26 News

26 News an informative and entertaining Page for Promoting of information and Breaking News on Social Media

18/11/2023
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون کانگو وائرس سے متاثرہ  ڈاکٹر شکراللہ خان زندگی کی بازی ہار گئے ہیں اللہ پاک ان کے درجات بلند ...
05/11/2023

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
کانگو وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر شکراللہ خان زندگی کی بازی ہار گئے ہیں اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے آمین

 #پشین زمیندار ایکشن کمیٹی کی کال پر پہیہ جام ہڑتال ۔پشین: زمیندار ایکشن کمیٹی کی کال پر  واپڈا کی مبینہ ناروا اور زمیند...
02/11/2023

#پشین
زمیندار ایکشن کمیٹی کی کال پر پہیہ جام ہڑتال ۔
پشین: زمیندار ایکشن کمیٹی کی کال پر واپڈا کی مبینہ ناروا اور زمیندار دشمن پالیسی کے خلاف کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ پر ضلع پشین کے علاقے مسترزئی یارو کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری ہے۔
زمیندار ایکشن کمیٹی کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے واپڈا نے بلوچستان میں مسلسل زمیندار دشمن پالیسی اپنائی ہے جس سے زمینداروں کے اگلے سال کا فصل بھی خطرے میں پڑ گیا ہے، جس سے ان کی اربوں روپے کی نقصان کا اندیشہ ہے، ایکشن کمیٹی کے رہنماء سید عبدالقہار آغا کے مطابق اس موسم میں زمیندار اپنے باغات اور فصلوں کو کھاد اور مختلف قسم کی دوائیاں ڈالتے ہے جوکہ پانی کے بغیر ناممکن ہے۔ انہوں نے پشین قلعہ عبداللہ اور دیگر اضلاع کے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے پر زور اپیل کرتے ہے کہ اس پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب بنانے کےلئے ہمارا ساتھ دیں ۔

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پارٹی سے نکالے گئے عناصرکی جانب سے پ...
28/10/2023

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پارٹی سے نکالے گئے عناصرکی جانب سے پشاور ہائیکورٹ، الیکشن کمیشن اسلام آباد، صوبے کے دیگر سویلین عدالتوں کی طرح اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی انکے رٹ پٹیشن کو خارج کردیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی کے نام سے الیکشن کمیشن کے ساتھ درج اور نوٹیفائیڈ ہے، لیکن پارٹی سے خارج عناصر کی جانب سے پارٹی نام سے بیانات جاری رکھنا الیکشن کمیشن کے قوانین اور رولز کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی تمام پرنٹ اور الیکٹرانک اور سوشل میڈیا میں ہماری پارٹی سے خارج شدہ عناصر کے بیانات شائع کرنا قانونی اور اخلاقی جرم کے زمرے میں آتی ہے اور اس طرح معاشرتی اور پشتنی اخلاقیات کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد، پشاور ہائیکورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ اور دیگر سول عدالتوں کے آئینی اور قانونی فیصلوں کے بعد پشتونخواملی عوامی پارٹی ایک مرتبہ پھر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا (سوشل میڈیا)پر واضح کرتی ہے کہ وہ پارٹی سے خارج عناصر کے بیانات پشتونخواملی عوامی پارٹی کے نام سے شائع نہ کریں۔ پارٹی بجاء طور اس توقع کا اظہار کرتی ہے کہ عدالتوں کے فیصلوں پر عملدرآمد کرینگے ایسا نہ کرنے کی صورت میں پارٹی قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

18/10/2023

پشین: یارو کے قریب مسترزئی کے مقام پر ٹریفک حادثہ

پشین: اسسٹنٹ کمشنر پشین بیرسٹر ارسلان چوہدری لیویز فورس پشین کے رسالدار حاجی عبدالشکور اچکزئی کو چیف سیکرٹری بلوچستان، ک...
18/10/2023

پشین: اسسٹنٹ کمشنر پشین بیرسٹر ارسلان چوہدری لیویز فورس پشین کے رسالدار حاجی عبدالشکور اچکزئی کو چیف سیکرٹری بلوچستان، کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر پشین کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اعزازی سند دے رہے ہیں۔

اہلیان پشین کیلئے خوشخبریضلعی ناظم صحت پشین ڈاکٹر نسیم کٹکیزئی اور افس اسسٹنٹ محمد اعظم بازئی کی کوششوں اور ڈی جی صحت ڈا...
10/10/2023

اہلیان پشین کیلئے خوشخبری
ضلعی ناظم صحت پشین ڈاکٹر نسیم کٹکیزئی اور افس اسسٹنٹ محمد اعظم بازئی کی کوششوں اور ڈی جی صحت ڈاکٹر نور احمد قاضی صاحب کے تعاون سے ضلع پشین کیلئے موبائل ہسپتال 🏥 وین 🚚 فراہم کیا۔
جس میں ایمرجنسی سروسز ایکسرے، الٹرا ساؤنڈ، مائنر آپریشن ، اور جنرل او پی ڈی کی سہولیات موجود ہیں
انشاءاللہ فری میڈیکل کیمپ کی صورت میں عوام کے خدمات کے لئے جلد وین 🚐 کی سہولیات دستیاب کی جائیں گی ۔
اور بہت جلد ڈپٹی کمشنر پشین اور ضلعی ناظم صحت پشین ڈاکٹر نسیم کٹکیزئی موبائل ہسپتال وین🚐 کا افتتاح کرینگے۔

09/10/2023

افغان مہاجرین سے متعلق نگران وزیراعظم کا موقف سامنے آگیا

02/10/2023

زلزلے سے متعلق ماہر آرضیات پروفیسر دین محمد کاکڑ کا پیغام

بلوچستان میں آئندہ 48 گھنٹوں میں ممکنہ زلزلے کی پیشگوئی کے پیش نظر صوبے کے تمام پشتون اضلاع میں انتظامی حکام کو اقدامات ...
02/10/2023

بلوچستان میں آئندہ 48 گھنٹوں میں ممکنہ زلزلے کی پیشگوئی کے پیش نظر صوبے کے تمام پشتون اضلاع میں انتظامی حکام کو اقدامات اٹھانے کیلئے متحرک کردیا گیا۔

ترکیہ میں زلزلے سے قبل پیش گوئی کرنیوالے ڈچ سائنسدان کی پاکستان میں زلزلے کی پیشگوئی, جیو نیوز رپورٹ زلزلہ پیما ریسرچ ان...
02/10/2023

ترکیہ میں زلزلے سے قبل پیش گوئی کرنیوالے ڈچ سائنسدان کی پاکستان میں زلزلے کی پیشگوئی, جیو نیوز رپورٹ
زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے (ایس ایس جی ایس) نے چمن فالٹ لائن میں آئندہ دو روز میں زلزلے کی پیش گوئی کردی۔
زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے (ایس ایس جی ایس) نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں زیرِ زمین چمن فالٹ لائن میں تیز لرزش ریکارڈ کی گئی ہے اور اس علاقے میں اگلے دو دن میں کوئی طاقتور زلزلہ آ سکتا ہے جس کی شدت پر 6 یا اُس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔
ایس ایس جی ایس کے مطابق سطح سمندر کے قریب فضا میں برقی چارج کے اتار چڑھاؤ کو ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے نقشے میں جامنی رنگ والے علاقوں (بشمول پاکستان کے صوبہ بلوچستان) میں آئندہ چند روز میں طاقتور زلزلہ آ سکتا ہے۔
ایس ایس جی ایس کے مطابق واضح کردہ یہ علاقے صرف ایک تخمینہ ہیں اور درست مقامات کا تعین کرنے کا فی الحال کوئی قابل اعتماد طریقہ نہیں ہے۔
ایس ایس جی ایس نے چمن فالٹ لائن کو انتہائی طاقتور ممکنہ زلزلہ کا ریجن قرار دیا ہے۔
چمن فالٹ لائن کیا ہے؟
پاکستان میں جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی فالٹ لائن ہے جسے چمن فالٹ سسٹم کہا جاتا ہے، یہ 900 کلومیٹر طویل ہے اور اسی فالٹ سسٹم پر 31 مئی 1935 کی دوپہر کو کوئٹہ میں ہولناک زلزلہ آیا اور کئی ہزار افراد ہلاک ہوگئے۔
اس فالٹ لائن میں افغانستان اور پاکستان کے علاقے آتے ہیں۔
خیال رہے کہ رواں سال نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے تحقیق کار فرینک ہوگر بیٹس نے 3 فروری کو ایک ٹوئٹ کی تھی اور بتایا تھا کہ جلد یا بدیر جنوبی وسطی ترکیہ، اردن، شام اور لبنان میں 7 اعشاریہ 5 شدت کا زلزلہ آئے گا، ان کی زلزلے سے متعلق پیشگوئی 3 روز بعد ہی سچ ثابت ہوئی تھی۔
ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو شدید ترین زلزلہ آیا تھا جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں زخمی ہوئے تھے۔
اس کے علاوہ دیہات کے دیہات تباہ ہوگئے۔
Geo News Report

29/09/2023

ان دو بچیوں کا تعلق کلی ملکیار سے ہیں جو کھو گئی ہیں اور اس وقت کلی لمڑان میں موجود ہیں۔ جو کوئی ان کو جانتا ہوں وہ رابطہ کرے۔
03327871747

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان بھر کے قومی اسمبلی کے حلقوں کی ابتدائی فہرست جاری کردی بلوچستان کی نشستیں 16 ہی رکھی...
27/09/2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان بھر کے قومی اسمبلی کے حلقوں کی ابتدائی فہرست جاری کردی
بلوچستان کی نشستیں 16 ہی رکھی گئی ہے ‘ جبکہ صوبائی دارلحکومت کراچی کی نشستیں بڑھا کر 22 کردی گئی ہے ‘

صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کی 3 ‘ پشاور 5 ‘ جبکہ لاہور کی 13 نشستیں ہونگی۔
الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی ابتدائی فہرست جاری کردی

آبادی کے لحاظ سے سب سے چھوٹی نشست آوران کی رکھی گئی ہے جہاں ٹوٹل آباد 1 لاکھ78 ہزار ہے

آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑی نشست چمن کی کی رکھی گئی ہے جہاں کی آبادی 4 لاکھ 66 ہزار ہے

چمن کی اور قلعہ عبداللہ کی سابقہ 3 نشتوں سے تعداد کم کرکے 2 کردی گئی ہے جبکہ پنجگور کی نشستیں ایک سے بڑھا کر 2 کردی گئی ہے

ضلع بارکھان اور ضلع موسیٰ خیل پر مشتمل نیا حلقہ بنایا گیا ہے جبکہ ہرنائی کو زیارت سے کاٹ کر ضلع سبی کے حلقے میں شامل کیا گیا

کوئٹہ کی صوبائی اسمبلی کی نشتوں کی تعداد 9 رکھی گئی ہے جبکہ کیچ تربت 4 اور خضدار / پشین کی تین تین نشستیں رکھی گئی ہے

25/09/2023

پشین: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی پشین کے زیر اہتمام واپڈا کی جانب سے جاری کریک ڈاؤن کے خلاف واپڈا دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّ إِلَيْهِ رَاجِعُونَ‎کوئٹہ :- عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ارباب غلام کاسی کو نامعلوم افراد نے...
19/09/2023

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّ إِلَيْهِ رَاجِعُونَ‎
کوئٹہ :- عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ارباب غلام کاسی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے.شہید ارباب غلام کاسی کی جسد خاکی کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا.

اصل بجلی چور کون لوگ ہیں؟‏یہ جرمن الیکٹرک انجینیر فرینک شمیڈٹ ہے, جنرل مشرف دور میں اسے کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن ک...
17/09/2023

اصل بجلی چور کون لوگ ہیں؟
‏یہ جرمن الیکٹرک انجینیر فرینک شمیڈٹ ہے, جنرل مشرف دور میں اسے کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کا چیئرمین بنایا گیا. اس کو سب سے پہلا بجلی چوری کی روکنے کا کہا گیا. دیکھا جاے کہ بجلی چوری میں کون لوگ ملوث ہیں. اس نے تین مہینے میں رپورٹ وفاقی حکومت کو بھجوا دی‏50٪ حکومتی ادارے بجلی چوری میں 40٪ صنعت کار اور-10٪ کراچی کی کچی آبادیاں اور غریب طبقہ بجلی چوری میں ملوث پائی گئی ہیں لیکن حکومت چاہتی ہے کہ ابتداء غریب اور کچی آبادیوں سے شروع کی جاے.یہ ظلم ہے کہ 90٪ بڑےبجلی چوروں کو چھوڑ کر 10٪ غریب اور بنیادی سہولتوں سے محروم عوام کے خلاف ‏ کاروائی کی جاے. میں یہ آپریشن نہیں کر سکتا. اگر 90٪ بجلی چوروں سے ریکوری کی جاے تو باقی 10٪ غریب لوگوں کو مفت بجلی دی جا سکتی ہے" مگر ایسا نہیں ہوا اور وفاقی اور سندھ حکومت نے اس کی بات ماننے سے انکار کردیا ۔ اگلے روز اس نے کراچی شیرٹن ہوٹل کے کے اپنے کمرے سے سامان باندھا اور کراچی کو خیرباد کر کے واپس جرمنی چلا گیا. اپنے استعفی میں اس نے لکھا: " ظلم حکومتی ادارے اور صنعت کار کرتے ہیں رگڑا غریب عوام کو دیا جاتا ہے. یہ ملک اس طرح چل نہیں سکتا ۔

اسلام آباد۔۔ قآضی فائز عیسیٰ درانی بارکزئی نے 29 ویں چیف جسٹس آف پاکستان کاحلف  اٹھالیااسلام آباد۔۔۔ سپریم کورٹ کے ججز ا...
17/09/2023

اسلام آباد۔۔ قآضی فائز عیسیٰ درانی بارکزئی نے 29 ویں چیف جسٹس آف پاکستان کاحلف اٹھالیا

اسلام آباد۔۔۔ سپریم کورٹ کے ججز ایوان صدر پہنچ گئے

اسلام آباد۔۔۔ صدرمملکت عارف علوی نے قاضی فائز عیسی سے حلف لیا

اسلام آباد۔۔ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بھی تقریب میں موجود ہیں

15/09/2023

" سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے"
بلوچستان کے علاقے پشین سے تعلق رکھنے والے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ آف پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس بن گئے، نئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر کو چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ ماہ جون میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دی۔ موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال ، آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت ریٹائرمنٹ کی مدت کی تکمیل کے بعد 16 ستمبر 2023 کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔صدر مملکت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے 17 ستمبر 2023 ء کو عہدے کا حلف لیں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج قاضی فائز عیسیٰ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے شمال میں واقع ضلع پشین کے ضلعی ہیڈکوارٹر پشین میں 26 اکتوبر 1959 کو پیدا ہوئے۔ پشتون قوم کی ذیلی شاخ بارکزئی (درانی) قبیلے سے تعلق رکھنے والے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دادا قاضی جلال الدین انیسویں صدی میں قندھار میں قاضی تھے، جو بعد ازاں اپنے ہی قبیلے کے برسر اقتدار شاہ افغانستان امیر شیرعلی خان بارکزئی سے اختلافات کی وجہ سے مستقل طور پر پشین شہر منتقل ہوئے، قاضی جلال الدین بلوچستان کے ریاست قلات کے وزیراعظم بھی رہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے والد قاضی محمد عیسیٰ اور تایا قاضی محمد موسیٰ نے انگلستان سے تعلیم حاصل کی۔ قاضی محمد عیسیٰ بلوچستان کے پہلے بیرسٹر اور چچا پہلے کمرشل پائیلٹ بنے۔ قاضی محمد عیسیٰ قائد اعظم محمد علی جناح کی زیر قیادت پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے اولین صوبائی صدر اور قائد اعظم کے سب سے معتمد اور قریبی ساتھی رہے۔ قاضی عیسیٰ کی دعوت پر قائد اعظم پشین شہر بھی تشریف لائے اور ان کے ہاں مقیم رہے۔ قیام پاکستان کے بعد قاضی محمد عیسیٰ 1951 سے 1953 تک برازیل میں پاکستان کے سفیر رہے۔ نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ لندن سے اپنی بار ایٹ لاء کی تعلیم کی تکمیل کے بعد 1985 میں کراچی سے اپنی وکالت کا آغاز کیا اور 1998 میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے۔ آپ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور سندھ ہائیکورٹ بار کے رکن رہے، 2009 سے 2014 تک بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بنے۔ 2014 میں سپریم کورٹ کے جج تعینات ہوئے۔ نو سال تک بطور جج سپریم کورٹ رہنے کے بعد بدھ 21 جنوری کو چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان تعینات ہوئے۔تین نومبر 2007 کو سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کرنے اور ججز سے نیا حلف لینے کے بعد قاضی فائز عیسیٰ نے پی سی او کے تحت حلف لینے والے ججز کے سامنے بطوروکیل پیش ہونے سے انکار کردیا تھا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تین نومبر 2007کی ایمرجنسی کے اقدام کو کالعدم قراردینے کے بعد بلوچستان ہائی کورٹ کے تمام ججز کو اپنے عہدوں سے مستعفی ہونا پڑا تھا جس کے بعدسابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو براہ راست پانچ اگست2009کو بلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقررکیا تھا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو پانچ ستمبر 2014کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا جج مقرر کیاگیا۔ جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے بیرون ملک بے نامی جائیدادیں بنانے کے الزام پر صدارتی ریفرنس دائر کیا گیا جسے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے 10رکنی لارجر بینچ نے موجودہ چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی متفقہ طور پر یہ ریفرنس کالعد م قراردے دیا تھا۔تاہم بینچ کے سات ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو اختیار دیا تھا کہ وہ خود تحقیقات کروا کر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کوئی کارروائی کرنا چاہے تو کرسکتی ہے لیکن بعد ازاں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نظرثانی درخواست میں سپریم جورڈیشل کونسل کو تحقیقات کرنے کااختیار دینے کے حوالے سے بھی فیصلہ چھ، چار کی اکثریت سے مسترد کردیا گیا جس کے بعد ان کے خلاف تمام ترتحقیقات ختم کردی گئی تھیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ کے واحد جج ہیں جنہوں نے اپنی اور اپنی اہلیہ سرینا عیسیٰ کے اثاثوں کی تفصیلات سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر ڈالی ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ،موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے16ستمبر ہفتہ کے روز ریٹائرڈ ہونے کے بعد17 ستمبر2023کو پاکستان کے نئے چیف جسٹس بنیں گے اور 25اکتوبر2024کو اپنی65سالہ مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد تقریبا ایک سال اور ڈیڑھ ماہ تک ملک کے چیف جسٹس رہنے کے بعد اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

قلعہ عبداللہ میں دوکاندار کو لوٹنے کے دوران مزاہمت کرنے پر گولی مارکر ہلاک کردیا اطلاع کے مطابق اج شام نماز کے بعد قلعہ ...
05/09/2023

قلعہ عبداللہ میں دوکاندار کو لوٹنے کے دوران مزاہمت کرنے پر گولی مارکر ہلاک کردیا اطلاع کے مطابق اج شام نماز کے بعد قلعہ عبداللہ بازار میں رزاق مارکیٹ میں 17 سالہ نوجوان دوکاندار رحمت اللہ حمیدزئی نے اپنے دوکان کو بند کرنے کے دوران ڈاکو نے لوٹنے کے دوران مزاہمت کرنے پر گولی مار کر موقع پر ہلاک کردیا جبکہ ایک اور نوجوان شدید زخمی ہوگئے ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 26 News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share