05/05/2023
اٹک ( ملک خالد حسین سے)جج انسدا د دہشت گر دی عدالت را ولپنڈی ڈو یژن حامد حسین نے تھانہ فتح جنگ کے مشہور مقدمہ میں گر فتار ملزمان لعل خان ،شیر محمداور عبد الر وف کو جنہیں تھا نہ صدر اٹک پو لیس نے تھا نہ اٹک سٹی کی حدود سے وکلا ء اور صحا فیوں کی مو جو دگی میں عدا لت سے ضما نت کے با وجود گر فتا رکیا کی رہا ئی کے احکامات جا ری کر تے ہو ئے ڈی پی او اٹک ڈا کٹر سر دار غیا ث گل خان ، ایس ڈی پی او فتح جنگ ،ایس ایچ او فتح جنگ کو شو کا ز نو ٹس جا ری کر تے ہو ئے گیا رہ مئی کو ذاتی طو رپر طلب کر لیا ہے۔ ملزمان کی پیروی اٹک کے معروف قانون دان راجہ آفتاب احمد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کی ا ور فاضل جج کی ہدا یت پر پبلک پر ا سیکیو ٹر نے ڈی ایس پی کو کا ل کر کے قا نو ن کے مطا بق مقدمہ کی کا ر وائی کے با رے میں کہا ،یا د رہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی آ شیر با د سے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ضلع اٹک کے بڑے جا گیر دار جو گھڑ سوار بھی ہے کہ اشارے پر گر داور چو ہدری افتخار احمد حلقہ بجال فتح جنگ نے 150سال سے زائد سے قا بض غریب کسانوں پر دہشت گر دی کی دفعہ 7اے ٹی اے ڈکیتی کی دفعہ 395ت پ سمیت سات سنگین دفعات کے تحت سینکڑوں غریب مرد اور خواتین کسا نوں سمیت آ ٹھ سال کے بچوں ، میڑ ک اور چو تھی جما عت کی طا لبات اور گھر میں پڑے معذ ور افراد کے خلاف مقد مہ درج کرا دیا ، پو لیس کی آ شیر باد سے جا گیر دار کے تنخواہ دار ملا زمین نے پو لیس کے اختیا ر ات استعما ل کر تے ہو ئے مقد مہ کے بعد رو پو ش کسانوں کے گھر وں کے تا لے تو ڑ کر قیمتی ساما ن ،مو ٹر سا ئیکل ،نقد ی اور زیورات لو ٹ لیے ،پو لیس نے بعض افراد کو گر فتار کر لیا جب کہ تین کسانوں کو انسدا د دہشت گر دی کی عدالت سے ضما نت قبل از گر فتار ی منظور ہو نے کے با وجو د ملچکے نہ ہو نے کا عذ ر پیش کر کے تھا نہ صدر اٹک پو لیس کے سا دہ کپڑ وں میں ملبو س ملا زمین نے تھا نہ اٹک سٹی کی حدود میں ضلع کچہر ی اٹک سے ان کے وکیل را جہ آ فتا ب احمد اور چیئرمین اٹک پر یس کلب رجسٹر ڈ ند یم رضا خان کے ہمراہ پر یس کا نفر نس کے لیے جا تے ہو ئے گر فتار کر کے تھا نہ صدرا ٹک منتقل کردیا جب کہ انہیں انچارج انوسٹی گیشن سر کل فتح جنگ انسپکٹر حفیظ الر حما ن نے حضر و منتقل کر دیا ،گر داور چو ہدری افتخار احمد حلقہ بجال فتح جنگ نے اختیا ر ات سے تجا وز کر تے ہو ئے جا گیر دار کا ا ٓ لہ کار بنتے ہو ئے تھا نہ فتح جنگ میں دہشت گر دی ڈکیتی سمیت سات سنگین دفعات کے تحت درج کرا ئی جا نے والی ایف آ ئی آر میں تحر یر کیا ہے کہ وہ بسلسلہ دخل مقدمہ بعنوان شہزاد احمد ولد میا ں احمد وغیر ہ بنا م او رنگ زیب، ملک محمد سعید خان وغیر ہ بنام وا رث خان ،ملک محمد سعید خان وغیر ہ بنام لعل خان ،محمد آ یا ن وغیر ہ بنام شوکت ولد لعل ،ملک محمد سعید خان بنام شیر محمدوغیر ہ ،امن امان کے خطرہ کو پیش نظر ہمراہ پولیس حسب الحکم اے سی فتح جنگ ریو نیو افسر حلقہ ،حلقہ پٹواری معہ ریکا رڈ مو ضع بجال کے با رہ خسرات اراضی مقبو ضہ مزا رعین قا بضین مالکان ملک شہزاد احمد ولد میا ں احمد وغیرہ ٹر یکٹر اور دیگر مشینر ی کے ہمر اہ پہنچا کا روا ئی کا آغا ز کیا تو 100سے 110مر د 25سے 30عو رتیں چا ر شا ہ زور گا ڑیوں پر سوار ہو کر جن میں لعل خان ولد گلا ب ،شیر خان ولد نا در ،آ صف علی ولد شیر خان ،صا بر ولد او رنگ زیب ،محمدریاض ولد او رنگ زیب، شوکت علی ولد لعل خان ، او لیا ء خان ولد لعل خان مسلح آتشیں اسلحہ ،رو نگ ولد محمدریا ض ،نو ر محمد ولد صفد ر خان ،محمد ریا ض ولد محمد خان ،لعل ولد حید ر،فتح خان ولد محمد اسلم ،لیا قت ولد ملک اللہ دار ،اورنگ زیب ولد سمند ر ،رحیم ولد امیر ،زرگل ولد شیر گل ،سمند ر ولد عبد الغنی ،حبیب ولد فضل ،رفاقت ولد لعل خان ،وار ث ولد صو بہ ،شہنا ز ،مہنا ز بی بی دختران لعل خان ،مریم دختر وارث خان ،عا بد ہ بی بی زو جہ شیر خان ،شمیم بی بی زو جہ ومختیار علی ،حاجر ہ بی بی دختر شیر خان ،شا زیہ بی بی زو جہ صابر ،اختر بی بی زوجہ محمد ریا ض و دیگر نا معلو م مر د و خواتین کثیر تعداد میں بامسلح ڈنڈے ،کلہا ڑیا ں ،تر ینگل ،آ ہنی را ڈ کے ہمر اہ ہم پر حملہ کر دیا ما لکا ن کے نما ئند گا ن محمد وسیم ولد شیر محمد ،نا صر خان ولد شیر خان ،فیر وز خان ،گل خان ،غلام خان ،پسران بہا در ،نو ر عالم ولد خاکی جان کو زود کو ب کر نا شر وع کر دیا اور مو قع کا ر وا ئی کے لیے لا ئی گئی مشینر ی کی تو ڑ پھو ڑشر وع کردی اور ہ میں بمعہ پو لیس یر غمال بنا نے کی دھمکیا ں دیں جس سے مو قع پر انتا خو ف وہرا اس پھیلاکہ ہ میں مجبو را وا پس آ نا پڑا اور پولیس کے لیے آ ئے افراد کے دو مو ٹر سا ئیکل اور گل خان کا مو با ئل فون اسلحہ کی نو ک پر چھین لیا ان کے خلا ف مقدمہ درج کر کے حکومتی رٹ کو چیلنج کر نے والے افراد کے خلاف کا ر وا ئی کی جا ئے پو لیس نے ان کے خلاف زیر دفعہ 7اے ٹی اے دہشت گر دی ،395،353،186،149 ،148ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔