Press Repotar CiD news Liaqat pur

  • Home
  • Press Repotar CiD news Liaqat pur

Press Repotar CiD news Liaqat pur Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Press Repotar CiD news Liaqat pur, Media/News Company, .

صادق آبادسابق چیئرمین یونین کونسل 264پی شیر خان ہالہ مہر دل کے مرض میں مبتلا لاہور کے ڈاکٹرز ہسپتال میں زیر علاج ہیں بائ...
06/08/2022

صادق آباد
سابق چیئرمین یونین کونسل 264پی شیر خان ہالہ مہر دل کے مرض میں مبتلا لاہور کے ڈاکٹرز ہسپتال میں زیر علاج ہیں بائی پاس آپریشن کے بعد اسٹینڈ ڈال دیئے گئے ہیں دوست احباب سے اپیل ہے کہ شیر خان ہالہ مہر کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا فرمائیں

06/08/2022

بنگلہ منٹھار
صادق آباد روڈ پر واقع شراب فیکٹری جو بنگلہ منٹھار سے مغرب کی طرف دو کلو میٹر صادق آباد روڈ پر ہے انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے اس مل کا گندہ پانی مل انتظامیہ جو کافی دنوں سے بنگلہ منٹھار سے پندرہ سولہ کلو میٹر ہکڑا پل نزد چک نمبر 228 پی چمن کے ٹیلوں پر اکٹھا کر رہیں ہیں جہاں پر بلکل ایک بستی آباد ہے ان لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمارے گھروں کے نزدیک یہ گندہ پانی ڈالا جا رہا ہے۔ اس پانی کی بند بوں کی وجہ سے ہمارے بچے جانور بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں لہذا ہم اعلیٰ حکمرانوں سے مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں یا تو ہمارے گھر مال مویشی حکومت اپنے قبضہ میں لے یا اس گندے پانی کو فلو فور روکا جائے اور کسی ویران جگہ پر اکھٹا کیا جاے تاکہ ہم اپنے جانوروں اور بچوں کو اس بیماری سے بچا سکیں نہ ہمیں اس گندے پانی کی بدبو سے رات کو نیند ہیں اور دن کو سکون ملتا ہے
یہ گندہ اور کیمیکل سے پھرپور پانی آنے والے وقت میں علاقے میں بہت سی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے چک نمبر 228 پی رہائشی اور اہل علاقہ کے تمام لوگ اس بات کا مطالبہ کرتے ہیں کہ اس گندے پانی کو یہاں پر ڈالنے سے روکا جائے۔شکریہ
رپوٹ
محمد عاقل مہر

۔۔۔۔۔۔۔ظلم جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔تحریر۔خالد خان گورگیج صدر انجمن صحافیان پریس کلب رجسٹرڈ خانپور16 فروری 2022 ...
04/08/2022

۔۔۔۔۔۔۔ظلم جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریر۔خالد خان گورگیج صدر انجمن صحافیان پریس کلب رجسٹرڈ خانپور
16 فروری 2022 کی رات تھی اس وقت ہمارے خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پلانے والا سارا دن مزدوری کرکے رات کو اپنے بچوں کو سینے سے لگا کر سویا ہی تھا کہ ساتھ والے اس کے بھائ کے گھر میں واویلا ہوا اور فائرنگ کی آواز سنی گئ وہ نیند سے بیدار ہوا اور اپنے دروازہ سے بھائ ے دروازہ پر پہنچا ہی تھا کہ واردات کی نیت سے آنے والے بے رحم ملزمان نے اس پر فائر کھول دئیے اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا یہ وقوعہ تھانہ ظاہر پیر کی حدود چکنمبر 103 این پی کا تھا اور اس وقت کے ایس ایچ او اسد اللہ خان مستوئ موقع پر پہنچے مقدمہ کااندراج ہوا تفشیشی آفیسر سب انسپکٹر رفیق خان چانڈیہ مقرر ہوئے اور اس کے ساتھ اسسٹنٹ سب انسپکٹر ماہر انفارمیشن ٹیکنالوجی ہدایت اللہ چانڈیہ ۔سب انسپکٹر ماہر انفارمیشن ٹیکنالوجی رانا نصیر کانسٹیبل سجاد کورائ و دیگر ملازمین پر مشتعمل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئ تو کچھ دنوں بعد تیکنیکی بنیادوں پر پتہ چلا کہ ملزم ا بلال لاڑ ولد مسو چکنمبر 123 این پی اس واردات میں ملوث ہے ملزم بلال کی گرفتاری کے لئیے کام شروع ہوا اس دوران ظاہر پیر عجوہ کمیشن شاپ پر ڈکیتی کے دوران ہونے والے قتل کے ملزمان گرفتار ہوئے جن میں کاٹ شاہاں کا رہائیشی زاہد پولیس مقابلہ میں پکڑا گیا تو اس نے کہا کہ عجوہ کمیشن والا قتل اور مقتول عاشق کا قتل میں نے اور بلال لاڑ نے ملکر کیا ہے تو پولیس کو اور تسلی ہوگئ اور ظاہر پیر پولیس کی انویسٹی گیشن ٹیم مزید متحرک انداز میں کام کرنے لگی لیکن ملزم بلال اتنا شاطر تھا کہ پکڑا نہ جا سکا کیونکہ 6 ماہ گزر چکے تھے ایس ایچ اوز تبدیل ہوتے رہے دو دن قبل اسلم خان لاشاری ایس ایچ او ظاہر پیر تعینات ہوئے تو گزشتہ رات ملزم بلال اپنے رشتہ داروں کے گھر واردات کرتے ہوئے موقع پر پکڑا گیا لوگوں نے پکڑ کر پکاڑاں پولیس کے حوالہ کردیا پکالاڑاں پولیس کو ملزم وین چوری کے مقدمہ میں مطلوب تھا پکالاڑاں کے ایس ایچ او اسلم بلوچ نے انویسٹی گیشن کی تو ملزم نے قتل کی وارداتیں اور وین چوری کو تسلیم کیا برآمدگی کے سلسلہ میں پولیس لیکر جا رہی تھی تو راستے میں اس کے ساتھیوں نے ملزم کو چھڑوانے کے لئیے پولیس پر حملہ کر دیا دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا تو ساتھیوں کی گولی لگنے سے سنگین مقدمات میں ملوث ملزم بلال لاڑ مارا گیا اس نے قتل اور ڈکیتیوں کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے کا اقرار کیا اور یہ بھی اقرار کیا کہ وارداتوں کے بعد اس کے رشتہ دار محمد سلیم لاڑ اور افتخار لاڑ بنگلہ نواں کوٹ والے اسے پناہ دیتے تھے مبینہ اطلاع کے مطابق محمد سلیم لاڑ سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کو پناہ دیتے ہیں اور خود بھی مقدمات میں اشتہاری ہے ملزم بلال لاڑ جس پر ریکارڈ کے مطابق ضلع بھر کے تھانوں میں 33 مقدمات درج ہیں جنکی تفصیل تھانہ پکالاڑاں مقدمات 143/17'37/18'257/17'282/19'295/19'525/20'559/20'615/20'58/20'149/20'291/2 '445/20 '512/20'34/21'101/21'456/20اور تھانہ تبسم شہید کے مقدمات220/17'1/17'126/17'209/18' '195/21 تھانہ سٹی لیاقت پور کے مقدمات434/18'475/18'477/18'480/18' 445/18 تھانہ صدر خان پور کے مقدمات 190/20'215/20'226/20'224/20'244/20
تھانہ ظاہر پیر کے مقدمات 672/21 اور 115/22 شامل ہیں
محکمہ پولیس کی جانب سے اس سنگین ملزم بلال لاڑ کی سر قیمت دس لاکھ مقرر کرنے پر اعلیٰ افسران کو لیٹر لکھے جا چکے ہیں امید کرتا ہوں کہ عوامی خواہشات پر اس لیٹر کو منظور کر کے فوری طور پر ملزم کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے گرفتار کرنے والے بہادر پولیس ملازمین میں تقسیم کی جائے ۔پولیس انویسٹی گیشن کے دوران ملزم بلال لاڑ نے بتایا کہ اتنی زیادتیاں ظلم اور قتل کرنے کے بعد میری نیند ختم ہو چکی تھی کافی عرصہ سے میں نیند کے لئیے ترس رہا تھا ملزم کی اس بات سے واضع ہوگیا ہے کہ مظلوم کی آہ سیدھی عرش والے کے پاس جاتی ہے ۔ملزم کے ہلاک ہونے کے با وجود قتل ہونے والوں کے بچوں کو باپ بیوگان کو سرتاج اور بھائیوں کو اپنے لخت جگر تو نہیں مل سکتے مگر پولیس کے اس انصاف سے دکھ میں قدرے کمی ضرور آئیگی پولیس کا نام سنتے ہی لوگ نفرت کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن پولیس کے اچھے عمل سے پولیس سے محبت اور انکی کارکردگی کی تعریف بھی ہمارا فرض ہے کئ بار ایسے سنگین ملزمان کی گرفتاری پر پولیس کے بہادر جان اپنی جانیں تک دیکر شہید ہوجاتے ہیں جنکو میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ اس ٹیم میں شامل شاندار کارکردگی دکھانے والے ایس ایچ او پکالاڑاں' سب انسپکٹر اسداللہ مستوئ 'سب انسپکٹر اسلم لاشاری ایس ایچ او ظاہر پیر ؛ اے ایس آئ ہدایت اللہ چانڈیہ'اے ایس آئ رانا نصیر و ٹیم میں شامل دیگر ملازمین کو ڈی آئ جی پنجاب ' آر پی او بہاول پور اور ضلع کے کپتان ڈی پی او رحیم یار خان سے استدعا کرتا ہوں کہ پولیس کا حوصلہ بڑھانے کے لئیے ان کے لئیے نقد انعامات اور بہترین کارکردگی کے سرٹیفیکٹ دینے کا فوری اعلان کریں
ظلم جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے اسکی تازہ مثال ملزم بلال کی ہے جو انجام تک پہنچ چکا ہے
ویل ڈن پولیس ویل ڈن ایس پی انویسٹیگیشن ویل ڈن کپتان ڈی پی او

رحیم یارخانچک نمبر 76 این پی کوٹسمابہ  کی درانی فیملی سے تعلق رکھنے والی  یتیم لڑکی دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے کوئی...
03/08/2022

رحیم یارخان
چک نمبر 76 این پی کوٹسمابہ کی درانی فیملی سے تعلق رکھنے والی یتیم لڑکی دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے کوئی سننے والا انصاف دینے والا نہیں ہے
حناء خورشید درانی، بیوہ خاتون شاہدہ تسنیم درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جناب جسٹس عمر عطا بندیال، آرمی چیف آف پاکستان قمر جاوید باجوہ، وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی آئی جی پنجاب پولیس سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری کروڑوں روپے کی قیمتی زمین بااثر سیاسی گروپ سے تعلق رکھنے والے قبضہ مافیا سے چھڑا کر واپس دلائی جائے. ہماری 46ایکڑ 6کنال زمین پر سابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار،سابق صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کے لاڈلے قبضہ گیر اور فرنٹ مین رشید کورائی نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے. ہماری زمیں پر قبضہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے دور حکومت میں. ریاست مدینہ کے وزراء نے کرائی.ہماری زمین موضع محمد پور قریشیاں، چک 76این پی تھانہ کوٹسمابہ تحصیل و ضلع رحیم یارخان کی حدود میں واقع ہے. رشید کورائی نے ہم سے ہماری زمین مستاجری پر لے رکھی تھی.جس کا تحریری معاہدہ بھی موجود ہے. حناء خورشید درانی نے بتایا کہ میرے والد خورشید احمد خان درانی کی کینسر کے سبب وفات کے بعد ہمارے مستاجر رشید کورائی کی نیت خراب ہوگئی. اچانک اس نے ٹھیکہ دینا بند کر دیا. پھر مستاجری کی رقم آج کل دینے کا کہہ کر وعدے کرتا رہا جب میری بوڑھی ماں ٹھیکے کی رقم لینے کے لیے وہاں گئی تو الٹا سنگین دھمکیاں دینا شروع کر دیں. بعد میں ہمیں پتہ چلا کہ اس نے خفیہ طور پر عاشق وغیرہ کے ساتھ مل کر جعل سازی کے ذریعے جھوٹا اقرار نامہ تیار کرکے عدالت میں کیس دائر کر رکھا ہے. معلوم ہونے پر ہم نے پیچھا کیا اور پیروی کی. جس کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے طویل انکوائری کی. انکوائری میں فراڈ اور جعل سازی ثابت ہونے پر تھانہ سٹی اے ڈویژن رحیم یارخان میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر1071/20درج ہوئی.اس وقت سے لیکر اب تک پولیس نے ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا.
مخدوم خسرو بختیار اور مخدوم ہاشم بخت جواں بخت کے چہیتے ناجائز قبضہ گیر اور فرنٹ مین رشید کورائی سے ہماری 46ایکڑ 6کنال زمین واگزار کرا کر دی جائے.مستاجری کی بقایا رقم بھی دلائی جائے.اگر ہمیں ہمارا حق نہ دلایا گیا، جعل سازوں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی، مستاجری کی رقم اور زمین واگزار کراکر نہ دی گئی تو ہم پنجاب اسمبلی لاہور یا پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگا کر بیھٹیں گی اس وقت تک وہاں سے نہیں اٹھیں گی جب تک حق اور انصاف نہیں ملے گا.ایک ڈیفالٹر مستاجر اور ناجائز قبضہ گیر جھوٹے کیسز کے ذریعے زمین کی مالکان ہم نہتی خواتین کو ہماری جائیداد کی آمدنی میں سے کچھ خرچ کرکے ہمیں ذلیل و خوار کیے جا رہا ہے. ہماری کروڑوں روپے کی جائیداد پر قبضہ کر کے بیٹھا ہے.
آپ اندازہ کریں یہ زمین 2005,6ء سے ہماری ہماری ملکیت ہے. جس کی میری والدہ شاہدہ تسنم درانی، میں حنا خورشید درانی، میری بہن ڈاکٹر ثناء خورشید درانی، میرے بھائی عاقب خورشید
درانی،کاشف خورشید درانی مالک ہیں محکمہ مال کا ریکارڈ موجود ہے.رشید کورائی نے ہماری زمین2013ء میں ٹھیکے پر لی.میرے والد خورشید احمد خان درانی کی وفات کے بعد یہ شخص بند نیت ہو گیا. جولائی 2019ء میں ایک بوگس و جھوٹے اقرار نامہ بیع کے ذریعے عاشق حسین وغیرہ کو مدعی بنا کر جھوٹا مقدمہ عدالت میں دائر کیا. انکوائری میں ان کی ساری جعل سازی بے نقاب ہو گئی.اشٹام چلت کرنے والا اشٹام فروش 2005ءمیں اشٹام فروش بنا لیکن اس کی جعل سازی اور جرات ملاحظہ فرمائیں کہ اُس نے قبضہ گیروں کو 2002ء کا اشٹام پیپز جاری کر دیا.اب ایسے فراڈی، جعل ساز اور قبضہ گیر بھی اپنے آپ کو معزز کہتے ہیں تھانہ سٹی اے ڈویژن رحیم یارخان میں ان کے خلاف جعل سازی کی ایف آئی آر نمبری 20\1071 درج کر لی گئی. کوئی رشید کورائی ناجائز قبضہ گیر سے پوچھے اگر آپ زمین کے مالک تھے تو 2005ء سے 2019ء تک طویل عرصہ کیوں خاموش رہے.اگر زمین آپ کی تھی تو زمین مستاجری پر کیوں لی درانی فیملی کو ٹھیکے کی رقم کس خوشی میں دیتے رہے.رشید کورائی سے قبل ہماری زمین کے مستاجر فاروق شاہ، چودھری اختر آرائیں بھی رہے ہیں. ہم مظلوم خواتین نے سارے زمینی حقائق آپ سب کے سامنے رکھ دیئے ہیں.خدارا ظلم وجبر، ناانصافی، غنڈہ گردی اور ناجائز قبضہ گیری کے خلاف ہماری آواز بنیں.زمین فروخت کرنے والا خاندان، اشٹام فروش، تحریر کنندہ وغیرہ عدالت میں آ کر ناجائز قبضہ گیر رشید کورائی وغیرہ کے خلاف بیان دے چکے ہیں. نئے ڈپٹی کمشنر ریونیو نے بھی ہائی کورٹ میں اپنی رپورٹ جمع کروا دی ہے. اب جبکہ ناجائز قبضہ گیری اور جعل سازی کے سارے حقائق ثبوتوں کے ساتھ سامنے آ چکے ہیں تو نئے ڈی پی او رحیم یارخان اور نئے ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان ہماری زمیں واگزار کرا کر ہمیں دلائیں،مرکزی ملزمان و بینیفشریز رشید کورائی اجمل رشید کورائی وغیرہ کو گرفتار کرکے مستاجری کی رقم بھی وصول کرکے دلائی جائے.
ہماری آنرایبل چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے بھی التجا ہے کہ ایسے فراڈیوں کے خلاف از خود نوٹس لے کر انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور فرمائیں. ناجائز قبضہ گیری کو روکنے کے لیے قبضہ گیروں کے خلاف سخت ایکشن ضروری ہے.شاہدہ تسنیم درانی نے کہا کہ ہماری زمین کے قبضہ گیر رشید کورائی کو ضلع رحیم یارخان کے دو سابق وزراء مخدوم خسرو بختیار اور مخدوم ہاشم جواں بخت کی آشیر باد اور سرپرستی حاصل ہے.انہی بااثر سیاسی شخصیات کے اثر و رسوخ کو استعمال کرکے رشید کورائی نے ہماری زمین کے خسرے بھی تڑوا رکھے ہیں. وہ ہمیں الجھا کر ہم سے ہماری زمین اونے پونے ہتھیانا چاہتے ہیں. میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق گورنر پنجاب و پیپلز پارٹی سرائیکی وسیب کے صدر مخدوم احمد محمود سے بھی التجا کرتی ہوں کہ اس وقت آپ حکومت کا حصہ ہیں آپ ہم مظلوم خواتین کی زمین واگزار کرانے اور مستاجری کی بقایا رقم کی ادائیگی میں، حق و سچ کاہمارا ساتھ دیں.نیب قبضہ گیر رشید کورائی اور اُس کی فیملی کا طرز زندگی، ذرائع آمدن اور اثاثہ جات بھی چیک کرے.حنا خورشید درانی نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے کہا کہ آپ ملک و قوم کو غلامی سے نجات دلا کر حقیقی آزادی دلانا کی بات کرتے ہیں اور باقاعدہ تحریک چلائے ہوئے ہیں خدارا اپنی جماعت کے لیڈروں سابق وزراء مخدوم خسرو بختیار اور مخدوم ہاشم جواں بخت کے فرنٹ و لاڈلے ناجائز قبضہ گیر رشید کورائی سے ہماری جان چھڑائیں ہم یتیم بہن بھائیوں کی زمین واگزار کرکے دیں. آپ کے دور حکومت میں آپ کے سابق وزراء نے طاقت کا ناجائز استعمال کرکے ہم پر ظلم کیا ہے. اس طاقت ور مافیا سے نجات دلانے میں آپ ہماری مدد کریں اگر آپ ایک بیوہ کو حق اور انصاف نہیں دلا سکتے تو ملک و قوم کو نجات کیسے دلائیں گے.آپ کی جماعت کے مخدوم خسرو بختیار اور مخدوم ہاشم جواں بخت جیسے سرکردہ لوگ لینڈ مافیا کی سرپرستی کریں تو پھر ایسے حالات میں آپ کو تحریک چلانے کی بجائے گھر بیٹھ جانا چاہئیے.

02/08/2022

‏تحریک انصاف کی جیت،،،
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا،،پارٹی پر پابندی نہیں لگائی گئی، بادی النظر میں تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ ہے،،

چولستان ہیڈ فرید(پریس رپورٹر چولستان)1.وزیر اعلیٰ پنجاب 2۔ ریونیو بورڈ آف لاہور3.ایم ڈی چولستان 4. کمشنر بہاولپور سی او ...
02/08/2022

چولستان ہیڈ فرید
(پریس رپورٹر چولستان)
1.وزیر اعلیٰ پنجاب
2۔ ریونیو بورڈ آف لاہور
3.ایم ڈی چولستان
4. کمشنر بہاولپور سی او
5.پٹواران چولستان

چک نمبر 217 ون ایل چولستان
زمین کا تنازع
جعلی وراثت اور جعلی بیٹا بنا کہ چولستان اتھارٹی کے آفیسروں کو دھوکہ دینے لگا

تفصیلات کے مطابق میر حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابراھیم عرف بیرم خان گمنہ میرا چچا ہے یہ بلکل جھوٹا اور دھوکہ باز فراڈی ہے اپنے بھائیوں اور بہنوں کو حق وراثت نہ دینے پر بیرم خان چند غنڈہ عناصر کی طاقت کی وجہ سے جعلی وراثت کروانے لگا تحصیلدار رشوت لیکر ابراھیم عرف بیرم خان کے حق میں بیان دینے لگا بیرم خان کبھی عدالتوں میں جھوٹے کیس کروا دیتا ھے تو کبھی جھوٹے چینل میڈیا میں آکر الزام تراشیوں کے علاوہ ان کو کچھ حاصل نہیں اور اپنے حقیقی بھتیجوں سے اور بہنوں پر جھوٹے کیس حق دبانے کی کوشش میں غنڈہ گردہ پر اترآیا اور جعلی کاغذات لیکر عدالتوں اور چولستان اتھارٹی کے افسران کو بے دھوکہ دےرہا ہے یاد رہے کہ ابراھیم عرف بیرم خان 25ایکڑ پر ناجائز قابض ہے جہاں پر کپاس کی فصل کاشت کی ہوئی ہے چولستان اتھارٹی ایم ڈی چولستان سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ آپ اپنے عملہ کے ساتھ ازخود موقع ہذا دیکھ سکتے ہیں جس پر بیرم خان نے اس رقبہ پر کاشت کی ھوئی ھے اور بیرم خان آۓ روز چولستان دفتر میں چٹی دلالوں کے ساتھ چکر لگانے میں مصروف ہے ھمیں شک ھے کہ ان سےجعلی وراثت کرانے میں تحصیلدار نے بھاری رشوت لے رکھی ھے اور ان کے حق بیان دیے رہا ھے
چٹی دلالوں کا راج ھے یہ کیسے ہو سکتا کی ایک شخص جس کی شادی نہیں ہوئی تو اس کا بیٹا کہا سے آیا خیر دین ولد عبدالرحمن مہر کی شادی نہیں کی گئی تھی وہ کنوارہ وفات پا گیا تھا اس کی کوئی اولاد نہیں ہے جس کے اہل علاقہ گواہ ہیں عمر فاروق بیرم خان کا بیٹا ہے اور وہ خیر دین کا بیٹا نہ ہے جناب والا خیر دین کی تو شادی ہی نہیں کی گئی تھی وہ تو بیچارہ کنوارہ وفات پا گیا تھا اس کا بیٹا کہا سے آگیا تو لہذا ھماری وزیر اعلیٰ پنجاب
اور تمام محکمہ جات کے حکام بالا سے پر زور اپیل ھے کہ اس کیس اور ابراھیم وغیرہ پر کمیشن مقرر کر کے کاروائی عمل میں لائی جائے

بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے عمل کی نگرانی کے دوران ہیلی کاپٹر کے لاپتہ ہونے کی خبر افسوس ناک ہے.  وہ افراد خد...
02/08/2022

بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے عمل کی نگرانی کے دوران ہیلی کاپٹر کے لاپتہ ہونے کی خبر افسوس ناک ہے. وہ افراد خدا کی مخلوق کی مدد میں مصروف تھے. میری دعا ہے کہ اللہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد کو اپنی حفظ و امان میں رکھے.

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ شیڈول وزیر اعلی پرویزالٰہی کل ڈیرہ غازی ...
01/08/2022

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ شیڈول

وزیر اعلی پرویزالٰہی کل ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سیلاب سے متاثرہ افراد سے ملاقات کریں گے

وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے

رکن پنجاب اسمبلی میاں طارق عبداللہ آرائیں کی گزشتہ روز لاہور میں عمران خان سے ملاقات میں سوال کہ خان صاحب ایم پی ایز کو ...
01/08/2022

رکن پنجاب اسمبلی میاں طارق عبداللہ آرائیں کی گزشتہ روز لاہور میں عمران خان سے ملاقات میں سوال کہ خان صاحب ایم پی ایز کو ٹکٹ آپنے دینا ہے یا ایم این ایز نے جس پر عمران خان صاحب نے کہا ایم پی ایز اور ایم این ایز کو ٹکٹ میں خود دوں گا ایک ایک کر کے تمام امیدواروں کا انٹرویو لوں گا مجھے سب پتہ ہے پارٹی کے لئے کس نے کیا قربانی دی ہے جو مشکل وقت میں ساتھ کھڑا رہا ہے ٹکٹ کا وہی حقدار ہے میاں طارق عبداللہ آرائیں نے کہا کہ ہم اسمبلی میں ہر پریشر سے لڑ رہے ہیں لیکن کچھ ایم این ایز نئے لوگوں کو یقین دہانی کروا رہے ہیں جو ایم پی اے کے امیدوار بنے ہوئے ہیں انکا انٹرویو لینے کے لیے بیٹھے ہیں کہ ہم آپکو ٹکٹس لے کر دیں گے ایم پی اے شپ کا جس پر عمران خان صاحب نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور نوٹس لیتے ہو رپورٹ طلب کر لی ہے ایم پی اے بھکر غضفر چھینہ نے عمران خان سے وعدہ لیا کہ جو مشکل ٹائم میں آپکے ساتھ کھڑے رہیں ہیں انکے ٹکٹس کنفرم کردیں جس پر عمران خان نے کہا کہ میرا وعدہ جنہوں مشکل کی اس گھڑی میں مجھے نہیں چھوڑا میں بھی انکو کبھی نہیں چھوڑوں گا اور آج میں وعدہ کرتا ہوں انکے ٹکٹس اگلے الیکشن کیلئے کنفرم ہیں شکریہ عمران خان

Imran Khan

(پریس رپورٹر)(چولستان ہیڈ فرید)صحرا چولستانی کسان کی لاکھوں ایکڑ کاٹن کی تیار فصل بارشِ سے متاثر کئ چولستان میں  بسنے وا...
01/08/2022

(پریس رپورٹر)
(چولستان ہیڈ فرید)
صحرا چولستانی کسان کی لاکھوں ایکڑ کاٹن کی تیار فصل بارشِ سے متاثر کئ چولستان میں بسنے والے 🏡 گھروں کی چھتیں گر گئی اور چھوٹے چھوٹے بچے بیماری میں مبتلا ہے مچھر ہونے کی وجہ سے ملیریا بخار میں مبتلا ہیں چولستانی عوام اور کسانوں کی
حکومت پنجاب سے وزیر اعلیٰ پنجاب
چوہدری پرویز الہٰی سے
مؤدبانہ گذارش کرتے ہوئے کہا کہ 🙏 ایک ماہ پہلے پانی کی قلت کی وجہ سے ہمارے مال مویشی بہت مرے اور فصلیں کاشت نہیں ہوئی اور امپورٹڈ حکومت نے کوئی حل نہیں سوچہ تو اب پورے پاکستان میں بارشوں کی وجہ سے غریب عوام کے گھر تباہ ہو چکے ہے چھوٹے چھوٹے بچے ڈوب کر مر راہے ہے اور ہماری حکومت نید کی گولیاں کھا کر سو چکی ہے اور اب چولستان میں بھی غریب عوام کے گھر بارش کی وجہ سے تباہ ہو چکے ہے اور ہمارے بچے بڑے بیماری کا شکار ہو چکے ہے اور ہلپ کرنے والا نہیں اور ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ ہو چکی ہے اور کوئی ہلپ کرنے والا نہیں ہے تو ہر بار کی طرح اس بار بھی چولستان کے ساتھ نا انصافی ہو گی 😢
تو ہماری حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی صاحب سے درخواست ہے کہ چولستان کا ایک دورا کریں اور چولستان میں بسنے والے غریب عوام کا حال دیکھیں کہ یہ کیسی زندگی گزار رہے ہیں اور کس حالت میں اپنے بچوں کا گزر بسر کر رہے ہیں شکریہ

چولستان ہیڈ فرید(پریس رپورٹر چولستان)نوٹسوزیر اعلیٰ پنجاب رینو بورڈ آف لاہورایم ڈی چولستان  کمیشنر بہاولپور سی او  پٹوار...
01/08/2022

چولستان ہیڈ فرید
(پریس رپورٹر چولستان)
نوٹس
وزیر اعلیٰ پنجاب رینو بورڈ آف لاہور
ایم ڈی چولستان کمیشنر بہاولپور سی او پٹواران چولستان چک نمبر 217 ون ایل
زمین کا تنازع
دو نمبری وراثت دو نمبر بیٹا بنا کہ چولستان اتھارٹی کے آفسروں کو بے وقوف بنانے لگا میر حسن مہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابرائیم عرف بیرم خان مہر گمنہ میرا چچاء ابو ہے یہ شخص بلکل جھوٹا اؤر فراڈی ہے اپنے بھائیوں اور بہنوں کو حق وراثت نہ دینے پر بیرم خان چند گنڈہ عناصر کی طاقت کی وجہ سے دو نمبری وراثت کروانے لگا تصیلدار رشوت لیکر ابرائیم عرف بیرم خان کے حق میں بیان دینے لگا بیرم خان کبھی عدالتوں میں جھوٹے کیس کبھی تو پریس میڈیا میں آکر جھوٹ بولنے کے سواء ان کو کچھ نہیں ملتا اور اپنے حقیقی بھتیجوں سے اور بہنوں پر جھوٹے کیس اؤر حق دبانے کی کوشش میں لڑائی پر اترا آیا اور دو نمبری کاغذات لیکر عدالتوں اور چولستان اتھارٹی کے افسران کو بے وقوف بنا رہا ہے یاد رہیں کہ ابرائیم عرف بیرم خان 25ایکڑ پر قبضہ ہے جو کپاس کاشت کی ہوئی ہے چولستان اتھارٹی ایم ڈی چولستان سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ آپ اپنے عملہ کے ساتھ خود موقع ملازع فرمائے آیا کہ بیرم خان اس رقبہ پر کاشت نہیں ہے اور جناب والا یہ بیرم خان آے روز چولستان چٹی دلالوں کے ساتھ چکر لگانے میں مصروف ہے 2نمبری وراثت کرانے کے چکر میں تصیلدار ان کے حق میں پیشہ لیکر بیان دینے لگا میں تصیلدار کو کہتا ہوں کہ آپ نے پیشہ کو ہڑپ کرنے کے چکر میں پڑے ہو اور آپ باوضو ہوکر مساجد میں قسم کھاکر کہے کہ ابرائیم عرف بیرم خان مہر بلکل رائٹس پر ہے تو ہم بلکل کوئی کاروائی نہیں کریں گے (۔میر حسن مہر )
چٹی دلالوں کا راج جناب عالی کیسے ہو سکتی ہے 2 نمبری وراثت کہ ایک شخص جس کی شادی نہیں ہوئی تو اس کا بیٹا کہا سے آیا خیر دین ولد عبدالرحمن مہر کی شادی نہیں کی گئی تھی وہ کوارہ مر گیا ہے اس کی کوئی اولاد نہیں ہے جس کے لیے اہل علاقہ گواہی دے گا (میر حسن مہر)
عمر فاروق بیرم خان کا بیٹا ہے خیر دین کا بیٹا نہ ہے جناب والا خیر دین کی شادی نہیں کی گئی تھی وہ تو بیچارہ کوارہ مر گیا تھا اس کا بیٹا کہا سے آگیا تو لہذا میری ایم ڈی چولستان سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس چیز کو نوٹس میں لاے اور قانونی کارروائی کرتے ہوئے ایسے لوگوں کو سزائے ملنی چاہیے تاکہ کہ وہ کسی کا حق مارنے کی کوشش نہ کریں اگر خدانخواستہ یہ دو نمبری وراثت عملہ کی ملی بھگت سے ہوئی یا چولستان اتھارٹی کے کسی بھی آفیسر نے رشوت لیکر 2 نمبری کام کیا تو اس کا زمیدار چولستان اتھارٹی کے سربراہان ہوں گے اور میں ان لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا جو بھی شخص اس جھوٹے آدمی کے ساتھ ملوث ہو گا
آج کل کے دور میں جو سچائی بیان کریں وہ جھوٹ ہے اور جو جھوٹ بولے وہ سچائی ہے اور جھوٹے آدمی کے ساتھ ہر چٹی دلال ہوں گے اور سچے آدمی کے ساتھ ایک بھی آدمی نہیں ہوگا
تحریر رپوٹ

01/08/2022

ضلع رحیم یار خان کی معزز شخصیات چوہدری محمد شفیق ایم پی اے رحیم یار خان کے کسانوں کی کاٹن کی فصل بارشِ ہونے کی وجہ سے نقصان کے احوالیں سے اظہار خیال کرتے ہوئے
پنجاب اسمبلی

ڈی ایس پی سرکل لیاقت پور جام اللہ یار سیفی کو ایس پی پی او ملتان کلوز کردیا گیا تعیناتی کے منتظر محمد عظیم بھٹی کو ڈی ای...
01/08/2022

ڈی ایس پی سرکل لیاقت پور جام اللہ یار سیفی کو ایس پی پی او ملتان کلوز کردیا گیا

تعیناتی کے منتظر محمد عظیم بھٹی کو ڈی ایس پی سرکل لیاقت پور تعینات کردیا گیا

*ڈی پی او رحیم یار خان اختر فاروق کا نوٹس، تھانہ صدر خان پور پولیس کی فوری کارروائی نوجوان کو باندھ کر مو نچھیں وغیرہ مو...
01/08/2022

*ڈی پی او رحیم یار خان اختر فاروق کا نوٹس، تھانہ صدر خان پور پولیس کی فوری کارروائی نوجوان کو باندھ کر مو نچھیں وغیرہ مونڈ کر منہ کالا کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنانے والے دونوں مرکزی ملزمان گرفتار مقدمہ درج*

خان پور: ایس ایچ او تھانہ صدر خان پور کی فوری کارروائی دونوں مرکزی ملزمان گرفتار ، ترجمان پولیس

خان پور: پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے متاثرہ نوجوان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ، ترجمان پولیس

خان پور: واقعہ تھانہ صدر خان پور کی حدود موضع واہی حضرت میں پیش آیا ، ترجمان پولیس

خان پور: ملزمان نے رنجش کی بنا پر نوجوان کو با ندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا ، ترجمان پولیس

خان پور: نوجوان مبینہ طور پر اپنی بیوی سے ملنے کے لیے آیا تھا، ترجمان پولیس

خان پور: پولیس کی دونوں مرکزی ملزمان ، عاصم اور اعظم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید کاروائی جاری ، ترجمان پولیس

خان پور: کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لیکر اپنی عدالت لگانے کی اجازت نہیں ، اختر فاروق ڈی پی او رحیم یار خان

(31جولائی 2022) اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور مجاہدظفرمیکن صاحب کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ۔ایمرجنسی وارڈعملہ کی حاضری،ا...
31/07/2022

(31جولائی 2022)
اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور مجاہدظفرمیکن صاحب کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ۔ایمرجنسی وارڈعملہ کی حاضری،ادویات کی چیکنگ وترسیل،مریضوں کو بہتر سہولیات ادویات کی فراہمی اور صفائی کا جائزہ لیا۔موقعہ پر موجود لوگوں سے ان کے مسائل دریافت کیے۔میڈیکل آفیسران کو ہدایات جاری کیں کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کا خاص خیال رکھا جائے۔اوران کو بروقت بہتر طبعی سہولیات فراہم کی جائیں۔

31/07/2022
31/07/2022

*‏8مارچ کو جب تحریک عدمِ اعتماد پیش کی گئی تو ڈالر178 روپےکاتھا۔*

*آج یہ250 تک پہنچ چکاہے۔*

*8مارچ 2022 کو مہنگائی 16.5%تھی،آج یہ بھی 38% کی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہے۔*

*یہ امپورٹڈحکومت مجرموں ہی پرمشتمل نہیں بلکہ یہ سراسر نااہل بھی ہیں۔*

*سوال یہ ہےکہ اس ساری تباہی کا ذمہ دار ہےکون؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟*

*اگر آپ کسی ملک کی ترقی کا حساب لگاتے ہیں معاشی ترقی کو گروتھ ریٹ میں لگاتے ہیں*

*اور وہ گروتھ عمران خان کے دور میں 6فیصد تک پہنچ گئی تھی*

*6 فیصد پاکستان کی تاریخ میں ریکارڈ گروتھ ہے*

*اور اس کو pdm نے بھی تسلیم کیا*
[ پٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان، ذرائع

ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان، ذرائع

پٹرولیم لیوی اور ڈیلرز مارجن میں اضافے سے عوام کو کم ریلیف ملے گا، ذرائع

وزارت خزانہ آج نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی

31/07/2022

To The Honourable.

Multan Electric Power Company - MEPCO
SE Office, MEPCO Rahim Yar Khan
SDO Office, MEPCO Feroza
اہلیان ہیڈ فرید چولستان جیسا کہ آپ کو پتہ ہے حالیہ بارشوں کی وجہ سے بہت زیادہ پانی جمع ہے۔اور گرمی بھی شدید ہے ۔جس کی وجہ سے مچھروں کی افزائش بھی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔اور اس کو کنٹرول بھی نہیں کیا جاسکتا۔شام کے اوقات میں اکثر بجلی چلی جاتی ہے جس کی وجہ سے مچھر بہت تیزی سے آجاتے ہیں گھروں میں چھوٹے بچے مائیں بہنیں ہوتی ہیں اور جب مچھر چھوٹوں بچوں کو کاٹتے ہیں تو بہت تکلیف دے ہوتا ہے بچوں کا رونا دھونا ہم سے برداشت نہیں ہوتا ہمارے اہلیان عباسیہ کے آپ سے گزارش ہے کہ شام کے اوقات سے لے کر صبح تک بجلی کا شیڈول چینج کیا جائے اور دن کے اوقات میں بالکل بجلی نہ دے۔ لیکن شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک بجلی کی ترسیل کو بہتر بنایا جائے شکریہ ۔
آپ کا بے حد مشکور اور ممنون ہوں گے۔
اہلیان
ہیڈ فرید چولستان

31/07/2022

ضلع رحیم یار خان
حلقہ پی پی 257:
پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی نے انتخابی فارمولا طے کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف اِن کا رنر اپ امیدوار الیکشن لڑے گا،
یعنی حلقہ 257 میں نون لیگ کے امیدوار کو پیپلزپارٹی کی حمایت بھی حاصل ہوگی
پیپلزپارٹی کے 23 ہزار اور نون لیگ کے 26 ہزار ووٹ یکجا ہو جانے کے چانس ہونگے اس طرح یہ سیٹ نون کے حق میں جاتی دِکھ رہی ہے۔۔۔۔۔

نون لیگ اپنے دیرینہ ساتھی و سابقہ نون لیگی ایم پی اے کو ٹکٹ نہیں دیتی اور وہ آزاد لڑے تو نون لیگ کو شدید نقصان دے سکتے ہیں،
اگر پی ڈی ایم نے اس فارمولے پہ عمل نہ کیا تو پی پی پی اپنے حصے کے ووٹ لے جائے گی اور نون لیگ چوہدری محمود یا مسعود کو ٹکٹ دیتی ہے تو انحراف کی وجہ سے چوہدری مسعود برادران کو کم ووٹ پڑنے کے قوی امکان ہیں اس صورت میں میاں اسلام کے جیتے کےامکان روشن ہو جائیں گے،
اگر پی ٹی آئی کی ٹکٹ کسی کمزور امیدوار کو دی جاتی ہے اور پی ڈیم ایم انتخابی فارمولے پہ عمل کرتی ہے تو پھر نون لیگ کے جیتنے کے امکانات سو فیصد ہیں،

پی ٹی آئی کے پاس دستیاب آپشن ایک ہی ہے کہ وہ نون لیگی سابقہ ایم پی اے کو ٹکٹ دے تو زبردست مقابلہ ممکن ہے،
اگر پی ٹی آئی نے کوئی نیا تجربہ کرنا چاہا تو نون لیگ کے لیے تر نوالہ ثابت ہو گا۔۔۔

31/07/2022

لیاقت پور
حلقہ پی پی 257 کی سیاست میں ہلچل شروع دیکھیں میدان میں کون اے گا
ذرائع سے معلوم ہوا کہ مسلم لیگ نواز نے "چوہدری مسعود احمد" کو صوبائی حلقہ 257 کے میدان میں اتارنے کے لئے ٹکٹ دینے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور سابق ایم پی اے "میاں محمد اسلام اسلم" کو اعتماد میں لے کر "چوہدری مسعود احمد" کے شانہ بشانہ چلنے اور ان کی بھر حمایت کرنے کے احکامات صادر کر دیے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ایم این اے "مخدوم مبین احمد" کے دست راست، سابق تحصیل نائب ناظم "حاجی محمد اقبال مغل" متوقع امیدوار ہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مسلم لیگ نواز کی سرگرم خاتون رکن "محترمہ غزالہ جبیں" جو کافی عرصہ سے حلقہ میں پارٹی کا پرچار کرنے میں مشغول نظر آ رہی تھیں اور پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لیے کوشاں تھیں ان کا مستقبل کیا ہوگا، کیا وہ آزاد رکن کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کریں گی؟ کیا پارٹی کی جانب سے انہیں بھی اعتماد میں لے کر یہ فیصلہ کیا گیا ہے یا انہیں نظر انداز کر کے چوہدری مسعود احمد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے؟

🌼🌺💐🏵️🌻🌷🌹🥀🇵🇰

ہم اپنے پیارے بھائی عبدالجبار رحمانی نیشنل نیوز بطورِ بیورو چیف مقرر ہونے پر دل 💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓 کی انتہائی گہرائیوں سے م...
30/06/2022

ہم اپنے پیارے بھائی عبدالجبار رحمانی نیشنل نیوز بطورِ بیورو چیف مقرر ہونے پر دل 💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓💓 کی انتہائی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں منجانب محمد عاقل مہر
بطور نیشنل پریس کلب فیروزہ
وائس چیئرمین

30/06/2022

سردار عثمان بزدار کی ڈیرہ غازی خان آمد، اینٹی کرپشن عدالت میں پیش۔

”دامن صاف ہے اسلیے خود پیش ہوا ہوں، لندن دبئی یا امریکہ نہیں بھاگا۔ اداروں کا احترام کرتا ہوں مگر اداروں میں سیاسی مداخلت کے سخت خلاف ہوں۔ ہم نے اپنے دور حکومت میں محکمہ اینٹی کرپشن کو سیاسی مقاصد کیلئے ہرگز استعمال نہیں کیا۔ وزارتِ اعلیٰ سنبھالنے کے پہلے دن سے لیکر آخری دن تک تمام افسران کو میرٹ فالو کرنے کی تلقین کی۔ موجودہ جعلی پنجاب حکومت بوکھلا گئی ہے، حکومت سنبھالتے ہی انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے۔ انشاءالله تمام کیسز اور معاملات میں سرخرو ہوں گے اور عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے“ - سردار عثمان بزدار

30/06/2022

عثمان بزدار قائم مقام وزیراعلیٰ کے عہدے پر بحال

عدالتی فیصلہ 8 صفحات پر مشتمل ہے جس میں عدالت نے حمزہ شہباز کا بطور وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کا نوٹی فکیشن بھی کالعدم قرار دے دیا ساتھ ہی عدالت نے عثمان بزدار کو وزارت اعلی کے عہدے پر بحال کردیا ہے اور عثمان بزدار کو کام سے روکنے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آج سے حمزہ شہباز اور ان کی کابینہ کے فیصلے غیر موثر ہوں گے، وہ وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے اور ان کی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی۔ کل شام چار بجے وزیراعلیٰ کا انتخاب دوبارہ ہوگا جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟

عدالتی فیصلے میں 16 اپریل والی صورتحال بحال کردی گئی ہے اور عثمان بزدار ایک بار پھر 24 گھنٹوں کے لیے قائم مقام وزیراعلیٰ کے عہدے پر بحال ہوگئے ہیں، کل نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب اور حلف اٹھانے کے بعد چارج نئے وزیراعلیٰ کے حوالے کردیا جائے گا۔

24/06/2022

شدید بارشیں ۔۔ دریائے چناب میں سیلاب کا خطرہ ۔۔ الرٹ جاری
انتظامیہ کی شہریوں سے بڑی اپیل

چولستان ہیڈ فریدشکریہ چوہدری مسعود احمدشکریہ محمد ندیم بھائی PO چوہدری مسعود احمد جنہوں نے ہمیں ایک مین پل جو چک نمبر 22...
23/06/2022

چولستان ہیڈ فرید
شکریہ چوہدری مسعود احمد
شکریہ محمد ندیم بھائی PO چوہدری مسعود احمد جنہوں نے ہمیں ایک مین پل جو چک نمبر 225 ون ایل روڈ کھال کی کافی ماہ سے پل ٹوٹی ہوئی تھی مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا یاد رہے کہ اس پل سے کئ چکوک کو گزرنا پڑتا ہے جس میں چک نمبر 215/216/217/18/19/اور لیاقت پور گلشنِ فرید ہیڈ قاسم والا بنگلہ پر یئ سے گزرنا پڑتا تھا اور آج الحمد للّٰہ
چوہدری مسعود احمد
محمد ندیم بھائی
اور علی شیر مہر کی کاوش سے ہمیں ایک مرمت پل دی گئی ہے جو
انشاء اللّٰہ ہم جلد ہی اس پل کو بناے گئے تاکہ یہاں کہ کے مقامی لوگوں کو پریشانی نہ ہو شکریہ
محمد عاقل مہر

صادق آبادسرکاری ٹی وی چینل کے جرنلسٹ صحافی شیر محمد ساہی کو اغواہ کرنے پر نیشنل پریس کلب فیروزہ کی پوری ٹیم سخت مذمت کرت...
21/06/2022

صادق آباد
سرکاری ٹی وی چینل کے جرنلسٹ صحافی شیر محمد ساہی کو اغواہ کرنے پر نیشنل پریس کلب فیروزہ کی پوری ٹیم سخت مذمت کرتی ہیں اور اعلیٰ حکام سے ڈی پی او رحیم یار خان سے جلد باز یابی کا مطالبہ کرتے ہیں

21/06/2022

کراچی کنگری ہاؤس
حروں کے روحانی پیشواں پیر صاحب پگارہ موجودہ الیکشن کے احوالیں سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

21/06/2022

ہیڈ فرید
سحرا چولستان میں رات گئے وقفے وقفے سے تیز ترین بارشِ ہورہی ہے
زرائع کے مطابق روہی چولستان ٹوبہ جات جس میں نواب والا ٹوبہ بھوڑی سوڑیاں ککی مکاؤ بھمبرہ والا بہوں چودہ کوئی حیات والا بھائی خان والا کھوں سکھیرا والا کھوں کلر والا کھوں اور دیگر روہی ٹوبہ جات میں رات گئے وقفے وقفے سے بارشِ برس رہی ہے
رپوٹ محمد عاقل مہر

صحرا چولستانارش والے توں رحم کر فرش والے بے رحم ھے🙏خدا کے لیے چولستان کوں پانی دو پانی  فصل تو فصل گئی ابھی ہمارے ہتھ سے...
19/06/2022

صحرا چولستان
ارش والے توں رحم کر فرش والے بے رحم ھے🙏خدا کے لیے چولستان کوں پانی دو پانی فصل تو فصل گئی ابھی ہمارے ہتھ سے جانور بھی جاہ رئے ہے اگر یہ حالت رہی تو انسان بھی جا سکتے ہیں جو حال چل رہا ہے اج کل چولستان کا زیر زمین پانی بلکل کڑوا ہے نکالا تھا جسے ہی جانور پیتے ہیں تھوڑی دیر بعد ختم ہو جاتےھے اس کا سانس چلنا بند ہو جاتا ہے اور نہری پانی توں پہلے بھی نہیں تھا بجلی بھی غیب چولستانی عوام پریشان اور مشکل سے گزارا کر رہے ہے موٹر سے جو پانی نکالا جاتا تھا وہ نمکین اس سے بھی گئے پینے والا پانی بھی تبدیل ہو گیا ھے ادر گرمی اور پانی نہیں مل رہا پینے کے لے بھی خدا کے لیے چولستان پر رحم کرو 🙏اور تمام چولستانیوں سے گزارش ھے کہ آواز اٹھاے ایک ہو کر اپنے چولستان کے لے آواز اٹھاے شکریہ
رپوٹ محمد عاقل مہر

لاہور،وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس!چولستان کے دور افتادہ علاقوں میں سولر واٹر پلانٹس لگانے کے مجوز...
19/06/2022

لاہور،
وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس!
چولستان کے دور افتادہ علاقوں میں سولر واٹر پلانٹس لگانے کے مجوزہ پروگرام کا جائزہ ۔۔
▪️چولستان کے دور افتادہ علاقوں میں سولر واٹر پلانٹس لگانے کا پروگرام بنایا ہے
▪️سولر واٹر پلانٹس سے انسانوں کے ساتھ جانوروں کو بھی پانی فراہم کیا جائے گا
▪️ پراجیکٹ کے امور کو جلد حتمی شکل دی جائے
▪️چولستان میں شیڈز میں ائیر کولر لگانے کا بھی جائزہ لیا جائے
▪️نہر سے چولستان میں پانی کی سپلائی کے آپشن پر غور کیا جائے
▪️اس اقدام سے ناصرف پانی کی قلت دور ہو گی بلکہ کھیتی باڑی کو فروغ ملے گا
▪️چولستان میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بارش بڑھانے کا پائلٹ پراجیکٹ تیار کیا جائے
▪️آئندہ ہفتے ٹائم لائن کے ساتھ فائنل پلان پیش کیا جائے
▪️4×4 ایمبولینس، موبائل سکولوں میں اضافے کے حوالے سے متعلقہ محکموں کی مشاورت سے حتمی سفارشات پیش کی جائیں

وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز شریف
رپوٹ محمد عاقل مہر

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Press Repotar CiD news Liaqat pur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Press Repotar CiD news Liaqat pur:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share