Hyderabad.Com

  • Home
  • Hyderabad.Com

Hyderabad.Com Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hyderabad.Com, Media/News Company, .

23/11/2023

حیدرآباد ڈفینس پلازہ مرچی 360 کے قریب ڈکیتی کی واردات۔

اسلحے سے لیس دو ڈکیت ہونڈا 125 پر سوار ہوکر آئے اور ممبر کنٹونمنٹ بورڈ کے بیٹے اور اس کے دوست سے موبائل فون اور والٹ چھین کر فرار ہوگئے ۔

واردات کی سی سی ٹی فوٹیج رکارڈ ہوگئی ۔

پولیس کو بروقت اطلاع دے دی گئی ۔

15/11/2023
حیدرآباد ہائیکورٹ کے قریب کالے کوٹ والے کا سیاہ کارنامہ دیکھ کر سینئر وکلاء حیران ہوگئے ! میٹھا رام لا کالج کا فائنل ایئ...
14/11/2023

حیدرآباد ہائیکورٹ کے قریب کالے کوٹ والے کا سیاہ کارنامہ دیکھ کر سینئر وکلاء حیران ہوگئے !

میٹھا رام لا کالج کا فائنل ایئر کا ایک سٹوڈنٹ وکیل بننے سے پہلے جج بن گیا !

مؤرخہ 13/11/23 بوقت دوپہر 12:30 بجے میٹھا رام لا کالج کا فائنل ایئر کا ایک اسٹوڈنٹ نے اپنے 4 ساتھی اسٹوڈنٹس کو ساتھ ملاکر 2 کو جعلی پولیس اہلکار اور 2 وکیل بنا کر کالے کوٹ پہن کر ، زنگ آلودہ پسٹل دکھا کر ایک گورنمنٹ اسکول ٹیچر کو سندھ ہائی کورٹ کے احاطے سے اغواء کرکے اپنی ایک بلیو کلر کی ایف ایکس کار جس کا رجسٹریشن نمبر G سے شروع ہوتا ہے ۔
اس میں گن پوائنٹ پر بٹھا کر حیدرآباد بائی پاس پر پہنچایا جہاں سے بعد میں ان لڑکوں نے ایک ٹیکسی میں بٹھا کر اپنے مسلح ساتھیوں کی مدد سے اسے مغوی استاد نوشھروفیروز اپنے گاؤں منتقل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایک گورنمنٹ اسکول ٹیچر پر میٹھا رام لا کالج حیدرآباد کے ایک فائنل یئر کے اسٹوڈنٹ کی 8 لاکھ روپے کی رقم واجب ال ادا تھی ، اسکول ٹیچر نے آٹھ لاکھ روپے کا چیک اس اسٹوڈنٹ کو دے رکھا تھا اسٹوڈنٹ نے وہ چیک باؤنس کروانے کے بعد ایف آئی آر درج کروانے کے بجائے خود جج بن گیا، اور اپنے دیگر ساتھیوں کو جعلی پولیس اہلکار اور وکیل بنا کر اپنے کالج کے برابر سے ٹھیک اس وقت اس اسکول ٹیچر کو اغوا کر لیا جب وہ سندھ ہائی کورٹ میں ایک آئینی پٹیشن داخل کرکے واپس جارہا تھا تو بوقت دوپہر 12:30 بجے کرمنل مائنڈ نفسیاتی مریض اس اسٹوڈنٹ نے ساتھی اسٹوڈنٹس کے ساتھ مل کر یہ واردات کی، واردات کے فورن بعد حیدرآباد کے تمام سینیئر وکلا صاحبان کو واقعے کی اطلاع دے دی گئی ،سینئر وکلاء نے اس اسٹوڈنٹ کو پہچاننے سے انکار کر دیا کیونکہ وہ انرولڈ وکیل نہیں تھا بلکہ لا کا فائنل ایئر کا اسٹوڈنٹ تھا ۔

اغواء کی وردات میں کامیابی کے بعد وہ نفسیاتی مریض اسٹوڈنٹ حیدرآباد میں ایک ہوٹل پر تاوان کی رقم کی ادائیگی کیلئے اس استاد محترم کے فیملی ممبران سے ڈیل کرنے اور جرمانے سمیت 8 لاکھ کے بجائے 13 لاکھ روپے کی رقم لینے پہنچا تو پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ، اور 15 منٹ میں اس نفسیاتی مریض اسٹوڈنٹ نے، نہ صرف اعتراف جرم کر لیا بلکہ اپنے تمام ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے اور پولیس کے دباؤ پر مغوی گورنمنٹ اسکول ٹیچر کو نوشھروفیروز سے حیدرآباد منگوا کر ورثاء کے حوالے کردیا ،جب پولیس نے استاد سے پوچھا کے آپ اس نوجوان پر اغواء کی ایف آئی آر داخل کروانا چاہتے ہیں؟

استاد محترم نے کہا یہ فائنل ایئر کا اسٹوڈنٹ ہے ایف آئی آر درج ہونے کے بعد اسکا مستقبل خراب ہو جائے گا ہم استاد ان بچوں کا مستقبل بہتر بنانے کیلئے محنت کرتے ہیں میں اس کو دعا کرتا ہوں کے اللہ تعالیٰ اس کو ہدایت دے ، میں اسے معاف کرتا ہوں۔

حیدرآباد میں ہونے والا یہ واقعہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے جو ناصرف قابل مذمت ہے لیکن سخت قانونی کارروائی کی ضرورت ہے
نہ صرف حیدرآباد بار کونسل بلکہ سندھ ہائیکورٹ بار ائسوسئیشن کو اس واقعے کا نوٹس لینا چاہیے بلکہ میٹھا رام لا کالج کے پرنسپل کو بھی ایسے اسٹوڈنٹ کو ریسٹگیٹ کرنا چاہیے جو کالج کی اچھی ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش میں ملوث پائے گئے ہیں ۔

جناب چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھی واقع کے خلاف سوئو موٹو ایکشن لینے کی اپیل کی جاتی ہے ۔

حيدرآباد سینئر صحافی گنگومل کوہستانی پر مٹیاری میں قاتلانہ حملے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے سندھ ھندو کونسل اور س...
12/11/2023

حيدرآباد سینئر صحافی گنگومل کوہستانی پر مٹیاری میں قاتلانہ حملے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے سندھ ھندو کونسل اور سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماؤں کی جانب سے مظاہرہ

فقیر داد کوسو اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ
نامزد ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کیا جائے ۔ مظاہرین کا مطالبہ

حیدر آباد کے  رہائشی ٹیکسی ڈرائیور شاہزیب انصاری کو کراچی میں قتل کردیا گیا، مقتول 9 ماہ کے بیٹے کا باپ تھا، نماز جنازہ...
10/11/2023

حیدر آباد کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور شاہزیب انصاری کو کراچی میں قتل کردیا گیا، مقتول 9 ماہ کے بیٹے کا باپ تھا، نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

مقتول شاہزیب کے والد ریاض انصاری نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹا دوپہر ایک بجے گھر سے نکلا تھا، بیٹے نے کوٹری سے بکنگ لےکر کورنگی میں ڈراپ کی، پھر گلزار ہجری اسکیم 33 سے بکنگ ملی، بیٹے سے رابطہ میں تھا، ٹریکر پر گاڑی کو دیکھتا رہا۔

ریاض انصاری کا کہنا ہے کہ مغرب کے بعد ٹریکر چیک کیا تو گاڑی بے ترتیب چل رہی تھی، گاڑی کبھی رک رہی تھی، کبھی ریورس ہو رہی تھی، بیٹے سے رابطہ کیا لیکن اُس نے فون نہیں اُٹھایا، رابطہ نہ ہونے پر ٹریکر سروس سے گاڑی بند کروادی۔

انہوں نے کہا کہ بیٹے کی لاش گاڑی سے ڈیرھ کلو میٹر کے فاصلے سے ملی، معاملہ ڈکیتی کا لگتا ہے، ممکنہ طور پر گاڑی بند ہونے پر ملزمان فرار ہوگئے ہوں گے۔

ریاض انصاری نے مزید کہا کہ بیٹے کی 2 سال قبل شادی ہوئی تھی، اس کا 9 ماہ کا بیٹا ہے، پولیس ملزمان کو پکڑ کے سزا دلوائے

حیدرآباد کی سول کورٹ اور سیشن کورٹ کے باہر کھڑی آپ کی موٹر سائیکلوں کی حفاظت پر معمور سندھ پولیس کا ای ایس آئی میاں بخش ...
10/11/2023

حیدرآباد کی سول کورٹ اور سیشن کورٹ کے باہر کھڑی آپ کی موٹر سائیکلوں کی حفاظت پر معمور سندھ پولیس کا ای ایس آئی میاں بخش سومرو اور اس کا ساتھی اہلکار ، صبح آٹھ بجے کورٹ کے باہر ڈیوٹی کیلئے پہنچ جاتے ہیں ان دونوں پولیس اہلکاروں کا کام بڑا منفرد ہے!

یہ پولیس اہلکار بائیک کا ہینڈل چیک کرتے ہیں کے اس میں تالا لگا ہوا ہے یا نہیں ، اگر کسی بائیک میں تالا لگا ہوا نہیں ہوتا تو وہ اس بائیک کو ملزم کی طرح گھسیٹتے ہوئے سول کورٹ کے سامنے اپنی نظروں کے آگے لے جا کر کھڑی کر دیتے ہیں اور جب بائیک کا مالک اپنی بائیک تلاش کرکے وہاں پہنچتا ہے تو اسے اس کی بائیک کسی ملزم کی طرف زنجیروں میں جکڑی ہوئی نظر آتی ہے اور مالک کے آتے ہیں اس کی بائیک کو ان پولیس اہلکاروں سے بغیر پئسوں کے رہائی نصیب ہوتی ہے ۔

برائے مہربانی اپنی بائیک نہ صرف کورٹ لیکن جہاں بھی کھڑی کریں ایک تالا ضرور لگا لیا کریں تاکہ آپ کی بائیک چوری ہونے سے اور زنجیر لگنے سے محفوظ رہ سکے۔
ان پولیس اہلکاروں کا کام قابل تعریف ہے اس لئے اس پوسٹ کو آگے شیئر کریں کیونکہ کے یہ ایک پبلک سروس میسج بھی ہے شکریہ

05/11/2023

حیدرآباد: آج میں نے فقیر کے پڑھ کے بازار سے ایک کلو سیب کی خریداری کی مگر جب گھر جا کر دیکھا تو سارے کے سارے سیب خراب ایک سیب بھی اچھا اور کھانے کے قابل بھی نہیں تھا جس کے بعد سیب کو واپس کرنے واپس فقیر کے پڑھ جانا پڑا مگر افسوس بندے میں ندامت نہیں بدمعاش بھری ہوئی ہے مجبور ہو کر ویڈیو بنانی پڑی
فروٹ ہو یا کوئی اور چیز کی خریداری کریں خریداری کرتے وقت اچھی طرح سے دیکھ بھال کر لیں کچھ ان جیسے فراڈی لوگ لوگوں کو اچھا مال دیکھا کر اور خراب مال دے دیتے ہیں احتیاط کریں دھوکے بازوں سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں

05/11/2023

حیدرآباد میں بلدیہ ملازمین کی جانب سے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما چوہدری نظام آرائیں کو مارپیٹ کے بعد نیم برہنہ کرنے کی ویڈیوز وائرل

03/11/2023

حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما چوہدری نظام آرائیں کو اس کے گارڈ سمیت بلدیہ ملازمین نے دھلائی کے بعد برہنہ کردیا

03/11/2023

بلوچستان میں دہشتگردوں کا بڑا حملہ
حملہ میں سیکورٹی فورسز کے 14 جوان شھید متعد زخمی ISPR

سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا اور سابق ایم پی اے حسنین مرزا کی کربلا معلی...
02/11/2023

سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا اور سابق ایم پی اے حسنین مرزا کی کربلا معلیٰ میں روضہ امام حسین علیہ السلام پر حاضری

02/11/2023

حیدرآباد۔لطیف آباد بلدیہ آفس میں پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری نظام آراٸیں کو چماٹوں مارا پیٹا گیا ہے ذراٸع کا کہنا ہے کہ یہ بلدیہ کے آفیسروں کو گالی دے رہا تھا اور اس کے نتیجے میں بلدیہ ملازمین نے ان کو پکڑ لیا جبکہ چوہدری کے گارڈ نے فاٸر کۓ تو گارڈ سے ملازمین نے ویپن چھین لیا اور نظام چوہدری کو چماٹوں سے مارنے لگے

افغانی رضاکارانہ طور پر یکم نومبر سے پہلے ضلع حیدرآباد سے نکل جائیں ۔ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے پبلک نوٹس جاری کر دیا
30/10/2023

افغانی رضاکارانہ طور پر یکم نومبر سے پہلے ضلع حیدرآباد سے نکل جائیں ۔ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے پبلک نوٹس جاری کر دیا

افغانی کی اطلاع دیں!
28/10/2023

افغانی کی اطلاع دیں!

حیدرآباد:  قاضی اشھد عباسی ممبر کنٹونمنٹ بورڈ حیدرآباد کو کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے بیسٹ پرفارمینس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے...
28/10/2023

حیدرآباد: قاضی اشھد عباسی ممبر کنٹونمنٹ بورڈ حیدرآباد کو کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے بیسٹ پرفارمینس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔

چاول کی قیمت میں 100روپے فی کلو کمیآئل اور گھی کی قیمتوں میں 80 روپے سے 100روپے تک کمی،دالوں کی قیمت میں 35سے 50روپے کمی...
18/10/2023

چاول کی قیمت میں 100روپے فی کلو کمی

آئل اور گھی کی قیمتوں میں 80 روپے سے 100روپے تک کمی،دالوں کی قیمت میں 35سے 50روپے کمی...لیکن غریب عوام کو مہنگائی میں کمی کا کوئی فائدہ نہیں مل رہا...
لوکل انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور مجسٹریٹ اختیارات رکھنے والے غائب
لوگوں نے زخیرہ کیا ھوا مال پہلے سے مہنگا بیچنا شروع کردیا ھے۔
*جب ڈالر اوپر جارہا تھا کرنسی کی ویلیو کم ھورہی تھی اور زخیرہ اندوز سوچ رہے تھے کہ ڈالر 500تک جائے گا بڑے سرمایہ کاروں نے اربوں کے مال سے گودام بھر دئیے اب جب ہر چیز کے ریٹ کم ھورہے ھیں تو پاکستان میں کمی کیوں نہیں ھورہی ہے؟
انتظامیہ کے وہ لوگ کس مرض کی دوا ہیں جہنیں کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں صرف ریٹ چیک کرنے کے لیے دی جاتی ہیں ؟
*یہ عوام کی طرف سے بہت بڑا سوال ھے...!

کمشنر حیدراباد اور اسسٹنٹ کمشنر صاحبان سے گزارش ہے کہ مہربانی فرما کر نواب شاہ کی طرز پر حیدراباد میں بھی ریٹ لسٹ جاری ک...
17/10/2023

کمشنر حیدراباد اور اسسٹنٹ کمشنر صاحبان سے گزارش ہے کہ مہربانی فرما کر نواب شاہ کی طرز پر حیدراباد میں بھی ریٹ لسٹ جاری کی جائے

17/10/2023

خدا ہم کو ایسی خدائی نہ دے کے اپنے سوا کچھ دکھائی نہ دے !
حیدرآباد میں آٹھ سالہ معصوم بچہ والد کے انتقال کے بعد گھر کا بڑا بن گیا ہے اور اپنی ماں بہنوں کیلئے رزق حلال کما رہا ہے آج کے دن اس کو پہلا خریدار ملا ہے ۔
ایسے بچوں کی کفالت ویسے تو حکومت کی زمہ داری ہے لیکن حکومت خود کسی بیرونی امداد کی منتظر ہے اس لئے ہم اور آپ مل کر ایسے گھر کے بڑوں کی مدد کرسکتے ہیں ۔

17/10/2023

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد
پرائس کنٹرول کمیٹیز کو فعال کرکے دکانوں اور ہوٹلوں سے مصنوعی مہنگائی ختم کروائیں

04/10/2023

عجیب ڈالر ھے خود سستا ہو رھا ھے لیکن کسی چیز کو سستا نھی ہونے دے رھا
جب مہنگا ہوتا ھے تو ہر چیز مہنگی کر دیتا ھے۔۔؟

04/10/2023

بریکنگ نیوز
حیدرآباد۔ بیوی نے دیور کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کردیا

ڈی ایس پی لطیف آباد وحید لاڑک اور انچارج ائیرپورٹ فہیم فتح کی پریس کانفرنس

حیدرآباد۔تھانہ ایئرپورٹ کی حد میں ملنے والی علی اصغر کی نعش کا معاملہ ایئر پورٹ پولیس نے حل کرلیا

حیدرآباد۔ گزشتہ روز تھانہ ائرپورٹ کی حدود سے علی اصغر کی درخت سے لٹکی لاش برامد ہوئی تھی

حیدرآباد خود کشی قرار دیئے جانے والے معاملے میں صداقت نہیں مقتول کو قتل کیا گیا۔پولیس

حیدرآباد۔ مقتول کے بھائی علی اکبر نے علی اصغر کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

حیدرآباد۔ دیور بھابی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے راستے سے ہٹانے کے لئیے بھائی کو قتل کیا۔پولیس

حیدرآباد۔ ائرپورٹ پولیس نے مقتول کی بیوی اور بھائی کو گرفتار کرلیا ہے مزید تفتیش جاری ہے

04/10/2023

سوتیلی ماں کو جنسی طور پر حراساں کرنے کے الزام میں ٹنڈو جہانیاں کے رہائشی 88 سالہ باپ کی جانب سے عاق ہونے والے 63 سالہ بیٹے کا ایک اور جنسی حراسمنٹ کا کیس رپورٹ ہوا ہے ۔
ٹیوشن پڑھانے کیلئے سٹی سے ٹنڈو جہانیاں آنے والی ایک ٹیچر کو سول لائنز میں واک کرنے والا جنسی درندہ حراساں کرتا ہے ۔

خاتون ٹیچر کی شکایت کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج اور ملزم کی فیس بک سے لی گئی تصاویر سے شناخت ہوگئی ۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hyderabad.Com posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share