Sukho Online

Sukho Online International, national, political, sports,local news , advertising and many more.

راجہ باسط آف اوگاہون اور راجہ کاشف علی آف اوگاہون کے کاروباری مرکز سٹی پینٹ اینڈ ہارڈ ویئر، گوجرخان کے افتتاح کی شاندار ...
22/11/2024

راجہ باسط آف اوگاہون اور راجہ کاشف علی آف اوگاہون کے کاروباری مرکز سٹی پینٹ اینڈ ہارڈ ویئر، گوجرخان کے افتتاح کی شاندار افتتاحی تقریب، کوالٹی اور معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، کسٹمرز کے اعتماد پر پورا اتریں گے، راجہ باسط، راجہ کاشف،
سکھو ( عادل کیانی)افتتاحی تقریب میں سرپرست اعلی بھنگالی شریف دربار و چیرمین تحریک فکر اسلام پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی، سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص، ایم پی اے پی پی 9 راجہ شوکت عزیز بھٹی،چیرمین قاضی گروپ آف کمپنیز شوکت محمود قاضی،سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض، سابق امیدوار ایم پی اے راجہ بابر کرامت، سینیر مسلم لیگی رہنما چوہدری ضیافت حسین،کرنل (ر) خورشید صاحب، سینیر مسلم لیگی رہنما و علمی و ادبی شخصیت ملک شہزاد آف کھبل، پیکر اخلاص و محبت ملک محمد منیر کھوکھر، سیاسی سماجی شخصیت ثاقب قریشی، لالہ عبدالغفور دوبئی، پروفیسر واجد حسین، راجہ مقصود،راجہ رفعت کالا، چوہدری خالد جناح ہوٹل، راجہ ساجد کاہلی کھینگر،چوہدری جاوید مانکیالہ، ملک بلال، راجہ رب نواز، راجہ شاہد کیانی ایڈووکیٹ، رضوان قریشی، چوہدری ارشد مانچسٹر سویٹ، چوہدری خالد گجر،جنید بٹ، راجہ حسنین حیدر، انسپکٹر عابد صاحب،سابق ایس ایچ او گوجرخان ملک نواز،پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے سینیر صحافیوں شفقت علی کیانی،راجہ اسد محمود، راجہ عمر لطیف، مرزا ندیم،احمد نواز کھو کھرطلعت سیال،زعفران قریشی،تیمور وارثی،حبیب رزاق سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ راجہ باسط اور راجہ کاشف کو نئے کاروبار کی شروعات پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بہترین انداز میں فرائض میزبانی سر انجام دئیے گئے،

سکھو: سینیر صحافی محمد ریاض چشتی کی رہائش گاہ پر عمرہ کے دوران مبارک سفر میں شریک رہنے والے دوستوں کے لیے پر تکلف عشائیہ...
22/11/2024

سکھو: سینیر صحافی محمد ریاض چشتی کی رہائش گاہ پر عمرہ کے دوران مبارک سفر میں شریک رہنے والے دوستوں کے لیے پر تکلف عشائیہ دیا گیا جس میں زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ للیال شریف پیر سید علی اکبر شاہ گیلانی اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ للیال شریف پیر سید علی اصغر شاہ گیلانی خصوصی طور پر شریک تھے،
عمرہ زائرین میں راجہ خالد اوگاہون، وحید اختر مندرہ، راجہ شہباز بابر کاہلی، چوہدری خورشید سکھو نے شرکت کی، دیگر احباب میں پیر سید یاسر شاہ گیلانی، عدنان کیانی، عادل کیانی، خورشید کیانی، نمبردار اویس نے شرکت کی، عامر شہزاد و دیگر برادران نے عمدہ انداز میں فرائض میزبانی سر انجام دئیے، تمام شرکاء نے مل بیٹھنے کا موقع فراہم کرنے پر محمد ریاض چشتی و برادران کو خراج تحسین پیش کیا۔

ددوال: سینئر مسلم لیگی رہنما مختار کیانی کے کزن سلیم اختر کیانی مرحوم کی وفات پر سینیر صحافی محمد ریاض چشتی اور نوجوان ص...
22/11/2024

ددوال: سینئر مسلم لیگی رہنما مختار کیانی کے کزن سلیم اختر کیانی مرحوم کی وفات پر سینیر صحافی محمد ریاض چشتی اور نوجوان صحافی عادل کیانی فاتحہ خوانی کر رہے ہیں انہوں نے مرحوم کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور بخشش کی دعا کی ۔

ایس ایچ او تھانہ گوجر خان ملک نذیر گھیبہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد پاکستان پہنچ گئے، نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپ...
18/11/2024

ایس ایچ او تھانہ گوجر خان ملک نذیر گھیبہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد پاکستان پہنچ گئے، نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر راجہ باسط آف اوگاہون و دیگر احباب نے استقبال کیا پھولوں کے ہار پہنا کر عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

خبر غم۔ملک مراد اعوان مقیم یوکے کے والد گرامی ملک طالب حسین آف چک مسلم ،قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں ۔جن کی نماز جنا...
18/11/2024

خبر غم۔
ملک مراد اعوان مقیم یوکے کے والد گرامی ملک طالب حسین آف چک مسلم ،قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں ۔جن کی نماز جنازہ آج بروز سوموار بعد از نماز ظہر چک مسلم نزد سکھو میں ادا کی جائے گی۔ اللہ رب العزت ان کی بے حساب بخشش و مغفرت فرمائے آمین

معروف سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری عابداسلم روپیال کے لخت جگر اور چوہدری کوثر روپیال  اور سابق وزیر آزاد کشمیر ...
17/11/2024

معروف سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری عابداسلم روپیال کے لخت جگر اور چوہدری کوثر روپیال اور سابق وزیر آزاد کشمیر بیرسٹر چوہدری کرامت حسین کے بھتیجے، چوہدری ناصر گل روپیال کے بھانجے، معروف سیاسی سماجی شخصیت اور روپیال ہوٹل میر پور کے اونر حاجی فضل حسین روپیال کے پوتے، " چوہدری حسین عابد روپیال" کی ولیمہ کی تقریب ایک بڑے سیاسی اجتماع کا روپ دھار گئی،
ولیمہ کی خوبصورت اور پروقار تقریب کا انعقاد روپیال حویلی چک مسلم میں کیا گیا جس میں سابق وزیراعظم و سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، ایم پی اے راجہ صغیر، راجہ طاہر کیانی آف سکھو، تحصیلدار سی ڈی اے مرزا سعید اختر،چوہدری بشیر اسلام آباد، خالد نیاز کیانی سکھو، راجہ عبد القیوم آف جھونگل، شفیق الرحمن قریشی آف چورہ، چوہدری کبیر مقیم امریکہ، پی پی رہنما حاجی محمد یاسین خواجہ، سابق نایب ناظم ملک افتخار، سابق چیرمین چوہدری رب نواز، سابق کونسلر چوہدری مجیب الرحمٰن، علامہ قاری خالد محمود، رضوان کیانی آف چک مسلم، ملک اسرار، ملک خرم قیوم کھوکھر، راجہ ازرم ایڈووکیٹ، سابق چیرمین یوسی ساہنگ راجہ سجاد سرور، راجہ سہیل سرور، خرم کیانی سکھو، عثمان کیانی سکھو، راجہ سجاد آف کرنالی، سابق وائس چیئرمین یوسی ساہنگ راجہ اشفاق اکبر، , قصبہ سکھو کے معروف معالج ڈاکٹر ثناء اللہ خان، انوار سیٹھی، معروف معالج ڈاکٹر خالد آف دولتالہ، معروف ٹرانسپورٹر حاجی سلیمان جنجوعہ آف مٹور، راجہ سہیل جنجوعہ آف مٹور، صدر پیرودھائی راجہ غلام عباس آف مٹور، مختار کیانی آف ددوال، قاضی سجاد احمد، ملک ابرار احمد، راجہ زاہد نگہبان، یاسر کیانی ، عادل کیانی سمیت عزیز واقارب اور دوست احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی نئی زندگی کی شروعات پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،
اس موقع پر روپیال فیملی کی جانب سے آنے والے معزز مہمانان گرامی کا والہانہ اور پر جوش استقبال کیا گیا، ولیمہ کی تقریب ہر لحاظ سے خوبصورت اور نفاست سے بھرپور تھی، نظم و ضبط کے ساتھ بروقت تقریب اختتام پذیر ہوئی،روپیال فیملی نے اپنے چاہنے والوں کا تقریب کو چار چاند لگانے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
دولہا چوہدری حسین عابد روپیال، چوہدری حسن روپیال کے بھائی ہیں۔

غربی گوجرخان کے سینیر صحافی  محمد ریاض چشتی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ایئر پورٹ پر قصبہ سکھو کے م...
07/11/2024

غربی گوجرخان کے سینیر صحافی محمد ریاض چشتی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
ایئر پورٹ پر قصبہ سکھو کے معروف معالج ڈاکٹر ثناء اللہ خان، سابق ممبر ضلع کونسل راجہ حمید احمد سلیم ، عادل کیانی، محمد فیاض، شعبان المعظم،امجد ناز، وسیم کیانی ،حافظ وصی اللہ و دیگر نے استقبال کیا پھولوں کے ہار پہنائے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اس دوران محمد ریاض چشتی کا کہنا تھا کہ ساری زندگی ایک طرف اور حرمین شریفین و دیار رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گزرے لمحات ایک طرف ہیں، دریں اثنا پیپلز پارٹی بیلجیئم کے سینیر رہنماء چوہدری مسعود کھوکھر نے محمد ریاض چشتی کے استقبال کے لیے پھول بھیجے، ٹیلی فونک مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

عظیم الشان محفل میلاد،13 نومبر بروز بدھ بعد از نماز عشاء۔ بمقام ڈھوک بڑھ نزد کھبل(سکھو).
06/11/2024

عظیم الشان محفل میلاد،
13 نومبر بروز بدھ بعد از نماز عشاء۔ بمقام ڈھوک بڑھ نزد کھبل(سکھو).

سکھو پیلس پر سیاسی سماجی شخصیت چوہدری کبیر مقیم امریکہ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم ...
06/11/2024

سکھو پیلس پر سیاسی سماجی شخصیت چوہدری کبیر مقیم امریکہ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔
اس دوران شجاعت کیانی، راجہ فاروق، عادل کیانی، عامر شہزاد و دیگر موجود تھے۔
چوہدری کبیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بطور امریکن صدر انتخاب کو خوش آئند قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب امریکی صدر، عالمی امن میں اہم کردار ادا کریں گے وہ ماضی سے بہت کچھ سیکھ چکے ہیں، امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو ڈونلڈ ٹرمپ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔

06/11/2024

ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکی صدر منتخب۔

اسلام آباد: پی پی رہنما حاجی محمد یاسین خواجہ کی سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی رہائش گاہ پر ملاقات
06/11/2024

اسلام آباد: پی پی رہنما حاجی محمد یاسین خواجہ کی سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی رہائش گاہ پر ملاقات

عبدالرحمن ہسپتال مندرہ میں ضروت مند مریضوں کے لیے MR سہولت کارڈ کا اجراء
04/11/2024

عبدالرحمن ہسپتال مندرہ میں ضروت مند مریضوں کے لیے MR سہولت کارڈ کا اجراء

مدرسہ نور الھدی للیال شریف میں حفظ و ناظرہ کی کلاسز کے لیے داخلوں کا آغاز کر دیا گیاسکھو ( عادل کیانی) مدرسہ نور الھدی ل...
04/11/2024

مدرسہ نور الھدی للیال شریف میں حفظ و ناظرہ کی کلاسز کے لیے داخلوں کا آغاز کر دیا گیا
سکھو ( عادل کیانی) مدرسہ نور الھدی للیال شریف میں حفظ و ناظرہ کلاسز کے لیے داخلوں کا آغاز کر دیا گیا اس سلسلہ میں مسجد و مدرسہ باب العلم و نور الھدیٰ للیال شریف میں افتتاح کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا محفل سجادہ نشین آستانہ عالیہ للیال شریف پیر سید علی اصغر شاہ گیلانی کی زیر صدارت اور پیر سید علی اکبر شاہ گیلانی کی زیر نگرانی جاری رہی جس میں باضابطہ طور پر مدرسہ نور الھدی میں داخلوں کا اعلان کر دیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیکر اخلاص و محبت سیلسٹر شاہد حسین مقیم یوکے نے کہا کہ مدرسہ نور الھدی، مستقبل قریب میں علم و ادب کا مرکز اور اسلام کا قلعہ ثابت ہوگا اپنے بچوں کو نور قرآن سے منور کرنے کے کیے یہ ادارہ بہترین انتخاب ثابت ہوگا جس کے لیے داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے
آج سے کم و بیش بارہ سال قبل پیر سید منصور الحق شاہ گیلانی رحمتہ اللہ علیہ نے للیال شریف میں برلب سڑک مسجد و مدرسہ نور الھدیٰ وباب العلم کا سنگ بنیاد رکھا،بہت سے مشکل مراحل سے گزر کر آج یہ ادارہ اس قابل ہوا کہ یہاں کلاسسز کا آغاز کیا جا سکے مگر آہ۔۔ ان عظیم لمحات کو دیکھنے سے قبل ہی پیر سید منصور الحق شاہ گیلانی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔۔ بعد داز وصال ان کے فرزندان اور اہل محبت نے ان مشن جاری و رکھا اور آج 4نومبر 2024 کو یہاں کلاسسز کے لیے داخلوں کا اعلان کر دیا گیا، داخلوں کی مزید معلومات کے لیے پیر سید علی اکبر شاہ گیلانی، پیر سید علی اصغر شاہ گیلانی یا یہاں کے کسی بھی دوست سے معلومات لی جا سکتی ہیں۔

کلب کیفے گوجرخان: آج کی خوبصورت شام صدر مسلم لیگ ن کسان ونگ تحصیل گوجرخان چوہدری ضیافت حسین، سیاسی سماجی و علمی و ادبی ش...
04/11/2024

کلب کیفے گوجرخان: آج کی خوبصورت شام صدر مسلم لیگ ن کسان ونگ تحصیل گوجرخان چوہدری ضیافت حسین، سیاسی سماجی و علمی و ادبی شخصیت ملک شہزاد آف کھبل اور عادل کیانی کی بیٹھک۔
مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال اور گپ شپ کا سلسلہ جاری رہا، کچھ یادگار لمحات کیمرے کی آنکھ میں محفوظ۔

تلاش ورثاء
03/11/2024

تلاش ورثاء

سیاسی سماجی شخصیت ثاقب قریشی کی تیمارداری کا سلسلہ جاری ۔یونین کونسل کنیکٹ خلیل سے سابق کونسلر را جہ جمیل صاحب راجہ بشار...
03/11/2024

سیاسی سماجی شخصیت ثاقب قریشی کی تیمارداری کا سلسلہ جاری ۔
یونین کونسل کنیکٹ خلیل سے سابق کونسلر را جہ جمیل صاحب راجہ بشارت صاحب راجہ وحید صاحب راجہ کاشف صاحب پنجاب پولیس کے علاوہ راجہ خورشید مناس راجہ شاہد راجہ دلاور راجہ زیارت و دیگر نے ثاقب قریشی کی رہائش گاہ دیرہ مسلم میں ان کی عیادت کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قصبہ سکھو کی اکلوتی اے ٹی ایم مشین، جس کا عارضی طور پر خراب رہنا معمول بن چکا ہے ، مہینے کی پہلی تاریخوں میں صارفین کی خ...
03/11/2024

قصبہ سکھو کی اکلوتی اے ٹی ایم مشین، جس کا عارضی طور پر خراب رہنا معمول بن چکا ہے ، مہینے کی پہلی تاریخوں میں صارفین کی خواری مستقل مسلہ بن چکی ہے جس کے سد باب کے لیے قصبہ سکھو میں ایک اور بینک کا قیام علاقہ کی اشد ضرورت بن چکا ہے۔

Address

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sukho Online posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share