Gujrat Rang News

  • Home
  • Gujrat Rang News

Gujrat Rang News independent News Network

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ زمیندار کالج گجرات کے اساتذہ پر پستول تاننے ،چوکیدار کو زدوکوب کرنے پرنسپل سے بدتمیزی، طالبات کو حر...
29/01/2025

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ زمیندار کالج گجرات کے اساتذہ پر پستول تاننے ،چوکیدار کو زدوکوب کرنے
پرنسپل سے بدتمیزی، طالبات کو حراساں کرنے والے
پولیس ہیڈ کانسٹیبل عامر خان کے خلاف تھانہ سول لائن گجرات میں
زیر دفعہ 506ii و 452
*مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

29/01/2025

گجرات ۔ حوالدار عامر خان ہمارے نقاب اتارتا ہے ۔ ہمارے بیگ چیک کیے جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔طالبات

گجرات گورنمنٹ زمیندار کالج میں اساتذہ طلبا اور طالبات کا پولیس کے خلاف اختجاج
گجرات کالج میں تعینات پولیس گارد انچارج حولدار عامر خان نے پروفیسر پر سرکاری پسٹل تان لیا
گجرات وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز ہماری طالبات کو انصاف دیلائیں پروفیسر عدیلہ گلزار
گجرات ایک سال قبل حولدار عامر خان کو کالج سے تبدیل کروایا گیا تھا پروفیسر افتخار علی شاہ
گجرات حوالدار نے دوبارہ تعینات ہونے طالبات سے بدمعاشی شروع کردی افتخار علی شاہ صدر پی پی ایل
گجرات حوالدار عامر خان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے نوکری سے برخاست کیا جائے صدر پی پی ایل

گجرات ( امجد مرزا سے) جلالپور جٹاں کے نواح میں دلخراش سانحہ، خوشیوں والا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہو گیا ، شادی کی پہلی را...
27/01/2025

گجرات ( امجد مرزا سے) جلالپور جٹاں کے نواح میں دلخراش سانحہ، خوشیوں والا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہو گیا ، شادی کی پہلی رات نئی نویلی دولہن جاں بحق جب کہ دولہا بے ہوش ہو گیا ، اندوہناک واقعی کی وجہ گیس لیکج بتائی جا رہی ہے۔

لاہور (کرائم رپورٹر ) مکینک کو غلیظ گالیاں دینے کا انجام ، مکینک نے فائرنگ کرکے انسپکٹر سیف اللہ نیازی کو قتل کر دیا ، پ...
21/01/2025

لاہور (کرائم رپورٹر ) مکینک کو غلیظ گالیاں دینے کا انجام ، مکینک نے فائرنگ کرکے انسپکٹر سیف اللہ نیازی کو قتل کر دیا ، پولیس نے قتل کرنے والے ملزم موٹر مکینک کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ مقتول انسپکٹر نے مکینک کو گزشتہ رات غلیظ گالیاں دی تھیں جس رنجش پر مکینک نے انتہائی اقدام اُٹھایا۔۔۔

گجرات( کرائم رپورٹر) سانحہ کھوہار سرائے عالمگیر قتل کیس ، 4 سالہ معصوم زہرا کا قاتل آخر کار اپنے انجام کو پہنچ گیا، پولی...
17/01/2025

گجرات( کرائم رپورٹر) سانحہ کھوہار سرائے عالمگیر قتل کیس ، 4 سالہ معصوم زہرا کا قاتل آخر کار اپنے انجام کو پہنچ گیا، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم پولیس حراست سے بھاگ گیا تھا ۔جس کو کسی نامعلوم نے سر میں گولیاں مار کر قتل کردیا ۔

16/01/2025

سرائے عالمگیر: زہرہ قتل کیس کا ملزم ندیم جٹ نکلا ایس پی انویسٹیگیشن مہر ریاض کی پریس کانفرنس
گجرات( کرائم رپورٹر) موضع کھوہار کی کم سن بچی کا اندھا قتل ٹریس کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 05.01.24 کومسمی جنید اقبال ولد مختار احمد ساکن کھوہار سرائے عالمگیر نے بذریعہ ریسکیو15تھانہ صدر سرائے عالمگیر پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی 4سالہ بیٹی زہرہ جنید اور 7سالہ بیٹا احمد جنید گھر سے3بجے دن ٹیوشن پڑھنے کے لئے گئے جوبعد ازاں بیٹا احمد جنید واپس گھر آگیا جبکہ زہرہ جنید واپس نہیں آئی جسے کسی نامعلوم ملزم نے اغواء کرلیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوراً ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر شیراز حیدر، SIعابد حسین انچارج چوکی کھوہار معہ نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور اغواء کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔ ڈی ایس پی سرائے عالمگیر رائے منیر احمد خود معہ بھاری نفری موضع کھوہار پہنچے اور گاؤں سے باہر نکلنے والے تمام راستوں پر ناکہ بندی کروائی۔واقعہ کی حساسیت کے پیش نظر ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ اور ایس پی انویسٹی گیشن مہر محمد ریاض کو بھی مطلع کیا گیا۔جو اطلاع وقوعہ پاکر جلد ہی موقع پر پہنچ گئے اور تمام آپریشن کی نگرانی شروع کردی۔بعد ازاں ڈی ایس پی سٹی سرکل عامر عبا س شیراز ی، ڈی ایس پی کھاریاں ملک عرفان صفدر بھی پولیس ٹیموں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر مغویہ کی تلاش اور واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی۔ واقعہ کے دوسرے روز علی الصبح اسی گلی کے ایک خستہ حال مکان سے مغویہ بچی کی بوری بند نعش مل گئی۔جس کے بعدپولیس نے جرم 302/376iiiایزاد کرلئے۔ تفتیشی ٹیم نے تمام سائنسی و دیگر ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا۔ ملحقہ گھروں سے مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرکے انٹیروگیشن کی گئی اور ان میں سے تین مشکوک افرادجن میں ابو بکر۔سمیر اور محمد ندیم شامل ہیں کے DNAسیمپل حاصل کرکے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی لاہور برائے تجزیہ بھجوائے۔ جو بعد ازاں ملزم محمد ندیم ولد محمد صادق سکنہ کھوہار کا ڈی این اے زہرہ جنید کے سیمپل سے میچ کرگیا۔ سفاک ملزم کو پولیس نے حسب ضابطہ گرفتار کیا جس نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ مزید تفتیش مقدمہ جاری ہے۔
ترجمان گجرات پولیس

12/01/2025

امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں آگ کے سبب ہزاروں گھر جل کر خاک ہو گئے ہیں۔ پیسیفک پیلیسیڈز میں آگ کے بعد ہونے والی تباہی کے مناظر ، خوف ناک آتش زدگی کے باعث اب تک ایک لاکھ 80ہزار کے قریب افراد نقل مکانی جب کہ دو لاکھ افراد کو علاقہ چھوڑنے کی ہدایت دی گئیں ہیں۔ منگل کو لگنے والی آگ سے پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
•⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣
•⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣
•⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣

گجرات پولیس میں کانسٹیبل و لیڈی کانسٹیبل کی بھرتیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا
11/01/2025

گجرات پولیس میں کانسٹیبل و لیڈی کانسٹیبل کی بھرتیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا

دولت نگر ( نمائندہ خصوصی)دولت نگر پریس کلب کے الیکشن ، تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ،  یاسر بابکا صدر اور مبشر مغل جن...
05/01/2025

دولت نگر ( نمائندہ خصوصی)دولت نگر پریس کلب کے الیکشن ، تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ، یاسر بابکا صدر اور مبشر مغل جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

گجرات ( امجد مرزا سے) جلالپور جٹاں پریس کلب کے الیکشن میں محمد اعظم انصاری اور محمد ایوب بٹ کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہو...
05/01/2025

گجرات ( امجد مرزا سے) جلالپور جٹاں پریس کلب کے الیکشن میں محمد اعظم انصاری اور محمد ایوب بٹ کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوا جس میں اعظم انصاری نے 11 ووٹ جبکہ ایوب بٹ نے 7 ووٹ حاصل کئے۔ اعظم انصاری 2025 کے صدر منتخب ہو گئے۔ یاد رہے کہ اعظم انصاری پانچویں بار صدر کے عہدے پر منتخب ہوئے ہیں۔

گجرات( عیان امجد سے) چوہدری کفایت اللہ ڈوئیاں کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی کے موقع پر چوہدری ولایت اللہ اویس سابق سیکرٹری ...
05/01/2025

گجرات( عیان امجد سے) چوہدری کفایت اللہ ڈوئیاں کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی کے موقع پر چوہدری ولایت اللہ اویس سابق سیکرٹری گجرات پریس کلب ڈاکٹر امجد مرزا ، سینئر صحافی ڈاکٹر قیصر چوہدری کو تقریب میں ویلکم کر رہے ہیں

گجرات( عیان امجد سے) چوہدری کفایت اللہ ڈوئیاں کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے راہنما محمد اشفاق جیلا...
05/01/2025

گجرات( عیان امجد سے) چوہدری کفایت اللہ ڈوئیاں کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے راہنما محمد اشفاق جیلانی ، وائس چیئرمین صفدر بٹ، چوہدری عمران ریحانیہ، اظہر بٹ بٹ سویٹس، نصر بٹ ، مرزا امانت علی ، سابق سیکرٹری گجرات پریس کلب ڈاکٹر امجد مرزا سمیت دیگر شریک ہیں

گجرات( امجد مرزا سے) جمخانہ گجرا ت کے انتخابات۔ چوہدری رخسار میلو بھاری اکثریت سے سیکرٹری منتخب۔ ڈاکٹر مجتبیٰ حیدر، گل ز...
29/12/2024

گجرات( امجد مرزا سے) جمخانہ گجرا ت کے انتخابات۔ چوہدری رخسار میلو بھاری اکثریت سے سیکرٹری منتخب۔ ڈاکٹر مجتبیٰ حیدر، گل زمان بٹ، چوہدری یاسر وڑائچ نت، اعتزاز بھٹی ممبر بورڈ آف گورنر منتخب ۔ چوہدری شعیب کائرہ اور کاشف جاوید کو شکست کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق جمخانہ گجرات کے انتخابات 2024-25ء میں چوہدری رخسار میلو 664 ووٹ لے کر سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ اُن کے مد مقابل مرزا خالد جاوید کو 88 ووٹ ملے۔ سیکرٹری کے انتخابات میں 767 ووٹ کاسٹ ہوئے اور 15 ووٹ کینسل کئے گئے۔ ریٹرننگ آفیسر الیکشن جمخانہ گجرات محمود اقبال گوندل نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ممبر بورڈ آف گورنر کے انتخابات میں ڈاکٹر سید مجتبیٰ حیدر کو 567 ووٹ ، گل زمان بٹ کو 497 اور اعتزاز اصغر بھٹی کو 449 ووٹ ملے جو کہ ممبر بورڈ آف گورنر منتخب ہوئے۔ شعیب عالم کائرہ نے 417 ووٹ اور حافظ کاشف جاوید نے 333 ووٹ حاصل کئے او ر شکست سے دوچار ہوئے۔ انہوں نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ممبر بورڈ آف گورنر کے 767 ووٹ کاسٹ ہوئے، 3 ووٹ کینسل ہوئے، پولنگ صبح9 سے 5 بجے تک جاری رہی۔ ریٹرننگ آفیسر کی معاونت عظمت فرید وڑائچ نے کی۔ منتخب ہونے والے سیکرٹری چوہدری رخسار میلو نے کامیابی کے بعد تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گجرات جمخانہ کے ممبران نے اُن پر جو اعتماد کیا ہے وہ اُس پر پورا اتریں گے۔ جمخانہ کے وقار میں اضافہ کیا جائے گا۔

28/12/2024

گجرات ( امجد مرزا سے) دولت نگر پریس کلب کے سال 2025 کے الیکشن کا انعقاد۔ امیدوار برائے صدر چوہدری یاسر بابکا بلا مقابلہ جب کہ جنرل سیکرٹری کے امیدوار مبشر احمد مغل کا ون ٹو ون مقابلہ مخالف امیدوار سے 5 جنوری کو ہو گا ۔ مبشر احمد مغل 20 سال سے صحافت کے شعبہ سے منسلک اور متعدد لوکل و قومی اخبارات کے نمائندہ کے طور پر کام کرتے آ رہے ہیں۔ اور پریس کلب کے مختلف عہدوں پر بھی اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔ بلاشبہ ایک منجھے ہوئے ورکنگ جرنلسٹ ہیں ۔ جنہیں مختلف اداروں ، سیاسی شخصیات اور سماجی و کاروباری افراد تک براہ راست رسائی حاصل ہے اور تحصیل گجرات کے عوامی مسائل پر انکی رپورٹس ان کا بہترین کریڈٹ ہے ۔ امید ہے وہ پریس کلب میں اپنے ساتھیوں کا اعتماد حاصل کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری کی سیٹ جیت جائیں گے۔ اور مخالف امیدوار کو بھی گلے لگائیں گے۔

19/12/2024

گجرات ڈویژن بن گیا۔۔۔

19/12/2024

گجرات ( امجد مرزا سے)تھانہ ککرالی کے گاؤں ہنج میں اشتہاریوں و منشیات سمگلرز کیخلاف 17 گھنٹے کا طویل ترین پولیس مقابلہ انجام کو پہنچ گیا ملزم فیصل عرف فیجی اسکا بھتیجا اور دو ساتھی ہلاک کر دئیے گئے۔ پولیس مقابلے کاہیروتھانہ دولت نگر میں تعنیات سیکورٹی برانچ کا جوان محمد توصیف نٹھر جس نے ان ٹائم فیجی کا کام تمام کیا ۔ تفصیلات کے مطابق
ہنج مقابلہ 4 ملزمان واصل جہنم
فیصل عرف فیجی، اس کا بھتیجا اور دو ساتھی مارے گئے اس بہترین کارکردگی پر ایس پی انویسٹی گیشن مہر محمد ریاض نے شاباش دی اس بہترین کارکردگی دیکھانے پر اہل علاقہ کی عوام کا چوہدری توصیف نٹھر کو مبارکباد پیش کی۔
#

18/12/2024

گجرات کے تھانہ ککرالی کے گاؤں ہنج میں اشتہاریوں ،منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن جاری، دو طرفہ فائرنگ سے علاقہ میں کرفیو کا سماں، عوام گھروں میں محصور ہو کر ہر گئے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gujrat Rang News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share