Haq ke awaaz حق کی اواز

  • Home
  • Haq ke awaaz حق کی اواز

Haq ke awaaz حق کی اواز Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Haq ke awaaz حق کی اواز, Social Media Agency, .

دروازے میں کھڑا شخص کسی شاہی دربار کا دربان نہیں بلکہ پاکستان کا سابقہ وزیراعظم ہے نسل در نسل چلتی غلامی کی اس سے بدتر ٹ...
15/08/2022

دروازے میں کھڑا شخص کسی شاہی دربار کا دربان نہیں بلکہ پاکستان کا سابقہ وزیراعظم ہے نسل در نسل چلتی غلامی کی اس سے بدتر ٹصویر کوئی اور نہیں ہو سکتی

12/08/2022
08/08/2022
04/08/2022

کہتے ہیں ایک سکھ کو شراب کی پہچان کا بڑا دعویٰ تھا، ایک بار شرط لگ گئی، اس کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر اس کو شراب پیش کی جاتی تو وہ فوری شراب کے برانڈ کا نام بتا دیتا، یہ تجربہ مختلف برانڈ پیش کر کے کیا گیا ہر بار سکھ کا جواب درست ہوتا تھا۔
فر کسی ستم ظریف نے بہت سی شرابیں مکس کر کے ایک گلاس دیا تو سکھ بار بار شراب کا گھونٹ بھرتا اور سوچ میں پڑ جاتا اس کی سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کہ یہ شراب کا کون سا برانڈ ہے۔ جب کافی دیر ہو گئی تو سکھ نے آنکھوں پر بندھی پٹی کھول دی اور شکست خوردہ لہجے میں کہا۔
کہ یہ تو پتہ نہیں ہے کہ یہ شراب کون سی کمپنی کی ہے مگر ایک بات واضح ہے کہ یہ کمپنی زیادہ دیرتک نہیں چلے گی،
ایک دم غیر سیاسی پوسٹ۔🚶😀

26/07/2022

جدوجہد تا دمِ زندگی۔۔۔۔۔۔۔!!!!
کیا میں نے اُس خاکداں سے کنارا جہاں رزق کانام ہے آب ودانہ
جھپٹنا پلٹنا پلٹ کر جھپٹنا لہو گرم رکھنے کا ہے اِک بہانہ۔۔!!!

‏یہ تصویر ہمیشہ پاکستانی تاریخ کا حصہ رہے گی۔ مورخ لکھے گا یہ تصویر اس وقت لی گی جب پاکستانی روپیہ دو سو پچیس تک پہنچ گی...
21/07/2022

‏یہ تصویر ہمیشہ پاکستانی تاریخ کا حصہ رہے گی۔ مورخ لکھے گا یہ تصویر اس وقت لی گی جب پاکستانی روپیہ دو سو پچیس تک پہنچ گیا اور سٹاک ایکسینج میں اربو ڈوب گئے اور پاکستان کو دنیا وارن کر رہی تھی کہ ملک دیوالیہ ہونے جارہا ہے۔پی ڈی ایم کی قیادت عوام کے دکھوں پر قہقہے لگا رہی،

12/07/2022
12/07/2022

Kaisa ghadar hy hamesha mulk ka sochta raha...

یہ افغانستان کا معاون وزیراعظم ہےجن کے پاؤں میں پلاسٹک کے چپل ہے جو پاکستانی کرنسی میں 180 روپے پر ملتے ہے اور یہ کسی عا...
03/07/2022

یہ افغانستان کا معاون وزیراعظم ہے
جن کے پاؤں میں پلاسٹک کے چپل ہے جو پاکستانی کرنسی میں 180 روپے پر ملتے ہے اور یہ کسی عام جگہ پر نہیں بلکہ افغانستان کے ایک جید علماء کے ایک بڑے جلسے سے خطاب کر رہے ہیں 🤲🤲
معیشت چائے اور چینی چھوڑنے سے نہیں بلکہ حکمرانوں کے عیاشی ،زناکاری،ختم کرنے سے مستحکم ہوتی ہے

30/06/2022

1. چاند دیکھنے کی دعا:
اللَّهُمَّ أَهِلَّهُ عَلَيْنَا بِالْأَمْنِ وَالْإِيمَانِ وَالسَّلَامَةِ وَالْإِسْلَامِ رَبِّي وَرَبُّكَ اللَّهُ
ترجمہ:
اے اللہ ! اس چاند کو امن، ایمان، سلامتی اور اسلام کے ساتھ ہم پر طلوع فرما، (اے چاند) میرااورتیرا رب اللہ ہے۔
(الجامع الترمذی، باب ما یقول عند رؤیۃ الھلال، رقم الحدیث3451)

2. چاند نظر آجائے تو تکبیر پڑھیں:
اللّٰہ أکبر اللّٰہ أکبر، لا إلٰہ إلا اللّٰہ، واللّٰہ أکبر اللّٰہ أکبر وللّٰہ الحمد

3. چاند دیکھنے کے بعد ناخن اور بال نا کٹوائیں۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا:
اذا رایتم ھلال ذی الحجۃ واراد احدکم ان یضحی فلیمسک عن شعرہ واظفارہ(صحیح مسلم:1977)
ترجمہ: جب ذوالحجہ کا مہینہ شروع ہوجائے اور تم میں سے جو قربانی کرنے کا ارادہ کرے تو وہ اپنے بال اور ناخن نہ کاٹے۔

 #عورت آخر چاہتی کیا ہے؟؟؟❤️❤️ایک عالم کو پھانسی ہونے والی تھی۔راجا نے کہا: تمہاری جان بخش دوں گا ، اگر میرے ایک سوال کا...
26/06/2022

#عورت آخر چاہتی کیا ہے؟؟؟❤️❤️

ایک عالم کو پھانسی ہونے والی تھی۔
راجا نے کہا: تمہاری جان بخش دوں گا ، اگر میرے ایک سوال کا صحیح جواب بتا دو گے۔
سوال تھا کہ عورت آخر چاہتی کیا ہے؟
عالم نے کہا: مہلت ملے تو پتا کرکے بتا سکتا ہوں.
راجا نے ایک سال کی مہلت دے دی.
عالم بہت گھوما بہت لوگوں سے ملا.
پر کہیں سے بھی کوئی تسلی بخش جواب نہ ملا۔
آخر میں کسی نے کہا دور جنگل میں ایک چڑیل رہتی ہے۔
وہ ضرور بتا دے گی تمھیں اس سوال کا جواب۔
عالم اُس چڑیل کے پاس پہنچا اور اپنا سوال اُسے بتایا۔
چڑیل نے کہا کہ میں ایک شرط پر بتاؤ گی۔
اگر تم مجھ سے شادی کر لو۔اُس نے سوچا صحیح جواب نہ معلوم ہوا تو جان راجا کے ہاتھوں جانی ہی ہے۔
اسی لیے شادی کی رضامندی دے دی۔ شادی ہو جانے کے بعد چڑیل نے کہا: چونکہ تم نے میری بات مان لی ہے تو میں نے تمہیں خوش کرنے کے لیے فیصلہ کیا ہے۔ 12 گھنٹے میں چڑیل اور 12 گھنٹے خوبصورت پری بن کے رہوں گی۔
اب تم یہ بتاؤ کہ دن میں چڑیل رہو یا رات کو؟
اُس نے سوچا اگر یہ دن میں چڑیل ہوئی تو دن نہیں گزرے گا اور رات میں ہوئی تو رات نہیں گزرے گی۔
آخر میں اُس عالم نے کہا : جب تمہارا دل کرے پری بن جانا، جب دل کریں چڑیل بن جانا۔
یہ بات سن کر چڑیل نے خوش ہوکر کہا چونکہ تم نے مجھے اپنی مرضی کی چھوٹ دے دی ہے، تو میں ہمیشہ ہی پری بن کے رہا کروں گی۔

آخر اسے اس سوال کا جواب مل گیا۔
عورت ہمیشہ اپنی مرضی کا کام کرنا چاہتی ہے۔ اگر عورت کو اسکی مرضی کرنے دو گے تو وہ پری بن کر رہے گی۔❤️ اگر نہیں کرنے دو گے تو چڑیل بن کر رہے گی۔

22/06/2022

چوکیدار اگر نیوٹرل ھوجاۓ تو کیا ھوتا ھے
اس ویڈیو میں دیکھیں ۔

ابھی تو نئی جگہ نئے لوگوں کے ایڈونچر کا نشہ ہے۔ابھی تو کچی عمر کی کچی محبت کا بخار ہے۔ابھی تو شوہر اور سسرال کے نخرے اٹھ...
15/06/2022

ابھی تو نئی جگہ نئے لوگوں کے ایڈونچر کا نشہ ہے۔
ابھی تو کچی عمر کی کچی محبت کا بخار ہے۔
ابھی تو شوہر اور سسرال کے نخرے اٹھانے کا خمار ہے۔
ابھی تو ماں باپ کی پابندیوں سے آزادی کی خوشی ہے۔

کچھ دن گزرنے دو کچھ وقت بیتنے دو ۔
باپ کی شفقت بھی یاد آئے گی ماں کی محبت بھی ستائے گی۔
ایک دن آئے گا جب ظہیر صاحب بیگم پر آواز یا ہاتھ اٹھائیں گے،
تب دعا صاحبہ کو عدالتوں میں دھکے کھاتا ایک بوڑھا بہت یاد آئے گا۔
ایک دن آئے گا جب یہ نویلی دولہن چھوٹی چھوٹی چیزوں اور دوائی کے لیے روئے گی ترسے گی تب گرتی پڑتی بلکتی روتی ممتا کی یاد آئے گی۔

میری دعا ہے کہ ایسا نہ ہو لیکن جہاں تک ہمارا مشاہدہ ہے ایسے کیسز میں ایسا ہی ہوتا ہے
محبت کا نشہ اترنے کے بعد لڑکا من مانیاں کرتا ہے جبکہ لڑکی زندگی بھر ظلم سہتی رہتی ہے کیونکہ اس کے پاس دوسرا کوئی آپشن جو نہیں ہوتا لڑکے سے کوئی پوچھنے والا جو نہیں ہوتا۔
اس دن شاید بہت دیر ہوچکی ہوگی
دعا اپنے لیے واپسی کے تمام راستے بند کررہی ہے اور خود کو ایک ایسے کنوئیں میں دھکیل رہی ہے جہاں سے خود چاہ کر بھی نہ نکل پائے گی۔
پسند کی شادی بہت لوگ کرتے ہیں لیکن یوں سربازار ماں باپ کو ذلیل ورسوا کوئی نہیں کرتا نہ ان کے مقابلے میں کھڑا ہوتا ہے۔

اسلیے نوجوان نسل جو ظہیر اور دعا کی تھوڑی سی شہرت اور پروٹوکول دیکھ کر ان کو آئیڈلائز کررہے ہیں ان سے گزارش ہے کہ اس پہلو کو نہ بھولیں

سابقہ وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان سے  پرانا پاکستان ڈھونڈنے والوں کو خوشخبری ہے۔  کہ⬅️دال مسور 160  سے  300روپے کل...
03/06/2022

سابقہ وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان سے پرانا پاکستان ڈھونڈنے والوں کو خوشخبری ہے۔ کہ
⬅️دال مسور 160 سے 300روپے کلو
⬅️ گھی390 سے540 روپے کلو
⬅️ دال چنا 140سے 250روپے کلو
⬅️ پچاس کلو چاول 7000سے 14000
⬅️ مسور ثابت 180پسے300 روپے کلو
⬅️ماش کی دال 200سے 340 روپے کلو
⬅️ کالی مرچ 1000سے1300روپےکلو
⬅️ زیرہ 700 سے1000روپے کلو
⬅️ بادام 1400سے 2400روپے کلو
⬅️سفید چنے 180سے309روپےکلو
⬅️ پیاز 30سے 100 روپے کلو
⬅️ آٹے کا تھیلا 1100 سے 1600 روپے
⬅️ مرغی گوشت 260 سے600 روپےکلو

⬅️ کسان صابن 100 سے 150 روپے کلو
⬅️املی 280 سے 450 روپے کلو
⬅️ آلو بخارا 700 سے 850 روپے کلو
⬅️ دیسی مسور 140 سے 300 روپے کلو
⬅️بکرے کا گوشت 1200 سے 1700 روپے کلو
⬅️ بجلی 10 روپے یونٹ تک کا اضافہ
⬅️ ڈالر 176 سے207روپے
⬅️ پٹرول۔ 150 سے 180 فی لیٹر ہو گیا ہے۔
⬅️ زر مبادلہ کے ذخائر ساڑھے 22 ارب ڈالرز سے 10 ارب ڈالر رہ گئے
⬅️ جی ڈی پی 6 فیصد سے 4 فیصد
⬅️ اسٹاک مارکیٹ تباہ ہو گئی سرمایہ کاروں کا اب تک 1000 ارب روپیہ ڈوب چکا
⬅️ احساس پروگرام کا غریب غربا کے لئے 14000 روپیہ بند
⬅️ غریب غربا مزدوروں کیلئے لنگر خانے بند
⬅️ پناہ گاہیں بند
⬅️ سی پیک مکمل بند

عمران خان کی تین سالہ کرگردگی😘😍😍اب کوئی پوچھے تو بلا جھجک بتا دیں کہ   کی کارکردگی یہ ھے... وہ بھی ساڑھے تین سال کی!!!!!...
01/06/2022

عمران خان کی تین سالہ کرگردگی😘😍😍
اب کوئی پوچھے تو بلا جھجک بتا دیں کہ کی کارکردگی یہ ھے... وہ بھی ساڑھے تین سال کی!!!!!!
*عمران خان ماءشااللہ ایک بہترین حکمران تھا* ۔

رحمت اللعالمینؐ اتھارٹی کا قیام
ہر فورم پر حرمت رسولؐ پر آواز اٹھانا
احساس کفالت پروگرام
2۔لنگر خانے
3۔شیلٹر ہوم کا قیام
4۔راشن کارڈ
5۔کسان کارڈ
6۔صحت انصاف کارڈ
7۔احساس سکالر شپ پروگرام
8۔انصاف آفٹر نون سکول
9۔انصاف معذور و بزرگ کارڈ
10۔مزدور کارڈ
11۔روشن ڈیجیٹل پروگرام
12۔خدمت ای مراکز کا قیام
13۔نیب کو با اختیار بنانا
14۔راست پروگرام
15۔سیرت یونیورسٹی کا قیام
16۔ٹورازم کا فروغ
17۔بلین سونامی ٹری کا آغاز
18۔ ٹیکس ریفارمز
19۔کرکٹ سے ہی کرکٹ بورڈ کا چیئرمین
20۔پاکستان میں کرکٹ کی بحالی
21۔ پی ایس ایل کی کامیابی
22۔ای ٹرانسفر و پنشن کا قیام
23۔بھاشا، ۔مہمند اور واسو ڈیم پر کام کا آغاز
24۔اپنا گھر سکیم کا قیام
25۔بلا سود قرضے کی سکیم
26۔21 نئی یونیورسٹیوں پر کام کا آغاز
27۔اور 23 نئے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں پر کام ۔
28۔پاکستان سٹیزن پورٹل کا قیام
29۔رحمت اللعالمینؐ اتھارٹی کا قیام
30۔ہر فورم پر حرمت رسولؐ پر آواز اٹھانا
31۔پی آئی اے، پی ٹی وی اور این ایچ اے کو منافع بخش ادارہ بنانا
32۔زمینوں کی ڈیجیٹلائزیش
33۔دنیا کی 11ویں بڑی آئل ریفائنری کا قیام
34۔خیبر پی کے میں یتیم خانے اور اولڈ ہوم کا قیام
35۔سری لنکا کے مسلمانوں کو مرنے کے بعد جلائے جانے کے خلاف آواز اٹھائی
36۔کشمیر اور فلسطین کی آواز اٹھائی
37۔سکولوں میں صبح درود شریف اور قرآن پاک کی تعلیم کا آغاز
38۔قرآن کی تعلیم کے بغیر ڈگری دینے کا قانون ختم کرنا
39۔یکسان نظام تعلیم لاگو کرنے کی کوشش
40۔ریکوڈک منصوبے ہر کام ۔
41۔سعودی عرب سے مزدوروں کی رہائی۔
42۔پوری دنیا کی حاکمیت صرف اللہ کے پاس ہے اس چیز کو پوری دنیا میں باور کرانا ۔
43۔قوم کے اندر خوداری پیدا کرنا
44. ملک کی گرتی معشیت کو دوبارہ پاؤں پہ کھڑا کرنا
45. تجارتی خسارے کا خاتمہ
زرع مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
46. غیر ملکی قرضوں کی واپسی
47. سی پیک اتھارٹی کا قیام
48. گوادر پورٹ کو فنکشنل کرنا
49. انفراسٹرکچر نواز کے پانچ سالہ دور سے ڈبل اور کم لاگت پہ کرنا
50. ملکی خزانے کو 9 ارب ڈالر سے 22 ارب ڈالر تک لے جانا
51. اسلامو فوبیہ کی قرارداد یو این سے منظور کروانا
52. کشمیر کا کیس پوری دنیا میں لڑنا
53. پاکستان کا کیس یو این میں اچھے طریقے سے پیش کرنا
54. امریکہ کو اڈے نا دینا '' ایبسلوٹلی ناٹ''
55. بند صنعتوں کو دوبارہ چلانا
56. رشیا کے ساتھ ملکی مفاد تجارتی معاہدہ کی کوشش
57. چوروں سے 397 ارب روپے کی ریکوری
58. کار کے کمپنی کیساتھ مذاکرات کر کے جرمانہ معاف کروانا...
59. ایل این کے دوبارہ سستے معاہدے کرنا
60. احساس پروگرام کی شفافیت اور بلا تفریق تقسیم
61ْْْ اپنے دور حکومت میں او آئ سی اجلاس دو بار اسلام آباد بلانا اور 57 اسلامی ممالک کی سربراہی پاکستان کو دلانا
عمران خان آخر تم کیا بلا تھے کہ سب تمہارے خلاف ہو گئے ۔
میں پہلے سے بھی زیادہ جذبے کے ساتھ عمران خان کے ساتھ ہوں
کیونکہ عمران خان تم عزم،شجاعت ،بہادری،اور خودداری کی علامت ہو پاکستان میں.
تم واقعی مسلم امہ کے لیڈر ہو ۔
ہار،جیت, اٹھنا گرنا، یہ وقتی باتیں ہیں۔ یہ دنیا داری ہے۔ تم دنیا کی عظیم فکر کے وارث ہو ۔ اصل جیت ہی فکر اور نظریہ کی جیت ہوتی ہے اور وہ تم جیت چکے ہو ۔
تم نے قوم کو یہ بتا دیا ہے کہ یہ نظام کتنا گندا نظام ہے ۔
ہم کھڑے تھے۔
ہم کھڑے ہیں ۔
ہم کھڑے رہیں گے۔
اتحاد کے ساتھ ۔
ایمان کے ساتھ۔
عمران خان کے ساتھ.

👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇
21/05/2022

👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇

‏شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے خلاف کیسسز کی تحقیق کرنیوالے بہادر ڈائریکٹر FIA ڈاکٹر رضوان خالق حقیقی سے جا ملے، اللہ ج...
20/05/2022

‏شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے خلاف کیسسز کی تحقیق کرنیوالے بہادر ڈائریکٹر FIA ڈاکٹر رضوان خالق حقیقی سے جا ملے، اللہ جنت نصیب کرے
مگر اُن کو قتل کیا گیا ہے کوئی ہارٹ اٹیک نہیں ہوا۔ہارٹ اٹیک والے کا چہرہ کالا ھوتا ھے. مافیا کا یہی طریقہ واردات ہے اسکی تفتیش ہونی چاہیے . . .
پوری قوم بہادر افسر ڈاکٹر رضوان کو SALUTE پیش کرتی ہے اور ان کی بخشش کیلئے دعا گو کہ اللّه پاک انھیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرماۓ امین

اگر جانوروں کا کوئی مذہب ہوتا تو انسان اس میں شیطان ہوتا
11/05/2022

اگر جانوروں کا کوئی مذہب ہوتا تو انسان اس میں شیطان ہوتا

 #سعودی ذرائع نے انگلش اخبار میں شائع کیا ہے کہ رات کو جب  #عمران خان نے محمد بن  #سلمان سے کہا کہ سلمان ایک بات کروں؟ ت...
11/05/2022

#سعودی ذرائع نے انگلش اخبار میں شائع کیا ہے کہ رات کو جب #عمران خان نے محمد بن #سلمان سے کہا کہ سلمان ایک بات کروں؟ تو #سلمان نے کہا I know میں جانتا ہوں کہ آپ پھر مزدوروں اور جیل والوں کی بات کرو گے،
جس پہ #عمران خان ہنس پڑا کہ بلکل یہی بات تھی تو #سلمان نے کہا کہ یہاں انصاف کا نظام ہے ہم بے گناہ کسی کو جیل میں نہیں ڈالتے جس نے جرم کیا ہو وہ جیل جاتا ہے جس پر عمران خان نے کہا کہ میں جانتا ہوں مزدوروں کی تکالیف، یہ میرے ملک کا سرمایہ ہیں، جس نے کوئی جرم کیا ہو وہ رہنے دو، لیکن جس کے اوپر کسی کا پیسا یا ایکسیڈنٹ وغیرہ یا ایسا کوئی چھوٹا موٹا الزام یا جرم ہو، اور وہ کئ سالوں سے جیل میں ہیں ، اس کو رہا کردو جس پر محمد بن سلمان نے اپنے جیب سے ایک کروڑ 30 لاکھ ریال سعودی خزانے میں جمع کروایا اور وزیر جیل خانہ جات کو پاکستانی مزدوروں کے رہائی کا حکم دیا۔
❤️🥰

❤️💎

ایک طرف عمران خان تھا جس نے اپنے 3.5 سال کے دور اقتدار میں ایک بھی لندن کا سرکاری یا زاتی دورہ نہیں کیا۔ اپنے بچوں کو تص...
11/05/2022

ایک طرف عمران خان تھا جس نے اپنے 3.5 سال کے دور اقتدار میں ایک بھی لندن کا سرکاری یا زاتی دورہ نہیں کیا۔ اپنے بچوں کو تصویروں کے علاوہ 2.5 سال سے دیکھا تک نہیں تھا۔ سارا وقت اپنے ملک کو مشکل حالات سے نکالنے میں لگایا اور دوسری طرف امپورٹڈ حکومت کا وزیراعظم ہے جس نے ایک ماہ میں ہی قوم کے پیسوں سے لندن کا زاتی دورہ کیا اور اپنے مفرور اور اشتہاری مجرم بھائی سے ملاقات کی۔
مولانا رومی کی ایک مشہور saying ہے کہ جو قوم اچھے اور برے کی تمیز نہیں کرتی وہ قوم تباہ ہو جاتی ہے۔

معیشیت کی بھیانک ترین  خبرڈالر 190 کا ہو گیا زر مبادلہ کے ذخائر ساڑھے 22 ارب ڈالر سے کم ہو کر صرف 10 ارب ڈالر رہ گئے ملک...
11/05/2022

معیشیت کی بھیانک ترین خبر
ڈالر 190 کا ہو گیا
زر مبادلہ کے ذخائر ساڑھے 22 ارب ڈالر سے کم ہو کر صرف 10 ارب ڈالر رہ گئے ملک دیوالیہ ہونے کے صرف دو ماہ کے فاصلے پر ہے
تجارتی خسارہ 40 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
ملک میں مہنگائی کی شرح 13 فیصد سے تجاوز کر گئی
بدترین مہنگائی کا طوفان سر پر کھڑا ہے کوئی ملک اس حکومت پر اعتبار کر کے قرض دینے کو تیار ہی نہیں IMF سعودیہ UAE کے بعد چائنا نے بھی CPEC سے پیچھے ہٹنے کی وجہ سے اس امریکی سپانسر حکومت کو قرض مانگنے پر چھٹی کروا دی ہے
اور واضح پیغام دیا ہے کہ پہلے امریکا سے آزادی حاصل کر کے CPEC پر کام بحال کرو پھر ہمارے پاس آنا
ہر طرف اندھیرا چھا چکا ہے سب کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں اور اتحادی اب تک چوتھی بار جھگڑا کر چکے ہیں اس معاملے پر
ایک شخص کی حکومت گرانے کیلئے پورے ملک کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے چلتی ہوئی معیشیت کو تباہ کر دیا گیا
یاد رہے ملکی سلامتی ملکی معیشیت پر منحصر ہوتی ہے

اگر آپ نے نوٹ کیا ھو تو فضل الرحمان 15 رمضان سے بلکل غائب ھےاصل واقعہ یہ ھے کہ عمران خان کی حکومت گرانے کے پلان میں فضل ...
11/05/2022

اگر آپ نے نوٹ کیا ھو تو فضل الرحمان 15 رمضان سے بلکل غائب ھے
اصل واقعہ یہ ھے کہ عمران خان کی حکومت گرانے کے پلان میں فضل الرحمان کو تمام پی ڈی ایم کی پارٹیوں نے فرنٹ پہ رکھا تھا اور جلسے جلوسوں میں بھی فضل الرحمن کے مدرسوں کے طلباء کو استعمال کیا تھا
فضل الرحمان کو ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت نے لولی پاپ دیا تھا کہ جیسے ہی حکومت ختم ھو جائے گی ھم تمہیں صدر پاکستان بنائیں گے
مگر جیسے ہی حکومت گری ن لیگ اور پیپلزپارٹی اپنی پرانی سوچ پر ا گئے اور فضل الرحمن کو مکھن سے بال کی طرح نکال کر اگنور کردیا اور حکومت میں حصہ داری کے لئے یہ فارمولا بنایا کہ کہ جس کی جتنی سیٹیں ھونگی ان کو اسی حساب سے وزارتیں ملے گی
فضل الرحمن کو اور کسی وزارت کی ضرورت نہیں تھی بلکہ وہ صرف اپنی ذات کے بارے میں سوچ رہے تھے کہ بس مجھے صدر بناو باقی کوئی وزارت نہ دو مگر ن لیگ اور پیپلزپارٹی راضی نہیں ھوئے
فضل الرحمن اس بات سے بہت دلبرداشتہ اور غصے میں ھے مگر اب عوام اور میڈیا کے سامنے شرم کی وجہ سے نہیں آ رہے
میں تو اسی وقت سے کہہ رہا ہوں جب سے پی ڈی ایم بنی تھی کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی فضل الرحمن کو ٹیشو پیپر کی طرح استعمال کرکے پھینک دینگے اور اس کے ساتھ وہی ھوا۔
دوسری طرف ملک کے تمام مکتب فکر کے جید علماء نے کل عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کی اور اعلان کیا کہ ھم عمران خان کے ساتھ ھیں ان کی حکومت غیر ملکی سازش اور مداخلت سے گرائی گئی ھے حتی کہ فضل الرحمن کے اپنے دیوبندی مکتبہ فکر کے علماء نے بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے ھونے کا اعلان کر دیا ھے
اب فضل الرحمان کے پاس کچھ نہیں بچا ایک طرف ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اس سے دھوکہ کر دیا ھے تو دوسری طرف مذہب کارڈ بھی اس سے چھینا گیا ھے
فضل الرحمان نے ساری زندگی اپنی ذاتی خواہشات کے لئے دین کا نام استعمال کیا ھے اب یہ اللہ کی گرفت میں ا گیا ھے اب ہر جگہ یہ ذلیل و خوار ھوگا۔
فضل الرحمان نہ دین کا رہا نہ دنیا کا۔

09/05/2022
09/05/2022

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haq ke awaaz حق کی اواز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share