انجمن تاجران تتہ پانیTatta Pani

  • Home
  • انجمن تاجران تتہ پانیTatta Pani

انجمن تاجران تتہ پانیTatta Pani انجمن تاجران کا نمایندہ پیج -

16/09/2024

باعث تحریر ہے کہ مورخہ 17/09/2024 بروز منگل تتہ پانی میں جشنِ میلاد مصطفیٰ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم انتہائی جوش جذبے سے منایا جائے گا۔ اور یوم میلاد پر مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے پر امن ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ لہذا تتہ پانی بازار کے تمام دکانداران کو بذریعہ سوشل میڈیا اطلاع کی جاتی ہے کہ 12 ربیع الاول بروز منگل 9 بجےسے دوپہر تک اپنی اپنی دکانوں کو بند رکھیں۔
سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران سردار الیاس عرف مندی
جنرل سیکٹری خواجہ ساجد

26/08/2023
07/08/2023

سرپرست اعلی انجمن تاجران تتہ پانی جناب سردار الیاس صاحب اور جنرل سیکرٹری خواجہ ساجد صاحب کی درخواست پر وزیر حکومت جناب ملک ظفر نے 200 کے وی کا ٹرانسفارمر تتہ پانی بازار میں نصب کروایا۔
اس پر جملہ انجمن تاجران وزیر حکومت ملک ظفر صاحب کی شکر گزار ہے

29/01/2023

***انتباہ***
محکمہ برقیات کے افسران اور متعلقین کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ اپنا قبلہ درست کریں اور ہوش کے ناخن لیں۔ بجلی کی بلاجواز لوڈشیڈنگ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔
جلد از جلد اس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے بصورت دیگر انجمن تاجران تتہ پانی پہیہ جام، شتر ڈائون ہڑتال کی کال دے کر شدید احتجاجی تحریک چلائے گی۔

السلام علیکم،کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لئے بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی ہے ۔۔ بائیک رائیڈرز اپنے بائیک پارک ک...
26/10/2022

السلام علیکم،

کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لئے بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی ہے ۔۔ بائیک رائیڈرز اپنے بائیک پارک کرتے وقت درج ذیل باتوں کو لازمی مدنظر رکھتے ہوئے بائیک کی حفاظت کو یقینی بنائیں ۔۔
محتاط رہیں ۔۔۔ محفوظ رہیں

24/09/2022

تتہ پانی انجمن تاجران کے سرپرست اعلی،شفاعت ہوٹل کے ایم ڈی محمد الیاس عرف مندی کی زوجہ محترمہ کی وفات پر گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کوٹلی چوہدری ساجد اسلم انکے گھر تعزیت کرنے پہنچ گئے،اس موقع پر ڈی ایس پی سردار افتخار ، اور چوکی انچارج تتہ پانی چوہدری خلیل بھی موجود تھے ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوٹلی چوہدری ساجد اسلم نے محمد الیاس کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ یہ دنیا عارضی ہے جانا تو ہم سب نے اپنی اصل دنیا کی جانب لوٹ کر ہے آپ کی زوجہ محترمہ کا بے وقت انتقال یقینا آپ کے لیے ایک بڑا عظیم صدمہ ہے ہم سب دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب ہوں آمین

سرپرست اعلی انجمن تاجران تتہ پانی  سردار الیاس کی زوجہ محترمہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں ہیں ۔ انااللہ و انا الیہ...
19/09/2022

سرپرست اعلی انجمن تاجران تتہ پانی سردار الیاس کی زوجہ محترمہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں ہیں ۔ انااللہ و انا الیہ راجعون

افسوس ناک خبرنیاز میموریل ہسپتال تتہ پانی کے ایم ڈی ڈاکٹر آصف طویل علالت کے بعد اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گ...
23/08/2022

افسوس ناک خبر
نیاز میموریل ہسپتال تتہ پانی کے ایم ڈی ڈاکٹر آصف طویل علالت کے بعد اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

ترمیمی شیڈول جاری ہونے تک کاغذات نامزدگی زیر التواء ہیں ۔
19/08/2022

ترمیمی شیڈول جاری ہونے تک کاغذات نامزدگی زیر التواء ہیں ۔

06/08/2022

مرکزی انجمن تاجران آزادکشمیر کی کال پر انجمن تاجران تتہ پانی کے زیر اہتمام پندہوریں آئینی ترامیم،ٹورازم ایکٹ ترامیم،ناجائز ٹیکسیز عائد کرنے اور پونچھ میں مذاحمت کاروِ ں کی گرفتاریوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے صدر انجمن تاجران تتہ پانی خطاب کر رہے ہیں

تتہ پانی مکمل شٹر ڈاون اور پہیہ جام
06/08/2022

تتہ پانی
مکمل شٹر ڈاون اور پہیہ جام

05/08/2022

آزادکشمیر میں بلدیاتی الیکشن 25 ستمبر کو ہوں گے۔ حکومت اور الیکشن کمیشن نے مشاورت سے تاریخ طے کو دی۔ ذرائع

05/08/2022

آزاد کشمیر کے ایکٹ میں مجوزہ 15ویں ترمیم ، سٹیٹ سبجیکٹ کی منسوخی اور کشمیریوں کے جداگانہ تشخص کو مٹانے کی کوششوں اور ضلع پونچھ میں ہونے والی گرفتاریوں اور بربریت کے خلاف آل آزادکشمیر تاجر یونین کی کال پر لبیک کہتے ہوئے انجمن تاجران تتہ پانی کی جانب سے کل بروز ہفتہ دن 10:30 بجے شٹر ڈائون ہڑتال اور بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ تمام مکتبہ فکر کے لوگ اس قومی فریضہ میں شرکت کریں۔. .

.

26/07/2022

سپریم کورٹ کے تین ججز نے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی کابینہ کو کالعدم قرار دے دیا ہے

تتہ پانی..بجلی کے اضافی بلات اور عائد کیے گے ٹیکس کے خلاف احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری ۔
26/07/2022

تتہ پانی..
بجلی کے اضافی بلات اور عائد کیے گے ٹیکس کے خلاف احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری ۔

صدر انجمن تاجران سردار شفاقت حسین٫جنرل سیکرٹری انجمن تاجران تتہ پانی خواجہ ساجد ، اور سیاسی رہنما مسلم کانفرنس ملک یاسر ...
26/07/2022

صدر انجمن تاجران سردار شفاقت حسین٫جنرل سیکرٹری انجمن تاجران تتہ پانی خواجہ ساجد ، اور سیاسی رہنما مسلم کانفرنس ملک یاسر منہاس کی تتری نوٹ آزادی دھرنا میں شرکت اور کشمیر کے لیڈر ڈاکٹر توقیر گیلانی سے ملاقات۔

تتہ پانی24 جولائیسول سوسائٹی تتہ پانی کے زیر اہتمام ناجائز ٹیکس کے خلاف تتہ پانی میلاد چوک میں دھرنا جاری تمام سیاسی جما...
24/07/2022

تتہ پانی24 جولائی
سول سوسائٹی تتہ پانی کے زیر اہتمام ناجائز ٹیکس کے خلاف تتہ پانی میلاد چوک میں دھرنا جاری تمام سیاسی جماعتوں کے علاؤہ انجمن تاجران کے نمائندگان کی شرکت۔غنڈہ ٹیکس کے خاتمے تک پر امن دھرنا جاری رہے گا۔

24/07/2022

تتہ پانی
بجلی بلات میں بھاری اضافے اور ظالمانہ ٹیکسیز کی بھرمار کیخلاف احتجاج کیاجارہاہے

آزادکشمیر میں صحافت کی دنیا کے بے تاج بادشاہ  خضر عباس ہزاروں دلوں کی دھڑکن، غریبوں، مسکینوں، بے کسوں اور بے سہاروں کا س...
18/07/2022

آزادکشمیر میں صحافت کی دنیا کے بے تاج بادشاہ خضر عباس ہزاروں دلوں کی دھڑکن، غریبوں، مسکینوں، بے کسوں اور بے سہاروں کا سہارا، مسیحا اور مضبوط ترین آواز ہے، ۔

تتہ پانی میں اگر کوئی صحافی ھے تو وہ خصر عباس

تتہ پانیکوٹلی روڈ پر آج ساوڑکے مقام گاڑی کار ٹوڈی سیلون کا المناک حادثہ ،دو خواتین سمیت چار افراد زخمی،تین زخمیوں کو کوٹ...
16/07/2022

تتہ پانی
کوٹلی روڈ پر آج ساوڑکے مقام گاڑی کار ٹوڈی سیلون کا المناک حادثہ ،دو خواتین سمیت چار افراد زخمی،تین زخمیوں کو کوٹلی منتقل کردیاگیا۔حادثہ کا شکار گاڑی میں پناگ شریف سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے،جوکہ بنجوسہ واپس جارہے تھے،بتایا گیاہے کہ زخمیوں میں شیراز احمد،عمیر احمد شامل ہیں

Address

Tatta Pani

11160

Telephone

+923461544645

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when انجمن تاجران تتہ پانیTatta Pani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to انجمن تاجران تتہ پانیTatta Pani:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share