Urdu Time TV

Urdu Time TV Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Urdu Time TV, News & Media Website, .

04/10/2023
08/09/2023

ہم کسی اور دنیا میں رہتے ہیں
منصور آفاق
آج کا اخبار ادارتی صفحہ 08 ستمبر ، 2023
Facebook Twitter youtube Whatsapp
یادداشت میں پتہ نہیں کیا کیا موجود ہے ۔ابھی یونہی بے وجہ میری آنکھوں میں برطانیہ کے کئی منظر گھوم گئے ۔ سوچا چلو انہی کو کالم بنا لیتے ہیں ۔ابھی مجھے سابق برطانوی وزیر خارجہ رابن کک کی بڑبڑاہٹ سنائی دی تھی، وہ کہہ رہا تھا۔’’ مجھے تو سگریٹ کی راکھ کے گرنے کی آواز بھی سنائی دیتی ہے تو بھلاتم کیسے کہتے ہوبرطانیہ عراق سے بہت دور ہے سومجھے گرتے ہوئے بموں کی آوازنہیں سنائی دے گی ۔ نہیں نہیں ۔میں مرتے ہوئے معصوم بچوں کی ڈوبتی ہوئی چیخیںاور ہارتی ہوئی کراہیں نہیں سن سکتا۔ میں انسانی جسموں کے اُڑتے ہوئے لوتھڑے اپنی پلکوں میں نہیں پرو سکتا ۔ نہیں نہیں۔ مائی ڈئیر پرائم منسٹر (ٹونی بلیئر)میرے دِل میںساری عزتیں اور سارے احترام تمہارے لئے ہیں مگرمیں اِس سفر میں تمہاراہم رکاب نہیں ہوسکتا ، بہتر یہی ہے کہ میری وزارت کا قلمدان کسی اور میز پر رکھ دو‘‘۔

پھر میں نے دیکھا کہ کلیئر شارٹ کی آنکھیں سوج گئی ہیں۔وہ دو مئی1997سےاِنٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کیلئے سیکریٹری آف اسٹیٹ کے عہدے پر فائز تھی۔ حقوقِ انسانی کی علمبردار اس عورت سے یہ برداشت نہیں ہورہا تھاکہ صرف تیل کے چند سوداگروں کی ایما پر تیل کی تلاش میں لہو کے سمندر کا سفر کیا جائے،وہ بہت چیخی ،بہت روئی ،اس نے ٹیلی وژن کو اپنی آنکھیں بنا لیا اور اخبار کو اپنا لباس ۔ پھر یوں ہوا کہ اُس کی آنکھوں میں مجبوریوں کی سِلائیاں پھیر دی گئیںاور اسکے لباس میں خاردار پیوند لگا دئیے گئے اور اس کے دفتر کی میز پر مایوسی فائل در فائل پھیلتی چلی گئی تو 12 مئی 2003 کے روز اس نے پائوں کی ٹھوکر سے وزارت کی کرسی کو ایک طرف کیااور ہمیشہ کیلئے اپنے ڈرائنگ روم کے صوفے پرآ کر بیٹھ گئی۔

پھر منظر بدلا اور مجھے خیال آیا کہ سابق برطانوی وزیر داخلہ ڈیوڈ بلیکنٹ کی جو آنکھیںبچپن سے دیکھ نہیں سکتی تھیںاُس پر طرفہ تماشا یہ کہ محبت کی روشنی نے انہیںکچھ اوربھی چندھیا دیا تھا ۔ مگر بصارت و بصیرت کی اندھی ساعتوں میں اس نے صرف یہی تو کیا تھا کہ اپنی محبوبہ کے بچوں کی ’’نینی‘‘کے ویزے کی رفتار ذراسی تیز کروادی تھی۔وہ کام جومہینوں میں ہونا تھا ہفتوں میں ہو گیا۔ ذرا سی بات تھی جِس پراس قدر شور اٹھا کہ ہوم آفس کی کنکریٹ سے بنی دیواروں میں شگاف پڑنے لگے۔عمارت ہلتی محسوس ہوئی تواس نے اپنی وزارت کے دفتر کی چابی اپنے آنکھوں والے دوست ٹونی بلیئر کو لوٹا دی اوراپنے کتے کی ڈوری تھام کر اپنے شہرشیفلیڈ آگیاجس کے کسی کونے میں چھُپ کرشاید اس نے اپنی محبت کا سوگ منانا تھا۔پھر مجھے یاد آیا کہ سابق برطانوی ہوم سیکرٹری چارلس کلارک نے اپنی نیندیںاپنے دفتر کی میز پر سجادی تھیںاوراپنے خواب دیواروں پرجگہ جگہ فریم کرا کے لگوا دئیے تھے۔ اس کا بھاری بھرکم بدن بھاگتی ہوئی برطانوی وزارتِ داخلہ کے ساتھ پوری تیز رفتاری سےدوڑتا رہااس کی آنکھیں سرحدوں پرلگائی گئے خار دار تاروںپرگھومتی ہوئی لائٹ کے ہمراہ برطانیہ کے اندر آتے اور یہاں سے باہر جاتے لوگوں کو دیکھتی رہیں۔ آنکھیں تو آخر آنکھیں ہی ہیں پلکیں تو جھپکتی ہی ہیں ، بس اِسی پلک جھپکنے میں کچھ سزایافتہ مجرموں نے اپنی رہائی کے بعد قانونی پیچیدگیوں کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنے آپ کوبرطانیہ کی گلیوں میںبیس سے تیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے فراٹے بھرتی ہوئی زندگی میں چھپا لیا۔ ملک بدری کہاں ممکن تھی ۔ مجرم کون تھا اور سزا کِسے دی گئی۔ ہوم آفس کی اس ذرا سی کوتاہی پرہر برطانوی چارلس کلارک سے استعفیٰ طلب کر چکا تھا۔ٹونی بلیئرخود بھی تو ایک برطانوی شہری تھا آخر کہاں تک صبر سے کام لیتا۔ اُس نے چارلس کلارک کی میز کا قلمدان ا ُٹھا کرکسی اور کے سپرد کر دیا۔

پھر میری آنکھوں میں پیٹر مینڈلسن گھوم گیاسابق برطانوی وزیر تجارت پیٹرمینڈلسن کا شمارٹونی بلیئر کے بہت قریبی دوستوںمیںہوتا ہے ۔ وہی تو تھا کہ جس نے لیبر پارٹی کی سوئی ہوئی آنکھوں میںنیو لیبر کی حکمرانی کاخواب بھر دیاتھا۔ وہ خواب جِس کے گھر گھر بِک جانے سے ٹونی بلیئر کو رہائِش کے لئے 10ڈائوننگ اسٹریٹ کا مکان مِلا تھا۔ آخر پیٹر مینڈلسن کو بھی تو اپنی رہائِش کیلئے ایک مکان کی ضرورت تھی ۔اُسے بھی مکان تو خریدناہی تھا۔ایسا مکان جِس میں آسودگی کے بیڈ روم ہوں، جس کے لائونج میںزندگی کی رعنائیاں سجی ہوئی ہوں اور جو ہائوس آف کامنز کے قریب بھی ہو۔ اب ممبر آف پارلیمنٹ کو اتنی تنخواہ کہاں مِلتی ہے کہ اپنے خوابوں کی تعبیر خرید سکے۔ بس اُس نے بھی وہی کیا جو ایسے حالات میں عام آدمی کرتا ہے ۔ اُدھار مانگ لیا۔ اب اُدھار مانگ لینا کوئی جُرم تو نہیں ہے اور یہ بھی ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ کم سے کم یہاں تک کہ نہ ہونے کے برابر سودپربینک اُسے اُدھار کی رقم دے دے۔پیٹر ایک وزیر تھا اُس کے ایک لکھ پتی ایم پی نے بخوشی اُس کی مدد کر دی ،بغیر سود کے ادھاردے دیا۔ منظر کے پسِ منظر میں احسان مندی کے درختوں اور اُن پر حسبِ خواہِش ثمرآجانے کے باعث وزیروں کو مِلنے والا سود کے بغیر ادھار بحث طلب ہوتاہے ۔ اتنی تشہیرہوئی کہ پیٹر مینڈلسن کو اپنے مکان کے عوض اپنی وزارت سے ہاتھ دھونا پڑے ۔ دوست آخر دوست ہوتا ہے۔ ٹونی بلیئر نے بھی حقِ دوستی ادا کرتے ہوئے پیٹر کواگلے سال پھر ایک اور وزارت سے نواز دیا۔ ابھی سال ڈیڑھ ہی گزرا تھا کہ نرم مزاج اور رحم دِل پیٹر نے برطانوی شہریت کے کیس میں کسی کاروباری شخصیت کیلئے ہوم آفِس کوسفارشی ٹیلی فون کر دیا۔ اِتفاق کی بات تھی کہ وہ کاروباری شخصیت ہندوجا جیسے کروڑ پتی کنبے کی تھی جنہوں نے پیٹر ہی کے پروجیکٹ میلینئم ڈوم کے فیتھ زون میں کثیر کفالت کی ذمہ داری بھی اُٹھا رکھی تھی۔ اب بھلا پیٹر کو کیا معلوم تھا کہ اُس کے ذرا سے فون کو اِتنا بڑا جرم سمجھا جائے گا کہ جِس کیلئے خود اُس کا دوست ہی اُسے ملازمت سے فارغ کر دے گا۔سب مقدر کا کھیل ہے ۔ کیا کرسکتا ہے کوئی۔پھر میں نے خود ٹونی بلیئر کو ٹین ڈائون اسٹریٹ سے نکلتے ہوئے دیکھا۔یادداشت میں کئی اور منظر ابھرے مگر کالم میں اس سے زیادہ کی گنجائش نہیں ۔ پلیز ایسے واقعات کا پاکستان کے ساتھ موازنہ کرنے کی کوشش مت کیجئے گا۔ہم کسی اور دنیا کی مخلوق ہیں اور کسی اور زمانے میں رہتے ہیں ۔

Please like, share and subscribe speaker tv
02/09/2023

Please like, share and subscribe speaker tv

20/08/2023

Asslaam Alaikum.
Ghulam Qadir Azad has passed away last night at the hospital.
Inna Lillah hi wa Inna alehi Rajoon.
His Namaz e Janaza will be performed today 2.15pm at Southern Cemetery, Nell Lane Manchester

18/08/2023

اعلان۔
میرا صرف یہ ہی ایک فیس بک اکاؤنٹ ہے اور کاروان ادب کا پیج بھی ہے
آپ سب میرے دوستوں میں شامل ہیں۔ اگر کوئ آپ دوبارہ فرینڈ شپ کی درخواست کرے اور کوئ ڈیمانڈ کرے۔ وہ میں نہیں ہوں اللہ آپ سب کو سلامت رکھے۔ آمین

اپنی بہن رضیہ چوھدری کو سالگرہ مبارک
14/08/2023

اپنی بہن رضیہ چوھدری کو سالگرہ مبارک

مشہور و معروف کالم نگار ،جناب سہیل وڑائچ کو پاکستان گورنمنٹ کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمس ایوارڈ ملنے پر ہم سب کی طرف سے م...
14/08/2023

مشہور و معروف کالم نگار ،جناب سہیل وڑائچ کو پاکستان گورنمنٹ کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمس ایوارڈ ملنے پر ہم سب کی طرف سے مبارکباد

مشہور کالم نگار اور شاعر خالد مسعود خان کو پاکستان گورنمنٹ کی طرف سے پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ ملنے پر مبارکباد
14/08/2023

مشہور کالم نگار اور شاعر خالد مسعود خان کو پاکستان گورنمنٹ کی طرف سے پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ ملنے پر مبارکباد

24/12/2021

TV MEDICS SHARE ADVICE ON HOW TO ENJOY A SAFE CHRISTMAS

18/10/2021

We can all do things for our mental health.thealth

https://www.facebook.com/2450728924968029/posts/5969142556459964/?d=n
18/07/2021

https://www.facebook.com/2450728924968029/posts/5969142556459964/?d=n

ماشاءاللہ۔ ہمارے پیارے دوست اور کارون ادب برطانیہ کے اعزاز Abdul Ghafoor Kashfi کے پہلے مجموعہ کلام : خواب میری جاگیر ہوۓ ::کو ہندی زبان میں کلکتہ انڈیا میں شائع کیا گیا۔
ہم کاروان ادب برطانیہ و اردو ٹائمز یوکے کے جملہ اراکین کی طرف سے عبدالغفور کشفی اور کلکتہ کے پبلشنگ ادارے کو مبارک باد پیش کرتے ہیں

https://www.facebook.com/100004084041986/posts/2544676229011820/?d=n

ماشاءاللہ
20/04/2021

ماشاءاللہ

All views & opinions expressed are my own & are not affiliated with any person(s) or institutions. Please like, share, subscribe & click the bell icon for a ...

11/04/2021

social media marketing services
Social media marketing is a powerful way for businesses of all sizes to reach prospects and customers. Your customers are already interacting with brands through social media, and if you're not speaking directly to your audience through social platforms like Facebook, Twitter, Instagram, and Pinterest, you're missing out! Great marketing on social media can bring remarkable success to your business, creating devoted brand advocates and even driving leads and sales.

https://youtu.be/qwjDGPPgPFcالسلام علیکم Please watch my new video where I discuss the importance of remembering death, ...
04/04/2021

https://youtu.be/qwjDGPPgPFc

السلام علیکم

Please watch my new video where I discuss the importance of remembering death, and preparing for the life after death.

Please FORWARD this video to at least 10 of your friends and family.

دوستو ، آج كی گفتگو کا عنوان “سب سے زیادہ عقلمند کون ھے” پہلے کی طرح كم از كم 10 دوستوں کو forward کر کے خدمت ميں شریک ھو جائیں۰

اللہ آپ سب کا محافظ هو.

All views & opinions expressed are my own & are not affiliated with any person(s) or institutions. Please like, share, subscribe & click the bell icon for a ...

02/04/2021
23/03/2021

Carvan E Adab UK,Urdu Time TV UK.

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Time TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share