Targeted operation

  • Home
  • Targeted operation

Targeted operation Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Targeted operation, Media/News Company, .

ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کا غریب شخص کی درخواست پر قبضہ مافیا کے خلاف فوری نوٹس،کھوکھر میرا غریب شخص کی جائیداد پر قب...
09/06/2022

ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کا غریب شخص کی درخواست پر قبضہ مافیا کے خلاف فوری نوٹس،
کھوکھر میرا غریب شخص کی جائیداد پر قبضہ کرنے والے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، ملزم گرفتار
نواں شہر سے تعلق رکھنے والے اصغر علی نے ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کو درخواست دی کہ میری کھوکھر میرا کے قریب 2 کنال جگہ ہے جو ہم نے 2007 میں ایک خاتون سے لی تھی،
جس کا انتقال بھی میرے نام پر ہے،لیکن میں جب بھی اپنی جگہ پر جاتا ہوں تو وہاں پر دو قبضہ مافیا جو متعدد غریب لوگوں کی جگہ پر قبضہ کر چکے ہیں اور مجھے بھی مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں اور جبکہ بلیک میلنگ کے طور پر دوسری جگہ کی لالچ دیتے ہیں کہ آپ اس جگہ کو چھوڑ دیں آپ کو کوئی اور جگہ بدلے میں دے دیتے ییں اور کھبی کہتے ہیں کہ تھوڑے سے پیسے لو اور یہ جگہ ہمارے حوالے کردو، جس پر ڈی پی او ایبٹ آباد نے فوری نوٹس لے کر ڈی ایس پی حویلیاں کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات دیں حویلیاں پولیس نے مدعی کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 386/447/506/34 پی پی سی مقدمہ درج رجسٹرڈ کر کے ایک ملزم جمشید گرفتار جبکہ مہربان کی گرفتاری کے سلسلے میں کوششیں جاری ہیں ۔

07/06/2022

کیا واقعی ڈیزل پٹرول مہنگا ہورہا ھے ایبٹ آباد کے پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں توں تکرار بھی جاری نقص امن کا خدشہ ڈی سی ایبٹ آباداور ڈی پی او ایبٹ آباد نوٹس لیں Tanawal Abbottabad Sherwan Times Deputy Commissioner Abbottabad ABBOTTABAD POLICE Abbottabad Traffic Police Tma Abbottabad

07/06/2022

لوئرکوہستان مٹہ بانڈہ کے پاس کوسٹر گاڑی کو حادثہ 3افراد جانبحق خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد شدید زخمی

ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹرز, پیرامیڈیکس, نرسنگ, کلاس فور ملازمین نے خیبر پختون خواہ حکومت کے خلاف بازؤں پر پٹی...
07/06/2022

ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹرز, پیرامیڈیکس, نرسنگ, کلاس فور ملازمین نے خیبر پختون خواہ حکومت کے خلاف بازؤں پر پٹیاں باندھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا ڈاکٹر ایسوسی ایشن صدر ڈاکٹر معظم خان,جنرل سیکرٹری ڈاکٹر وقار ,صوبائی نائب صدر ڈاکٹر راحیل, صوبائی نائب صدر پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن ہدایت الرحمن خان, DHQ ہسپتال پیرا میڈیکس صدر محمد معروف خان, جنرل سیکرٹری سردار شفاقت, نرسنگ ینگ ایسوسی ایشن صوبائی نائب صدر تنویر اختر,ڈی ایچ کیو نرسنگ ایسوسی ایشن جنرل سیکرٹری شازیہ بشیر, صدر درجہ چہارم صدر ایاز سواتی ودیگر نے ایمرجنسی ڈیوٹی ,او پی ڈی, آپریشن تھیٹر, وارڈز میں موجود ڈاکٹرز, پیرا میڈیکس, نرسنگ سٹاف, درجہ چہارم ملازمین کے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج ریکارڈ کروایا ڈاکٹر معظم خان,ڈاکٹر وقار,ڈاکڑ راحیل,معروف خان,سردار شفاقت,میڈم تنویر اختر,شازیہ بشیر,ایاز سواتی ودیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خیبر پختونخواہ حکومت ہمارے بچوں کے منہ سے نوالہ چھین رہی ہے سرکاری ہسپتالوں کو پرائیویٹائزیشن کرنا عوام دشمن پالیسیوں کے مترادف ہیں صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کی پنشن اور ہیلتھ سسٹم کو پرائیویٹائزیشن کرنا اور پنشن کو ختم کرنے کے خلاف صوبہ بھر کی طرح ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بازؤں پر سیاح پٹیاں باندھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا انہوں نے مزید بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ہسپتالوں کے ملازمین بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دور میں معاشی قتل بند کریںKPK کے سرکاری ہسپتالوں میں مستقل بنیادوں پر بھرتیاں کی جائیں سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایبٹ آباد سے چلنے والی تحریک نے ہمیشہ کامیابی حاصل کی یہ تحریک بھی ملازمین کے حقوق کی خاطر کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری خیبر پختون خواہ حکومت پر عائد ہو گی

07/06/2022

ایبٹ آباد یونیورسٹی دو گروپوں کے درمیان تصادم کئی طلباء شدید زخمی تعلیمی ادارے کے اندر اسلحہ کا استعمال یونیورسٹی انتظامیہ اور قانون پہ عمل۔درآمد کروانے والے اداروں کی کاکردگی پہ سوالیہ نشان والدین میں سخت تشویش

07/06/2022

تحصیل لوٸر تناول کچرا کنڈی میں تبدیل نوتعینات ٹی ایم او بھی سابقہ ٹی ایم او کے نقش قدم پر چل پڑے ٹی او آر بھی اپنے دفتر تک محدود صفاٸی کا عملہ بھی غاٸب ادارے میں سیاسی مداخلت عروج پر کیا اس اس حالت میں تحصیل لوٸر تناول کی عوام کوریلیف فراہم کرپاٸے گا اس حوالے سے اہلیان علاقہ کیا کہتے ہیں آٸیے آپ کو سناتے ہیں Commissioner Hazara Division Abbottabad Deputy Commissioner Abbottabad Additional Assistant Commissioner ۔II Abbottabad Additional Assistant Commissioner-II Abbottabad

ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کا ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کے ہمراہ تھانہ بکوٹ کو دورہ، عمائدین علاقہ سے ملاقاتچالان بھر...
06/06/2022

ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کا ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کے ہمراہ تھانہ بکوٹ کو دورہ، عمائدین علاقہ سے ملاقات
چالان بھرنے کی سہولت آپ کے علاقہ میں جلد مہیا کر دی جائے گی آپ کو ایبٹ آباد جانے کی ضرور ت نہیں رہے گی، میرویس نیاز

لوگوں کے مسائل کے ممکنہ حل کیلئے ایس ایچ او صاحبان یو سی لیول پرخود جا کر مسائل حل کریں، ڈی آئی جی ہزارہ

ایبٹ آباد ()ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ میرویس نیاز کا ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کے ہمراہ تھانہ بکوٹ گلیات کا دورہ معززین علاقہ سے ملاقات، کھلی کچہری میں بکوٹ سے ملحقہ علاقہ کے عمائدین کے مسائل سنیں اور ان کی تجاویز کو زیر بحث لایا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈی پی او دایبٹ آباد کے ہمراہ تھانہ بکوٹ کا تفصیلی دورہ کیا تھانہ کے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا اس مو قع پر ڈی ایس پی سرکل گلیات یاسین جنجوعہ اور ایس ایچ او بکوٹ کے علاوہ کثیر تعداد میں پولیس افسران اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔اس دوران عمائدین علاقہ نے فرداً فرداً سٹیج پر آ کر ڈی آئی جی ہزارہ ریجن سے علاقہ کے مسائل اور انکے حل کیلئے تجاویز پیش کی جن کو ڈی آئی جی ہزارہ ریجن نے باغور سنا اور ان کے ممکنہ حل کیلئے عمائدین علاقہ کو یقین دہانی کروائی۔ ڈی آئی جی ہزارہ ریجن میرویس نیا ز نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے بکوٹ کا علاقہ پر امن ہے اور یہاں پر جرائم کی شرح کم ہے لیکن جو مسائل اور تجاویز آپ لوگوں نے مجھے بتائے ہیں ان کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں اور جو میرے بس میں ہیں انکو ضرور حل کیا جائے گا اور جن مسائل کا تعلق محکمہ پولیس سے نہیں ہے انکے لئے متعلقہ افسران کو آپ کی بات پہنچائی جائے گی۔عمائدین علاقہ نے ٹریفک مسائل کے حل کیلئے ٹریفک وارڈن لگانے کی تجویز پیش کی جس پر انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کو علاقہ میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے لگا دیا جائے گا۔ اور اسکے علاوہ چالان جمع کروانے کی سہولت علاقہ میں موجو د نہیں ہے جسکی وجہ سے لوگوں کو ایبٹ آباد شہرجا نا پڑتا تھا اس حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ بہت جلد چالان بھرنے کی سہولت آپ کے علاقہ میں مہیا کر دی جائے گی تاکہ آپ یہیں پر چالان جمع کروا کے اپنے کاغذات حاصل کر سکیں گئے انہوں نے لوکل پولیس کو ہدایت کی کہ وہ علاقہ میں گشت کو بڑھائیں اور امن و امان کو برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کریں،منشیات کی روک تھام کیلئے ڈی آئی جی ہزارہ نے لوگوں سے تعاون کی اپیل بھی کی اور کہا کہ علاقہ میں منشیات فروش کی نشاندہی میں پولیس کی مدد کریں تاکہ آپ کے علاقہ سے منشیات فروشی کا خاتمہ کیا جا سکے، چوری کے واقعات کی روک تھام کیلئے بھی افسران پولیس کو ہدایات دی گئیں۔ معززین نے ڈی آئی جی ہزارہ نے مطالبہ کیا کہ تھانہ بلڈنگ دور ہونے کی وجہ سے لوگوں کی رسائی تھانہ تک مشکل ہے اور غریب لوگ بامشکل تھانہ آتے ہیں ایس ایچ او صاحبان کو ہدایت کی جائے کہ وی سی لیول پر جا کے لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل کریں جس پر ڈی آئی جی ہزارہ نے فوری طور پر عمائدین علاقہ کے اس دیرینہ مسئلہ کو حل کرتے ہوئے ایس ایچ او صاحبان کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے ان کی دہلیز پر جا کے ان کے مسائل کو سنیں اور حل کریں۔ڈی آئی جی ہزارہ ریجن نے تھانہ کی پرانی بلڈنگ کا وزٹ بھی کیا اور پرانی تھانہ بلڈنگ کا معائنہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈی جی ہزارہ نے چوکی کوہالہ کا بھی دورہ کیا چوکی کی بلڈنگ اور ریکارڈ روم، دفاتر اور حولات کا جائزہ لیا گیا اور علاقہ میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے افسران پولیس کو ہدایات جاری کی گئیں۔

مانسہرہ()مانسہرہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ مسمات (س) جو کہ فیمز کالج میں سیکنڈ ائیر کی طلبہ ہے کو ٹاؤن شپ گیٹ سے لوہا...
06/06/2022

مانسہرہ()مانسہرہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ مسمات (س) جو کہ فیمز کالج میں سیکنڈ ائیر کی طلبہ ہے کو ٹاؤن شپ گیٹ سے لوہار بانڈہ کے رہائشی محمد ارسلان ولد محمد ریاض اوربیلہ مترائیاں کے رہائشی بلال احمد ولد الطاف الرحمن نے اغواء کرلیاہے،اطلاع ملتےہی پولیس نے فوری کاروائ کرتے ہوۓ گاڑی کو پنجاب چوک میں روک لیا اور مغویہ کو بازیاب کرنے کے ساتھ ساتھ ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔واردات میں استعمال کی جانے والی گاڑی بھی پولیس نے قبضہ میں لےکر ملزمان سے تفتیش کا آغازکر دیاہے۔

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد سجاد خان کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر ، منشیات فروشوں مجرمان اشتہاریوں ک...
06/06/2022

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد سجاد خان کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر ، منشیات فروشوں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری
ایس ایچ او ناڑہ اصغر خان نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب 07 سال پرانا اشتہاری مجرم محمد صدیق ولد داوٴد خان سکنہ کڑھکی کو گرفتار کر لیا ،
اشتہاری مجرم صدیق کے خلاف تھانہ ناڑہ میں سال 2014 کا 302/324/34 پی پی سی کا مقدمہ درج رجسٹرڈ تھا ،

ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کے احکامات کے مطابق ایس ایچ او میرپور کی جملہ سٹاف انوسٹگیشن و آپریشن کے ہمراہ میٹنگ، عوام ا...
05/06/2022

ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کے احکامات کے مطابق ایس ایچ او میرپور کی جملہ سٹاف انوسٹگیشن و آپریشن کے ہمراہ میٹنگ، عوام الناس کے ساتھ بہترین رویہ رکھنے ،ان کی جائز مدد اور درخواستوں پر فوری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایات ،
جرائم پیشہ عناصر ، منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں تیزی لانے سمیت ، مجرمان اشتہاریوں انہیں پناہ فراہم کرنے والے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کا عزم ۔۔۔۔

05/06/2022

چند وکلاء کی طرف سے ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر پر حملہ، ان کی ماورائے قانون کاروائیاں، کار سرکار میں مداخلت اور کار سرکار کے دوران حکومت کی طرف سے انتظامی اہلکاروں کے عدم تحفظ پر ضلعی انتظامیہ کے تمام دفاتر بروز پیر بطور احتجاج بند رہیں گے۔

05/06/2022

محبت کی شادی کاشاخسانہ لڑکے کی فیملی پر زمین تنگ کردی گٸی ۔۔
ایبٹ آباد تھانہ سٹی کی حدود گجر موڑ کے متاثرہ خاندان کی میڈیا کے سامنے فریاد۔۔۔
ڈی پی او ایبٹ آباد ایس ایس پی سجاد خان اور ڈی آٸی جی ھزارہ معاملے کی سنگینی کانوٹس لیں۔۔
ہمیں تحفظ فراہم کیا جاٸے متاثرہ خاندان کی ڈی پی او ایبٹ آباد اور ڈی آٸی جی ھزارہ تحفظ فراہم کریں Abbottabad Police Hazara Police Khyber Pakhtunkhwa Police SSP Sajjad Khan

عوام رابطہ مہم ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کل بروز سوموار تھانہ بکوٹ کا دورہ کریں گے اور عمائدین علاقہ سے ملاقات کریں گے...
05/06/2022

عوام رابطہ مہم
ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کل بروز سوموار تھانہ بکوٹ کا دورہ کریں گے اور عمائدین علاقہ سے ملاقات کریں گے۔

چیئرمین PTI عمران خان کی بنی گالہ متوقع آمد کے پیش نظر بنی گالہ کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔تاہم اسلام آبا...
04/06/2022

چیئرمین PTI عمران خان کی بنی گالہ متوقع آمد کے پیش نظر بنی گالہ کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔تاہم اسلام آباد پولیس کوعمران خان کی ٹیم کی طرف سے واپسی کی کوئی کنفرم اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

04/06/2022

(1) نادرا نے کونسلر اور چیئرمینوں کے پاس موجود تصدیق کا اختیار ختم کردیا.
(2) ﻧﺌﮯ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ , ﺏ ﻓﺎﺭﻡ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺑﺮﺗﮫ ﺳﺮﭨﯿﻔﮑﯿﭧ ﮐﯽﺷﺮﻁ ﺧﺘﻢ
(3) ﻓﺎﺭﻡ ﺗﺼﺪﯾﻖ ﮐﺎ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﺑﮭﯽ ﺗﺒﺪﯾﻞ
(4) ﻣﯿﭩﺮﮎﮐﯽﺳﻨﺪ ،ﭘﺎﺳﭙﻮﺭﭦ،
ﮈﻭﯿﺴﺎﺋﻞ ﺍﻭﺭ ﻭﺍﻟﺪﯾﻦ ﮐﮯ
ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ کا ﮨﻮﻧﺎ ﺿﺮﻭﺭﯼ ہے
(5) ﺧﻮﺍﺗﯿﻦ ﮐﻮ ﮐﺎﺭﮈ ﮐﯿﻠﺌﮯ
ﻧﮑﺎﺡ ﻧﺎﻣﮯ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﮔﯽ
(6) ﺷﻨﺎ ﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭ ﮈ ﮨﻮﻟﮉﺭ ﻓﯿﻤﻠﯽ ﮐﺎ ﻣﻤﺒﺮ ﺑﮩﻦ ﺑﮭﺎ ﺋﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﻓﺎﺭﻡ ﺗﺼﺪﯾﻖ ﮐﺮ ﻧﮯﮐﺎ ﻣﺠﺎﺯ ﮨﻮ ﮔﺎ.
ﻓﺎﭨﺎ ﮐﮯ ﺭﮨﺎﺋﺸﯽ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﺷﮩﺮﺳﮯ
ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﺑﻨﻮﺍ ﺳﮑﯿﮟ ﮔﮯ
( 7) ﻧﺎﺩﺭﺍ ﺣﮑﺎﻡ ﻧﮯ ﻧﯿﺎ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ
ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﺳﮯ ﻧﺌﯽ ﭘﺎﻟﯿﺴﯽ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﺮﺩﯼ ﺟﺲ ﭘﺮ
ﺳﮯ ﻋﻤﻠﺪﺭﺁﻣﺪ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺋﯿﮕﺎ۔ﺫﺭﺍﺋﻊ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﻧﺌﯽ
ﭘﺎﻟﯿﺴﯽ ﮐﮯ ﺗﺤﺖ ﻧﯿﺎ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺑﺮﺗﮫ ﺳﺮﭨﯿﻔﮑﯿﭧ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮔﯽ۔ﺷﮩﺮﯼ ﻣﯿﭩﺮﮎ ﮐﯽ
ﺳﻨﺪ ،ﭘﺎﺳﭙﻮﺭﭦ،ﮈﻭﻣﯿﺴﺎﺋﻞ ﺍﻭﺭ ﻭﺍﻟﺪﯾﻦ ﮐﮯ ﺍﺻﻞ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﭘﺮ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﺑﻨﻮﺍ ﺳﮑﯿﮟ ﮔﮯ ۔ ﺷﺎﺩﯼ ﺷﺪﮦ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﮐﻮ ﺧﺎﻭﻧﺪ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﮐﯿﺴﺎﺗﮫ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﺑﻨﻮﺍﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﮐﻤﭙﯿﻮﭨﺮﺍﺋﺰﮈ ﻧﮑﺎﺡ ﻧﺎﻣﮯ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮔﯽ ﺻﺮﻑ 20ﺭﻭﭘﮯ ﮐﺎ ﺍﺷﭩﺎﻡ ﭘﯿﭙﺮ ﺟﻤﻊ ﮐﺮﺍﻧﺎ ﮨﻮﮔﺎ ۔ﺫﺭﺍﺋﻊ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﻓﺎﺭﻡ ﮐﯽ ﺗﺼﺪﯾﻖ ﮐﺎ ﻋﻤﻞ ﺑﮭﯽ ﺗﺒﺪﯾﻞ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ ﺟﺲ
ﮐﮯ ﺗﺤﺖ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﮨﻮﻟﮉﺭ ﻓﯿﻤﻠﯽ ﮐﺎ ﻣﻤﺒﺮ ﺑﮩﻦ ﺑﮭﺎﺋﯽ
ﮐﮯ ﻓﺎﺭﻡ ﮐﯽ ﺗﺼﺪﯾﻖ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﻣﺠﺎﺯ ﮨﻮﮔﺎ ﺍﺱ ﮐﻮ ﮐﺴﯽ
ﮔﺰ ﯾﭩﮉ ﺁﻓﯿﺴﺮﺳﮯ ﺗﺼﺪﯾﻖ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﮔﯽ ،
ﺗﺼﺪﯾﻖ ﮐﻨﻨﺪﮦ ﮐﻮ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﺩﻓﺘﺮ ﺟﺎﻧﺎ ﮨﻮﮔﺎ۔ﺫﺭﺍﺋﻊ
ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺑﭽﮯ ﮐﺎ ﺏ ﻓﺎﺭﻡ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺑﺮﺗﮫ ﺳﮍﭨﯿﻔﮑﯿﭧ
ﮐﯽ ﺷﺮﻁ ﺧﺘﻢ ﮐﺮﺩﯼ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ ۔ﺏ ﻓﺎﺭﻡ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺑﭽﮯ ﮐﮯ
ﻭﺍﻟﺪ ﯾﺎﻭﺍﻟﺪﮦ ﮐﮯ ﺍﺻﻞ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﭘﺮ ﺑﭽﮯ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﺍﻭﺭ
ﺗﺎﺭﯾﺦ ﭘﯿﺪﺍﺋﺶ ﻟﮑﮫ ﮐﺮ ﺏ ﻓﺎﺭﻡ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﯿﮕﺎ۔
ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈﮔﻢ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﺭﭘﻮﺭﭦ
ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮔﯽ، ﺍﺷﭩﺎﻡ ﭘﯿﭙﺮ ﺟﻤﻊ ﮐﺮﺍﻧﺎ ﮨﻮﮔﺎ
ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﭘﺮ ﮨﯽ ﻧﯿﺎ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺋﯿﮕﺎ۔ ﮐﺎﺭﮈ
ﻭﺻﻮﻟﯽ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍﺻﻞ ﭨﻮﮐﻦ ﮐﯿﺴﺎﺗﮫ ﺧﻮﺩﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﮐﮯ
ﺩﻓﺘﺮ ﺟﺎﻧﺎ ﮨﻮﮔﺎ ، ﺍﮔﺮ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﺍﺻﻞ ﺷﺨﺺ ﮐﺎ
ﮐﻮﺋﯽ ﺭﺷﺘﮧ ﺩﺍﺭ ﻭﺻﻮﻝ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮨﮯ ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﺍﺗﮭﺎﺭﭨﯽ ﻟﯿﭩﺮ
ﺟﻤﻊ ﮐﺮﺍﻧﺎ ﮨﻮﮔﺎ۔ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﮐﯽ ﮨﻮﻡ ﮈﻟﯿﻮﺭﯼ ﮐﯽ ﺑﮭﯽﺳﮩﻮﻟﺖ ﺩﯼ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ ۔ ﻧﺎﻡ ﺗﺒﺪﯾﻠﯽ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﺍﺧﺒﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﺍﺷﺘﮩﺎﺭ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﮐﺎﻡﺑﮭﯽ ﺍسٹﺎﻡ ﭘﯿﭙﺮ ﭘﺮ ﮨﻮﮔﺎ۔ﺫﺭﺍﺋﻊ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈﺑﻨﻮﺍﺗﮯ ﻭﻗﺖ ﺍﻧﭽﺎﺭﺝ ﻧﺎﺩﺭﺍ ﺁ ﻓﺲ ﮨﺮ ﺍﻣﯿﺪﻭﺍﺭﮐﺎ ﻻﺯﻣﯽﺍﻧﭩﺮﻭﯾﻮ ﮐﺮﯾﻨﮕﮯ ﺍﻭﺭ ﮨﺮﻓﺎﺭﻡ ﭘﺮﺩﺳﺘﺨﻂ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﻤﻨﭩﺲ
ﺑﮭﯽ ﺩﯾﻨﮕﮯ ۔

12/04/2022

‏میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں مصطفیٰ نواز کھوکھر، ندیم افضل چن اور نور عالم خان کو گالیاں دینے والے شخص کے ساتھ جھگڑا ہاتھا پاٸی اور پھر دہلاٸی

تناول()ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کی ہدایات پر ، ڈی ایس پی کینٹ راجہ محبوب کی چوکی پھوہار، چوکی چمہٹی ...
22/03/2022

تناول()ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کی ہدایات پر ، ڈی ایس پی کینٹ راجہ محبوب کی چوکی پھوہار، چوکی چمہٹی ، چوکی کوٹھیالہ کی حدود سے آمدہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ہمراہ میٹنگ کا انعقاد، الیشکن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد اور پرامن الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلی بات چیت اور امیدواروں کے ضروری ہدایات دی گئیں ، نیز مندرجہ بالا علاقوں کے پولنگ سٹیشنز کا بھی جائزہ لیا گیا اور پولنگ سٹیشن کے اردگرد کے ایریاز ، کا سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی معائنہ کیا تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کینٹ راجہ محبوب کی تھانہ شیروان کی حدود سے بلدیاتی الیکشن مین حصہ لینے والے امیدواروں کے ہمراہ میٹنگ ، ضابطہ اخلاق اور پر امن الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلی بات چیت
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ کینٹ ایبٹ آباد میں ڈی ایس پی کینٹ راجہ محبوب نے تھانہ شیروان اور متعلقہ چوکیات کی حدود سے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ہمراہ میٹنگ کا انعقاد کیا اس موقع پر، ایس ایچ او شیروان شہریار خان انچارج چوکی کوٹھیالہ سب انسکپٹر سردار الطاف بھی ان کے ہمراہ موجود تھے اجلاس میں شرکت کرنے والے امیدواروں میں جنرل کونسلر ، یوتھ اور کسان کونسلرز کے علاوہ اقلیتی سیٹوں پر الیکشن میں حصہ لینے والے امیدار شامل تھے امیدواروں سے خطاب کے دوران ڈی ایس پی کینٹ راجہ محبوب نے امیدواران کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی ان کا کہنا تھا کہ کہ لوئر تناول ایک پر امن علاقہ ہے اور اس کے امن کو برقرار رکھنے میں آپ لوگوں کے تعاون سے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے موجود صورت حال کے مطابق ایبٹ آباد پولیس امیدواروں اور شہریوں کے تعاون سے پر امن الیکشن کا انعقاد یقینی بنائے گی ضلعی حکومت کی طرف سے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے اس حوالے سے تمام امیدوار اس پر عملدر آمد یقینی بنائیں ، کسی بھی قسم کی خلاف ورزی یا غیر قانونی سرگرمی کی صورت میں قانونی حرکت میں آئے گا ، تمام امیدواران ، اپنے سپورٹرز سمیت الیکشن کیمپن ، پولنگ ڈے اور نتائج کے دوران تمام مراحل میں الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری شدہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں امن وامان کو برقرار رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں الیکشن کے تمام مراحل میں ایک دوسرے کے جذبات ، احساسات اور وقار کا خاص خیال رکھیں، ہار جیت الیکشن کا حصہ ہے الیکشن کا رزلٹ جو بھی ہو صبر و برد باری کا مظاہرہ کریں الیکشن جیتنے کی خوشی میں کسی بھی غیر قانونی ، غیر اخلاقی فعل سے اجتناب کریں ، اشتعال انگیز تقاریر، اسلحہ کی نمائش، اسلحہ لہرانے، ہوائی فائرنگ، آتش بازی سے گریز کریں ڈی ایس پی کینٹ کا امیدواروں سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ قانون شکن اور نقص امن کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کے ساتھ ساتھ ایسے امیدواروں کے خلاف الیکشن کمیشن کو بھی تادیبی کاروائی کی سفارش کی جائے گی ۔ اجلاس کے دوران ڈی ایس پی کینٹ لوئر تناول میں امیدواروں کی طرف سے کیے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے جبکہ تمام امیدواروں نے الیکشن کے دوران لوئر تناول میں پولیس کا بھرپور ساتھ دینے اور ہر ممکنہ تعاون کی یقینی دہانی کروائی جس پر ڈی ایس پی کینٹ نے امیدواروں کا شکریہ ادا کیا ۔

22/03/2022

مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کالوئر تناول میں تحصیل نظامت امیدوار کی الیکشن کمپین پر عدم اطمينان کا اظہار

04/03/2022

*🌹السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ🌹*
*🌄صبح بخیر زندگی🌄*

*🌀➖کبھی کبھی دل چاہتا ہے کہ ہم اس کائنات میں بکھرے ہوئے تمام لوگوں کے دکھ سمیٹ لیں، کسی کی پلکوں کا ایک ایک آنسو اپنے دل میں اتار لیں اور خود سمندر بن جائیں۔ ہمارا ظرف اتنا اعلٰی ہو جائے کہ بڑی سے بڑی خطا کو درگزر کر دیں۔ ہماری ذات دوسروں کے لیے وقف ہو جائے۔*

*🌀➖سب ختم ہو جائے اگر رہ جائے تو صرف احساس کہ ہمیں ہر انسان مسکراتا ہوا ملے۔ کاش ہم میں اتنی طاقت ہو کہ ہم لوگوں کے دلوں سے غم کے سائے ختم کر سکیں۔ لیکن سچ یہی ہے کہ اللہ پاک کی ذات کے علاوہ کسی کا غم دور کرنے کی کسی انسان میں طاقت نہیں ہو سکتی۔ ہاں ایک چیز ممکن ہے* *🤲👈وہ ہے دعا👉🏾🤲*

*🤲👈دعائیں وہ پھول ہیں جو زندگی کی پریشانی میں آسانی اور کامیابی کی خوشبو بکھیرتی ہیں. سجدے میں گریں، دعائیں مانگیں، خدا کاغذ کے پھولوں میں بھی خوشبو ڈال دیتا ہے*

*🤲🌀اے اللہ جب ہم اس کام کو کرتے ہوئے تھک جائیں تو ہمیں ہمت، حوصلہ عطا فرما۔ مشکلیں بڑھ جائیں تو آسانیاں عطا کر، ہم جب کمزور پڑیں تو ہمیں طاقت عطا فرما۔ ہم جب مایوس ہو جائیں تب ہمیں بھروسہ اور یقین عطا فرما۔ بے چینیاں بڑھ جائیں تو سکون عطا کر، مایوسی اور اندھیرا بڑھ جائے تو امید کی روشنی عطا فرما۔ اور جب ہر چیز ناممکن بن جائے تو ممکنات عطا فرما۔ اے اللہ ہم تیرے "کن" کے محتاج ہیں، اپنے کن سے ہمیں آسانیاں تقسیم کرنے میں آسانی فرما۔*

*🤲آمیـــن ثمہ آمین یا رب العالمین🤲*

25/02/2022

تھانہ میرپور کے ایس ایچ کو بھی پپو کیس میں شامل تفتیش کیا جاٸے۔
راشد خان جدون
دو ھفتے پہلے چوکی جناح اباد میں کھلی کھچری کے موقع پر ڈی پی او ایبٹ اباد ظہور بابر افریدی سے ایس ایچ او میر پور طاہر خان کے خلاف بابنگ دہل راشد خان جدون نے شکایات کی اور مظلموں پر ڈھاٸے جانے والے مظالم کی شکایت بھی کی۔
اٸے روز تھانہ میرپور کی حدود میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں, میرا مظفر میں تاجروں کی دوکانوں کی لوٹ مار, موٹر سایکل کی چوری کی وارداتوں کا نہ روکنے والا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ھے۔رشوتوں کا بازار گرم ھے۔
پپو قتل کیس میں میرپور پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ ایس ایچ او میرپور کو بھی شامل تفتیش کیا جاٸے۔
راشد خان جدون نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ھوٸے کہا کہ ڈی اٸی جی ھزارہ و ڈی پی او ایبٹ اباد سے تھانہ میرپور کے ایس ایچ او کو فل فور تبدیل کر کے عوام سکھ کا سانس لے سکیں بصورت دیگر عوام کو احتجاج پر مجبور کیا جا رہا ھے اور میرپور کی عوام جلد سڑکوں پر ھوگی اگر ایس ایچ او کو تبدیل نہ کیا گیا۔

(بلدیاتی انتخابات VCسلھڈIII) اہلیان علاقہ درہ کوتکیاں کے نوجوانوں نے امیدوار برائے یوتھ کونسلر چوہدری عاقب علی کی مکمل ح...
23/02/2022

(بلدیاتی انتخابات VCسلھڈIII)
اہلیان علاقہ درہ کوتکیاں کے نوجوانوں نے امیدوار برائے یوتھ کونسلر چوہدری عاقب علی کی مکمل حمایت کر دی اور بھرپور طریقہ سے کمپین کرنے کا اعلان کر دیا.

09/02/2022

پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل نظامت کے امیدوار ملک جنید احمد تنولی کی الیکشن کمپین جرل میں کارنر میٹنگ عادل خان جدون اور ملک جنید احمد تنولی کا خطاب ان کا کیا کہنا تھا آپ بھی ملاحظہ کریں

09/12/2021

ایبٹ آباد جماعت اسلامی ایبٹ آباد کے امیر شہر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی امجد خان جدون نے کہا ہے کہ میزان ٹاؤن توتنی ہاؤسنگ سوسائٹی تحصیل میونسپل کمیٹی سے منظور شدہ سوسائٹی ہے جس کے تمام قانونی لوازمات کو پورا کیا گیا ہے،مخالفین کی ایماء پر سوچیں سمجھی سازش کے تحت جعل سازی کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔جس کے خلاف قانونی کاروائی اور ہتک عزت کا بھی دعویٰ کریں گے،اس حوالے سے ایبٹ آباد میں رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ میزان سوسائٹی کے ایم ڈی امجد خان جدون نے بزنس پارٹنر جمیل خان جماعت اسلامی یوتھ کے جواد خان تنولی اور دیگر کے ہمراہ میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ سوسائٹی کے لئے تحصیل میونسپل ایڈمنسڑیشن سے 28دسمبر 2020 کو باقاعدہ این او سی جاری ہوا تھا ۔ جس میں تمام متعلقہ محکموں کے تحریری شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹی کسی ایک کی ملکیت نہیں ہے بلکہ بزنس پارٹنر شپ کے تحت تمام قانونی لوازمات مکمل کرکے اس کا آغاز کیا گیا ہے ۔امجد خان جدون کا کہنا تھا ان کی سوسائٹی کے قریب ایک اور ہاؤسنگ سوسائٹی کا انفراسٹرکچر بھی مکمل ہوچکا ہے جس میں قانونی سقم ہونے کے باوجود بااثر ہونے کا فائدہ دیا گیا ہے اور سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت ان کی سیاسی ساکھ کو متاثر کرنے اور آئندہ بلدیاتی الیکشن میں اس کا فائدہ اٹھانے کی بھونڈی کوشش ہے۔امجد خان جدون کا کہنا تھا وہ رئیل اسٹیٹ میں ایک ساکھ اور مقام رکھتے ہیں اور حکومت پاکستان کو باقاعدہ سے ٹیکس ادائیگی کرتے ہیں ،ایبٹ آباد میں میزان رئیل اسٹیٹ ایک اعتماد اور بھروسے کی علامت ہے جس کہ گواہی زبان زد عام ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک ملک کی انتہائی بے داغ ماضی کی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں ،اور ایک زمہ دار سیٹ پر موجود ہیں ،انہوں نے کہا کہ شہر کے مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ ببانگ دہل جرآت سے میدان میں رہتے ہیں محکموں کی کرپشن ،کوتائیوں پر عوام کی آواز بن کر جدوجہد کر رہے جس سے خوفزدہ ہونے والوں نے ان کے خلاف جال بچھا کر ساکھ متاثر کرنے کے لئے سوشل میڈیا کا بھی استعمال کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ وہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے بنا کسی تحریری نوٹس کے کردار کشی پر ہتک عزت کا دعویٰ کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔اور اپنے وکلاء کے زریعے قانونی چارہ جوئی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے میں موجود کرپشن رشوت، خوری ،اور بے قاعدگیوں کے خلاف تحریری طور معلومات تک رسائی قانون کے تحت باقاعدہ درخواست دی ہے جس کا جواب دینے کے بجائے اس طرح جھو ٹے پروپیگنڈوں کا سہارا لیا ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔

اطلاع برائے ووٹرز:ووٹ پول کرنے سے پہلے یہ باتیں ذہن میں رکھیں:-*پیٹرول 70 سال میں 80 روپے پر پہنچا لیکن 3 سال میں 150 رو...
07/12/2021

اطلاع برائے ووٹرز:
ووٹ پول کرنے سے پہلے یہ باتیں ذہن میں رکھیں:-
*پیٹرول 70 سال میں 80 روپے پر پہنچا لیکن 3 سال میں 150 روپے پر پہنچ گیا۔
*قرضہ 70 سال میں 25 ہزار ارب روپے پر پہنچا لیکن 3 سال میں 45 ہزار ارب روپے پر پہنچ گیا۔
*ڈالر 70 سال میں 105 روپے پر پہنچا لیکن 3 سال میں 175 روپے پر پہنچ گیا۔
*چینی فی کلو 70 سال میں 55 روپے پر پہنچی لیکن 3 سال میں 125 روپے پر پہنچ گئی۔
*گھی فی کلو 70 سال میں 170 روپے پر پہنچا لیکن 3 سال میں 360 روپے پر پہنچ گیا۔
*آٹا فی کلو 70 سال میں 35 روپے پر پہنچا لیکن 3 سال میں 70 روپے پر پہنچ گیا۔
*سونا فی تولہ 70 سال میں 50 ہزار روپے پر پہنچا لیکن 3 سال میں ایک لاکھ 40 ہزار روپے پر پہنچ گیا۔
*کشمیر 70 سال متنازع رہا لیکن 3 سال میں بھارتی ریاست بن گیا۔
*ڈی اے پی کھاد فی بوری 70 سال میں 3500 روپے پر پہنچی لیکن 3 سال میں 7000 روپے پر پہنچ گئی۔
*جو دوائی 70 سال میں 110 روپے پر پہنچی وہ 3 سال میں 330 روپے پر پہنچ گئی۔
*بجلی فی یونٹ 70 سال میں 8 روپے پر پہنچی لیکن 3 سال میں 21 روپے پر پہنچ گئی۔
*گیس کا جو بل 70 سال میں 300 روپے پر پہنچا وہ 3 سال میں 4800 روپے پر پہنچ گیا۔
*جو گاڑی 70 سال میں 7 لاکھ پر پہنچی وہ 3 سال میں 12 لاکھ پر پہنچ گئی۔
*جو موٹرسائیکل 70 سال میں 95 ہزار روپے پر پہنچی وہ 3 سال میں ایک لاکھ 50 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔
*تعلیم یافتہ طبقہ میں بےروزگاری 3 فیصد تھی اب 16 فیصد پر آ گئی ہے۔

*ان تین سالوں میں غریبوں کا خون چوسنے کے علاوہ حکومت نے اور کیا کام کیا ہے۔؟

Media/news company

Dildar Khan Tanoli: Candidate for Tehsil Nazim, Lower Tanawal, Abbottabad
01/12/2021

Dildar Khan Tanoli: Candidate for Tehsil Nazim, Lower Tanawal, Abbottabad

پشاور : تھانہ خزانہ کی حدود میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکار امجد خان کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں پورے سرکار...
23/11/2021

پشاور : تھانہ خزانہ کی حدود میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکار امجد خان کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔

صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی، آئی جی پی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری، کمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسود، سی سی پی او پشاور عباس احسن، ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن شہزادہ کوکب فاروق سمیت دیگر اعلی افسران نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ شرکاء نے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔

آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے شہید کے ورثاءسے بات چیت کی اور شہید کی محکمہ پولیس کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد از جلد بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔ آئی جی پی نے اس موقع پر موجود اعلیٰ پولیس حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرکے اُن کی جلد از جلد گرفتاری عمل میں لائیں۔

دریں اثناء میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی پی معظم جاہ انصاری نے کہا کہ پچھلے دو تین مہینوں سے رونما ہونے والے دہشت گردی کے چند واقعات کی تفتیش اور تحقیق کرکے پولیس کامیابی کے قریب پہنچ چکی ہے۔ ان میں ملوث گروپس کی شناخت ہو چکی ہے۔ اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ آئی جی پی نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان واقعات میں ملوث ملک دشمن عناصر کو بہت جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

ڈی پی او اعجاز گوگا کے ٹرانسفر کے خلاف شاہراہ قراقرم بلاک
23/11/2021

ڈی پی او اعجاز گوگا کے ٹرانسفر کے خلاف شاہراہ قراقرم بلاک

تھانہ صدر۔۔مسجدوں سے UPS اور بیٹریاں چوری کرنے والے ملزمان گرفتار۔۔ملزمان یاسین سکنہ کلگان موڑ ، ملزم اسماعیل سکنہ خراڑ ...
20/11/2021

تھانہ صدر۔۔

مسجدوں سے UPS اور بیٹریاں چوری کرنے والے ملزمان گرفتار۔۔

ملزمان یاسین سکنہ کلگان موڑ ، ملزم اسماعیل سکنہ خراڑ میرا اور ملزم علی اکبر سکنہ خراڑ میرا کو گرفتار کرکے مسجدوں سے چوری کی جانے والا UPS اور بیڑی برآمد کرلی گئ۔

ملزمان نے جامع مسجد النور خراڑ میرا اور جامعہ مسجد اویسیہ ریڑھ سے UPS اور بیڑی چوری کی تھی۔

کھیل و تفریح ایک ایسا طریقہ ہے جو نظم وضبط برقرار رکھنے کا درس دیتا ہے یہی وہ چیز ہے جو احترام قانون اور اطاعت امیر کا ج...
18/11/2021

کھیل و تفریح ایک ایسا طریقہ ہے جو نظم وضبط برقرار رکھنے کا درس دیتا ہے یہی وہ چیز ہے جو احترام قانون اور اطاعت امیر کا جذبہ ابھارتی ہے اس اضطراب اور پریشانیوں کے دور میں سکولوں کے شہر ایبٹ آباد کے نامور سکول ”دی مسلم ایجوکیشن سسٹم“ نے اپنے طلباء کیلئے 2021 کا سپورٹس گالہ منعقد کیا اس پروقار اور پرجوش تقریب کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ہزارہ میر ویس نیاز، چیف ایگزیکٹو مسلم ایجوکیشن سسٹم حاجی اسلم اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر الیاس فاروقی تھے۔ اس تقریب کا باقاعدہ افتتاح حاجی اسلم نے کیا اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر الیاس فاروقی نے قومی ترانے کے ساتھ پرچم کشائی کی۔ اس کے بعد تمام طلباء کو انتہائی ڈسپلن کے ساتھ گراؤنڈ میں بٹھا دیا گیا۔ پرنسپل اور ڈائریکٹر ایونٹس محمد حنیف نے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ہزارہ میر ویس نیاز کی آمد کا اعلان کیا مہمان خصوصی کو نہایت پروقار اور پرجوش انداز کے ساتھ سلامی کے چبوترے تک لایا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز خالق کائنات کے کلام پاک سے کیا گیا۔ اس کے بعد وجہ وجود کائنات سرور کونین کو ہدیہ نعت پیش کیا گیا۔ اس کے بعد پرنسپل اور ڈائریکٹر ایونٹ محمد حنیف نے مہمانوں سے استقبالی خطاب کیا جس میں محمد حنیف نے ڈی آئی جی کو مسلم ایجوکیشن سسٹم کی تقریب کی تفصیلات بتائیں اور ان کو بتایا کہ مسلم ایجوکیشن سسٹم 4 اگست کو یوم شہداء پولیس منا کر پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ اس کے بعد کیڈٹ اعزاز سلیم کی قیادت میں سلامی کے دستے نے سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعد علامتی مشعل دستے کو دی گئی جو پرنسپل محمد حنیف سے ہوتی ہوئی مہمان گرامی تک پہنچی جس کو انہوں نے روشن کر کے تقریب کا افتتاح کیا۔ سب سے پہلے پاکستان کا قومی پرچم مسلم ایجوکیشن کے ہونہار طلباء باوقار انداز میں وطن سے تجدید وفا کیلئے قومی پرچم گراؤنڈ میں لائے اور پھر تمام حاضرین محفل نے مل کر جوش وجذبے سے قومی ترانہ پڑھا گیا۔ مسلم ایجوکیشن سسٹم کے سکوارڈ کے ساتھ مہمانان خصوصی نے گراؤنڈ میں موجود تمام ہاؤسز کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد حلف برداری کیلئے سٹیج پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر الیاس فاروقی کو مدعو کیا گیا جنہوں نے مسلم ایجوکیشن سسٹم ایبٹ آباد کی انتظامیہ کا بہت شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کرونا کی وباء جس نے ڈھائی سال تک ہم سب کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا اب ہم اس وباء سے اللہ کے کرم سے نکل آئے ہیں اور ہم اپنی تمام سرگرمیاں بحال کرینگے اور انہوں نے مسلم ایجوکیشن کی انتظامیہ کو بہت سراہا۔ اس کے بعد مسلم ایجوکیشن سسٹم کی ننھی منی پریوں نے مہمان خصوصی کو ویلکم سانگ پیش کیا اس کے بعد بچوں نے ٹیبلو پیش کیا۔ مسلم ایجوکیشن کے ایتھلیٹس نے فائر رنگ کا مظاہرہ کیا۔ مسلم ایجوکیشن نے نوجوانوں نے ہزارہ کی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے ہزارہ کا مشہور گروپ ڈانس کُمرپیش کیا۔ دوسرے گروپ نے اپنے صوبے خیبر پختونخواہ کی ثقافت ”اتن“ پیش کیا ان تمام پرفارمنسز کے بعد پرنسپل محمد حنیف نے مہمان خصوصی سے التماس کی کہ وہ سٹیج پر آئیں اور ان پرجوش کھلاڑیوں سے خطاب کریں۔ ڈی آئی جی ہزارہ میر ویس نیاز نے بچوں سے خطاب میں کہا کہ وہ بہت سے پرائیویٹ سیکٹر کے سکولوں میں گئے جو کہ چھوٹے چھوٹے گھروں میں ہوتے ہیں ان کے طلباء اس طرح کی جسمانی سرگرمیاں نہیں کر سکتے اور دوسرا کرونا کی وباء نے بھی اس طرح کی جسمانی ایکٹیوٹیز کو ختم کر رکھا تھا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ ہم آج پھر سکولوں میں موجود ہیں۔ مہمان خصوصی نے سکول کے انفاسٹرکچر کی بھی تعریف کی اور مسلم ایجوکیشن کے شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے پر سراہا۔ ایڈمنسٹریشن اور سپورٹنگ سٹاف کی کاوشوں کو سراہا۔ مہمان خصوصی نے مسلم ایجوکیشن سسٹم کے بچوں کو پولیس اور ٹریفک پولیس کے ہونے والے تمام ایونٹس میں مدعو کیا اور ٹریفک پولیس کیلئے والنٹئیرز کے طور پر بچوں کو دعوت دی مہمان خصوصی کے بعد چیف ایگزیکٹو حاجی اسلم نے طلباء سے خطاب کیا اور بچوں کی اساتذہ اور انتظامیہ کی تمام محنتوں اور کاوشوں کا شکریہ ادا کیا حاجی اسلم نے فرمایا کہ اللہ کا شکر ہے کہ مسلم ایجوکیشن سسٹم کے تمام طلباء مثبت سرگرمیوں میں سرگرم ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کو ہر سرد و گرم اور منفی سرگرمیوں سے بچائے آمین۔ اس کے بعد کھیلوں کا آغاز کیا گیا سب سے پہلا مقابلہ 100 میٹر ریس کا تھا جس میں پہلی پوزیشن حمزہ جمیل (ٹیپو ہاؤس) نے حاصل کی اور کالج سیکشن میں رسہ کشی کا مقابلہ سر سید ہاؤس نے جیت لیا۔

تھانہ بٹل کی کاروائ کارلفٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔۔۔تھانہ بٹل کی حدود سے گاڑیاں چوریاں کرکے پارٹس میں بیچنےوالا ملزم گرفتا...
18/11/2021

تھانہ بٹل کی کاروائ کارلفٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔۔۔

تھانہ بٹل کی حدود سے گاڑیاں چوریاں کرکے پارٹس میں بیچنےوالا ملزم گرفتار۔۔۔ پارٹس میں ایک کیری ڈبہ ریکور کرلیا۔

سنبھل بٹل کا رہائشی کارلفٹر محمدبشیر ولد جانس کوگرفتارکرکےتفتیش کاآغاز کردیا گیا۔

مانسہرہ شہری کی درخواست پر اوگرا مانسہرہ کا  پٹواری اویس انور کو انٹی کرپشن پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ کے ہمراہ  رنگے ہاتھوں...
17/11/2021

مانسہرہ شہری کی درخواست پر اوگرا مانسہرہ کا پٹواری اویس انور کو انٹی کرپشن پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ کے ہمراہ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا رشوت کی رقم برآمد مقدمہ درج عوامی حلقوں کی طرف AD انٹی کرپشن شیراز خان اور سرکل آفیسر قمر زمان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین

ڈی آئی جی ہزارہ ریجن میرویس نیاز کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد متاثر کن سرچ اینڈ سڑائیک آپریشن کریں اور جرائم کی رو...
17/11/2021

ڈی آئی جی ہزارہ ریجن میرویس نیاز کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد

متاثر کن سرچ اینڈ سڑائیک آپریشن کریں اور جرائم کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے، میرویس نیاز

ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے بہترین حکمت عملی اختیارکی جائے شادی والے گھروں میں پیشگی مشروط اطلاع دیں، ڈی آئی جی ہزارہ

ایبٹ آباد() ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میر ویس نیاز کی زیر صدارت کرائم، غیرملکیوں کی سیکورٹی، نیشنل ایکشن پلان، منشیات کی روک تھام، مجرمان اشتہایوں کی گرفتاری کے متعلق اہم میٹنگ کا انعقاد ریجنل کانفرنس ہال میں کیا گیا۔ اس میٹنگ میں ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی، ڈی پی او ہریپور کاشف ذوالفقار، ڈی پی او مانسہرہ سجاد خان، ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان، ڈی پی او تورغر سید مختار شاہ، ڈی پی او اپر کوہستان اعجاز خان،ڈی پی او کولئی پالس کوہستان سلیمان خان اور ڈی پی اولوئر کوہستان ذوالفقار خان جدون نے شرکت کی تمام ڈی پی او صاحبان نے اپنے اپنے اضلاع کی صورتحال کے بارے میں ڈی آئی جی ہزارہ ریجن کو بریفنگ پیش کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کومزید بہتر بناتے ہوئے جرائم کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے متاثر کن سرچ آپریشن کیے جائیں۔آئے روز ہزارہ ریجن کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ ہوتی ہے اس کے لئے بہترین حکمت عملی اختیار کریں اور غیر قانونی اسلحہ، گولی بارو د وغیرہ رکھنے والے لوگو ں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی جائیں شادی و بیاہ کی تقریبات کے موقع پر شادی والے گھروں میں پیشگی مشروط اطلاع دیں کہ ہوائی فائرنگ کرنے کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس کے باوجود اگر کسی شادی بیاہ و دیگر تقریب میں ہوائی فائرنگ کی جائے تو اس پر باضابطہ قانونی چارہ جوئی کی جائے کسی کے ساتھ کوئی نرمی برتنے کی ضرورت نہیں ہے۔منشیات ڈیلروں، ٹمبر مافیا اور غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت کرنے والے جرائم پیشہ لوگوں پر گرفت کو مضبوط کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ جن اضلاع میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں انکی سیکورٹی کا خاص خیال رکھیں وقتاً فوقتاً پرجیکٹ سائٹس پر خود بھی جائیں ا ور سیکورٹی کا جائزہ لیں اور اسکے علاوہ بھی جتنے بھی غیر ملکی ورکز، سیاہ ہزارہ ریجن میں نکل وحرکت کریں انکو مناسب سیکورٹی مہیا کریں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے متعلق ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو استعمال میں لائیں اور جتنے بھی اشتہاری چھپے بیٹھے ہیں کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر گرفتاری کا سلسلہ شروع کیا جائے۔

ایبٹ آباد میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد ندیم ناصر اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر محمد افضل...
21/09/2021

ایبٹ آباد میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد ندیم ناصر اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر محمد افضل کی ہدایت ہر مزید دو جگہ میں کرونا کے کنفرم کیس آنے نزدیک شوکت ایڈوکیٹ ہاوس اکبر خان کالونی اور شوکت ہارون فلیٹ الحبیب اپارٹمنٹ کو سیل کر دیا گیا ہے تاکہ کرونا کے مزید پھلاو کو روکا جاسکے۔ کرونا وائرس کے روک تھام کیلئے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ اپ اور اپکی فیملی اس وباہ سے بچ سکیں۔۔



تناول()صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو سید سلیم شاہ کی خصوصی ہدایات پر پیپلز پارٹی شہید بھٹو لوئر تناول کے زیر ...
20/09/2021

تناول()صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو سید سلیم شاہ کی خصوصی ہدایات پر پیپلز پارٹی شہید بھٹو لوئر تناول کے زیر اہتمام قائد جمہوریت شہید میرمرتضی بھٹو کی 25 ویں برسی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ضلعی صدر ضلعی جنرل سیکرٹری شہید بھٹو صدرتحصیل لوئر تناول کے علاوہ پارٹی ورکروں کی شرکت برسی کی تقریب صوبائی صدر کی رہائش گاہ لوئر تناول شیروان پر منعقد کی گئی اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی شہید میر مرتضی بھٹو کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا مقررین کا تقریب سے خطاب تفصیلات کے مطابق صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو امیدوار پی کے 38 سید سلیم کی ہدایات پر تحصیل لوئر تناول میں بھی قائد جمہوریت شہید میر مرتضی بھٹو کی 25 ویں برسی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی تقریب کا انعقاد تحصیل لوہر تناول میں صوبائی صدر سید سلیم شاہ کی رہائشگاہ پر کیا گیا تقریب میں ضلعی صدر علی افضل خان ایڈوکیٹ ضلعی جنرل سیکرٹری خواجہ عبدالروف یوتھ صدر سید مہربان شاہ تحصیل لوئر کے صدر ملک الیاس بشیر حسین شاہ آمدہ بلدیاتی الیکشن میں تحصیل لوئر تناول سے نظامت کے امیدوار ذوالقرنین شاہ کے علاوہ تحصیل لوئر تناول کے عہدیداروں اور پارٹی ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور حمدباری تعالی سے کیا گیا شہید میر مرتضی بھٹو کی برسی کے موقع پر پارٹی عہدیداروں سے سے خطاب میں ضلعی صدر علی افضل خان ایڈوکیٹ خواجہ عبدالروف ذوالقرنین شاہ اور ملک الیاس نے کہا کہ شہید میر مرتضی بھٹو اور ان کے خاندان کی پاکستان کے لیئے لازوال قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں میر مرتضی بھٹوشہید کے والدذوالفقار علی بھٹو نے ملک سے جاگیردارانہ نظام کو ختم کرکے کے ملک پاکستان کو 71 کا متفقہ آئین دیا ملک پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کے لیئے ایٹم بم کی بنیاد رکھی سب سے اھم اور تاریخی کارنامہ قادیانیوں کو اپنے قلم سے کافر قرار دے کر تاریخ رقم کردی یہ جانتے ہوئے بھی کہ وہ اپنے موت کے پروانے پر دستخط کررہے ہیں میر مرتضی بھٹو نے اپنے والد کے مشن کو اسی جوش اور جذبے کے ساتھ جاری رکھا شہید میر مرتضی بھٹو جیسے دلیر عوامی لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں بھٹو خاندان نے ایسی تاریخ رقم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی ضلعی صدر علی افضل خان ایڈوکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ ھم صوبائی صدر سید سلیم شاہ کی قیادت میں متحد ہیں اور گھر گھر شہید بھٹو کے پیغام کو پہنچانے کے لیئے برسر پیکار ہیں پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے ھم آج پھر اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ھم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ان کے بیٹے شہید میر مرتضی بھٹوکے مشن کو جاری رکھیں گے اور پارٹی کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے کریں گا تقریب سے خطاب میں ذوالقرنین شاہ کا کہنا تھا کہ میں اہلیان تناول کا مشکور و ممنون ہوں جنہوں نے صوبائی صدر سید سلیم شاہ کی مختصر کال پر میر مرتضی بھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت کرکے اس محفل کو رونق بخشی ھے آج ہی کے میر مرتضی بھٹو کو ان کے آبائی گھر قریب ستر کلفٹن میں بے دردی سے شہید کردیاگیالاقانونیت کی اس سے بڑی مثال کیا ہوگی 25 برس کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود ان کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے بھٹو خاندان کی قربانیوں کی لازوال داستانیں ہیں جورہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Targeted operation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share