District Print Media Association Chiniot

  • Home
  • District Print Media Association Chiniot

District Print Media Association Chiniot Group of Reporters in District Chiniot PMA Chiniot

13/08/2023
چیئرمین ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈچنیوٹ  پیرزادہ اقبال حسین لالیاں میں  حافظ کفایت اللہ  نائب صدر پرنٹ میڈیا ا...
28/05/2023

چیئرمین ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈچنیوٹ پیرزادہ اقبال حسین لالیاں میں حافظ کفایت اللہ نائب صدر پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس موقع پر چیئرمین پریس کلب لالیاں ملک خالد شریف اور صحافی سلیمان خان بھی ہمراہ موجود ہیں۔

پرنٹ میڈیا کلب رجسٹرڈ چنیوٹ کے صحافیوں کا کا اینکر پرسن عمر چیمہ کے ہمراہ گروپ فوٹو
17/05/2023

پرنٹ میڈیا کلب رجسٹرڈ چنیوٹ کے صحافیوں کا کا اینکر پرسن عمر چیمہ کے ہمراہ گروپ فوٹو

اے بی این نیوز چنیوٹ
17/05/2023

اے بی این نیوز چنیوٹ

ڈسٹرک پرنٹ میڈیا  کلب رجسٹر ڈ چنیوٹ کے و فد  کی ڈپٹی کمشنر آصف رضا سے خصوصی ملاقات ۔۔۔۔
28/02/2023

ڈسٹرک پرنٹ میڈیا کلب رجسٹر ڈ چنیوٹ کے و فد کی ڈپٹی کمشنر آصف رضا سے خصوصی ملاقات ۔۔۔۔

چنیوٹ( پرنٹ میڈیا نیوز  ) کشمیر کے شہدا کا  خون رنگ لائے گا بھارت نے کشمیر کے اندر ظلم و ستم کی انتہا کر رکھی ہے پوری پا...
04/02/2023

چنیوٹ( پرنٹ میڈیا نیوز ) کشمیر کے شہدا کا خون رنگ لائے گا بھارت نے کشمیر کے اندر ظلم و ستم کی انتہا کر رکھی ہے پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی چنیوٹ کے رہنما سابق اپوزیشن لیڈر تحصیل کونسل سید نورالحسن شاہ، ممتاز عالم دین ورہنما جماعت اہلسنت قاری روشن ضمیر مدنی، پیپلز پارٹی چنیوٹ کے رہنما غلام عباس ساقی، جماعت اہلحدیث کے رہنما مولوی مشتاق احمد بھٹہ،ضلعی ممبر امن کمیٹی حاجی سکندر حیات گولڑوی، انجمن طلبہ اسلام کے رہنما اور شمس و قمر فاؤنڈیشن چنیوٹ کے صدر حافظ قاضی محمد عمر نظامی، متحدہ امن کمیٹی چنیوٹ کے چیئرمین محمد حبیب قادری نے ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا کلب رجسٹرڈ چنیوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما سید نورالحسن شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر کے اندر نہتے مسلمانوں پر ہونے والے ظالمانہ ظلم و ستم کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کی آزادی کیلئے اپنی جدوجہد تیز کریں جماعت اہلسنت کے رہنما قاری روشن ضمیر مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے شہدا کا خون رنگ لائے گا کشمیر جلد آزاد ہو گا پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے پیپلز پارٹی کے رہنما غلام عباس ساقی اور قاضی محمد عمر نظامی نے بھی خطاب کرتے ہوئے حکومت پاکستان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے کیلئے مسلم امہ کو یکجا کریں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہم نہتے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم وستم کی مذمت کر تے ہیں اور آج 5فروری کا دن کشمیریوں کے ساتھ بھر پور یکجہتی کریں گے پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ بھر یکجہتی کا مظاہرہ پیش کرے جبکہ ضلعی ممبر امن کمیٹی حاجی سکندر حیات اور محمد حبیب قادری نے بھی خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے نہتے کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور 5فروری کو سٹرکوں پر نکلیں گے اور بھارتی ظلم وستم کی پرزور الفاظ میں مذمت کریں گے پریس کانفرنس کے بعد مختلف تنظیموں کے افراد نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پرنٹ میڈیا کلب کے باہر ریلی بھی نکالی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی

چنیوٹ( نمائندہ خصوصی )معلومات تک رسائی عوام کا بنیادی حق ہے عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ حکومتی اداروں کے عمل کے متعلق مک...
21/01/2023

چنیوٹ( نمائندہ خصوصی )معلومات تک رسائی عوام کا بنیادی حق ہے عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ حکومتی اداروں کے عمل کے متعلق مکمل آگاہی حاصل کر سکیں اور مختلف سرکاری محکموں کے اہلکاروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اقدامات کے بارے میں لوگوں کو آگاہ رکھیں ان خیالات کااظہار سٹپ کے ڈائریکٹر زبیر ملک نے ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا کلب رجسٹرڈ چنیوٹ کے آفس میں رائٹ ٹو انفارمیشن کے سلسلہ میں منعقدہ میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پرنٹ اینڈ الیکڑونک میڈیا کے نمائندگان سمیت دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی میٹنگ کے دوران ڈائریکٹر سٹیپ زبیر ملک کا کہناتھا کہ سی پی ڈی آئی ملک بھر کے دس اضلاع میں رائٹ ٹو انفارمیشن سے متعلق قانون پر عمل درآمد کیلئے کوششیں کررہی ہے سٹپ ضلع چنیوٹ میں سی پی ڈی آئی کے اشتراک سے اپنا کردار ادا کرر ہا ہے انہوں نے کہا کہ2002ء میں حکومت نے معلومات تک رسائی کے آرڈینس کا اجرا کیا بعدازاں تمام صوبوں نے بھی اپنی سطح پر قانون بنائے اور ان پر عمل درآمد کیلئے صوبائی سطح تک انفارمیشن کمیشن تعینات کئے ہیں ہم اس پروجیکٹ کے ذریعے معاشرے کے محروم طبقات پر خصوصی توجہ دیں گے تاکہ وہ گڈ گورننس کے ذریعے اپنے حقوق کا دفاع کر سکے اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن پیر زادہ اقبال حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معلومات تک رسائی کا قانون حکومت کا بہترین کارنامہ ہے اب اس پر عمل درآمد کی ضرورت ہے عوام کسی بھی سرکاری محکمے سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

چنیوٹ( پرنٹ میڈیا نیوز  )دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کا کردار قابل تعریف ہے شہدا  کی قربانیوں کو کبھی ف...
17/01/2023

چنیوٹ( پرنٹ میڈیا نیوز )دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کا کردار قابل تعریف ہے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا پاکستانی قوم اپنی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ان خیالا ت کااظہار جانثاران تاجدار ختم نبوت چنیوٹ کے چیئرمین حاجی محمد سکندر حیات گولڑوی، متحدہ امن کمیٹی چنیوٹ کے ضلعی چیئرمین محمد حبیب قادری، جماعت اہلسنت کے رہنماؤں مفتی ظہور احمد مکی،حاجی شوکت حیات گولڑوی، میڈیا ایڈوائزر کاشف سرور نے پرنٹ میڈیا کلب چنیوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر جانثاران تاجدار ختم نبوت چنیوٹ کے چیئرمین حاجی محمد سکندر حیات گولڑوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مشکل ترین حالات میں افواج پاکستان نے عوام کا بھر پو ر ساتھ دیا افواج پاکستان ہماری نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے قوم کو اپنی افواج پاکستان پر بڑا ناز ہے دہشت گردی کی کاروائیوں کے دوران سیکورٹی اداروں کی قربانیوں کو قوم کبھی نہیں بھلا سکتی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور ادارے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھے پاکستان کو دہشت گردوں سے پاک بنانا ہو گا جبکہ متحدہ امن کمیٹی چنیوٹ کے چیئرمین محمد حبیب قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ملک سے انتہا پسندی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا رواداری کے فروغ کیلئے مل کر کام کریں گے پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ضلع چنیوٹ میں متحدہ امن کمیٹی کو منظم اور فعال کیا جائے گا اور امن سیمینار بھی منعقد کئے جائیں گے پریس کانفرنس کے دوران ضلعی چیئرمین متحدہ امن کمیٹی محمد حبیب قادری نے کاشف سرورکو متحدہ امن کمیٹی چنیوٹ کا میڈیاایڈوائزر نامزد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی دیا۔

چنیوٹ( پر نٹ میڈیا نیوز  )ملک اس وقت مختلف بحرانوں کا شکار ہو چکا ہے واحد حل عام انتخابات ہونا ہے آٹااور کھاد گیس لوڈشیڈ...
10/01/2023

چنیوٹ( پر نٹ میڈیا نیوز )ملک اس وقت مختلف بحرانوں کا شکار ہو چکا ہے واحد حل عام انتخابات ہونا ہے آٹااور کھاد گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کو بڑی مشکلات کا سامنا ہے حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ان خیالات کااظہار آئی ایس ایف چنیوٹ کے ضلعی صدر اور فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکیشن اینڈ ویلفیئر بیورورائے منعم رضا سنگرانے پرنٹ میڈیا کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی صورت حال ابتر ہو چکی ہے پی ڈی ایم حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ثابت ہوئی ہے حکومتی ناقص پالیسیوں کی بدولت غریب عوام کی کمر ٹوٹ گئی ہے ملک میں جلد از جلد الیکشن کروائے جائیں تاکہ نئی منتخب ہونے والی حکومت عوام کے دکھوں کا مداوا کر سکے مہنگائی بیروزگاری کے خلاف انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن احتجاج کرے گی انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں عوام خوشحال تھے بجلی گیس اور اشیا خوردونوش پٹرول ڈیزل کی قیمتیں متوازن تھیں مگر اس حکومت نے ملک میں مہنگائی کا سیلاب برپا کر رکھا ہے قائد تحریک انصاف عمران خان کی ہر کال پر لبیک کہیں گے حکمرانوں کو واپس گھر جانا ہو گا ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع چنیوٹ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کا گڑھ ثابت ہو گا پورے ضلع میں تمام نشستوں پر کلین سویپ کریں گے آئی ایس ایف کے نوجوان تنظیم کو فعال و متحرک بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں نوجوان پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں ان کے کام ترجیحی بنیادوں پر کئے جائیں گے انہوں نے چائلڈپروٹیکیشن اینڈ ویلفیئر کے بارے میں ا ٓگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو کوئی مسئلہ در پیش ہوتو وہ ہمارے ساتھ رابطہ کرے ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

چنیوٹ(  پرنٹ میڈیا نیوز )ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ چنیوٹ کے چیئرمین پیرزادہ اقبال حسین کی قیادت میں صحافیوں ک...
14/12/2022

چنیوٹ( پرنٹ میڈیا نیوز )ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ چنیوٹ کے چیئرمین پیرزادہ اقبال حسین کی قیادت میں صحافیوں کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عمر ان احمد ملک سے ملاقات اس موقع پر عوامی اور شہری مسائل وچوری کی وارداتوں اور ٹریفک مسائل کے متعلق بھی آگاہ کیا وفد میں ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ چنیوٹ کے عہدیداران و سینئر ممبران راناعارف علی، شیخ جہانگیر احمد چنیوٹی، کاشف سرور، ملک احسان الہٰی حسرت،لیاقت علی، سلمان خان، ساجد فاروقی، شاہ زیب نوناری سب ایڈیٹر ہفت روزہ بروک شیلڈ شامل تھے اس موقع پر ڈی پی او چنیوٹ عمران احمد ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور صحافیوں کا آپس میں چولی دامن کا واسطہ ہے صحافی عوامی مسائل کی نشاندہی کریں ہم فوری مسائل کا حل کریں گے چنیوٹ ضلع میں پرنٹ میڈیا اور صحافی برادری کا مثبت کردار ہے کھلی کچہریوں کے ذریعے عوام کی داد رسی کی جا رہی ہے تھانوں میں میرٹ کے اوپر مقدمات کا اندراج ہو رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کے گشت کو مزید فعال کیا جارہا ہے عوام کے تحفظ کیلئے چنیوٹ پولیس ہمہ وقت کوشاں رہتی ہے اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن پیرزادہ اقبال حسین نے عوامی مسائل کے بارے میں نشاندہی بھی کیا جس پر ڈی پی او چنیوٹ نے فوری مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کروائی۔

چنیوٹ( پرنٹ میڈیا نیوز  )مختلف سرکاری محکموں میں عوام کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے اقدامات کریں گے عوام کو ان کی دہلیز پر...
29/11/2022

چنیوٹ( پرنٹ میڈیا نیوز )مختلف سرکاری محکموں میں عوام کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے اقدامات کریں گے عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ہر صورت میں یقینی بنائی جائے گی عوام بلا خوف ہمارے ساتھ رابطہ کرے ان کی داد رسی کی جائے گی ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ق چنیوٹ کے صدراور چیئرمین وزیر اعلی پنجاب شکایات سیل خان اسد ریاض بلوچ نے ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا کلب رجسٹرڈ چنیوٹ میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پرچیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایات سیل خان اسد ریاض بلوچ نے کہا کہ سرکاری محکموں کے افسران لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں گے میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی اور چوہدری مونس الہی کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھے یہ ذمہ داری سونپی ہے میں اپنے فرائض انتہائی دیانتداری کے ساتھ سر انجام دونگا انہوں نے اپنے خطاب کے دوران مزید کہا کہ عوام آج بھی ق لیگ کے دور کو یاد کرتی ہے مسلم لیگ ق کے دور حکومت میں پورے ملک میں ریکارڈ توڑ ترقیاتی کام ہوئے جس کی وجہ سے چوہدری برادران عوام کے دلوں میں بستے ہیں میں چنیوٹ ضلع کی صحافی برادری خصوصا پرنٹ میڈیا کا بے حدمشکور ہوں کہ انہوں نے ہر موقع پر میری رہنمائی کی انشاء اللہ آئندہ صحافیوں کے ساتھ مل کر شہری مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کریں گے عوام بلا خوف اپنے مسائل کے سلسلہ میں میرے ساتھ رابطہ کرے ان کے ساتھ پورا پورا تعاون کیا جائے گا۔

چنیوٹ( پرنٹ میڈیا نیوز  )ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ چنیوٹ کے چیئرمین پیر زادہ اقبال حسین نے اپنے ایک بیان میں ...
14/11/2022

چنیوٹ( پرنٹ میڈیا نیوز )ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ چنیوٹ کے چیئرمین پیر زادہ اقبال حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھائے ماضی میں سابقہ حکومتوں نے صحافیوں کو نظر اندا ز کیا ہم حکومت پاکستان سے توقعات رکھتے ہیں کہ وہ صحافیوں کے مسائل ذاتی دلچسپی لیکر حل کروائے اخبارات کو بلا تعطل سرکاری اشتہارات دیئے جائیں انہوں نے کہا کہ ہر ضلع وتحصیل کی سطح پر صحافیوں کالونیوں کا قیام عمل میں لایا جائے اس وقت پنجاب کے دیگر اضلاع میں صحافی کالونیاں بن رہی ہیں مگر ابھی تک ضلع چنیوٹ میں اس منصوبہ پر کام شروع نہیں ہو سکا ہم وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ضلع چنیوٹ میں صحافی کالونی بنانے کا اعلان کرے۔اور حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے صحافی برداری نے ہمیشہ عوامی علاقائی اور لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد فاروق رشید سے ڈسٹرک پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ چنیوٹ کے صحافیوں کا ملاقات کے بعد گروپ فوٹو شہری...
19/10/2022

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد فاروق رشید سے ڈسٹرک پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ چنیوٹ کے صحافیوں کا ملاقات کے بعد گروپ فوٹو شہری و علاقائی مسائل کے اوپر تبادلہ خیال بھی کیا گیا

پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ  چنیوٹ کی طرف سے تمام عالم اسلام کو جشن عید میلاد النبی مبارک ہو
08/10/2022

پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ چنیوٹ کی طرف سے تمام عالم اسلام کو جشن عید میلاد النبی مبارک ہو

چنیوٹ( پرنٹ میڈیا نیوز  )چنیوٹ شہر کے مسائل کے حل کیلئے ہر جگہ پر اپنی آواز بلند کرتا رہوں گاشہر بھر میں بڑھتی ہوئی چوری...
27/09/2022

چنیوٹ( پرنٹ میڈیا نیوز )چنیوٹ شہر کے مسائل کے حل کیلئے ہر جگہ پر اپنی آواز بلند کرتا رہوں گاشہر بھر میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہوں شہر اس وقت مسائلستان کا گڑھ بند چکا ہے آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں صوبائی نشست پر الیکشن لڑونگا ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی کے رہنما اور امیدوار صوبائی اسمبلی چنیوٹ چوہدری محمد اسلام خان نے ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا کلب رجسٹرڈ چنیوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیااس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری محمد اسلام خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ میں سہولیات کا فقدان ہے سرکاری محکموں میں کرپشن کا بازار گرم ہے تھانوں میں لوگوں کا کوئی پرساں حال نہیں شہر چنیوٹ پر پندرہ سالوں سے نااہل نمائندے مسلط ہیں شہر کے حقوق کیلئے عوام کو اب میدان میں آنا ہو گا انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث عام آدمی پریشانی کا شکار ہے بجلی گیس پٹرولیم مصنوعات اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں آئے روز اضافے مہنگائی اپنے عروج پر ہے حکمران مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں جماعت اسلامی عوام کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا خاتمہ کرے گی انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چنیوٹ شہر میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جلد ہی ہارٹ کا جدید ہسپتال بنایا جائے گا اور مختلف علاقوں میں ڈسپنسریاں اور دس ہزار نوجوانوں کو بلا سود قرضے دیئے جائیں گے، سیلاب کے دنوں میں جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن نے جس جذبے اور محنت سے کام کیا ہے وہ لوگوں کے سامنے ہے انہوں نے مزید کہا کہ میں آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑ رہا ہوں مجھے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے شہر کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا مزدور احسان الہٰی کی وفات کا دکھ ہوا ہے شو روم مالکان کے ہتک آمیز رویے سے نوجوان نے پٹرول چھڑک کر خود سوزی کر لی میں اپنے شہر کے مزدور کے ساتھ ہونے والی کسی زیادتی کو برداشت نہیں کرونگا اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کروائی گئی

چنیوٹ( پرنٹ میڈیا نیوز )ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ چنیوٹ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت چیئرمین پیر زادہ اقبال حسی...
05/09/2022

چنیوٹ( پرنٹ میڈیا نیوز )ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ چنیوٹ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت چیئرمین پیر زادہ اقبال حسین دفتر ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا کلب چنیوٹ میں منعقد ہوا، اجلاس میں ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے ممبران اور سوشل میڈیا ٹیم نے شرکت کی اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن چنیوٹ چوہدری عثمان حیدر، سینئر نائب صدر کاشف سرور، سیکرٹری اطلاعات و نشریات شیخ جہانگیر احمد چنیوٹی کے علاوہ ایگزیکٹو ممبران و ٹیم سوشل میڈیا رانا وقاص احمد کاوش ملک احسان الہٰی حسرت، خالد محمود پیرزادہ، رانا تجمل حسین، حکیم ندیم احمد قمر، اسامہ خان، سلمان علی خان، ساجد فاروقی اور سیف علی نے خصوصی شرکت کی۔چیرمین ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹر ڈچنیوٹ پیرزادہ اقبال حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرنٹ میڈیا مظلوم عوام کی آواز ہے اور شہری و علاقائی مسائل کو بھر پور انداز میں اجاگر کر رہیں ہیں پرنٹ میڈیا کلب کے ممبران بھر پور محنت اور لگن کے ساتھ کام کریں اورصحافتی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں صدر پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ چنیوٹ چوہدری عثمان حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرنٹ میڈیا نے ہمیشہ مثبت صحافت کی ہے اور مظلوم کی داد رسی کیلئے ہمیشہ مثبت کام کیا ہے پرنٹ میڈیا کے صحافی کلمہ حق بلند کرتے رہیں اس موقع پر پرنٹ میڈیا کی سوشل میڈیا ٹیم کے ممبران نے بھی ضلع بھر میں پرنٹ میڈیا کو منظم اور فعال بنانے کیلئے تجاویز بھی دیں

چنیوٹ( پرنٹ میڈیا نیوز  )شہر کی معروف سماجی و صحافتی شخصیت حکیم اشفاق احمد چنیوٹی مرحوم کی وفات پر ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیاایسو...
25/08/2022

چنیوٹ( پرنٹ میڈیا نیوز )شہر کی معروف سماجی و صحافتی شخصیت حکیم اشفاق احمد چنیوٹی مرحوم کی وفات پر ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیاایسوسی ایشن رجسٹرڈ چنیوٹ کے عہدیداران کا اظہار تعزیت مرحوم کی خدمات پر ان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ چنیوٹ کے چیئرمین پیرز ادہ اقبال حسین کی صدارت میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر چوہدری عثمان حیدر آرائیں سینئر نائب صدر کاشف سرور، نائب صدر ملک بابر اشرف، نائب صدر حافظ کفایت اللہ، نائب صدر قاری سلمان عثمانی، جنرل سیکرٹری گلزار احمد ولہ رائے، ایڈیشنل سیکرٹری فاروق احمد راجھہ، جوائنٹ سیکرٹر ی شہباز علی اوورا، سیکرٹری اطلاعات و نشریات شیخ جہانگیر احمد چنیوٹی، چیئرمین مجلس عاملہ شفیق احمد کے ایگزیکٹو ممبران رانا عارف علی، خالد محمو دپیرزادہ، سلمان خان، رانا وقاص احمد کاوش، ملک احسان الہٰی حسرت نے شرکت کی اس موقع پر سینئر صحافی و سماجی شخصیت حکیم اشفاق احمد چنیوٹی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ  چنیوٹ کی طرف سے اہلیان وطن کو جشن آزادی مبارک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
13/08/2022

پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ چنیوٹ کی طرف سے اہلیان وطن کو جشن آزادی مبارک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چنیوٹ(  پرنٹ میڈیا نیوز  )حکومت کسانوں کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہی کسان معاشی طور پر پریشانی کا شکار ہیں ملک میں کھاد، ...
11/08/2022

چنیوٹ( پرنٹ میڈیا نیوز )حکومت کسانوں کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہی کسان معاشی طور پر پریشانی کا شکار ہیں ملک میں کھاد، بجلی، ڈیزل اور زرعی ادویات مہنگی ہونے سے کسان طبقہ محرومیوں کا شکار ہو رہا ہے ان خیالات کااظہار کسان اتحاد چنیوٹ کے چیئرمین مہر مقصو داحمد ہرل ایڈووکیٹ،سرپرست سید نورالحسن شاہ، صدر کسان اتحاد چوہدری محمد طفیل لونا اور صدر کسان اتحاد لالیاں مہر محمد علی لالی نے پرنٹ میڈیا کلب رجسٹرڈ چنیوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیااس موقع پر چیئرمین کسان اتحاد چنیوٹ مہر مقصود احمد ہرل ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو ان کی فصلوں کا صحیح معاوضہ نہیں مل رہا ملک میں غذائی بحران پیدا ہو چکا ہے حکومت کے پاس عوام دوست پالیسیاں نہ ہیں جس کی وجہ سے آج پورے پاکستان کے کسان اور زمیندار طبقہ معاشی بحران کا شکار ہوا پڑا ہے انہوں نے کہا کہ زمین کا ٹھیکہ مہنگا اور ڈیزل، کھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے کسان پریشان ہوا پڑا ہے حکومت کسانوں پر توجہ دے کسان اتحاد اپنے کسان بھائیوں کے حقوق کیلئے ہر محاذ پر جنگ لڑے گی اس موقع پر صدر کسان اتحاد چوہدری محمد طفیل لونا سرپرست سید نورالحسن شاہ اور مہر محمد علی ہرل نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کسانوں اور زمینداروں کے مسائل پر بھر پور توجہ دے بصورت دیگر کسان اپنے حقوق اور حق کیلئے سٹرکوں پر نکل آئیں گے حکومت فی الفور زرعی ادویات بجلی ڈیزل اور کھاد کی قیمتوں میں فی الفور کمی واقع کرے اور کسانوں کو ریلیف دیا جائے

02/08/2022

پریس کانفرنس نیوز صدر مسلم لیگ ق چنیوٹ اسد ریاض بلوچ

چنیوٹ(  پرنٹ میڈیا نیوز  )سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی سپیکر پنجاب کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دے کر ایک تاریخ ساز فیصلہ...
27/07/2022

چنیوٹ( پرنٹ میڈیا نیوز )سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی سپیکر پنجاب کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دے کر ایک تاریخ ساز فیصلہ کیا ہے جس پر پوری پاکستانی قوم خوشی کا اظہار کررہی ہے چوہدری پرویز الہٰی کا وزیر اعلیٰ پنجاب بننا عوامی فیصلہ ہے ان خیالات کاا ظہار پاکستان مسلم لیگ ق چنیوٹ کے ضلعی صدر خان اسد ریاض بلوچ سٹی صدر ملک ارشد سلطان اور ضلعی سیکرٹری انفارمیشن رانا تجمل حسین نے ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا کلب رجسٹرڈ چنیوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر مسلم لیگ ق چنیوٹ کے ضلعی صدر خان اسدریاض بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کا وزیر اعلیٰ پنجاب بننا نیک شگون ہے مسلم لیگ ق کی حکومت نے ہمیشہ عوام کے حقوق اور اداروں کے احترام کی بات کی ہے سپریم کورٹ کے تاریخ ساز فیصلے نے عوام کے دل جیت لئے ہیں مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعتوں نے دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے چوہدری پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے بعد صوبے کے عوام کی تقدیر بدل دیں گے ملک سے غربت بے روزگاری کا خاتمہ اولین ترجیح ہے پی ڈی ایم کی حکومت کو عوام نے مسترد کر دیا ہے موجودہ حکومت مہنگائی کے سوا کچھ نہیں کر رہی انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائد چوہدری پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ پنجاب کے سپاہی ہیں اور ان کی ہر کال پر لبیک کہیں گے اس موقع پر مسلم لیگ ن چنیوٹ کے سٹی صدر ملک ارشد سلطان نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی آئینی طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے ہیں ہم سپریم کورٹ کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے حق و سچ کا علم بلند کیا ہے پوری پاکستانی قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کو سہراتی ہے اس موقع پر مسلم لیگ ق کے ضلعی صدر خان اسدریاض بلوچ نے چوہدری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی خوشی میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔

چنیوٹ( پرنٹ میڈیا نیوز )ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ چنیوٹ کے جنرل سیکرٹری گلزار احمد ولہ رائے نے اپنے ایک بیان ...
25/07/2022

چنیوٹ( پرنٹ میڈیا نیوز )ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ چنیوٹ کے جنرل سیکرٹری گلزار احمد ولہ رائے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضلع چنیوٹ میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کی فوری تعیناتی عمل میں لائی جائے تین ماہ سے یہ سیٹ خالی چلی آ رہی ہے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کی سیٹ خالی ہونے کی وجہ سے صحافیوں کو مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود اور ان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے صحافیوں کیلئے رہائشی کالونیاں اور دیگر سہولیات دی جائیں ہر آنے والی حکومت نے میڈیا کو ہمیشہ نظر انداز کیا ہے ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن ضلع بھر میں صحافیوں کی آواز بن رہا ہے اور اپنی صحافی برادری کی بہتری و ترقی کیلئے کوشاں ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافت کا شعبہ ایک مقدس ترین شعبہ ہے اس شعبہ سے وابستہ افراد پوری دیانت داری کے ساتھ اپنے فرائض سرا نجام دے

پرنٹ میڈیا کلب چنیوٹ کے صحافیوں کی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر آمد کی میڈیا کوریج ۔۔۔۔۔۔
20/07/2022

پرنٹ میڈیا کلب چنیوٹ کے صحافیوں کی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر آمد کی میڈیا کوریج ۔۔۔۔۔۔

چنیوٹ( پرنٹ میڈیا نیوز ) ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ چنیوٹ کے چیئرمین پیرزادہ اقبال حسین کی قیادت میں صحافیوں ک...
19/07/2022

چنیوٹ( پرنٹ میڈیا نیوز ) ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ چنیوٹ کے چیئرمین پیرزادہ اقبال حسین کی قیادت میں صحافیوں کے وفد کی چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چنیوٹ کے دفتر آمداس موقع پر صدر چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چنیوٹ دانش نعیم فخری نے پرنٹ میڈیا کے صحافیوں کا استقبال کیا اور چیرمین ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ چنیوٹ پیرزادہ اقبال حسین کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا اس موقع پر چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران بھی ہمراہ موجود تھے ملاقات کے دوران چمبرا ٓف کامرس اینڈ انڈسٹری چنیوٹ کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ شکیل انجم نے پرنٹ میڈیا کے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چنیوٹ ضلع میں چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آفس کا قیام تاجر برادری کیلئے ایک نیک شگون ہے دفتر کے قیام سے بزنس مین کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر دانش نعیم فخری و دیگر عہدیداران کی کاوشوں سے دفتر کا قیام عمل میں آیا ہے ضلع بھر میں چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ممبرشپ اوپن ہے اور کاروباری افراد چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ممبر شپ لے رہے ہیں اس موقع پر صدر چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری دانش نعیم فخری نے پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے تمام صحافیوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پرنٹ میڈیا نے ضلع بھر میں مثبت صحافت کو فروغ دیا ہے چمبرا ٓف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پرنٹ میڈیا کا آپس میں گہرا تعلق ہے ہم مل کر شہری و علاقائی مسائل کے اوپر کام کریں گے جبکہ صدر چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پرنٹ میڈیا کے صحافیوں کو آفس کا مکمل دورہ بھی کروایا اس موقع پر چیئرمین پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن پیرزادہ اقبال حسین نے چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر دانش نعیم فخری و دیگر ایگزیکٹو ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا وفد میں سینئر صحافی شیخ جہانگیر احمد چنیوٹی، رانا عارف علی، کاشف سرور، ملک خالد شریف، حافظ کفایت اللہ، رانا تجمل، سلمان خان، ندیم قمر، اسامہ خان،شفیق احمد بھی شامل تھے

Address


Telephone

+923468648688

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Print Media Association Chiniot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share