JAWAD TV

JAWAD TV Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from JAWAD TV, News & Media Website, .

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کا اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے...
15/11/2023

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کا اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا اجلاس 16 نومبر جمعرات کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اقتصادی و معاشی امور سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

سعودی عرب کی خصوصی امدادی ٹیم فلسطینیوں تک امدادی سامان پہنچانے کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئی۔عرب میڈیا کے مطا...
08/11/2023

سعودی عرب کی خصوصی امدادی ٹیم فلسطینیوں تک امدادی سامان پہنچانے کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی ٹیم امدادی سامان پہنچانے کے طریقہ کار کا تعین کرے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ٹیم نے مصر میں سعودی سفیر اسامہ نوگالی سے ملاقات کی جس میں غزہ کے متاثرہ افراد تک رفح کراسنگ کے ذریعے امدادی سامان، کھانے کی اشیاء اور طبی سامان پہنچانے کے عمل کو تیز کرنے کے طریقۂ کار پر بات چیت کی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر سعودی عرب میں حال ہی میں غزہ میں فلسطینیوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے مہم بھی شروع کی گئی تھی۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی میں جھگڑے میں فائرنگ سے مطلوب منشیات فروش جبار عرف مایا مارا گیا۔ اس حوالے سے پول...
08/11/2023

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی میں جھگڑے میں فائرنگ سے مطلوب منشیات فروش جبار عرف مایا مارا گیا۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ جھگڑے کے دوران عبد اللّٰہ نے جبار عرف مایا کو گولی مار دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول انتہائی مطلوب منشیات فروش تھا، ملزم کے خلاف 25 سے زائد مقدمات مومن آباد تھانے میں درج ہیں۔

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ مقتول کا بھائی وسیم ایرانی بھی بڑا منشیات فروش ہے۔

اسموگ نے لاہور کو دنیا کا آلودہ ترین شہر بنادیا، پنجاب حکومت نے اسموگ کی شدت کے پیش نظر لاہور ڈویژن سمیت مخصوص اضلاع می...
08/11/2023

اسموگ نے لاہور کو دنیا کا آلودہ ترین شہر بنادیا، پنجاب حکومت نے اسموگ کی شدت کے پیش نظر لاہور ڈویژن سمیت مخصوص اضلاع میں 4 روز کے لئے ماحولیاتی اور ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی۔

رپورٹس کے مطابق پابندیوں کا اطلاق 9 سے اتوار 12 نومبر تک ہوگا۔

گوجرانوالہ، حافظ آباد، نارووال، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور سیالکوٹ میں بھی دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

اس دوران تعلیمی ادارے، سرکاری و نجی دفاتر، سینما، پارکس اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے جبکہ مارکیٹیں ہفتے کو بند رہیں گی۔

بیکریاں اور میڈیکل اسٹور کھلیں گے، بسیں اور ویگنیں چلتی رہیں گی۔

الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے عطیہ کرہ سامان آج NDMA کے تعاون سے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے مصر روانہ کر دیا گیا۔  الخدمت فاونڈیش...
07/11/2023

الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے عطیہ کرہ سامان آج NDMA کے تعاون سے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے مصر روانہ کر دیا گیا۔ الخدمت فاونڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان صاحب کے مطابق الخدمت فاونڈیشن نے NDMA سے کہا ہے کہ الخدمت فاونڈیشن اس پوزیشن میں ہے کہ وہ مزید 5 طیارے سامانے کے غ زہ بھیج سکتی ہے۔ اسلئے NDMA مزید 5 چارٹرڈ طیارے مہیا کرے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی مختلف درخواستوں پر سماعت آج ہو گی. رہنما پی ٹی آئی بابر اعوان عدالت عالیہ پہنچ گئے
07/11/2023

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی مختلف درخواستوں پر سماعت آج ہو گی.
رہنما پی ٹی آئی بابر اعوان عدالت عالیہ پہنچ گئے

ڈیرہ اسماعیل خان میں درہ زندہ کے علاقے میں آئل گیس کمپنی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ڈی ایس پی کے مطابق حملے میں ڈیوٹی ...
07/11/2023

ڈیرہ اسماعیل خان میں درہ زندہ کے علاقے میں آئل گیس کمپنی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔

ڈی ایس پی کے مطابق حملے میں ڈیوٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے جن میں سے ایک اہلکار کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی کے مطابق کمپنی کیمپ پر پولیس کی نفری تعینات تھی، موقع پر مزید پولیس کی نفری پہنچ گئی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے

ن لیگ کے اجلاس میں بلایا نہیں گیا، شاہد خاقان عباسی (نمائندہ جواد ٹی وی علی خان کی  رپورٹ کے مطابق) سابق وزیراعظم شاہد خ...
07/11/2023

ن لیگ کے اجلاس میں بلایا نہیں گیا، شاہد خاقان عباسی

(نمائندہ جواد ٹی وی علی خان کی رپورٹ کے مطابق)
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اجلاس میں بلایا نہیں گیا، میں نے شہباز شریف کو خود کہہ دیا تھا کہ مجھے پارٹی امور سے علیحدہ رکھیں۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے سے کہا تھا کہ پارٹی میں اگلی نسل آئے گی تو وہ عہدے دار نہیں رہیں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں موجود ہوں مگر نئے الیکشن میں حصہ لینے کا قائل نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حلقے کے عوام کا مجھ پر بہت دباؤ ہے کہ الیکشن لڑوں، الیکشن سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسائل حل کرنے کے لیے تمام جماعتوں کو آپس میں بیٹھنا ہوگا، جو لوگ جیل میں ہیں، چاہے انہیں مقبولیت حاصل ہے یا نہیں، انہیں سیاست کو ایک طرف رکھنا پڑے گا۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ سب جماعتوں کو موقع مل چکا ہے لیکن کوئی کچھ نہیں کر سکا۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ غزہ کو اسرائیلی جارحیت سے بچانے کےلیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ لاہور سے جاری اپنے...
06/11/2023

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ غزہ کو اسرائیلی جارحیت سے بچانے کےلیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

لاہور سے جاری اپنے بیان میں سراج الحق نے مزید کہا کہ فلسطین پر اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ 19 نومبر کو لاہور میں اہل غزہ سے یکجہتی کےلیے تاریخی مارچ ہوگا۔ صہیونی ریاست کے توسیع پسندانہ عزائم کو روکنا ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مسلمان حکمران غزہ میں سفاکیت پر اسرائیل کے خلاف اجتماعی جہاد کا اعلان کریں۔

سراج الحق نے کہا کہ امریکی امداد اسرائیل کو قتل عام کا لائسنس جاری کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا صیہونی عزائم کو غزہ میں شکست نہ ہوئی تو یہ اژدھا بن کر پڑوسی ممالک کو بھی نگل لے گا۔

ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کی جانب سے کی گئی کارروائی کے دوران دوست کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو  گرفتار کر لیا گیا۔ڈی پی او جہلم ...
06/11/2023

ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کی جانب سے کی گئی کارروائی کے دوران دوست کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی پی او جہلم کے مطابق گرفتار ملزمان نے ذاتی رنجش پر منصوبہ بندی کر کے دوست کو قتل کیا تھا۔

ڈی پی او جہلم کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان سے فائرنگ کے واقعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

سعودی عرب نے غزہ پر ایٹم بم گرانے کی اسرائیلی وزیر امیچائی ایلی یاہو کی دھمکی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایک بیان میں ...
06/11/2023

سعودی عرب نے غزہ پر ایٹم بم گرانے کی اسرائیلی وزیر امیچائی ایلی یاہو کی دھمکی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں سعودی وزارت خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ایسے بیانات اسرائیلی حکومت کے ارکان میں انتہا پسندی کو ظاہر کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ انتہا پسند اسرائیلی وزیر امیچائی ایلی یاہو نے کہا تھا کہ غزہ پر ایٹم بم گرانا خارج از امکان نہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ایک انٹرویو کے دوران سوال کے جواب میں فلسطینیوں کو آئرلینڈ یا کسی صحرا چلے جانے کا مشورہ بھی دیا تھا۔

05/11/2023

ترمھٹیاں کرکٹ کلب کی ٹیم نے سیالکوٹ میں فاینل اپنے نام کر لیا
نمائندہ جواد ٹی وی نیوز مہران عباسی
ترمٹھیاں کرکٹ کلب یوسی بیروٹ سرکل بکوٹ،تحصیل و ضلع ایبٹ آباد ۔
پہلی بار گئی پنجاب کی سرزمین سیالکوٹ میں اور میلہ لوٹ لیا اور فائنل اپنے نام کر لیا۔

Tcc♥️الرحمٰن گارڈن سپر لیگ سیالکوٹ ترمٹھیاں کرکٹ کلب نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
05/11/2023

Tcc♥️
الرحمٰن گارڈن سپر لیگ سیالکوٹ
ترمٹھیاں کرکٹ کلب نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں ...
05/11/2023

بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 40 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

شہر میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 120 سے بڑھ کر 160 روپے ہو گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آلو کی قیمت 20 روپے اضافے کے بعد 100روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مٹر کی فی کلو قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 350 روپے ہو گئی۔

لاہور: نمائندہ جواد ٹی وی نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کا ابتدائی اجلاس ہوا، اجلاس میں مختلف تجاویز پر مشاو...
05/11/2023

لاہور: نمائندہ جواد ٹی وی نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کا ابتدائی اجلاس ہوا، اجلاس میں مختلف تجاویز پر مشاورت کی گئی۔

مسلم لیگ ن کی منشور کمیٹی کے اجلاس میں انتخابات 2024ء کے منشور کی تیاری کے حوالے سے مشاورت کی گئی، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور بیرسٹر ظفراللہ خان نے بھی شرکت کی۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا منشور روایتی منشور نہیں ہوگا، آئندہ پانچ سال کے لئے ایک جامع پالیسی دستاویز اور حکمت عملی ہوگی، تمام شعبوں کے نمایاں افراد اور تنظیموں سے رابطے کرکے تجاویز لی جائیں گی۔

منشور کمیٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں اور تنظیموں کو خطوط لکھ رہے ہیں اور رابطہ کر رہے ہیں، اجلاس میں مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا

کھٹمنڈو: (جواد نیوز) نیپال زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھا جس کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 128 ہوگئی جبکہ 140 افراد...
04/11/2023

کھٹمنڈو: (جواد نیوز) نیپال زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھا جس کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 128 ہوگئی جبکہ 140 افراد زخمی ہوئے۔

نمائندہ جوار ٹی وی نیپال۔ Debendra k.c۔ کے مطابق زلزلے کا مرکز نیپال کے مغربی صوبے کا ضلع جاجر کوٹ تھا جبکہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ کئی عمارتیں منہدم اور پہاڑوں پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے بھارت کے دارالحکومت تک محسوس کیے گئے ہیں، نئی دہلی سمیت بھارت کے مختلف علاقوں میں زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی، بھارت کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز نیپال تھا جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

خیبر پختونخوا جواد ٹی وی نیوز:حکومت نے دیگر ممالک کے ویزوں کے حصول کے لیے درخواستیں دینے والے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں...
04/11/2023

خیبر پختونخوا جواد ٹی وی نیوز:حکومت نے دیگر ممالک کے ویزوں کے حصول کے لیے درخواستیں دینے والے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو گرفتاری سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔

محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبر پختونخوا نے وزارت داخلہ کے احکامات کی روشنی میں مرتب کی گئی فہرستیں صوبہ بھر کے کمشنر اور پولیس کے افسران کے ساتھ شئیر کی ہیں۔

محکمہ داخلہ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بعض غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کو گرفتار نہ کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق ان افراد نے دیگر ممالک کے سفارت خانوں میں ویزے کے لیے درخواستیں دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق غیر قانونی مقیم غیر ملکی بعض وجوہات کی بناء پر وطن نہیں جانا چاہتے، دیگر ممالک کے سفارتخانوں میں درخواستوں پر کارروائی کے باعث ان غیر ملکیوں کو گرفتاری سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

اسلام آباد جواد ٹی وی نیوز "عام انتخابات سے متعلق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی دستخط شدہ دستاویز سپریم کورٹ میں پیش کردی...
04/11/2023

اسلام آباد جواد ٹی وی نیوز "عام انتخابات سے متعلق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی دستخط شدہ دستاویز سپریم کورٹ میں پیش کردی گئیں، چیف جسٹس نے کہا ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں گے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے اگر کسی سے فیصلے نہیں ہورہے تو وہ گھر چلا جائے۔

صدر مملکت کی جانب سے 8 فروری کو انتخابات کی تاریخ دینے پر رضا مند ظاہر کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے 8فروری کو انتخابات کا نوٹی فکیشن سپریم کورٹ میں پیش کیا جبکہ اٹارنی جنرل نے انتخابات سے متعلق نوٹی فکیشن کی کاپی سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔

سعودی عرب (جواد ٹی وی نیوز )سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے چینی ہم منصب وانگ یی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ ریاض  س...
03/11/2023

سعودی عرب (جواد ٹی وی نیوز )سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے چینی ہم منصب وانگ یی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

ریاض سے سعودی وزارت خارجہ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ پر اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایت میں چین کے کردار کو سراہا۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی اور چینی وزراء خارجہ نے اپنی گفتگو کے دوران غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی وزارت خارجہ نے مزید بتایا کہ سعودی عرب چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

03/11/2023

اسلام آباد: (جواد ٹی وی نیوز) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔

سابق سپیکر کو اینٹی کرپشن خیبر پختونخواہ ٹیم نے بنی گالہ رہائشگاہ سے گرفتار کیا، گرفتاری کے فوراً بعد اسد قیصر کو تھانہ بنی گالہ منتقل کر دیا گیا۔

اسد قیصر کو گجو خان میڈیکل کالج صوابی کرپشن سکینڈل میں نامزدگی پر گرفتار کیا گیا، سابق سپیکر پر میڈیکل کالج کے سامان کی خریداری میں خورد برد کا الزام ہے۔

01/11/2023

سنیٹر مشتاق خان صاحب براستہ مصر فلسطین کلیے روانہ
آللہ تعالیٰ اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین

نو مئی واقعات میں ملوث سویلینزکا فوجی عدالتوں میں ٹرائل شروع،وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کر وادیا۔ملزم...
22/10/2023

نو مئی واقعات میں ملوث سویلینزکا فوجی عدالتوں
میں ٹرائل شروع،وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں

تحریری جواب جمع کر وادیا۔

ملزمان کے مفادات کیلئے ٹرائل ضروری ہیں وفاقی حکومت کا جواب۔
ٹرائل سپریم کورٹ کی کاروائی کے نتائج سے مشروط رہیں گے ۔۔
مجموعی طور پر 102افراد کو فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لیا گیا
ملزمان کو پاکستان آرمی ایکٹ 1952کے تحت حراست میں لیا گیا ۔۔
۔جسٹس اعجاز الا حسن کی سربراہی میں 5رکنی لارجربنچ آج سماعت کرے گا

الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ متاثرین کے لیے 15 کروڑ کا امدادی سامان فراہم اور مزید 50 کروڑ روپے مختص کر دیئے۔الخدمت فاؤنڈیشن پ...
22/10/2023

الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ متاثرین کے لیے 15 کروڑ کا امدادی سامان فراہم اور مزید 50 کروڑ روپے مختص کر دیئے۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹرحفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ الخدمت کا بین الاقوامی رفاہی اداروں کے اشتراک سے 7 اکتوبر سے غزہ میں ریلیف آپریشن جاری ہے، ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں اور سکولوں میں قائم کیمپوں میں پکے پکائے کھانے اور موسمی اثرات سے بچاؤ کے لیے ونٹر پیکج تقسیم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آبادیوں میں خشک راشن تقسیم کیا جا رہا ہے اور ابتدائی طور پر ہسپتالوں کو ادویات کی فراہمی کی گئی ہے، الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت اب تک 15 کروڑ کا امدادی سامان فراہم کیا جا چکا ہے اور مزید 50 کروڑ روپے بھی غزہ متاثرین کے لیے مختص کر دیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے کہا کہ غزہ کے محاصرے کے باعث فی الحال غزہ کے اندر سے دستیاب امدادی سامان کے ذریعے ریلیف کا کام جاری ہے، اس کے علاوہ الخدمت فاؤنڈیشن بین الاقوامی اداروں کے ذریعے امدادی سامان رفح بارڈر پر پہنچا چکی ہے جہاں بارڈر کچھ وقت کے لیے بھی کھلا تو امدادی سامان کے ٹر ک متاثرہ علاقوں تک پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت کی خدمات کو ملک و بیرون ممالک قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، جب بھی مصیبت کی گھڑی میں الخدمت نے اپیل کی، درد دل رکھنے والے خواتین و حضرات نے دل کھول کر عطیات دیے۔ ہمیں امید ہے کہ پاکستانی قوم فلسطینیوں کی مدد کو آگے بڑھے گی۔

جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن کا پہلا امدادی قافلہ غذا، ادویات، خیمے، اور میڈیکل ٹیمز، کے ہمراہ فلسطین پہنچ گیا۔۔میڈیک...
10/10/2023

جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن کا پہلا امدادی قافلہ غذا، ادویات، خیمے، اور میڈیکل ٹیمز، کے ہمراہ فلسطین پہنچ گیا۔۔میڈیکل کی امدادی ٹیموں نے کام کرنا شروع کر دیا ۔۔الحمدللّٰہ

تھانہ نواں شہر ایبٹ آباد کے ایس ایچ او انسپکٹر سردار واجد کے والد انتقال کر گئے۔ جنکی نماز جنازہ 4 بجے نملی میرا میں ادا...
22/09/2023

تھانہ نواں شہر ایبٹ آباد کے ایس ایچ او انسپکٹر سردار واجد کے والد انتقال کر گئے۔ جنکی نماز جنازہ 4 بجے نملی میرا میں ادا کی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین

سائفر کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی ائی کی درخواست ضمانت  سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی گئی عدالت نے فریقین...
18/09/2023

سائفر کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ میں
چیئرمین پی ٹی ائی کی درخواست ضمانت سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی گئی عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا

رات کی تاریکی میں نگراں حکومت  کی جانب سے غریب عوام پر ایک اور دھماکہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑ...
15/09/2023

رات کی تاریکی میں نگراں حکومت کی جانب سے غریب عوام پر ایک اور دھماکہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔

پیٹرول، ڈیزل کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 331 روپے 38 پیسے پہنچ گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں بھی 17 روپے 34 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 329 روپے 18 پیسے ہوگئی ہے۔

Zaheer Ahmed Abbasi official
14/09/2023

Zaheer Ahmed Abbasi official

افغان حکام کی اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کے یقین دہانی طورخم سرحد 9 دنوں سے بند ہے دونوں اطراف ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنسی ہیں انپورٹ ایکسپورٹ سمیت گاڑیوں کی آمدورفت کل سے بحال ہو جائے گی

کسٹم حکام

افغان حکام کی اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کے یقین دہانی طورخم سرحد 9 دنوں سے بند ہے دونوں اطراف ہزاروں ک...
14/09/2023

افغان حکام کی اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کے یقین دہانی طورخم سرحد 9 دنوں سے بند ہے دونوں اطراف ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنسی ہیں انپورٹ ایکسپورٹ سمیت گاڑیوں کی آمدورفت کل سے بحال ہو جائے گی

کسٹم حکام

کوئٹہ مستونگ کے قریب سڑک کنارے دھماکہ جے یو ائی کے رہنما ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ  زخمی
14/09/2023

کوئٹہ مستونگ کے قریب سڑک کنارے دھماکہ جے یو ائی کے رہنما ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ زخمی

نو مئی لاہور جناح ہاؤس حملے میں نامزد ملزم ڈاکٹر یاسمین راشد کے علاج کروانے کی درخواست۔۔ اے ٹی  سی ۔۔ نے منظور کر لی ڈاک...
14/09/2023

نو مئی لاہور جناح ہاؤس حملے میں نامزد ملزم ڈاکٹر یاسمین راشد کے علاج کروانے کی درخواست۔۔ اے ٹی سی ۔۔ نے منظور کر لی ڈاکٹر یاسمین راشد نے سروسز ہاسپٹل میں کینسر کے ٹیسٹ کروانے کی اجازت مانگی تھی

سول تھانہ بہاولپور میں ساتویں(7th) کلاس میں پولیس افیسر کو پڑھانے والا ٹیچر/استاد انور شاہ صاحب جب اپنی شکایت لے کر تھان...
14/09/2023

سول تھانہ بہاولپور میں ساتویں(7th) کلاس میں پولیس افیسر کو پڑھانے والا ٹیچر/استاد انور شاہ صاحب جب اپنی شکایت لے کر تھانے میں پہنچا تو پولیس آفیسر نے انہیں پہچان لیا، پولیس آفیسر نے انہیں عزّت کے ساتھ صوفے پر بٹھایا اور خود اپنے سابق استاد کے قدموں میں بیٹھ کر اپنے استاد کی شکایت سنی اور ان کی شکایت/مسئلے کا ازالہ کیا، ❤ تصویر کو دیکھ کر محسوس ھوتا ھے کہ استاد ھمیشہ استاد ھی رھتا ھے، شاگرد ھمیشہ شاگرد ھی رھتا ھے، استاد کی عزّت و تکریم کرنے والے شاگرد آج بھی موجود

ایبٹ آباد میں ایک اور ڈولی لفٹ حادثہ معمر خاتون کی جان لے گیا۔ تھانہ بگنوتر کی حدود میں واقع کالی مٹی دیسال ڈولی لفٹ پر ...
13/09/2023

ایبٹ آباد میں ایک اور ڈولی لفٹ حادثہ معمر خاتون کی جان لے گیا۔ تھانہ بگنوتر کی حدود میں واقع کالی مٹی دیسال ڈولی لفٹ پر آپریٹر کی مبینہ غفلت کے باعث یہ حادثہ پیش آیا ہے خاتوں ڈولی لفٹ پر سوار ہوتے ہوئے لٹک کر رہ گئی اور گہری کھائی میں گر کر جان بحق ہو گئی

دعائے صحت کی اپیل  بیروٹ وی سی کہو شرقی ترمٹھیاں سے نائب صدر وی سی برادر الماس بھائی کے والد محترم سابق کونسلر وی سی کہو...
12/09/2023

دعائے صحت کی اپیل
بیروٹ وی سی کہو شرقی ترمٹھیاں سے نائب صدر وی سی برادر الماس بھائی کے والد محترم سابق کونسلر وی سی کہو شرقی صدر الخدمت و رکن جماعت اسلامی محمد حسین عباسی ان دونوں شدید ا علیل ھیں اور ھسپتال میں زیر علاج ھیں ئی سی یو میں ہیں
تمام دوستوں سے اپیل ھیکہ انکی صحت یابی کیلئے دعا کریں

10/09/2023

ایک دن پاکستان میں اعلان ہوگا اور ضرور ہوگا کہ پاکستان میں نظام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نافذ ہو گیا ہے۔🤲
ان شاءاللّٰہ

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JAWAD TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to JAWAD TV:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share