Islami Wazaif

  • Home
  • Islami Wazaif

Islami Wazaif Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Islami Wazaif, News & Media Website, .

السلام علیکم دوستو کیسے ہو امید ہے کہ آپ سب ٹھیک ٹھاک ہوں گے اور خیر خیریت سے ہوں گے دوستو آج کل ہر سہولت ہونے کے باوجود...
26/08/2021

السلام علیکم دوستو کیسے ہو امید ہے کہ آپ سب ٹھیک ٹھاک ہوں گے اور خیر خیریت سے ہوں گے دوستو آج کل ہر سہولت ہونے کے باوجود بھی بے چینی کافی زیادہ ہیں۔ کسی کو رزق میں فراوانی کے باوجود بے چینی ہے اور تسکین قلب نہیں.کوئی بچوں کے مستقبل سے خوف کھاتا ہے اور بے چین رہتا ہے.دیکھا جائے تو بے چینی کامطلب ہے کہ انسان کو تسکین قلب میسر نہیں.تسکین قلب ایک نعمت اور رحمت ہے۔

لیکن جب یہ ہی انسان کو میسر نہ آئے تو ایسے جینے میں کوئی لطف نہیں رہتا۔ تسکین قلب کے لئے اوربے چینی کو ختم کرنے کے لئے رسالت مآب حضور اکرمؐ نے ایک دعا تعلیم فرمائیہے جس کے پڑھتے ہی رحمت کانزول شروع ہوجاتا ہے . یہ دعا بہت مجرب ہے جو بھی پریشانی ہو اللہ تعالیٰ پرکامل بھروسہ کے ساتھ پڑھیں ان شاءاللہ فائدہ ہوگا۔

اللهم رحمتك ارجو فلا تكلني إلى نفسي طرفة عين ، وأصلح لي شأني كله، لا إله إلا أنت دعا ایسے موقع کے لئے تیر بہدف کا کام کرتی ہے جب کوئی کام رکا ہوا ہو یا سخت سے سخت پریشانی لاحق ہو .بہتر طریقہ یہ ہے کہ دو رکعت نماز حاجت پڑھیں اور سلا م کے بعد ۱۱ بار یہی دعا پڑھیں ان شاءاللہ کام ہو جائے گا اول و آخر درود ابراہیمی ضرور پڑھیں . نیز یہ دعا اگر کوئی ہر نماز کے بعد ایک بار پڑھیں تو اس کا کوئی کام رکا نہیں رہے گا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آج کی تحریر آپ کو ضرور پسند آئی ہوگی مزید اچھی تحریروں کے لئے ہمارے پیج کو فالو اور لائک ضرور کریں اور اپنی قیمتی رائے سے کمنٹ میں ضرور آگاہ کریں شکریہ ـ

پسند کی شادی اسلام میں ممنوع نہیں لیکن پسند کی شادی کے لئے لڑکوں اور لڑکیوں نے جو رواج اپنا رکھا ہے،یہ خاندانوں کو جوڑنے...
26/08/2021

پسند کی شادی اسلام میں ممنوع نہیں لیکن پسند کی شادی کے لئے لڑکوں اور لڑکیوں نے جو رواج اپنا رکھا ہے،یہ خاندانوں کو جوڑنے کی بجائے فساد پر آمادہ کرتا ہے۔وہ شرم و حیا چھوڑ کرگھر والوں کی عزت تار تار کرکے اور غیر اسلامی اطوار اپناکربے حیائی کا لبادہ اوڑھ کر پسند کی شادی پر بضد ہوتے ہیں ،یہ غیر مناسب ہے ۔مشاہدہ میں یہ بات آئی ہے کہ جو نوجوان پسند کی شادی کے معنی کو غلط معنی پہنا کر شادیاں کرتے ہیں انکی شادیاں اکثر ناکام ہوتی ہیں۔ اللہ نے جب مردو زن کو پسند کی اجازت کا حلال طریقہ بتایا ہے تو اس راہ کو اختیار کرکے شادی کرلی جائے تو زیادہ بہتر ہے۔جو لوگ پسند کی شادی کرنا چاہتے اور انکے والدین نہیں مان رہے تو وہ اپنے لئے اللہ سے دعا کریں اور یہ وظیفہ پڑھنا شروع کردیں اللہ انکی مراد پوری فرمائیں گے۔ یا ودودیا لطیف بحق یا مجیب روزانہ گیارہ سو بار اوّل آخر درود خضری سات بار پڑھ کر خلوص نیت سے پسند کی شادی کے لئے دعا کریں توانشا اللہ یہ رشتہ انکے حق میں بہتر ہوگا تو مراد پوری ہوگی۔

السلام و علیکم امید کرتے ہیں کہ آپ سب اللہ کے فضل کرم سے خیریت سے ہوں گے۔ اور خوشحال زندگی گزار رہے ہوں گے اور دعا کرتے ...
26/08/2021

السلام و علیکم امید کرتے ہیں کہ آپ سب اللہ کے فضل کرم سے خیریت سے ہوں گے۔ اور خوشحال زندگی گزار رہے ہوں گے اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ہم سب کے نیک اور جائز مقاصد پورے فرمائے اور تکلیف دور فرمائے اور ہمیں پانچ وقت کی نماز کے ساتھ قرآن پاک پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے میرے بھائیو اور بہنوں زندگی میں غم اور پریشانیاں تو ہرانسان کو آتی ہیں کبھی بھی ان غموں اور پریشانیوں سے گھبرانا نہیں ہے چاہیے جب کوئی غم آئے کوئی پریشانی آئے تو اپنا سارا غم اپنا سارا دکھرا اللہ کو سنائیں اسی طرح غموں اور پریشانیوں کے لیے اللہ تعالی نے

قرآن پاک میں سورہ کہف میں فرمایا اللہ کو پکارو اس کے صفاتی ناموں کے ساتھ اسی طرح اللہ تعالی کے دو صفاتی نام یا قادر یا نافع جو بڑا اثر رکھتے ہیں جو شخصدل کی گہرائیوں سے ان ناموں کو پڑھے گا انشاءاللہ تعالی ہر حاجت پوری ہوگی تو ناظرین جب بھی کوئی پریشانی آئے کوئی مسئلہ اچانک کوئی مصیبت آجاتی ہے تو یہ دو نام یا قادر یا نافع فورا اس کا ورد شروع کر دیں انشاء اللہ تعالی ناظرین اس کے کرنے سے کوئی بھی پریشانی ہوگی کوئی بھی غم ہوگا کوئی بھی تکلیف ہوگی انشاء اللہ تعالی فورا دور ہو جائی گی مگر پریشان نہیں ہونا چاہیے گھبرانا نہیں چاہیے کوئی بھی غم کوئی بھی پریشانی آئے تو فورا یا قادر یا نافع کا ورد شروع کر دینا چاہیے انشاءاللہ کوئی بھی حاجت ہوگی پوری ہو جائے گی

اہل مغرب نے اسلام میں خواتین کے حقوق کے بارے میں بہت پروپیگنڈا کر رکھا ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ جس طرح کے حقوق اسلام نے خواتین کو دیئے ہیں اس کا تصور دنیا کے کسی اور مذہب میں نہیں پایا جاتا۔قرآن و حدیث کی تعلیمات کو دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ بہترین خاوند اسی شخص کو قرار دیا گیا ہے جو اپنی اہلیہ کی تمام ضروریات اپنی حیثیت کے مطابق پوری کرتا ہے۔اسلام میں عورت کے حقوق کا اس قدر خیال رکھا گیا ہے کہ مرد کے پاس یہ اختیار نہیں ہے کہ چاہے تو اپنی اہلیہ کے اخراجات اٹھائے اور چاہے تو اس پر ہی اِن کا بوجھ ڈال دے، بلکہ اس پر لازم کیا گیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے اخراجات کا مناسب طور پر اہتمام کرے،

البتہ اسے یہ گنجائش بھی دی گئی ہے کہ وہ اپنی بساط کے مطابق جتنا ممکن ہو خرچ کرے۔ خصوصاً جب کوئی خاتون بچے کی پرورش کر رہی ہو تو اس کی تمام ضروریات کا بہترین ممکن طور پرخیال رکھنے کا حکم دیا گیاہے۔اسلام نے گھریلو مسائل کے بطریق احسن حل کے لئے یہ اصول بیان کر دیا ہے کہ محدود ذرائع والا خاوند اپنی اہلیہ پر اپنے محدود ذرائع کے مطابق اخراجات کرے اور جو صاحب حیثیت ہے اس پر لازم قرار دیا گیا ہےکہ وہ اپنی حیثیت کے مطابق کھل کر خرچ کرے۔ یعنی مرد بخل سے کام نہ لے بلکہ جہاں تک اس کی گنجائش ہو اہلیہ کی جائز ضروریات کے لئے بخوشی خرچ کرے

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islami Wazaif posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share