ عدالت نے توہین عدالت کیس میں ایس پی فاروق بٹر اور ایس ایچ او ناصر منظور پر بھی فرد جرم عائد کیں تاہم دونوں نے بھی صحت جرم سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکیل قیصر امام کو توہین عدالت کیس میں پراسیکیوٹر تعینات کر دیا۔
 

نجی میڈیسن کمپنی کے دفتر میں دھماکہ: سابق ایم پی اے کا بیٹا جاں بحقجھنگ: جھنگ، ٹوبہ روڈ پر پرائیویٹ میڈیسن کمپنی کے دفتر...
10/08/2023

نجی میڈیسن کمپنی کے دفتر میں دھماکہ: سابق ایم پی اے کا بیٹا جاں بحق

جھنگ: جھنگ، ٹوبہ روڈ پر پرائیویٹ میڈیسن کمپنی کے دفتر میں دھماکہ کے باعث ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس ھماکے کی نوعیت کا تعین کر رہی ہے، دھماکے میں جاں بحق ہونے والا سابق ایم پی اے میجر ریٹائرڈ غلام سرور کا بیٹا میجر ریٹائرڈ عدنان سرور ہے۔ 1122 عملہ کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی، کالر کی اطلاع کے مطابق گھر میں میڈیسن کی ڈسٹری بیوشن کمپنی تھی جس کے آفس میں نامعلوم وجہ سے دھماکہ کے باعث آگ لگ گئی اور ایک شخص جھلس گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی میت ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے، ریسکیو فائر فائٹرز نے آگ پر مکمل کنٹرول کر کے کولنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔

گھریلو ملازمہ تشدد کیس, سول جج کی اہلیہ گرفتاراسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج فرخ فرید نے پیر کو سول جج کی اہل...
07/08/2023

گھریلو ملازمہ تشدد کیس, سول جج کی اہلیہ گرفتار

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج فرخ فرید نے پیر کو سول جج کی اہلیہ سومیہ عاصم کی ضمانت خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا جس پر پولیس نے ملزمہ کو گرفتار لیا ہے۔ اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے گھریلو ملازمہ تشدد کیس میں سول جج کی اہلیہ سومیہ عاصم کی ضمانت خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیر کو ہونے والی سماعت کے دوران جج فرخ فرید نے وکیل استغاثہ سے کہا کہ ’سچ کو تلاش کرنے میں ڈر نہیں ہونا چاہیے، شواہد ایمان داری سے جمع کریں، پریشر نہ لیں، تفتیش میرٹ پر ہونی چاہیے۔‘ وکیل صفائی نے کہا کہ ’سومیہ عاصم تمام ثبوت پولیس کو دینے کے لیے تیار ہیں۔ سات جولائی کو مالی نے دیکھا کہ بچی باغیچے میں مٹی کھا رہی تھی اور اسی وجہ سے الرجی ہوئی۔ مٹی کھانے کی عادت سے بچی کو الرجی ہوئی جس کی دوا بھی لے کر دی۔‘’فارمیسی کی سلپ بھی موجود ہے جہاں سے جِلد کی الرجی کی دوا لے کر دی گئی۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’دو گھنٹے بچی بس سٹاپ پر صحیح سلامت بیٹھی نظر آرہی ہے۔ بچی ماں کے ساتھ بھی بس سٹاپ پر بیٹھی ہے اور صحیح سلامت نظر آرہی۔ الزام ہے کہ سول جج کے گھر گئے تو بچی زخمی تھی اور رو رہی تھی۔‘ ملزمہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ ’کیس کے ملتوی ہونے سے ہمارے گواہان پر بھی اثرانداز ہونے کا خطرہ ہے۔‘ وکیل صفائی نے کہا کہ ’الزام لگایا گیا کہ بچی کا سر زخمی تھا اور کیڑے پھٹے ہوئے تھے۔ سرگودھا تک بچی بالکل ٹھیک گئی، کوئی ٹریٹمنٹ کی ضرورت نہیں تھی۔‘

’تین بجے سرگودھا پہنچنے کے بعد طبی معائنے کی ضرورت کیسے اچانک پڑ گئی؟ اگر گرفتاری کے بعد بھی ضمانت ملنی ہی ہے تو ملزمہ کو جیل نہیں بھیجنا چاہیے۔‘ وکیل صفائی نے عدالت میں اپنے دلائل میں مزید کہا کہ قانون کے مطابق عورت کو ضمانت ضرور ملنی چاہیے، لیکن ’اس کیس میں حقائق مسخ کیے گئے، تاخیری حربے استعمال کر کے بیان کو تاخیر سے ریکارڈ کروایا گیا۔‘

جج فرخ فرید نے استفسار کیا کہ کیا موبائل فون کی سی ڈی آر لی گئی ہے؟ جس پر وکیل صفائی نے جواب دیا کہ ’نہیں کال ریکارڈ ڈیٹا کیوں لیں گے، تفتیشی افسر کو بتایا گیا کہ بچی کو صحیح سلامت بس میں بٹھا دیا گیا ہے۔ مقدمے میں صحیح سلامت بچی کو بس اڈے پہنچنے کا ذکر نہیں۔ تفتیشی افسر کڑی سے کڑی نہیں ملا پا رہا ہے، کیونکہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔‘

پراسیکوٹر وقاص حرال نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ’ایک نہیں، بچی کو متعدد انجریاں ہیں، پسلیوں تک پر انجری ہے، ڈاکٹر نے تو معائنہ کرکے بتانا ہے کہ انجریاں کتنی ہوئی ہیں۔‘یہ سن کر بچی رضوانہ کی والدہ کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئیں۔ پراسیکوٹر وقاص حرال نے مزید کہا کہ ’وکیل صفائی طبی رپورٹ مانگ رہے ہیں، سب کچھ ریکارڈ پر دستیاب ہے۔ گواہان، طبی رپورٹ، شواہد سب کچھ ریکارڈ پر موجود ہے۔‘

’اگر بلیک میلنگ ہوتی رہی تو سومیہ عاصم نے پولیس کو رپورٹ کیوں نہیں کیا؟ کیا سومیہ عاصم نے کہیں پولیس کو کال کرکے کہا کہ بچی کے والدین بلیک میل کر رہے ہیں؟‘انہوں نے کہا کہ ’انجریوں کو ثابت کرنے کے لیے تشدد کرنے والے آلے کی ضرورت ہے۔ آلہ ضروری ہے تاکہ ثابت ہو سکے کہ واقعی بچی پر تشدد ہوتا رہا۔‘دلائل کے بعد پراسیکوٹر وقاص حرال نے ملزمہ سومیہ عاصم کی گرفتاری کی استدعا کر دی۔

توشہ خانہ کیس میں سزا, عمران خان گرفتار    اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو پولیس نے لاہور...
05/08/2023

توشہ خانہ کیس میں سزا, عمران خان گرفتار


اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو پولیس نے لاہور کی رہائشگاہ زمان پارک سے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں جرم ثابت ہونے پر تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو فوری گرفتار کر نے کا حکم بھی جاری کیا ، عدالت کا فیصلہ آتے ہی پولیس کی بھاری نفری عمران خان کی زمان پارک میں واقع رہائشگاہ پہنچی جہاں کچھ ہی دیر میں انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو گرفتار کیئے جانے کی تصدیق کر دی ہے ۔عمران خان کو گرفتاری کے بعد اسلام آباد لے جایا جائے گا، جہاں ان کو جیل میں رکھنے کیلئے معاملات کا آغاز ہو گیا ہے

     

توشہ خانہ کیس, چیئرمین پی ٹی آئی 5 سال کیلئے نااہل قید اور جرمانہ کی سزااسلام آباد: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ...
05/08/2023

توشہ خانہ کیس, چیئرمین پی ٹی آئی 5 سال کیلئے نااہل قید اور جرمانہ کی سزا

اسلام آباد: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال کی سزا ایک لاکھ روپے جرما ہ کی سناتے ہوئے 5 سال کیلئے نا اہل قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطانق اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے آج چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت نے صبح ساڑھے 8 بجے طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ سماعت کے آغاز پر جج ہمایوں دلاور نے استفسار کیا کہ کیا کوئی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل آیا ہے؟ جج کی جانب سے توشہ خانہ کیس متعدد بار کال کیا گیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے کسی کے پیش نہ ہونے پر جج نے الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز سے استفسار کیا کہ کیا کچھ کہیں گے؟ کوئی شعر و شاعری ہی سنا دیں۔ بعد ازاں کیس کی سماعت جب دوبارہ شروع ہوئی تو پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ خواجہ حارث احتساب عدالت موجود ہیں، تھوڑا وقت چاہیے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ نہ صرف خواجہ حارث بلکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی آج حاضری کا کہا تھا۔ جج ہمایوں دلاہور نے پی ٹی آئی کے وکیل سے استفسار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عدالت کب آئیں گے؟ اس پر خالد یوسف نے کہا کہ خواجہ حارث سیشن عدالت آئیں گے، وہی تفصیلات بتائیں گے۔ جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ مجھے کیس کا نام بتائیں جس میں خواجہ حارث مصروف ہیں اس پر وکیل نے کہا کہ خواجہ حارث چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں کے کیس میں مصروف ہیں، فری ہو کر کچہری آجائیں گے۔

اس پر الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ مجھے کسی نے بتایا ہے احتساب عدالت میں کیس کا معاملہ اڑھائی بجے ہے، خالد یوسف نے کہا کہ الگ بات ہے احتساب عدالت میں جس مرضی وقت سماعت ہو۔ جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ اگر رات گئے تک خواجہ حارث پیش نہ ہوئے تو پھر کیا ہوگا؟ سیشن عدالت نے ساڑھے 8 بجے خواجہ حارث کو بلایا تھا، پہلی کال پر ملزم نہ آئے تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوتے ہیں۔

جج نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلےکی روشنی میں 12 بجے تک وقفہ کیا جاتا ہے، خواجہ حارث 12 بجےتک پیش نہ ہوئے تو سنے بغیر فیصلہ سنا دیا جائے گا۔ سیشن عدالت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت تیسرے وقفے کے بعد شروع ہوئی تو الیکشن کمیشن کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے، جج ہمایوں دلاور نے پوچھا کہ کوئی پیش ہوا یا نہیں؟ عدالت نے کہا کہ چوتھی سماعت میں بھی خواجہ حارث عدالت پیش نہیں ہوئے، میں فیصلہ محفوظ کرتا ہوں، ساڑھے 12 بجے سناؤں گا۔ تاہم چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا ضلعی کچہری پہنچ گئے جس کے بعد تھوڑی دیر بعد خواجہ حارث بھی عدالت پہنچ گئے۔ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو خواجہ حارث نے کہا کہ کیا مجھے کچھ کہنے کی اجازت ہے؟ میں آپ کے خلاف ٹرانسفر درخواست دائرکر رہاہوں۔

عدالت کا فیصلہ
اس پر جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی پر الزامات ثابت ہوتے ہیں، ان پر جھوٹے اثاثے ظاہر کرنے کا الزام ثابت ہوا، قابل سماعت ہونے کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کو 3 سال قید کی سزا سنائی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، اگر ایک لاکھ روپے جرمانہ نہیں دیں گے تو 6 ماہ مزید قید ہوگی۔

آئی جی اسلام آباد کی رات 4 بجے پاکستان سے لندن پراسرار روانگی اسلام آباد: انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر نا...
04/08/2023

آئی جی اسلام آباد کی رات 4 بجے پاکستان سے لندن پراسرار روانگی

اسلام آباد: انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر رات 4 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ سے لندن کے لئے روانہ ہوگئے۔ ان کی جگہ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اویس احمد نے قائم مقام آئی جی اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اکبر ناصر نو یوم کی چھٹی پر گئے ہیں۔ لندن سے واپسی کے بعد انہوں نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس جو 14 اگست سے این ڈی یو اسلام آباد میں شروع ہورہا ہے میں بھی شرکت کرنی ہے۔ تاہم وہ کسی کو بتائے بغیر رات 1 بجے اپنے گھر سے روانہ ہوئے جبکہ اس حوالے سے آئی جی آفس کا تصدیق یا تردید کرنے سے بھی مسلسل گریز کیا جارہا ہے۔ دوسری طرف ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اویس احمد نے قائم مقام آئی جی اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے آئی جی کی تعیناتی نگران سیٹ اپ پر چھوڑ دی جائے گی۔

اسلام آباد میں ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے شہری کی ہلاکت، مقدمہ درج، ڈاکٹر روپوش                              اسلام آباد :...
22/07/2023

اسلام آباد میں ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے شہری کی ہلاکت، مقدمہ درج، ڈاکٹر روپوش


اسلام آباد : تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی ایٹ میں واقع پرائیویٹ ہاسپٹل کے اناڑی ڈاکٹروں نے ٹخنے کی عام سرجری کے مریض کو آپریشن تھیٹر میں لے جانے کے بعد مبینہ طور پر غلط علاج کے دوران اس کی جان لے لی۔ مسیحا کے روپ میں موجود درندہ نما ڈاکٹروں نے 54 سالہ شہری کو موت کی نیند سلانے کے بعد ورثاء کو کئی گھنٹے تک اصل حقائق سے لاعلم رکھا اور انہیں جھوٹی تسلیاں دیتے رہے۔ اس دوران ان سے ہسپتال کی بھاری فیسیں بٹوری گئیں۔ پھر لاش حوالے کرکے بتایا گیا کہ مریض ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گیا ہے۔ متاثرہ خاندان کی درخواست پر تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ دوسری طرف تمام ذمہ دار ڈاکٹرز روپوش ہوگئے ہیں۔ یہ افسوسناک اور دلخراش واقعہ 12 جولائی 2023ء کو اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ مرکز میں واقع پرائیویٹ ہسپتال "دی ہاسپٹل " زمری آرتھوپیڈک ہسپتال میں پیش آیا۔ معلوم ہوا ہے کہ فارماسیوٹیکل کمپنی کے سینئر ملازم 54 سالہ محمد ساجد نامی شہری کو 11 جولائی کو دائیں پاؤں کے ٹخنے کے عام سے آپریشن کے لئے زمری آرتھوپیڈک ہسپتال جی ایٹ مرکز میں داخل کرایا گیا۔ اگلے روز 12 جولائی کی صبح ساڑھے گیارہ بجے مریض کو آپریشن تھیٹر میں منتقل کیا گیا۔ ڈیڑھ گھنٹے کے بعد 12 بج کر 59 منٹ پر ڈاکٹر فرید اللہ خان زمری کے پرسنل اسسٹنٹ نے مریض کے ورثاء کو سرجری روم میں بلایا۔ پھر پانچ منٹ بعد ڈاکٹر فرید اللہ خان زمری نے ورثاء کو بتایا کہ محمد ساجد کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے لیکن ساتھ ہی ورثاء کو جھوٹی تسلیاں دیتے رہے۔ ورثاء نے آپریشن تھیٹر میں جاکر مریض کو دیکھنے کی کوشش کی تو انہیں روک دیا گیا۔ اس دوران ایک چھوٹے سے کمرے۔ میں مریض کو منتقل کیا گیا۔ ورثاء کے مطابق مریض کی آنکھوں پر ٹیپ لگی ہوئی تھیں۔ ڈاکٹر مسلسل جھوٹ بولتے رہے اور مریض کی حالت کے بارے میں غلط معلومات دیتے رہے۔ ورثاء کے مطابق ہسپتال میں کوئی قابل ڈاکٹر موجود نہ تھا جو مریض کو فوری دیکھتے۔ دن تقریباً دو بج کر پانچ منٹ پر ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر عمران کو فون کیا جو اس ساری صورتحال کے دو گھنٹے بعد 2 بج کر 35 منٹ پر ہسپتال پہنچا۔ اس دوران ہسپتال کے ان جلاد نما ڈاکٹروں نے آپریشن کی فیس 2 لاکھ پچاس ہزار روپے بھی بٹور لئے اور لاش حوالے کرتے ہوئے بتایا کہ مریض ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گیا ہے۔ مدعی مقدمہ عامر حبیب منہاس نے بتایا کہ متوفی محمد ساجد میرے بہنوئی تھے۔ وہ صحت مند تھے اور کبھی بھی وہ دل کے مریض نہیں رہے۔ ٹخنے کی عام سی سرجری کے لئے ڈاکٹر فرید اللہ خان زمری نے اپنے ہسپتال داخل کیا اور غلط ٹریٹمنٹ، لاپرواہی، بے ہوشی کی اوور ڈوز دوا اور ایکسپائرڈ انجیکشن کا استعمال کرکے ان کی جان لے لی۔ اس قتل میں ڈاکٹر زمری کے علاوہ ڈاکٹر عبید اور ڈاکٹر مختیار سمیت دیگر عملہ بھی شامل ہے۔ متوفی ساجد کے بیٹے حمزہ کو ڈاکٹروں نے یہ اطلاع دی کہ مریض کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے مگر حالت خطرے سے باہر ہے تو حمزہ نے اصرار کیا کہ وہ اپنے والد کو بہتر سہولتوں والے کسی بڑے ہسپتال لے جانا چاہتا ہے جس پر ڈاکٹروں نے اس کی اجازت نہ دی ۔ اس صورت حال میں اہلخانہ کو مسلسل انتظار میں رکھ کر دھوکہ دیا جاتا رہا۔ حالانکہ متوفی ساجد ان ڈاکٹروں کی عدم توجہی ، لاپرواہی اور غیر ذمہ داری کے باعث پہلے ہی اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔ متاثرہ خاندان کی درخواست پر تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے وقوعہ کے نویں روز 21 جولائی کو مقدمہ نمبر 824/23 بجرم 322 اور 34 کے تحت درج کرلیا ہے۔ تاہم تمام ڈاکٹرز وقوعہ کے روز سے ہی روپوش ہوگئے ہیں۔

ڈی آئی جی شارق جمال پراسرار طور پر ہلاک                                                                 لاہور: لاہور کے ...
22/07/2023

ڈی آئی جی شارق جمال پراسرار طور پر ہلاک



لاہور: لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں رہائش پذیر ڈی آئی جی شارق جمال پراسرار طور پر اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ شارق جمال کی لاش نیشنل ہسپتال ڈی ایچ اے منتقل کردی گئی ہے ۔ ڈی آئی جی کی اہلیہ اور اطلاع ملنے پر پولیس افسران بھی ہسپتال پہنچ گئے۔پولیس نے ان کی ہلاکت کی اصل وجوہات جاننے کے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ شارق جمال ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور بھی تعینات رہ چکے ہیں- شارق جمال کی لاش فلیٹ نمبر 104 اے تھانہ نشتر کی حدود میں پائی گئی جبکہ وہ ڈیفنس فیز فور میں رہائش پذیر ہیں اور انکی رہائش گاہ کو تھانہ ڈیفنس اے لگتا ہے ۔ ڈیفنس اے ڈویژن پولیس نے ایک مرد اور ایک خاتون کو حراست میں بھی لیا ہے۔ شارق جمال کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ انکی پراسرار موت کا مقدمہ انکی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا، گھر سے دور نجی فلیٹ سے لاش کا بر آمد ہونا تحقیقات کا باعث بنا۔

بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی کا چیف سیکیورٹی آفیسر گرفتار, طالبات کی نازیبا ویڈیو اور کرسٹل آئس برآمد                     ...
21/07/2023

بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی کا چیف سیکیورٹی آفیسر گرفتار, طالبات کی نازیبا ویڈیو اور کرسٹل آئس برآمد

   

پولیس نے بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی آفیسر میجر ریٹائرڈ اعجاز شاہ سے دس گرام کرسٹل آئس، جنسی ادویات اور دو عدد موبائل فونز برآمد کرلیا۔ موبائل فونز سے یونیورسٹی طالبات اور افسران سمیت دیگر کی سینکڑوں نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بھی برآمد ہوئیں ۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کئی سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔ تھانہ بغداد الجدید بہاولپور میں درج کئے گئے مقدمہ نمبر 1132/23 کے مطابق 20 جولائی 2023ء کی صبح ساڑھے نو بجے پولیس نے ایک سفید رنگ کی کلٹس گاڑی کو شک گزرنے پر روکا۔ کار سوار اعجاز حسین شاہ سے پوچھ گچھ کی تو اس نے ابتایاکہ وہ بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی میں بطور چیف سیکیورٹی آفیسر تعینات ہے۔ پولیس نے تلاشی لی تو اس کے پاس سے دس گرام کرسٹل آئس اور سیکس کے لئے استعمال ہونے والی ادویات برآمد ہوئیں۔ پرس میں سے اے ٹی ایم کارڈز اور دو ہزار روپے نقد بھی برآمد ہوا۔ ںلیکن جب پولیس نے جیب کی تلاشی لی تو دو عدد موبائل فون برآمد ہوئے جو وہ پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کرتا رہا۔ پولیس نے دونوں موبائل فونز قبضے میں لے کر چیک کیا تو ان میں لاتعداد فحش ویڈیوز اور خواتین کی تصاویر موجود تھیں۔ پوچھ گچھ پر گرفتار چیف سیکیورٹی آفیسر اعجاز شاہ نے پولیس کو بتایا کہ موبائل فونز میں موجود قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر اسلامیہ یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے افسران اور یونیورسٹی کی طالبات کی ہیں۔ پولیس نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔

سات بار کے چمپئن نوواک جوکووچ کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکستہسپانوی کھلاڑی کارلوس الکاراز نے سات بار کے چمپئن نوواک جوک...
17/07/2023

سات بار کے چمپئن نوواک جوکووچ کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست

ہسپانوی کھلاڑی کارلوس الکاراز نے سات بار کے چمپئن نوواک جوکووچ کو شکست دے کر اپنا پہلا ومبلڈن خطاب اپنے نام کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی مسلسل چوتھی مرتبہ ومبلڈن خطاب جیتنے کا جوکووچ کا خواب بھی چکنا چور ہو گیا۔

بیس سالہ ہسپانوی کھلاڑی الکاراز کی گزشتہ برس یو ایس اوپن خطاب جیتنے کے بعد یہ دوسری بڑی کامیابی تھی۔ اتوار کے روز آل انگلینڈ کلب میں کھیلے گئے فائنل میں انہوں نے 23 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چمپیئن نوواک جوکووچ کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دے کر پہلی مرتبہ ومبلڈن جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ سن 2002 کے ومبلڈن کے بعد پہلا موقع ہے جب راجر فریڈرر، نوواک جوکووچ، رافائل ندال یا اینڈی مرے کے سوا کسی اور کھلاڑی نے یہ خطاب اپنے نام کیا ہے ورنہ 20سال تک خطاب انہی چار کھلاڑیوں میں سے کسی ایک کے نام رہا ۔



ارشد شریف کی صاحبزادی علیزہ بھی والد کے نقشِ قدم پراسلام آباد: سینئر صحافی ارشد شریف پاکستان کی تحقیقاتی صحافت کا بڑا نا...
15/07/2023

ارشد شریف کی صاحبزادی علیزہ بھی والد کے نقشِ قدم پر

اسلام آباد: سینئر صحافی ارشد شریف پاکستان کی تحقیقاتی صحافت کا بڑا نام تھے جن کو 23 اکتوبر 2022 کو کینیا میں بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے ارشد شریف کے قتل کا از خود نوٹس بھی لے رکھا ہے۔ گذشتہ سال قتل ہونے والے ارشد شریف کی صاحبزادی علیزہ ارشد نے بھی والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے صحافت کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ارشد شریف کی بیٹی کو صحافت کو بطور پیشہ منتخب کرنے کے فیصلے کو خوب سراہا جا رہا ہے۔سینئر صحافیوں اور سیاستدانوں سمیت سوشل میڈیا پر بھی علیزہ ارشد کو سراہا جا رہا ہے۔صارفین نے علیزہ ارشد کو دعا دی کہ وہ اس شعبے میں خوب محنت کرکے اپنے والد کا نام روشن کریں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے علیزہ ارشد کی پہلی صحافتی رپورٹ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ شاباش بیٹا، خوش کر دیا۔ خوب محنت کرو۔ خوب بڑھو۔ ابھی بہت سفر کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کا والد ایک بہت بڑا آدمی تھا۔ انشاللہ آپ ایک دن اس کا نام راشن کرو گے۔ سینئر صحافی اور ارشد شریف کے قریبی دوست صابر شاکر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر علیزہ ارشد کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ شہید ارشد شریف زندہ و تابندہ ہوتا رہے گا ہر صبح ہر شام ہر روز ہر جگہ ۔۔۔۔ آزادی فکر کا چراغ کبھی نہیں بُجھے گا
معروف نوجوان صحافی مخدوم شہاب الدین نے کہا کہ علیزہ ارشد کی یہ ویڈیو دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آ گئے۔شہید ارشد شریف کی بیٹی نے صحافتی سفر کا آغاز کر دیا، ابھی انہیں بہت آگے جانا ہے۔وہ بہادر باپ کی بہادر بیٹی ہے۔

#


پاکستان میں سپیڈی جسٹس کی ایک اور عمدہ مثال اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف کی وفات کے 5 ماہ بعد سپریم کورٹ نے 2013 کے ع...
15/07/2023

پاکستان میں سپیڈی جسٹس کی ایک اور عمدہ مثال

اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف کی وفات کے 5 ماہ بعد سپریم کورٹ نے 2013 کے عام انتخابات میں قصور کی قومی اسمبلی کی نشست کے لیے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف دائر کی گئی درخواست پیر (17 جولائی) کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔ رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) عمر عطا بندیال، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

2013 میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 139 قصور کے لیے سابق صدر اور ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے ریٹرننگ افسر نے مسترد کر دیے تھے کیونکہ ان کے مخالف ایڈووکیٹ جاوید قصوری نے سابق صدر کے کاغذات نامزدگی پر 6 مختلف بنیادوں پر اعتراضات عائد کیے تھے۔

ایک اعتراض میں کہا گیا کہ امیدوار آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت بیان کردہ معیار پر پورا نہیں اترتا جوکہ قومی اسمبلی کا رکن بننے کے لیے امیدوار کی اہلیت اور نااہلی سے متعلق ہے۔ نتیجتاً ریٹرننگ افسر نے سابق آرمی چیف کو این اے 139 کی نشست سے الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا تھا۔بعدازاں الیکشن کمیشن نے ان کے خلاف کئی بار آئین کی خلاف ورزی کے مختلف عدالتی مقدمات کے پیش نظر قصور میں انہیں انتخابات سے روک دیا تھا۔ لہٰذا پرویز مشرف نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور آر او کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
news

جہانگیر ترین کے بھائی نے خود کشی کرلی جہانگیر ترین کے گھر کہرام برپا ہو گیا جہانگیر ترین کے بھائی نے خود کشی کرلی۔ تفصیل...
06/07/2023

جہانگیر ترین کے بھائی نے خود کشی کرلی

جہانگیر ترین کے گھر کہرام برپا ہو گیا جہانگیر ترین کے بھائی نے خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی مارلی۔ عالمگیر ترین معروف بزنس مین اور پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اور مینیجنگ ڈائریکٹر تھے۔ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی پولیس ذرائع کا کہنا ہے عالمگیر ترین لاہور کے علاقےگلبرگ میں واقع اپنےگھر میں تھے، وہاں سے اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق عالمگیر ترین نے خودکشی سے قبل ایک تحریر بھی چھوڑی ہے جس میں انہوں نے اپنی بیماری کا ذکر کیا ہے۔

دوسری جانب ان کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے انہیں عالمگیر ترین کی بیماری کا علم نہیں۔ عالمگیر ترین غیر شادی شدہ تھے، ان کے دوستوں کے مطابق عالمگیر ترین کی عمر 63 سال تھی، ان کی منگنی ہوئی تھی اور وہ دسمبر میں شادی کرنے جا رہے تھے۔

سپریم کورٹ کا عمران خان کو فوری رہا کرنے کا حکم
11/05/2023

سپریم کورٹ کا عمران خان کو فوری رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید زلزلہ اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید زلزلہ، رپورٹس کے مطابق زلز...
21/03/2023

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید زلزلہ

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید زلزلہ، رپورٹس کے مطابق زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 8۔6 تھی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور تین صوبوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت.8۔6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، راولپنڈی میں بھی شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔پنجاب میں لاہور، بہاولپور، لودھراں، میانوالی، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی جی خان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ادھر پاراچنار، کرک، : اسکردو اور چلاس میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلوں کے جھٹکوں کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ڈالر کی قیمت میں 18 روپے کا تاریخی اضافہاسلام آباد: آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر کا اثر ایک بار پھر پاکستان کی کرنسی ...
03/03/2023

ڈالر کی قیمت میں 18 روپے کا تاریخی اضافہ

اسلام آباد: آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر کا اثر ایک بار پھر پاکستان کی کرنسی کی قدر پر بُری طرح اثرانداز ہوا ہے اور دو مارچ (جمعرات) کو پاکستان میں ایک ڈالر کی قیمت میں اچانک 18 روپے سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا جو پاکستانی روپے کی قدر میں ساڑھے چھ فیصد سے زیادہ کمی کے مترادف ہے۔

ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدھ سے ہی شروع ہو گیا تھا اور کاروبار کے اختتام پر یکم مارچ کو ڈالر کا پاکستان میں انٹربینک ریٹ چار روپے اضافے کے بعد 266 روپے 11 پیسے تھا۔

تاہم جمعرات کو مارکیٹ کھلتے ہی ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہونا شروع ہوا اور چند ہی گھنٹے میں ایک ڈالر کی قیمت انٹر بینک میں ہی تقریباً 19 روپے اضافے کے بعد 285 روپے تک پہنچ گئی جو ملکی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔

جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 285.09 پر بند ہوا ہے۔ یہی نہیں بلکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 300 روپے سے بھی زیادہ میں فروخت ہوا۔

30/12/2022

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو کروانے کا حکم, وفاقی حکومت انتخابات موخر کرنے پر بضد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کل یعنی 31 دسمبر کو ہی کروائے جائیں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکیشن ملتوی کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی جانب سے دائر درخواستوں پر سنایا ہے۔

وفاقی حکومت نے اس فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایڈشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دُگل نے بتایا کہ نظرثانی کی درخواست تیار کر لی گئی ہے اور اسے اب سے کچھ دیر کے بعد دائر کی جائے گی انھوں نے کہا کہ اتنے کم وقت میں انتخابات کروانا ممکن نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کے درمیان بات چیت جاری ہے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھی اس ضمن میں آگاہ کیا گیا ہے۔‘ عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے عدالتی حکم پر اسلام آباد کی عوام کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ اس عدالتی فیصلے کے نتیجے میں اسلام آباد کے عوام ووٹ کے ذریعے اپنی مقامی حکومت منتخب کر پائیں گے۔

ڈیلی میل کی شہباز سے معذرت: اصل کہانی سامنے آگئیبرطانوی اخبار ڈیلی میل کی جانب سے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے معذرت ...
09/12/2022

ڈیلی میل کی شہباز سے معذرت: اصل کہانی سامنے آگئی

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی جانب سے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے معذرت کے حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج کچھ پاکستانی میڈیا اداروں کی جانب سے یہ خبر نشر کی گئی کہ غلط الزام لگانے پر ڈیلی میل نے وزیراعظم شہباز شریف سے معذرت کرلی ہے۔ تاہم اس معاملے کی اندرونی کہانی کچھ اور ہے، ڈیلی میل نے شہباز شریف کے خلاف اپنی رپورٹ پر معذرت تو کی ہے مگر اس معذرت کی نوعیت ذرا مختلف ہے۔
درحقیقت ڈیلی میل نے صرف اپنی رپورٹ کے اس حصے پر معافی مانگی کہ "میاں شہباز شریف پر نیب نے کبھی برطانوی پبلک منی یا ڈی ایف آئی ڈی گرانٹ امداد کے سلسلے میں الزام نہیں لگایا، ہم اس غلطی کیلئے مسٹر شریف سے معذرت کرتے ہیں۔ ڈیلی میل نے معذرت اس بات پر نہیں کی کہ شہباز شریف پر عائد سیلاب زدگان کی امداد میں کرپشن کا الزام جھوٹا ہے۔ صحافی عرفان ہاشمی نے بھی اس معاملے پر ٹویٹ کی اور کہا کہ شہباز شریف اور ان وکیل ڈیلی میل کے خلاف کیس میں اپنے دفاع میں ناکام رہے ہیں۔ خیال رہے کہ آج چند خبررساں اداروں نے یہ خبر شائع کی جس کے مطابق سیلاب زدگان کو ملنے والی امداد چوری کرنے کا الزام جھوٹا نکلا ہے، درحقیقت ڈیلی میل نے صرف اپنی رپورٹ کے اس حصے پر معافی مانگی کہ "میاں شہباز شریف پر نیب نے کبھی برطانوی پبلک منی یا ڈی ایف آئی ڈی گرانٹ امداد کے سلسلے میں الزام نہیں لگایا، ہم اس غلطی کیلئے مسٹر شریف سے معذرت کرتے ہیں۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Updates-24 hours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share