24/11/2022
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3264256910506676&id=100007671965970&mibextid=Nif5oz
(تحریری رپوٹ اظہر آزاد عباسی)
(یوسی سیسر کلس کانٹے دار مقابلہ ؟
یو سی کلس سیسر نظریاتی اور سیاسی اعتبار سے آل جمعوں و کشمیر مسلم کانفرنس کے لئے ہمیشہ سے اہم رہی ہے۔ کیونکہ مسلم کانفرنس کا سیاسی گڑھ تصور کی جاتی رہی ہے۔ اس یونین کونسل نے ہمیشہ مسلم کانفرنس کو بہترین نتائج فراہم کیئے۔
حالیہ انتخابات میں یہاں سے مسلم کانفرنس سے ضلع کونسل کے لئے دو مضبوط امیدواروں کے درمیان ٹکٹ کی دوڑ رہی ۔ جس میں سرادر سلیم عباسی اکثریتی رائے سے ٹکٹ کے حقدار ٹھہرے۔ جبکہ دوسرے امیدوار سردار عنصر شہزاد عباسی ٹکٹ حاصل نہ کر سکے۔ اور بطور آزاد امیدوار میدان میں آگئے۔
یوں اس یونین کونسل سے مسلم کانفرنس کے ٹکٹ ہولڈر سردار سلیم عباسی اور مسلم کانفرنسں ہی کے آزاد عنصر شہزاد کے درمیان مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔
سرادر سلیم عباسی مسلم کانفرنس کے نظریاتی کارکن ہیں۔ انھوں نے ساری زندگی مسلم کانفرنس سے وابستگی رکھی۔ وہ ایک منجھے ہوئے سیاسی کارکن اور سماجی شخصیت ہیں۔ اسی طرح عنصر شہزاد متحرک نوجوان مسلم کانفرنس کے سیاسی ورکر ہیں۔ اور وہ مسلم کانفرنس دھیرکوٹ کی نمایاں قیادت میں رہے ہیں اور پارٹی کے لیے انکی جدوجہد اک مثالی ہے!!
یوں۔۔۔ سردار سلیم عباسی کلس پجے سیسر بگلوٹے کھیران داناہ سے بھرپور ووٹ حاصل کر رہے ہیں۔ جبکہ عنصر شہزاد نیلہ بٹ کھنتل سے بڑا ووٹ بنک رکھتے ہیں۔ دیگر عنصر شہزاد عباسی اپر کلس ،پجے ،سیسر اور داناہ سے بھی ووٹ لینے میں کامیاب نظر آرہے ہیں۔ عنصر شہزاد آزاد امیدوار ہونے کی حیثیت سے مسلم کانفرنس کے ناراض گروپ اور اپوزیشن کا بھرپور ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب دکھائی دے رہے ہیں ۔یوں وہ اپورزیش سے مل کر سردار سلیم عباسی کو خاصہ ٹف ٹائم دے رہے ہیں۔
سرادر سلیم عباسی کے ووٹ توڑنے کے لئے ن لیگ سیسر سے عبدالحق عباسی امیدوار برائے ضلع کونسل متحرک نظر آرہے ہیں ۔گوکہ وہ مقابلے میں تو نہیں آرہے لیکن وہ سردار سلیم عباسی کے ووٹ بنک پہ خاصہ اثر انداز ہورہے ہیں۔ جس سے سرادر سلیم عباسی کی واضع اکثریت نہیں بن پارہی ہے۔
اسی طرح ضلع کونسل کے آزاد امیدوار سردرا تصدق عباسی نے گزشتہ روز سرادر سلیم عباسی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ جس میں مسلم کانفرنس اور سردار سلیم عباسی کے چاہنے والوں نے خوب سراہا ۔ سرادر تصدق عباسی نے برادری اور سردار سلیم عباسی سے ذاتی نوعیت کے تعلق کی بناہ پر انکے لئے میدان کافی ہموار کردیا ہے۔ یوں سرادر تصدق عباسی کی قربانی کی بدولت سرادر سلیم عباسی کےجیت کے امکانات بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس سے قبل مسلم کانفرنس سیسر سے سردار جاوید عباسی نے بھی سلیم عباسی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔۔۔لیکن آنے والے چند دن غربی باغ کی سیاست لیے اہم ہیں عنصر شہزاد عباسی بھی گراؤنڈ پر محترک ہیں۔۔سیاسی شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے یو یہاں پر کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے