Karak News

Karak News کرک نیوز رکھے آپ کو خر خبر سے با خبر

"ایک پرچی… اور ختم ہوتی ایک زندگی"سرگودھا کی ہوا آج کچھ بوجھل سی ہے…درخت خاموش ہیں، جیسے کسی نوحے میں ڈوبے ہوں…سپورٹس اس...
31/07/2025

"ایک پرچی… اور ختم ہوتی ایک زندگی"

سرگودھا کی ہوا آج کچھ بوجھل سی ہے…
درخت خاموش ہیں، جیسے کسی نوحے میں ڈوبے ہوں…
سپورٹس اسٹیڈیم کے قریب، جہاں کبھی قہقہے گونجتے تھے، آج ایک نوجوان کی خاموش لاش پڑی ہے۔
نام تھا محمد طیب… عمر صرف چوبیس سال… زندگی کے اصل رنگ دیکھنے سے پہلے ہی، وہ اس اسٹیج سے پردہ کر گیا۔

اس کی جیب میں ایک پرچی ملی…
نہ کوئی شاعری تھی، نہ خوابوں کی فہرست…
صرف ادھار کی تفصیل تھی…
اور ایک سطر… جو دل چیر کر رکھ دیتی ہے:
"گھر والوں سے التجا ہے کہ میرا یہ ادھار دے دینا، تاکہ میرے اوپر کچھ عذاب کم ہو سکے…" 😢

یہ الفاظ ایک تھکی ہوئی روح کے تھے، جو اس معاشی بوجھ تلے دب کر چیخ تو نہ سکی، پر الفاظ میں اپنا درد چھوڑ گئی۔

کتنا اکیلا تھا وہ لمحہ، جب طیب نے دنیا کی بےرخی، رشتوں کی خاموشی، اور حالات کی بےرحمی کو مات دے کر اپنے آپ کو ہی سزا دے دی۔

کسے آواز دی ہو گی اُس نے آخری لمحے میں؟
کسے دیکھنے کو دل کیا ہوگا؟
ماں؟
باپ؟
یا وہ قرض خواہ جو روز اس کے دروازے پر تیز آواز سے دستک دیتا تھا؟

یہ محض ایک خودکشی نہیں… یہ ایک سوال ہے،
ہمارے سماج کے نام،
ہماری حکومت کے نام،
اور ہم سب کے ضمیر کے نام:

کیا ہم واقعی اتنے مصروف ہو چکے ہیں کہ ایک نوجوان کی خاموش چیخیں سننے کا وقت بھی نہیں؟

آج طیب چلا گیا… کل شاید کوئی اور ہو…

آؤ اس نظام کو بدلیں
آؤ امید بنیں
آؤ ایک ہاتھ تھامیں، قبل اس کے کہ کوئی اور ہاتھ ہمیشہ کے لیے چھوٹ جائے۔

اللہ محمد طیب کو اپنی رحمت میں جگہ دے
اور ہم سب کو وہ احساس دے، جو ہمیں انسان بناتا ہے۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

(30-جولائی2025)

Karak News Shahid Khattak Official Karak News Asmat Zarki
13/05/2025

Karak News Shahid Khattak Official Karak News Asmat Zarki

اپریل  مئی جون اور جولائی تک جنگلی خرگوش کا شکار بالکل نہ کریں۔ان 4 مہینوں میں خرگوش کا شکار کرنا نسل کشی ثابت ہوگا۔ اس ...
06/04/2025

اپریل مئی جون اور جولائی تک جنگلی خرگوش کا شکار بالکل نہ کریں۔ان 4 مہینوں میں خرگوش کا شکار کرنا نسل کشی ثابت ہوگا۔ اس موسم میں جنگلی خرگوش اور پرندوں کے چھوٹے چھوٹے بچے ہوتے ہیں۔لہذا خود بھی اور اپنے احباب کو بھی اس سے آگاہ کریں۔ 🐰🌸🐥

افسوسناک خبر۔۔۔ملک قاسم خان انتقال کرگئے
05/04/2025

افسوسناک خبر۔۔۔ملک قاسم خان انتقال کرگئے

BannuLink road sa jal ckowak  ki darmyan   MN Indus haighwaye pr doctor ki parchi  gum hogai hy agr Kisi ko milye to es ...
07/02/2025

BannuLink road sa jal ckowak ki darmyan MN Indus haighwaye pr doctor ki parchi gum hogai hy agr Kisi ko milye to es num pr rabta kare 03361995794

02/02/2025
02/02/2025

خوشحبری
کل بروز اتوار ساجدامیر گنڈھیری خٹک اور کوثرعالم خاندان کے درمیان پرانی دشمنی ختم ھونے والی ھے ویلڈن مشران

کرک(نمائندہ حصوصی) تحصیل تخت نصرتی کا علاقہ چھتہ بانڈہ اور زرکی نصرتی ان دنوں راہزنی کے واقعات کی لپیٹ میں ہیں، جس کے با...
14/01/2025

کرک(نمائندہ حصوصی) تحصیل تخت نصرتی کا علاقہ چھتہ بانڈہ اور زرکی نصرتی ان دنوں راہزنی کے واقعات کی لپیٹ میں ہیں، جس کے باعث علاقے کے رہائشی شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ رات کے وقت ان علاقوں میں نکلنا تقریباً ناممکن ہوچکا ہے، کیونکہ راہزنوں نے زرکی نصرتی اور چھتہ بانڈہ کے درمیان راستے الگڈہ کو اپنے جرائم کا مرکز بنا رکھا ہے۔متاثرہ عوام کا کہنا ہے کہ شام ہوتے ہی ان علاقوں میں راہزنوں کی سرگرمیاں شروع ہوجاتی ہیں، جو راہگیروں کو لوٹنے سے باز نہیں آتے۔ کئی افراد اپنے قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہوچکے ہیں، جبکہ پولیس کی عدم موجودگی صورتحال کو مزید گھمبیر بنا رہی ہے۔علاقہ مکینوں نے پولیس سے فوری اور سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ راہزنوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ عوام کا کہنا ہے کہ اگر پولیس ان علاقوں میں شام کے وقت باقاعدہ گشت شروع کرے تو اس سنگین مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔عوام نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ چھتہ بانڈہ اور زرکی نصرتی میں امن و امان بحال کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ علاقے کے رہائشی سکون کا سانس لے سکیں۔

یہ گا ۓ کچھ دنوں سے ایک بھائی کے پاس ہے جس کا بھی ہو اس نمبر پر رابطہ کریں ۔۔۔۔03325250388
29/12/2024

یہ گا ۓ کچھ دنوں سے ایک بھائی کے پاس ہے جس کا بھی ہو اس نمبر پر رابطہ کریں ۔۔۔۔03325250388

05/12/2024

اس بھائی کا نام حامد نواز ہیں جو اس کے ساتھ حسین لیبارٹری والو کیا ہے اور جو اورں کے ساتھ کرتا ایا ہے اس ویڈیو میں سارا ثبوت کے ساتھ موجود ہے

■ اہلیان کرک کے لئے خوشخبری 14 جولائی 2024 کو پشاور کے ہسپتال الخدمت ہسپتال پشاور  سے سپیشلست ڈاکٹروں کی  ایک  ٹیم ہاجرہ...
26/06/2024

■ اہلیان کرک کے لئے خوشخبری
14 جولائی 2024 کو پشاور کے ہسپتال الخدمت ہسپتال پشاور سے سپیشلست ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ہاجرہ ویلفیئر کلنیک گنڈیری خٹک تشریف لائے گی جس میں پیداٸشی کٹے ہونٹ اور تالو کے بچوں کے مفت آپریشن کئے جائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔
■یہ پوسٹ تمام دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ شئیر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ مریض اس میڈیکل کیمپ سے فائدہ اٹھا سکے ۔۔۔۔۔۔۔۔
جزاک اللہ۔
@
Hajira Welfare Clinic Ganderi Khattak
رابطہ نمبر
■03129175006■
■03439791737■
منجانب : ڈاکٹر فہیم اللہ خٹک ڈسٹرکٹ چلڈرن سپشلسٹ

Address

Zarki Nasrati
MD

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karak News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Karak News:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share