سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان وفات پا گئے،نماز جنازہ کل بروز ہفتہ ہریپور میں ادا کیا جائیگا۔سابق وزیرخارجہ گوہرایوب خان وفات پا گئے ہیں انکا نماز جنازہ کل بروز ہفتہ 18نومبردن 3بجے آبائی گاؤں ریحانہ ہری پور خیبرپختونخوا میں اداکیا جائے گا۔
17/11/2023
بالاکوٹ پولیس نے جعلی کرنسی اور منشیات سمیت دونوں ملزمان گرفتار کر لیے۔
بالاکوٹ۔۔۔۔۔۔۔۔ بالاکوٹ پولیس کی کارروائی ملزمان سے جعلی کرنسی اور منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا، ایس ایچ او تھانہ بالاکوٹ ملک آصف کے مطابق پہلی کاروائی میں شوہال نجف خان کے رہائشی رمضان ولد رضا سے پچاس ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ دوسری کاروائی میں منشیات فروش انس ساکن شوہال نجف خان سے 1350گرام چرس اور ساجد ولد غلام فرید سے 1250گرام چرس برآمد کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا، عوام نے بالاکوٹ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
15/11/2023
تھانہ گڑھی حبیب اللہ پولیس نے موٹرسائیکل چور گرفتار کر کے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا، سول ہسپتال گڑھی حبیب اللہ کے باہر سے چوری کیا گیا موٹرسائیکل ملزم فہمان ولد شاہزمان سکنہ لنڈی گڑھی سے برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
15/11/2023
مانسہرہ۔۔۔۔تھانہ لاری اڈہ سے بیٹریاں چوری کرنے والے چور کو گرفتار کرلیا گیا ، چوری کی گئ بیٹریاں برآمد کرلی گئ ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئ ہے جس سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔
گرفتار کئیے گئے ملزم عارف ولد عبدالرحیم کا تعلق بیدادی شنکیاری سے ہے۔
15/11/2023
مادر وطن کا ایک اور بہادر سپوت فرائض کی ادائیگی کی راہ میں مٹی پر قربان، شہید ٹیلی کنسٹیبل شریف الدین کو دہشت گردوں نے ڈیوٹی پر جاتے ہوۓ نشانہ بنا کر شہید کردیا
شہید ٹیلی کنسٹیبل کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ دفتر پولیس ٹانک میں ادا، شہید کی میت پر پھولوں کے چادریں چڑھائی گئیں اور سلامی پیش کی گئیں۔
ڈی پی او ٹانک، ڈی سی ٹانک، ایس پی inv، ڈی ای او ایف سی، سکیورٹی فروسزز کے افسران ، ڈی ایس پیز، سماجی شخصیات، صحافی برادری، عوام اور پولیس جوانوں کی شرکت
تفصیلات کیمطابق آج تقریباً بوقت 08:10 بجے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گھر سے ڈیوٹی کے لئے آتے ہوئے ٹیلی کمیونیکیشن کے وائرلیس آپریٹر کنسٹیبل شریف الدین پر گرڈ سٹیشن کے قریب ریاض پٹرول پمپ ٹانک وانا روڈ کے سامنے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کنسٹیبل شریف الدین موقع پر شہادت کے عظیم مرتبہ پر فائز ہوگئے۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ٹانک افتخار علی شاہ، ایس پی انویسٹی گیشن ٹانک حاجی ناصر خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز عبدالرشید خان مروت، ڈی ایس پی سب ڈویژن جنڈولہ سید مرجان خان معہ پولیس پارٹی، ایس ایچ اوز، سٹی موبائل، رائڈر سکواڈ، اے پی سی، ایلیٹ فورس، کیو آر ایف اور آر آر ایف فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور شہید کو بغرض پوسٹمارٹم ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک منتقل کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
شہید ٹیلی کنسٹیبل شریف الدین کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ڈی پی او آفس ٹانک میں ادا کردی گئی جس میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ٹانک افتخار علی شاہ، ڈپٹی کمشنر ٹانک محمد شعیب، ایس پی انوسٹی گیشن ٹانک حاجی ناصر خان اور ڈی ای او ایف سی سرمست خان سمیت سکیورٹی فورسز کے افسران، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز عبدالرشید خان، ڈی ایس پی سب ڈویژن جنڈولہ سید مرجان خان، اسٹنٹ کمشنر جمشید عالم، سماجی شخصیات، صحافی برادری، عوام الناس اور پولیس کے جوانوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر افسران نے شہید کنسٹیبل کی میت پر پھولوں کے چادریں چڑھائیں اور پولیس کے چاق و چوبند دستے کے ساتھ شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کے درجات کی بلندی، ملکی سلامتی و خوشحالی اور مستقل امن کی قیام کے لئے خصوصی دعا کی گئی جس کے بعد شہید کی جسد خاکی کو اُن کے آبائی گاؤں آدم اباد روانہ کردیا گیا۔
15/11/2023
*نوتعینات ڈی ایس پی سرکل سرڈھیری کوثرخان کا سرکل ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران اور محرران کے ساتھ تعارفی میٹنگ۔*
*آئس/منشیات فروشوں،اسلحہ نمائش،ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری،تفتیشی افسران غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اصل حقائق اور شواہد اکٹھا کرکے تمام مقدمات کی باریک بینی سے تحقیقات کریں۔ ڈی ایس پی سرڈھیری کوثر خان*
نوتعینات ڈی ایس پی سرڈھیری کوثر خان کا سرکل سرڈھیری کے ایس ایچ اوزاور تفتیشی افسران و جملہ محرران کے ساتھ تعارفی میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں سرکل سرڈھیری کے تینوں تھانہ جات کے ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران اور محرران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران ڈی ایس پی سرڈھیری کوثر خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ جناب نذیر خان کے احکامات اور ہدایات سناتے ہوئے کہا کہ آئس/منشیات فروشوں،اسلحہ نمائش، ہوائی فائرنگ قمار بازوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیں۔ اشتہاریوں اور قانون کے رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لا کر قانون کی بالا دستی کو ہر صورت قائم رکھیں۔ ایس ایچ اوز دائرہ اختیار کے اندر تمام اہم حساس تنصیبات کی سیکورٹی کا خیال رکھیں۔ جبکہ تفتیشی افسران غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام کیسسز میں اصل حقائق اور شواہد اکٹھا کرکے باریک بینی سے مقدمات کی تحقیقات کریں۔ تھانہ جات کے محرران کو مخاطب کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرڈھیری کوثر خان نے کہا کہ تھانہ جات کے سارے ریکارڈ کو آپٹوڈیٹ رکھیں اور تھانہ جات میں قانون کی امداد طلب کرنے کیلئے آنے والے مظلوموں کو فی الفور مدد فراہم کریں۔
15/11/2023
مانسہرہ کے نجی سکول کی ننھی طلبہ کا ٹریفک اہلکار شفاقت شاہ کو ایمانداری اور خلوص نیت سے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے اور شفقت سے پیش آنے پر خراج تحسین۔
ننھی بچی نے ٹریفک اہلکار کو محبت بھرا خط بھی دیا۔
15/11/2023
15/11/2023
مانسہرہ۔۔۔۔۔۔تھانہ خاکی کی حدود شیرپور خواجگان کے رہائشی محمد طاہر ولد سید مبارک کو گرفتار کرکے 6 پستول ، 1 رائفل ، 3 ماوزر ، 1 ریوالور 2 بندوقیں اور کارتوس برآمد کرلئیے گئے،ایک اور کاروائی کے دوران خاکی کا رہائشی منشیات فروش مبشر ولد شاہنواز کو 3کلو 460 گرام چرس اور 120 گرام آئس سمیت گرفتارکرلیا گیا۔
15/11/2023
ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی نے تھانہ بفہ کی حدود میں ہوائ فائرنگ کی شکایت پر SHO تھانہ بفہ کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا ، محکمانہ انکوائری شروع
ضلع بھر میں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات پر ہوائ فائرنگ پر مکمل پابندی عائد ، سنجیدگی سے نوٹس نہ لینے اور فوری کاروائ نہ کرنے پر متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ اوکے خلاف محکمانہ کاروائ عمل میں لائ جاۓ گی (ڈی پی او مانسہرہ)
15/11/2023
ضلع مانسہرہ کے 6 سب انسپکٹرز کو انسپکڑز کے عہدوں پر ترقی دے دی گئ۔
ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی ، ایس پی انوسٹی گیشن مزمل جدون ، ایس پی ٹریفک جہانگیر خان اور ڈی ایس پی ہیڈکواٹرز ارشد خان نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو پروموشن کے بیجز لگائے گئے۔
15/11/2023
ایس پی سول لائن عبدالحنان اور ایس پی صدر سدرہ خان رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے۔۔۔
15/11/2023
پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں 44ویں پاسنگ آؤٹ پریڈکا اہتمام، مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 854جوانوں نے ریکروٹ کورس کی 6 ماہ کی تربیت مکمل کرلی۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ خیبرپختونخواہ اور ڈی پی او مانسہرہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت ، تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کو مبارک باد پیش کی۔
08/11/2023
ایس ایچ او تھانہ چھوٹا لاہور سب انسپکٹر لیاقت شاہ خان کا اپنی ٹیم کے ہمرہ علاقے میں جراٸم پیشہ افراد کے
ٹھکانوں پر کامیاب چھاہے قتل اقدم قتل اور منشیات فروشان گرفتار بڑی مقدار میں چرس اَٸس ۔اسلحہ برآمد
نمبر (1) قتل اقدم قتل کا ملزم قاسم ولد عبدالسلام سکنہ زیدہ گرفتار ۔
نمبر (2) ہواٸی فاٸرنگ کرنے کے جُرم میں گرفتار ملزمان
امجد علی ولد سحرگل اور عابد ولد امین خان سکنہ لاہو
ملزمان سے ایک عدد پستول اور ایک عدد رپیٹر برآمد
نمبر (3) بدنام زمانہ منشیات فروش نوازے بھی رنگے ہاتھوں گرفتار بڑی مقداد میں منشیات اور آٸس برآمد
نمبر (4) عادل ولد اسماعیل اَٸس سمیت گرفتار ۔
جبکہ کٸی دیگر مقدمات میں بھی ملزمان گرفتار کرلیے
08/11/2023
ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کی کاوشوں سے تھانہ ناران کے ساتھ ملحقہ تین نئ پولیس چوکیاں قائم کردی گئ۔
ڈویژنل پولیس آفیسر بالاکوٹ نزیر خان اور ڈی ایس پی سرکل پارس صداقت نثار نے ایس ایچ او تھانہ ناران اور ناران چوکی انچارج کے ہمراہ پولیس پیٹرولنگ پوسٹ سہوچ ، پولیس پیٹرولنگ پوسٹ جلکھڈ اور پولیس پیٹرولنگ پوسٹ بیسر کا افتتاح کردیا۔
08/11/2023
گذشتہ رات الحاج آئل اینڈ گیس کمپنی درازندہ ڈیرہ اسماعیل خان پر دہشت گردوں کے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کیا۔ جس پر پولیس جوانوں نے جرات اور بہادری سے لڑتے ہوئے دہشتگردوں کے حملے کو پسپاکیا اور ان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ اس حملے میں پولیس کے جوان ASI عالمشیر، فضل الرحمن، عطاء الرحمن،رحمت الہی اور خان عارف جوانمردی سے لڑتے ہوئے زخمی ہوئے جس میں کانسٹیبلان رحمت الہی اور خان عارف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔شہداء پولیس کا نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائنز ڈیرہ میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کیا گیا۔جس میں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمودستی، ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ عبدالروف بابرقیصرانی، ہیڈکوارٹر،ایف آر پی،سٹی،صدر، انوسٹیگیشن کے ایس پیز سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔ شہداء کے جسد خاکی کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔بعد از جنازہ ریجنل پولیس آفیسرنے سی ایم ایچ ہسپتال ڈیرہ میں زیر علاج پولیس جوانوں کی عیادت کی۔ڈاکٹروں سے جوانوں کو فراہم کردہ علاج و معالجے کے بارے دریافت کرتے ہوئے بہترین علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔اس موقع پر انہوں نے پولیس جوانوں سے بات چیت کرتے کہا کہ جس طرح آپ نے بہادری سے دہشتگردوں کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کیا اس پر پوری پولیس فورس کوآپ پر فخرہے۔آپ کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔انشاء اللہ جلد دہشتگرد عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔
05/11/2023
بالاکوٹ۔۔۔۔تھانہ بالاکوٹ پولیس نے ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کے احکامات پر ضلع میں منشیات ڈیلروں کے خلاف کاروائیاں جاری ، گرلاٹ کا رہائشی منشیات ڈیلر آئس اور چرس سمیت گرفتار کر لیا،کامیاب کاروائی ایس ایچ او ملک آصف اعوان،اے ایس آئی منیر عباسی اور ان کی ٹیم نے کی جبکہ اس کاروائی میں ملزم عاطف حسین ولد غلام حسین کو 2 کلو 15 گرام چرس اور 190 گرام آئس سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
05/11/2023
من پسند کرایوں کا حصول 398 ٹرانسپورٹروں کا چالان
حکومت اور آر ٹی اے کی جانب سے مقرر کردہ کرایہ نامہ پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی‘چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان
چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز شازیہ شاہد کی نگرانی میں شہر کے مختلف سیکٹروں میں کی جانیوالی ناکہ بندیوں سے گزرنیوالی گاڑیوں میں سفر کرنے والے مسافروں سے کرایوں بارے آگاہی حاصل کی گئی جس میں زیادہ کرایہ وصول کرنے پر 398 ٹرانسپورٹروں کا چالان کیا گیا
چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے کہا ہے کہ کسی کو خلاف قانون کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی جبکہ حکومت اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے مقرر کردہ کرایہ نامہ پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی
انہوں نے کہا کہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے کسی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز اپنا قبلہ درست کرے بصورت دیگر ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
05/11/2023
*چارسدہ:عمرزئی پولیس کی بڑی کامیاب کاروائی،اسلحہ کی نوک پر سنیچنگ،راہزنی اور ڈکیتی کرنے والے توصیف گروپ چارسدہ پولیس کی گرفت میں،چوری ڈکیتی اور راہزنی کے 6وارداتوں میں ملوث 6ملزمان گرفتار،وارداتوں میں استعمال ہونے والے آلہ خوف اسلحہ بھی برامد۔بے شمار وارداتوں کا انکشاف،لوٹی گئی لاکھوں روپے موبائل فونز اور کلاکوف برآمد*
پولیس ٹیم نے عمرزئی میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کے6 خطرناک وارداتوں میں ملوث گینگ کو بے نقاب کیا۔ ملزمان کی نشاندھی پر مال مسروقہ برامد۔گرفتار ملزمان میں سے کچھ دیگر تھانہ جات کو بھی چوری ،ڈکیتی اور رہزنی کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری۔ سنسنی خیز انکشافات متوقع۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ عمرزئی کو علاقہ میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کے 6 مختلف واردات کی رپورٹ موصول ہوئی۔ پولیس نے تھانہ عمرزئی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرڈ کیے۔
انسپکٹر جنرل آف خیبر پختونخوا اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد سلیمان نے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان PSP کو ملزمان تک رسائی کے لئے ٹیم تشکیل دینے کے احکامات جاری کئے۔
ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ صنوبر خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان ،ایس ایچ او عمرزئی ذولفقار علی خان اور دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔ٹیم نے دن رات محنت کرکےاپنے پیشہ ورانہ مہارت کو استعمال کرکےڈکیتی، راہزنی اور چوری کے خطرناک وارداتوں میں ملوث گینگ کے 6 ملزمان توصیف ولد عبداللہ سکنہ کانگڑہ،عبداللہ ولد سفیراللہ سکنہ افغانستان حال پلوسہ،جلال ولد اطلس سکنہ ملازئی پشاور ،شاہنواز خان ولد داد خان سکنہ کانگڑہ، عرفان ولد راحت گل سکنہ کانگڑہ اور سلیم ولد زیارت گل سکنہ دیر حال قاضی خیل کلے تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا۔ سرسری انٹاروگیشن کے دوران ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہےجبکہ ملزمان کی نشاندھی پر لوٹی گئی لاکھوں روپے،موبائل فونز اورکلاکوف برآمد کرلیا ہےجبکہ واقعات میں استعمال ہونے والے 6 پستول برآمد کرلیے گئے ہیں۔ مزید ملزمان سے تفتیش جاری سنسنی خیز انکشافات متوقع ہے۔
05/11/2023
بٹگرام :- آر پی او ہزارہ محمد اعجاز خان کے وژن جراٸم سے پاک معاشرہ کے مطابق جراٸم کی بیخ کنی کے لیے عوامی رابطہ مہم اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری
ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان (PSP) کی ہدایت پر تمام تھانہ جات سپرواٸیزری افسران کی نگرانی میں جراٸم پیشہ عناصر کے سوشل باٸیکاٹ ، ان کی ضمانتیں نہ دینے ، منشیات کے نقصانات ، بچاٶ ، تدابیر ، علامات پر کمیونٹی سے سیشنز کامیابی سے جاری رکھے ہوۓ ہیں ۔
انسپکٹر نوید خان نے سرچ اینڈ سٹراٸیک آپریشن کے دوران 2 پستول ، کارتوس برآمد کیٸے ۔ 27 گھروں کو چیک کیا ۔ 5 مشتبہ افراد کے خلاف ضابطہ کی کاروائی کی ۔
05/11/2023
پشاور :- ارمڑ میں پولیس اور خونی راہزنی میں ملوث خطرناک کار سنیچر کے مابین مقابلہ، شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے اور موٹرکار چھیننے میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار
ایس ایچ او تھانہ ارمڑ خالد آفریدی پولیس نفری کے ہمراہ بمقام بٹو سٹاپ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک موٹرکار کو روکنے کا اشارہ کیا جو روکنے کی بجائے فرار ہونے لگے
پولیس نے مشکوک جان کر گرفتاری کی خاطر تعاقب شروع کی جس کے دوران انہوں نے پولیس پر باارادہ قتل فائرنگ کی، جو پولیس محفوظ رہی
پولیس نے بھی حق حفاظت خوداختیاری کی خاطر جوابی فائرنگ کی جبکہ کراس فائرنگ کے نتیجے میں کار لفٹر لگ کر زخمی ہو گیا جو زخمی حالت میں نہایت حکمت عملی کیساتھ گرفتار کرلیا جبکہ تاریکی میں دوسرا ملزم فرار ہوگیا
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر سرکل شفیع اللہ خان بھی فوری موقع پر پہنچ گئے
گرفتار ملزم کی شناخت ثناء اللہ ولد حسن سکنہ ٹیلہ بند سے ہوئی جو خطرناک کار لفٹر نکلا *جس نے تین یوم قبل 29 اکتوبر 2023 کو سواری کی روپ میں اسلحہ کی نوک پر تھانہ ارمڑ کے علاقہ ارمڑ پایاں میں گاڑی چھین لی تھی جبکہ مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے نواب خان ولد مراد خان سکنہ گلبہار رشید ٹاون کو قتل کردیا تھا
نہایت حکمت عملی کیساتھ گرفتار شدہ خطرناک کارلفٹر کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کیساتھ ساتھ مقتول نواب خان کی چھینی گئی موٹرکار بھی برآمد
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم مقدمہ علت 1058 مورخہ 29.10.2023 جرم 396 تھانہ ارمڑ
مقدمہ علت 898 مورخہ 14.08.2023 جرم 396 تھانہ چمکنی میں بھی ملوث ہے
دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے
گرفتار ملزم کا مزید کرائم ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے
*ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی
05/11/2023
ڈیرہ اسماعیل خان :
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی بم دھماکہ کے متاثرہ شہریوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کررہے ہیں۔
05/11/2023
اے ایس آٸی خالد خان محرر تھانہ جبر مردان تعینات کر دیے گئے۔
05/11/2023
ٹانک:- چوکی گل امام پر نامعلوم شرپسندوں کا بزدلانہ وار، پولیس کا ایک جوان زخمی، ٹانک پولیس کے جوانوں کے بہادرانہ اور منہ توڑ جواب سے حملہ پسپا
ڈی پی او ٹانک شرپسندوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے فوراً پولیس کے افسران، جوانوں اور APC کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر زخمی جوان کو فوراً ہسپتال منتقل کردیا، چاروں اطراف سے سرچ آپریشن جاری
تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 04 نومبر 2023 بوقت تقریباً 08:15 بجے عشاء بمقام پولیس چوکی گل امام حدود پولیس تھانہ گل امام ٹانک پر نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے حملہ کیاگیا جس پر چوکی میں موجود پولیس کے جوانوں کی جانب سے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت نہایت جراتمندی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کا سلسلہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہا جو پولیس کے مردانہ جوابی وار سے پسپا ہوا۔ حملہ میں پولیس کا ایک کانسٹیبل وحید گل زخمی ہوا۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک افتخار علی شاہ نامعلوم شرپسندوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے سلسلے میں فوری طور پر پولیس افسران، جوانوں اور اے پی سے کے ہمراہ موقع پہ پہنچ گئے اور زخمی جوان کو فوراً علاج کی غرض سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال ٹانک منتقل کرکے علاقہ میں چاروں اطراف سے سرچ آپریشن جاری ہے۔
05/11/2023
پشاور/پولیس ترقییابیاں اور تقرریاں
پشاور ائی جی پولیس اختر حیات حان کی وژن کے مطابق پولیس پرموشن میں حصوصی زاتی دلچسپی اور ہدایت پر خیبرپختونخواکے *پولیس افسران کے لیے بڑی خوشخبری
پشاور صوبے پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر پرموشن
پشاور: 222 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر پرموٹ کردیا گیا،
پشاور: پرموشن کی منظوری ڈپارمینٹل پرموشن کمیٹی کی میٹنگ میں دی گئی تھی،
پشاور: ترقی پانے والوں میں پشاور، مردان، بنوں، ہزارہ اورکوہاٹ سمیت دیگر اضلاع کے اہلکار شامل
05/11/2023
چارسدہ...........ایس ایچ او تھانہ خواجہ وس اسرار باچا کی کامیاب کاروائی۔دو ملزمان گرفتار۔*
*شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم دولہا سمیت گرفتار۔ 2 پستول برآمد۔*
*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان PSP* کے جاری احکامات پر پولیس کا ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت کاروائیاں جاری۔
ڈی ایس پی شبقدر گلشید خان کے نوٹس پر ایس ایچ او تھانہ خواجہ وس اسرار باچا خان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو دولہا سمیت گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 2 پستول برآمد کئے گئے جبکہ ملزمان کے خلاف تھانہ خواجہ وس میں مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔
05/11/2023
مانسہرہ۔۔۔تھانہ سٹی پولیس نے موٹرسائیکل چور کو گرفتار کر کے چوری کئیے گئے 4 موٹرسائیکل برآمد کر لیے، تفتیش شروع ، مزید چوریوں کے انکشافات متوقع ہیں،تفصیلات کے مطابق چھپڑا بالا بٹل کے رہائشی جمال حسین شاہ ولد امتیاز شاہ کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم سے مختلف مقامات سے چوری کئیے گئے موٹرسائیکل برآمد کرلئیے گئے۔
05/11/2023
گزشتہ ماہ اکتوبر میں ڈکیت ،راہزن،کارلفٹروں اور چورں کے گینگز بے نقاب،
43 ملزمان گرفتار ، مال مسروقہ 7لاکھ 85ہزار روپے اور 5 قیمتی گاڑیاں برآمد ،
05/11/2023
سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور اور ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے آفیسر نور حیدر خان کو ترقی کے بیجز لگا دیئے،
اس موقع پر ایس پی سیکورٹی عتیق شاہ بھی موجود تھے،
سی سی پی او پشاور اور ایس ایس پی آپریشنز نے ڈی ایس پی نورحیدر خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ترقی پانے کے بعد آپ کے ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہو گا،
سی سی پی او نے امید ظاہر کی کہ ترقی پانے والے آفیسر احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرینگے اور محکمہ کیلئے نیک نامی کا باعث بنیں گے۔
05/11/2023
چارسدہ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان کا چارسدہ پولیس کے اے ایس آئی حکمت شاہ خان کے والد محترم کے وفات پر تعزیت کےلیے ان کے گھر امد۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان نے سوگوار خاندان کے ساتھ گہرے رنج و غم اور دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان نے اے ایس آئی حکمت خان اور ان کے خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے انتہائی غم اور رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ چارسدہ پولیس ان کے غم میں برابر کے شریک ہے۔اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپکے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
05/11/2023
کیپٹل سٹی پولیس پشاور اور ضلع خیبر پولیس کی جانب سے حسن اخلاق، عزت و اخترام کیساتھ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری
پشاور پولیس دیگر صوبوں اور اضلاع سے آنے والے غیر قانونی غیر ملکیوں کو عزت و اخترام کیساتھ سکیورٹی اور دیگر ضروری انتظامات فراہم کرکے اپنے ملک میں خوشحال و آباد رہنے کیلئے نیک خواہشات کیساتھ رخصت کیا جا رہا ہے
غیر ملکی شہریوں کی پرامن طور پراپنے ملک منتقلی کے حوالے سے سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور کی جانب سے تمام متعلقہ پولیس افسران و اہلکاروں کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وطن واپسی کے دوران غیر ملکیوں کی عزت و احترام میں کسی قسم کی کوئی کمی نہ ہو۔
05/11/2023
*نوشہرہ:- موجودہ حالات کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے پروفضل چرچ میں فرضی مشق کا انعقاد۔فرضی مشقوں کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار وقوعے کی صورت میں بروقت رسپانس اور عوام کے قیمتی جانوں کا تحفظ ، جوانوں کو ہردم تیار رکھنا ہے۔اسماعیل شاہ خان SDPO کینٹ*
*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود کے خصوصی احکامات پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقوں کے انعقاد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔اسماعیل شاہ خان SDPO کینٹ کی سربراہی میں نگاہ حسین SHO نوشہرہ کینٹ ، RRF اور ضلعی پولیس نے حصہ لیا۔پروفضل چرچ نوشہرہ کینٹ میں فرضی مشق کی گئی۔فرضی مشق کے دوران پولیس نے بہترین رسپانس اور کم وقت میں پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔فرضی مشق کے اختتام پر اسماعیل شاہ خان SDPO کینٹ نے کہا کہ فرضی مشقوں کا مقصد کسی بھی نہ خوشگوار وقوعے سے بروقت نمٹنے کیلئے ،جوانوں کو ہر قسم کی ہنگامی حالات کیلئے ذہنی و جسمانی طور پر تیار رکھنا ہے۔ تاکہ بروقت رسپانس کیساتھ عوام کے قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے نوشہرہ پولیس کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کیلئے ہر دم تیار ہے۔*
05/11/2023
ضلع مانسہرہ سے غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ جاری ، انچارج ٹریفک پولیس مانسہرہ یاسر خان نے اپنے دیگر سٹاف کے ہمراہ افغان مہاجرین کو انتہائ عزت و احترام کے ساتھ رخصت کیا ۔
غیر ملکی شہریوں کی پرامن طور پراپنے ملک منتقلی کے حوالے سے ڈی پی او مانسہرہ طہور بابر آفریدی کی جانب سے تمام متعلقہ پولیس افسران و اہلکاروں کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
05/11/2023
مانسہرہ۔۔۔تھانہ لاری اڈہ پولیس،ضلع میں نئے بننے والے تھانہ لاری اڈہ کے ایس ایچ او شجاعت نے دوران گشت غیر قانونی لکڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، قانونی کاروائی کے لیے محکمہ جنگلات کو آگاہ کر دیا گیا ، جرمانے کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی جاۓ گی۔
05/11/2023
آٸی جی خیبر پختونخواہ پولیس جناب اختر حیات گنڈاپور نے محکمہ پولیس کے متعدد سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی دے دی۔
31/10/2023
چوکوں ، چوراہوں اور سٹرکوں پر Simsفروخت کرنے پر پابندی عائد۔۔۔
ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کے احکامات پر ضلع میں غیر قانونی طور پر روڈوں ، چوکوں اور چوراہوں پر سمیں (Sims) فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کردیا گیا۔
روڈوں ، چوکوں اور چوراہوں میں غیر قانونی طور پر سمیں فروخت کرنے پر ڈپٹی کمیشنر مانسہرہ بلال شاہد راؤ نے دفعہ 144نافذ کر دیا۔
تھانہ لاری اڈہ پولیس نے غیرقانونی طور پر سمیں فروخت کرنے پر محمد دین نامی شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ضلع بھر میں صرف رجسٹرڈ فرینچائزز ہی سمیں فروخت کرسکیں گے۔
Be the first to know and let us send you an email when KPK Police News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.