A one News Mankera

  • Home
  • A one News Mankera

A one News Mankera M G news

03/06/2024

سائفر کیس
*‏بریکنگ نیوز* عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو بری کردیا گیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا۔

03/06/2024

جہاز کے انجن میں آگ لگنے سے نجی ائیر لائنز کے جہاز کی ہنگامی لینڈنگ، طیارے میں موجود وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، ان کا اسٹاف موجود تھا،جہاز میں موجود تمام افراد محفوظ رہے.....
میڈیا ذرائع ۔۔۔۔

03/06/2024

تھانہ صدر قصور میں سب انسپکٹر حیدر علی کے کمرہ میں زیر تفتیش خاتون کی چھترول ۔ ۔ تم کشمیر کی داستانیں بیان کرتے یہاں پاکستان میں ہر تھانہ کشمیر بنا ہوا ہے

03/06/2024

سرگودھا ڈویژن میں پری مون سون بارشوں کا پہلا سپیل کل بروز منگل کو شروع ہوگا جو کمی بیشی کے ساتھ ہفتے تک موجود رہے گا۔کل بروز منگل سرگودھا ڈویژن میں اکا دکا مقامات پر گرج چمک کے طوفان بن سکتے ہیں۔بدھ کو اس سپیل کی شدت میں تھوڑا اضافہ ہوگا۔بدھ سے جمعرات کے دوران سرگودھا ڈویژن کے مختلف علاقوں میں شدید آندھی اور گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کی توقع ہے۔جمعے اور ہفتے کے روز سرگودھا ڈویژن میں اکا دکا مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ان شاءاللہ

منکیرہ تحصیل کاپہلا ہونہار بیٹا برگیڈیئر بن گیا۔۔۔۔۔۔۔۔تھل دھرتی کے ہونہار بیٹے ڈاکٹر اجمل خان نیازی مرحوم کے فرزند،اسلم...
02/06/2024

منکیرہ تحصیل کاپہلا ہونہار بیٹا برگیڈیئر بن گیا۔۔۔۔۔۔۔۔
تھل دھرتی کے ہونہار بیٹے ڈاکٹر اجمل خان نیازی مرحوم کے فرزند،اسلم خان نیازی سوشل ویلفیئر آ فیسر اور ارشد خان نیازی کے چھوٹے بھائی لیفٹیننٹ کرنل محمد صفدر خان نیازی 31 سندھ رجمنٹ نیشنل ڈیفینس اسلام آباد وار کورس میں اعزازی پوزیشن کی بناء پر برگیڈیئر کے عہدے پر ترقی پا کر برگیڈیئر بن گئے ۔۔۔۔۔۔
سندھ یونٹ کے کم ترین عمر کے پہلے آ فیسر ہیں جو اس عہدہ پر فائز ہوئے ہیں اور تحصیل منکیرہ کے پہلے برگیڈیئر ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیاجو کسی اعزاز سے کم نہیں۔۔۔۔۔۔

30/05/2024
30/05/2024

*پنجاب میں نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2024 اربن، رورل کو مکمل تقسیم کرنے کی تجویز*

مسودہ بلدیاتی ایکٹ 2024 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن بنانے کی تجویز ہے

نئی مردم شماری کے مطابق بلدیاتی حلقہ بندی ہو گی ، 20 ہزار سے کم آبادی میں یونین کونسل قائم ہوگی

لاہور میں یونین کونسلز کی تعداد 600 کرنے,7 لاکھ سے اُوپر آبادی کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن بنائی جانے کی تجویز دی گئی

مسودہ بلدیا تی ایکٹ 2024 میں پندرہ ہزار سے 50 ہزار آبادی تک ٹاؤن کمیٹی کی تجویز دی گئی

پچاس ہزار سے 2 لاکھ آبادی میں میونسپل کمیٹی بنانے کی تجویز ہے۔

مسودہ بلدیاتی ایکٹ 2024 میں دو لاکھ سے 5 لاکھ تک آبادی کیلئے میونسپل کارپوریشنز بنانے کی تجویز دی گئی ہے

کمیٹی ممبران کی بلدیاتی اداروں کی مدت چار سال مقرر کرنے کی تجویز ہے ۔

جتنا چھوٹا لوکل گورنمنٹ کا حجم ہوگا اتنے زیادہ نچلی سطح تک اختیارات منتقل ہونگے

نیا قانون ہر لحاظ سے جامع اور سابق ایکٹ سے مختلف ہوگا۔

30/05/2024

*لمحہ فکریہ*

ضلع بھکر میں انتظامیہ کی کاروائیاں جاری مگر تحصیل منکیرہ میں کوئی کاروائی نہ ہوسکی سبزی،فروٹ،چکن،چھوٹا بڑا گوشت ،ہوٹلز پر15 روپے روٹی کڑاہی کے ہائی ریٹس،ناقص سموسوں،چاولوں میں ناقص گھی کے استعمالات اور فروخت جاری کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہوسکی

29/05/2024

ٹھوکر نیاز بیگ لاھور میں کھسروں کا درزی پر تشدد موقع پر پولیس پہنچ گئی اور درزی کو گرفتار کرلیا گی

29/05/2024

بھکر:ایم پی اے و سنڈیکیٹ ممبر تھل یونیورسٹی ملک غضنفر عباس چھینہ کا مبینہ زیادتی کا شکار تھل یونیورسٹی کی طالبہ کے اہلخانہ سے ٹیلی فونک رابطہ،

بھکر: متاثرہ طالبہ کو انصاف دلانے کیلئے کسی بھی حد تک جاؤں گا،غضنفر چھینہ کی متاثرہ طالبہ کے بھائی عثمان غنی سے گفتکو۔

بھکر: افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری کو فوری آگاہ کیا جنہوں نے آئی جی پنجاب اور دیگر افسران سے رپورٹ طلب کرلی،ایم پی اے غضنفر چھینہ،

بھکر:افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ،ضلعی پولیس اور انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہوں،ایم پی اے،

بھکر:متاثرہ خاندان خود کو تنہا نہ سمجھے،ملزمان کتنے ہی باآثر کیوں نہ ہوں انہیں قانون کی گرفت میں لائے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا،ممبر صوبائی اسمبلی۔

بھکر:بطور نمائندہ حلقے کے ہر فرد کی عزت اور آبرو کی حفاظت میری ذمہ داری ہے جس سے غافل نہیں ہوں،ملک غضنفر عباس چھینہ،

تربوز کو انجکشن لگانے کا وی لاگ  ڈاکٹر عفان کے گلے پڑگیافیصل آباد کے تاجروں نے ڈاکٹرعفان کو تربوز کو انجکشن لگانے کے بیا...
29/05/2024

تربوز کو انجکشن لگانے کا وی لاگ ڈاکٹر عفان کے گلے پڑگیا

فیصل آباد کے تاجروں نے ڈاکٹرعفان کو تربوز کو انجکشن لگانے کے بیان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

فیصل آباد انجمن تاجران کی جانب سے ڈاکٹر عفان کے خلاف تھانہ غلام محمد میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست بھی دی گئی ہے

جس میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عفان کے تربوز کو انجکشن لگانے کے سوشل میڈیا پر بیان سے ملک میں خوف وہراس پھیلا اور تاجروں اور زمینداروں کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔

درخواست میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عفان نے ملک بھر میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔علاوہ ازیں ڈاکٹر عفان کو دس ارب روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھی بھیج دیا گیا۔

29/05/2024

تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار

خواتین اور بچوں سمیت 28 افراد جاں بحقتربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار

خواتین اور بچوں سمیت 28 افراد جاں بحق

28/05/2024

منکیرہ میں بھی یوم تکبیر کے حوالے سے کوئی تقریب منعقد نہ ہوسکی مسلم لیگ ن کے عہدیداران منظر عام سے غائب ن لیگ کے کارکنان مایوسی کا شکار ۔۔۔۔

28/05/2024

تھل یونیورسٹی طالبہ گینگ ریپ واقعہ میں ممبران اسمبلی کا کردار کیا ؟؟؟

قل خوانیوں اور شادیوں پر سیاست چمکانے اور عوام سے ہمدردی دیکھانے والے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی تھل یونیورسٹی کی طالبہ سے 8 افراد کے گینگ ریپ پر خاموش کیوں ؟؟؟

کیوں کسی ممبر اسمبلی کی جانب سے واقعہ کا مذمتی بیان تک جاری نہ ہو سکا ؟؟

سوشل میڈیا سیل اور درجنوں میڈیا ایڈوائزر رکھنے والے ممبران اسمبلی ایسے افسوسناک واقعہ کی مذمّت کیوں نہیں کرتے ؟؟ خاموشی کی اصل وجہ کیا ؟؟

ایسے افسوسناک واقعات میں جہاں دوسرے اضلاع کے ممبران اسمبلی مظلوم بچیوں کی آواز بن کر ملزمان کو گرفتار کرواتے اور اظہارِ افسوس، اظہار ہمدردی کیلئے متاثرہ خاندانوں کے گھر چکر لگاتے ہیں وہیں بھکر کے ارکان اسمبلی اپنے ووٹرز کو بچانے اور انکے نام مقدمہ سے نکلوانے کی تگ و دو میں لگے نظر آتے ہیں !!

کیا بھکر کے ممبران اسمبلی صرف ووٹرز کی شادیاں اور قل خوانیاں اٹینڈ کرنے کو ہی عوام کی خوشی غمی سمجھتے ہیں اسکے علاوہ چاہے کسی پر قیامت ٹوٹ پڑے ، سیلاب جائے ، حادثات کا شکار ہو جائیں ، یا ظلم و جبر کا نشانہ بن جائیں ہمارے اراکین اسمبلی کی جانب سے ایک بیان تک جاری نہیں ہوتا !! بلکہ اندرون خانہ وہ ہمیشہ ووٹوں کا پلڑا بھاری دیکھ کر اپنے ووٹرز کو بچانے اور مدعی کو دبانے کیلئے ہی کوشاں نظر آتے ہیں

ذرائع کے مطابق حسب سابق اس بار بھی یہی دیکھا جا رہا ہے کہ مدعی ایک اور ملزمان 8 ہیں وہ بھی بڑے گھرانوں کے چشم و چراغ ہیں ایک ایکسائز انسپکٹر اور دوسرا پولیس انسپکٹر کا بیٹا ہے 8/1 کے مقابلے میں ممبران اسمبلی کبھی گھاٹے کا سودا نہیں کریں گے

ایسے افسوسناک واقعات پر تھل یونیورسٹی سینڈیکیٹ ممبران جو قومی اسمبلی کے بھی ممبران ہیں ان کا کردار کیا ہونا چاہیے تھا اہل دانش روشنی ڈالیں !!

اس سال باقاعدہ طور پر مھم چلاو ۔کہ ھم ان بے نماز اور بے دین لوگون کو نہ خیرات دینگیں اور نہ ہی ان کو اپنے علاقے میں چھوڑ...
28/05/2024

اس سال باقاعدہ طور پر مھم چلاو ۔کہ ھم ان بے نماز اور بے دین لوگون کو نہ خیرات دینگیں اور نہ ہی ان کو اپنے علاقے میں چھوڑینگے کیونکہ یہی لوگ نہ اللہ ماننے کو تیار ہے اور نہ رسول ص کو آخری پیغمبر ماننے کو تیار ہیں دن کو سارا دن پھرتے ہیں رات کو وارداتیں کرتے ھیں ....نہ نماز نہ غسل
۔مت دیں ان کو خیرات کیونکہ آپ کا پیسہ بھی ضائع ہوجاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ گداگری میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے لہذہ ان بے دین اور بے نماز اور گندے لوگوں پر خیرات و صدقات خراب مت کریں اپنے محلے میں کسی غریب مسلمان کو دے دیں.

26/05/2024

پاکستان سے ملکی تاریخ میں پہلی بارپیازکی ایکسپورٹ210ملین ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی جبکہ رواں برس کے اختتام تک مذکورہ ایکسپورٹ 250ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی جو ایک ریکارڈ ہے۔پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارپیاز کی برآمد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے جو تاریخ میں پھل اور سبزیوں سمیت کسی بھی مصنوعات کی برآمدات میں سب سے زیادہ ہے۔ترجمان کے مطابق جولائی2023 سے اپریل 2024تک ملک سے پیاز کی برآمدات 210 ملین ڈالر سے بھی زائد ریکارڈ کی گئیں جبکہ قبل ازیں ملکی تاریخ میں صرف کینو کی زیادہ برآمدات تھیں جو 210 ملین ڈالر رہی ہیں۔

25/05/2024

سرگودھا مجاہد کالونی مذہبی کشیدگی کی اطلاع

سرگودھا آر پی او شارق کمال صدیقی فوری موقع پر پہنچ گئے

سرگودھا ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی بھی ہمراہ تھے

سرگودھا پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

سرگودھا پولیس نے جوانمردی کا مظاہرہ کیا اور مظاہرین سے زخمیوں کو چھڑوا لیا

سرگودھا زخمیوں کو بحفاظت ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

سرگودھا مشتعل افراد کی طرف سے پولیس پر شدید پتھراؤ

سرگودھا پولیس نے موثر حکمت عملی سے ہجوم کو منتشر کر دیا

سرگودھا وقوعہ میں ملوث ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے

سرگودھا تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کی جارہی ہے آر پی او

سرگودھا پولیس کو امن و امان قائم رکھنے کے لیے الرٹ ہے آر پی او

سرگودھا کسی کو بھی منفی سرگرمی کی اجازت نہیں آر پی او

سرگودھا نقص امن کے مرتکب عناصر کے خلاف آ ہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا
آر پی او

سرگودھا وقوعہ میں ملوث تمام ملزمان سخت سزا کے مستحق ہیں آر پی او

سرگودھا شہری پرامن رہیں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں
(آر پی او شارق کمال صدیقی)

بھکر/ فائرنگبھکر: تھانہ سرائے مہاجر کی حدود میں رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگبھکر: بھائی نے اپنے 2حقیقی بھائیوں کو سر میں گول...
25/05/2024

بھکر/ فائرنگ

بھکر: تھانہ سرائے مہاجر کی حدود میں رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ

بھکر: بھائی نے اپنے 2حقیقی بھائیوں کو سر میں گولیاں ماردی ، ریسکیو

بھکر: شدید زخمی نازک حالت میں اسپتال منتقل ، ریسکیو

25/05/2024

منکیرہ نواحی علاقے گوہروالہ کی رہائشی 80 سالہ خاتون نے گریٹر تھل کینال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی *ریسکیو 1122*

خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا *خاندانی ذرائع*

23/05/2024

*موسم*
*گرمی کی لہر آج سے شدت اختیار کرے گی*
*آج سے اگلے ایک ہفتے تک موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے*
*جنوبی پنجاب سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں میں ٹمپریچر 50 سے 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے*

*وفاقی وزیر علیم خان کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات*ملک غضنفر عباس چھینہ کی درخواست کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نو...
22/05/2024

*وفاقی وزیر علیم خان کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات*

ملک غضنفر عباس چھینہ کی درخواست کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفاقی وزیر برائے مواصلات و تعمیرات عبدالعلیم خان نے اپروو کردیا۔

جھنگ بھکر روڈ کے *107 کلومیٹر* حصے کو کارپٹ کرنے کے لیے ایک ارب 88 کروڑ روپے کے فنڈ جاری کردئیے ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔

مسیتاں سے گوہر والا کپاہی روڈ کو خوشاب باؤنڈری تک کارپٹ کے لیے بھی 26 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیے ہیں۔

ملک غضنفر عباس چھینہ MPA نے لاہور سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہلیان تھل کے لیے یہ بڑے تحفے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان صاحب کا خصوصی طور پر مشکور ہوں۔

انھوں نے میری گزارش کو پذیرائی بخشتے ہوۓ مجھے 2 ارب 14 کروڑ کے فنڈز ان سڑکوں کے لیے جاری کیے ہیں۔

*▪️ایران، عبوری صدر نے صدارتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا*ایران کے عبوری صدر محمد مخبر نے صدارتی انتخابات 28 جون کو...
21/05/2024

*▪️ایران، عبوری صدر نے صدارتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا*

ایران کے عبوری صدر محمد مخبر نے صدارتی انتخابات 28 جون کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایران کے عبوری صدر محمد مخبر کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پارلیمنٹ کے اسپیکر اور عدلیہ کے سربراہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایران میں صدارتی انتخابات 28 جون کو کرائے جائیں گے۔

صدارتی امیداروں کی رجسٹریشن 30 مئی سے 3 جون تک ہوگی، جبکہ صدارتی انتخابات کی مہم 12 سے27 جون تک چلائی جائے گی۔

ایران میں صدارتی انتخابات صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ناگہانی موت کے سبب کیے جارہے ہیں۔

ایرانی حکام نے اس ہیلی کاپٹر حادثہ کی تحقیقات شروع کردی ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے۔

یہ کمیٹی بریگیڈیئر علی عبداللہی کی سربراہی میں قائم کی گئی، کمیٹی کے اراکین نے جائے حادثہ پر پہنچ کر صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی وجوہات جاننے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق واقعہ کی تحقیقات مکمل ہوتے ہی انہیں عوام کے سامنے لایا جائے گا، ایران کے صدر کا ہیلی کاپٹر اتوار کی دوپہر گرکر تباہ ہوگیا تھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا، تاہم تکنیکی خرابی کیا تھی یہ واضح نہیں ہوسکا۔

افسوسناک خبر منکیرہ کے نواحی علاقہ نور شاہ کیسانوالا کا رہائشی   3 سالا محمد عمر ولد ستار کرنٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہار...
21/05/2024

افسوسناک خبر
منکیرہ کے نواحی علاقہ نور شاہ کیسانوالا کا رہائشی 3 سالا محمد عمر ولد ستار کرنٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا

21/05/2024

کسان مرے تے خوشی نہ کرئیے انج آڑتیاں بھی مر جانا۔
جے ایہو رن ریہی بیلیا
تاجراں وی وڑ جانڑاں😂

20/05/2024

باون اسلامی ملکوں کو اس بچی کی چیخیں سنائی نہیں۔دیں اس کا ماتم نظر نہیں آیا جس کے ماں باپ کو اس کے سامنے اسرائیلی فوج نے مار کر غزہ کی ساحلی پٹی پر پھینک دیا تھا
لعنت ان اسلامی ملکوں کے سربراہوں پر ان کے جرنیلوں پر میزائلوں پر ان کے ٹینکوں پر ان کی فوجوں پر

‏🔴 ہیلی کاپٹر کے کریش سائٹ کی تصویرعاشورہ کور کے کمانڈر:بدقسمتی سے کچھ شہداء کی لاشیں جل چکی ہیں اور ان کی شناخت نہیں ہو...
20/05/2024

‏🔴 ہیلی کاپٹر کے کریش سائٹ کی تصویر

عاشورہ کور کے کمانڈر:

بدقسمتی سے کچھ شہداء کی لاشیں جل چکی ہیں اور ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔

خبر غم!إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون ایران کے صدر ابراہیم ‎رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے😭😭😭😭😭
20/05/2024

خبر غم!
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون

ایران کے صدر ابراہیم ‎رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے
😭😭😭😭😭

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when A one News Mankera posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to A one News Mankera:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share