Daily Awaz-e-Sadiqabad

  • Home
  • Daily Awaz-e-Sadiqabad

Daily Awaz-e-Sadiqabad Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Awaz-e-Sadiqabad, Newspaper, .

22/06/2022
رحیم یار خان کئی معصوم بچیوں کی زندگی تباہ کرنے والا بدنام زمانہ ڈاکٹر اصغر ملک گرفتاررحیم یار خان،مشہور بدنام زمانہ شرا...
20/06/2021

رحیم یار خان کئی معصوم بچیوں کی زندگی تباہ کرنے والا بدنام زمانہ ڈاکٹر اصغر ملک گرفتار
رحیم یار خان،
مشہور بدنام زمانہ شرافت کا لبادہ اوڑھ کر سادہ لوح لوگوں کو مختلف لوگوں کے ساتھ فراڈ کرنے والا نوسرباز کئی ایف آئی آرز میں مطلوب اصغر علی المعروف ڈاکٹر اصغر علی گرفتار۔
تفصیل کے مطابق مشہور بدنام زمانہ شرافت کا لبادہ اوڑھ کر سادہ لوح لوگوں کو مختلیف لوگوں کے ساتھ فراڈ کرنے والا نوسرباز کئی ایف آئی آرز میں مطلوب اصغر علی المعروف ڈاکٹر اصغر علی کو صادق آباد صدر تھانہ نے گرفتار کرلیا، اصغر علی کو ایف آئی آر نمبر 365/21 زیر دفعہ 406/506B میں گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ لے لیا، اصغر علی 2005 مختلیف نام استعمال کرکے فراڈ کی دنیا میں اپنا نام بنا چکا ہے جس میں یہ اکیلا نہیں بلکہ ایک مکمل پشت پنائی اسکو قبضہ مافیا گروہ اور ججز تک کے لیول کے لوگ شامل ہیں جس وجہ سے اس پر ہاتھ ڈالنا مشکل ترین ہوچکا تھا لوگوں کو بلیک میل کرکے ان سے زمین پلاٹ پیسے ہتھیانا معمول بن چکا ہے اس سے قبل 2005 میں تھانہ سٹی اے ڈیژن میں شفیق سنہار سے بھوگس چیک کے فراڈ کرنے پر 420/471/468 کی ایف آئی آر ہوئی اسی سال ہی عبدالصبور گیٹو سے ویزہ کا لالچ دے کر فراڈ کیا جس کی ضلع خانیوال تھانہ کبیر والا میں ایف آئی آر زیر دفعہ 420/471/468 ہوئی جس میں گرفتار رہا،
اصغر علی کے فراڈ کا سلسلہ جعلی ایف ایس سی کی سندھ سے لی گئی ڈگری سے شروع ہوا جو تاحال جاری یے،
کئی لڑکیوں کی زندگی خراب کرکے ان سے بھاری رقم بھی وصول کرچکا ہے 2016 میں تھانہ کوٹ لکھپت ضلع لاہور ایف آئی آر نمبر 211/16 زیر دفعہ 506/380/363/354 میں اشتہاری رہا اور لاہور سے بھاگ کر سندھ چلا گیا مگر وہاں بھی بعض نہ آیا اور اپنا نام محمد علی ملک رکھ کے یہی کام شروع کردئیے اور وہاں ایف آئی آر ضلع جیکب آباد تھانہ مبارک پور میں ہوئی اور وہاں سے بھاگ کے آبائی ضلع رحیم یار خان واپس آگیا مگر اس بار اس نے اپنے ساتھ ایک مکمل ٹیم قبضہ مافیا گروہ سے لے کر ججز تک شامل کرلی اور اپنے چچا کی کروڑوں کی زمین پر قبضہ جعلی کاغذات بناوا کرلیا اور علاقے بھر میں جھوٹی درخواستں اپنا معمول بنا لیا اور ڈاکٹری کے پیشہ کے ساتھ ساتھ لوکل ویب نیوز سے منسلک ہوگیا مگر یہ سب کچھ دیر پا نہ چل سکا اور 2019 میں سٹی رحیم یار خان میں موجود ٹریفک اہلکاروں کو دھکمیاں دینے پر ایف آئی آر نمبری 487/19 زیر دفعہ 506B/341/353/186 میں خود تو موقع سے بھاگ گیا مگر بھائی گرفتار ہوگیا، مگر اسکی نوسربازیوں کا سلسلہ ختم نہ ہوا اس نے اپنے خاندان اور دیگر کے خلاف 35 سے زائد سول دعوی جات مختلیف نوعیت کے دائر کرکے بلیک میلنگ سے رقم و جائیداد وصول کی اور اس دوران اس پر تھانہ آباد میں غیر قانونی پیڑول سمگل کرنے پر ایف آئی آر نمبری 18/20 ہوئی اور بعد از ایک پلاٹ پر قبضہ کرنے کے دوران ایک شخص کو شدید زخمی کرنے پر ایف آئی آر نمبری 495/20 زیر دفعہ 337AII/337F1 میں مرکزی ملزم رہا، گزشتہ اس مشہور زمانہ فراڈی کو صادق آباد صدر تھانہ کی پولیس نے گرفتار کر لیا جس سے علاقے بھر میں اس کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہریشان لوگوں نے سکھ کا چین لیا۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz-e-Sadiqabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share