جاوید۔ خان نے اپنی دوکان دوبارہ بحال کی ہے دعا ہے اللہ تعالیٰ برکت عطا فرمائے آمین ثم آمین
*فلمی انداز میں پولیو مہم چلانا – سی ای او ہیلتھ کا غیر مناسب اقدام : رپورٹ:رانا عبدالحفیظ کرائم رپورٹر نوائے وقت میڈیا گروپ*
سخی سرور – محکمہ صحت کے سی ای او ڈاکٹر ادریس لغاری کا بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کو فلمی شوٹنگ میں تبدیل کرنا عوامی حلقوں میں تشویش کا باعث بن گیا۔ سخی سرور کی ندی میں پولیو مہم کے دوران کیمرہ مین، بینڈ باجے اور بھاری میڈیا ٹیم کو ساتھ لے کر پہنچنے کے اس اقدام نے اس اہم قومی مہم کو محض ایک شو کی شکل دے دی۔
بچوں کی صحت اور ان کی جان کے تحفظ کے لیے پولیو ویکسینیشن ایک سنجیدہ عمل ہے، جسے کسی بھی طرح شوٹنگ یا تفریحی سرگرمی کا ذریعہ نہیں بنایا جا سکتا۔ اس قسم کے فلمی انداز میں اس مہم کو چلانا ایک غیر سنجیدہ رویے کی نشاندہی کرتا ہے اور اس سے نہ صرف بچوں کے والدین کی سنجیدگی متاثر ہوتی ہے بلکہ اس بات کا خدشہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ لوگ اسے ایک کھیل سمجھ کر نظرانداز کر سکتے ہیں۔
عوامی ردعمل اور مطالبات
عوامی حلقوں اور ماہرین صحت نے ڈاکٹر ادریس لغاری کے اس رویے پر کڑی تنقید کی ہے اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اقدامات سے اجتناب کیا جائے۔ اس کے بجائے، مہم کو پیشہ ورانہ اور سنجیدگی کے ساتھ چلایا جائے تاکہ لوگوں کو یہ پیغام ملے کہ بچوں کو پولیو سے بچانے کا عمل نہایت اہم ہے۔
سی او ہیلتھ ڈیرہ غازی خان کرپشن گنگ ڈاکٹر ادریس لغاری کے خلاف ملازمین سراپا احتجاج آۓ روز پیڈا شوکاز ملازمین تنگ ہیں اس نفسیاتی آفیسر سے حکام بالا نوٹس لیں ۔۔۔
آج کل یہ گیمز بھی کمال کی ہے