Zammil King

Zammil King News And Info For You

رشوت لینے کا انجام دیکھیے اس آدمی کا نام امیر بخش ہے جو پی ڈبلیو ڈی خیر پور کے آفس سپرنٹینڈنٹ کی حیثیت سے ریٹائر ہوا۔ یہ...
03/02/2023

رشوت لینے کا انجام دیکھیے
اس آدمی کا نام امیر بخش ہے جو پی ڈبلیو ڈی خیر پور کے آفس سپرنٹینڈنٹ کی حیثیت سے ریٹائر ہوا۔ یہ شخص دوران ملازمت کسی کا جائز کام بھی بغیر رشوت لیے نہیں کرتا تھا ۔ اس نے ڈیپارٹمنٹ کی ایک بیوہ کے پینشن کے کاغذات پر اتنے ابجیکشن لگائے کہ وہ اپنے شوہر کی پینشن تک حاصل نہ کر سکی ، مگر اس عورت نے جاتے وقت اس کو منہ میں کیڑے پڑنے کی بدعا دی جو اللّٰہ کی بارگاہ میں قبول ہو گئی ، واضع رہے یہ شخص نہ تو پان کھاتا ہے اور نہ ہی گٹکا۔
** خدا کے لیے کسی کی حق تلفی نہ کریں اور جتنا ہو سکے دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں .
اگر کوئی دنیا سے مال و دولت ساتھ لے کر گیا ہے تو بتا دیں یہ سب ادھر ہی رہ جانے والی چیزیں ہیں
خدا سب کو ہدایت نصیب فرمائے
آمین ثم آمین یارب العالمین

دستاویز کے مطابق بجلی بچت کیلئے نئے پنکھے کی قیمت 6669 روپے مقرر کی گئی ہے، اچھی کارکردگی والے پنکھے 17 فیصد شرح سود پر ...
01/02/2023

دستاویز کے مطابق بجلی بچت کیلئے نئے پنکھے کی قیمت 6669 روپے مقرر کی گئی ہے، اچھی کارکردگی والے پنکھے 17 فیصد شرح سود پر دیئے جائیں گے،صارفین سے رقم قسطوں میں وصول کی جائے گی ، ایک پنکھے پر 969 روپے سودادا کرناہوگااورپنکھے کی قسط بجلی کے بلوں میں شامل کی جائے گی ، پرانا پنکھا1800 روپے میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق ایک پنکھا4666 روپے کی بجلی بچائے گا،مجموعی طور پر 3 کروڑ صارفین کے پنکھے تبدیل کئے جائیں گے ،پنکھے تبدیل کرنے سے 5 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہو گی ۔

کنگ خان نے سنایا اپنی غریبی کا ایک قصہبالی کنگ شاہ رخ خان کا شمار آج دنیا کے چوتھے امیر ترین آرٹسٹوں میں ہوتا ہے لیکن شا...
31/01/2023

کنگ خان نے سنایا اپنی غریبی کا ایک قصہ
بالی کنگ شاہ رخ خان کا شمار آج دنیا کے چوتھے امیر ترین آرٹسٹوں میں ہوتا ہے لیکن شاہ رخ ہمیشہ سے ہی امیر نہیں تھے بلکہ انہوں نے ایسے دن بھی دیکھے کہ جب ان کے پاس کھانے کو پیسے نہیں ہوتے تھے اور نہ ہی ان کے پاس گھومنے پھرنے کے پیسے ہوتے تھے. شاہ رخ‌خان کو تاج محل دیکھنے اور وہاں تصویر بنانے کا بھی بہت شوق تھا لیکن ان کے پاس پیسے نہ تھے. شاہ رخ خان نے سنایا اپنی غریبی کا ایک قصہ. انہوں نے بتایا ہے کہ میری جو پہلی جاب تھی وہ سینما ہال میں ٹارچ چلا کر لوگوں کو سیٹوں پر بٹھانے والے کی تھی اور تنخواہ پچاس روپے تھی، جب پہلی تنخواہ ملی تو میری خوشی کی انتہا نہ تھی دل کرتا تھا کہ پچاس روپے سے تاج محل خرید لوں. تاج محل دیکھنے کو بہت دل کرتا تھا وہاں

چلا گیا لیکن اندر جانے کی ٹکٹ مہنگی تھی میں اندر نہ جا سکا ، تو میں نے باہر کھڑے ایک ریڑھی والے سے پچاس روپے کی لسی پی لی، اور اس لسی میں شہد کی مکھی تھی مجھے پتہ نہ چلا اور میں مکھی کو بھی ساتھ ہی پی گیا. واپسی جب کی تو راستے میں قہہ آتی رہی، یوں شاہ رخ خان نے سنایا قصہ اپنی غریبی کا ، اور بتایا کہ ان کے پاس تو تاج محل دیکھنے تک کے پیسے نہ تھے.واضح رہے کہ آج شاہ رخ خان کے پاس اتنی دولت ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے لئے ایک تاج محل بنوا سکتے ہیں .

پشاور کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او)  پشاور محمد اعجاز خان کا کہنا ہے کہ پولیس لائنز  میں ہونے والا واقعہ بظاہر خود...
31/01/2023

پشاور کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور محمد اعجاز خان کا کہنا ہے کہ پولیس لائنز میں ہونے والا واقعہ بظاہر خودکش حملہ لگتا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان نے کہا کہ واقعہ کی جگہ سے مبینہ خودکش حملہ آور کا سر بھی ملا ہے، ریسکیو آپریشن کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ دھماکا کس نوعیت کا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو، پولیس لائنز میں ایف آر پی،ایس ایس یو،سی ٹی ڈی سمیت 8 سےزائد یونٹس کے دفاتر ہیں۔سی سی پی او پشاور نے کہا کہ یومیہ 1500 سے 2 ہزار اہلکار پولیس لائنز آتے اور جاتے ہیں، یہ بھی امکان ہے کہ حملہ آور کسی سرکاری گاڑی میں بیٹھ کر آگیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ مسجد کا ہال پرانا تھا جس میں بیمز تھیں، باقی مسجد نئی بنائی گئی تھی، ہال میں دھماکے سے ویوز نکلیں، آگ نے بھی نقصان پہنچایا، مسجد کی دیوار گرنے سے زیادہ نقصان ہوا، سی ٹی ڈی کیس کی تفتیش کر رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش دھماکے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہونے والوں کی تعداد 87 ہوگئی جب کہ 140 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے سے مسجد کی دومنزلہ عمارت گر گئی، سکیورٹی حکام کے مطابق حملہ آور نمازیوں کی پہلی صف میں موجود تھا، مسجد کے ملبے تلے سے تین افراد کو نکال لیا گیا ،اب بھی متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، بھاری مشینری سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 31 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔نیشنل الیکٹرک پاور ری...
31/01/2023

ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 31 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین توصیف حسن فاروقی کی سربراہی میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 20 پیسے سستی کرنے سے متعلق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی سی پی اے) کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دسمبر میں 8 ارب 9 کروڑ 60 لاکھ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی۔
درخواست میں کہا گیا کہ دسمبر کے لئے ریفرنس لاگت 9 روپے 31 پیسے فی یونٹ مقرر تھی لیکن مجموعی اخراجات 7 روپے 11 پیسے فی یونٹ رہی، اس لئے بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 20 پیسے فی یونٹ سستی کی جائے۔
نیپرا نے دسمبر کے لیے بجلی 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی، بجلی سستی ہونے سے صارفین کو جنوری کے بل میں مجموعی طور پر 18 ارب 70 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا، بجلی سستی ہونے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

ہر ملازم اُس وقت کا بے صبری سے انتظار کرتا ہے جب ایک ماہ کی محنت کے بعد اس کی تنخواہ اکاؤنٹ میں آتی ہے لیکن اگر آپ کے ا...
31/01/2023

ہر ملازم اُس وقت کا بے صبری سے انتظار کرتا ہے جب ایک ماہ کی محنت کے بعد اس کی تنخواہ اکاؤنٹ میں آتی ہے لیکن اگر آپ کے اکاؤنٹ میں تنخواہ سے کئی گنا زیادہ رقم آجائے تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا؟۔

چلی میں پیش آئے ایک دلچسپ و عجیب واقعے میں ایسا ہی کچھ ہوا ہے جس میں ایک کمپنی نے اپنے ملازم کے اکاؤنٹ میں غلطی سے اس کی 300 تنخواہوں کے برابر رقم جمع کرادی جس کے بعد ملازم کمپنی سے استعفیٰ دے کر غائب ہو گیا۔

یہ واقعہ مئی کے مہینے میں پیش آیا تھا جب ایک ملازم نے ڈپٹی مینیجر کو اطلاع دی کہ اس کی تنخواہ کی ادائیگی کے سلسلے میں کچھ گربڑ ہوئی ہے کیونکہ اسے 500,000 چلی پیسو (43,000 روپے) کے بجائے 165,398,851 چلی پیسو (1.42 کروڑ روپے) ادا کردیے گئے ہیں۔

زائد رقم کی منتقلی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوئی تھی، کمپنی نے ملازم سے کہا کہ وہ بینک جاکر اضافی رقم کی واپسی کیلئے کمپنی کے نام پر ایک واؤچر تیار کرے۔

ملازم نے کہا کہ وہ بینک جائیں گے اور رقم کی واپسی کے لیے ضروری کام کریں گے جس پر کمپنی نے اطمینان کرلیا اور انہیں کوئی فکرمندی نہیں تھی کیونکہ ملازم بہت ہی آرام کے ساتھ تمام اضافی رقم واپس کرنے پر راضی تھا۔

اگلے دن کمپنی نے ملازم سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ رابطہ میں نہیں آسکا۔ بعد ازاں ملازم نے خود ہی کمپنی سے رابطہ کیا اور کہا کہ وہ جلد ہی بینک چلیں گے لیکن 2 جون کو وہ اپنے وکیل کے ساتھ دفتر آیا اور اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔

ملازم نے کمپنی کو رقم واپس دینے سے انکار کردیا ہے جس پر کمپنی نے اپنی رقم واپس لینے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا عین ظہر کی نماز کے وقت ہوا جس کی نوعیت کا معلوم کیا جا رہا ہے، دھماکے کے بعد پولیس اور د...
30/01/2023

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا عین ظہر کی نماز کے وقت ہوا جس کی نوعیت کا معلوم کیا جا رہا ہے، دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

دھماکے کے بعد پشاور کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، زخمیوں اور لاشوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسپتال ترجمان محمد عاصم نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں 17 افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ ایل آر ایچ میں زخمیوں کی تعداد 60 سے زائد ہوگئی۔ اسپتال لائے گئے زخمیوں میں 10 کی آپریشن تھیٹرز میں سرجری جاری ہے جبکہ 15 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی شدت کے باعث مسجد سے متصل کینٹین کی چھت بھی گر گئی، ملبہ ہٹانے کے لیے کرین منگوائی گئی ہے۔ مسجد کے عقب میں سی ٹی ڈی کا دفتر بھی موجود ہے۔

حملہ آور نمازیوں کے ساتھ ساتھ تھانے کے مرکزی دروازے سے داخل ہوکر تین سے چار حفاظتی لائن عبور کرکے مسجد میں داخل ہوا۔ دھماکے کے بعد تھانہ پولیس لائن کے مرکزی دروازے کو بند کر دیا گیا ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے ریسکیو اداروں کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود مسلمانوں کا بہیمانہ قتل قرآن کی تعلیمات کے منافی ہے، اللہ کے گھر کو نشانہ بنانا ثبوت ہے کہ حملہ آوروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ صوبوں بالخصوص خیبر پختونخوا کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی صلاحیت بڑھانے میں مدد فراہم کریں۔

28/01/2023
سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس...
28/01/2023

سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

خواتین کا میک اپ جس طرح ان کا چہرا مزید خوبصورت بنا دیتا ہے، لیکن اگر چہرے پر سے میک اپ ہٹنے کے بعد چہرا ہی بدل جائے تو؟

جی ہاں، ایسا ہی کچھ ایک دلہے کے ساتھ ہوا ہے، جس ک نئی نویلی دلہن نے اسے صدمے میں ڈال دیا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ الجیریا سے تعلق رکھنے والے دلہے نے جب صبح اٹھ کر نئی نویلی دلہن کا چہرا دیکھا تو وہ خوف اور پریشانی میں مبتلا ہو گیا تھا۔

عام طور پر میک کے ذریعے کسی کا بھی چہرا تبدیل کیا جا سکتا یے اور یہ تو پھر دلہن تھیں، جسے ہر طرح سے خوبصورت دکھنا تھا، تو بس پھر میک اپ بھی کچھ ایسا کیا کہ سب حیران رہ گئے۔

جیسے ہی صبح چہرا دھوک کر شوہر کے سامنے اہلیہ آئی تو شوہر نے پہچاننے سے ہی انکار کر دیا، کیونکہ میک اپ کے ساتھ اہلیہ مکمل طور پر الگ لگ رہی تھیں۔

اسی اثناء میں شوہر نے بیوی پر 20 ہزار ڈالرز جو کہ پاکستانی 48 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں، کا ہرجانہ دائر کر دیا ہے۔

شوہر کی جانب سے دائر ہرجانے میں موقف اختیار کیا گیا ہے، کہ دلہن نے مجھے بے وقوف بنایا، فراڈ کیا، اور دماغی طور پر پریشان کیا۔

اسلام آباد (02 جون 2022ء) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہونے کے بعد شہری رل گئے۔ تفصیلات ...
02/06/2022

اسلام آباد (02 جون 2022ء) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہونے کے بعد شہری رل گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے شہری جہاں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے پریشان ہیں، تو دوسری جانب انہیں پٹرولیم مصنوعات آسانی سے مل بھی نہیں رہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول پمپس نے زیادہ منافع کمانے کیلئے رات 12 بجے سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت بند کر دی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپس مالکان نے رات 12 بجے سے پہلے پیٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے عوام پر پٹرولیم مصنوعات مزید 30 روپے مہنگا کرکے مہنگائی کا بم گرا دیا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت نے ڈبل سینچری مکمل کر لی۔

صبح سویرے اونچی آواز میں گانے لگانے سے منع کرنے پر نوجوان قتل،والد زخمیمقتول نے ہمسائے کو اونچی آوز میں گانے لگانے سے من...
01/06/2022

صبح سویرے اونچی آواز میں گانے لگانے سے منع کرنے پر نوجوان قتل،والد زخمی
مقتول نے ہمسائے کو اونچی آوز میں گانے لگانے سے منع کیا تھا،پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا
بدھ 1 جون 2022

آؤ زونگ کو لوٹو
10/02/2021

آؤ زونگ کو لوٹو

06/02/2021

راجن پور ۔ تھانہ صدر کی حدود میں رشتہ نا دینے پر نوجوان کی لڑکی کے گھر خود کشی

راجن پور ۔ نوجوان نے خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کر لیا

راجن پور

09/10/2020

بریکنگ نیوز بڑی خبر

18/09/2020

خاتون نے اپنے عاشق کو گھر بُلاکر اسکو نامرد بنا دیا

16/09/2020

Cسیکشن آپریشن اسٹوری

16/09/2020

ایک مُردہ عورت اور کفن چور کا واقعہ||
مزید ایسی ویڈیوز کہ لئے پیج کو لاہک اور فولو کریں شکریہ

‏خیبرپختونخواہ میں تمام سرکاری اور غیر سرکاری خط و کتابت میں آخری پیغمبر حضرت محمد کا نام "حضرت محمد رسول اللہ خاتم النب...
16/09/2020

‏خیبرپختونخواہ میں تمام سرکاری اور غیر سرکاری خط و کتابت میں آخری پیغمبر حضرت محمد کا نام "حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبین صلی اللہ علیہ و آلہ و اصحابہ و سلم" لکھنے کی منظوری

‏فیصل آباد میں 2 خواجہ سراؤں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
16/09/2020

‏فیصل آباد میں 2 خواجہ سراؤں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

16/09/2020

ایک خوبصورت بات

03/09/2020

آج پھر کراچی سمیت پوری سندہ میں بارش کا امکان ہے

16/08/2020

لاہور شاہدرہ کے علاقہ میں پراپرٹی کے تنازعہ پر اسلحہ کے زور پر بزرگ اور اس کے بیٹے پر ڈنڈوں سے تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی

03/08/2020
پی ٹی اے نے پب جی سے پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیاپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور پب جی انتظامیہ کے مابین معاملات ط...
30/07/2020

پی ٹی اے نے پب جی سے پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور پب جی انتظامیہ کے مابین معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعد ادارے نے گیم پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے: پی ٹی اے

24/07/2020

شوہر نے بیوی کہ ساتھ اس کے آشنا کو بھی قتل کردیا

راولپنڈی (22جولائی 2020ء ) ماں پر تشدد کرنے والے نوجوان کی بیوی نے ساس پر سنگین الزامات عائد کردیے۔تشدد کرنے والے نوجوان...
22/07/2020

راولپنڈی (22جولائی 2020ء ) ماں پر تشدد کرنے والے نوجوان کی بیوی نے ساس پر سنگین الزامات عائد کردیے۔تشدد کرنے والے نوجوان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ میرا شوہر استھما کا مریض ہے۔میری ساس نے میرے شوہر کے پرائیویٹ پارٹس پر حملہ کیا جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئے۔خاتون نے یہ بھی الزام کیا کہ میری ساس میرا بچہ ضائع کرانا چاہتی تھیں۔وہ میری ڈیڑھ سالہ بچی کو بھی مار رہی تھی جب میرے شوہر ہوش میں آئے اور مجھ پر تشدد ہوتا دیکھا تو وہ سیلف ڈیفنس میں مجھے بچانے آئے۔
خاتون نے مزید بتایا کہ ماں بیٹی نے ہماری گاڑیاں توڑ دی۔ہمارے زیورات چھپالیے۔ہمارے آئی ڈی کارڈ اور دوسرے کاغذات بھی چھپا دیئے۔میرے کمرے کی ایک چیز توڑ دی ہے یہاں تک کہ میری بچی کا دودھ کچھ چھپا لیا ہے۔

بھارت بڑے پیمانے پر قتل عام کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔
19/07/2020

بھارت بڑے پیمانے پر قتل عام کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

سارنگ شر گرفتار
17/07/2020

سارنگ شر گرفتار

‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
16/07/2020

‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

امریکا نے عالمی ہوا بازی میں پاکستان کی ایک درجے تنزلی کر دی، سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کو کیٹگری 2 ریٹنگ میں ڈال دی...
16/07/2020

امریکا نے عالمی ہوا بازی میں پاکستان کی ایک درجے تنزلی کر دی، سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کو کیٹگری 2 ریٹنگ میں ڈال دیا

سندہ :  میرآباد فیڈر کے مین پانچ (کھنبے) مرید ہوٹل کہ پاس گرنے سے (ڈاسوڑی )اور اس کے آس پاس کہ گاؤں میں بجلی غائب اعوام ...
15/07/2020

سندہ : میرآباد فیڈر کے مین پانچ (کھنبے) مرید ہوٹل کہ پاس گرنے سے (ڈاسوڑی )اور اس کے آس پاس کہ گاؤں میں بجلی غائب اعوام سخت پریشان،

15/07/2020

اسلام علیکم سب نئے اور پرانے فالورز کا بھت بھت شکریہ جنھوں کی مدد سے ہم نے اپنی نیوز اور انفارمیشن کی رسائی کو اور مضبوط کیا ہے
آپ سب ایسے ہی ہمارا ساتھ دیتے رہیں آپکا بھت بھت شکریہ

‏حکومت کا پاکستانی سیٹلائٹ کو استعمال کرنے اور غیر ملکی سیٹلائٹ کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ۔
15/07/2020

‏حکومت کا پاکستانی سیٹلائٹ کو استعمال کرنے اور غیر ملکی سیٹلائٹ کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ۔

راولپنڈی: دو لڑکیوں نے آپس میں شادی رچالی
15/07/2020

راولپنڈی: دو لڑکیوں نے آپس میں شادی رچالی

اب یے تو ہوگا!
15/07/2020

اب یے تو ہوگا!

14/07/2020

ایک دن آنے والا ہے جب سب آف لائن ہو جائیں گے

متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے نجی ائیرلائن کو خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی
14/07/2020

متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے نجی ائیرلائن کو خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی

14/07/2020

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zammil King posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share